لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی
جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر کے وکیل اعظم نذیر نے دلائل دیے اور اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔شہبازشریف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام آمدن پر ٹیکس ادا کیا اور ان کا آڈٹ بھی کروایا، نیب 20 سال بعد نیب ٹیکس ریٹرن کو نہیں مان رہا، 26 کروڑ روپے کا فرق نیب نکال نہیں سکتا اس لیےآمدن نہیں مانتا۔
The post ضمانت مسترد، شہباز شریف کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment