Pages

Thursday, July 30, 2020

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ہفتہ کو عید لیکن پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے سنت ابراہیمی کے مطابق جانور وں کی قربانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں آج عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں آج عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی،مقامی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ماہ کے اوائل میں ذوالحج کے

چاند دیکھنے کے بعد گواہوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ عید الفطر کے موقع پر بھی شمالی وزیرستان میں پاکستان بھر سے ایک دن قبل عید منا لی گئی تھی۔یادرہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحی بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائیگی۔

The post رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ہفتہ کو عید لیکن پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے سنت ابراہیمی کے مطابق جانور وں کی قربانی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...