Pages

Wednesday, October 31, 2018

تارکن وطن کو روکنے کے لیے 5200 امریکی فوجی سرحد وں پرروانہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی امریکہ آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کے ساتھ اپنی سرحد پر 5200 فوجی اہلکار تعینات کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مزید فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب لاطینی امریکی ممالک کے تارکینِ وطن پر مشتمل ایک بڑا قافلہ میکسیکو سے امریکہ کی سرحد کی طرف بڑھ رہا ہے۔صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت ان غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکہ میں داخلے کی اجازت

نہیں دیں گے۔ایک امریکی اہلکار کے مطابق میکسیکو میں موجود قافلے میں شامل تارکینِ وطن کی تعداد 3500 کے لگ بھگ ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ تین ہزار تارکینِ وطن پر مشتمل ایک دوسرا قافلہ اس وقت گوئٹے مالا اور میکسیکو کی سرحد پر موجود ہے اور اس کی منزل بھی امریکہ ہے۔سرحدوں پر فوج کی تعیناتی امریکہ میں ایک غیر روایتی اقدام ہے۔ روایتی طور پر امریکہ میں سرحدوں کی نگرانی اور سرحدوں کے آر پار نقل و حرکت منظم کرنے کا کام سول حکام اور سول سکیورٹی ادارے انجام دیتے ہیں۔

The post تارکن وطن کو روکنے کے لیے 5200 امریکی فوجی سرحد وں پرروانہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...