Pages

Wednesday, October 31, 2018

حکومت عوام پر بجلیاں گرادیں،نئے پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کے نرخوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ٗیہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 2 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا ٗ ستمبرمیں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے بارہ پیسے فی یونٹ تھی۔سی پی پی اے تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ تھی، سی پی پی اے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔دریں اثناء نیپرا نے

ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کے بیان کے مطابق کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے صارفین کو 28 اکتوبر 2017 کو ہونے والے 30 ملی لیٹربارش کے باعث 24 سے 48 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کو سہنا پڑا۔ کے الیکٹرک کا کمزور اور نازک ترسیلی نظام بجلی بندش کا باعث تھا۔کے الیکٹرک اپنے نظام میں سیفٹی معیارات پر بھی عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے کرنے پرعائد کیا گیا ہے ٗاس دوران کرنٹ لگنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئیں۔ کے الیکٹرک سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 600 فیڈرز پر 28 اکتوبر جبکہ چار فیڈرز پر 29 اکتوبر کو بجلی بند رہی۔کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 ستمبر کو نیپرا نے گذشتہ سال رمضان المبارک میں بجلی بندش پرکے الیکڑک کو 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا تھا۔

The post حکومت عوام پر بجلیاں گرادیں،نئے پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ،نوٹیفیکیشن جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’زبان پھسل گئی‘‘مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو ’’پریشان‘‘ کردیا،ایوان میں قہقہے ،معافی مانگنی پڑ گئی

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زبان پھسل گئی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک کا یہ

خوبصورت پروگرام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پھر فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔

The post ’’زبان پھسل گئی‘‘مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو ’’پریشان‘‘ کردیا،ایوان میں قہقہے ،معافی مانگنی پڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Pakistan's Supreme Court Aquits Asia Bibi of Blasphemy: 'We Are Grateful to God'

The Pakistan Supreme Court acquitted Asia Bibi of blasphemy Wednesday, ordering her release before a packed courtroom. But her life is still in danger.

from CBNNews.com https://ift.tt/2qkMUkF

آسیہ بی بی کی رہائی قبول ہے !، بلاول بھٹو کھل کر حمایت میں سامنے آگئے،دوٹوک اعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ٗانتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے ٗ تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا ٗ موجودہ حکومت بھی اس عمل نہیں کررہی ہے ٗہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے ٗ آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے،

تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم سے متعلق ہماری سوچ ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے ٗقومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہیے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے اور آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔

The post آسیہ بی بی کی رہائی قبول ہے !، بلاول بھٹو کھل کر حمایت میں سامنے آگئے،دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کے اہم علاقے میں آج یوم آزادی منایاجارہاہے، تعطیل کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہیکہ یکم نومبر کو یوم آزادی کے موقع پر گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہوگی،جشن آزادی گلگت بلتستان کو پورے صوبے میں شان و شوکت سے منایا جائے گا،یکم نومبر 1947 کو ڈوگرہ

حکومت ختم کر کے الحاق پاکستان ہوا۔بدھ کو ایک بیان میں ترجمان حکومت نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان جشن آزادی گلگت والی مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آزادی نریندر مودی کی نسل سے حاصل کی گئی ہے۔

The post پاکستان کے اہم علاقے میں آج یوم آزادی منایاجارہاہے، تعطیل کا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عافیہ صدیقی کی رہائی،وفاقی وزیر شیریں مزاری سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات، زبردست اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالہ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی

حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل اور پریشانی سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

The post عافیہ صدیقی کی رہائی،وفاقی وزیر شیریں مزاری سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات، زبردست اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صدر مملکت کے ناشتے پر50لاکھ خرچ،تحریک انصاف کا حیرت انگیز باضابطہ ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکرٹر اطلاعات و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تقی نے صدر مملکت کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران ناشتے پر50لاکھ خرچ ہونے کی خبر مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا حقیقت سے دور دورکا بھی تعلق نہیں،مفروضوں پر مبنی خبر پھیلانا قابل افسوس ہے ،آجکل پاکستان پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے اوپر الزامات عائد کرکے پگڑیاں اچھالنا فیشن بن بن چکا ہے،۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی جیب سے ادائیگی کو نجی ٹی وی چینل پروگرام کی وساطت سے واضح کیا ہے ان کی وضاحت کے بعد زیر بحث موضوع کو ختم ہونا چاہیے، ضلعی انتظامیہ سے منسوب خبر کے حوالہ سے رپورٹ کرنے والے کے اوپر لازم ہے کہ پچاس لاکھ کی تفصیلات سامنے لائیں، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاموشی اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ضلعی انتظامیہ بتائیں کہ آخر ایسا کونسا ناشتہ کیا ہے جوانہیں پچاس لاکھ کا پڑا?تقی اخونزادہ نے کہا کہ صدر پاکستان وضاحت دے سکتا ہے تو ضلعی انتظامیہ اس معاملہ میں وضاحت کیوں نہیں دے رہی؟خبر مقامی سطح سے نکل کر قومی سطح پر موضوع بحث بن چکی ہے بلا تحقیق خبر صحافتی اصولوں کے منافی ہے اخبارات سے وابستہ صحافی اور رپورٹرز حضرات کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تحقیقاتی رپورٹنگ پر مبنی خبر کو عیاں کرے۔انہوں نیکہا کہ پاکستان تحریک انصاف فضول خرچی کے حق میں بلکل نہیں،جس کا اظہار وزیراعظم پاکستان اپنی تقاریر کے ذریعہ کرچکے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو کم کرکے میانہ روی اختیار کر کے سب کو واضح پیغام دیا ہے پاکستان تحریک انصاف عادلانہ نظام کو مضبوط کرنے اور کرپشن سے پاک توانا پاکستان بنانے کے خواہاں ہے ،اس طرح کی خبروں سے پارٹی اور پارٹی قائدین کے ساکھ متاثر نہیں ہونگے۔

The post صدر مملکت کے ناشتے پر50لاکھ خرچ،تحریک انصاف کا حیرت انگیز باضابطہ ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھر گائے گھس گئی کون سی قیامت آگئی، بچوں کو پکڑ کے اندر کرا دیا ؟اعظم سواتی بری طرح پھنس گئے،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کور ٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی سے ان کے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان درخواست دے تو اعظم سواتی کے خلاف پرچہ کاٹا جائے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عورتوں سمیت خاندان کو اندر کرادیا ٗ یہ ہے نیا پاکستان ٗ ایسے ہوتے ہیں عوامی نمائندے ٗ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سے باز پرس نہیں ہوسکتی ؟عثمان بزدار کیس میں

یہ سوچ کر معاف کیا تھا کہ نئی حکومت آئی ٗ سسٹم چلنا چاہیے ٗ اب دیکھیں گے آرٹیکل 62ون ایف کا کہاں اطلاق ہوتاہے ؟ ٗمنسٹر کہتا ہے جو مرضی آئے گا کریں گے، ہم دیکھتے ہیں وہ کیسے کریں گے، اس کیس میں ہم آئندہ کیلئے لائن طے کریں گے کہ ملک کو کیسے چلنا ہے؟کیس کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائیں گے اور ڈی جی ایف آئی اے سے تفتیش کرائیں گے ۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر از خود نوٹس کی سماعت کی ۔عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی پیش ہوئے ٗاٹارنی جنرل خالد جاوید، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری داخلہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی پیش ہوئے، اٹارنی جنرل ٗ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری داخلہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالت کے بارے میں اس طرح کا طنزیہ بیان کیوں دیا جس پر انہوں نے کہاکہ میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو آپ بتا دیں کیا بیان دیا تھا ٗ آپا زبیدہ کی کہانی آپا زبیدہ کی زبانی سن لیتے ہیں ٗمیں نے خود سنا ہے ٗابھی عدالت میں آپ کا بیان چلا دیتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں عدالت کا بے حد احترام کرتا ہوں، میری جرات ہی نہیں کہ عدالت کے بارے میں کوئی بات کروں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیورو کریسی کو کردار ادا کرنا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے یہ بیان کس کا ہے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میرا اشارہ عدلیہ کی طرف ہرگز نہیں تھا۔چیف جسٹس نے آئین کی کتاب لہرا کر فواد چوہدری کو کہا کہ آپ آرٹیکل فوراً پڑھیں ٗ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔عدالت نے فواد چوہدری کے وضاحتی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ یہ بھی تو مناسب نہیں کہ آئی جی منسٹر کا فون نہ سنے اور نہ کال بیک کرے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر ہے تو کیا ہوا کیا قانون سے بالا ہے، ایک عام آدمی اور ایک طاقتور وزیر کا کیا مقابلہ ہے، اگر آپ اپنے بیان پر اصرار کر رہے ہیں تو پھر میرٹ پر دیکھ لیتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں بالکل بھی اصرار نہیں کر رہا جس پر چیف جسٹس نے کہا ٹھیک ہے آپ کا معاملہ علیحدہ کر دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعد ازاں سپریم کورٹ نے

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وضاحت قبول کرلی چیف جسٹس نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی سے مکالمے کے دوران کہا کیا آپ نے سارا کیس ٹی وی پر لڑنا ہے، آپ نے عورتوں سمیت خاندان کو اندر کرا دیا، کیا وہ آپ کی طاقت کے لوگ ہیں، ان کے گھر تین دن سے چولھے نہیں جلے۔اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے دھمکی آئی تھی کہ بم سے اڑا دیا جائیگا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کا رقبہ کتنا ہے اور آپ نے قبضہ بھی کیا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا

سواتی صاحب آپ سے اپنی انا نہیں سنبھالی جاتی، آپ کو تو لڑائی میں بڑے کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا، یہ ہیں صادق اور امین لوگ؟ جس کے ذمے لوگوں کی حفاظت ہے، آپ کو خدا کا کچھ خوف ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائیں گے اور ڈی جی ایف آئی اے سے تفتیش کرائیں گے۔چیف جسٹس نے اعظم سواتی کو حکم دیا کہ (آج) جمعرات کو اپنی اور بچوں کے تمام اثاثوں کی تفصیل عدالت کو فراہم کریں ٗعدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کرنے

کا حکم دیا۔عدالت نے متاثرہ خاندان کی درخواست دینے کی صورت میں اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پچھلی بار اس لیے معاف کیا تھا کہ نئی حکومت آئی ہے اور سسٹم کو چلنا چاہیے ٗاب دیکھیں گے آرٹیکل 62 ون ایف کا کہاں اطلاق ہوتا ہے، اس کیس میں ہم آئندہ کیلئے لائن طے کریں گے کہ ملک کو کیسے چلنا ہے۔عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے جیل ریکارڈ اور ایف آئی آر منگوالی اور آئندہ سماعت پر آئی جی اور متاثرہ

خاندان کو بھی طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ آپ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں، اس واقعے کی تفصیل بتائیں۔سلیم صافی نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خاندان پہلے دن سے مقدمہ اندراج کی درخواست دے رہا ہے لیکن پولیس نے ایف آئی آردرج نہیں کی۔سلیم صافی نے بتایا متاثرہ خاندان کو جیل بھجوانے کے بعد چھوٹے بچے بھوکے رہے جن کے پاس صرف 600 روپے تھے، پولیس کے خوف سے پڑوسیوں نے آٹا بھیجنے پر

بھی بچوں کو روٹی نہیں پکا کر دی۔سلیم صافی کے مطابق گزشتہ روز فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے کچھ کو بلا کر خاندان سے زبردستی صلح کی کوشش کی گئی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہکیا یہ ہیں وہ لوگ جنہیں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے؟، چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے استفسار کیا آپ سمجھتے ہیں آپ سے باز پرس نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا سپریم کورٹ آئی جی کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس نے آئین کی کتاب کو لہرا کر کہا

یہ سپریم کورٹ ہی تھی جس نے اس آئین کے تحت وزیراعظم کو گھر بھیجا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہے لیکن وزیراطلاعات نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے ایسا ہم سوچ بھی نہیں سکتے، غیر ذمہ داری کی بھی حد ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اطلاعات جو قانون دان بھی ہے وہ یہ بیان دیتا ہے کہ ایگزیکٹو نے حکومت چلانی ہے تو الیکشن کس بات کے، انہوں نے یہ بیان دے کر کس ادارے پر طنز کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ

وزیراعظم وزیرداخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں سیکرٹری داخلہ کو علم ہی نہیں تھا، آپ کا منسٹر کہتا ہے جو مرضی آئے گا کریں گے، ہم دیکھتے ہیں وہ کیسے کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعظم سواتی کے گھر گائے گھس گئی کون سی قیامت آگئی، بچوں کو پکڑ کے اندر کرا دیا اور ٹی وی پر کہہ رہا ہے اپنی پوزیشن واضح کروں گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراطلاعات کس طرح کی باتیں کررہے ہیں، وہ تو قانون دان بھی ہیں جس پر کمرہ عدالت میں موجود فواد چوہدری کے بھائی

چوہدری فیصل نے کہا کہ فواد چوہدری نے عدالت کی تضحیک نہیں کی چیف جسٹس نے کہا جیو اور دیگر چینلز سے وزیر اطلاعات کی ٹیپ منگوائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری ریاست کے ترجمان ہیں، کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے وزیراعظم کو آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا کہا تھا اور چند روز قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے

بھی آئی جی کی تبدیلی کے لیے کہا تھا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزراء آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، آئی جی کے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں جرائم اور منشیات میں اضافہ ہوا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جان محمد کے تبادلے کی سمری تیار کرنے کا حکم وزیر اعظم نے دیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا کیا آتش فشاں پھٹ گیا تھا کہ آئی جی کے خلاف فوری اقدام کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے لیے وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری سے پہلے ہی

نام طلب کر رکھے تھے، ناصر درانی سے کہا گیا تھا کہ حکومتی وڑن کے مطابق اسلام آباد کے لیے امیدوار کا نام دیں اور 19 ستمبر کے بعد آئی جی اسلام آباد کے لیے انٹرویوز شروع ہوچکے تھے۔عدالت کو اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کے لیے 2 آفیسرز کے انٹرویوز بھی کر لیے گئے تھے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کہتے ہیں کہ آئی جی کو نگران حکومت نے لگایا تھا، آپ نے تبادلہ کرنا تھا اور پنجاب میں تو آپ نے خود لگائے گئے آئی جی کا تبادلہ کردیا اور

ناصر درانی استعفیٰ دے کر چلے گئے۔چیف جسٹس نے کہا آپ کی کیا کارکردگی ہے، نظر آرہی ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا یہ بات درست کہ اعظم سواتی کی شکایت ملنے پر وزیراعظم نے زبانی احکامات دیے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے فوراً سمری بنا کر بھجوائی اور وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کی منظوری دی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آئی جی کو تو 27 اکتوبر کو ہٹا دیا گیا تھا، زبانی احکامات کی تصدیق 29 اکتوبر کو ہوئی، آئی جی کو تو سمری کی منظوری سے پہلے ہٹا دیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ رول فائیو الیون اے میں وزیراعظم زبانی حکم دے سکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا رول کے مطابق یہ اختیار ہنگامی صورتحال میں ہوتا ہے، یہ تو آپ کی طوطا کہانی تھی ہوگئی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف الزامات کیا تھے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا جب انٹرویوز ہوگئے تھے کسی امیدوار کو سلیکٹ کرلیا تھا تو ایمرجنسی کی کیا ضرورت تھی، تبادلہ روٹین میں کردیتے، کیا زبانی حکم دے دینا، گھر بھیج دو ہتھکڑی لگا دو قانون کی حکمرانی ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس ثاقب نثار آئی جی اسلام آباد تبادلہ از خود نوٹس کیس میں وفاقی وزیر اعظم سواتی پر برہم ہوگئے۔آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے د وران طلبی پر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے،اس دوران جسٹس ثاقب نثار وفاقی وزیر پر برہم ہوئے اور کہا کہ آپ کو سارا کیس ٹی وی پر لڑنا ہے کیا؟ آپ نے عورتوں سمیت خاندان کو اندر کرا دیا،کیا وہ آپ کی طاقت کے لوگ ہیں؟ اْن کے گھر 3 دن سے چولہے نہیں جلے۔جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے دھمکی آئی تھی کہ بم سے اڑادیا جائے گا۔چیف جسٹس نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ آپ کا رقبہ کتنا ہے؟ آپ نے قبضہ بھی کیا ہوا ہے،(آج) جمعرات کو اپنی اور بچوں کے تمام اثاثوں کی تفصیل عدالت کو فراہم کریں۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عدالت کا حکم ہے کہ مذکورہ خاندان درخواست دے تو اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔چیف جسٹس نے سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائیں گے،آپ نام تجویز کردیں، جس پرسلیم صافی نے کہا کہ وہ باجوڑ آپریشن کے متاثرہ لوگ تھے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اور متاثرہ خاندان کو طلب کیا جائے، میں پارلیمنٹرینز کی عزت کرتا ہوں،عثمان بزدار کو اس لئے معاف کیا کہ نظام کو چلنے دینا چاہتے ہیں۔بعد ازاں کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

The post گھر گائے گھس گئی کون سی قیامت آگئی، بچوں کو پکڑ کے اندر کرا دیا ؟اعظم سواتی بری طرح پھنس گئے،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسیہ بی بی کی رہائی، پنجاب میں حالات قابو سے باہر، حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کے خلاف ناکافی شواہد کی وجہ سے اس کی رہائی کا حکم دیا، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جگہ جگہ راستے بند کر دیے گئے، جس کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں طالب علموں اور دفاتر کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا

اور 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہر طرح کے جلسے جلوس ، احتجاج اور دھرنے پر پابندی ہو گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں آبپارہ چوک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور یہاں ٹائر جلا کر احتجاج کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے فیض آباد بھی بند کر دیا، اس کے علاوہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، فیصلہ آنے کے بعد لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کا آغاز کر دیا، واضح رہے کہ تحریک لبیک نے اپنے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی جمع ہونے کی کال دے دی تھی اور کہا کہ تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا اور اگر رہا نہ کیا گیا تو دعا کروا کر منتشر ہو جائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا اس کے علاوہ داتا دربار کے باہر بھی دھرنا دیا گیا تھا، تحریک لبیک نے کراچی، شیخوپورہ اور قصور میں بھی احتجاج کرتے ہوئے علاقوں کو بند کرا دیا، اس کے علاوہ لاہور میں اسمبلی ہال چوک، داتا دربار، بابوصابو، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ہے۔ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت اس وقت لاہور میں موجود ہے اس وجہ سے وہاں احتجاج میں شدت بھی زیادہ ہے، جس علاقے میں احتجاج کیا جا رہا ہے وہاں پر موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک پر احتجاج کیا گیا، تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے جی روڈ گوجر خان سے بند کر دی گئی ہے۔

The post آسیہ بی بی کی رہائی، پنجاب میں حالات قابو سے باہر، حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ نامنظور ٗملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ٗ دھرنے ٗ رینجرز طلب ،موٹر وے ،جی ٹی روڈ کے داخلی اور خارجی راستے بند ،ٹرینوں کو روک لیاگیا

لاہور/شیخوپورہ/قصور/گوجرانوالہ/سیالکوٹ( این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کر نے کے فیصلے مختلف مذہبی جماعتوں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے ، حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں 10نومبر تک دفعہ 144نافذ کر دی اور حسا س مقامات کی سکیورٹی کے لئے رینجرز کوطلب کر لیا ،

مظاہرین کی جانب سے موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر اہم شاہراہوں کو بھی بند رکھا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، تمام بڑے تجارتی مراکز بند کر دئیے گئے جبکہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی اور ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کر نیکافیصلہ آنے کے بعد مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔تحریک لبیک کے کارکنوں نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیدیا جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے مال روڈ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بیرئیرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ۔ مال روڈ کی بندش کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور عوام گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے ۔ مظاہرین کی جانب سے فیروز پور روڈ پر قرطبہ چوک کے قریب احتجاج کیا گیا جس سے فیروز پور روڈ کے دونوں اطراف اور جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث الیکٹرانکس کی مارکیٹ عابد مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ۔

جامعہ نعیمیہ کے طلبہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور سڑک کو بلاک کر کے احتجاج کیا گیا جس سے شملہ پہاڑی چوک اور اس سے ملحقہ تمام شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی ۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔لاہور میں مظاہرین نے موٹروے پر احتجاج کرتے ہوئے بابوصابو، فیض پور، شیخوپورہ اور کالاشاہ کاکو انٹرچینچ بند کردیاجس کی وجہ سے

دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ مظاہرین کی جانب سے جی ٹی روڈ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ تحریک لبیک کے کارکنوں نے شیخوپورہ اور قصور شہر میں بھی احتجاج کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں کو بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کے احتجاج کے باعث بھوبتیاں چوک سے خیابان چوک رائیونڈ تک روڈ کو بند کر دیا گیا ۔

کارکنوں کی جانب سے شاہدرہ چوک میں بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ایس این جی پی ایل آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے داروغہ والا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ آزادی فلائی اوور کے قریب بھی احتجاج کیا گیا

جس سے اطراف کی شاہراہوں پر دباؤ بڑھنے سے ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام رہا ۔ چونگی امرسدھو اورفیروزپور روڈ کے دونو ں اطراف مظاہرین کی جانب سے احتجا ج کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔اوکاڑہ، رینالہ خورد، پتوکی، مانگا منڈی موہلنوال اور پکا میل مقامات پر بھی ہائی وے کو بند کردیا گیا۔سرگودھا میں بھی علما ئے کرام نے شہر بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 12 بلاک چوک میں

احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کروادیں جبکہ حالات کی کشیدگی پر سکولوں میں چھٹی کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کے لیے پنجاب رینجرز کے خصوصی دستوں کو تعینات کردیا گیا جہاں انہوں نے پوزیشن سنبھال لی۔احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی اور ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق سکیورٹی کی عمومی صورتحال اور

مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے ریلوے کی دو ڈویژنز لاہور اور راولپنڈی میں ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے ۔ریلوے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صورتحال بہتر ہوتے ہی تمام ٹرینوں کو اپنی اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ کوئٹہ سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کو کوٹ لکھپت، کراچی سے آنے والی تیز گام کو رائے ونڈ، گرین لائن کو کوٹ رادھا کشن پر روک لیا گیا۔ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو سرائے عالمگیر،

ریل کار کو لالہ موسی اور کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو کھاریاں کے اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام اور سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو لاہور اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے شہرکی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کاحکم دیتے ہوئے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے علاقہ جات میں حساس مقامات اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں۔شہرمیں دفعہ 144 کے نفاذ پر

سو فیصد عمل درآمد کر وایا جائے ۔ڈولفن اور پی آر یوکے اہلکار شہر کی اہم شاہراں پر موثر گشت کو یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ہدایت کی کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کسی شخص کو شہر کے امن وامان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ کسی شرپسند کوسرکاری املاک یا کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے بھی ٹریفک وارڈنز کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل افسران اپنی اپنی ڈویژن کا وزٹ کریں اورروڈ بلاک ہونے پر فوری ٹریفک کو متبادل راستوں پر گزارا جائے۔علاوہ ازیں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ حساس مقامات پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر انہیں الرٹ کر دیا گیا ۔

The post آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ نامنظور ٗملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ٗ دھرنے ٗ رینجرز طلب ،موٹر وے ،جی ٹی روڈ کے داخلی اور خارجی راستے بند ،ٹرینوں کو روک لیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ قبول نہیں! لاہور اور اسلام آباد میں بات بڑھ گئی، متعدد علاقوں میں موبائل سروس بند، سڑکیں بلاک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں آبپارہ چوک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور یہاں ٹائر جلا کر احتجاج کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے فیض آباد بھی بند کر دیا، اس کے علاوہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی،

فیصلہ آنے کے بعد لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کا آغاز کر دیا، واضح رہے کہ تحریک لبیک نے اپنے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی جمع ہونے کی کال دے دی تھی اور کہا کہ تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا اور اگر رہا نہ کیا گیا تو دعا کروا کر منتشر ہو جائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا اس کے علاوہ داتا دربار کے باہر بھی دھرنا دیا گیا تھا، تحریک لبیک نے کراچی، شیخوپورہ اور قصور میں بھی احتجاج کرتے ہوئے علاقوں کو بند کرا دیا، اس کے علاوہ لاہور میں اسمبلی ہال چوک، داتا دربار، بابوصابو، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ہے۔ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت اس وقت لاہور میں موجود ہے اس وجہ سے وہاں احتجاج میں شدت بھی زیادہ ہے، جس علاقے میں احتجاج کیا جا رہا ہے وہاں پر موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں آبپارہ چوک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور یہاں ٹائر جلا کر احتجاج کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے فیض آباد بھی بند کر دیا، اس کے علاوہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی

The post آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ قبول نہیں! لاہور اور اسلام آباد میں بات بڑھ گئی، متعدد علاقوں میں موبائل سروس بند، سڑکیں بلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسیہ بی بی کی رہائی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کا کیا حشر کیاجائے گا؟وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد ایک مختصر خطاب کیا، اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کا چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور انہوں نے جس زبان میں بات کی، اس پر بات کرنے پر مجبور ہوا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو دنیا کی تاریخ کا واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے،

پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ججز نے جو فیصلہ دیا وہ قرآن و سنت کے مطابق دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے آرمی چیف غیر مسلم ہیں، جنرلز کو کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے آپ کو پسند نہیں آئیں گے تو کیا آپ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے جو فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے، پاکستان عظیم ملک بنے گا تو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، ہم نے حکومت میں وہ کام کیا جو عملی طور پر کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ردعمل میں انتہائی غلط باتیں کی جارہی ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکاہوں کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ انسان کا ایمان مکمل ہی نہیں جب تک نبی ﷺ سے انسان عشق نہیں کرتا ہم نے عملی طورپر اپنی حکومت میں وہ کام کیا جو کسی پاکستانی حکومت نے نہیں کیا، ہالینڈ میں ڈچ پارلیمنٹرین نے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی تو واحد دنیا میں پاکستان ایسا ملک تھا جس نے شدید احتجاج کیا اور ہالینڈ کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی اور اس چیز کو روکا انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں بھی یہ ایشو اٹھایا جس پر یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے پہلی دفعہ فیصلہ کیا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا آزادی اظہار رائے میں نہیں آتا

یہ پہلی دفعہ ہوا ہے اور ہم نے عملی طورپر یہ کرکے دکھایا ہے کہ ہم نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں دیکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی باتیں ہورہی ہیں ججز کو قتل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، حکومت کا کیا قصور ہے اس میں؟ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنائیں گے تو کوئی مستقبل نہیں، ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر کرکے دکھایا ہے،

میں اور میری کابینہ نے ایک دن کی چھٹی نہیں کی، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی باتوں اور اکسانے میں نہیں آنا کہ ججز کو قتل کر دو، آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، آپ لوگ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اسلام کی خدمت نہیں ملک دشمنی ہو رہی ہے، یہ اسلام کی خدمت نہیں اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں، ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ کوئی توڑپھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دیں گے، ریاست کو کسی قسم کی کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے۔ ریاست عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

The post آسیہ بی بی کی رہائی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کا کیا حشر کیاجائے گا؟وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول

کی قیمت میں فی لٹر 4 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 6 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے بھجوائی گئی سمری میں یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

The post عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے منظوری دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف کیخلاف بغاوت،ججز کو قتل کرنے کی باتیں،وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف ردعمل میں انتہائی غلط باتیں کی جارہی ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکاہوں کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ انسان کا ایمان مکمل ہی نہیں جب تک نبی ﷺ سے انسان عشق نہیں کرتا ہم نے عملی طورپر اپنی حکومت میں وہ کام کیا جو کسی پاکستانی حکومت نے نہیں کیا، ہالینڈ میں ڈچ پارلیمنٹرین نے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی تو واحد دنیا میں پاکستان ایسا ملک تھا

جس نے شدید احتجاج کیا اور ہالینڈ کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی اور اس چیز کو روکا انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں بھی یہ ایشو اٹھایا جس پر یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے پہلی دفعہ فیصلہ کیا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا آزادی اظہار رائے میں نہیں آتا یہ پہلی دفعہ ہوا ہے اور ہم نے عملی طورپر یہ کرکے دکھایا ہے کہ ہم نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں دیکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی باتیں ہورہی ہیں ججز کو قتل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، حکومت کا کیا قصور ہے اس میں؟ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل معاشی بحران سے گزررہے ہیں ۔

The post آرمی چیف کیخلاف بغاوت،ججز کو قتل کرنے کی باتیں،وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب، بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آرمی چیف مسلمان نہیں ہیں،فوج بغاوت کردے، کون لوگ یہ کہہ رہے ہیں؟ عمران خان کا قوم سے خطاب میں حیرت انگیز انکشاف‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے بعد ایک مختصر خطاب کیا، اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کا فیصلہ آیا ہے، اس فیصلے کا چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے اور انہوں نے جس زبان میں بات کی، اس پر بات کرنے پر مجبور ہوا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو دنیا کی تاریخ کا واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے،

پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ججز نے جو فیصلہ دیا وہ قرآن و سنت کے مطابق دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے آرمی چیف غیر مسلم ہیں، جنرلز کو کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے آپ کو پسند نہیں آئیں گے تو کیا آپ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے جو فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے، پاکستان عظیم ملک بنے گا تو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، ہم نے حکومت میں وہ کام کیا جو عملی طور پر کسی نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ردعمل میں انتہائی غلط باتیں کی جارہی ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکاہوں کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ انسان کا ایمان مکمل ہی نہیں جب تک نبی ﷺ سے انسان عشق نہیں کرتا ہم نے عملی طورپر اپنی حکومت میں وہ کام کیا جو کسی پاکستانی حکومت نے نہیں کیا، ہالینڈ میں ڈچ پارلیمنٹرین نے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی تو واحد دنیا میں پاکستان ایسا ملک تھا جس نے شدید احتجاج کیا اور ہالینڈ کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی اور اس چیز کو روکا انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں بھی یہ ایشو اٹھایا جس پر یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے پہلی دفعہ فیصلہ کیا کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا

آزادی اظہار رائے میں نہیں آتا یہ پہلی دفعہ ہوا ہے اور ہم نے عملی طورپر یہ کرکے دکھایا ہے کہ ہم نبی ﷺ کی شان میں گستاخی نہیں دیکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی باتیں ہورہی ہیں ججز کو قتل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، حکومت کا کیا قصور ہے اس میں؟ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی مشکل معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست نہیں بنائیں گے تو کوئی مستقبل نہیں، ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر کرکے دکھایا ہے،

میں اور میری کابینہ نے ایک دن کی چھٹی نہیں کی، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی باتوں اور اکسانے میں نہیں آنا کہ ججز کو قتل کر دو، آرمی چیف کے خلاف بغاوت کر دو، آپ لوگ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اسلام کی خدمت نہیں ملک دشمنی ہو رہی ہے، یہ اسلام کی خدمت نہیں اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں، ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ کوئی توڑپھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دیں گے، ریاست کو کسی قسم کی کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے۔ ریاست عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

The post آرمی چیف مسلمان نہیں ہیں،فوج بغاوت کردے، کون لوگ یہ کہہ رہے ہیں؟ عمران خان کا قوم سے خطاب میں حیرت انگیز انکشاف‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسیہ بی بی کی رہائی پر شدید ردعمل،وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی پر شدید ردعمل،وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کچھ ہی دیر بعد براہ راست قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم کچھ دیر بعد ہی قوم سے خطاب کریں گے، ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کے جرم میں قید آسیہ بی بی کے بری یہونے سمیت ،دورہ چین اور دیگراہم معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کو بری کر دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے قرار دیا آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آسیہ بی بی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں پانچ دن کی تاخیر کی گئی جس سے شک ہوتا ہے کہ اس دوران اپیل کنندہ کے خلاف ایک منظم سازش تیار کی گئی۔عدالت نے اس بارے میں استغاثہ کی یہ وضاحت مسترد کر دی کہ ایف آئی آر میں تاخیر اس لیے ہوئی کہ اس بارے میں حقائق کو پرکھا جا رہا تھا۔عدالت نے ماضی کے بعض اہم فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں ایک گھنٹے کی بھی بلا جواز تاخیر شک کو جنم دیتی ہے اور اسی لیے عدالت نے تاخیر کے لیے استغاثہ کے اس عذر کو مسترد کر دیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مدعی سے پوچھا گیا کہ اس ایف آئی آر کے لیے درخواست کس نے تحریر کی تو اس نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر کے لیے درخواست ایک وکیل نے لکھی تھی جس کا نام انہیں یاد نہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ’یہ امر بھی اس ایف آئی آر کی سچائی پر سوال اٹھاتا ہے۔‘آسیہ بی بی کے خلاف دائر مقدمے کے مدعی قاری محمد سالم کا دعویٰ ہے کہ آسیہ بی بی نے تسلیم کیا ہے کہ ان سے گستاخی ہوئی۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جب تک کوئی شخص، چاہے وہ توہین رسالت جیسا سنگین جرم کا ملزم ہی کیوں نہ ہو، آئین میں درج مروجہ شفاف طریقہ سماعت کے بعد گناہ گار ثابت نہیں ہو جاتا، ہر شخص کو بلا امتیاز ذات پات، مذہب و نسل کے معصوم اور بے گناہ تصور کیا جائے گا۔’یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی فرد کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور خود سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کے توہین رسالت کے ملزم کو بھی مجاز عدالت کے روبرو اپنا دفاع کرنے کا موقع ملنا چاہئے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں اور مذموم مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹا الزام لگانے کا تدارک ہو سکے۔

The post آسیہ بی بی کی رہائی پر شدید ردعمل،وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شعیب ملک کا بیٹا پاکستانی یا بھارتی؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستانی شہریت ملے گی یا نہیں، اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت بھارتی شہری کو پاکستانی شہریت نہیں دی جا سکتی۔ اس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان

شعیب ملک کے بیٹے کو پاکستان کی شہریت نہیں مل سکے گی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو پاکستانی شہریت دلانے کے لیے بھارت کی شہریت چھوڑنا پڑے گی۔ پاکستان کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن قوانین کے تحت دہری شہریت کسی اور ملک کے ساتھ تو رکھی جا سکتی ہے مگر بھارت کے ساتھ نہیں۔

The post شعیب ملک کا بیٹا پاکستانی یا بھارتی؟ فیصلہ ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’مولانا فضل الرحمان نے شکست تسلیم کرلی‘‘ ایسا کام ہو گیا کہ سوچا تک نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس بہت ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں اے پی سی سے متعلق معاملات طے کیے جائیں،

انہوں نے کہا کہ میں اجلاس بلانے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو درخواست کرتا ہوں اور اس سلسلے میں ان سے جلد رابطہ بھی کروں گا۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما راجہ ظفرالحق مولانا فضل الرحمان کے گھر ان سے ملاقات کے لیے گئے، ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاِہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق نے تجویز دی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے اس کے قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔ لیگی رہنما راجہ ظفرالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے نہ آنے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس کی ناکامی کا تاثر غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلد ایک پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آئے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کرانے کے حق میں نہیں تھیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے‘ ان پالیسیوں کی وجہ سے خسارہ کم کیا جائیگا اور بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بھی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بے شک کریں، حکومت مخالفت نہیں کریگی بلکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے گریزاں ہے اور دیگر سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کے انعقاد کے حق میں نہیں تھیں۔

The post ’’مولانا فضل الرحمان نے شکست تسلیم کرلی‘‘ ایسا کام ہو گیا کہ سوچا تک نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت ،اربوں کی کرپشن،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2 ارب 37 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے 6 دسمبر تک کے لیے مہلت دے دی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2ارب37کروڑ روپے

کرپشن سے متعلق ملزمان ذیشان کریمی، مظاہر حسین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ملزم غوث بخش کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم غوث بخش کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ وکیل ملزمان نے موقف اپنایا کہ دیگر ملزمان پر آج فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے 6 دسمبر تک کے لیے مہلت دے دی۔ نیب کے مطابق شیل کمپنی نے ملزمان کی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے تیل سپلائی کا معاہدہ کیا۔ تیل پاک آرمی، نیوی اور ائر فورس کو سپلائی کرنا تھا۔ ملزمان نے صرف 3 فیصد تیل ایوی ایشن جبکہ 97 فیصد تیل اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا۔ ملزمان نے شیل کمپنی سے 13لاکھ لیٹر جیٹ فیول خریدا۔ ملزمان نے فیول دفاعی اداروں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں فیول فروخت کردیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 2 ارب 37 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2 ارب 37 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے 6 دسمبر تک کے لیے مہلت دے دی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2ارب37کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ملزمان ذیشان کریمی، مظاہر حسین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

The post دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت ،اربوں کی کرپشن،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک اناڑی ڈرائیورکے ہاتھ لگ گیا،کہیں گہری کھائی میں نہ گرجائیں،اہم سیاسی شخصیت نے انتباہ کردیا

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اپنے اندریاباہرہونے کاکوئی فکرنہیں مگرملک وطن عزیزکافکرلاحق ہے کہ اناڑی ڈرائیورکے ہاتھوں لگاہے کہیں گہری کھائی میں نہ گرجائیں۔انہوں نے کہاکہ سب کوچورڈاکوکہنے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی اورنہ مسائل کم ہوتے ہیں،جس کے پاس اپنی کوئی کارکردگی یاایجنڈانہ ہووہ اس قسم کے شوشے چھوڑکرعوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آئی جی کا تبادلہ

نہ کرنیوالے NROکی باتیں نہ ہی کریں توبہترہے،ہمیں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوئی ضرورت نہیں کچھ عرصے بعدوہی لوگ سڑکوں پرہوں گے جنہوں نے تحریک انصاف کوووٹ دیاتھا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قومی احتساب بیورودفترپشاورمیں جیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران نیازی کے حکومت کو100پورے ہونے کوہے،عوام سے جتنے جھوٹے وعدے کئے تھے ہم وہ یاد دلاتے رہیں گے۔

The post ملک اناڑی ڈرائیورکے ہاتھ لگ گیا،کہیں گہری کھائی میں نہ گرجائیں،اہم سیاسی شخصیت نے انتباہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صرف100دن میں بڑا کارنامہ،عثمان بزدار چھاگئے،زبردست اقدام

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 100 روزہ ایجنڈے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے اہداف کے حصول کیلئے دن رات ایک کر دیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا 100 روزہ ایجنڈا خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا ایجنڈا ہے اور 100 روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کے حوالے سے صوبہ پنجاب لیڈ لے گا۔ انہوں نے

کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے صوبائی سطح پر بھی ایگزیکٹو کونسل قائم کر دی گئی ہے۔میں 100 روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مقررہ مدت کے اندر پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

The post صرف100دن میں بڑا کارنامہ،عثمان بزدار چھاگئے،زبردست اقدام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مخصوص سرکاری ملا زمین کے الا ؤ نس پر نظر ثا نی ،20فیصد سے بڑ ھا کر جا ر ی بنیا دی تنخوا ہ پر 50فیصد کر دیا گیا 

کراچی (این این آئی)مخصوص سرکاری ملا زمین کے الا ؤ نس پر نظر ثا نی ،20فیصد سے بڑ ھا کر جا ر ی بنیا دی تنخوا ہ پر 50فیصد کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی منظو ر ی سے حکومت سندھ نے سندھ سول

سیکریٹریٹ کے ملا زمین کے الا ؤ نس پر نظر ثا نی کر تے ہو ئے اسے 20فیصد سے بڑ ھا کر جا ر ی بنیا دی تنخوا ہ پر 50فیصد کر دیا گیا ہے ۔مذ کو ر ہ اضا فہ کا اطلا ق یکم جو لا ئی 2018سے ہو گا۔

The post مخصوص سرکاری ملا زمین کے الا ؤ نس پر نظر ثا نی ،20فیصد سے بڑ ھا کر جا ر ی بنیا دی تنخوا ہ پر 50فیصد کر دیا گیا  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک بھرمیں چھٹی کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، صدر فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اعلان نہ کیا تو ہم سکول بند رکھنے پر مجبور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاج کے باعث اور راستے بند ہونے کی وجہ سے طالب علموں اور اساتذہ کو پریشانی

سے بچانے کے لیے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہے، صدر فیڈریشن نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو سکول بند رکھنا پڑیں گے، ملک میں احتجاج کے باعث سکیورٹی صورتحال نامناسب ہے، جمعرات کو تعطیل کا اعلان بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

The post ملک بھرمیں چھٹی کا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا ہونیوالا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کچھ ہی دیر بعد براہ راست قوم سے خطاب کریں گے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ

وزیراعظم کچھ دیر بعد ہی قوم سے خطاب کریں گے، ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں دورہ چین سمیت اہم معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

The post کیا ہونیوالا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’صدارت کا شوق مہنگا پڑ گیا‘‘مولانافضل الرحمان ناکام کیوں ہوئے؟اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کرانے کے حق میں نہیں تھیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے‘ ان پالیسیوں کی وجہ سے خسارہ کم کیا جائیگا اور بیرونی ممالک سے

سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بھی پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بے شک کریں، حکومت مخالفت نہیں کریگی بلکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے گریزاں ہے اور دیگر سیاسی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی کے انعقاد کے حق میں نہیں تھیں ۔

The post ’’صدارت کا شوق مہنگا پڑ گیا‘‘مولانافضل الرحمان ناکام کیوں ہوئے؟اصل وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گاڑیوں کے بعد جہازوں کی نیلامی،حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 120 شعبہ جات کا نصاب تشکیل دے دیا ہے‘ ملک میں یکساں نصاب لاگو کیا جائیگا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں کم از کم معیارات کو یقینی بنانے اور یکسانیت برقرار رکھنے کے لئے نصاب پر نظرثانی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سطح پر نصاب میں تسلسل سے بہتری لائی جاتی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 120 شعبوں کا نصاب تشکیل دے دیا ہے جبکہ باقی ہر کام جاری ہے۔ سکولوں کے نصاب پر بھی کام کر رہے ہیں اور ملک میں ایک نصاب لاگو ہوگا۔وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کے پاس دو یو ایچ ایک ایچ ہیلی کاپٹرز اور چھ اے ڈبلیو ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔ یہ جہاز قدرتی آفات کی صورت میں ریلیف مشنوں‘ ناقابل رسائی اور برفانی علاقوں میں رسد‘ سمگلنگ کے انسداد کی نگرانی اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اس وقت چھ ایوی ایشن سکواڈرن صوبائی حکومت اور تنظیموں کی استدعا پر وزیراعظم کی منظوری سے تعیناتیوں کے علاوہ قدرتی آفات اور وی وی آئی پی مشنز کے دوران ریسکیو اور بازیابی کی ذمہ داری نبھانا ہے۔ ان میں سے چار جو ناقابل استعمال جہاز ہیں ان کے آکشن کرنے اور ان کو کسی دوسرے ادارے کے حوالے کرنے سمیت دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے کمیٹی کام کر رہی ہے۔ ماضی میں ہیلی کاپٹر دہی اور سری پائے لانے کے لئے استعمال کئے گئے۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پوری طرح فعال ہے۔ پچھلے دنوں میں چند مسائل سامنے آئے ہیں‘ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے 46 مسافتوں پر جاتی ہے۔ ایک وقت تھا کہ ہم 60 مسافتوں پر جاتے تھے۔

اس وقت بین الاقوامی سطح پر صرف 26 مسافتوں پر پروازیں جارہی ہیں۔ نئے پاکستان میں پی آئی اے کا کھویا ہوا وقار بحال کریں گے۔ ڈی آئی خان‘ تربت اور چترال کے لئے دوبارہ پروازیں شروع کریں گے۔وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قومی زبان کو فروغ دینے اور اس کی ترویج کے لئے ادارہ برائے فروغ قومی زبان چار اکتوبر 1979ء میں قائم کیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے قومی زبان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے یکم ستمبر 2015ء کو وفاقی اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی تاہم بعد ازاں یہ کمیٹی غیر مؤثر ہوگئی۔ ہمیں قومی زبان کے فروغ اور اس کو رائج کرنے کے لئے نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے۔ ہم اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اسمبلی سمیت ہر فورم پر اردو زبان استعمال کی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس‘ سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد کے کیمپس کی تعمیر کا آغاز چار مئی 2018ء کو ہوا۔

فیز ون میں ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کے لئے 602.884 ملین روپے کا ٹھیکہ اپریل 2018ء میں دیا گیا۔ ابھی یہ کام چار مئی 2018ء میں شروع ہوا اور یہ منصوبہ تیس جنوری 2020ء تک مکمل ہوگا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے خزانہ کے ساتھ جو کیا ہے اس صورتحال میں ضروری منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں کا معیار تعلیم عالمی معیار کے برابر نہیں‘ ہم ہائیر ایجوکیشن سمیت ہر سطح پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ہماری خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے۔ وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن معیاری سروس کیو او ایس کے سروے کے ذریعے سیلولر آپریٹر کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔ کال منقطع ہونے کا ٹیکسیشن کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ قدرتی عمل ہے اس کا تعلق نیٹ ورک سے ہے۔ ایسے واقعات دور دراز علاقوں میں سامنے آتے ہیں لیکن کال منقطع ہونے کے واقعات کی شرح انتہائی کم ہے تاہم اس حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ فاٹا میں حالات معمول پر آچکے ہیں۔ فاٹا کا خیبر پختونخوا کا انضمام کا عمل جاری ہے۔

فاٹا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیلولر نیٹ ورک کو توسیع دی جائے گی۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ملک کے دفاعی اداروں پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ دو ستمبر 2018ء کو وزراعظم پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی شجرکاری برائے یوم پاکستان کے دوران کل 2.48 ملین پودے لگائے گئے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں مہم چلانے کے لئے بین الصوبائی رابطہ کیا، متعلقہ صوبے اور علاقائی مہم میں حصہ لینے کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں گے۔ عوام اور اداروں نے اپنے وسائل سے پودے لگائے اور خود ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

کلین اینڈ گرین پاکستان اور شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان صرف سیاسی فائدہ نہیں سوچتے وہ آئندہ آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے جواب تسلی بخش نہ قرار دیتے ہوئے شور شرابا کیا گیا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ ایوان کا ماحول اچھا رکھیں۔ اگر آپ بات نہیں سن سکتے تو پھر کیا کیا جائے۔ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ خوشگوار انداز میں ایوان کی کارروائی چلنی چاہیے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات جویریہ ظفر نے کہاکہ کانٹینٹ کمیٹی کی سربراہی وزیر اطلاعات کر رہے ہیں۔ چاروں صوبائی وزرا اطلاعات اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی کا مقصد آئین کے آرٹیکل 19 اور ضابطہ اخلاق کی روشنی میں صرف ٹی وی اشتہارات کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔ ابھی تک کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔ قواعد و ضوابط کے تحت اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔

The post گاڑیوں کے بعد جہازوں کی نیلامی،حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کیخلاف تحریک نہیں تعاون ،کس کا دباؤ ہے؟آصف علی زرداری نے وجہ بتادی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک صحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ پر کوئی دباؤ ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک لانے کی بات کے بعد آج حکومت کے ساتھ چلنے کی بات کر رہے ہیں

جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔دریں اثناء سابق صدر آصف علی زر داری کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ایسی سپرٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ملک و قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرسکیں تو یہ اچھی بات ہے۔ ہم کئی خطرات میں گھرے ہوئے ہیں‘ ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے تاکہ طویل مدتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہے۔ اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے ہیں‘ ہمیں میثاق تعلیم‘ نظم و نسق کے مسائل کے حل کے لئے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مشترکہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کرنی چاہیے کہ ملک لوٹنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ دس سال پہلے جب سیاست میں نہیں تھا تو مجھے ایک کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا‘ سیاست میں حصہ لینے کے بعد لاہور کے شہریوں نے دو دفعہ مجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ماڈل ٹاؤن سے منتخب کیا۔ اگر ملک کو اتنا نقصان پہنچایا گیا تو شہباز شریف نے گزشتہ دس سال کے دوران بدعنوانی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چلنے کی بات کرتے ہیں۔

The post حکومت کیخلاف تحریک نہیں تعاون ،کس کا دباؤ ہے؟آصف علی زرداری نے وجہ بتادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن نے کابڑا اعلان،خطرناک انتباہ

کراچی (این این آئی)صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا

جب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے ، ملک کے لیے اس اعتقادی جھٹکے کا برداشت کرنا بہت مشکل ہے، یہ فیصلہ ملک کی وحدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا ۔اس تاریخی المیے پرپرامن احتجاج اسلامیانِ پاکستان اور اہلسنت وجماعت کا آئینی وقانونی حق ہے،بلکہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام طبقات اس پر امن احتجاج میں شریک ہوں ،کاروبار کو موقوف کریں اور محبتِ مصطفی ؐکا پرچم بلند کریں ۔تمام علمائے کرام اور خطبائے عظام اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حسبِ توفیق پرامن احتجاج میں شریک ہوں ۔ہم ذمہ داروں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر تشدد سے گریز کریں ،ورنہ خدانخواستہ کسی غیر محتاط اقدام کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ،تو پھر اس کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے، جن کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتاعلامہ سید حسین الدین شاہ ، علامہ غلام محمد سیالوی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی اور دیگر جید علماکرام نے اس موقف کی حمایت فرمائی ۔

The post ’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن نے کابڑا اعلان،خطرناک انتباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن کا بڑا اعلان،خطرناک انتباہ

کراچی (این این آئی) صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیاجب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے ،

ملک کے لیے اس اعتقادی جھٹکے کا برداشت کرنا بہت مشکل ہے، یہ فیصلہ ملک کی وحدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا ۔اس تاریخی المیے پرپرامن احتجاج اسلامیانِ پاکستان اور اہلسنت وجماعت کا آئینی وقانونی حق ہے،بلکہ ان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام طبقات اس پر امن احتجاج میں شریک ہوں ،کاروبار کو موقوف کریں اور محبتِ مصطفی ؐکا پرچم بلند کریں ۔تمام علمائے کرام اور خطبائے عظام اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حسبِ توفیق پرامن احتجاج میں شریک ہوں ۔ہم ذمہ داروں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر تشدد سے گریز کریں ،ورنہ خدانخواستہ کسی غیر محتاط اقدام کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ،تو پھر اس کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے، جن کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتاعلامہ سید حسین الدین شاہ ، علامہ غلام محمد سیالوی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ،صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی اور دیگر جید علماکرام نے اس موقف کی حمایت فرمائی ۔  صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے مسلمانانِ پاکستان کے دل دکھی کردیے ہیں اور ان کے لیے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیاجب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے

The post ’’آسیہ کے عدالتی فیصلے نے دل دکھی کردئیے ‘‘،مفتی منیب الرحمن کا بڑا اعلان،خطرناک انتباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پشاور میٹرو منصوبہ سب سے سستا‘‘نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے مگر لوگوں کو بد نام نہ کرے پرویز خٹک مشتعل،اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے مگر لوگوں کو بد نام نہ کرے ٗ میرے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں ٗ میں نے چیخیں نہیں ماریں ٗ کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میرا بنک بیلنس نہیں ٗکبھی سی پیک منصوبے کی مخالفت نہیں کی ٗبس ٹرانزٹ پروگرام اور اسلام آباد لاہور سے سٹرکچر کی قیمت نکالی جائے ہماری کم ہوگی ٗ بی آر ٹی پر ایک روپے کی سبسڈی بھی نہیں دینگے

جبکہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے آصف علی زر داری کے حکومت کیساتھ چلنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کئی خطرات میں گھرے ہوئے ہیں‘ ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے ٗ ہمیں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مشترکہ رویہ اختیار کرنا چاہیے ٗمشترکہ قرارداد پیش کی جائے کہ ملک لوٹنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر کے جواب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ذاتی وضاحت پر کہا کہ میں نے کبھی بھی سی پیک کی مخالفت نہیں کی، مسئلہ یہ تھا کہ دو سال ہمارے صوبے کو خبر نہ تھی کہ کیا ہو رہا ہے ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں صوبے کو نظر انداز کرنے کی بات کی، اس کے بعد مغربی روٹ شامل کیا، میں اپنے صوبے کے حقوق کیلئے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بس ٹرانزٹ پروگرام اور اسلام آباد لاہور سے سٹرکچر کی قیمت نکالی جائے ہماری کم ہے۔ ہم اس پروگرام کو توسیع دے کر باڑہ تک لے گئے۔ ہم نے 9,8 ارب روپے کی بسیں خریدیں۔ اسلام آباد میٹرو کی بسیں آؤٹ سورسز تھیں، تین پارکنگ پلازے اس میں شامل ہیں۔ اس پر سات سے آٹھ ارب روپے لاگت آئے گی، پانچ اور روٹ ہیں جہاں یہ سروس ہوگی، یہ اضافی اخراجات ہیں، پرانی گاڑیوں سکریپ کے طور پر خرید نے کیلئے ایک ارب روپے رکھے ہیں، ہم ان کا نقصان نہیں کرنا چاہتے۔ اس کا موازنہ اس طرح نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو منصوبوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

بی آر ٹی پر ایک روپے سبسڈی نہیں دی جائے گی یہ دس سال منافع میں رہے گا، اس بارے میں مناظرہ کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، میں نہیں چیخ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ مالم جبہ کی آٹھ سے دس ایکڑ اراضی اور ساتھ 275 ایکڑ اراضی ٹینڈر کردی گئی، یہ لیز تیس سال کے لئے تھی، مجھے اس کا علم نہیں تھا، جب ٹینڈر ہوا تو پتہ چلا کہ یہ اراضی جنگلات کی ہے، ریکارڈ نکلوالیا تو وادی سوات کی طرف سے یہ ٹورسٹ ریزارت کے لئے گفٹ نکلی۔

کاغذوں میں ان کی اراضی تھی اس لئے ٹورسٹ محکمہ نے اس کو شامل کیا۔ 1990ء میں یہ جنگلات کے قبضے میں گئی، میں نے اس اجلاس میں کہا کہ محکمہ جنگلات سے مشاورت کرلی جائے، کنٹریکٹر عدالت چلا گیا‘ عدالت نے فیصلہ دیا کہ بورڈ کے مطابق عملدرآمد ہو، نہ کرپشن ہوئی نہ حکومت کا نقصان ہوا، نہ اراضی ٹرانسفر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، یہ کرپشن کے خلاف بنی ہے، میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، میرا بنک بیلنس نہیں ہے،

ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ہم کسی کی بدنامی نہیں چاہتے، یہ ملک ہم سب کا ہے، نیب فیصلہ کرے تاہم اس میں حقیقت کو ضرور مدنظر رکھے۔سابق صدر آصف علی زر داری کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ایسی سپرٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ملک و قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرسکیں تو یہ اچھی بات ہے۔ ہم کئی خطرات میں گھرے ہوئے ہیں‘

ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے تاکہ طویل مدتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہے۔ اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے ہیں‘ ہمیں میثاق تعلیم‘ نظم و نسق کے مسائل کے حل کے لئے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مشترکہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے مشترکہ قرارداد پیش کرنی چاہیے کہ ملک لوٹنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ دس سال پہلے جب سیاست میں نہیں تھا تو مجھے ایک کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا‘ سیاست میں حصہ لینے کے بعد لاہور کے شہریوں نے دو دفعہ مجھے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے ماڈل ٹاؤن سے منتخب کیا۔

اگر ملک کو اتنا نقصان پہنچایا گیا تو شہباز شریف نے گزشتہ دس سال کے دوران بدعنوانی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔قائد حزب اختلاف کے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان آزاد ہے اور دس لاکھ شہداء کا خون اس میں شامل ہے‘ نیب کے کیسز ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 چوروں کو جیل میں بند کروں گا۔ نیلسن منڈیلا اصولوں کا پکا تھا، وہ ایک نظریہ اور سوچ کیلئے جیل گیا اس نے آشیانہ کے نام پر یا صاف پانی پر غریب عوام کو نہیں لوٹا، اس نے معصوم عورتوں کو شہید نہیں کیا،

ہر کوئی کہتا ہے کہ احتساب مجھ سے شروع کریں جب احتساب شروع ہوتا ہے تو شور مچاتے ہیں، ملکی معیشت کا حل یہ ہے کہ جس نے ملک لوٹا اس کو اندر کریں، منصوبوں کے پی سی ون بننے کے بعد اس کی لاگت میں اضافہ کردیا گیا، اسی وجہ سے معیشت کا یہ حال ہے، اسی وجہ سے غریب مر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 دن میں پہلی بار عوام نے عوام کی بات کرنے والا وزیراعظم دیکھا، امیر اور غریب کیلئے الگ الگ پاکستان کا تصور ختم ہوا، یہاں سرکاری ہیلی کاپٹر پر ناشتہ مری لے جاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے، ماضی میں غریبوں کو لوٹا گیا،

کوئی سرمایہ کاری نہیں آئی، ان کے دور میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی، کیا سرمایہ کاری لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ٗپاکستان اور چین ٗپاکستان کے تعلقات پر کیوں سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے، پاکستان بدل رہا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی شان و شوکت بدل رہی ہے، میرے محکمہ کے سابق وزیر 70 گاڑیاں استعمال کرتے تھے، ہم پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ٹیوب ویل پر پانچ فیصد قیمتوں میں کمی لائی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم کو بلایا جائے‘ وہ آپ کے سوالوں کے جواب دیں، اس پر بھی تنقید ہوتی ہے، ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے‘ ہم یہاں عوام کا وقت ضائع نہیں کریں گے،

دو دنوں سے کوئی ٹھوس بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں میں ظلم و ستم تھے اور یہاں کشمیر کمیٹی نے کیا کیا، جندال یہاں ملاقات کرتا تھا اور وہاں کشمیریوں پر ظلم و ستم ہوتا تھا۔ کلبھوشن کا نام لیتے شرم آتی تھی، شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بھرپور مقدمہ لڑا، اسی طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر چاہتی ہے کہ پاکستان میں غریب کو چھت ملے‘ غربت ختم ہو تو اپوزیشن کو ذاتی سیاست سے نکل کر حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔نکتہ اعتراض پر وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے مختلف الزامات لگائے۔ اب وہ اس کا جواب سنے بغیر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی رنگ روڈ کا نقشہ تبدیل کرکے رائے ونڈ سے ملایا گیا۔

اب پنجاب انٹرٹینمنٹ کمیٹی کی بات کی گئی کہ بغیر قانونی عمل کے اڑھائی ملین ڈالر باہر بھجوائے گئے۔ چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت کے دس سال انہوں نے ایک ایک منصوبے کو کھنگالا یہاں آکر ایسا بیانیہ دے رہے ہیں کہ یہ مظلوم ہیں، یہ چیئرمین انہوں نے لگایا۔ آصف علی زرداری قائد حزب اختلاف کے نرغے میں نہیں آئے گا، وہ گیارہ سال ان کے کیسز پر جیل میں رہا، یہ روزانہ اس ایوان میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کس نے بنایا‘ تین ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، ہم ان کے بارے میں جانتے ہیں، قوم کو مزید بے وقوب نہیں بنانے دیں گے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب میں ترقی کی علامت ہیں‘ وضع دار ہیں، اپنے مقدمات کا سامنا کریں، پرویز الٰہی کا نام نہ لیں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

The post ’’پشاور میٹرو منصوبہ سب سے سستا‘‘نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے مگر لوگوں کو بد نام نہ کرے پرویز خٹک مشتعل،اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شفقت محمود پہلے کس پارٹی میں تھے، شہباز شریف کیساتھ مل کر کس ملک سے پیسہ لانے کیلئے دن رات کوششیں کرتے رہے، شہباز شریف نےدھماکہ خیز انکشاف کر دیا، اسمبلی میں لوٹا لوٹا کی آوازیں لگ گئیں

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر تعلیم شفقت محمود کو اپنا ماضی کا دوست اور پیپلز پارٹی کو دست راست قرار دے دیا ، جس پر ارکان کی جانب سے شفقت محمود پر لوٹا لوٹا کی آوازیں کسی گئیں ، شہاز شریف نے کہا کہ میں نے پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی کے اڑھائی ارب ڈالر کینیڈا بھجوانے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس کے

چیئرمین چوہدری شفقت محمود بنے،ہم نے ملکر بہت کوشش کی لیکن ہم وہ پیسہ کینیڈا سے نہ لاسکے ، بدھ کو شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں ایک حقیقت نما لطیفہ سنانا چاہتا ہوں ،میرے پاس نیب سیل میں انویسٹی گیشن ٹیم آئی اس کے پاس ایک فائل تھی اس کا نام پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی تھا، مجھے انہوں نے کہا کہ آپ سے سوال کرنا چاہتی ہیں میں نے کہاکہ مجھے کاغذ دیں مطالعہ کرکے جواب دوں گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹرٹینمنٹ کمپنی میں چار گاڑیاں تھیں وہ کہاں ہیں میں نے کہا کہ یہ کمپنی پرویز الٰہی حکومت نے بنائی، اس میں اڑھائی ملین ڈالر کیش کینیڈا ٹرانسفر ہوا تھا، اس کی کوئی گارنٹی نہیں اور اس کو کینیڈا کی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا یہاںپر وزیر تعلیم تشریف رکھتے ہیں یہ ماضی میں میرے دوست ہوتے تھے اور اب بھی ہیں ، پیپلز پارٹی کے بھی ایک زمانے میں دست راست رہے ہیں ، میں نے ایک کمیٹی بنائی ، چوہدری شفقت محمود کمیٹی کے چیئرمین بنے، ہم نے ملکر بہت کوشش کی لیکن ہم وہ پیسہ کینیڈا سے نہ لاسکے ، وہ 2004کا منصوبہ تھا، آج 14سال گزر گئے ہیں، میں نیب والوں سے کہا آپ میرے پاس کہاں آگئے ہیں، نیب والوں نے کہا کہ ہم تو کمپنیوں کے حوالے سے آئے تھے ہمیں تو پتہ ہی تھا کہ اس میں اڑھائی ارب ڈالر کا فراڈ ہو گیا ہے، ہمیں تو حکم ملا ہوا ہے کہ کمپنیوں کے حوالے سے شہباز کے کے خلاف پوری طرح تحقیق کرو ،میں نے کہا کہ ماضی میں بھی کمپنیاں بنی ہیں ۔ (اح+ع ا)

The post پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شفقت محمود پہلے کس پارٹی میں تھے، شہباز شریف کیساتھ مل کر کس ملک سے پیسہ لانے کیلئے دن رات کوششیں کرتے رہے، شہباز شریف نےدھماکہ خیز انکشاف کر دیا، اسمبلی میں لوٹا لوٹا کی آوازیں لگ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کا دھرنا وزیراعظم ہائوس کے قریب پہنچا تو نواز شریف کو کیا پیغام دیا گیا، نواز شریف کی حکومت خاتمے کی وجہ کیا چیز بنی؟ اسحاق ڈار برسوں بعد بول پڑے، دھماکہ خیز انکشافات کر دئیے

لندن(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنے کے موقع پر نوازشریف کو وزارت عظمی سے استعفی دینے کا کہا گیا جبکہ حالیہ عام انتخابات سے قبل مجھے مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہونے کا پیغام دیا گیا ڈان لیکس تین لوگوں کا مسئلہ تھا دارے کا نہیں ، پاکستانی عدالتوں سے

انصاف کی توقع نہیں اسی لیے پاسپورٹ منسوخ ہونے پر برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کیا ، انہوں نے کہا جب میں نے وزارت سنبھالی تو پرویز مشرف کے دور میں ریکارڈ کے بغیر ادائیگیاں کی گئی تھیں جن کا اکنامک دویژن میں ریکارڈ نہیں تھا اس کا میں نے چاروں چیفس کو خط بھی لکھا ۔ انہوں نے کہا جنرل (ر) راحیل شریف مجھے بہترین وزیر خزانہ کہتے تھے،سحاق ڈار نے کہا کہ ،مسلم لیگ ن کی حکومت کا اصل مسئلہ ڈا ن لیکس سے شرو ع ہوا حالانکہ وہ دو سے تین افراد کے مابین معاملہ تھا اداروں کے درمیان نہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میری سینیٹ کی رکنیت منسوخ کروانے والے دشمنی میں بہت نیچے کر گئے ہیں سب کے لئے یکساں قانون پر عمل درآمد ہونا چاہئے پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہمیشہ ملکی مفاد میںکام کیا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور میڈیا نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن پاکستان کی عزت کی خاطر ان سے کوئی بات نہیں کی، میں نے اپنی جائیداد کی تفصیلات نیب کو دے دی ہیں اور آج بھی کہتاہوں کہ میری لندن میں تو کیا پوری دنیا میں کوئی جائیداد نہیں ہے آمدن سے زائد اثاثوں کی اصطلاح ماضی کی بھینس چوری کے الزام کی طرح ہے نیب قانون کی خامیاں دور نہ کرنا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی

جبکہ پانامہ کے معاملے کو پارلیمانی پارٹینر تک محدود رہنا چاہئے تھا کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتی تھیں اس لئے پانامہ لیکس کا ڈرامہ رچا یا گیا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا نیب قانون میں خامیاں دور کرنا ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلط فہمی تھی۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ جب عمران خان کا دھرنا وزیراعظم ہا ئو س پہنچا تومیاں نواز شریف کو پیغام آیا کہ استعفی دے دیں

اور ایسا ہی پیغام الیکشن 2018 سے قبل مجھے بھی موصول ہوا کہ پارٹی چھوڑ دیں یہ وہ لوگ تھے جو پاکستان کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے تھے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے خلاف کیس ذاتی عناد کی بنیاد پر چل رہا ہے، جے آئی ٹی کے والیم گیارہ میں تین صفحے پلانٹیڈ ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا، کوئی ٹریول ڈاکومنٹ نہیں،علاج کے بعد واپس وطن جا ئو ں گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کچھ عالمی قوتیں پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں، جو کہتے تھے خود کشی کرلوں گا بھیک نہیں مانگوں گا آج مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا برطانیہ میںسیاسی پناہ کی درخواست دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ مجھے پاکستانی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں ہے ۔برطانوی اداروں کو بتا دیا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے برطانوی عدالتیں بہتر انصاف کرتی ہیں وہ حکومت پاکستان کے دعوے اٹھا کر باہر پھینک دیں گی ۔

The post عمران خان کا دھرنا وزیراعظم ہائوس کے قریب پہنچا تو نواز شریف کو کیا پیغام دیا گیا، نواز شریف کی حکومت خاتمے کی وجہ کیا چیز بنی؟ اسحاق ڈار برسوں بعد بول پڑے، دھماکہ خیز انکشافات کر دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاؤنٹ سامنے آگیا ،رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کتنے ارب کی ٹرانزیکشن کی گئی؟ جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائیگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا ،کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا، کراچی کے رکشہ ڈرائیورکے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے،زورطلب خان کے نام پرکراچی اوربونیرمیں اکاؤنٹ کھولے گئے۔

شناختی کارڈسے سالار انٹرپرائزز کے نام پر 5اکاؤنٹ کھولے گئے،زورطلب کے ایک اکاؤنٹ سے 4ارب 40کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ایف بی آر نے اکاﺅنٹ ہولڈر زور طلب خان اور سالار انٹرپرائزر عامرخان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بے نامی اکائونٹ سامنے آچکےہیں۔

The post پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاؤنٹ سامنے آگیا ،رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کتنے ارب کی ٹرانزیکشن کی گئی؟ جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آپ کا شکریہ!!مگر پہلے ہم یہ کام کرینگے!!حکومت نے آصف زرداری کی پیش کش کے جواب میں ایسا اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت کو ملکر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی پیشکش کر دی جبکہ حکومت نے آصف علی زرداری کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھی تیار ہیں،

بشرطیکہ حکومت اپنی بات پر قائم رہے اور جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو،ملک کو قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے سی پیک کی سوچ دی۔وقت آگیا ہے کہ کے دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے ملکی مسائل کو حل کیلئے اکٹھے بیٹھیں،جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں مگر پھر بھی جمہوریت ہی سب سے بہتر علاج ہے، ہونے کو ہر چیز ہو سکتی ہے مگرٹیکنوکریٹ کی طرح پڑھے لکھیجاہل نہ ہوں،بیرونی لوگوں کو ملک میں لانے سے مسائل حل نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ ہمارے مسائل کو سمجھتے نہیں،ملک میں امن و امان کی صورتحال ملکی معیشت بہتر ہونے سے ہی ٹھیک ہو گی،حکومت اپوزیشن کے موڈ سے باہر آئے،ملک میں مسائل بہت گھمبیر ہیں، تمام ایشوز پر حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اگر حکومت کامیاب ہوتی ہے تو ہمارا آنے والا مستقبل کامیاب ہو گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے زرداری صاحب نے بات کی یہی جذبہ پاکستان کو آگے لیکر جاسکتا ہے،حکومت کی جانب جو بھی تعاون کا ہاتھ بڑھایا جائے گا حکومت اس کا خیر مقدم کریگی اور ایک ہاتھ کو دونوں ہاتھوں سے مضبوطی سے تھامے گی، اسکے ساتھ ہمیں ملک کو لوٹنے والو ں کو بھی بے نقاب کرنا چاہیے ،اسکے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،جب تک ہم اپنا ماضی درست نہیں کریں گے آگے کیسے بڑھیں گے،کیونکہ ابھی بھی کچھ

ایسے لوگ ہیں جو ملکر نہیں چلنا چاہتے۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کررہے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں آج بیس سے پچیس سال بعد اس ایوان میں بات کر رہا ہوں،حکومتی وزیر نے کہا کہ پاکستان بنائیں، میں ان کی بات مانتا ہوں کہ پاکستان بنائیں، پاکستان ہم بنائیںیا میاں صاحب بنائیں یا حکومت بنائے یا ہم سب مل کر بنائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 70سال ہو گئے ہیں جب میں صدر بنا تو میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیاکہ اپنے دوست ممالک، آئی ایم ایف،ورلڈ بینک سے قرضہ لیں اور ملک چلائیں، یہی سوچتے سوچتے اس کا حل نکالنے کیلئے میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا، اگرگوادرپورٹ کونکال دیں تو آگے سی پیک کیا بنتا ہے، پاکستان کی ترقی کا سب سے چھوٹا راستہ سی پیک ہے،

میں ماضی کی باتوں پر نہیں جانا چاہتا کہ ہم نے سی پیک کا ٹھیک استعمال کیا یا غلط استعمال کیا، ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، ہر سیاسی جماعت کا اپنا ایک منشور ہوتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے میاں صاحب کی حکومت کو مانا اور موجودہ حکومت کو بھی ہم نے تسلیم کیا ہے،امریکہ اور برطانیہ میں بھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے اور کہا جاتا ہے کہ الیکشن میںدھاندلی ہوئی ہے،

جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں مگر پھر بھی جمہوریت ہی سب سے بہتر علاج ہے، ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھا نے کی کوشش کرتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑ دیں، حکومت کو دو تین ارب ڈالر جو ملے ہیں اس سے وقتی طور پر ضرورت ضرور پوری ہو گی مگر یہ مکمل علاج نہیں ہے،حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے ہم مل کر

15یا 25سالہ پروگرام بنائیں تاکہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکال سکیں، ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے لیکن شارٹ ٹرم ٹرانزیشن سے نہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نیدر لینڈ ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر دنیا میں وہ دوسرا بڑا خوراک کا ایکسپورٹر ہے،چین ہر سال چار ٹریلین ڈالر کی خوراک درآمد کرتا ہے،پاکستان مختصر ترین روٹ ہے چین کا ، میرے چین کے 14دورے اسی سوچ پر مبنی تھے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ڈیمز کی بات ہو رہی ہے،گزشتہ روز اس ایوان میں کراچی میں پانی کی قلت پر بڑی بات ہوئی،پانی کا مسئلہ حقیقت میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،کراچی کی وادی مردم شماری میں 25ملین بتائی گئی مگر حقیقت میں کراچی کی آبادی 30ملین ہے،جس میں ایک ملین بنگالی بھی ہیں،کراچی میں چاروں صوبوں سے لوگ آباد ہیں مگر وہاں ان کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں،

مگر رہتے وہ کراچی میں ہی ہیں، ہمیں ان کے کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے،ہم نے انہیں سر آنکھوں پر بیٹھایا ہے،پاکستان کی مشینری اور معیشت کراچی سے چلتی ہے،اس بات کو بھی ذہن میں رکھا جائے، اس مسئلے کے حل کیلئے اپوزیشن اور حکومت مل کر بیٹھے اور کراچی میں پانی کے مسئلے کا حل نکالے،کراچی میں سیوریج کے پانی کو کارآمد بنانا چاہتے ہیں، سندھ کے وسائل اتنے نہیں

کہ وہ اتنے بڑے پروجیکٹ پر سرمایہ کاری کر سکے، مگر یہ پروجیکٹ مکمل کیا جا سکتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بارہ سال میں نے جیل کاٹی مگر میرے اوپر کچھ ثابت نہیں ہو سکا،ہمیں اب ان سب باتوں سے باہر آنا چاہیے۔ آصف زرداری نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم دونوں 64سال کے ہو چکے ہیںمزید ہم کتنا عرصہ اور جی لیں گے،کب ہم اپنے بچوں کیلئے ملک بنائیں گے

اگر آج ہم نے ملک نہیں بنایا تو جتنا وقت گزرتا جائے گا اتنا ملک کو بہتر بنانے کیلئے مشکلات کااضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں تنقید برائے تنقید پر چلوں تو جب ہم حکومت میں آئے تو گندم چاول اور چینی درآمد کرتے تھے ہم نے ایک سال میں گندم کی ملکی ضروریات پوری کر دیں اور ہم نے تینوں چیزیں درآمد کرنے کی بجائے برآمد کیں، ہونے تو ہر چیز ہو سکتی ہے

مگر لکھے پڑھے جاہل نہ ہوں جن کو ہم ٹیکنوکریٹ کہتے ہیں، جنرل مشرف سٹی بینک کے صدر کو پاکستان لے آئے تھے، ان جاہلوں کو پاکستان میں کیا ہوتا ہے کچھ نہیں پتا،جو اس دھرتی پر نہیں رہا اس کو اس کے مسائل کا نہیں پتا،پاکستان میں رہنے والے کو ملکی مسائل کا پتہ ہے، مجھے پتا ہے کہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں،کہاں کہاں ڈیم بن سکتے ہیں اور کہاں کہاں ڈیم بنانے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیم بنانے چاہئیں یہ اچھی سوچ ہے حکومت ڈیم بنائے لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کے لیے بھی اقدامات کریں۔ہم نے سندھ میں دراوڑ ڈیم بنایا، ایک ایکڑ پر تقریبا ایک لاکھ 24ہزار گیلن پانی ہر فصل کو دیتے ہیں، اگر اتنا پانی فصل کو دیا جاتا ہے تو کتنا پانی بچایا جاسکتا ہے۔ ہمیں زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی بچت کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ آصف زرداری نے

کہا کہ جو پاکستان پر قرضہ ہے میں اسے قرضہ نہیں سمجھتا کیونکہ ہم اپنی معیشت کو اس مقام پر نہیں لا سکے جہاں اسے ہونا چاہیے تھا،جس دن ہم اپنی معیشت کے زیادہ سے زیادہ آئوٹ پٹ پر آ گئے اس وقت پاکستان میں امن و امان کے حالات بہتر ہو جائیں گے،بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں جہاں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے جب ملک معاشی طور پر بہتر ہو گا

تو یہ حالات خود سے ٹھیک ہو جائیں گے، ایک زمانہ تھا کہ نیویارک میں لوگ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے تھے مگر وہاں معاشی صورتحال بہتر ہوئی تو آج نیویارک پرامن ہے۔ آصف زرداری نے پیشکش کی کہ آئیں ہم سب مل کر کام کریں،حکومت کی پانچ سالہ مدت میں ہم ان کی مکمل حمایت کریں گے،حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے اگر ہم ٹھیک مشورہ دیں تو ٹھیک حکومت اپوزیشن کے موڈ سے باہر آئے اور حکومتی موڈ میں آئے،ڈیزل یا کیروسین بچانے سے ملک نہیں چلتے ہمارے ہاں کہتے ہیں

کہ (مجھ اپنی نتھ کھالئے تے اودھا پیٹ نہیں بھردا) ہمارے ملک میں مسائل بہت گھمبیر ہیں،ہمیں دنیا کی بڑی جمہوری ملک سے خطرہ ہے،افغانستان بھی ایک مسئلہ ہے،افغانستان کے ساتھ کام کرنا بھی ایک مسئلہ ہے، ان تمام ایشوز پر حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، حکومت کے ساتھ چلنے سے ہماری کوئی عزت یا بے عزتی کم نہیں ہو جاتی، اگر حکومت کامیاب ہوتی ہے تو ہمارا آنے والا

مستقبل کامیاب ہو گا،ہم میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کیلئے تیار تھے اور موجودہ حکومت کے ساتھ بھی کام کرنے کیلئے تیار ہیں، بشرطیکہ حکومت اپنی بات پر قائم رہے اور جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آصف علی زرادری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس سپرٹ سے زرداری صاحب نے بات کی یہی سپرٹ پاکستان کو

آگے لیکر جاسکتا ہے،وہ مما لک اور تہذیبیں بدقسمت ہوتی ہیں ،جن کی سیاسی قیادت سہی فیصلہ کرنے کی اجازات نہ دے،اگر ہم سب ملکر ملک کی خاطر اچھے فیصلے کریں تو اس سے اچھی کوئی بات ہو نہیں سکتی۔جو بھی تعاون کا ہاتھ بڑھایا جائے گا حکومت اس کا خیر مقدم کریگی اور ایک ہاتھ کو دونوں ہاتھوں سے مضبوطی سے تھامے گی،ہمیں ملک میں معاشی چارٹر،تعلیمی چارٹر بنانے

کی ضرورت ہے،ملک اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ہم ایک مشترکہ قرار داد لائیں ان لوگوں کیخلاف جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا ہے اور جن کی وجہ سے آج ملک ان حالات میں ہے،اسکے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،جب تک ہم اپنا ماضی درست نہیں کریں گے آگے کیسے بڑھیں گے،کیونکہ ابھی بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملکر نہیں چلنا چاہتے۔

The post آپ کا شکریہ!!مگر پہلے ہم یہ کام کرینگے!!حکومت نے آصف زرداری کی پیش کش کے جواب میں ایسا اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 8سالوں سے بارش نہیں ہوئی ، درجنوں گاؤں قحط سالی کا شکار ، بہت بڑی انسانی اموات کا خدشہ پیدا ہوگیا

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی یونین کونسل میر پور میں 8سالوں سے بارش نہ ہوئی، درجنوں گاؤں قحط سالی کا شکار، زیر زمین پانی ختم ہوگیا، سینکڑوں بچے و خواتین خورا ک کی کمی کا شکار، سینکڑوں مویشی مر گئے، ہزاروں خاندان نقل مکانی کرنے لگے، اسکول بند، بچے تعلیم سے محروم ، حکومت بلوچستان نے کوئی توجہ نہ دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل کی یونین کونسل میر پور کے ایک درجن سے زائد گاؤں اوڈھانہ، میرپور، کنگیھری، مٹ، بھنری، سہری، خانواہ اور دیگر گاؤں میں گذشتہ 8سالوں سے قدرتی بارش نہ ہونے اور پہاڑی علاقوں سے دریا ناڑی کے ذریعے ملنے والے پانی پر ڈیم بنانے کی وجہ سے علاقہ شدید خشک سالی اور قحط سالی کا شکار ہوگیا ہے مسلسل بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی خشک ہورہا ہے اور پانی کے شدید بحران کی وجہ سے یونین کونسل کی 9ہزار 444کی آبادی سخت متاثر ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے اور سینکڑوں گاؤں خالی ہوگئے ہیں اور متاثرہ خاندان نہری علاقوں میں مزدوری کرنے اور مال مویشی کومنتقل کرنے پر مجبور ہیں ، علاقہ میں قحط سالی کی وجہ سے کاشتکاری نہیں ہورہی جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے و خواتین خوراک کی کمی کا شکار ہوچکے ہیں اور خوراک کی کمی کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور بہت بڑی انسانی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ قحط سالی کی وجہ سے سینکڑوں مویشی مر چکے ہیں ، یونین کونسل میر پور کے مختلف گاؤں میں رہنے والے بچوں کی تعلیم بھی ادھوری رہ گئی ہے کیوں کہ کئی اسکول بند ہوچکے ہیں اور لوگ نقل مکانی کرکے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گئے ہیں، مسلسل قحط سالی اور حکومت کی جانب سے عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ مکین سخت مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس سلسلے میں گاؤں اوڈھانہ کے سماجی کارکن محمد جان اوڈھانو، امید علی بروہی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میر پور کے ایک درجن سے زائد گاؤں حکومت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے گاؤں ویران ہوگئے بچوں کی تعلیم تباہ ہوچکی ہے اسکول بند ہوچکے ہیں ، بچے و خواتین خوراک کی کمی کا شکار ہوکر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

مویشی مر رہے ہیں مگر اس تمام صورتحال کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے اگر فوری طور پر علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو بہت بڑی تعداد میں اموات کا خطرہ ہے، انہوں نے کہاکہ نسلوں سے ان ہی نمائندوں کو بغیر کسی مہم کے ووٹ دیتے آئے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اس یونین کونسل کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا اور کوئی سیاسی شخصیت نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکمل طور پر نظر انداز ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8سالوں سے بارش نہیں ہوئی ۔

جبکہ پہاڑوں سے آنے والا پانی شوران اور اس کے آس پاس ڈیم بنا کر روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے زیر زمین پانی خشک ہوکر گہرائی میں چلا گیا ہے جس سے انسانوں اور مال مویشیوں کے پینے کے لیے بھی پانی نہیں رہا، گاؤں نے رہائشی سرکاری ٹیچر لیاقت علی اور محمد حسن نے بتایا کہ 6ہزار ماہانہ ایک ٹینکر پانی کا خرید کر گزارہ کرتے ہیں ہمارے لیے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اسپیکر بلوچستان، منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل میر پور کو آفت زدہ قرار دیکر علاقہ مکینوں کی مدد کی جائے ، خوراک اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور زندگی کو جاری رکھنے کے لیے ان گاؤں میں سولر ٹیوب ویل نصب کئے جائیں جہاں زیر زمین پانی موجود ہے اور انسانوں کو موت کے منہ سے روکا جائے۔

The post پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 8سالوں سے بارش نہیں ہوئی ، درجنوں گاؤں قحط سالی کا شکار ، بہت بڑی انسانی اموات کا خدشہ پیدا ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ممتاز قادری کو سزائے موت اور آسیہ بی بی کو چھوڑ دینا ‘‘ سپریم کورٹ نے کس کے دبائو پر فیصلہ دیا، فضل الرحمن نے فیصلہ چیلنج کرنے کے بجائے کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد( آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے قبل اجلاس کے قواعد وضوابط بنائے جائیں ۔آسیہ بی بی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ عالمی دبائو کا نتیجہ ہے،

ممتاز قادری کو سزائے موت اور آسیہ بی بی کو چھوڑ دینا بہت کچھ سوچنے کی دعوت دے رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایسا نہیں کہ نوازشریف کسی اور کی وجہ سے نہیں آرہے بلکہ اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے نہیں آرہے.انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تجویزدی ہے کہ اے پی سی سے پہلے کچھ معاملات طے کرلیے جائیں، سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہئے۔راجہ ظفر الحق کی تجویز پر پارٹی سے مشاورت کرکے جواب دیں گے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرہومولانا ۔فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کیس کے حوالے جو فیصلہ دیا ہے وہ ایک تشویشناک ہے جس طرح فیصلہ دیا ہے پوری قوم سڑکوں پر آگئی ہے۔یہ فیصلہ بین الاقومی دباؤں کی وجہ سے دیا گیا ہے ،ہم ملک بھر میں احتجاج کریںگے جمعے کے دن ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہر ے کریں گے آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کافیصلہ متنازعہ ہے ۔عدالت کے فیصلوں پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ ممتاز قادری کو پھانسی دیدی گئی لیکن توہین رسالت کی مرتکب کو چھوڑ دیا گیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سپریم کورٹ کے

فیصلے کے خلاف کیس کو چیلنج کرئیں گے آسیہ بی بی کے فیصلہ پر عدالت کی بجائے عوام کی عدالت سے رجوع کیا جائے گااس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ شہباز شریف،نواز شریف آصف زرداری کے نہ آنے کیوجہ سے اے پی سی کی ناکامی کا تاثر غلط ہے،انہوں نے کہاکہ تجاویز لے کرمولانا فضل الرحمان کے پاس آیاتھا ،فضل الرحمان اپنی قیادت اور میں اپنی قیادت سے بات کروں گا۔(م ،ع)

The post ’’ممتاز قادری کو سزائے موت اور آسیہ بی بی کو چھوڑ دینا ‘‘ سپریم کورٹ نے کس کے دبائو پر فیصلہ دیا، فضل الرحمن نے فیصلہ چیلنج کرنے کے بجائے کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انصاف کا بول بالا۔۔ آئی جی تبادلہ کیس میں چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے متعلق دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا ، وفاقی وزیرکے کس ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی سے (آج) اپنی اوربچوں کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تفتیش مکمل ہونے تک امریکا جانے سے روک دیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ،سپرنٹنڈنٹ جیل سے خاندان کی قید کا ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے فواد چوہدری کے وضاحتی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا،

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہاں تھے آپ بڑا شور مچارہے تھے کہ عدالت میں وضاحت دوں گا، غریب لوگوں کو اندر کرا دیا آپ نے،انکوائری کرائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ساری باتیں ٹی وی پر کرنی تھیں،کہاں آئے عدالت؟ وہ بھینس کدھر ہے ؟واپس کی یا ابھی بند کی ہوئی ہے؟ کیا وزیر کایہی کام ہوتا ہے؟ آرٹیکل 62 ون ایف صرف قانون میں رکھنے کے لیے نہیں، ہم اس آرٹیکل کو دیکھیں گے، جب تک تفتیش مکمل نہ ہوآپ امریکا نہیں جاسکتے،فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ یہ بھی تو مناسب نہیں کہ آئی جی منسٹر کا فون نہ سنے اور نہ کال بیک کرے جس پر چیف جسٹس نے کہا وزیر ہے تو کیا ہوا کیا قانون سے بالا ہے، ایک عام آدمی اور ایک طاقتور وزیر کا کیا مقابلہ ہے، اگر آپ اپنے بیان پر اصرار کر رہے ہیں تو پھر میرٹ پر دیکھ لیتے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا میں بالکل بھی اصرار نہیں کر رہا جس پر چیف جسٹس نے کہا ٹھیک ہے آپ کا معاملہ علیحدہ کر دیتے ہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر از خود نوٹس کی ۔عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اعظم سواتی پیش ہوئے، اٹارنی جنرل خالد جاوید، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری داخلہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے

ہوئے کہاآپ نے عدالت کے بارے میں اس طرح کا طنزیہ بیان کیوں دیا جس پر ان کا کہنا تھا میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا تو آپ بتا دیں کیا بیان دیا تھا، آپا زبیدہ کی کہانی آپا زبیدہ کی زبانی سن لیتے ہیں، میں نے خود سنا ہے، ابھی عدالت میں آپ کا بیان چلا دیتے ہیں ۔وزیر اطلاعات نے کہا میں عدالت کا بے حد احترام کرتا ہوں، میری جرات ہی نہیں کہ عدالت کے بارے میں

کوئی بات کروں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا بیورو کریسی کو کردار ادا کرنا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے یہ بیان کس کا ہے جس پر فواد چوہدری نے کہا میرا اشارہ عدلیہ کی طرف ہرگز نہیں تھا۔چیف جسٹس نے آئین کی کتاب لہرا کر فواد چوہدری کو کہا آپ آرٹیکل فورا پڑھیں، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔عدالت نے فواد چوہدری کے وضاحتی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ یہ بھی تو مناسب نہیں کہ آئی جی منسٹر کا فون نہ سنے اور نہ کال بیک کرے جس پر چیف جسٹس نے کہا وزیر ہے تو کیا ہوا کیا قانون سے بالا ہے، ایک عام آدمی اور ایک طاقتور وزیر کا کیا مقابلہ ہے، اگر آپ اپنے بیان پر اصرار کر رہے ہیں تو پھر میرٹ پر دیکھ لیتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا میں بالکل بھی اصرار نہیں کر رہا جس پر چیف جسٹس نے کہا ٹھیک ہے

آپ کا معاملہ علیحدہ کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی سے مکالمے کے دوران کہا کیا آپ نے سارا کیس ٹی وی پر لڑنا ہے، آپ نے عورتوں سمیت خاندان کو اندر کرا دیا، کیا وہ آپ کی طاقت کے لوگ ہیں، ان کے گھر تین دن سے چولھے نہیں جلے۔اعظم سواتی نے کہا مجھے دھمکی آئی تھی کہ بم سے اڑا دیا جائے گا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا

آپ کا رقبہ کتنا ہے اور آپ نے قبضہ بھی کیا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے اعظم سواتی کو حکم دیا کہ کل اپنی اور بچوں کے تمام اثاثوں کی تفصیل عدالت کو فراہم کریں جب کہ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے متاثرہ خاندان کی درخواست دینے کی صورت میں اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا پچھلی بار اس لیے معاف کیا تھا

کہ نئی حکومت آئی ہے اور سسٹم کو چلنا چاہیے، اب دیکھیں گے آرٹیکل 62 ون ایف کا کہاں اطلاق ہوتا ہے، اس کیس میں ہم آئندہ کے لیے لائن طیکریں گے کہ ملک کو کیسے چلنا ہے۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود سینئر اینکر پرسن کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ آپ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں، اس واقعے کی تفصیل بتائیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ خاندان پہلے دن سے

مقدمہ اندراج کی درخواست دے رہا ہے لیکن پولیس نے ایف آئی آردرج نہیں کی۔متاثرہ خاندان کو جیل بھجوانے کے بعد چھوٹے بچے بھوکے رہے جن کے پاس صرف 600 روپے تھے، پولیس کے خوف سے پڑوسیوں نے آٹا بھیجنے پر بھی بچوں کو روٹی نہیں پکا کر دی۔ اینکر پرسن کے مطابق کل فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے کچھ کو بلا کر خاندان سے زبردستی صلح کی کوشش کی گئی۔چیف جسٹس نے

استفسار کیا کیا یہ ہیں وہ لوگ جنہیں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے؟، چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے استفسار کیا آپ سمجھتے ہیں آپ سے باز پرس نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہا گیا سپریم کورٹ آئی جی کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس نے آئین کی کتاب کو لہرا کر کہا یہ سپریم کورٹ ہی تھی جس نے اس آئین کے تحت وزیراعظم کو گھر بھیجا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ

کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہے لیکن وزیراطلاعات نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، کیا اس طرح بیان دیا جاتا ہے ایسا ہم سوچ بھی نہیں سکتے، غیر ذمہ داری کی بھی حد ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا وزیر اطلاعات جو قانون دان بھی ہے وہ یہ بیان دیتا ہے کہ ایگزیکٹو نے حکومت چلانی ہے تو الیکشن کس بات کے، انہوں نے یہ بیان دے کر کس ادارے پر طنز کیا۔چیف جسٹس نے

کہا کہ وزیراعظم وزیرداخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں سیکرٹری داخلہ کو علم ہی نہیں تھا، آپ کا منسٹر کہتا ہے جو مرضی آئے گا کریں گے، ہم دیکھتے ہیں وہ کیسے کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا اعظم سواتی کے گھر گائے گھس گئی کون سی قیامت آگئی، بچوں کو پکڑ کے اندر کرا دیا اور ٹی وی پر کہہ رہا ہے اپنی پوزیشن واضح کروں گا۔چیف جسٹس نے کہا وزیراطلاعات کس طرح کی باتیں کررہے ہیں،

وہ تو قانون دان بھی ہیں جس پر کمرہ عدالت میں موجود فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل نے کہا کہ فواد چوہدری نے عدالت کی تضحیک نہیں کی، چیف جسٹس نے کہا چینلز سے وزیر اطلاعات کی ٹیپ منگوائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری ریاست کے ترجمان ہیں، کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کی رپورٹ عدالت

میں پیش کردی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے وزیراعظم کو آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کا کہا تھا اور چند روز قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی آئی جی کی تبدیلی کے لیے کہا تھا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزرا آئی جی اسلام آباد کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، آئی جی کے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں جرائم اور منشیات میں اضافہ ہوا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ

جان محمد کے تبادلے کی سمری تیار کرنے کا حکم وزیر اعظم نے دیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا کیا آتش فشاں پھٹ گیا تھا کہ آئی جی کے خلاف فوری اقدام کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے لیے وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری سے پہلے ہی نام طلب کر رکھے تھے، ناصر درانی سے کہا گیا تھا کہ حکومتی وژن کے مطابق اسلام آباد کے لیے امیدوار کا نام دیں

اور 19 ستمبر کے بعد آئی جی اسلام آباد کے لیے انٹرویوز شروع ہوچکے تھے۔عدالت کو اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کے لیے 2 آفیسرز کے انٹرویوز بھی کر لیے گئے تھے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کہتے ہیں کہ آئی جی کو نگران حکومت نے لگایا تھا، آپ نے تبادلہ کرنا تھا اور پنجاب میں تو آپ نے خود لگائے گئے آئی جی کا تبادلہ کردیا اور ناصر درانی استعفیٰ

دے کر چلے گئے۔چیف جسٹس نے کہا آپ کی کیا کارکردگی ہے، نظر آرہی ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا یہ بات درست کہ اعظم سواتی کی شکایت ملنے پر وزیراعظم نے زبانی احکامات دیے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے فورا سمری بنا کر بھجوائی اور وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کی منظوری دی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا ‘آئی جی کو تو 27 اکتوبر کو ہٹا دیا گیا تھا،

زبانی احکامات کی تصدیق 29 اکتوبر کو ہوئی، آئی جی کو تو سمری کی منظوری سے پہلے ہٹا دیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا ‘رول فائیو الیون اے میں وزیراعظم زبانی حکم دے سکتے ہیں’ جس پر چیف جسٹس نے کہا رول کے مطابق یہ اختیار ہنگامی صورتحال میں ہوتا ہے، یہ تو آپ کی طوطا کہانی تھی ہوگئی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا آئی جی اسلام آباد کے خلاف الزامات کیا تھے،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا جب انٹرویوز ہوگئے تھے کسی امیدوار کو سلیکٹ کرلیا تھا تو ایمرجینسی کی کیا ضرورت تھی، تبادلہ روٹین میں کردیتے، کیا زبانی حکم دے دینا، گھر بھیج دو ہتھکڑی لگا دو قانون کی حکمرانی ہے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو اچانک عہدے سے ہٹانے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

The post انصاف کا بول بالا۔۔ آئی جی تبادلہ کیس میں چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے متعلق دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا ، وفاقی وزیرکے کس ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یورپی یونین کی الیکشن رپورٹ اپوزیشن کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا الیکشن شفاف تھے یا نہیں؟تہلکہ خیز انکشافات ،حکومت کیلئےنئی مشکل کھڑی ہو گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد نے یورپی یونین کی الیکشن مبصرین ٹیم کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ رپورٹ سے آرمی، نادرا، عدلیہ،ریٹرننگ افسران اور پولنگ کا عملہ تنقید کی زد میں آگیا ہے جبکہ اس رپورٹ سے الیکشن کی شفافیت پر بھی گہرا اثر پڑے گا

جو کہ اپوزیشن کے لئے تازہ ہو اکا جھونکا ہے ۔ کنور دلشاد نے کہا ہے کہ قوی امکان ہے بین السطور میںیورپی یونین مبصرین کی ٹیم نے غیر ملکی مبصرین کے بین الاقوامی ضابطہ اخلاق کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رپورٹ تیار کی ہو جو ان کا مینڈیٹ نہیں تھا ۔ کنور محمد دلشاد نے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین کے وفد کی پاکستان آمد پر ان کی طرف سے جو تاثرات موصول ہوئے میں نے اس بارے نگران وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک کو خطوط لکھے تھے کہ اس ٹیم کا اپنا ایجنڈا ہے ،لہذاٰ ان کو وزیر اعظم کے ماہرین الیکٹورل آفیسر سے بریفنگ دلوائی جائے لیکن نگران وزیر اعظم نے بین الاقوامی مبصرین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش نہیں کی اور وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ ان کی سر گرمیوں سے نا بلد رہی۔ کنور محمد دلشاد نے کہا کہ میں نے بطور وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان 2008کے انتخابات کے موقع پر بین الاقوامی مبصرین کے لئے با قاعدہ بریفنگ کا اہتمام کیا ہو اتھا اور ان کے خدشات اور تحفظات کو ابتدائی مرحلہ میں ہی دور کر دیا تھا ۔ کنور محمد دلشاد نے مزید کہاکہ یورپی یونین کی رپورٹ اپوزیشن کی پارلیمانی کیمٹی کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور ان کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دینے کا مرحلہ حکومت کے لئے تکلیف دہ ہوگا اور بین الاقوامی سطح پر 2018کے انتخابات کو یورپی یونین کی رپورٹ سے متنازعہ بنا دیاگیا ہے اس کے ازالہ کے لئے یورپی یونین کے تمام سفر اء کو طلب کر کے وزارت خارجہ باقاعدہ بریفنگ کا اہتمام کرے ۔

The post یورپی یونین کی الیکشن رپورٹ اپوزیشن کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا الیکشن شفاف تھے یا نہیں؟تہلکہ خیز انکشافات ،حکومت کیلئےنئی مشکل کھڑی ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز ، شہباز کو اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا اعلان مہنگا پڑ گیا ہم حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں !!آصف زرداری کا بڑاسرپرائز،  عمران خان کو ایسی پیش کش کر دی کہ ن لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی 

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور کو چیئر مین آصف علی زرداری نے حکومت کے ساتھ ملکر کام کر نے کی پیشکش کر تے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کو سپورٹ کیا موجودہ حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھی تیار ہیں ٗ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں ٗ مگر یہ بہترین علاج ہے ٗ وقت آگیا ہے ٗملکی ترقی کیلئے

ہم ایک ساتھ ملکر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں ٗہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں ٗ بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا ٗڈیم ضرور بنائیں مگرپہلے اس کی کنزرویشن کیلئے بھی اقدامات کریں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں تاہم یہ وسیع مدت تک ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرتے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھیں لیکن شرط یہ ہے کہ جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن یہ بہترین علاج ہے، وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑیں۔انہوںنے کہاکہ سب بیٹھ کرایک حل تجویزکریں جس سے ہم پاکستان کومسائل سے نکال سکیں، اگرہم توجہ نہیں دیں گے تومسائل بڑھتے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہیلی کاپٹر کا تیل بچانے کی باتیں اپنی جگہ مگر کہتے ہیں بھینس اپنی نکیل کھا لے تو اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا ٗاگر اس منصوبے سے گوادر کو نکال دیں تو آگے کیا بچتا ہے۔انہوںنے حکومتی اراکین سے کہاکہ ہم کوشش کرینگے آپ کواپوزیشن کے موڈ سے باہر نکالیں ٗآئیں مل کرپاکستان کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی کہا جاتا ہے کہ

الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہے،باہر کے ٹیکنو کریٹس کو یہاں کا کیا پتا۔آصف زرداری نے کہا کہ شارٹ ٹرم منصوبوں سے کچھ نہیں بننے والا،کراچی پانی پیتا ہے تو کراچی پانی دیتا بھی ہے،ہم ڈیمزبنانا چاہتے ہیں ،یہ اچھی سوچ ہے۔ہم اب کتنا جی لیں گے؟کب ہم اپنے بچوں کے لئے ملک بنائیں گے،ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑدیں۔سابق صدر نے کہا کہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے،

ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کیلئے بھی اقدامات کریں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان ایک ایشو ہے،اس کے ساتھ کام کرنا بھی ایک ایشو ہے،اگر ہم کامیاب ہوں گے تو یہ ملک کامیاب ہو گا۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو گندم اور چینی درآمد کی جارہی تھی، ہم نے سندھ میں دراوڑ ڈیم بنایا، ایک ایکڑ پر تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار گیلن پانی ہر فصل کو دیتے ہیں، اگر اتنا پانی فصل کو دیا جاتا ہے تو کتنا پانی بچایا جاسکتا ہے۔

The post نواز ، شہباز کو اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا اعلان مہنگا پڑ گیا ہم حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں !!آصف زرداری کا بڑاسرپرائز،  عمران خان کو ایسی پیش کش کر دی کہ ن لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیشیوں کی سنچری کے بعدنواز شریف کے سامنے ایک اور امتحان نیب عدالت سے ایسی خبر آگئی کہ جان کر سابق وزیراعظم کے وکیل بھی پریشان ہو جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا۔العزیزیہ ریفرنس کی گزشتہ سماعت پر نیب نے شواہد مکمل کیے تھے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا بطور ملزم حتمی بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے

جس کی کاپی اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی کو بھی دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب نوازشریف سے 100 سے زائد سوالات پوچھے جائیں گے اور انہیں یہ سوالنامہ جلد بھیج دیا جائے گا جس کی روشنی میں سابق وزیراعظم اپنا حتمی بیان دیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 17 نومبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا اس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی گئی تھی اور وہ اڈیالہ جیل میں قید تھے، تاہم 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں کی سزائیں معطل کرکے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ٗایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی اور بریت کی درخواستوں

پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیلیں زیرِسماعت ہیں۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ٗ جو اس وقت زیرِ سماعت ہیں۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت انہیں

مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے جبکہ نواز شریف ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں تین ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے گئے، جن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نامزد ہیں۔

The post پیشیوں کی سنچری کے بعدنواز شریف کے سامنے ایک اور امتحان نیب عدالت سے ایسی خبر آگئی کہ جان کر سابق وزیراعظم کے وکیل بھی پریشان ہو جائیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...