Pages

Wednesday, October 31, 2018

ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

کھٹمنڈو(این این آئی)ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز(آج) جمعرات کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل

شکست ہے اور اس نے روایتی حریف بھارت اور بھوٹان کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ نیپال اور بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

The post ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...