Pages

Saturday, October 31, 2020

انتہا پسند اسلامی دہشتگردی کے حملے فوری روکے جائیں ہمارے دل فرانسیسی عوام کیساتھ ہیں،الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع بیان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس کو ریڈیکل اسلامی دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے دل فرانسیسی عوام کیساتھ ہیں۔

امریکا اس جنگ میں اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے۔ان ریڈیکل اسلامی دہشت گردوں کے حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔فرانس یا کوئی بھی اور ملک اس کو گوارا نہیں کرسکتا۔قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان کا ملک نیس میں ایک چرچ میں چاقو حملے کے بعد اپنی اقدار سے دستبردار نہیں ہوگا۔انھوں نے بھی واقعہ کو اسلامی دہشت گردی کاشاخسانہ قرار دیا ۔صدر ماکروں نے چرچ میں چاقو حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کیتھولک مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ متحد رہیں اور تقسیم کا شکار نہ ہوں۔نیس میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے تاریخی نوترے ڈیم چرچ میں تین افراد کو ہلاک کیا ۔اس نے ان میں ایک عورت کا سرقلم کیا ہے اور دو افراد کو چاقو کے پے درپے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا ہے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

نیس کی میئرکرسٹیئن اریسٹروسی نے سب سے پہلے اس واقعہ کو دہشت گردی قراردیا تھا اور کہا کہ حملہ آور اللہ اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اہلکاروں نے اس کو پکڑنے کے لیے گولی مار دی تھی لیکن اس کی جان بچ گئی ہے ،وہ زخمی ہوا ہے اور اس وقت ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔فرانسیسی تفتیش کاروں کے مطابق نیس میں چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم کی عمر21 سال اور تونس کا تارک وطن ہے۔

The post انتہا پسند اسلامی دہشتگردی کے حملے فوری روکے جائیں ہمارے دل فرانسیسی عوام کیساتھ ہیں،الیکشن سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور متنازع بیان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت غریب عوام کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی آٹا،چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں مزید مہنگی کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر دال ماش 15 سے 20 روپے کلو مہنگی کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد دال مسور 10 سے 15 روپے کلو مہنگی ملے گی۔واضح رہے کہ اس وقت فی کلو چینی 110روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ آٹا 80روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ حکومتی اقدامات کے باوجود مہنگائی میں کمی نہیں آرہی ۔

The post حکومت غریب عوام کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی آٹا،چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار

ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونا بھی428 روپے کے اضافے کے بعد 96 ہزار 108روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1879ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔

The post پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Christians Worldwide Mark International Day of Prayer for the Persecuted Church

Millions of Christians worldwide will unite on Sunday, Nov. 1 to join the global Body of Christ for the 2020 International Day of Prayer for the Persecuted (IDOP).

from CBNNews.com https://ift.tt/2TFVbhN Worldwide Mark International Day of Prayer for the Persecuted Church

Christians Worldwide Mark International Day of Prayer for the Persecuted Church

Millions of Christians worldwide will unite on Sunday, Nov. 1 to join the global Body of Christ for the 2020 International Day of Prayer for the Persecuted (IDOP).

from CBNNews.com https://ift.tt/3eciyZL

مسجد الجن کہاں واقع ہے؟ جنات کے ایک گروہ نے کیسے آپ ﷺ کے ہاتھ اسلام قبول کیا؟

مسجد الجن، مسجد حرام کی شمال کی جانب تین کلومیٹر کی مسافت پر واقع تاریخ اسلام کی عظیم یادگارسجھی جاتی ہے۔ کتب تاریخ میں اس کی شہرت کے اور بھی کئی واقعات ملتے ہیں تاہم اس کی سب بڑی وجہ شہرت یہاں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر جنات کی ایک جماعت کا قبول اسلام کا واقعہ ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام کے شمال میں تین ہزار میٹر کے فاصلے پر جہاں آج

‘مسجد الجن موجود ہے جنات کی ایک جماعت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ آپ سے قران پاک سُنا۔ اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنات کے سوالوں کے جواب دیے۔مستند تاریخی مصادر اور کتب سِیَر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بار آپ جلیل القدر صحابی عبداللہ بن مسعود کو ہمراہ لیے رات کے وقت اس جگہ پہنچے۔ آپ نے عبداللہ بن مسعود کو ایک خاص مقام سے آگے بڑھنے سے منع فرمایا تاکہ کہیں جنات انہیں نقصان نہ پہنچا دیں۔ پھر آپ کی ملاقات جنات کے ایک گروپ سے ہوئی، جنہوں اسلام قبول کیا اور آپ سے اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔ قرآن پاک کی سورہ الجن وہیں اور اسی واقعے کے تناظر میں نازل ہوئی۔بعد ازاں اسی مناسبت سے وہاں ایک وسیع وعریض مسجد تعمیر کی گئی، جسے ‘مسجد الجن کا نام دیا گیا۔ مرور زمانہ کے ساتھ مسجد کی تعمیر و مرمت کے دورن اس کے ڈیزائن بدلتے رہے ہیں مگر اس کے قیام کا واقعہ آج تک مسلمانوں کے دلوں میں تازہ ہے۔الحرمین الشریفین کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے ‘مسجد الجن کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ ماہ صیام میں یہاں افطار کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے زائرین اور معتمرین عقیدت واحترام کے ساتھ اس مسجد میں حاضر ہوتے، عبادت کرتے اور افطار میں شرکت کرتے ہیں۔

The post مسجد الجن کہاں واقع ہے؟ جنات کے ایک گروہ نے کیسے آپ ﷺ کے ہاتھ اسلام قبول کیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ناریل کا تیل صحت کیلئے کیسا ہے؟ سب اندازے غلط ثابت ہو گئے، دوبارہ استعمال سے پہلے ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے لوگ غذاؤں کو مزید صحت دوست بنانے کے لیے جہاں زیتون اور پام آئل سمیت دیگر آئل کا استعمال کرتے ہیں، وہیں کئی لوگ ناریل کے تیل کو بھی محفوظ کھانے بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔امریکا کے 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ناریل کا تیل صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، تاہم امریکی ماہرین صحت اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے۔

امریکن ہرٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ناریل کے تیل میں جانوروں کے گوشت، مکھن، مچھلی، اور سویا بین کے تیل سے زیادہ چربی ہوتی ہے، جو کسی طرح بھی طرح انسانی صحت کے لیے بہتر نہیں۔سائنس جرنل سرکیولیشن میں شائع امریکن ہرٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں ڈاکٹر فرینک سیک نے ناریل کے تیل کو کھانوں میں استعمال کرنے کے نقصانات نہیں بتائے، البتہ اسے خطرناک چربی کا تیل قرار دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کے تیل میں جانوروں کے گوشت میں موجود چربی، مکھن اور دیگر چربی والی اشیاء کے مقابلے زیادہ چربی ہے، مگر لوگ اسے صحت کے لیے مفید سمجھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی جانب سے ازخود ناریل کے تیل کو صحت کے لیے اچھا تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس تحقیقاتی معلومات دستیاب نہیں۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں امریکا کی 7 کلینکس کی جانب سے ناریل کے تیل سمیت دیگر چربی والے تیلوں پر کی جانے والی تحقیق کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ کوکونٹ آئل میں موجود چربی کی خراب مقدار (ایل ڈی ایل) دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔رپورٹ میں امریکا میں ہونے والے ایک سروے کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ امریکا کے 72 فیصد عوام ناریل کے تیل کو صحت کے لیے اچھا سمجھتی ہیں۔سروے میں بتایا گیا تھا کہ 37 فیصد امریکیوں کا خیال ہوتا ہے کہ ناریل کے تیل میں نیوٹریشن پائی جاتی ہے۔ماہرین نے ناریل کے تیل کو خطرناک چربی کا حامل تو قرار دیا ہے، لیکن اس کے استعمال سے ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ماہرین نے ناریل کے تیل کا گوشت اور مکھن سمیت دیگر چربی والی چیزوں کے ساتھ موازنہ پیش کرکے صرف یہ بتایا ہے کہ ناریل کے تیل میں زیادہ اور خطرناک چربی پائی جاتی ہے۔ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا کہ تیل کے علاوہ اگر ناریل کو استعمال کیا جائے تو وہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ہے؟۔

The post ناریل کا تیل صحت کیلئے کیسا ہے؟ سب اندازے غلط ثابت ہو گئے، دوبارہ استعمال سے پہلے ضرور پڑھ لیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ کس  ملک میں پیدا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں سالانہ ایک ملین ٹن سے زائد پلاسٹک کا کوڑا درست طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تازہ تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی شہری اوسطا فی کس سالانہ تیرہ سو سے زائد پلاسٹک بیگز سڑکوں، جھیلوں اور سمندروں میں پھینک دیتے ہیں، جو اس کوڑے کا درست ٹھکانہ نہیں ہوتا۔

اس بارے میں آخری مرتبہ سروے چار سال قبل کیا گیا تھا، جس کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ سب سے زیادہ یعنی 46.3 ملین ٹن پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ امریکا ہی سے پھیلتا ہے۔ تازہ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکا میں سالانہ بنیادوں پر 1.2 ملین سے لے کر ڈھائی ملین ٹن تک پلاسٹک کا کوڑا دریاں، نہروں اور سمندروں میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے ماحول پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے۔

The post دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ کس  ملک میں پیدا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں ہوشربا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنت مرزا کی چھوٹی بہن نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

کراچی (این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوروز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنی بڑی بہن جنت مرزا کی طرح لاکھوں لوگوں کے

دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اْنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے انسٹاگرام اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔انسٹا سٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب اس خوشی کے موقع پر تم مجھے پارٹی دو’۔

The post جنت مرزا کی چھوٹی بہن نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں اس گاڑ ی میں عدالت نہیں جائوں گا حمزہ شہباز کا انکار، جج شدید برہم

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت ، آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ سی سی پی او لاہور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو شوکاز نوٹس جاری

کرتے ہوئے نامزد افراد کو 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔  احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔جوڈیشل افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کا وارنٹ عدالت میں پیش کردیا لیکن انہوں نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کردیا ہے، انہیں لانے کے لیے بکتر بند گاڑی جیل میں کھڑی مگر وہ باہر نہیں آئے، عدالت نے حمزہ شہباز کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے جیل حکام سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کردیا ۔دوبارہ سماعت شروع ہونے پر جیل افسران نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کو جیل اتھارٹی نے 8 بجے کر 25 منٹ پرجوڈیشل حکام کے حوالے کیا، ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھ کرعدالت میں آنے سے انکار کیا۔جیل افسران کے جواب پر فاضل جج امجد نذیر نے ریمارکس دئیے کہ یہ اب ملزمان کی مرضی ہوگئی کہ وہ عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں، ملزم کی پسند ہوگی کہ وہ

کونسی گاڑی میں جائے گا، سیکڑوں ملزمان عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں کیا وہ بھی پسند کی گاڑی کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، جیل حکام کہاں ہیں ان کی ذمہ داری نہیں بنتی، یہ ریاست کی ناکامی ہے کہ وہ ملزم کے سامنے بے بس ہے۔عدالت نے جیل حکام کے تحریری جواب پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اور کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرآئندہ تاریخ دینے کا حکم دیا ۔فاضل عدالت نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ ایشو ہے ، عدالت ملزمان کا ایسا طرز عمل جوڈیشل سسٹم کے لیے ایک خطرہ ہے ، پنجاب حکومت ،آئی جی جیل خانہ جات

اور سپرنٹنڈنٹ جیل ، سی سی پی او لاہور اورایس پی ہیڈ کوارٹر کو کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، عدالت کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروای عمل میں لائی جائے ۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے

کہ میرے علم کے مطابق جیل دروازے پر حمزہ شہباز کی پنجاب پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی موجودہ میں جیل کے ایک اعلی افسر سے ملاقات کی اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوئی سہولت نہ دینے کا حکم دیا ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے افسوسناک رویہ سامنے آیا ہے ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،8 بج کر 25 منٹ پر جیل حکام نے حمزہ شہباز کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا لیکن ان کی لوکیشن کا ایک گھنٹے

تک کوئی اندازہ نہیں ہوا ،میرے علم کے مطابق جیل دروازے پر ان کی پنجاب پولیس کے ساتھ کوئی تلخ کلامی ہوئی جس پر انہیں پیش نہیں کیا گیا ،پولیس نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز نے پیش ہونے سے انکار کیا حالانکہ وہ قیدی ہوتے ہوئے کیسے انکار کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی موجودہ میں جیل کے ایک اعلی افسر سے ملاقات کی اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوئی سہولت نہ دینے کا حکم دیا ۔پنجاب پولیس نے حمزہ شہباز کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے وہ ہم برداشت نہیں کرینگے ہم نے جلاوطنی، جیلیں اور سب کچھ کاٹ چکے ہیں اور آپ کیا کر لیں گے ۔نمل یونیورسٹی کے فنڈ ڈونرز

کی تفصیلات ہمارے سامنے آ گئی ہیں،آپ الٹے بھی ہو جائو گے لیکن شہباز شریف کے نام کی ایک بھی ٹی ٹی سامنے نہیں لا سکو گے ،عمران خان آپ ایک منٹ میں جیل میں نہیں گزار سکیں گے ،ہم کسی کو بھاگنے نہیں دینگے اور آپ کے نام ای سی ایل میں ڈالیں گے ۔ انہوں نے کہا

کہ سپریم کورٹ نے جج جسٹس منیب اختر نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں کیسے ڈالا جائے جبکہ وہ کبھی فرار ہوئے ہی نہیں ۔ شہزاد اکبر کا مقصد شہباز شریف کو جیل میں ڈالنا تھا اسی لئے شہباز شریف کے جیل میں ڈالنے کے بعد ان کی کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور سی سی پی او کو لگا کر سیاسی مداخلت اور بھرتیاں جاری ہیں ہم بھی منہ پر ہاتھ پھیر سکتے ہیں لیکن ہماری ایسی تربیت نہیں آپ کے کریڈٹ پر ایک بھی منصوبہ نہیں ہے آپ کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا

ہے کہ حمزہ شہباز لیموزین، مرسیڈیز یا چارٹرڈ طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں، انہیں اپنی سالگرہ کیلئے نہیں کرپشن کیسز میں پیشی پر جانا تھا، حمزہ شہباز کا فرعونیت پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کے نخرے ابھی تک ختم نہیں ہوئے۔

آپ کھربوں روپے کی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم ہیں، موصوف 2 سال سے وی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، انہیں ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا تو ان کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل بھی انکشاف

کیا تھا کی شہباز شریف اور نواز شریف کی خاندانوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بیگم صفدر اعوان گونگلوئوں سے مٹی جھاڑنے کے لیے شہباز شریف سے ایک دو روز میں ملاقات کریں گی، لیکن میری اطلاعات کے مطابق اس ملاقات کا حاصل وصول کچھ نہیں ہوگا، عوام کو شریف خاندان کی اندرونی چپقلش سے غرض نہیں؛ ہمیں قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی چاہیے ۔

The post میں اس گاڑ ی میں عدالت نہیں جائوں گا حمزہ شہباز کا انکار، جج شدید برہم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ؟ آسان طریقہ جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بالوں کا گھنا پن کم ہونے لگے اور درمیان میں چاند کی طرح جلد نمایاں ہونے لگے تو اکثر افراد خصوصی شیمپوز، سپلیمنٹس اور علاج پر ہزاروں یا لاکھوں روپے رچ کردیتے ہیں، مگر ایک آسان اور مفت طریقے کو نہیں آزماتے جس کی حمایت سائنس بھی کرتی ہے۔ بالوں سے محرومی صرف مردوں کا مسئلہ نہیں درحقیقت خواتین کی بڑی تعداد کو

بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ لیکن مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اگر آپ بالوں سے محروم ہونے لگے تو اس آسان طریقے کو آزمائیں اور وہ ہے سر کی مالش، جو کہ بالوں کی نشوونما دوبارہ بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کی قبل از وقت سفیدی دور کرنے والے ٹوٹکے طبی ماہرین کے مطابق سر کی مالش سے کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں میں دوران خون بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں صرف 4 منٹ کی مالش سے ایسے جینز کی سرگرمیوں کو بڑھایا جاسکتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں جبکہ ان جینز کی سرگرمیاں کم ہوتی ہیں جو کہ گنج پن اور ورم کا باعث ہوتی ہیں۔ تحقیق میں اس عام طریقہ کار سے بالوں کے گھنے پن میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ سر پر نرمی سے کی جانے والی مالش سے بالوں کی جڑوں میں خون کا بہاﺅ بڑھتا ہے، یہ طریقہ سر میں خون کی انتہائی چھوٹی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے بالوں کی جڑوںکو وافر مقدار میں خون ملتا ہے اور نشوونما کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ بالوں کی خشکی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ سر کی مالش سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوتا ہے جو کہ گنج پن کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس مالش کے لیے ضروری نہیں کہ کسی تیل کی مدد لی جائے، درحقیقت نہانے کے دوران شیمپو لگاتے ہوئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 3 منٹ تک دونوں ہاتھوں سے سر کے بڑے حصے پرمالش کرنا کافی ہوتا ہے۔

The post بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ؟ آسان طریقہ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جگر گوشہ رسول ﷺ کے گھر ایک ماہ تک چولہا نہ جلا تو حضور اکرم ؐ نے انہیں کیا دعا سکھائی؟

تنگی رزق سے ہر کوئی عاجز ہوتا ہے ۔اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ اسکو کثیر رزق عطا ہوتو اسکو دعائے جبرائیل ؑ پڑھنی چاہئے ۔یہ دعااللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے سکھائی تھی اور سب سے پہلے سرکار دوجہاں ﷺ نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو عطا کی تھی۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں اس دعا کا ذکر موجود ہے۔

ایک روز آپؓ نے شدید فقر و فاقہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیںآئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے بتا دوں۔ یہ دعا پڑھو۔ یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَااٰخِرَ الاٰخِرِینَ‘ ذَاالقُوَّةِ المَتِینِ‘ وَ یَارَاحِمَ المَسَاکِینَ‘ وَیَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

The post جگر گوشہ رسول ﷺ کے گھر ایک ماہ تک چولہا نہ جلا تو حضور اکرم ؐ نے انہیں کیا دعا سکھائی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں حکومت کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں نبی کریم ۖ کے اسماء اور قرآنی آیات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں عید میلاد النبیۖ کی مناسبت سے نبی کریم کے اسماء اور قرآنی آیات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی، تقریب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی، فن پارے

دیکھے اور خود بھی خطاطی کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا آپشن زیر غور ہے، وزیراعظم تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں،اسلام آبادکے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کی اور فن پاروں کو خوب سراہا۔

The post فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں حکومت کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وبا کی دوسری لہر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی سرمایہ کاروں کے 246 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی(این این آئی) کورونا وبا کی دوسری لہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 246 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔عالمی سطح پر کورونا وبا کی دوسری لہر سے خام تیل کی گھٹتی ہوئی عالمی قیمتوں

سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی نے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کو مندی سے دوچار کیا۔ ملک میں کورونا انفیکشن کا تناسب 3 فیصد ہونے سے دوبارہ لاک ڈائون کے خطرات نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کومتاثر کیا۔ لسٹڈ کمپنیوں کے ملے جلے مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کے باعث ادھار سودوں کے تصفیے بھی کاروبار پر اثرانداز رہے جب کہ عالمی بینک کی ٹیکس اصلاحات ریٹنگ کم کیے جانے اور 400 ملین ڈالر قرض کا معاملہ مشکوک ہونے سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا۔29اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ وار کاروبار کے ایک سیشن میں تیزی اور 3 میں مندی ہوئی۔ مندی کے باعث انڈیکس کی 41000 اور 40000 پوائنٹس کی 2 نفسیاتی حدیں بھی گرگئیں۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران مجموعی طور پر مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 2کھرب 46 ارب 94 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار 163 روپے ڈوب گئے جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی

گھٹ کر 73 کھرب 99 ارب 62 کروڑ 91 لاکھ 81 ہزار 308 روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس1378 پوائنٹس گھٹ کر39888 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کیایس ای 30انڈیکس630.91 پوائنٹس گھٹ کر 16750.37 پوائنٹس پربند ہوا۔ کے ایم آئی 30انڈیکس 2438.03 پوائنٹس گھٹ کر 63496.69 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 698.26 پوائنٹس گھٹ کر19613.58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

The post کورونا وبا کی دوسری لہر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید مندی سرمایہ کاروں کے 246 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب کا کامیاب ایکشن سندھ میں کرپشن کے 35 ارب روپے برآمد حکومتی افسران ، سیاسی شخصیات اور ٹھیکیداروں کااعتراف جرم

کراچی( آن لائن )قومی احتساب بیورو(نیب) کی طرف سے صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر ایکشن لیتے ہوئے 2 سال کے دوران لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران ، سیاسی شخصیات اور

ٹھیکیداروں کی طرف سے اعتراف جرم بھی کرلیا گیا ، جس کے بعد جعلی اکانٹس کیسز میں 23 ارب روہے ، چینی کرپشن کیس میں 10 ارب روپے جب کہ پی ایس او کرپشن کیس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے ، اس کے ساتھ ساتھ منظور قادر کاکا کیس میں بھی ایک ارب روپے برآمد ہوئے ، نیب نے یہ تمام رقم برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کردی۔مزید بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپامارکر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ، نیب کی کارروائی کے بعد اسپتال میں ڈاکٹر وں او انتظامیہ نے کام چھوڑدیا ، تفصیلات کے مطابق نیب قومی ادارہ امراض قلب میں چھاپہ مارکر وہاں موجود اپنا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ، کیوں کہ این آئی سی وی ڈی میں کرپشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ غیر قانونی بھرتیوں اور تنخواہوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے ایچ آر دفتر کے متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کی اور

10سال کے دوران ادویات اور مشینری کی خرید و فروخت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ، ادھر نیب کی کارروائی کے بعد ڈاکٹروں اور انتظامیہ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی بند کردی گئی ۔ دوسری طرف نیب سکھر کی طرف سے گندم مافیا کے

خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ، اس سلسلے میں سکھر نیب کی ایک ٹیم نے مدیجی فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خرد برد ہونے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا، کاروائی کی اطلاع ملنے پر فوڈ سینٹر کا عملہ فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، نیب زرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث گندم کی بوریوں کی گنتی نہیں ہوسکی ہے اس لئے گودام سیل کر دیا گیا ہے، مجسٹریٹ کی موجودگی میں پیر کے روز گنتی کی جائے گی۔

The post نیب کا کامیاب ایکشن سندھ میں کرپشن کے 35 ارب روپے برآمد حکومتی افسران ، سیاسی شخصیات اور ٹھیکیداروں کااعتراف جرم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں” حیران کن” کمی کی تیاریاں اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی

اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔سمری میں پٹرول 1 روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرتک کمی

کی تجویز کی گئی ہے ۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کل کرے گی۔نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جائے گا۔

The post پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں” حیران کن” کمی کی تیاریاں اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈیٹی کمشنر اسلام آباد کی بغیر ماسک تقریب میں آمد،صحافی نے تصویر اپ لوڈ کردی، خلاف ورزی پر خود کوکتنا جرمانہ کر دیا ؟ حمزہ شفقات کا مثالی اقدام

اسلام آباد ( آن لائن )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فوراً ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکس بند کر لی۔ متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا ۔

The post ڈیٹی کمشنر اسلام آباد کی بغیر ماسک تقریب میں آمد،صحافی نے تصویر اپ لوڈ کردی، خلاف ورزی پر خود کوکتنا جرمانہ کر دیا ؟ حمزہ شفقات کا مثالی اقدام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دعا ہے اللہ تعالی اس غلاظت زدہ شخص اور اسکے فالورز کی شکل کو بگاڑ دے لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نور نے فرانس کے صدر کوآڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد،جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)توہین آمیز بیان ،یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدو نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر

کی گئی ایک پوسٹ میں خبیب نے فرانسیسی صدر کے لیے سخت الفاظ میں لکھا کہ دعا ہے اللہ تعالی اس غلاظت زدہ شخص اور اس کے فالوورز کی شکل بگاڑ دے ، جو کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ بلین سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں ، دعا ہے کہ ایسے لوگ اس دنیا اور آخرت دونوں میں ذلیل و رسوا ہوں، اللہ تعالی حساب جلدی لیتے ہیں اور تم لوگ دیکھوگے کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے فرانسیسی صدر میکرون کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر بوٹوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں، اس موقع پر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن نے مزید لکھا کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی ۖ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، یہ پیار ہماری ماں پاب اور بیوی بچوں سے بھی بڑھ کر ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ فرانس کے صدر کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزی لوٹ کر خود اس کی طرف آئے گی کیونکہ ایسے لوگوں کا اختتام ہمیشہ اللہ سے ڈرادینے والا ہوتا ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں خبیب نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یقینا ایسے تمام لوگ جو اللہ اور اس کے پیغمبر ۖکی شان میں گستاخی کرتے ہیں، ان کے لیے اس دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ کی طرف سے ایک دردناک عذاب ہوگا۔دریں اثنااقوامِ متحدہ کے تہذیبوں

کے اتحادسے متعلق یونٹ کے سربراہ میگول اینجل موراٹینوز نے پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نمائندے میگول اینجل نے اس صورتِ حال پر کہا کہ خاکوں

کی اشاعت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم برداشت کے رویوں پر تحفظات ہیں اور اس تمام صورتِ حال کو بغور دیکھا جا رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے فرانسیسی صدر کے خاکوں کے دفاع کے بیان کا ذکرکیے بغیر کہا کہ ایک مذہب کے عقائد پر حملہ کیا گیا جس نے بے گناہ شہریوں کو کارروائیوں پر اکسایا ۔انہوں نے خبردار کیا کہ مذاہب اور مقدس شخصیات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو معاشرے کی تقسیم اور انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہے۔

The post دعا ہے اللہ تعالی اس غلاظت زدہ شخص اور اسکے فالورز کی شکل کو بگاڑ دے لائٹ ویٹ چیمپئن خبیب نور نے فرانس کے صدر کوآڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے آئی جی جیل خانہ جات کو بلا کر کیا دھمکی دی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سواکوئی کام نہیں ۔لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے۔

مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔ حکومتی فیصلے بروقت نہ ہوئے جس کی وجہ سے بوجھ عوام پر پڑا، کابینہ ارکان خود بتارہے ہیں کہ پانچ پانچ گھنٹے کی میٹنگ ہوتی ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟ اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ اسپیکر بیان حذف کردیتے وہ شائع نہیں ہوتا جب کہ حکومتی ٹیم بھی ایوان میں موجود تھی، انہوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا، محض انتقام کے باعث پی ڈی ایم (ن) لیگ اور ان کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے نفرت، انتقام اور ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی افسوسناک ہے، شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد کیسز کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لیجایا جا رہا ہے ،انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات قابومیں نہیں ہوں گے۔مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف سے

متعلق (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہباز شریف کی بیٹی ہیں، ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بناناہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ،رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ

حکومت کو انتقامی کارروائی کے سوا کوئی کام نہیں، حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کچھ کام نہیں۔رانا ثنا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے آئی جی جیل کو بلا کر دھمکی دی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوئی سہولت نہ دی جائے،

اگر انہیں کوئی سہولت دی تو آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ رانا ثنا نے مزید کہا کہ انتقام کی مہم جوئی نااہل اور نالائق حکمران ٹولہ چلارہا ہے، یہ آگ ابھی عدالتوں اور ایوانوں میں ہے اگر یہ آگ گلی محلوں تک پھیلی تو حالات کسی کے بس میں نہیں رہیں گے، چیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف، چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ صورتحال کو دیکھیں ۔

The post عمران خان نے آئی جی جیل خانہ جات کو بلا کر کیا دھمکی دی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

”میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا” عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کوانٹرویو کے دوران اہم انکشافات

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کی دوست ہیں اور وہ نہ ہوتیں تو ان کا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں اور وہ ان

مسائل کے حل کا بہترین طریقہ بتاتی ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرح برابری کا سلوک کرے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرح برابری کا سلوک کرے ، امریکا کا خیال ہے بھارت چین کو روک سکتا ہے، یہ ایک ناقص خیال ہے، پاکستان کی تقریباً آدھی سے زیادہ آبادی یومیہ اجرت پر کام کرتی ہے، غریب عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ملک میں کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، ہم نے زیادہ متاثرہ علاقوں کا لاک ڈاؤن کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم نے زرعی شعبے کو بندنہیں کیا اور جلد ہی تعمیرات کے شعبے کوکھولا، ملک میں ایک ہفتے کے دوران تقریباً 2 لاکھ کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، امید ہے ہم کورونا کی دوسری لہرسے بھی کامیابی سے نکل جائیں گے۔ امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن امریکی پولز میں سرفہرست ہیں لیکن ٹرمپ بھی غیر معمولی سیاست دان ہیں ،نائن الیون کے

حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے تھا۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور پرویز مشرف دباؤ برداشت نہ کرسکا، دوسروں کی جنگ میں شامل ہونے

کی میں نے شروع دن سے مخالفت کی۔بھارت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرح برابری کی سطح پر برتاؤ کرے، خصوصاً مسئلہ کشمیر پر کیونکہ مسئلہ کشمیر خطے کا اہم مسئلہ ہے جو کبھی بھی بھڑک سکتا ہے، امریکا کا خیال ہے بھارت

چین کو روک سکتا ہے ، یہ ایک ناقص خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے جس سے پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک چین ، بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی خطرہ ہے، بھارتی حکومت خطے کی سب سے زیادہ انتہاپسند حکومت ہے۔افغانستان سے متعلق عمران خان

کا کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یارنے افغان آئین کو تسلیم کیا اور انتخابات میں حصہ لیا جبکہ افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبداللہ سے بھی افغان امن سے متعلق بات ہوئی، چاہتے ہیں افغانستان کی آئندہ حکومت بھارت کو ۔اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔

The post ”میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا” عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کوانٹرویو کے دوران اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

”آپ کو کیسے پتہ چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے ‘شہبازگل ، ایاز صادق پر چڑھ دوڑے

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ، ایاز صادق کا بیان درست نہیں، پاکستان کی جیت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن کے بیانات ملکی سلامتی کیلئے تباہ کن ہے۔

پاکستان مخالف بیانیے کو اسمبلی میں کھڑے ہو کر بہادری سے بیان کیا جاتا ہے، ایاز صادق کا بیانیہ بھارتی میڈیا میں لگاتار چل رہا ہے، ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ، آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے آپ کی پائوں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟ کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟،فیصلہ کرنے والے ایاز صادق کون ہیں کہ ابھینندن واپس جائے گا یا نہیں، ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ حکومت وقت نے کرنا ہے، فیصلہ سازی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، آپ سے کوئی پوچھنے نہیں گیا تھا کہ ابھینندن کو چھوڑ رہے ہیں، آپ کو صرف آگاہ کیا گیا کہ ابھینندن کو واپس جانے دے رہے ہیں، لیگی رہنما نے اپنی وضاحت بھی غلط انداز میں کی۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عید میلادالنبی ۖ محبت بانٹنے کا دن ہے ،عمران خان پکے اور سچے مسلمان ہیں۔

نبی ۖکریم کی شان پر بات ہوئی تو عمران خان نے بھرپور طریقے سے آواز بلند کی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کافی عرصہ پہلے بتادیا تھا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی ملک کے خلاف کیا بول رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کا پتا چل جائے گا ،آپ لوگوں نے اس کا پہلا ٹریلر

دیکھ لیا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کا کیا نقصان ہورہا ہے ۔نواز شریف کے پیروکار جیتی ہو ئی بازی کو کس طرح متنازعہ بنا رہے ہیں آپ سب نے دیکھ لیا ، ان کو اس بات کا دکھ ہے کہ عمران خان نے ان سب کی باریاں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے یہ بوکھلا گئے ہیں ۔شہباز گل نے کہا

کہ مسلم لیگ (ن) والے عمران دشمنی میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ یہ بھارت سے دوستی کررہے ہیں۔گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں کیا کچھ نہیں کہا گیا حتی کہ پاکستان مخالف بیانیہ اب اسمبلیوں میں بھی بولا جارہا ہے ۔شہباز گل نے کہا کہ ایاز صادق کون ہوتے ہیں فیصلہ

کرنے والے جب کہ فیصلہ کرنا حکومتوں کا کام ہے ہم نے اسی لیے سب سے زیادہ ووٹ لیے تھے کہ فیصلے خود کریں،اعتماد لینے کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ فیصلہ سازی آپ نے کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جنیوا کنونشن سے پہلے ریاست مدینہ کو مانتے ہیں جس میں واضح طور

پر بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہماری ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے ۔ آپ کو پتا چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ اس وقت عمران خان کے پاوں پکڑ کر بیٹھے تھے آپ کی پائوں پکڑنے کی عادت کیوں نہیں جاتی ؟

کیا آپ رومال پکڑ کر کھڑے تھے جو آپ کو پتا چل گیا عمران خان کو پسینہ آگیا؟۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بیانیے سے دشمن ملک میں شادیانے بجائے گئے بھارتی میڈیا نے اسے مکمل طورپر چلایا ،آپ نے جوانوں کی محنت کو مٹی میں ملانے کی کوشش کی ،مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ اس وقت پیسے

بچانا ہے جس کے لیے یہ ملکی سالمیت اور فوج پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پروفیشنل فوج ہے جس کے چیف سے لیکر فوجی تک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپاہی مقبول بٹ کی بھارتی قید میں زبان کاٹ دی گئی لیکن انہوں نے ملک کے

خلاف ایک لفظ نہ بولا اور نہ ہی کوئی راز دیا ۔جب کہ آپ نے چند ٹکے بچانے کے لیے سب کچھ بول دیا ،کرنل بابر جو وہیل چیئر پر ہیں جنہوں نے دشمن سے جنگ لڑی ،ہمارے جوانوں کی ٹانگیں کانپتی نہیں بلکہ کٹوا دیتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) والے اس وقت ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں

اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے ملکی سلامتی دا ئوپر لگ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکر ی قیادت اور عدلیہ کو اس پر سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور کوڈ آف کنڈکٹ بنانا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ملکی سالمیت کے خلا ف کوئی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے سفارتی کوششوں کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند روز بعد مریم نواز پر خاندان میں ایک بہت بڑا کرائسز آرہا ہے ۔

The post ”آپ کو کیسے پتہ چل گیا کہ ٹانگیں کانپ رہی تھیں کیا آپ پائوں پکڑ کر بیٹھے تھے ‘شہبازگل ، ایاز صادق پر چڑھ دوڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان ایاز صادق اپنے ہی حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ، شہریوں نے راتوں رات بڑاکام کردیا ، اندراج مقدمہ کیلئے بھی3درخواستیں جمع

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق کے قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تین درخواستیں جمع کرا دی گئیں،صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف شاہراہوں اور حلقہ این اے 129میں ایاز صادق کے

خلاف بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دی گئیں۔سردار ایاز صادق کیخلاف تھانہ سول لائنز لاہور ،اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ اورتھانہ سہالہ میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق کے متنازعہ بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی، اس بیان کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کوعالمی سطح پرنقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں پر تنقید کے ذریعے دشمن ملک کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے ملک دشمن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے، ایاز صادق کو سخت سے سخت سزا دے کر آئندہ کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جبکہ پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کیا گیا، ایاز صادق کی تقریر سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے جوکہ غداری کے زمرے میں آتا ہے لہٰذاایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

علاوہ ازیں سردار ایاز صادق کے ابھی نندن کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر صوبائی دارالحکومت کی مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور حلقہ این اے 129میں مخالفانہ بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کئے گئے ہیں تاہم کئی مقامات سے پی ایچ اے کی جانب سے انہیں اتار دیا گیا ۔

The post قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان ایاز صادق اپنے ہی حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ، شہریوں نے راتوں رات بڑاکام کردیا ، اندراج مقدمہ کیلئے بھی3درخواستیں جمع appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار500 روپے کا چالان لیکن مالک نے موٹر سائیکل کتنے میں خریدی تھی؟پڑھئے تفصیلات

بینگلور (این این آئی )بھارت میں پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں کی لمبی لسٹ تھما کر 42ہزار500 روپے کا چالان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بینگلورو میں سب انسپکٹر نے ارن کمار نامی شخص کو چیکنگ کے لئے روکا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں

کے77 کیسز میں ملوث پایا گیا۔ جس پر پولیس اہلکار نے موقع پر ہی اسے42 ہزار500 روپے کا چالان تھما دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے استعمال شدہ موٹرسائیکل20ہزار روپے میں خریدی تھی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت میں کئی بار شہریوں پر بھاری جرمانے کئے جا چکے ہیں۔

The post موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار500 روپے کا چالان لیکن مالک نے موٹر سائیکل کتنے میں خریدی تھی؟پڑھئے تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،کینیڈین وزیراعظم مسلمانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ، دل جیت لئے

ٹورنٹو،کویت سٹی ،قاہرہ(این این آئی )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہاہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو، آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر یہ حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے الفاظ اور اعمال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے۔وزیراعظم کینیڈا نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمے داری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے۔دریں اثنا کویت میں فرانسیسی پنیر کیری اور بیبی بیل جیسی مصنوعات شیلفوں سے ہٹا لی گئیں۔ اسٹوروں کے ایک بڑے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات بشمول پنیر، کریم اور کازمیٹکس کی اشیا اپنے اسٹور سے فروخت کرنا بند کر رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی 70 سے زیادہ کاروباری تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ مہم میں حصہ لیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس اور بائیکاٹ فرانس نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کویت سے شیئر کی جانے والی بعض تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کی بعض پر مارکٹس کے وہ شیلف خالی

پڑے ہیں جن میں فرانسیسی مصنوعات رکھی تھیں۔شام کی سپر مارکیٹس اور مال میں فرانسیسی مصنوعات کی فروخت روکنے کی غرض سے ان شیلفس پر پردے ڈال دیے گئے ہیں جہاں یہ مصنوعات رکھی گئی ہیں۔دریں اثنا مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں

کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا بند کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حضورۖ کے یومِ ولادت پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر نے فرانس میں جاری اسلام مخالف مہم کی مذمت کی اور کہا کہ آزادی اظہار رائے

کے نام پر حضور ۖ کی گستاخی کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی نبی یا پیغمبر کی شان میں گستاخی مذہبی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عبدالفتح السیسی نے یہ بھی کہا کہ اربوں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انتہاپسندی ہے، ایسی اظہار رائے کی آزادی

کو لازمی روکنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی اظہار رائے کی آزادی کسی طور قبول نہیں جو ڈیڑھ ارب لوگوں کی دل آزاری کاسبب بنے۔خیال رہے کہ فرانس کے خلاف عرب دنیا میں خوب احتجاج کیا جارہا ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا جارہا ہے۔

The post گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،کینیڈین وزیراعظم مسلمانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ، دل جیت لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, October 30, 2020

قومی کرکٹرز کی زمبابوے کیخلاف میچ کے دوران گرائونڈ میں ہی نماز مغرب کی ادائیگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو پانی کا وقفہ کیا گیا۔

اس دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گرائونڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 282 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے اور زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تواس موقع پر عابد علی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔کپتان بابر اعظم نے 19 رنز بنا ئے اور وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہو گئے جب کہ امام الحق 58 رنز بنا کر رن آٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 14 رنز اکٹھے کئے جبکہ افتخار احمد 12 رنزہی بنا سکے، حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔فہیم اشرف اور عماد وسیم

نے آخری اوورز میں انتہائی تیز رفتاری سے رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 23 اور 34 رنز بنائے، اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں پاکستان آٹھ وکٹ کے نقصان پر 281 رنز بنا سکا، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

The post قومی کرکٹرز کی زمبابوے کیخلاف میچ کے دوران گرائونڈ میں ہی نماز مغرب کی ادائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم عمران خان ، شبلی فراز اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو لیکر اچانک کہاں جا پہنچے؟سب کی دوڑیں لگ گئیں ، دیکھ کرشہریوں کو بھی خوشگوار حیرت

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔ معاون خصوصی

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم کوبتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار سے ایمرجنسی مریض اور ہسپتال میں پہلے سے موجود مریضوں کوجہاں کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے وہاں مریض کو مرض کے مطابق متعلقہ شعبے میں منتقلی کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے پمز ہسپتال کی پرانے ایمرجنسی بلاک کا بھی جائزہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے نئے ایمرجنسی بلاک اور اس میں فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

The post وزیر اعظم عمران خان ، شبلی فراز اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو لیکر اچانک کہاں جا پہنچے؟سب کی دوڑیں لگ گئیں ، دیکھ کرشہریوں کو بھی خوشگوار حیرت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انتہائی افسوسناک واقعہ ڈرائیور نے مسجد الحرام کے دروازے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجدالحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات

پیش آئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ تیز رفتار کار پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد کے بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

The post انتہائی افسوسناک واقعہ ڈرائیور نے مسجد الحرام کے دروازے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ 82 سالہ شخص ابھی تک بوڑھا کیوں نہیں ہورہا؟ جوانوں کیلئے صحت کا رازسامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل نوجوانوں کو دیکھ کرحیرانگی ہونے لگ جاتی ہے کہ اپنے عالم شباب کے عروج میں یہ بوڑھوں سے زیادہ تھکے ہوئے اور ذرا سا کام کرنے کے بعد ہانپنے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکـثر طعنوں اور مذاق کا نشانہ

بننا پڑتا ہے۔آج کل ایسے بوڑھے بھی منظر عام پر آرہے ہیں جن کی جسمانی صحت کو دیکھ کر نوجوان شرمندہ ہو جاتے ہیں چین میں بیاسی سالہ بوڑھا ژانگ جو گزشتہ سال پوری دنیا کے بوڑھوں کی توجہ کا مرکز بن گیاتھا اسکی قابلرشک صحت و چستی نہ صرف اپنے پوتے پوتیوں بلکہ عوام کے دلوں میں گھر کرگئی ۔پاکستانی طبی ماہرین کے مطابق رے ہاں ناقص اغذیہ اور غیر فطری طرز زندگی کی وجہ سے پچاس سال سے بڑھاپاشروع ہوجاتا ہے۔ ایسے افراد کے اعصاب تیزی سے زوال پذیر ہونے سے ان کی زندگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ اس کا بہترین علاج دو طرح سے کیا جاسکتا ہے۔ ایک تو وہ باقاعدہ سیر اور ورزش کریں دوسرامعجون ’لبوب کبیر‘ کھانی شروع کردیں۔لبوب کبیر طب کا کرشمہ ہے۔

The post یہ 82 سالہ شخص ابھی تک بوڑھا کیوں نہیں ہورہا؟ جوانوں کیلئے صحت کا رازسامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہلدی اور لیموں کی چائے آپ کے جسم کی چربی تیزی سے ختم کرتی ہی ہے مگر اس آپ کے جسم پر مزید کیا اثرات ہیں ؟ جادوئی نسخہ سامنےآگیا

اسلام آاباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزن سے نہ صرف پریشان رہتا ہے بلکہ اسے کم کرنے کے جتن بھی کرتا دکھائی دیتا ہے لیکن اب ماہرین صحت نے وزن کم کرنے کے لیے انتہائی آسان نسخہ بتادیا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے بھوک برداشت کرنا یا اپنی پسندیدہ چیزیں کھانے سے

پرہیز کرنا اس کا حل نہیں ہوتا بلکہ جسم کو ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اندر سے غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ کرے۔اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ ڈرنکس اورسوڈا کا انتخاب کرتے ہیں جب کہ ڈائٹ مشروبات میںکاربن ڈائی آکسائیڈ پایا جاتا ہے جو بھوک لگنے والے ہارمونز کو پیدا کرکے مزید بھوک کو بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کا کہا ہے کہ تحقیق سے وزن کم کرنے کے کچھ ایسے حل سامنے آئے ہیں جو وزن کم کرنے میں انتہائی مؤثر ہیں اور ان کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔ہلدی اور لیمو کی چائے:گرم پانی میں ہلدی، لیموں اور دار چینی کو ابال کر اس کی چائے پینا جسم سے چربی کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ چائے آپ کی رنگت کو بھی نکھارتی ہے اور خون میں زہریلے جراثیم کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے وزن میں تیزی سے نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

The post ہلدی اور لیموں کی چائے آپ کے جسم کی چربی تیزی سے ختم کرتی ہی ہے مگر اس آپ کے جسم پر مزید کیا اثرات ہیں ؟ جادوئی نسخہ سامنےآگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کفار، مسلمانوں کاٹیسٹ لیتے آئے ہیں ، ہم بے چین ہوتے ہیں؟ جب تک دنیا قائم ہے، غلامان رسولؐ رہیں گے، زبردست اعلان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ فرانس نے پیغمبر اسلام سے بغض کا اظہار کیا، عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی ،او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا،،مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زندگی وہ جس پر زمین و آسمان فخر کرے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ انہوںے کہاکہ ہم یہاں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں آئے،یہاں گستاخوں اور مودی کے خلاف جمع ہوئے ہیں،فرانس نے مضمون حرکت کی اور ان کا صدر ساتھ ہے،کوئی چیز محض اتفاق نہیں، منصوبہ بندی ہوتی ہے،عمران خان اور اردگان کی جانب سے آواز اٹھی،فرانس نے پیغمبر اسلام سے بغض کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ کفار، مسلمان کاٹیسٹ لیتے، آیا ہم بے چین ہوتے ہیں؟ جب تک دنیا قائم ہے، غلامان رسول رہیں گے،۔انہوںنے کہاکہ قائداعظم کی اولاد نظر آئی؟ہر لیڈر کی اولاد نظر آتی ہے،وزیراعظم سے کہا کہ کال دیں، کروڑوں لوگوں کا اجتماع کریں،بطور وزیراعظم ذمہ دار اس سب کی قیادت کریں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کرائی، او آئی سی اجلاس میں خاکوں کا معاملہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو حق نہیں کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالیں،وقت آگیا ہے کہ میں اور میری حکومت کیا کرے،یونیورسٹیوں میں ایسے بھی ہیں جو جناح کی الگ تصویر پیش کرتے ہیں،لوگوں کو لبرل ازم کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں،میری زندگی کا مقصد اسلام اور پاکستان ہے،72 سال کے بعد بھی ہندو ڈوگرے کشمیر پر ظلم کر رہی ہے،کشمیر فتح مکہ اور غزوہ بدر کے راستہ سے آزاد ہوگا۔

The post کفار، مسلمانوں کاٹیسٹ لیتے آئے ہیں ، ہم بے چین ہوتے ہیں؟ جب تک دنیا قائم ہے، غلامان رسولؐ رہیں گے، زبردست اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ایاز صادق کا بیانیہ ،وفاقی وزیر فواد چودھری لیگی رہنما پر برس پڑے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک حکمت عملی سے چلتے ہیں، 1999 میں بھارت نے بھی پاکستان کو آفیسر واپس کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں مگر ایاز صادق نے جو کہا اس پر بہت افسوس ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز صادق جیسے لوگوں پر

حیران ہوں جنہیں بات کرنے کا پتا نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نہ ان لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، نہ اپنے الفاظ پر کنٹرول ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے میچور ریاست کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کیا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان کو جھوٹ قرار دیا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں مگر ریاست کو نشانہ نہ بنائیں۔

The post اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ایاز صادق کا بیانیہ ،وفاقی وزیر فواد چودھری لیگی رہنما پر برس پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان بن گئے ، پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون ؟

اسلام آباد (این این آئی)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے آفیشل پیج کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔جس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ افراد نے فالو کیا ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے

جانے والے چوتھے سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے۔باراک اوباما کے بعد فیس بک پر دوسرے نمبر پر فالو کیے جانے والے سیاستدان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔ان کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہیں۔اب وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والی چوتھے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی دنیا کی 9ویں سیاسی شخصیت قرار دیا گیا تھا اور ان کے آفیشل اکانٹ کے فالوورز کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔برسن کوہن اور وولف (بی سی ڈبلیو)نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران عالمی رہنماں کی ٹوئٹس کی بنیاد پر ایک فہرست جاری کی تھی۔بعدازاں 25 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب کیا تھا اور ان کے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی ویڈیو یکم اکتوبر کی سہ پہر تک ایک لاکھ 70 ہزار 250 سے زائد بار دیکھی گئی تھی۔اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دوسرے نمبر پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی تھی، جسے یکم اکتوبر کی سہ پہر تک ایک لاکھ 38 ہزار 115 سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ برس ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد 2019 کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کیا تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان بن گئے ، پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سردار ایاز صادق کے بیان پر پر جلیل شرقپوری نے بھی خاموشی توڑی دی ، دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہونے پر سابق اسپیکر اسمبلی کیلئے کیا کہہ دیا ؟

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہوا،ان کا بیان سچ ہے یا جھوت قابل مذمت ہے،نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں

اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا۔پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کے لیے نہیں،نواز شریف صاحب جسمانی بیماری کے ساتھ ساتھ ذہنی بیماری کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔ مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔ یہ وہ مسلم لیگ ہے جس نے پاکستان بنایا اور بعد ازاں ترقی پر لے کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس اور کوئٹہ جلسے میںماں صاحب کا جو بیان آیا وہ مسلم لیگ اور پاکستان کے حق میں نہیںتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات سچ یا جھوٹے ہو سکتے ہیں، عدالتوں سے فیصلے غلط بھی ہو جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ملک کے اداروں کے خلاف بولنا شروع کردیں۔ نواز شریف بتائیں کہ کیا آپ نے ہی ہر دفعہ وزیراعظم بننا ہے ؟، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بیانہیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے اندر بھی غلطیاں ہوں گی ۔ مریم نواز ہماری محترم بہن ہیں مگر جو بھی غلطی کرے اسے سزا ملنی چاہیے ۔میاں صاحب کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اس کو بھی عزت دو۔وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کراچی سے خیبر تک تمام کسانوں کو مفت بیج دیں، میری سروسز حاضر ہیں،مفت آٹا دیں میں مدد کرنے کو حاضر ہیں۔ صاحب حیثیت بندہ دو سے تین فیصد آٹا مہنگا خرید سکتا ہے مگر غریب کو مفت آٹا دیں۔ میں فارمولہ بنا کر دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد کے لوگ ریاست مدینہ کے معانی نہیں سمجھتے، تمام مسالک میں سے علما ئے کرام کو پاس بلائیں اور ان سے ریاست مدینہ کا منصوبہ بنوائیں۔

The post سردار ایاز صادق کے بیان پر پر جلیل شرقپوری نے بھی خاموشی توڑی دی ، دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہونے پر سابق اسپیکر اسمبلی کیلئے کیا کہہ دیا ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے 9 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کو تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ،ممبر جوڈیشل (VI) بورڈ آف ریونیو زاہد سلیم گوندل کو تبدیل کرکے سیکرٹری اوقاف ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈل کو تبدیل کر کے

سیکرٹری کوآرڈی نیشن برائے وزیر اعلی ، عطاالحق ڈائریکٹر آپریشنز (سائوتھ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایجوکیشن (سائوتھ )پنجاب ،ڈائریکٹر (ایڈمن)پیسی عامر رضا کے تبادلے کے احکامات منسوخ کرکے ڈپٹی سیکرٹری زراعت ،ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس شمائلہ منظور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پیسی ،سدرہ یونس کو محکمہ داخلہ پنجاب میں تعینات کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ۔حکومت نے اسسٹنٹ چیف ( صحت)پی اینڈڈی سجاد حسنین کی 181یوم کی رخصت منظور کر لی ۔وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو گریڈ 22میں ترقی اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محسن مشتاق کو سپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ،محمد سہیل راجپوت کو سپیشل سیکرٹری کامرس ڈویژن،کیپٹن (ر) خرم آگا کو گریڈ 22میں ترقی دے کر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کام جاری رکھنے،ڈاکٹر کاظم نیاز کو گریڈ 22میںترقی دے کرچیف سیکرٹری خیبر پختوانخواہ کام جاری رکھنے،کامران علی افضل کو گریڈ 22میںترقی دے کرسپیشل سیکرٹری فنانس ڈویژن،عشرت کو گریڈ 22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،ندیم ارشاد کیانی کو گریڈ 22میں ترقی دے سپیشل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن،شہزاد خان بنگش کو گریڈ22میں رقی دے کر چیف سیکرٹری آزادی کشمیر کام جاری رکھنے،شیر عالم محسود کو گریڈ22میں ترقی دے کر سپیشل سیکرتری وزارت داخلہ جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود کو گریڈ 22میںترقی دے کر سپیشل سیکرٹری آئی بی سی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

The post پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی سرکار ہوش گنوا بیٹھی ، مخالفین کو جھاکنے کیلئے کس چیز کا استعمال شروع کر دیا گیا ؟ حیرت انگیز دعویٰ

سجاول (این این آئی) وفاقی سرکار ہوش گنوا بیٹھی ہے ، مخالفین کو طاقت کے زور پر جھکانا چاہتی ہے ، ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی ریحانہ لغاری،صدر پی پی سجاول ایم پی اے محمد علی ملکانی ، انفرمیشن سیکریٹری سورج سجاولی،نیاپنے بیان میں پی پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور

برحان چانڈیو کے گھر پر پولیس کے گھیرا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ۔سردار خان چانڈیو کی ام رباب والے کیس میں ضمانت اور برحان چانڈیو کا کیس میں نام خارج ہونے کے باوجود پولیس نے ان کے گھر کا گھیرا کرکے چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سرکار ھوش گنوا بیٹھی ہئے اب مخالفین کو طاقت کے زور پر جھکانہ چاھتے ھیں لیکن یے شہید بھٹو اور شھید بی بی کے جان نثار جیالے کسی بھی جبر کے آگے نھیں جھکیں نگے، انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی آڑ میں ایم پی اے کے گھر کا گھیرا کرکے تلاشی لینا حتک عزت ہے۔

The post وفاقی سرکار ہوش گنوا بیٹھی ، مخالفین کو جھاکنے کیلئے کس چیز کا استعمال شروع کر دیا گیا ؟ حیرت انگیز دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گندم فی من کی نئی قیمت مقرر ،حکومت نے منظوری دیدی

کراچی (این این آئی) سندھ کابینہ نے مہنگی درآمدی گندم کی خریداری پر زرمبادلہ خرچ کرنے سے بچنے کیلئے ایک عملی فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گندم فی من کم سے کم خریداری کیلئے 2000 روپے کی قیمت مقرر کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت کریں۔ کابینہ نے 202 روپے فی 40 کلو گنے کی امدادی قیمت کی بھی منظوری دے دی

اور کرشنگ سیزن نومبر سے شروع ہوگا۔جمعرات کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعلی ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا ، متعلقہ مشیران ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، متعلقہ صوبائی سکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس اجلاس کا پہلا اور اہم ایجنڈا گندم اور گنے کی امدادی قیمت کا تعین تھا۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کی جائے تاکہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کرسکیں۔ کابینہ اراکین نے بتایا کہ حال ہی میں یوکرائن سے گندم درآمد کی گئی ہے جسکی سندھ میں 40 کلوگرام کی قیمت تقریبا 5000 روپے بنتی ہے حالانکہ یہ اتنے بہترین معیار کی نہیں جس طرح یہاں کاشت کی جارہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی درآمد پر ملک بھاری زرمبادلہ خرچ کررہا ہے لیکن ہم اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ وہ مقامی طلب اور برآمد کیلئے زیادہ گندم کاشت کریں۔ محکمہ زراعت نے کابینہ کو بتایا کہ پنجاب اور بلوچستان نے فی 40 کلوگرام گندم خریداری کی سپورٹ پرائس 1700 روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا نے 40 کلوگرام کیلئے1880روپے کی تجویز پیش کی ہے۔کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر گندم کی خریداری کی کم سے کم سپورٹ قیمت فی من (40 کلوگرام) 2000 روپے طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت لیا جارہا ہے جب 21 نومبر سے 15 دسمبر تک گندم کی کاشت کا

موسم قریب آرہا ہے لہذا کاشتکار اپنی بہترین قیمت کی وجہ سے زیادہ گندم کاشت کرنے کو ترجیح دیں گے ۔زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمیں ایسی پالیسیاں ترتیب دینی ہونگی، جس کے تحت ہم نہ صرف اپنی غذائی تحفظ کو یقینی بنائیں بلکہ غیر ملکی زر مبادلہ کمانے کیلئے اناج برآمد کریں۔سندھ کابینہ نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے گنے کی کم سے کم قیمت 202 روپے فی 40 کلو گرام کے

حساب سے اور 0.50 (پچاس پیسہ) کوالٹی پریمیم مقرر کی۔کابینہ نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ 30نومبر سے کرشنگ سیزن کے آغاز کو یقینی بنائے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیر زراعت نے 20 اکتوبر 2020 کو شوگرکین کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد کیا تھا جس میں شوگر مل کے تمام نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں کاشتکاروں نے گنے کی خرید قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا

کیونکہ ان پٹس قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ سے گنے کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 20-2019کے دوران سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 192 روپے فی 40 کلو مقرر کی تھی۔ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ حکومت پنجاب نے فی 40 کلوگرام گنے کی کم سے کم قیمت میں 200 روپے مقرر کی ہے۔ کابینہ نے گنے کی پیداواری لاگت کا احساس کرتے ہوئے گنے

کی خریداری کی کم سے کم قیمت 202 روپے فی 40 کلو گرام طے کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی معیاری پریمیم کی شرح کو فی 40 کلوو گرام کیلئے 0.50(پچاس پیسے) کی منظوری بھی دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ سر کاجی جہانگیر (سی جے) انسٹیٹیوٹ آف سائکیاٹری ، حیدرآباد میں 40-1939 میں دیھ گدو ، تعلقہ حیدرآباد میں 27.22 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا تھا۔ کابینہ نے مکمل بحث کے بعد

سندھ کلچر ہیریٹیچ(تحفظ) ایکٹ 1994 کے تحت اس عمارت کو بطور محفوظ ثقافتی ورثہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔ محکمہ ثقافت نے ایک اور آئٹم پیش کیا جس کے تحت ہیریٹیج کمیٹی نے کراچی کے عبد اللہ ہارون روڈ ، ہوشنگ روڈ پر واقع ہومئی کتراک چیمبر کے احاطے کے اندر ایک عمارت کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں کابینہ کو ہومئی کتراک چیمبر کے پرانے کمپانڈ کی

دیواروں کے اندر تعمیر ہونے والی مجوزہ اونچی عمارت کی تصاویر دکھائی گئیں۔ کابینہ اراکین نے مشاہدہ کیا کہ چیمبر کی پرانی کمپانڈ دیواروں کے اندر نئی اونچی عمارت کی تعمیر پرانے ورثے کو زیادہ نمایاں کرے گی۔ لہذا کابینہ اراکین نے اس تجویز کی منظوری / منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کیلئے ہیریٹیج کمیٹی کو واپس بھیج دیا۔ بعد ازاں کابینہ نے سندھ کلچر ہیریٹیچ(تحفظ) ایکٹ 1994 کے تحت

وضع کردہ قواعد کی منظوری دی۔وزیر برائے محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے کابینہ کو بتایا کہ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 1997 میں ڈرگس کی تفصیل، اس کے استعمال ، لے جانے ، بنانے ، فروخت ، خریداری اور کھپت کی مکمل وضاحت کی گئی تھی جس کی وجہ سیاسے صرف طے شدہ کیٹلاگ پر لاگو کیا۔کابینہ کو بتایا گیا تھا کہ نیوروٹوکسن سینتھاٹکس ڈرگس جن میں آئس ،

میتھ اور کرسٹل (میتھامفیٹمین) اور ایکسٹسی اور مولی (میڈوما فیتامین) شامل ہیں ری کریشنل/ نفسیاتی منشیات کے عادی کا قانون میں تعین نہیں کیا گیا تھا لہذا ٹرائل کورٹ میں کوئی سزا نہیں دی گئی۔ قانون میں منشیات سے متعلق جرائم کی سزا بھی مقدار کے مطابق مقرر کی گئی ہے جبکہ نشے اور نقصان کی شدت کو نہیں مانا جاتا اور منشیات کی لائن کینابس اور ہیروئن کو ایک ہی زمرے میں رکھا جاتا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے کابینہ سے اس حوالے سے جرم کیلئے سخت سزا دینے کے لئے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری کی درخواست کی۔کابینہ نے مجوزہ ترمیمی مسودے پر بحث کے بعد اسکی منظوری دی اور انہیں صوبائی اسمبلی کو ریفر کردیا۔کابینہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی درخواست پر 20 اگست 2020 کو منعقدہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی جس سے روٹ پرمٹ فیس اور موٹر گاڑیوں کی فٹنس فیس پر 50 فیصد تک سرکاری فیس میں چھوٹ ملے گی۔

The post گندم فی من کی نئی قیمت مقرر ،حکومت نے منظوری دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایک کلو میٹر پر پھیلا ٹڈی دل کا جھنڈ کتنے ہزار افراد کے برابر خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ؟ ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے زراعت اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو فصلوں میں پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا ٹڈی دل کا ایک کلو میٹر پر پھیلا جھنڈ تقریباً پینتیس ہزاف افراد کے برابر خوراک کھانے کی صلاحیت رکھنے کے باعث فصلوں کا لاتلافی نقصان پہنچاتے ہیں

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹڈی دل کے روک تھام سے متعلق منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و زرعی توسیع جعفرآباد مطہر جمالی خالد حسین چنہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے دنیا بھر میں ٹڈی دل کی 20 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں پاکستان میں 25 سال بعد ٹڈی دل حملہ آور ہوا پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء میں گزشتہ سال معمول سے زیادہ چلنے والی مغربی ہواوں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث پاکستان کے جنوب مغرب میں موجود ایران سعودی عرب ودیگر خلیجی ریاستوں میں پہلے ہی موجود ٹڈی دل کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کا موقع ملا انکا کہنا تھا کہ ٹڈی دل ایک دن میں تقریباً 2 ہزار کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے کیساتھ ٹڈی دل کا ایک اوسط جھنڈ ایک سال کے لیے 25 سو افراد کو خوراک مہیا کرنے والی فصلوں کو تباہ بھی کرسکتا ہے ٹڈی دل سخت اور خشک سردی کا موسم برداشت نہیں کرسکتے بالغ ہونے سے پہلے اگر خوب بارش ہوجائے تو تب بھی یہ ختم ہوسکتے ہیں ٹڈی دل کو شورشرابا کے ذریعے بھی بھگایا جاسکتا ہے محکمہ زراعت فصلوں کی بہتر پیداوار میں کسانوں کی معاونت اور فصلوں کو ٹڈی دل سمیت دیگر مہلک کیڑوں اور امراض سے بچانے کے لیے شعور آگہی مہم بھی چلا رہا ہے ملکی معیشت کا 80 فیصد دارومدار زراعت پر منحصر ہے کروڑوں لوگوں کا انحصار بھی زراعت پر ہے ہمیں زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے فصلوں کی کاشت اور دیکھ بھال غیر معمولی اقدامت اٹھانا ہونگے۔

The post ایک کلو میٹر پر پھیلا ٹڈی دل کا جھنڈ کتنے ہزار افراد کے برابر خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ؟ ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا کی دوسری لہر ، لاک ڈاؤن خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کی دوسری لہر ، لاک ڈائون کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5فیصد تک نیچے گر گئیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث خدشہ ہےکہ دنیا بھر میں ایک بار پھر سے سخت لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہی خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں 5.75 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی خام تیل 35.24 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔

The post کورونا کی دوسری لہر ، لاک ڈاؤن خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، سینیٹر فیصل جاوید نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف اقدامات پر پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی کی کنوینرشپ سے مستعفی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید

خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اقدامات سے اسلاموفوبیا کو تقویت ملے گی جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف بیانات اور مقدس ہستیوں کی توہین انسانیت کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کرے گی اور شدت پسند خیالات کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے اقدامات انسانیت کو نازی نظریے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔کنوینر شپ سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ فیصل جاوید خان نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ اس گروپ کو ہی تحلیل کردیا جائے۔

The post گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، سینیٹر فیصل جاوید نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین نے امریکہ کو سخت وارننگ دے دی، نیا خطرہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں چینی سفارت خانے نے بھارتی دورے پر آئے امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کےچین مخالف بیان کو مسترد کردیا۔جیو نیوز کے مطابق نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپرکی جانب سے

بھارتی دورے کے دوران چین مخالف بیانات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے اور علاقائی امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل سے باز رہے۔چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت سمجھدار ممالک ہیں اور دونوں ممالک سرحدی تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزراء نے بھارت میں چین مخالف بیانات دے کر بین الاقوامی تعلقات کی اخلاقیات اور سفارت کاری کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

The post چین نے امریکہ کو سخت وارننگ دے دی، نیا خطرہ پیدا ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت فرانس کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا

نئی دلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )مودی سرکار کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی حمایت میں ایک بیان جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی وجہ سے مسلمان ملکوں کی تنقید کا نشانہ بننے پر

فرانسیسی صدر کی کھل کر حمایتی بیان جاری کردیا ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ بھارت کو فرانسیسی صدر پر ناقابلِ قبول زبان میں شدید ذاتی حملوں پر سخت افسوس ہے، اور یہ بین الاقوامی امور کے بنیادی معیارات کی خلاف ورزی ہیں۔

The post بھارت فرانس کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

UK’s Labour Party Suspends Jeremy Corbyn Following Report Detailing Anti-Semitism

The UK’s Labour Party suspended former leader Jeremy Corbyn on Thursday over his response to a scathing report about his party’s anti-Semitism. 

from CBNNews.com https://ift.tt/3oFoY8t

شہباز شریف کے اچھے دن شروع نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری بندکردی‎

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کا ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔منی لانڈرنگ کیس کے جیل ٹرائل کے حوالے سے بھی ڈی جی نیب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ شہباز شریف کے خلاف 12پلاٹوں کا

ریفرنس بند کرنے کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایل ڈی اے کی عمارت میںآتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے وہ اب ٹریس ایبل نہیں ،شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف بطور وزیراعلی پنجاب من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا ء کا شکار تھی ۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلی سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا تھا،ایل ڈی نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے لیکن من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دیدیا گیا۔علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈنگ کے جیل ٹرائل کے لیے ڈی جی نیب لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔ حکم نامے میںکہا گیا ہے کہ ٹرائل کو جلد مکمل کرنے کے لیے جیل ٹرائل بہتر حل ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف

The post شہباز شریف کے اچھے دن شروع نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری بندکردی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مصر سے جہاز چینی لے کر پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں بڑی کمی کا امکان‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری سطح پر درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ گئی، وزارتِ صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق جہاز 25 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر مصر سے پاکستان پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر چینی کی آف لوڈنگ جاری ہے،

چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے کلو فروحت ہوگی۔حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے ہوگی۔وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی آئندہ دو سے تین روز میں پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے 5ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز اور 20 ہزار ٹن پنجاب کو دی جائے گی۔پنجاب میں چینی کی سستے داموں فروخت ممکن بنانے کے لیے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔حکام کے مطابق 8 نومبر کو مزید 25 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ جائے گی ۔ وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق مجموعی طور پر درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ ٹن پنجاب حکومت کو دی جائے گی۔یوٹیلٹی اسٹورز کو ابتدائی طور پر 25 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی دی جائے گی، مزید ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے درآمدی چینی کا کوٹہ بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

The post مصر سے جہاز چینی لے کر پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں بڑی کمی کا امکان‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یوم ولادتِ رسول ﷺ پر چاروں صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی،اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی پیش کی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر علی الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی

سلامی دی گئی۔رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، نعتیہ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے گئے۔مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔شافعِ روزِ جزا، سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمین ﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جا رہا ہے۔ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں، جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی پُرنور محافل کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے شہر شہر قریہ قریہ برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔

The post یوم ولادتِ رسول ﷺ پر چاروں صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی،اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی پیش کی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گلگت میں مارخور کے شکارکا اجازت نامہ کتنے کروڑ روپے میں فروخت ہوا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان کی جانب سے ٹرافی ہنٹنگ 21-2020کے لیے مارخور ، آئی بیکس (پہاڑی بکرا) اور بلیو شیپ (نیلی بھیڑ)کے شکارکے اجازت نامےکے حصول کےلیے بولی لگائی گئی۔گلگت میں منعقدہ نیلامی کی ایک خصوصی تقریب میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں نے حصہ لیا

اور مختلف اقسام کے جنگلی جانوروں کے پرمٹس (اجازت ناموں) کے حصول کے لیے بولی لگائی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شکار کے لیے جاری پرمٹس میں بالترتیب مارخور، آئی بیکس اور بلیو شیپ شامل ہیں۔استور مارخور کے شکار کے لیے کل 4 عدد پرمٹس رکھےگئے تھے جن میں سب سے بڑی 62 ہزار امریکی ڈالرز (99 لاکھ 63 ہزار 400 روپے) کی بولی کا پرمٹ سفاری نامی کمپنی نے حاصل کیا جب کہ تین پرمٹس فی شکار ساڑھے 61 ہزار امریکی ڈالرز کے حساب سے ہمالین نیچر ٹورز نامی کمپنی کو فروخت کیےگئے۔ بلیو شیپ کے لیے کل 18 لائسنس رکھے گئے تھے جن میں سے 8 ملکی اور 12غیر ملکی شکاریوں کے لیے رکھے گئے تھے۔ ہمالین نیچر ٹور نامی کمپنی نے مزکورہ جانور کے لیے فی پرمٹ 6 ہزار 700 امریکی ڈالرز میں حاصل کیا جب کہ مقامی شکاریوں کے لیے 47 ہزار 500 روپے میں ایک پرمٹ فروخت ہوا۔ آئی بیکس کے لیے کل 150 پرمٹس رکھے گئے تھے، زوم ہنٹنگ نامی کمپنی نے قراقرم ولیج آرگنائزیشن میں شکار کے لیے 3600 امریکی ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا جب کہ ملکی شکاریوں کے لیے 10لاکھ15ہزار روپے اور مقامی طور پر ایک لاکھ 91 ہزار روپے میں فروخت ہو کر نیلامی کی سالانہ تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

The post گلگت میں مارخور کے شکارکا اجازت نامہ کتنے کروڑ روپے میں فروخت ہوا ؟ حیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک اور قدم آگے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جدید سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹسں فراہم کی جائیں گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر

دستخط ہو گئے۔فورٹی ٹو نیوز کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ تقریب میں نمبر پلیٹس کی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی راؤ شکیل الرحمان اور این آر ٹی سی کے جی ایم مارکیٹنگ سید عامر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقرقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی سکیورٹی فیچرڈ اور اسٹینڈرڈائز نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے۔ جی ٹو جی بنیاد پر ہونیوالا یہ معاہدہ نمبرپلیٹس کی سپلائی اور اجراء کے مسئلے کا طویل المدتی حل ثابت ہوگا، قیمتی زرمبادلہ کی بچت کیساتھ یہ معاہدہ عوام کیلئے معیاری سہولت کا باعث بنے گا۔

The post گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا کا ترکی کے خلاف بڑی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ‎

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کے بعد ترکی پر امریکی پابندیوں کا خطرہ “حقیقت کا روپ دھارنے کے بہت قریب” آ چکا ہے۔

وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے ذمے دار کلارک کوپر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ترکی پر پابندیوں کی تجویز بڑی حد تک قابل عمل ہوتی دکھائی دے رہی ہے”۔

The post امریکا کا ترکی کے خلاف بڑی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, October 29, 2020

کیا آپ کے بھائی محمد زبیر کا جنرل باجوہ سے 40 سال پرانا تعلق ہے؟ اسد عمر نے حیران کن جواب دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوال کیا کہ کیا آپ کے بھائی محمد زبیر کا جنرل باجوہ سے 40 سال پرانا تعلق ہے؟ کے جواب میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ جب تک آرمی چیف نہیں بنے

اس وقت تک میں نے ان کے منہ سے ان کا نام نہیں سنا ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی فیملی کے ساتھ ان کا قریبی تعلق رہا ہے، جنرل باجوہ کے بڑے بھائی کے ساتھ ہمارے بڑے بھائی کا تعلق رہا ہےجس زبیر کو علم نہیں ہے ۔

The post کیا آپ کے بھائی محمد زبیر کا جنرل باجوہ سے 40 سال پرانا تعلق ہے؟ اسد عمر نے حیران کن جواب دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا‎

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا‎۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج صبح بلال کالونی میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس مقابلےکے زخمی ڈاکو کو پولیس عباسی شہید

اسپتال لے کر گئی تو وہاں موجود ایک ڈاکٹر نے اُسے پہچان لیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ اس ڈاکو نے چند روز قبل اجمیر نگری کے قریب اُسے لوٹا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی مدعیت میں بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

The post کراچی ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور جلسے سے قبل ہی ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ میں لاہور جلسے سے قبل ہی نواز اور شہباز گروپ واضح ہونے لگا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ دو گروپ میں بھٹ گئی ہے ۔ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے

صرف 28 رہنما ئوں نے شرکت کی ، مریم نواز کے کی پالیسوں سے رہنمائوں کی اکثریت ناراض دکھائی دیے ،تاہم شاہد خاقان عباسی اس کی وضاحتیں بھی کرتے رہے ۔ ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور مریم نواز کی طرف سے یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین کا شکوہ ہے کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ ن لیگی سینئر رہنمائوں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ اراکین کی شکایت دورکریں اور انہیں اعتماد میں لائیں ،

The post لاہور جلسے سے قبل ہی ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کویت میں فرانسیسی پنیر کیری اور بیبی بیل مصنوعات شیلفوں سے ہٹا لی گئیں مسلمانوں کی دل آزاری بند کریں، مصری صدر کا اپنے ہم منصب کو دو ٹوک پیغام

کویت سٹی ،قاہرہ(این این آئی )کویت میں فرانسیسی پنیر کیری اور بیبی بیل جیسی مصنوعات شیلفوں سے ہٹا لی گئیں۔ اسٹوروں کے ایک بڑے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات بشمول پنیر، کریم اور کازمیٹکس کی اشیا اپنے اسٹور سے فروخت کرنا بند کر رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی 70 سے زیادہ کاروباری تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ مہم میں حصہ لیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس اور بائیکاٹ فرانس نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کویت سے شیئر کی جانے والی بعض تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کی بعض پر مارکٹس کے وہ شیلف خالی پڑے ہیں جن میں فرانسیسی مصنوعات رکھی تھیں۔شام کی سپر مارکیٹس اور مال میں فرانسیسی مصنوعات کی فروخت روکنے کی غرض سے ان شیلفس پر پردے ڈال دیے گئے ہیں جہاں یہ مصنوعات رکھی گئی ہیں۔دریں اثنا مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا بند کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حضورۖ کے یومِ ولادت پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر نے فرانس میں جاری اسلام مخالف مہم کی مذمت کی اور کہا کہ آزادی اظہار رائے

کے نام پر حضور ۖ کی گستاخی کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی نبی یا پیغمبر کی شان میں گستاخی مذہبی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عبدالفتح السیسی نے یہ بھی کہا کہ اربوں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انتہاپسندی ہے، ایسی اظہار رائے کی آزادی

کو لازمی روکنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی اظہار رائے کی آزادی کسی طور قبول نہیں جو ڈیڑھ ارب لوگوں کی دل آزاری کاسبب بنے۔خیال رہے کہ فرانس کے خلاف عرب دنیا میں خوب احتجاج کیا جارہا ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا جارہا ہے۔

The post کویت میں فرانسیسی پنیر کیری اور بیبی بیل مصنوعات شیلفوں سے ہٹا لی گئیں مسلمانوں کی دل آزاری بند کریں، مصری صدر کا اپنے ہم منصب کو دو ٹوک پیغام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ بڑی پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی)وزرات خارجہ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ کورونا کی وجہ سے فیڈرل میڈیکل سینٹر کارسویل میں جیل

حکام کی جانب سے کونسلر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں ،کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بھی ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ،کونسل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت کی معلومات حاصل کی جا سکے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو کونسل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ،ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی ملاقات کے دوران بات چیت میں چوکنا تھیں ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔ ڈاکٹر بابر عوان نے بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فون کے ذریعے سفارتخانے سے رابطے کی سہولت فراہم کی گئی تھی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ای میل کی سہولت بھی تھی ، ان کے فیملی سے رابطے سے آگاہ نہیں۔ بابراعوان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے مرسی پٹیشن پر دستخط کردئیے ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی

کی مرسی پٹیشن اب امریکی صدر کے ہاس جائے گی،ہمارے بس میں ہوتا تو 24 گھنٹے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آتے۔ سراج الحق نے کہاکہ قوم عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں ،عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے ارکان

سینیٹ کا وفد امریکہ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت ٹیلی فون پر عافیہ صدیقی کی ان کے اہلخانہ سے بات کی سہولت کے انتظام کے لیے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان سینیٹ اپنے خرچ پر امریکہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایمل کانسی اور عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

The post عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ بڑی پیشرفت سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیاہے۔چیف ایچ آر افسر نے مراعات میں کمی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پائلٹس کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی۔ پائلٹس کو 50 گھنٹے گارنٹی

الائونس کی ادائیگی ہوگی جبکہ ماہانہ 50 فلائنگ گھنٹے مکمل کیے جانے پر ہی الائونس ملے گا۔اس کے ساتھ یکمشت 5 دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں جبکہ 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی منظور نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بندش کے باعث پی آئی اے کو ماہانہ 9 ارب رویے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اب تک 250 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سول ایوی ایشن کا آڈٹ نہ ہونے کے باعث پابندی مزید 6 ماہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔سی اے اے ستمبر میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ کرانے میں ناکام رہا تھا اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔

The post پی آئی اے کے پائلٹس اور زیادہ تنخواہ لینے والے افسران کیلئے پریشان کن خبر ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قائد اعظم ٹرافی، اظہر علی کا ”ایڈونچر” سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا

کراچی(یواین پی) قائد اعظم ٹرافی میں اظہر علی کا ”ایڈونچر” سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو6 وکٹ سے زیر کرلیا،ناکام ٹیم نے میچ کے آخری روز حریف کو جیت کے لیے 50 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا جو اس نے دلچسپ انداز

میں 43.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، سعود شکیل نے 61 رنز بنائے۔اسد شفیق نے جارحانہ انداز میں 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،عمیر بن یوسف نے 44 رنز کا حصہ ڈالا،خرم منظور نے 18 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد 11 رنز بنا سکے،شہزاد حسن نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،اس سے قبل 32 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی نے دوسری اننگز 7 وکٹ پر 243 رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کر دی۔یوں سندھ کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف ملا، عثمان صلاح الدین نے75 اور محمد سعد نے 59 رنز بنائے،قاسم اکرم 22 اور وقاص مقصود 17 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،سعود شکیل، محمد اصغر اور محمد عامر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ایک وکٹ فواد عالم کو ملی،اس سے قبل سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی،تابش خان نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔جواب میں

فواد عالم کے 115 رنز کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے تھے، فاتح ٹیم کو22 پوائنٹس ملے،دوسری طرف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 186 رنزسے ہرا دیا، فاتح ٹیم کو25 پوائنٹس ملے، 413 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے

والی ٹیم کے پی کوآخری دن فتح کیلیے280 رنز درکارتھے مگر وہ 65.2 اوورز میں 226 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔عادل امین نے 67 اور کامران غلام نے51 رنز بنائے، یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے 4، 4 وکٹیں اپنے نام کیں، یاسر نے میچ میں مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین

کی راہ دکھائی۔اس سے قبل بسم اللہ خان کی سنچری اور کاشف بھٹی کے 98 رنز کی مدد سے بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز میں 362 رنز بنائے تھے، کے پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوئی، خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 195 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے تیسرے روز 8وکٹ پر 217 رنز بنا کردوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

The post قائد اعظم ٹرافی، اظہر علی کا ”ایڈونچر” سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یہ کام کریں اور ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کیساتھ ساتھ ٹانگوں کو بھی مضبوط بنائیں، طبی تحقیق میں حیرت انگیزانکشافات

کراچی(این این آئی)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ درمیانی

عمر کے افراد کی ٹانگوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین کے ہارمونز کے نظام میں تبدیلیوں سے عضلاتی اور مسلز کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے، تاہم سیڑھیاں چڑھنا عادت بناکر ورزش کے فوائد حاصل کیے جاسکتےہیں۔

The post یہ کام کریں اور ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر لانے کیساتھ ساتھ ٹانگوں کو بھی مضبوط بنائیں، طبی تحقیق میں حیرت انگیزانکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں کتنے گنا اضافہ ہو گیا؟ دستاویزات میں ہوشربا انکشافات

کراچی(این این آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر کرائمز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چار برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں 12 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی

کے بعد ہر سال جرائم کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ان جرائم میں مالیاتی فراڈ، ڈیٹا چوری، سوشل میڈیا پر شناخت کی چوری وغیرہ، بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کے مقدمات شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق 2016 میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)کے نفاذ کے بعد ملک بھر سے ایف آئی اے کو 9 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر 47 مقدمات درج کیے گئے۔تاہم 2019 میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 12 گنا اضافے کے ساتھ 577 ہو گئی جبکہ رواں سال ایف آئی اے کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 56 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔اسی طرح 2018 میں درج مقدمات کی تعداد 465 تھی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا تھی جبکہ موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 9 ہزار سے زائد تھی۔ سال 2017 میں پیکا کے تحت درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 207 تھی۔ 2019میں سائبر کرائمز میں ملوث 620 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس سے گزشتہ برس 443 افراد

پیکا کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں گرفتار کیے گئے۔واضح رہے کہ سائبر کرائمز کے خاتمے اور عوام میں اس حوالے سے آگاہی کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے عوام میں ان جرائم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ہدایت نامے بھی جاری کیے جاتے ہیں جو کہ ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

The post پاکستان میں گزشتہ 4 برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں کتنے گنا اضافہ ہو گیا؟ دستاویزات میں ہوشربا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ذہنی تنائو کا شکار افراد فوری طور پر ان طریقوں پر عمل کریں امریکی سائنسدانوں کے انتہائی مفید مشورے

کراچی(این این آئی)نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دماغ کا جتنا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی چھٹیاں ضروری ہونگی۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس وقت ذہنی تناو سب سے بڑی دماغی بیماری بن چکی ہے۔جس کے شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔

ذہنی تناو سے بچنے کے لئے پرسکون نیند ضروری ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند سے دراصل دماغ کی صفائی ہوتی ہے،اس کے علاوہ تناو سے بچنے کے لئے خود کو ایک خاص مقام سے باہر لے کر جانا،ورزش کرنا،کتابیں پڑھنا اور ایسے کام کرنا جو آپ کو پسند ہوںوہ ضروری ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق آج ایک فرد جو معلومات حاصل کررہا ہوتا ہے وہ تیس سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ انسانی دماغ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک کسی ایک چیز پر فوکس کرسکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کو جتنا زیادہ اور تیزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا اتنی ہی زیادہ چھٹیوں کی ضرروت بھی ہوگی۔

The post ذہنی تنائو کا شکار افراد فوری طور پر ان طریقوں پر عمل کریں امریکی سائنسدانوں کے انتہائی مفید مشورے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئر کردیا

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ۖسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئرکیا جس میں الفونسے، ڈی لامر ٹائن نے شاندار الفاظ میں آقائے دو جہاں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحضرت محمد ۖ سے

متعلق اپنا پسندیدہ قول شیئرکیا۔ ان کا پسندیدہ قول فرانسیسی ادیب ”الفانس دی لمارتین” کا ہے۔فرانسیسی ادیب الفونسے، ڈی، لامر ٹائن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ پوچھنا چاہیے کہ انسانی عظمت جانچنے کے جتنے بھی معیار ہیں، کیا ان میں سے کسی بھی معیار پر کوئی انسان نبی اکرمۖ سے زیادہ عظیم ہے۔ دنیا کی معروف شخصیات نے صرف اسلحہ، قانون اورسلطنتیں تخلیق کیں لیکن انہوں نے ان چیزوں کی محض بنیاد رکھی، یہ ایسی مادی طاقتیں ہیں جو ان کے سامنے ہی نیست و نابود ہوگئیں۔لیکن رسولۖ نے نہ صرف فوج، قانون سازی، سلطنت، قوم ، خاندان بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں لوگوں میں انقلاب برپا کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ، انہوں نے دیوتاؤں، مذاہب ، طرزفکر، عقائد اورایمان کے نظریات کوبدل کر رکھ دیا۔

The post وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئر کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

8 کیسز میں ریلیف دیں تو عمران خان اچھے ہوجائینگے ن لیگ کی وزیر اعظم پر شدید تنقید کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں کی کوشش ہے کسی طرح انہیں این آر او مل جائے ، جس کے لیے اپوزیشن اداروں پر دباؤ ڈال رہی ہے ، کیوں کہ ان کا مقصد صرف ریلیف حاصل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آئین و قانون سے کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف 8 کیسزسے ہے، اگر آج یہ 8 کیسز میں ان کو ریلیف دیں تو عمران خان اچھے ہوجائیں گے ، تاہم وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا ، جب کہ اس سے قبل عمران خان نے 2011ء میں ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ صوبوں کے درمیان جو کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے وہ اس وقت موجود نہیں ہے، یہی وجہ ہے ہم کہتے ہیں اٹھارویں ترمیم پربات ہونی چاہیے، جس کے ذریعے سے اٹھارویں ترمیم پر وفاق و صوبوں میں روابط بہتر ہونی چاہیے ، 2019 میں سندھ کو کہا گیا گندم اٹھالیں انہوں نے نہیں اٹھائی، 2020 میں سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی جس سے قیمتیں بڑھ گئیں ، اس کے ساتھ ساتھ تلخیاں بھی ہیں جس کا پارلیمنٹ میں اظہار ہوتا ہے۔قبل ازیں اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم نہیں حکومت ان کیساتھ کیا کچھ کرسکتی ہے ، ہم نے تو 2 سال تک سیاست ہی نہیں کی، مذاکرات گریبان پکڑ کر نہیں ہو سکتے ، نہوںنے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پریشان ہیں یا ایسی کوئی اور بات ہے تو

اس کا جواب زیروہے، کیوں کہ نا ہی اپوزیشن والے اتنے بڑے پہلوان ہیں کہ یہ سمجھیں بلیک میل کرلیں گے یا فوج کو آنکھیں دکھالیں گے، ابھی تو ان کو ہاتھ ہی نہیں لگے کیوں کہ ہم نے دو سال تک تو سیاست ہی نہیں کی، جے یو آئی ف 8 دن کی پارٹی ہے جو ہمیں آنکھیں دکھا رہی ہے ، مسلم لیگ ن جب دو تہائی اکثریت کے ساتھ بیٹھی تھی تو صرف دس دن لگے تھے اس کے بعد نظر ہی نہیں آرہی تھی کہ کہاں گئی۔

The post 8 کیسز میں ریلیف دیں تو عمران خان اچھے ہوجائینگے ن لیگ کی وزیر اعظم پر شدید تنقید کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پسند کی شادی کا عبرتناک انجام شوہر نے 5ہزار لیکر بیوی اپنے دوستوں کو بیچ دی 21دن تک اجتماعی آبروریزی،خاتون عدالت پہنچ گئی

سرگودھا( آن لائن) سرگودھا کی مہوش نامی خاتون نے سیشن عدالت میں درخواست دیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ 5 ہزار روپے کے عوض اسے دوستوں کو فروخت کیا گیا جو 21 روز تک اس کی آبروریزی کرتے رہے۔ عدالت نے پولیس کو الزامات کی انکوائری کرنے

اور اصل حقائق جاننے کا حکم دیدیا اور 2 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی کی رہائشی مہوش نے ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز رضا کی عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اس نے 23 مئی 2019 کو والدین اور رشتہ داروں کی ناراضگی کے باوجود عرفان نامی شخص سے شادی کی ۔شوہر مجھے بدکاری پر بھی مجبور کرتارہا اور اکثر دوستوں کو بھی گھر لے آتا تھا۔ میرے انکار پر میرے شوہر نے 5 ہزار روپے کے عوض مجھے دوستوں کو فروخت کردیا جو 21 روز تک میری آبروریزی کرتے رہے۔ عدالت نے ڈی پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے درخواست میں جن ملزمان پر الزام لگایا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری بھی کی جارہی ہے۔ عدالت نے پولیس کو 2 نومبر کو اصل حقائق عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

The post پسند کی شادی کا عبرتناک انجام شوہر نے 5ہزار لیکر بیوی اپنے دوستوں کو بیچ دی 21دن تک اجتماعی آبروریزی،خاتون عدالت پہنچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ، حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ تمام شعبوں کے مقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے، کوویڈ میں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا، اسکول بند رہے، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں نہیں پتا کہ

دوبارہ اسکول کب بند کرنے پڑ جائیں۔صوبائی وزیر سعید غنی نے این جے وی اسکول میں این جی او کی جانب سے طلبا میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس طرز کے بہت سارے اسکول صوبے میں کام کررہے ہیں۔جو این جی اوز ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں وہ آگے بڑھیں،صوبے میں 30 سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں، ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم ہر نہیں رہنا چاہیے،ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ 100 فیصد ممکن نہیں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ 50 فیصد اسکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ میں تعلیم کو نقصان ہوا، اسکول بند رہے،اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کے دوبارہ کب یہ اسکول بند ہو جائیں گے۔سعیدغنی نے کہا کہ اگر

اسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں،بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں، لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام شعبوں کے مقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ ایس او پیز

کو فالو کیا جارہاہے، کمیٹیز اسکول کے دورے کررہی ہیں،ہمیں تفصیلات اب بھی مل رہی ہوتی ہیں،ہمارے پاس ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے جسکی وجہ سے مسائل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ آئی جی پولیس ایشو پر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے میٹنگ میں کی گئی باتیں ڈسکلوز نہیں کریں گے۔

The post کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ، حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...