Pages

Thursday, October 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئر کردیا

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ۖسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئرکیا جس میں الفونسے، ڈی لامر ٹائن نے شاندار الفاظ میں آقائے دو جہاں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحضرت محمد ۖ سے

متعلق اپنا پسندیدہ قول شیئرکیا۔ ان کا پسندیدہ قول فرانسیسی ادیب ”الفانس دی لمارتین” کا ہے۔فرانسیسی ادیب الفونسے، ڈی، لامر ٹائن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ پوچھنا چاہیے کہ انسانی عظمت جانچنے کے جتنے بھی معیار ہیں، کیا ان میں سے کسی بھی معیار پر کوئی انسان نبی اکرمۖ سے زیادہ عظیم ہے۔ دنیا کی معروف شخصیات نے صرف اسلحہ، قانون اورسلطنتیں تخلیق کیں لیکن انہوں نے ان چیزوں کی محض بنیاد رکھی، یہ ایسی مادی طاقتیں ہیں جو ان کے سامنے ہی نیست و نابود ہوگئیں۔لیکن رسولۖ نے نہ صرف فوج، قانون سازی، سلطنت، قوم ، خاندان بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں لوگوں میں انقلاب برپا کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ، انہوں نے دیوتاؤں، مذاہب ، طرزفکر، عقائد اورایمان کے نظریات کوبدل کر رکھ دیا۔

The post وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدﷺسے متعلق فرانسیسی ادیب کا پسندیدہ قول شیئر کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...