Pages

Wednesday, October 31, 2018

آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ قبول نہیں! لاہور اور اسلام آباد میں بات بڑھ گئی، متعدد علاقوں میں موبائل سروس بند، سڑکیں بلاک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں آبپارہ چوک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور یہاں ٹائر جلا کر احتجاج کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے فیض آباد بھی بند کر دیا، اس کے علاوہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی،

فیصلہ آنے کے بعد لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں مذہبی جماعتوں نے احتجاج کا آغاز کر دیا، واضح رہے کہ تحریک لبیک نے اپنے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی جمع ہونے کی کال دے دی تھی اور کہا کہ تھا کہ اگر آسیہ بی بی کو رہا کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا اور اگر رہا نہ کیا گیا تو دعا کروا کر منتشر ہو جائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا اس کے علاوہ داتا دربار کے باہر بھی دھرنا دیا گیا تھا، تحریک لبیک نے کراچی، شیخوپورہ اور قصور میں بھی احتجاج کرتے ہوئے علاقوں کو بند کرا دیا، اس کے علاوہ لاہور میں اسمبلی ہال چوک، داتا دربار، بابوصابو، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ہے۔ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت اس وقت لاہور میں موجود ہے اس وجہ سے وہاں احتجاج میں شدت بھی زیادہ ہے، جس علاقے میں احتجاج کیا جا رہا ہے وہاں پر موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں آبپارہ چوک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور یہاں ٹائر جلا کر احتجاج کا آغاز کیا گیا، اس کے بعد مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے فیض آباد بھی بند کر دیا، اس کے علاوہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی

The post آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ قبول نہیں! لاہور اور اسلام آباد میں بات بڑھ گئی، متعدد علاقوں میں موبائل سروس بند، سڑکیں بلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...