Pages

Wednesday, September 30, 2020

چوری کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سہالہ پولیس سٹیشن کی ٹیم کی طرف

سے گرفتار کیا گیا ڈولفن فورس کا افسر عامر ایک ایسے گینگ کا حصہ ہے جو کہ راولپنڈی شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں کی جانے والی چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا ، ملزم نے گرفتاری کے بعد چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ، جس پر پولیس کی طرف اسے ڈولفن فورس کے افسر کے عہدے سے فوری ہٹا دیا گیا ، جبکہ پولیس نے ملزم کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا ، جس کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں ، 5 موبائل فون ، 2 لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ، حراست میں لیے جانے کے بعد ڈولفن فورس کے افسر کو اس کے ساتھی سمیت شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جس کے بعد مزید قانون کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

The post چوری کی 20 وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کا افسر گرفتار دوران تفتیش اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...