Pages

Wednesday, October 31, 2018

بریگزٹ کے بعد بھی رہائشی حقوق کا معاملہ، برطانیہ اور ناروے میں اتفاق رائے

لندن(این این آئی)برطانیہ کے ناروے میں رہنے والے اور ناروے کے برطانیہ میں مقیم شہریوں کو بریگزٹ کے بعد بھی ان ممالک میں رہائش کی اجازت ہو گی۔ اس بارے میں لندن اور اوسلو حکومتوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے اوسلو میں اپنی برطانوی ہم

منصب ٹریزا مے کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو، جو پہلے ہی برطانیہ یا ناروے میں مقیم ہیں، برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد بھی وہاں قیام کا حق حاصل ہو گا۔ ایرنا سولبرگ اور ٹریزا مے نے مشترکہ طور پر یہ بھی کہا کہ اگر برسلز کے ساتھ کوئی بریگزٹ معاہدہ طے نہ پایا، تو بھی یہ اتفاق رائے مؤثر ہو گا۔

The post بریگزٹ کے بعد بھی رہائشی حقوق کا معاملہ، برطانیہ اور ناروے میں اتفاق رائے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...