Pages

Tuesday, July 28, 2020

خیبرپختونخوا حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج و معالجے پر پابندی عائد حکومتی خرچ پر فائیو سٹار ہوٹلز میں ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج و معالجے پر پابندی عائد کردی۔صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق سرکاری فنڈز پر بیرون ملک ورکشاپ اور سیمینارز میں شرکت پر بھی پابندی ہوگی ،حکومت کے خرچ پر فائیو اسٹار ہوٹلز میں ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تین سال سے خالی آسامیوں کو محکمہ خزانہ کی مشاورت سے ختم کیا جائے گا اور محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر خالی پوسٹوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے ہدایت نامہ انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردیا گیا ہے۔

The post خیبرپختونخوا حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج و معالجے پر پابندی عائد حکومتی خرچ پر فائیو سٹار ہوٹلز میں ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...