Pages

Wednesday, September 30, 2020

میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہی استعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں،فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی سینئر سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میںسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہیاستعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے

استعفیٰ اخلاقی طور پر اسی وقت دے دیا تھا جس دن میں نے سوئی گیس کے حوالے سے بیان پر معافی مانگی تھی۔قبل ازیں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیںگیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

The post میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا، وہاں تقریب کے دوران ہی استعفیٰ سے متعلق کالیں آنا شروع ہوگئیں،فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ سے متعلق وضاحت بیان جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا جیسی علامات پاکستان میں ایک اور پراسرار بیماری پھیل گئی لیبارٹری سے وبا کی تصدیق

پشاور، اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس جیسی پراسرار بیماری سے سینکڑوں بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔پشاور میں موجود لیبارٹری سے وبا کی تصدیق ہوگئی ہے، علاقے میں بیماری انسانوں

میں منتقل ہونے کا خوف بڑھنے لگا ،ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل اور عبدالخیل میں کورونا جیسی علامات ظاہر ہونے پر سینکڑوں بکریاں اب تک ہلاک ہو چکی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کور نا کے مزید پانچ مریض چل بسے ،747 نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 رہ گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 99378 خیبرپختونخوا میں 37776 بلوچستان 15225 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 16581 آزاد کشمیر 2698 گلگت بلتستان میں 3778 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے

مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 32031 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3514237 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 687 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

The post کورونا جیسی علامات پاکستان میں ایک اور پراسرار بیماری پھیل گئی لیبارٹری سے وبا کی تصدیق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیر س میں خوفناک دھماکہ پورے شہر کے در و دیوار ہل گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھماکہ ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرس میں میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز پورے پیرس اور قریبی علاقوں میں سنی گئی۔ذرائع کے مطابق لڑاکا طیارے نے سانڈ بیرئیر پار کیا جس سے زوردار آواز آئی۔

دھماکے کی وجہ سے پورا شہر لرز اٹھا۔ابھی تک دھواں یا آگ کی اطلاع نہیں ملی۔تاحال دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے مالی یا جانی نقصان سے متعلق بھی معلومات نہیں دی گئیں تاہم دھماکے کی زوردار آواز کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے نتیجے میں بھاری نقصان کا اندیشہہے۔

The post پیر س میں خوفناک دھماکہ پورے شہر کے در و دیوار ہل گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دیکر گئے، ملزم لندن بیٹھ کر عوام اور حکومت پر ہنستا ہوگا وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار پراسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے

ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ پورے سسٹم کو شکست دیکر باہر گئے ہوئے ہیں وہ باہر بیٹھ کر حکومت اور اس ملک پر ہنستا ہو گا یہ ایک شرمناک طرز عمل ہے حکومت کو بھی آئندہ سوچنا چائیے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کر دیا، نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی قونصل اتاشی کے ذریعے پھر تعمیل نہ ہو سکی، قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری کی درخواست پر دوبارہ وارنٹس لیکر گئے مگر کسی نے وصول نہیں کیے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری وقار احمد کے فون کرنے پر دوبارہ وارنٹس لیکر گئے تھے، زاتی حیثیت میں پہلی بار جانے پر بھی اتاشی سے کسی نے وارنٹس وصول نہیں کئے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وارنٹس سے متعلق کوئی پیشرفت ہو سکی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جی نہیں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

قونصل اتاشی عبدالحنان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گئے تھے، مسٹر ایڈی نام کا شخص وہاں ملا اس نے کہا وارنٹس وصول نہیں کئے جائیں گے، گزرے روز ہمیں برطانیہ میں سفارتخانے سے جواب موصول گیا ہم نے قونصل اتاشی سے کہا ہے کہ وہ اپنا تصدیق شدہ بیان بھی بھیج دیں

قونصل اتاشی کا تصدیق شدہ بیان کسی بھی وقت پہنچ جائے گا، برطانیہ میں کاونٹی کورٹ کے ذریعے بھی وارنٹس کی تعمیل میں رکاوٹ ہو گی ۔کامن ویلتھ آفس سے رابطہ کیا گیا تھا ،ہمیں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کے وہ پابند نہیں ۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے

ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے وہ ہمیں سہولت فراہم نہیں کریں گے ،اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ محمد مبشر بھی عدالت میں موجود ہیں جس پر جسٹس عامر فاروق نے ہدایات دی کہ آپ کے پاس جو دستاویزات آئی ہیں انہیں باقاعدہ فائل

کریں ہم ان دستاویزات کو دیکھ کر اپنا آرڈر جاری کریں گے، اشتہار جاری کرنے ہیں یا جو بھی کرنا ہے ہم دیکھیں گے ہم نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کییدیکھنا ہے کہ کیا جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے فرار کیا جا رہا ہے؟ عدالت نے وارنٹس کی عدم تعمیل سے متعلق قونصل

اتاشی کا تحریری بیان طلب کر لیا اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ساری کارروائی مکمل کرنے کا ایک مقصد ہے ہم چاہتے ہیں ملزم کل واپس آکر یہ نہ کہے اسے پتہ نہیں اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم خود کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے

جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ وہ چھپا رہا ہے؟ملزم پوری قوم سے خطاب کر رہا ہوتا ہے، عدالت نے برطانیہ میں قونصل اتاشی کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قونصل اتاشی کا بیان ریکارڈ کر کے آگے بڑھیں گے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ

ویڈیو اسکینڈل میں نوازشریف کی اضافی دستاویزات کی درخواست بھی آج لگی ہے ہماری استدعا ہے کہ نوازشریف کی اس متفرق درخواست کو بھی خارج کیا جائے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو بعد میں دیکھیں گے، عدالت نے نوازشریف سے ایون فیلڈ میں سزا معطلی ختم کرنے پر

آئندہ منگل کو جواب طلب کر لیا نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی ختم کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری نیب نے ایون فیلڈ میں سزا معطلی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی ،قونصل اتاشی کا بیان بھی آئندہ بدھ کے دن ڈیڑھ بجے ریکارڈ کیا جائے گا عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

The post نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دیکر گئے، ملزم لندن بیٹھ کر عوام اور حکومت پر ہنستا ہوگا وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار پراسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے سامنے ”انشاء اللہ” کہہ دیا سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کی مقبولیت ، مسلمانوں کی خوب پذیرائی

واشنگٹن ( آن لائن ) جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے. امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مباحثے کے دوران صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بیان پر ‘انشائ اللہ ‘ کہہ کر امریکی مسلمانوں کو حیران کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ٹیکس ریڑن کے حوالے سے بہت جلد معلومات عام کریں گے۔اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشا اللہ کہا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی اور مسلمانوں امریکیوں نے خوب پذیرائی کی۔

The post امریکی صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے سامنے ”انشاء اللہ” کہہ دیا سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کی مقبولیت ، مسلمانوں کی خوب پذیرائی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گیس کے بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ای سی سی نے گیس میٹرز رینٹ20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا،صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات

بھی وصول کرنے کافیصلہ سامنے آیا ہے۔حکام وزارت خزانہ نے کہاکہ 22 ارب روپے اس مد میں وصول کئے جائیں گے ،دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس کی متبادل ایل پی جی کی ملکی ضرورت سو فیصد بڑھ گئی ہے۔ چالیس ہزارٹن ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے جبکہ ضرورت ایک لاکھ ٹن ماہانہ ہوچکی ہے۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت اس قدربڑھنے والی ہے کہ گھروں میں ناشتہ اور کھانا پکانا مشکل ہوجائیگا۔ فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔عرفان کھوکھر نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اسکی قیمت 400 روپے کلو سے بھی بڑھ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز 6 ارب سے زائد کا ٹیکس دیتے ہیں، غیرقانونی کام کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

The post گیس کے بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قیادت پر تنقید فردوس شمیم نے استعفیٰ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے استعفیٰ طلب کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں

گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔قبل ازیںگیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

The post قیادت پر تنقید فردوس شمیم نے استعفیٰ دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

استعفیٰ دو اور گھر جائو وزیراعظم نے اہم ترین پی ٹی آئی رہنما سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی (آن لائن )گیس بحران پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو تنقیدکا نشانہ بنا نے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل کراچی میں گیس بحران پر اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی کو فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فردوس شمیم نے سندھ اسمبلی میں اپنی پارٹی کے تمام اراکین سے مشاورت کی ہے جب کہ اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بھی گئے لیکن دو روز قیام کے باوجود ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہیں ہوسکی۔‎

The post استعفیٰ دو اور گھر جائو وزیراعظم نے اہم ترین پی ٹی آئی رہنما سے استعفیٰ مانگ لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق ن لیگی رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی/گوجر خان(این این آئی)احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو دس سال قید، پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔بدھ کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا۔احتساب عدالت نے ن لیگی سابق ایم پی اے کو دس سال قید،

پانچ کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے دلائل سننے کے بعد چوھدری ریاض کو سزا سنائی۔گوجرخان سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،ن لیگی سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کیخلاف 2002 میں ریفرنس قائم کیا گیا تھا۔نیب کی جانب سے اس فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد ریاض کے چھوٹے بھائی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ 20 سالہ پرانے مقدمہ میں بری کرنے کے بجائے نیب کی جانب سے جج پر پریشر ڈال کر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو دس سال قید اور چار کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض کو میاں نواز شریف اور جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض میاں محمد نواز شریف کے جانثار اور وفادار سپاہی ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری ریاض اصول کی سیاست کی ایک عظیم مثال ہیں اور آج انہیں اسی اصول کی سیاست کی سزا دی گئی لیکن ہم انتقامی کارروائیوں سے نہ پہلے ڈرے اور جھکے ہیں نہ آیندہ ہونگے‎

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق ن لیگی رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی سب سے موثر آواز بن گئے اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی ، صدارت سونپ دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کریں گے، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ تمام ممالک ماحولیات کا آئندہ دس سالہ ایجنڈا پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان

ترقی پذیر ممالک کی سب سے موثر آواز بن گئے، وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کریں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاندار ماحولیاتی پالیسیوں کےباعث عالمی فورم میں سب سےآگے ہیں ، وزیراعظم کواقوام متحدہ کےماحولیاتی مسائل کے سیشن کی صدارت دےدی گئی ، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سے صرف ایک ایک سربراہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے، تمام ممالک ماحولیات کا آئندہ دس سالہ ایجنڈا پیش کریں گے۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی جرمن چانسلر انجیلامرکل کودی گئی جبکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم عمران خان کاانتخاب کیا گیا ہے۔وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے نشر کیا جائے گا ، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سیشن کی کوارڈینیشن معاون خصوصی ملک امین اسلم کریں گے اور وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ملک امین اسلم آن لائن سیشن میں موجود رہیں گے۔وزیر اعظم عمران خان 9 نئے نیشنل پارک قائم کرنے کی تفصیلات بیان کریں گے اور ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ترقی پزیر ممالک کو درپیش ماحولیاتی خطرات پر بات کریں گے جبکہ اینجلا مرکل بھی ماحولیات سیشن سےترقی پزیر ممالک کے مسائل پر بات کریں گی۔خیال رہے پاکستان اور جرمنی کو گرین پالیسوں کے باعث دنیا بھر میں زیادہ قدر ملنے لگی۔

The post وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی سب سے موثر آواز بن گئے اقوام متحدہ میں بھی ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی ، صدارت سونپ دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے عمران خان نے زبردست اعلان کردیا عوام کی جانب سے فیصلے کی کھل کر تعریف

اسلام آباد(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر دو ماہ کے اندر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری نیشنل ہیلپ لائن نمبر

کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹر وے سانحہ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلہ میں پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا۔ نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورت میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔

نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی اور نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔عوام نے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا۔

The post سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے عمران خان نے زبردست اعلان کردیا عوام کی جانب سے فیصلے کی کھل کر تعریف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چوری کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سہالہ پولیس سٹیشن کی ٹیم کی طرف

سے گرفتار کیا گیا ڈولفن فورس کا افسر عامر ایک ایسے گینگ کا حصہ ہے جو کہ راولپنڈی شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں کی جانے والی چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا ، ملزم نے گرفتاری کے بعد چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ، جس پر پولیس کی طرف اسے ڈولفن فورس کے افسر کے عہدے سے فوری ہٹا دیا گیا ، جبکہ پولیس نے ملزم کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا ، جس کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں ، 5 موبائل فون ، 2 لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ، حراست میں لیے جانے کے بعد ڈولفن فورس کے افسر کو اس کے ساتھی سمیت شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جس کے بعد مزید قانون کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

The post چوری کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

1998میں شہبازفیملی کروڑ پتی ، 2020میں ارب پتی بن گئی نیب کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

لاہور( آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق 1998میں شہبازشریف، سلمان، حمزہ اور نصرت کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ روپے تھی اور 2018 میں شہباز شریف اور

بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین نثاراحمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد ملے ہیں۔ دونوں کا ہر سال کنٹریکٹ ریونیو ہوتا رہا۔نیب کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملازمین کو فیک غیرملکی ترسیلات کی مد میں15 کروڑ30 لاکھ موصول ہوئے۔15کروڑ30لاکھ روپے سے بینامی کمپنی گڈ نیچر اور یونی ٹاس بنائی گئی۔بے نامی کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے ایک ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال ہوئے اور ان کمپنیوں کو دیکھنے والا ایک فرنٹ مین علی احمد خان اشتہاری بھی ہو چکا ہے۔تاحال منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں۔ منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت، سلمان، حمزہ ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ان افراد کیخلاف جعلی قرضوں کی مد میں ایک ہزار 10 ملین کے شواہد مل چکے ہیں۔نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے۔ صدر ن لیگ سے تفتیش کرنی ہے کہ ان کمپنیوں کو بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا۔

The post 1998میں شہبازفیملی کروڑ پتی ، 2020میں ارب پتی بن گئی نیب کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر کل کو کوئی قومی سطح کا بحران آتا ہے تواسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائیگی اور کہے گی کہ۔۔۔نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کل کو کوئی قومی سطح کا بحران آتا ہے، عالمی برادری آپ پر پابندیاں لگادیتی ہے، ہندوستان کے ساتھ جھڑپ ہوجاتی ہے ، کوئی بھی اس قسم کا بحران آگیا تو اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ اڑ جائے گا۔

عمران خان اڑ جائے گا پھر لوگ کہیں گے کہ بلا ئونوازشریف کو، پھر اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائے گی کہ سنبھالو حکومت۔نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ معیشت بیٹھ گئی ہے، اگر اگلے چھ مہینے معیشت بیٹھی رہی تو سوچئے کتنی تکلیف ہوگی سب کو، عوام اور ناراض ہوں گے اور بحران پیدا ہوں گے۔ لوگ مزید عمران حکومت کے خلاف ہوں گے، پہلے مولانا فضل الرحمان لوگ لے آئے تھے، اب اور جماعتیں آئی ہیں۔ یہ فیصلہ کرکے آئیں گے کہ آر یا پار،نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پنجاب نہیں بلکہ فاٹا میں بھی ایک نیا بیانیہ بن رہا ہے، مولانا فضل الرحمان جو کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں تھے ، کہتے تھے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، بلوچستان میں انٹی اسٹیبلشمنٹ فیلنگز ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ بن رہا ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آپ پنجاب کے دیہاتوں میں چلے جائیں، کھوکھوں پہ لوگ ایسے نوازشریف کی تقریر دیکھ رہے تھے جیسے پرانے زمانے میں کرکٹ میچ دیکھتے تھے۔سارے خوش ہیں کہ ہن بولیا اے میاں۔۔ ہن ساڈا شیر بولیا اے۔اب یہ بیانیہ بن گیا ہے، اب اسے بند کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

The post اگر کل کو کوئی قومی سطح کا بحران آتا ہے تواسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائیگی اور کہے گی کہ۔۔۔نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگلے 15دنوں کیلئے پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری پر اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کا کل یکم اکتوبر سے 15دن کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا گیا،یاد رہے کہ اوگرا نے یکم اکتوبرسے حکومت کو پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ عالمی منڈی

میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے پیش نظر پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔لیکن وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 2روپے 40پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

The post اگلے 15دنوں کیلئے پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری پر اپنا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام ایک بار پھر تیاری کرلے آٹے کےشدید بحران کا خدشہ پھر منڈلانے لگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے اگلے ماہ میں آٹے کا شدید بحران آنے والا ہے۔لاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں خطاب کرتے ہوئے عاصم رضا نے کہا کہ اس وقت ملک میں 30 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے اور گندم کے بحران کی وجہ

فیڈ ملز کو گندم فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بلوچستان کو بالکل گندم نہیں دی گئی اور گندم کا جو ریٹ دسمبر میں ہونا تھا وہ جون میں ہو گیا تھا، نجی شعبہ 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کررہا ہے۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ حکومت بھی اتنی ہی گندم درآمد کرے، دسمبر کے بعد گندم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔

The post عوام ایک بار پھر تیاری کرلے آٹے کےشدید بحران کا خدشہ پھر منڈلانے لگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ابھی فائدہ اٹھائیں، ابھی آن لائن ادائیگی کریں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر زبردست رعایت کا آج آخری دن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے راولپنڈی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے کار مالکان کیلئے ٹوکن نرمی کا اعلان کیا گیا تھا جس سے فائدہ اٹھانے کا آج آخری روز ہے ۔اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی سہیل شہزاد نے عوام کو یاددہانی

کرائی ہے کہ گاڑیوں کی ٹوکن ادائیگی آن لائن ،ای پے کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور یہ رعایت صرف 30 ستمبر 2020 تک ہی دستیاب ہے۔سہیل شہزاد کے مطابق صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑی رکھنے والوں کی سہولت کے لئے ایک نئی پالیسی مرتب کی گئی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ڈیڈ لائن سے پہلے واجب الادا رقم جمع کرواتا ہے تو ، مختص رقم پر زائد وصولیوں سے چھوٹ کے ساتھ ، 10 کی بجائے 20 ٹیکس چھوٹ کی اجازت ہوگی۔ای ای ٹی او نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکس دہندگان کو آن لائن ٹیکس ادائیگی کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ادا کرنے کے لئے کل رقم پر مزید 5 چھوٹ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس کے بعد ، پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو 10 فیصد ریلیف دیا جائے گا۔ان افراد کے لئے جو دفتر میں ایکسائز آفس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں ، ای ای ٹی او نے اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم (اے ایم ایس)بھی استعمال کرنے کی درخواست کی ہے ، جو محکمہ کی خصوصی اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعہ قابل رسائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو تیار کرنے کا مقصد عوام کو عالمی وبائی حالت کی روشنی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

The post ابھی فائدہ اٹھائیں، ابھی آن لائن ادائیگی کریں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر زبردست رعایت کا آج آخری دن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ڈی ایم کی جانب سے 11اکتوبر کو پہلے جلسے کا اعلان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے سے پہلے حیرت انگیز پیشکش کردی

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنٹینر کی پیشکش کر دی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، کنٹینر کی ضرورت ہوتووہ بھی حاضر ہے ۔

مگر این آر او نہیں ملے گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بھی جلسے کیے اور پورا زور لگایا، عوام اپوزیشن کیساتھ نہیں نکلی کیونکہ عوام ان سے دور نکل گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی تشکیل دینے اور گیارہ اکتوبر کو کوئٹہ میں پہلے جلسے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ماہ کمیٹی کے کنوینئر احسن اقبال ہونگے ،ہر جماعت سے دو دو ارکان بطور ممبر لئے جائینگے ،تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائیگا ، تحریک کو رواں ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائیگا ،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہونگے، گیارہ اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائینگے،اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور عوام کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگا ،حکومتی وزراء کی پریس کانفرنسوںسے نیب کی غیر جانبداری کمپرومائز ہوگئی ہے۔

سلیکٹڈ حکومت شوپیس ہے اس کے پیچھے قوتوں سے کہتے ہیں ان کی پشت پناہی چھوڑ دیں ،عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی

اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی سکڑتی ہوئی سپیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری اور تاریخی کرپشن کی وجہ سے ملک

کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ عوامی مسائل پر بحث کی گئی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جس طرح آگے بڑھی اس ملک میں بحالی جمہوریت کے لیے تبادلہ خیال ہوا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم کی اسٹینڈنگ کمیٹی منظور ہوئی یہ کمیٹی پی ڈی ایم کی تحریک

کو آگے بڑھائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائیگا اور تحریک کو اسی ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائیگا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائینگے ۔ سابق وزیر اعظم نے

کہاکہ یہ تحریک پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرا قدم ہونے کے ساتھ حقیقی سیاسی تبدیلی رونما ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہونگے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے

جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور عوام کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی وزراء آئے روز پریس کانفرنسوں میں کہتے ہیں فلاں گرفتار ہوگیا اس سے نیب کی غیر جانبداری کمپرومائز ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کی نئی تاریخ 11 اکتوبر کا جلوہ

منعقد کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام مشکل کا شکار ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،جس طرح کی خارجہ پالیسی چلائی جارہی ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے بھی نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مہینے کی

کنوینئر شپ (ن )لیگ کے پاس ہے اور احسن اقبال اس کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ،ہر جماعت سے دو دو ارکان بطور ممبر لئے جائیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ دو سال سے زائد عرصہ میں حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں میں ایک

بھی پورا نہیں ہوا ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کی گئی مگر سب ہوا ہوا ،حال ہی میں جو بجٹ دیا گیا اس میں دیکھ لیا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ صفر پہ آگیا ہے ،اس سے نالائق، کرپٹ حکومت اور کونسی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ نیب صرف پگڑیاں اچھالنے کیلئے

اپوزیشن رہنماؤں کو تنگ اور گرفتار کررہی ہے ،ہم اس طرح کے ناجائز دباؤ کو قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت شوپیس ہے اس کے پیچھے قوتوں سے کہتے ہیں ان کی پشت پناہی چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی جنگ ہے ،ہمارا جھگڑا کسی ادارے سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ پی ڈی ایم اقتدار کی نہیں اس نظرئیے کی جنگ کررہے ہیں جس پر قائد نے قائم کیا ،ہم قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ،اس حکومت نے سیاسی انتشار

پیدا کرکے جمہوریت اور معاشی جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے ،کمزور آدمی سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکمراں اپنی نااہلی کا ملبہ قومی اداروں پر پھینک رہے ہیں اور وزرا قومی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے

چل رہی ہے، 30 سالہ جمہوری دور میں ایسا پہلی بار ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے، ہم اکتوبر سے دسمبر تک عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دینگے۔

The post پی ڈی ایم کی جانب سے 11اکتوبر کو پہلے جلسے کا اعلان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے سے پہلے حیرت انگیز پیشکش کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کی نااہلی ، کرونا پازیٹو مسافر سعودی عرب بھیج دیا سعودیہ پہنچتے ہی مسافر ڈی پورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی بڑی نا اہلی سامنے آ گئی۔کورونا مثبت رپورٹ ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات قومی ائیر لائن کے سٹاف کی بڑی نا اہلی سامنے آ ئی ہے۔

عملے کی جانب سے ایک ایسے شخص کو طیارے میں بھیج دیا گیا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودیہ بھیجا۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے سٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا۔مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔جس کے بعد مسافر کو ملتان واپس بھیج دیا گیا۔مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ تھی۔ملتان پہنچنے پر مسافر کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مدینہ سے آنے والی پرواز میں بھی دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ،ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post پی آئی اے کی نااہلی ، کرونا پازیٹو مسافر سعودی عرب بھیج دیا سعودیہ پہنچتے ہی مسافر ڈی پورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کے 4طیارے بڑےحادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ، پچھلے 24گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204 سے پرندہ ٹکراگیا جس کے باعث طیارے کے دونوں انجنوں کو نقصان پہنچا، پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق ادھر اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے309بھی پرندے کی زد میں آگئی، طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ونگ پر کو نقصان پہنچا جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے5739سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچ۔اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301سے بھی پرندہ ٹکرا گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دووران مجموعی طور پر پی آئی اے کے چار طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

The post پی آئی اے کے 4طیارے بڑےحادثے سے بال بال بچ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موٹر وے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کی کوششیں ایم 8موٹرے کی تعمیر کے آغاز کی تیاریاں شروع

اسلام آباد، بٹ خیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )این ایچ اے نے بلوچستان میں ایم8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے بولی طلب کرنا شروع کردی ۔ سی پیک حکام کا کہنا ہے کہ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی

سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔سی پیک کے تحت ایم8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم8 موٹروے کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 منصوبے سے علاقے میں ترقی آئے گی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے ایم 8 کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہو گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گوادر پورٹ سے رابطہ آسان ہو گا اور منصوبے سے علاقے کے سماجی و معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کے عوام کو برسوں سے تھا۔

منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں موٹرویز کا جال بچھا کر پورے ملک کے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے۔ سی پیک کے آغاز کے بعد لاہور تا ملتان، ملتان تا سکھر، کراچی تا حیدرآباد

، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے کے روٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ موٹروے کے مزید روٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سوات موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے با ضا بطہ طورپر کھول دیا گیا۔خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے اس میگا پراجیکٹ پر 34ارب روپے

کی خطیر لاگت آئی ہے یہ منصو بہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیو او نے تین سال سے زائد عر صہ میں مکمل کیا ہے سوات موٹر وے کو ملک کی تاریخ میںاپنے وسائل سے بننے والی کسی بھی صوبے کی پہلی موٹر وے کا اعزاز بھی حا صل ہے81کلومیٹر طویل یہ نئی موٹر وے اب

ملاکنڈ ڈویژن کیلئے جی ٹی روڈ کا مختصر اور جدید متبا دل ثابت ہوگی جبکہ آمد ورفت میں وقت اوروسائل دونوں کی بچت ہو گی جغرافیائی اہمیت کی حا مل موٹر وے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے میں تجارت صنعت زراعت اور خصو صا سیاحت کو فروغ ملے گابلکہ ترقی و خو شحالی کے

نئے دورکاآغاز بھی ہوگاضلع ملاکنڈاور دیر کے سنگم پل چوکی کے مقام پرجی ٹی روڈ اور اس نئی موٹر وے کو ملانے والے ملک احمد با با چکدرہ انٹر چینج سے پشاور اسلام آباد موٹر وے کے کرنل شیر خان انٹر چینج کا کل فا صلہ 81کلومیٹربنتا ہے ضلع صوابی نوشہرہ مردان

بو نیر اورملاکنڈکے مختلف علاقوںکو موٹر وے سے ملانے اورعوام کی سہولت کیلئے مختلف انٹر چینج تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پلئی درہ کے پہاڑی سلسلے میں تین دو طر فہ سرنگیں بنائی گئی ہیں جن کی لمبائی1350میٹر 400اور350میٹر ہے یہ ٹنل پاکستانی اور چینی انجینئرز کا شہکار ہے

چند ماہ قبل ہلکی ٹریفک کو موٹر وے کے عارضی استعمال کی اجازت دی گئی تھی اس دوران پلئی درہ کے سات کلومیٹر دشوارگزارپرانی پہاڑی سڑک کے استعمال سے حادثات ہوتے رہے اور کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں سوات موٹر وے کا ٹریفک کیلئے کھلنا عوام کیلئے ایک

بڑی خوشخبری ہے کیونکہ تجارت صنعت اور سیاحت کے حوالے سے آمد ورفت کا یہ انقلابی منصوبہ یہاں کے پورے نظام حیات پر مثبت و تعمیری اثرات مرتب کر گا سوات موٹر وے کے فیز ٹو میں اس منصو بے کو چکدرہ سے فتح پور سوات تک تو سیع دی جائے گی۔

The post موٹر وے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کی کوششیں ایم 8موٹرے کی تعمیر کے آغاز کی تیاریاں شروع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Tuesday, September 29, 2020

سندھ میں کرونا وائرس پھر تیزی سے بڑھنے لگا ایک ہی دن میں کیسز کی تشویشناک تعدادرپورٹ

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوویڈ 19 کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 2مریض انتقال کرگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2497 ہوگئی ہے ،جو شرح اموات کی 1.8 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ

نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10881 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید کورونا وائرس کے 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ موجودہ شرح کی 3.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 1352139 ٹیسٹ کییگئے ہیں جن کے نتیجے میں136795 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ اب تک 130137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جو کہ صحتیابی کی95.1 فیصد کی شرح بنتی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 4161 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 3881 گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 274 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جن میں سے37 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کردیاگیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 400 نئے کیسز میں سے 297 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں 100 ضلع شرقی ، 92 ضلع جنوبی ، 56 ضلع وسطی ، 26 ضلع ملیر ، 14 ضلع کورنگی اور 9 ضلع غربی کے شامل ہیں۔ اسی طرح جامشورو 9 ، دادو ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ، سکھر اور گھوٹکی 2۔2 ، قمبر ، میرپورخاص ، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں سے ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

The post سندھ میں کرونا وائرس پھر تیزی سے بڑھنے لگا ایک ہی دن میں کیسز کی تشویشناک تعدادرپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سستے سفر کا راستہ کھل گیا نئی ایئر لائن میدان میں آگئی ، کرایہ اتنا سستا کہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا کی صورتحال قابو میں آنے اور سکیورٹی بہتر ہونے کے بعد ترکی کی نجی ایئر لائن پیگاسس نے پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، ائیرلائن نے پہلے مرحلے میں استنبول اور کراچی کے درمیان 25 ستمبر سے پروازیں شروع کردی ہیں۔

استنبول سے یورپی ممالک کے لئے کنکٹڈ فلائٹس فراہم کی جائیں گی، کراچی سے ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو رات 8 بج کر 35 منٹ پر پروازروانہ ہوا کرے گی، جبکہ استنبول سے پیر، منگل اور جمعرات کو کراچی کے لئے پرواز ہوگی۔ترکی کی نجی ائیر لائن پیگاسس کراچی سے براستہ استنبول جن یورپی شہروں کے لئے مسافر اٹھائے گی، ان میں اٹلی میں میلان اور روم، اسپین میں بارسلونا اور میڈرڈ، فرانس میں پیرس سمیت دیگر شہروں، جرمنی میں فرینکفرٹ، برلن، کولون، برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، سوئٹزرلینڈ میں جنیوا اور زیورخ، ڈنمارک میں کوپن ہیگن، ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم، ہیمبرگ، سویڈن میں اسٹاک ہوم، آسٹریا میں ویانا، جبکہ دیگر یورپی شہروں میں پراگ، مارسیلی، ڈیسلڈورف، برسلز، بخارسٹ شامل ہیں جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے لئے کراچی سے براستہ استنبول سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ائیر لائن نے کراچی استنبول کا دو طرفہ کرایہ کم ازکم 40 ہزار پاکستانی روپے سے شروع کیا ہے اور اٹلی کیلئے دو طرفہ کرایہ 60 ہزار ہوگا، اسی طرح دیگر یورپی ممالک کیلئے کنکٹڈ یورپی فلائٹس کے کرائے بھی کم ہوں گے۔

The post یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سستے سفر کا راستہ کھل گیا نئی ایئر لائن میدان میں آگئی ، کرایہ اتنا سستا کہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نصرت شہباز اور

رابعہ عمران کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیںاحتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔دوران سماعت دفترخارجہ کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

The post شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طلال چوہدری اور عائشہ رجب معاملے میں نیا موڑ تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔

منگل کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ کمیٹی نے طلال چوہدری سے متعلق معاملے میں ابھی تحقیقات مکمل نہیں کیں، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں،حقائق کے درست تعین کے بعد میڈیا میڈیا کو آگاہ کریں گے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خانگی حقوق اور لوگوں کی ذاتی زندگی کے احترام کا خیال کرے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈان نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔

The post طلال چوہدری اور عائشہ رجب معاملے میں نیا موڑ تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جولائی تک وفاقی حکومت کا قرض355 کھرب 55 ارب تک پہنچ گیا پچھلے سال یہ قرض کتنا تھا؟سٹیٹ بینک نے حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ جولائی کے آخر تک وفاقی حکومت کا قرض8.41فیصد اضافے سے 355 کھرب 55 ارب روپے تک پہنچ گیاہے جو 2019 کے اسی عرصے میں 327 کھرب 98 ارب روپے تھا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے

مطابق رواں سال جون کے 351 کھرب 6 ارب روپے کے مقابلے میں سرکاری قرض میں 1.28 فیصد یا 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اس کا زیادہ تر حصہ مقامی قرضوں سے آیا جو جولائی کے آخر تک 233 کھرب 92 ارب روپے تک پہنچ گیا اور اس میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 220 کھرب 10 ارب کے مقابلے میں 13 کھرب 80 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سرمایہ کاری بانڈز جو وفاقی حکومت کے طویل مدتی قرض میں شیئر کا حصہ ہے، اس میں 21 کھرب 89 ارب روپے یا 19.88 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ جولائی کے آخر تک 131 کھرب 95 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ سال یہ اسی عرصے میں یہ 110 کھرب 6 ارب روپے تھا۔اسی طرح پرائز بانڈز کا اسٹاک جولائی تک 733 ارب 60 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جس میں 2019 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 45 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ رواں سال جون کے مقابلے میں 50 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی۔

قلیل مدتی قرض کو دیکھیں تو مارکیٹ ٹریژری بلز گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 62 کھرب 10 ارب روپے سے کم ہوکر جائزے کے اختتام تک 53 کھرب 32 ارب روپے پر موجود رہے۔علاوہ ازیں جولائی کے آخر تک مرکزی حکومت کے بیرون قرض 121 کھرب 64 ارب روپے تھے

جو جون کے 107 کھرب 86 ارب روپے کے مقابلے میں 13 کھرب 78 ارب روپے زیادہ تھے۔یہ طویل مدتی قرض کے ذریعے چل رہا تھا جس کی جولائی کے آخر تک رقم 119 کھرب 77 ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 106 یہ کھرب 55 ارب روپے تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون کے اختتام تک پاکستان کا سرکاری بیرون قرض 87 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا جو 2019 کے اسی ماہ کے 83 ارب 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے لیے ملک کا واجب الادا قرض مالی سال 20 تک 7 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا جو مالی سال 2019 کے 5 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے 2 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر زیادہ تھا۔

The post جولائی تک وفاقی حکومت کا قرض355 کھرب 55 ارب تک پہنچ گیا پچھلے سال یہ قرض کتنا تھا؟سٹیٹ بینک نے حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(این این آئی) لاہور موٹروے کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کیا جس کے بعد خاتون کا ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون لیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کے 161 کے ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ منسلک ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی

درخواست کرے گی اور دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔دوسری جانب 20 روز بعد بھی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے اور بھکاری یا مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔‎

The post لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زائرین طواف اور عمرے کے دوران یہ کام کسی صورت نہیں کرسکتے، سعودی وزارت حج نے بڑی پابندی عائد کردی

جدہ (آن لائن )سعودی وزارت حج نے عمرہ سیزن محدود تعداد میں شروع کرنے کے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم ترین پابندی یہ ہے کہ عمرہ زائرین طواف اور عمرے کے دوران کسی بھی صورت حجراسود کو چھو نہیں سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اور خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کو حجرے اسود کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ طواف کے لیے خانہ کعبہ کے گرد جدید فینس یعنی چھوٹی دیوار بنا کر عمرہ زائرین کو قریب جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہناتھا کہ پابندی پر سو فی صد عملدر آمد کیلئے سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس کے لیے ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کے مقامات مقدسہ آنے پر جسم کا درجہ حرارت لیا جائیگا۔ موقع پر طبی ٹیمیں چوبیس گھنٹے رہیں گی۔۔ اور زائرین کی تھرمل کیمروں سے بھی نگرانی جاری رہے گی۔

The post زائرین طواف اور عمرے کے دوران یہ کام کسی صورت نہیں کرسکتے، سعودی وزارت حج نے بڑی پابندی عائد کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے،یا ان کی کار کو حادثہ پیش آیا ‘‘ یا پھر عائشہ رجب کے بھائیوں نے پٹائی کی ؟طلال چودھری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر کیوں گئے تھے ، تنظیم سازی کامعاملہ بھی کلیئر ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔ ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ

طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

The post ’’سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے،یا ان کی کار کو حادثہ پیش آیا ‘‘ یا پھر عائشہ رجب کے بھائیوں نے پٹائی کی ؟طلال چودھری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر کیوں گئے تھے ، تنظیم سازی کامعاملہ بھی کلیئر ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور موٹروے کیس میں اہم پیشرفت متاثرہ خاتون 20روز بعد کس کام کیلئے راضی ہو گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور موٹروے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، متاثرہ خاتون 20روز بعد بیان دینے کیلئے رضامند ہو گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے کے مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کیلئے چھلاوا بنا ہوا ہے اس کی تلاش کیلئے متعدد پولیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں تاہم انہیں کوئی خاص کامیابی ابھی تک نہیں مل سکی ہے ۔ 20روز بعد متاثرہ خاتون

ابتدائی بیا ن دینے کیلئے راضی ہو گئیں وہ اپنا ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دیں گی، پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جبکہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں گرفتار ملزم شفقت حسین کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے مہلت دیدی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی ۔ تفتیشی افسر نے جج کے سامنے پیش ہو کر استدعا کی کہ ملزم شفقت حسین کی شناخت پریڈ کراناممکن نہیں ہو سکا، استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی شناخت پریڈ کے لیے مہلت دے۔عدالت نے ملزم شفقت حسین کی شناخت پریڈ کے لیے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی، تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد ملزم کی شناخت پریڈ کرانے کاحکم دیا ہے، عدالت نے کہا آئندہ سماعت سے قبل ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کو یقینی بنایاجائے۔تفتیشی افسر نے ملزم سے متعلق بتایا کہ ملزم شفقت حسین کو دیپالپور سے گرفتار کیاگیا، ملزم کا ڈی این اے ابتدائی طور پر متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم عابد کوگرفتار کرنا باقی ہے، ملزم سے پستول اور ڈنڈا بھی برآمد کرنا باقی ہے۔

The post لاہور موٹروے کیس میں اہم پیشرفت متاثرہ خاتون 20روز بعد کس کام کیلئے راضی ہو گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہبا ز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی سربراہی کون کرے گا؟ ن لیگی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبا ز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی سربراہی کون کرے گا؟ ن لیگی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔تاہم پارٹی اب عملی طور پر مریم نواز ہی چلائیں گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف کی گرفتاری سے

قبل ہی پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سہہ پہر 4 بجے پریس کانفرنس شیڈول کر رکھی تھی لیکن شہباز شریف کی گرفتاری کے فوری بعد مریم نواز کی ہنگامی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ بھجوا دیا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کروانے کا عندیہ دے دیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبرنےکہا ہے کہ مریم نواز نے وکٹری اسپیچ دی جس میں کہیں اپنے چچا کیلئے ہمدردی نظر نہیں آئی۔ مریم نواز نے خود کہا ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مریم نواز ضمانت معاملے پر خاتون ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھارہی ہیں۔میری نظرمیں مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنا چاہیے۔دریں اثنا شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معاملہ صرف بچوں کا نہیں، ریفرنس میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکائونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شواہد ہونے کے بنیا دپر ہی لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتار ی مسترد کی، ایک عدالتی فیصلہ آگیا اب کون کیا کہتا ہے معنی نہیں رکھتا، عدالتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا توہین عدالت ہے۔

The post شہبا ز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی سربراہی کون کرے گا؟ ن لیگی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک میں خواتین اور بچوں کی آبرو ریزی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ 7ماہ میں کتنے ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں ؟افسوسناک تفصیلات

لاہور( این این آئی )ملک میں خواتین اور بچوں کی آبرو ریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال بچوں کے ساتھ آبرو ریزی کے واقعات میں14 فیصد اضافہ ہوا،رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران صرف پنجاب میں 2043 خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے دوران پنجاب میں خواتین کے ساتھ آبرو ریزی کے 3881 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں جنوری سے جولائی تک صرف 7ماہ میں 2043 خواتین کو آبر و ریزی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 111 خواتین اجتماعی آبر و ریزی کا شکار ہوئیں۔2019 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے ساتھ آبر رویزی کے 1304 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال کے اسی عرصے میں 1489 بچے ہوس کا نشانہ بنے۔ یوں آبر و ریزی کے واقعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا جن میں 53 فیصد بچیاں جبکہ 47 فیصد بچے ہیں۔سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے معاملے میں والدین کو غیر معمولی احتیاط برتنا ہو گی۔ ایسے واقعات کا یکدم ختم ہونا ممکن نہیں لیکن فوری اور سخت سزائوں کے نفاذ سے نمایاں کمی ضرور ہو سکتی ہے۔

The post ملک میں خواتین اور بچوں کی آبرو ریزی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ 7ماہ میں کتنے ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں ؟افسوسناک تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہبازشریف کے بعدمریم نواز کی باری؟ حکومت نے گرفتاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وفاقی حکومت نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کروانے کا عندیہ دے دیا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبرنے

کہا ہے کہ مریم نواز نے وکٹری اسپیچ دی جس میں کہیں اپنے چچا کیلئے ہمدردی نظر نہیں آئی۔ مریم نواز نے خود کہا ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مریم نواز ضمانت معاملے پر خاتون ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھارہی ہیں۔میری نظرمیں مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنا چاہیے۔دریں اثنا شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ معاملہ صرف بچوں کا نہیں، ریفرنس میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے، اکائونٹس سے فائدہ اٹھانے کے براہ راست الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شواہد ہونے کے بنیا دپر ہی لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتار ی مسترد کی، ایک عدالتی فیصلہ آگیا اب کون کیا کہتا ہے معنی نہیں رکھتا، عدالتی معاملات کو سیاسی رنگ دینا توہین عدالت ہے۔

The post شہبازشریف کے بعدمریم نواز کی باری؟ حکومت نے گرفتاری کا عندیہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مودی حکومت کی کارستانیاں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ انھیں اپنے کام کی وجہ سے بھارتی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے بھارت میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں۔

تنظیم نے بھارتی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف ایک مہم چلا رہی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں اور انھیں اپنے ملازمین کو فارغ کر کے ملک میں جاری اپنا تمام کام روکنا پڑا ہے۔بھارتی حکومت نے اب تک ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر راجات کھوسلہ نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ صاف بات ہے کہ حکومت ہمارے سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتی، چاہے وہ دہلی فسادات میں ہماری تحقیقات ہوں یا جموں و کشمیر میں آوازیں دبانے کی کوششیں۔گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

The post مودی حکومت کی کارستانیاں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے 2شرطیں رکھ دیں

اسلام آباد ( آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا ہے۔روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔ تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

The post پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے 2شرطیں رکھ دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے ایسے کون سے 2ریلیف مانگے جس پر عسکری قیادت راضی نہ ہوئی، عمران خان نے بھی صاف انکار کردیا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حکمران جماعت (ن )لیگ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے 2 طرح کے ریلیف مانگے جارہے تھے ، جو پیکیج یہ لینا چاہتے تھے اس پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید دونوں ہی راضی نہ ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی انکار کردیا گیا ، ان خیالات کا اظہار صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جو دو ریلیف مانگے گئے ان میں ایک یہ ہے کہ کسی بھی طرح سے پارلیمنٹ سے ترمیم کروادیں کہ جب تک سپریم کورٹ سے فائنل اپیل خارج نہ ہوجائے اور فیصلہ ملزم کے خلاف نہ آجائے، تب تک کسی کو بھی نا اہل نہیں کیا جائے گا ، یہ ریلیف بنیادی طور پر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نوازشریف کیلیے مانگا گیا ، جس میں اولین ترجیح مریم نوازتھیں ، کیونکہ انہیں احتساب عدالت سے سزا ہوئی،جس کے بعد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کیا ، اسی لیے چاہتے ہیں کہ جب تک سپریم کورٹ سے سزا نہ ہوجائے تو کسی کو بھی ڈس کوالیفائی نہ کیا جائے، تاکہ اس طرح سے مریم نواز کی ڈس کوالیفکیشن کو ختم کروایا جاسکے اور وہ سیاست میں پوری طرح سے حصہ لے سکیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرا ریلیف سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لیے مانگا جارہا تھا، وہ یہ تھا کہ جب تک حتمی سزا نہ ہوجائے تب تک گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے، جس کا مقصد شہباز شریف کی گزشتہ روز ہونے والی گرفتاری کو روکنا تھا۔

ریلیف کا ایک حصہ یہ تھا کہ سو کروڑ سے کم کی کرپشن نیب کی دسترس میں نہ آئے، ریمانڈ کی مدت کو کم کیا جائے، جبکہ چار پانچ سال سے زائد چلنے والے مقدمات کو ختم کردیا جائے اور جعلی اکائونٹس والا معاملہ بینکنگ عدالتیں سنیں تاکہ اس کو بھی نیب کی دسترس سے نکالا جائے، اس ریلیف کا بنیادی فائدہ شریف خاندان اور زرداری فیملی کو ہونا تھالیکن معاملات طے نہ ہوسکے۔

The post ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے ایسے کون سے 2ریلیف مانگے جس پر عسکری قیادت راضی نہ ہوئی، عمران خان نے بھی صاف انکار کردیا تہلکہ خیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی اہم ترین رہنما پولیس حراست میں جاں بحق

پنڈدادنخان (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 67 طاہر آصف چوہدری پولیس حراست میں جاں بحق ہوگئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے جہلم میں سابق تحصیل ناظم طاہر آصف کی ہلاکت کے واقعہ کا

نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر جہلم پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے،مرکزی انجمن تاجران نے منگل کو شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار حلقہ این اے 67 طاہر آصف چوہدری تحصیل پنڈدادنخان علاقہ جالب میں مسلسل چوری اور ڈاکو کی وارداتوں اور پولیس کی مجرموں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر پنڈی سید پور میں وارداتوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

The post پی ٹی آئی اہم ترین رہنما پولیس حراست میں جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موسم کے تیور بدلنے لگے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور( آن لائن )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور اور صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی تربت سکھر نواب شاہ نور پور تھل اور خانیوال میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کولاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں لاہور سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

The post موسم کے تیور بدلنے لگے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی حکومت کا ملک بھر کے تمام پرائمری سکول 30 ستمبر سے کھولنے کااعلان

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تمام پرائمری سکولز کو آج بدھ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا۔منگل کو معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک میں تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں، کل سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔شفقت محمود کا کہنا تھا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں‎

The post وفاقی حکومت کا ملک بھر کے تمام پرائمری سکول 30 ستمبر سے کھولنے کااعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کیلئے اندراج کروا لیا،کتنے دن کی بکنگ مکمل ہوگئی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

مکہ مکرمہ(آن لائن)کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب، چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کے لیے اندراج کروا لیا، 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث کئی ماہ سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے

محروم کروڑوں مسلمان اب پابندی کے خاتمے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے بذریعہ موبائل ایپ عمرہ ادائیگی کی بکنگ کا آغاز کیے جانے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں 16 ہزار افراد نے عمرہ ادائیگی کیلئے بکنگ کروا لی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عمرہ ادائیگی کا باقاعدہ آغاز 4 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلا مرحلہ 4 اکتوبر 2020 سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت ہر روز 6 ہزار افراد عمرہ اد کریں گے۔ان افراد کو ایک ایک ہزار کے گروپ میں تقسیم کر کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ہر گروپ کو تین گھنٹے کے اندر اندر مناسکِ عمرہ مکمل کرنے ہوں گے، جس کے بعد دوسرے گروپ کی باری آئے گی۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے اہم شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی

قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ پر بکنگ ضروری ہوگی۔اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے۔ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے۔

The post کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کیلئے اندراج کروا لیا،کتنے دن کی بکنگ مکمل ہوگئی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اگر آپ نے منافع کے لالچ میں ڈالرز چھپا کر رکھے ہیں تو فوراً نکال کر ابھی بیچ دو کیونکہ۔۔امریکی کرنسی سے متعلق تہلکہ خیز پیشگوئی سامنے آگئی ‎

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگلے چار ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی ہونے کی کئی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیفن رویچ نےساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں اپنے ایک تحریر میں لکھا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں

4.3فیصد تک کمی رونما ہوئی ہے ۔ اس کمی سے قبل فروری سے اپریل کے دوران ڈالر کی قدر میں 7فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا ڈالر ذخیرہ کرنا اور ’فلائٹ ٹو سیفٹی‘ جیسے عوامل تھے جن سے ڈالر کو خاطرخواہ فائدہ پہنچا۔ لیکن ان فوائد کے باوجود آئندہ چار ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کئی ممکنہ وجوہات کی سے کمی واقع ہو گی ۔ ان میں مقامی سطح پر سیونگز میں غیرمعمولی کمی آنا، خوفناک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، امریکہ کے اندر میکرو اکنامک عدم توازن اور امریکی حکومت کی کچھ پالیسیاں ہیں۔سٹیفن رویچ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عوام کو مدنظر رکھا جائے تو 2021ءکے اختتام تک ڈالر کی قدر و قیمت میں 30سے 35فیصد تک کمی رونما ہونے کا قوی امکان ہے ۔

The post اگر آپ نے منافع کے لالچ میں ڈالرز چھپا کر رکھے ہیں تو فوراً نکال کر ابھی بیچ دو کیونکہ۔۔امریکی کرنسی سے متعلق تہلکہ خیز پیشگوئی سامنے آگئی ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل ن لیگی اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر حیرت انگیز بیان دیدیا

لاہور( آ ن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم  لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری اور چودھری اشرف علی انصاری جب کہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین شامل ہیں۔

خانیوال سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیصل خان نیازی اور چودھری اشرف انصاری کے بھائی چودھری محمد یونس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ن لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل ن لیگی اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر حیرت انگیز بیان دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کا کیس کون لڑیگا؟ ن لیگ کے صدر نے حیرت انگیز اعلان کردیا

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گزشتہ روز گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں شہباز شریف آج احتساب عدالت میں خود دلائل دیں گے۔

شہباز شریف نے اپنے کیس کیلئے کسی وکیل کی خدمات نہیں لی ہیں۔دریں اثناآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم محمد شہباز شریف نے دیگر شریک ملزمان، اہل خانہ، بے نامی داروں، فرنٹ مین، قریبی ساتھیوں، ملازمین اور منی چینجرز سے ملی بھگت کر کے منی لانڈرنگ کے منظم نظام کے تحت 7328 ملین روپے کے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ریفرنس کے مطابق منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے میں محمد شہباز شریف کا نمایاں کردار رہا، 1990 میں مذکورہ ملزم نے اپنے نقد اثاثے 2.121 ملین روپے ظاہر کئے تھے جبکہ 1998 تک اس کے نقد اثاثے (ان کے چھوٹے بچوں کے اثاثے14.865 ملین روپے) تک پہنچ گئے۔ 2008 سے 2018 کے دوران سرکاری عہدہ سنبھالنے کے بعد جب ملزم محمد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب تھے تو اس کے خاندان نے اس عرصہ کے دوران 7 ہزار 328 ملین روپے کے اثاثے حاصل کئے۔

شریف گروپ آف کمپنیز کے زیر سایہ 13 نئی کمپنیاں قائم کر کے 2770 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان کمپنیوں میں میسرز شریف فیڈ، میسرز چنیوٹ پاور، میسرز العربیہ شوگر ملز، میسرز شریف ڈیری فارمز اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں، ان کمپنیوں کے ذرائع آمدن نامعلوم تھے۔

ملزم نے بے نامی کمپنیاں قائم کیں جن میں میسرز گڈنیچر ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز یونیتاس سٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز وقار ٹریڈنگ کمپنی اور میسرز نثار ٹریڈنگ کنسرن (جو کہ وزیراعلی سیکرٹریٹ کے ملازمین نثار احمد اور علی احمد کے نام تھی) شامل ہیں۔

ان کمپنیوں نے مبینہ طورپر 2400.088 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزم نے غیر ملکی اثاثوں سمیت 96 ایچ ماڈل ٹائون لاہور، نشاط لاج ڈونگا گلی، وائسپرنگ پائینز میں ولاز اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر 619.858 ملین روپے کی لاگت سے خریدا۔ غیر قانونی طورپر حاصل

کئے گئے 7328 ملین روپے کے اثاثوں کا جواز پیش کرنے کے تناظر میں ملزم اور اس کے خاندان کے ممبران/بے نامی داروں نے 1597 ملین روپے کے غیر ملکی ترسیلات زر اور 1010 ملین روپے کا قرضہ ظاہر کیا تاہم یہ غلط ثابت ہوا اور ظاہر ہوا کہ مذکورہ ملزم اور اس کے

اہل خانہ کو بیرون ملک سے پیسے نہیں بھیجے گئے جبکہ قرضہ بھی جھوٹا ذریعہ ثابت ہوا حالانکہ قرضہ لینے والوں کو شریف گروپ کے ملازمین کی جانب سے رقوم کی ادائیگی کی گئی۔ پس منی لانڈرنگ کی رقم سے حاصل کئے گئے اثاثوں کی ملکیت 6122 ملین روپے بنی جو کہ 2018 میں 7328 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ محمد شہباز شریف اور ان کے

اہل خانہ کے مجموعی ظاہر شدہ اثاثے 584.444 ملین روپے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان اور ان کے اہل خانہ کے یہ اثاثے ان کی آمدن سے زیادہ ہیں۔ ملزم محمد شہباز شریف نے دیگر شریک ملزموں، اہل خانہ، بے نامی داروں، فرنٹ پرسنز، قریبی ساتھیوں، ملازمین اور منی چینجرز

سے ملی بھگت کر کے منی لانڈرنگ کے منظم نظام کے تحت 7328 ملین روپے کے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثوں کا جواز پیش کرنے کیلئے آمدن کے جعلی ثبوت پیش کئے۔ انوسٹی گیشن کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان کے ظاہر شدہ اور غیر ظاہر شدہ اثاثے سامنے آ چکے ہیں جو کہ ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور ان کے ذرائع آمدن جعلی ثابت ہوئے ہیں۔

The post شہباز شریف کا کیس کون لڑیگا؟ ن لیگ کے صدر نے حیرت انگیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, September 28, 2020

طلال چوہدری ، عائشہ رجب معاملے کا ڈراپ سین، ن لیگ کی انکوائری رپورٹ آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔ ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی

نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

The post طلال چوہدری ، عائشہ رجب معاملے کا ڈراپ سین، ن لیگ کی انکوائری رپورٹ آگئی، تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں ایک اور جدید ترین ائیر پورٹ کی تعمیر چین نے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز فراہم کردئیے

اسلام آباد (اے پی پی)سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے بہت سی کمپنیاں گوادر فری زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔  یو ٹیوب چینل کو اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا 2400 ایکٹر رقبہ

پر پھیلے شہر کے فری زون پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ شہر اور بندرگاہ کی ترقی کے لئے بڑا کام ہوا ہے اور حال ہی میں ہم نے چین کی حکومت کے تعاون سے گوادر ائیرپورٹ کی تعمیرشروع کر دی ہے جس نے پراجیکٹ کے لئے 230 ملین ڈالر دیئے ۔گوادر میں آئل سٹی کے حوالہ سے عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ شہر سے 30کلو میٹر دور پسنی کے نزدیک آئل ریفائنری اور آئل سٹوریج کے لئے ایک علاقہ مختص کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون ریلوے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ریلوے لائن کے ذریعہ گوادر پورٹ سٹی کو ملک بھرسے ملا دیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ساحلی شہر کو ملک اور اس سے آگے تک ملانے کے لئے کوئٹہ سے گوادر تک ایک نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی، مزید براں میگا پراجیکٹ کی افادیت میں اضافہ کیلئے ایران تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت سب سے بڑے منصوبہ ایم ایل ون پر کام ہورہا ہے

جس کا تمام ابتدائی پراسسز مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کا جائزہ اور تخمیہ لگایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 6.8 ارب روپے کا پراجیکٹ پاکستان میں لاجسٹک انفراسٹرکچر کے لئے تاریخی ہوگا کیونکہ ریلویز کی مال برداری کے ذریعہ تمام تجارت ممکن ہوگی، اس کے علاوہ ایم ایل ون پراجیکٹ کراچی سے پشاور تک مسافروں کے سفر کے لئے انقلاب ہوگا ۔

لاہور سے کراچی تک سفری وقت کم ہو کر صرف آٹھ گھنٹے رہ جائے گا، ایک سوال کے جواب میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 1870کلومیٹر کا ایم ایل پراجیکٹ ایک بڑا منصوبہ ہے جو سات سے نو سال کی مدت میں مرحلہ وار مکمل ہوگا ، سی پیک اتھارٹی کے قیام کے

بارے میں انہوں نے کہاکہ جب حکومت نے محسوس کیا کہ سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت نہیں دی جارہی تو اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام کام ایک ہی جگہ سے ہوں ،انہوں نے کہاکہ چونکہ اس بڑے پراجیکٹ میں متعدد وزارتیں محکمیں

اور صوبے شامل ہیں اس لئے ایک فورم کے قیام کی اشد ضرورت تھی جو غیرملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر سہولیات فراہم کرے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر سی پیک کا زیادہ تر محور منصوبوں پر عمل درآمد پر ہے، سی پیک پراجیکٹ

کے لئے ہم جو بھی پلان دیں وہ ملک کی مجموعی ماسٹر پلاننگ سے مطابقت رکھتا ہے جسے منصوبہ بندی کمیشن سر انجام دیتا ہے اس لئے ہم سب کے لئے رابطہ آسان ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اتھارٹی کے قیام کے بعد سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کے کام میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں 8 ارب ڈالر کی پہلے ہی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 9.5 ارب ڈالر کے مزید انرجی پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ،ایک سوال کے جواب میں سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین نے کہاکہ چینی حکومت کے ساتھ ہماری مصروفیات عروج پر ہے اور ہم سی پیک

پراجیکٹ کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر پوری توجہ دے رہی ہے اور سی پیک کے مغربی روٹ پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے ڈی آئی خان تک موٹروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ ڈی آئی خان

سے ژوب تک پراجیکٹ سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا ،اسی طرح ژوب سے کوئٹہ تک روڈ پراجیکٹ کی سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا جا چکا ہے جس کے لئے رقم مختص کر دی گئی ہے اور اراضی بھی حاصل کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نے حال ہی میں دو ہائیڈرو پراجیکٹس آزاد پتن (701 میگا واٹ ) اور کوہالہ پاور پراجیکٹ (1120 میگا واٹ) مکمل کئے ہیں جس سے 4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی ۔

The post پاکستان میں ایک اور جدید ترین ائیر پورٹ کی تعمیر چین نے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز فراہم کردئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں 5 بار معافی دے چکا ہوں ،اب بس ایک ہی راستہ رہ گیا ، سی سی پی او لاہورنے بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد( آن لائن) سی سی پی او لاہور عمر امین نے کہا ہے کہ میرے سے غلطی ہو گئی تھی کہ ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں پانچ بار معافی دے چکا ہوں ،پھر بھی معاف نہیں کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کمیٹی میں اراکین کمیٹی کے اظہار برہمی پر عمر امین نے کہا کہ ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں پانچ بار معافی دے چکا ہوں ،پھر بھی معاف نہیں کیا جا رہا ہے میرا

یہ خیال ہے کہ جوائنٹ سیشن بلا لیا جائے ایک ہی بار سب سے باری باری معافی مانگ لوں،اس موقع پر کمیٹی روم میں قہقہہ لگا،سی سی پی او نے کہا کہ 2018میں وہ موٹر وے پر تعینات تھے اور اس وقت آئی جی کے ساتھ ملکر ایک رپورٹ وزیر اعظم ہائوس کو بھجوائی گئی تھی اگر اس پر عمل درآمد کیا جاتا تو شاہد ایسے سانحات کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔

The post ایک بیان دیا جس پر ایک نہیں 5 بار معافی دے چکا ہوں ،اب بس ایک ہی راستہ رہ گیا ، سی سی پی او لاہورنے بڑی پیشکش کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 960 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مارکیٹ 960 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار

740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے۔دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کے قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 165 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔

The post ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہبازشریف کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)مسلم لیگ (ن) میں سے ش لیگ نہ نکلنے پر شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ، سینئر صحافی تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری یقینی تھی، نون میں سے شین باہر نہیں نکل رہی تھی۔

اس لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے تبصرے میں کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری یقینی تھی کیونکہ نون میں سے شین باہر نہیں نکل رہی تھی لہذا شین کو اندر کر دیا گیا۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں انصاف نہیں ملے بعد میں انصاف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے گرفتاری کے بعد اپنے وکلا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا یہاں پر نہیں بعد میں انصاف ملے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صرف یہی جملہ کہا اور کمرہ عدالت میں موجود اپنی جماعت کے تمام رہنمائوں جن میں خواجہ آصف، احسن اقبال،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب ، اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماں کو ہدایت کی کہ ان کی گرفتاری پر آج شامل 4بجے مکمل رد عمل دیا جائے۔

جس کے فوری بعد سابق وزیراعلی پنجاب اپنی سکیورٹی ٹیم اور نیب اہلکاروں کے ساتھ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔

The post شہبازشریف کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کی گرفتاری کس چیز کا’ ری ایکشن ‘ ہے؟مریم اورنگزیب کا حیرت انگیز دعویٰ

لاہور( آن لائن )نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔ ۔ جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی انہیں نشان عبرت بنایا جا رہا ہے

گذشتہ دو سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔عمران خان کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا،ہر مخالف کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت دلیر اور بہادر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں نہیں بلایا جاتا۔اربوں کھربوں کھانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،پی ٹی آئی حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کا ری ایکشن ہے۔عمران خان اور چئیرمین نیب نے ہمیشہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کی۔ان بزدلوں کی وجہ سے ہم گھبرانے والے نہیں۔شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے۔اپوزیشن کو تمام متحدہ اپوزیشن لیڈ کرے گی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کو ہتھ کڑی لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری کس چیز کا’ ری ایکشن ‘ ہے؟مریم اورنگزیب کا حیرت انگیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف نے گرفتاری سے قبل وزیراعظم عمران خان پر کیا الزام لگایا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستردکردیاجس کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔شہباز شریف نے گرفتاری سے قبل کہا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی دونوں تیار ہیں،جب وقت آیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا مکمل

یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان میری گرفتاری چاہتے ہیں ، تمام سیاسی پارٹیوں کا اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ آئندہ الیکشن شفاف ہونے چاہیے ۔واضح رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔

The post شہباز شریف نے گرفتاری سے قبل وزیراعظم عمران خان پر کیا الزام لگایا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کی گرفتاری ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔جبکہ ملک محمد اشرف ،عمر اسلم ،علی اکبرسمیت متعدد رہنمائوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سیاسی رہنمائوں کا ردعمل دیا ہے،سیاسی رہنمائوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف کی گرفتاری ، عدالت کے باہر حالات کنٹرول سے باہر لیگی کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی، معاملہ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی

گرفتاری کے بعد میڈیا نمائندگان نے شہبازشریف سے بات چیت کی کوشش کی لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر کوئی بات نہیں کی۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا جائے گا اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ گرفتاری سے پہلے ن لیگ کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنا موقف پیش کرنے خود روسٹرم پر آئے اور کہا کہ 12 سال ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت کیسامنے کھڑا ہوں، کسی کمپنی سے ایک دھیلا میرے اکائونٹ میں نہیں آیا، اگرایک دھیلا بھی آیا ہو تو میں اپنی درخواست ضمانت واپس لے لوں گا۔ عدالت نے شہبازشریف کی درخواست پر چند گھنٹے سماعت کے بعد ان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیشی کے موقع پر شہبازشریف کافی پریشان دکھائے دئیے ، عدالت میں احسن اقبال ، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیاہے۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری ، عدالت کے باہر حالات کنٹرول سے باہر لیگی کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی، معاملہ شدت اختیار کر گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ضمانت مسترد، شہباز شریف کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر کے وکیل اعظم نذیر نے دلائل دیے اور اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔شہبازشریف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام آمدن پر ٹیکس ادا کیا اور ان کا آڈٹ بھی کروایا، نیب 20 سال بعد نیب ٹیکس ریٹرن کو نہیں مان رہا، 26 کروڑ روپے کا فرق نیب نکال نہیں سکتا اس لیےآمدن نہیں مانتا۔

The post ضمانت مسترد، شہباز شریف کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عائشہ رجب معاملہ رانا ثنا اللہ نے طلال چودھری کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور وی لاگر ملیحہ ہاشمی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ میں شہباز شریف اور مریم نواز کے حامی لیگی رہنمائوں کے مابین ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ پہلے

تو ن لیگ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا مگر اب رانا ثنا اللہ یہ بات مان گئے ہیں کہ طلال چودھری کو لیگی خاتون ایم این اے کے گھر داخلے کی کوشش کرتے ہوئے مار پڑی ہے۔طلال چودھری سے متعلق ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ ان کو عمران خان کے خلاف جارحانہ انداز گفتگو کی وجہ سے خاص مقام حاصل تھا اور اسی وجہ سے مریم نواز بھی ان سے کافی خوش تھیں کیونکہ وہ عمران خان اور دیگر ن لیگ کے مخالفین کے خلاف خاص طریقے سے بدتمیزی کرنے کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں یہ ضرور کہا ہے کہ عائشہ رجب کے بیٹے اور گارڈ نے طلال چودھری کو مارا ہے جبکہ دوسری جانب میڈیا پر یہ کہا جا رہا ہے کہ عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چودھری کی پٹائی کی ہے۔ملیحہ ہاشمی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طلال چودھری کے معاملے پر ن لیگ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا اور مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ اور مریم نواز کے قریب رہنے والے دیگر لیگی

رہنمائوں کی جانب سے آف دی ریکاڈ بیانات سامنے آئے ،کسی نے کہا کہ ایکسیڈنٹ ہوا ہے کسی نے کچھ کہا کسی نے کچھ کہا۔ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ اس مسئلے پر بات کرنے کا مقصد کسی کی نجی زندگی میں دخل دینا نہیں ہے بلکہ وہ اس معاملے پر بات اس لیے کر رہی ہیں کیونکہ

جب لوگ کرپشن کے خلاف باہر نکلتے ہیں تو مذہب کارڈ کھیل کر ان باعزت گھرانوں کو سیاست کی نذر کر دیا جاتا ہے اور ان کے کرداروں پر سوال کھڑے کیے جاتے ہیں۔ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج کے دوران خواتین باہر نکلیں تو

مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ یہ بے حیائی ہے مگر جب مریم نواز خود جلسے سے خطاب کریں اور عجیب و غریب زبان استعمال کریں تو اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔دوسری جانب رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری جاری ہے ، ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائیگا۔

The post عائشہ رجب معاملہ رانا ثنا اللہ نے طلال چودھری کو بڑی مشکل میں ڈال دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طلال چوہدری ہسپتال سے اچانک غائب کیوں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں ؟سابق وزیر مملکت کے بھائی کا اہم انکشاف

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ طلال چوہدری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ا نہیں وہاں کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔دوسری طرف پولیس ن لیگی خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ

کا بیان لینے کے لئے فیصل آباد ان کی رہائش گاہ پہنچی تو وہ بھی اپنے گھر میں موجود نہ تھیں ، پولیس حکام کے مطابق عائشہ رجب اسلام آباد میں ہیں، وہاں جا کر یا فون پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے،طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائیگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے ۔

The post طلال چوہدری ہسپتال سے اچانک غائب کیوں ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں ؟سابق وزیر مملکت کے بھائی کا اہم انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپ کی والدہ بیگم خاکسار آپ کی زبان پر کیا کرتی ہوں گی ؟ فیاض الحسن چوہان پر عظمیٰ بخاری برس پڑیں ، کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ چوہان صاحب آپ کی زبان سے خواتین کی عزت و احترام کی باتیں بہت عجیب لگتی ہے،یقینا آپکی والدہ بیگم خاکسار آپکی سیاست

اور زبان پر شرمندہ ہوتی ہوں گی ،آپ کی جماعت کے چیئر مین اپنے ٹرولز کو مریم نواز کی عزت اچھالنے کا ٹارگٹ دیتے ہیں۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ ہر معاملے پر سیاست کرنا عمران اور ان کے حواریوں کا پرانا وتیرہ ہے۔‎

The post آپ کی والدہ بیگم خاکسار آپ کی زبان پر کیا کرتی ہوں گی ؟ فیاض الحسن چوہان پر عظمیٰ بخاری برس پڑیں ، کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طلال چوہدری ، عائشہ رجب معاملہ مسلم لیگ ن کا طلال چوہدری سے متعلق اہم فیصلے کا امکان

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح شکست کو دیکھتے ہوئے حکومت پری پول دھاندلی کے تحت کسی نہ کسی طرح شہباز شریف کو پابند سلاسل کرنا چاہتی ہے ،عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے عوام کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتی ۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں مثالی ترقیاتی کام کئے ہیں اس لئے حکومت کو وہاں اپنی شکست نظر آرہی ہے،گلگت بلتستان کے انتخابات میں پری پول دھاندلی کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کوکسی نہ کسی طرح پابند سلاسل کرنے کی خواہش ہے ، یہ حکومت کی اخلاقی اور سیاسی دیوالیہ پن کی انتہاء ہے ، ہم حکومت کے ایسے وارنٹس اور ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ ہم قائد اعظم ،جمہوری اور آئین کے پاکستان کے لئے بڑی سے قربانی دیں گے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔احسن اقبال نے طلال چوہدری کے معاملے پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اب جو بھی احتجاج ہوگا وہ اے پی سی کی میٹنگ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اعلان کے مطابق ہوگا

اور مسلم لیگ(ن) اس کی پابند ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے احتجاج کے لئے جو بھی پروگرام مرتب کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) اس کو فالو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی شہباز شریف کا کیس سنا ہے وہ اس بات سے متفق ہے کہ یہ ایک سیاسی انتقام ہے

اوراس کیس کی کوئی حقیقت نہیں ، یہ بے بنیاد الزام تراشی کے بنیاد پر قائم کیا گیا ہے ، خاص طور پر جب ریفرنس دائر ہو چکا ہے فرد جرم لگنے کا مرحلہ ہے اس کے بعد کوئی تفتیش باقی نہیں ہے توگرفتاری کا کوئی جواز نہیں یہ صرف سیاسی مقصد کے لئے اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے معاملے پر حکومت پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائے گی ، طلال چوہدری کے معاملے میں شفاف تحقیقات کر کے حقائق عوام کو بتائیں گے۔

The post طلال چوہدری ، عائشہ رجب معاملہ مسلم لیگ ن کا طلال چوہدری سے متعلق اہم فیصلے کا امکان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طلال چودھری معاملے پر ن لیگی خاتون رہنما عائشہ رجب بلوچ نے عوام کو حیران کن سرپرائز دیدیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں چار افراد کے حملے میں طلال چوہدری کے زخمی ہونے کی تفتیش آگے نہ بڑھ سکی ، لاہور پولیس طلال چوہدری کا بیان لینے اسپتال پہنچی تاہم طلال اسپتال چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ پولیس متاثرہ خاتون ایم این اے کا بیان بھی اس لیے نہیں لے سکی کہ

وہ بھی فیصل آباد سے اسلام آباد چلی گئیں ۔ ادھر رکن اسمبلی عائشہ رجب نے کہا کہ معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ، میری عزت پر سوال نہ اُٹھایا جائے ۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماں بہنوں کی عزت کرنے کا درس دینے والے ان کی عزتیں میڈیا پر نہیں اُچھالتے۔ تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری اسپتال سے ڈسچارج کردیئے گئے،پولیس بیان نہ لےسکی۔ رہنمامسلم لیگ ن طلال چوہدری پر مبینہ تشدد کے معاملے کی انکوئری کیلئے فیصل آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم بیان ریکارڈ کرنے نجی اسپتال ڈیفنس پہنچی تو پولیس کے اسپتال پہنچے سے قبل ہی طلال چوہدری اسپتال سےروانہ ہو گئے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بیان ریکارڈ کئے بغیر واپس روانہ ہو گئی،اے ایس پی عبدالخالق کا کہنا ہے کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ان سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔ عملے نے بتایا کہ طلال کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب خاتون ایم این اے عائشہ رجب علی کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیاجا سکا اور وہ بھی اسلام آباد چلی گئیں۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر میری ذات سے متعلق بات ہوئی، وہ صرف میری نہیں بلکہ تمام خواتین کی تذلیل ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ پرانہوں نے کہاکہ میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں، کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

The post طلال چودھری معاملے پر ن لیگی خاتون رہنما عائشہ رجب بلوچ نے عوام کو حیران کن سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمرہ اجازت نامے کس کس عمر کے افراد کو جاری ہونگے اور اس کی فیس کتنی ہوگی؟سعودی وزیر حج نے بڑا اعلان کردیا

مکہ( آن لائن )وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہو گی۔

انہو ں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ پر بکنگ ضروری ہوگی۔اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا۔ ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے۔ وزارت زائرین کے تعاون سے تصور کو حقیقت میں تبدیل کررہی ہے۔اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے۔

The post عمرہ اجازت نامے کس کس عمر کے افراد کو جاری ہونگے اور اس کی فیس کتنی ہوگی؟سعودی وزیر حج نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کویت میں تارکین وطن ملازمین کو بیدخل کرنے پر عملدرآمد شروع سینکڑوں پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیاگیا

کویت ( آن لائن )کویت کی جانب سے لاکھوں تارکین کی ملازمتیں ختم کر کے انہیں مملکت سے بے دخل کرنے کا قانون منظور ہو چکا ہے۔ جس کی زد میں ہزاروں پاکستانی بھی آئیں گے تاہم اس سے لاکھوں بھارتی زیادہ متاثر ہوں گے۔ العربیہ نیوز کے مطابق کویت نے وزارت تعمیرات

میں اعلی عہدوں پر کام کرنے والے مزید 400 تارک وطن ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعمیرات اور وزیر مملکت برائے مکانات ڈاکٹر رعنا الفارس تارک وطن ملازمین کے اس گروپ کی برطرفی کے خطوط پر جلد دست خط کرنے والی ہیں۔یہ تمام ملازمین اس وقت وزارت کے تحت مختلف محکموں میں انتظامی ، قانونی اور ٹیکنیکل عہدوں پر کام کررہے ہیں۔اخبار نے لکھا ہے کہ اصل منصوبہ کے مطابق تارک وطن ملازمین کو بتدریج فارغ کیا جانا تھا۔آیندہ بیچ کو اس سال کے آخر میں ملازمتوں سے سبکدوش کیا جانا تھا۔تاہم وزیر نے تب تک انتظار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تارکین وطن ملازمین کے کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان ملازمین کی برطرفی سے ہفتہ عشرہ قبل کویت کی اس وزارت نے ڈیڑھ سو تارک وطن ملازمین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔اب تک وزارت تعمیرات اور شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کی پبلک اتھارٹی دونوں سے ساڑھے 550 ملازمین کو برطرف کیا جاچکا ہے۔

ان دونوں اداروں میں تارک وطن ملازمین کی تعداد کل عملہ کا پانچ فی صد ہے۔ کویت کی قومی اسمبلی نے گذشتہ ہفتے ریاست میں آیندہ پانچ سال کے دوران میں تارکینِ وطن کی تعداد میں کمی سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی۔تاہم اس نئے مسودہ قانون میں یہ واضح

نہیں کیا گیا کہ تارکینِ وطن کی تعداد میں کتنے فی صد کمی کی جائے گی اور یہ فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔کویتی حکام ملک میں تارکین وطن مزدوروں کی تعداد کم کرنے کے لیے کریک ڈاون کررہے ہیں اور یہ قانون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔کویتی حکومت نئے قواعد وضوابط

اور قوانین کے تحت ملک میں تارکین وطن کی تعداد میں تین لاکھ 60 ہزار تک کمی کرنا چاہتی ہے۔ان میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ تارکِ وطن ورکروں کی عمریں 60 سال سے زیادہ ہیں۔نئے قانون کے تحت ویزے کی بعض اقسام کی منتقلی پر بھی پابندی عاید کردی جائے گی۔اس ضمن

میں مقامی آبادی سے تارکینِ وطن ورکروں کی تعداد کا موازنہ کیا جائے گا۔گذشتہ ماہ کویت نے 60 سال سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کو کام کے لیے اقامے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ یونیورسٹی کی کوئی ڈگری نہ رکھنے والوں کو 31 اگست کے بعد اقامہ یا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کویت میں تارکین وطن کل ملکی آبادی کا قریبا 70 فی صد ہیں۔

The post کویت میں تارکین وطن ملازمین کو بیدخل کرنے پر عملدرآمد شروع سینکڑوں پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پارک لین،منی لانڈرنگ،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز آصف زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں

سابق صدر آصف زرداری،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزموں پر منی لانڈرنگ ، پارک لین اور واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسزپر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،عدالت نے آصف زرداری ،ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد کردی، ملزموں نے عدالت کے سامنے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔انور مجید پر ویڈیولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ،ملزم انور مجید نے بھی صحت جرم سے انکارکردیا۔اس سے پہلے احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور اْن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر عوام کو تنگ کیا گیا،صحافیوں اور وکلا کو نیب کورٹ جانے سے روک دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ کسی کو احتساب عدالت کے اندر نہیں جانے دینا، سکیورٹی کے نام پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی ،سہیل عارف، عرفان بھولا، مرزا عثمان کو بھی جانے سے بھی روک دیا گیا، احتساب عدالت کے چاروں اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی، جی ٹین اشارے سے احتساب عدالت کی طرف جانے والی اے کے بروہی روڈ بند کر دی گئی ،لوگ ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے، ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیوریشن دی گئی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہی۔

The post پارک لین،منی لانڈرنگ،ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنسز آصف زرداری،فریال تالپورسمیت دیگر ملزموں پر فردجرم عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا کیسز سامنے آنے پر نمل یونیورسٹی سیل

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں نمل یونیورسٹی میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کیساتھ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے

جب کہ یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیںڈی سی کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور اسکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

The post کرونا کیسز سامنے آنے پر نمل یونیورسٹی سیل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...