Pages

Saturday, October 31, 2020

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں حکومت کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں نبی کریم ۖ کے اسماء اور قرآنی آیات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں عید میلاد النبیۖ کی مناسبت سے نبی کریم کے اسماء اور قرآنی آیات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی، تقریب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی، فن پارے

دیکھے اور خود بھی خطاطی کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا آپشن زیر غور ہے، وزیراعظم تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں،اسلام آبادکے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کی اور فن پاروں کو خوب سراہا۔

The post فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں حکومت کی طرف سے اہم بیان سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...