Pages

Thursday, January 31, 2019

شام میں شدید سردی کے باعث 29 بچے ہلاک ہوگئے: اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے مطابق شامی علاقے الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی کی وجہ سے کم از کم انتیس بچے ہلاک ہو گئے ۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ

آرگنائزیشن کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے داخلی سطح پر بے گھر ہونے والوں کے حالات پریشان کن ہیں۔ دیر الزور کے تقریبا تئیس ہزار افراد لڑائی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کو شدید سردی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

The post شام میں شدید سردی کے باعث 29 بچے ہلاک ہوگئے: اقوام متحدہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکہ میں سرد ترین موسم کی لہر، پولر وورٹیکس کے غیر معمولی اثرات مرتب

واشنگٹن(این این آئی)امریکاکے وسطی اور مغربی شہر شدید ترین ٹھنڈ کی لہر سے گزر رہے ہیں۔ قطب شمالی سے آنے والے برفیلے پولر وورٹیکس کے نتیجے میں زمین جم کر پھٹنے لگی ہے، ریلوے ٹریک جلائے جا رہے ہیں اور یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا امریکی باشندہ نرم پڑ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرائیوسیزم جنھیں فراسٹ کوئے کس بھی کہا جاتا ہے، کی اطلاعات اوہائیو اور پینسلوینیا کی ریاستوں سے مل رہی ہیں جہاں کہ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انھیں زمین کی تہہ سے اونچی اونچی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ادھر شکاگو میں مسافر ٹرین کی پٹڑیوں پر آگ لگا دی گئی ہے تاکہ لوہا جمے نہیں اور ٹرینیں چلتی رہیں۔بنیادی طور پر یہ آگ گیس سے چلنے والے ہیٹرز کی ہے اور آپ جو دیکھ رہے ہیں یہ بڑی گیس کی جالی ہے۔انھوں نے کہا کہ آگ کی گرمی لوہے کو جمنے سے روکتی ہے، جس کی وجہ سے پٹڑیاں ٹوٹ سکتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کانٹوں کو جمنے یا ٹریک کے پیچ نکلنے سے بھی روکتی ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ موسم کی وجہ سے ڈاک پہنچانے کا عمل روک دیا گیا ہو، لیکن عام طور پر اس کی وجہ ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں جمنے والی برف ہوتی ہے۔سرکاری موسمیاتی ادارے (نیشنل ویدر سروس) نے آئیووا میں لوگوں کو گہرے سانس لینے سے خبردار کیا ہے اور سردی میں کم گفتگو کرنے کا کہا ہے۔

The post امریکہ میں سرد ترین موسم کی لہر، پولر وورٹیکس کے غیر معمولی اثرات مرتب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

الجزائر میں گدھے اور خچر کے گوشت کی درآمد کی اجازت پر تنازعہ

الجریا(این این آئی)الجزائر کی حکومت نے خچّر اور گدھے کے گوشت کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ اس فیصلے نے الجزائر کے لوگوں میں وسیع پیمانے پر تنازعہ پیدا کر دیا ہے جو یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کی معاشرے کی غذائی عادات اور رواج کے منافی مواد درآمد کرنے اور غیر نافع چیزوں پر نقدی برباد کرنے کا کیا فائدہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کی

وزارت تجارت نے اپنے حالیہ فیصلے میں کئی اشیاء کی درآمدات پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ان میں گدھے اور خچر کا تازہ اور منجمد گوشت بھی شامل ہے۔الجزائر میں سوشل میڈیا پر حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے شدید غم و غصے کی لہر کے علاوہ تضحیک آمیز تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے استفسار کیا کہ گدھے اور خچر کے گوشت کے بجائے مریضوں کے لیے ناپید دوائیں اور شہریوں کے لیے فائدہ مند چیزیں درآمد کیوں نہیں کی جا رہی ہیں؟ایک اور تبصرے میں حیرت کا اظہار کیا گیا کہ الجزائر کے اندر خچر اور گدھے کا گوشت دستیاب ہونے کے باوجود حکومت اس کی درآمد پر نقد مالی رقوم کیوں خرچ کر رہی ہے۔مقامی میڈیا نے وزارت تجارت کے ایک ذمے دار ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ گدھے اور خچر کا گوشت بعض شکاری جانوروں کی خوراک میں استعمال ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ الجزائر میں اْن ایشیائی ریستورانوں کے لیے بھی ضروری ہے جہاں چینی اور کوریائی مقیم باشندوں کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔حالیہ عرصے میں الجزائر کے بازاروں میں بڑی مقدار میں گدھے کے گوشت کا انکشاف ہوا جو گائے کا گوشت قرار دے کر انسانی استعمال میں لایا جا رہا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے گشت کے دوران گدھوں اور خچروں کے خفیہ مذبح خانوں پر چھاپا مار کر ان کا گوشت قبضے میں لے لیا جو ریستورانوں اور قصائی کی دکانوں پر تقسیم کیا جانا تھا۔

The post الجزائر میں گدھے اور خچر کے گوشت کی درآمد کی اجازت پر تنازعہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف نقیب اللہ کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، اس لئے درخواست کی

مزید پیروی نہیں چاہتے، عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ نقیب اللہ کو گزشتہ برس جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا، راؤ انوار نے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم حقائق سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ بے گناہ تھا، آرمی چیف نے بھی نقیب اللہ کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک معاملے کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہی ہے۔

The post راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گلوکار عارف لوہار ایک مرتبہ پھر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

لاہور (این این آئی)پاکستان کے فوک سٹار گلوکار عارف لوہار ایک مرتبہ پھر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکا رعارف لوہار نے معروف رائٹر وڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی نئی فلم ’’ق کنگنا‘‘ کے لئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرایا ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم کی کامیابی کے ساتھ عارف لوہار کا گا یا ہوا گانا بھی ریکارڈ ساز مقبولیت حاصل کرے گا ۔ ان دنوں فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

The post گلوکار عارف لوہار ایک مرتبہ پھر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) یوم یکجہتی کشمیر 5فروری منگل کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔کشمیر ڈے کے موقع پرٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی

اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

The post یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لیبیا میں انتخابات سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس تاخیر کا شکار

طرابلس(این این آئی)اقوام متحدہ لیبیا میں انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں اس سال ہونے والی کانفرنس کو مؤخر کرنے پر غور کررہی ہے اور وہ اس کانفرنس سے قبل لیبیا کے متحارب سیاسی دھڑوں اور گروہوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ لیبیا کی متحارب حکومتوں اور مسلح گروپوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے۔ لیبیا میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ( نیٹو) کی حمایت سے سابق مطلق العنان لیڈر معمر قذافی کے خلاف مسلح بغاوت برپا ہونے اور ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے طوائف الملوکی کا دورہ ہے اور 2014ء میں ملک عملاً دو حصوں میں منقسم ہوگیا تھا۔ملک کے مشرقی حصے میں ایک حکومت قائم ہے۔اس کو جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کی حمایت حاصل ہے جبکہ دارالحکومت طرابلس میں دوسری حکومت قائم ہے۔ طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے مگر مشرقی شہر بنغازی اور دوسرے شہروں میں قائم حکومت نے اس کی عمل داری کو تسلیم نہیں کیا ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس میں لیبیا کے تمام طبقات کی شرکت متوقع ہے اور وہ ملک میں صدارتی یا پارلیمانی نظام کے بارے میں فیصلہ کریں گے لیکن اگر کانفرنس ہی کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے تو پھر انتخابات بھی مزید تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔فرانسیسی منصوبے کے تحت لیبیا میں گذشتہ سال 10 دسمبر کو انتخابات منعقد ہونا تھے لیکن متحارب سیاسی لیڈروں کے درمیان اختلافات اور دارالحکومت طرابلس میں تشدد کے واقعات کے بعد یہ انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے۔اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی غسان سالم 2019ء کے ابتدائی ہفتوں میں کانفرنس کا انعقاد چاہتے تھے اور انھوں نے جون میں انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن طرابلس اور مشرقی لیبیا میں قائم متوازی حکومتوں نے اس کی حمایت نہیں کی تھی اور ان کی مزاحمت کے پیش نظر اس تجویز کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا ہے۔

The post لیبیا میں انتخابات سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس تاخیر کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اردن میں سعودی عرب کے اتحادیوں کا اجلاس ،علاقائی امور کے بارے میں پالیسیوں پر غور

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور ا س کے اتحادی ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کا دوروزہ اجلاس اردن میں ختم ہوگیا،اجلاس میں خطے میں جاری مختلف تنازعات پر رابطہ پالیسی کے بارے میں غور کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان میں کہا کہ یہ بھائیوں اور دوستوں کے درمیان بند کمرے کا ایک مشاورتی اجلاس تھا۔

اس میں علاقائی امور کے علاوہ علاقائی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چھ وزرائے خارجہ کا کوئی چھ گھنٹے تک اجلاس ہوا تھا اور اس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خطے کو درپیش بحرانوں اور مختلف امور پر باہمی تعاون اور رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔بحیرہ مردار کے کنارے واقع ساحلی سیاحتی مقام میں اس مشاورتی اجلاس میں میزبان اردن اور سعودی عرب کے علاوہ بحرین ، مصر ، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔اس کے دو ہفتے کے بعد امریکا اور پولینڈ کے زیر اہتما م مشرقِ اوسط کے بارے میں ایک کانفرنس ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اس کانفرنس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران کا خطے میں کوئی تخریبی اثرونفوذ نہ ہو ۔ تاہم امریکا کے ایک سینئر عہدہ دار کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ایران مخالف اجلاس نہیں ہوگا۔اردن میں یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب شام کی عرب لیگ میں واپسی پر بحث بھی جاری ہے۔عرب لیگ نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے پْرامن مظاہرین کے خلاف خونیں کریک ڈاؤن کے بعد نومبر 2011ء میں شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔اب آٹھ سالہ خانہ جنگی کے بعد صدر بشارالاسد باغی گروپوں کے خلاف فاتح بن کر اْبھرے ہیں تو ان کے ملک کی عرب لیگ میں واپسی کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔لبنان اور تیونس سمیت بعض عرب ریاستوں نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post اردن میں سعودی عرب کے اتحادیوں کا اجلاس ،علاقائی امور کے بارے میں پالیسیوں پر غور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پوپ فرانسس یو اے ای کے دورے کے موقع پر تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کے منتظر

ویٹی کن سٹی (این این آئی)رومن کیتھو لک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ آیندہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے سے مذاہب کے درمیان تعلقات کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی عوام کے لیے ان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ،اس میں انھوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کی سرزمین پر مذاکرات کے دوران میں تعلقات کا

ایک نیا صفحہ رقم کرنا چاہتا ہو ں۔ ہم اگرچہ مختلف ہیں لیکن ہم بھائی بھائی ہیں۔اطالوی زبان میں جاری کیے گئے اس پیغام میں پوپ نے ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔وہ انسانی برادری کے موضو ع پر ایک بین المذاہب اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔یہ اجلاس تین سے پانچ فروری تک ابو ظبی میں منعقد ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اس دورے میں انھیں دوست اور پیارے بھائی شیخ احمد الطیب ( شیخ الازہر) سے ملاقات کا ایک اور موقع میسر آئے گا۔ان دونوں مذہبی رہ نماؤں کے درمیان اس سے پہلے 2017ء میں ملاقات ہوئی تھی۔پاپائے روم اسلام اور عیسائیت کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بین المذاہب اجلاس حوصلے اور اس بات پر آمادگی کے عکاس ہیں کہ اللہ پر ایمان لوگوں کو جوڑتا ہے اور یہ تقسیم نہیں کرتا ہے اور اختلافات کے باوجود وہ ایک دوسرے کو قریب لاتا ہے اور معاندانہ طرزِ عمل کو شکست دیتا ہے۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین انسانی برادری کے درمیان پْرامن بقائے باہمی ، مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ملاپ کا ایک نمونہ ہے جہاں بہت سوں کو کام کے لیے ایک محفوظ جگہ مل جاتی ہے اور وہ متنوع ماحول میں آزادانہ رہ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کا منتظر ہوں جو رہ تو حال میں رہے ہیں لیکن ان کی نظریں مستقبل پر ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فی صد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی اس ملک کی کل آبادی کا نو فی صد ہیں۔افریقا ، بنگلہ دیش ، بھارت ، پاکستان اور فلپائن سے تعلق رکھنے کیتھولک مسیحی تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعدادیو اے ای میں بہ طور ورکر کام کررہی ہے۔ .

The post پوپ فرانسس یو اے ای کے دورے کے موقع پر تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کے منتظر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صومالیہ : امریکاکا فضائی حملہ،الشباب کے 24 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے افریقی ملک صومالیہ میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چوبیس مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکا نے گزشتہ برس الشباب کے خلاف ایسے پچاس فضائی حملے کیے تھے۔ امریکا ایسے حملے زیادہ تر ڈرون طیاروں کے ذریعے کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کا تعلق جہادی تنظیم الشباب سے تھا۔ افریقہ میں امریکی کمانڈ کے مطابق یہ حملہ حَرن کے علاقے میں کیا گیا ۔ امریکا نے گزشتہ برس الشباب کے خلاف ایسے پچاس فضائی حملے کیے تھے۔ امریکا ایسے حملے زیادہ تر ڈرون طیاروں کے ذریعے کرتا ہے۔

The post صومالیہ : امریکاکا فضائی حملہ،الشباب کے 24 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ،وجہ حکومتی پالیسیاں قرار

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گزشتہ 45 برسوں بعد 2017اور 2018 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ شہری علاقوں میں یہ شرح 7.3 جبکہ دیہی علاقوں میں 5.3 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے معروف اخبارمیں یہ سروے ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے، جب بھارت میں

عام انتخابات ہونے والے ہیں۔سیاستدان اس صورتحال کی وجہ حکومتی پالیسیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ بھارت میں جولائی 2017میں قومی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی تھی۔ بھارت کے معروف اخبارمیں یہ سروے ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے، جب بھارت میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

The post بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ،وجہ حکومتی پالیسیاں قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں حوثیوں کی جیلوں میں وحشیانہ تشدد کا بیان

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حوثی ملیشیا پر بڑے جرائم کے ارتکاب اور اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں مخالفین کے ساتھ سیاسی حساب چکانے کے واسطے عدلیہ کو استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں، ان میں بعض کارستانیاں جنگی جرائم کی حدوں تک پہنچی ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر

جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے مخالف مردوں اور خواتین کے خلاف کارروائیوں میں جبری روپوشی اور قید خانوں میں بدترین تشدد شامل ہے۔ تشدد میں کئی گھنٹوں تک چھت سے الٹا لٹکانا، جسم کے حساس مقامات پر گھونسے اور لاتیں برسانا اور آبرو ریزی کی دھمکیاں اہم ترین ہیں۔تنظیم کی رپورٹ میں ایک خاتون اور دو مردوں کا کیس مذکور ہے جن کو جبری طور پر غائب کیا گیا ۔ انہیں صنعاء کی ایک عدالت میں ظلم سے بھرپور قانونی کارروائی کے ذریعے موت کی سزا سنائی گئی ، اور اس سے قبل انتہائی ناروا برتاؤ کا نشانہ بنایا گیا۔صنعاء میں حوثیوں کے زیر کنٹرول فوجداری عدالت نے بدھ کے روز ایک خاتون اور دو مردوں کو موت کی سزا سنائی جن کے نام اسماء العمیسی ، سعید الرویشد اور احمد باوزیر ہیں۔ ان کے علاوہ چوتھے ملزم ماطر العمیسی کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ اسماء العمیسی کے والد ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک سینئر خاتون مشیر راویہ راجح نے کہاکہ ایسے میں جب کہ یمن میں مسلح تنازع جاری ہے، اسماء العمیسی اور تین دیگر ملزمان کے خلاف جابرانہ عدالتی کارروائی کے ذریعے فیصلہ سنایا جانا حوثیوں کی جانب سے سیاسی حساب چکتا کرنے کے واسطے عدلیہ کے استعمال کے سوا کچھ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی بین الاقوامی قانون کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے بعد عمل میں آئی جن میں بعض پامالیاں جنگی جرائم کی حد تک پہنچی ہوئی ہیں۔ ملزمان کو جبری روپوشی کا سامنا کرنا پڑا، انہیں بیرونی دنیا سے الگ تھلگ رکھا گیا اور خفیہ طور پر ادھر سے ادھر منتقل کیا گیا۔ عدالتی کارروائی کے آغاز سے قبل انہیں ابتر حالات میں قید رکھا گیا۔ انہیں مال کے واسطے بلیک میل بھی کیا گیا۔ انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا

گیا جن میں وکیل سے رابطہ اور گھر والوں سے ملاقات شامل ہے۔ملزمان میں سے تین افراد کو اکتوبر 2016 میں صنعاء میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔ حالات نے اس وقت مزید سنگینی اختیارکر لی جب حوثی حکام نے اسماء العمیسی کے شوہر پر القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے کا

الزام عائد کرتے ہوئے ان افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔تینوں مردوں کو آٹھ ماہ کے قریب کرمنل انویسٹی گیشن کی عمارت کے ایک حصے میں رکھا گیا جو خفیہ جیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسمائی العمیسی دو ماہ تک یہاں رہی اور پھر اسے حوثیوں کے زیر کنٹرول مرکزی جیل منتقل کر دیا گیا۔

The post ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں حوثیوں کی جیلوں میں وحشیانہ تشدد کا بیان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انڈونیشیا : انتہائی ناپسندیدہ بُو والا پھل بھاری قیمت میں فروخت

جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا کے جنوبی علاقے میں مشہور پھل دوریان کے دو دانے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوئے۔ دو میں سے ہر ایک دانے کی قیمت ہزار ڈالر تھی جو ملک میں کم سے کم اجرت سے تقریبا آٹھ گنا زیادہ بنتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دل چسپ بات یہ ہے کہ پھلوں کا بادشاہ کہلانے والا دوریان پھل انتہائی خوش ذائقہ ہوتا ہے مگر اس کی بْو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا کے حصے میں انتہائی مقبول پھل ہے۔ مستطیل شکل میں ہونے کی صورت میں یہ چند ڈالروں میں فروخت ہوتا ہے۔

تاہم بیضوی شکل میں ہونے پر اس کی قیمت انتہائی بلند ہو جاتی ہے۔کچھ یہ ہی معاملہ مغربی صوبے جاوا کے علاقے تاسکیمالایا کی ایک دکان پر فروخت ہونے والے دو دوریان کا بھی رہا جہاں ایک دوریان کی قیمت 990 ڈالر کے مساوی تھی۔ یہ دوریان جے کوئن قسم سے تعلق رکھتے تھے جو کہ نادر اور امتیازی نوعیت کے ذائقے کی حامل قسم شمار ہوتی ہے۔اس خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے ردود عمل سامنے آئے۔ ایک شخص نے انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ اتنی زیادہ قیمت ہول ناک ہے۔

The post انڈونیشیا : انتہائی ناپسندیدہ بُو والا پھل بھاری قیمت میں فروخت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران کاکاروباری ادائیگیوں کے لیے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم

تہران/واشنگٹن (این این آئی)ایران کی حکومت نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دباؤ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی حکومت کے ایک ترجمان نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم

کیا ۔ ادھر امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں جرمنی، فرانس اور برطانیہ نیایران کے ساتھ کاروبار اور رقوم کے لین دین کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کمپنی ایک ایسی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی، جو سخت امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپینوں کے ایران کے ساتھ کاروبار کو ممکن بنائے گی۔

The post ایران کاکاروباری ادائیگیوں کے لیے نئے یورپی نظام کا خیرمقدم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونم کپور نے فلم’ ’منا بھائی تھری‘‘ کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے معروف فلم سیریز ’منا بھائی تھری‘ میں کام کرنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔کئی دنوں سے بالی ووڈ میں ایک بار پھر منا بھائی تھری بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، فلم میکرز کی جانب سے اسکرپٹ پر باقاعدہ کام جاری ہے۔

جس کی تصدیق فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے بھی کی تھی۔فلم کے پروڈیوسر نے سونم کپور کی اداکاری سے متاثر ہو کر انہیں اس فلم میں شامل کرنے پر نظر ثانی شروع کردی ہے لیکن اداکارہ نے اس فلم میں شامل ہونے کی انوکھی شرط رکھ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ’منا بھائی تھری‘ میں شامل کیے جانے کی خبر پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت یہ فلم کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط یہ ہے کہ مجھے اس فلم میں مرکزی کردار دیا جائے اور دوسری بات یہ کہ فلم کا نام ’منا بھائی‘ سے تبدیل کرکے ’منی بین ‘ رکھا جائے۔سونم کپور نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میں سال میں ایک فلم کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ سال دو سال سے مجھے کیا ہوا مجھے نہیں پتا لیکن اب میں جس فلم میں بھی کام کروں گی اس میں صرف مرکزی کردار ہی ادا کروں گی۔واضح رہے کہ سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم منا بھائی 2003ء میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کے بعد فلم کا پہلا سیکوئل 2006ء میں ریلیز ہوا تاہم طویل عرصے بعد فلم کا دوسرا سیکوئل سنیما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے۔

The post سونم کپور نے فلم’ ’منا بھائی تھری‘‘ کے لیے انوکھی شرط رکھ دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فاطمہ ثناء شیخ کا شوٹنگ کے دوران بیگانوں کی بارات میں ہلہ گلہ

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے سڑک پر شوٹنگ کے دوران پاس سے گزرتی بارات میں جاکر ہلا گلہ شروع کردیا پہچانے جانے پر لوگ حیران رہ گئے۔بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ان دنوں معروف ہدایت کار انوراگ باسو کی زیر تکمیل فلم میں راجکمار راؤ کے ہمراہ شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے ’بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘ کی مثال کو حقیقی طور پر پیش کردیا۔اداکارہ کی ایک فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں جاری ہے شیڈول کے حساب سے

اس دن فلم کی شوٹنگ سڑک پر تھی۔ وقفے کے دوران فاطمہ کو پتا چلا کہ یہاں سے ایک بارات گزر رہی ہے۔فاطمہ ثناء اْس وقت شوٹنگ کی وجہ سے ساڑھی زیب تن کیے ہوئی تھیں لہذا وہ بغیر کسی جھجھک کے گزرتی ہوئی بارات میں شامل ہوگئیں اور باراتیوں کے ساتھ ہلا گلہ کرتی رہیں۔فاطمہ ثنا نے اْس وقت تک یہ موج مستی جارہی رکھی جب تک باراتی انہیں پہچان نہ گئے۔ پہچانے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں بعدازاں اداکارہ خاموشی سے شوٹنگ کی جگہ واپس آگئیں۔

The post فاطمہ ثناء شیخ کا شوٹنگ کے دوران بیگانوں کی بارات میں ہلہ گلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس وقت سب سے بڑی سپراسٹار

نیویارک (این این آئی)ایک زمانہ تھا جب دی راک کو موسٹ الیکٹریفائنگ مین ان اسپورٹس انٹرٹینمنٹ کہا جاتا تھا مگر اب یہ اعزاز ایک خاتون ریسلر کے پاس جاچکا ہے۔محض ایک سال سے بھی وقت کے دوران بیکی لنچ ایک عام ریسلر سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس وقت سب سے زیادہ کامیاب

اور مقبول ترین سپراسٹار بن چکی ہیں۔ان کے نمایاں سرخ بال اور انداز سے واضح ہوتا ہے کہ بیکی لنچ دیگر سے مختلف ریسلر ہیں۔32 سالہ بیکی لنچ کا اصل نام ربیکا کوین ہے جو 15 سال کی عمر سے پروفیشنل ریسلنگ کا حصہ ہیں۔ان کا پلا رنگ نیم ربیکا نوکس تھا اور شمالی امریکا، یورپ اور آئرلینڈ میں ایک آزاد ریسلر کے طور پر پر کام کرتی رہیں، جس کے بعد وہ ایلیٹ کینیڈین چیمپئن شپ ریسلنگ کا حصہ بنیں اور 2005 میں سپرگرز چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اگلے سال سر کی سنگین انجری کے باعث جو کہ کیرئیر کا اختتام کا باعث بن سکتی تھی، انہیں وقفہ لینا پڑا اور 6 سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی۔2013 میں بیکی لنچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کیا اور پرانے نام چھوڑ کر نئے نام کے ساتھ ریسلنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔اپنے لباس کا ڈھنگ، بولنے کا انداز اور مخصوص دآ سب پہلے سے مختلف اور ان کی شخصیت سے مطابقت رکھتے تھے۔نومبر 2018 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی بیک اسٹیج سیکیورٹی نے بیکی لنچ کو رونڈا روسی سے دور رہنے کا حکم دیا کیونکہ خطرہ تھا کہ ریورس آرم بار سے وہ را ویمن چیمپئن کی ہڈیاں نہ توڑ دیں۔مگر کچھ لمحے بعد وہ رنگ میں گئیں اور 7 حریف ریسلر کا سامنا کیا جس کے بعد وہاں متعدد خواتین ریسلرز ایک دوسرے سے لڑنے لگیں۔جب شو کا اختتام ہوا تو بیکی لنچ کا چہرے پر خون بہہ رہا تھا اور ایک مسکراہٹ موجود تھی جسے اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ عہد کے چند اہم ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔بیکی لنچ کی بے خوف فطرت کے باعث لوگ ان کا موازنہ ماضی کے لیجنڈ ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن اور موجود یو ایف سی لائٹ ویٹ کونر میکگریکور سے کرتے ہیں۔

The post ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس وقت سب سے بڑی سپراسٹار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارہ ریکھا کیلنڈر پر امیتابھ کی تصویر دیکھ کردور بھاگ گئی

ممبئی (این این آئی )مشہور ہندوستانی فلم امراؤ جان ادا میں امراؤ جان کا کردار ادا کرکے امر ہوجانے والی 80کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا نے اپنے محبو ب امیتابھ کی تصویر کو دیکھ کر ایسی مزاحیہ حرکت کی جس نے انہیں پھر سے سب کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔

بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلنڈر لانچ کیاتوحسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی ، ان میں ریکھا بھی شامل تھیں ، کیلنڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لئے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلنڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کا یہ عمل دیکھ کر تقریب کے شرکاء ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔واضح رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ نے جیا سے شادی کرلی اورامیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے ملنے سے کتراتے ہوئے نظر آئے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ نے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی تھی۔

The post اداکارہ ریکھا کیلنڈر پر امیتابھ کی تصویر دیکھ کردور بھاگ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی اور ڈرائیور پر تشدد، ایف آئی آر درج

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹھی اپنے ڈرائیور کے ساتھ ممبئی کے ویویانا مال جارہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 3 لڑکوں نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ جب ڈرائیور نے کار سے اتر کر ان لڑکوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو تینوں لڑکوں نے ڈرائیور کو بری طرح سے

پیٹنا شروع کردیا۔ جب کہ شمیتا کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیچ سڑک پر گالیاں دیں۔شمیتا شیٹھی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے اوران کے ڈرائیور پر تشدد کرنے والے تینوں لڑکوں کے خلاف رابوڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے تینوں نامعلوم لڑکوں کے خلاف سیکشن 279، 323، 504، 506، 427 اور34 کے تحت کیس درج کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

The post شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی اور ڈرائیور پر تشدد، ایف آئی آر درج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پریانکا چوپڑا متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی سیکریٹری بننے کو تیار

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے فوری بعد نئی ہولی وڈ فلم سائن کرلی۔پریانکا چوپڑا حال ہی میں ایلن ڈی جینرس کے شو پر جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی چوتھی ہولی وڈ فلم کا اعلان کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ نیٹفلکس کی سیریز ’وائلڈ وائلڈ کنٹری‘ پر مبنی ہولی وڈ فلم بنائی

جارہی ہے جس کو وہ پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری کرتی بھی نظر آئیں گی۔بیری لیونسن کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی زندگی پر بنائی جارہی ہے۔پریانکا نے ایلن کو بتایا کہ وہ اس فلم میں متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی سیکریٹری ایم آنند شیلا کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

The post پریانکا چوپڑا متنازع ہندو گرو رجنیش اوشو کی سیکریٹری بننے کو تیار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بالی ووڈ اداکار راہول ڈکشٹ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

ممبئی(این این آئی) اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز گھر سے اْن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح

5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانے آتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیا تھا۔

The post بالی ووڈ اداکار راہول ڈکشٹ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا

ممبئی(این این آئی) شادی کے متعلق درجنوں کیا سینکڑوں لطیفے مشہور ہیں اور لوگ ان میں نت نیا اضافہ کرتے رہتے ہیں اور لوگ ان سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشمیتا سین، جو تمام عمر شادی سے دور بھاگنے کے بعد بالآخر خود سے کئی سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کی محبت میں گرفتار ہیں اور دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ دنوں سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کے متعلق ایک

لطیفہ سنایا جس کا مقصد شادی روہمن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔سشمیتاسین نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’جس شخص نے بھی شادی ایجاد کی وہ کوئی بہت نامعقول انسان تھا۔ میں ’تم‘ سے محبت کرتی ہوں اور اس معاملے میں حکومت کو بھی ملوث کرنے جا رہی ہوں تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ جا سکو۔‘‘سشمیتا سین نے تو ازراہِ مذاق یہ بات کہی لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اسے سنجیدہ لے لیا اور اداکارہ کو کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔ دیپالی داس نامی لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’شادی ذاتی پسند و ناپسند کا معاملہ ہے۔

The post شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سونم کپور کا کھل کر بولنے سے گریز

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چوٹی کے ہدایت کاروں میں شمار ہونے والی راج کمار ہرانی پر کچھ ہفتے قبل ایک خاتون فلم ہدایت کار نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ راج کمار ہرانی نے انہیں 2018 میں آنے والی فلم

’سنجو‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک سے زائد بار ہراساں کیا۔خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ جن دنوں راج کمار ہرانی نے انہیں ہراساں کیا۔ ان دنوں وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے مجبور تھیں اور نوکری کو کھونا نہیں چاہتی تھیں، اس لیے وہ خاموش رہیں۔ساتھ ہی خاتون نے بتایا تھا کہ سنجو کے ریلیز ہوتے ہی انہوں نے اس معاملے کی شکایت ’سنجو‘ کے شریک پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا اور فلم کے لکھاری سمیت راج کمار ہرانی کے قریبی افراد کو ای میل کے ذریعے کی تھی۔ودھو ونود چوپڑا اور فلم کے لکھاری نے بعد ازاں خاتون کی شکایتی ای میل موصول ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔راج کمار ہرانی نے شروع سے ہی ان الزامات کو مسترد کیا اور الزامات کو اپنے خلاف ایک سازش قرار دیا۔تاہم الزامات سامنے آنے کے بعد راج کمار ہرانی کا نام آنے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے پوسٹر سے ہٹادیا گیا، وہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر تھے۔ساتھ ہی اطلاعات ہیں کہ الزامات کے بعد ان کی آنے والی کامیڈی فلم ’منا بھائی تھری‘ کی تیاری بھی فی الحال منسوخ کردی گئی۔جہاں خود راج کمار ہرانی نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، وہیں ان کے حق میں دیگر بولی وڈ شخصیات بھی سامنے آئی تھیں۔راج کمار ہرانی کے حق میں اداکار عمران ہاشمی، اداکارہ دیا مرزا، فلم ساز بونی کپور اور اداکار ارشد وارثی سمیت دیگر افراد بھی بیان دے چکے ہیں۔اتفاق کی بات یہ ہے کہ راج کمار ہرانی پر الزام لگانے والی خاتون کی مدد میں کسی نے بھی بیان نہیں دیا اور نہ ہی بولی وڈ کی اداکارائیں ان کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔دیا مرزا کی طرح اب سونم کپور نے راج کمار ہرانی کے خلاف کھل کر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ وقت آنے پر بات کریں گی۔ سونم کپور نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش سامنے آنے سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

The post خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سونم کپور کا کھل کر بولنے سے گریز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کھانے کے بعد اکثر افراد کو غنودگی کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ دوپہر اور رات کو ذہنی طور پر مکمل بیداری اور متحرک ہونے کے باوجود کھانے کے بعد اچانک طبعیت سست اور غنودگی چھانے لگتی ہے؟ اگر آپ کو ایسا احساس ہوتا ہے تو آپ تنہا نہیں درحقیقت لاکھوں کروڑوں افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے جسے طبی زبان میں فوڈ کوما بھی کہا جاتا ہے جس کا سامنا مختلف جانوروں کو بھی ہوتا ہے۔

مگر اس کی وجہ کیا ہے؟ اب سائنسدانوں کے خیال میں انہوں نے جواب ڈھونڈ لیا ہے۔ امریکا کے اسریپپس ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانوں سمیت مختلف جانداروں میں سامنے آنے والا یہ رویہ عندیہ دیتا ہے کہ اس حوالے سے ضرور کچھ خاص ہے۔ محققین کے خیال مں انسانوں سمیت دیگر جانداروں میں ایک مخصوص سگنل بلٹ ان ہوتے ہیں جو بھوکا ہونے پر انہیں بیدار اور الرٹ رکھتے ہیں۔ یہ سگنل لوگوں کو کوراک کی تالش میں مدد دیتے ہیں مگر جب کوئی پیٹ بھر کر کھالیتا ہے تو یہ سگنل غائب ہوجاتے ہیں اور اس کی جگہ تھکاوٹ اور غنودگی لے لیتی ہے۔ کچھ ماہرین کے خیال میں اس کی وجہ کھانے کے بعد دوران خون میں آنے والی تبدیلیاں ہیں، کیونکہ کھانے کے بعد چھوٹی آنت میں دوران خون ڈرامائی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ جب معدے میں خون کا دورانیہ ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑھتا ہے تو دماغ کی جانب یہ شرح سست ہوجاتی ہے جس سے دماغی غنودگی محسوس کرنے لگتا ہے۔ ماضی میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چند مخصوص غذائیں دیگر کے مقابلے میں زیادہ غنودگی طاری کرتی ہیں۔ اسی طرح 2018 کی ایک تحقیق میں دریافت کای گیا کہ جو لوگ سبزیوں اور زیتون کے تیل وغیرہ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، انہیں کھانے کے بعد اس طرح کی غنودگی کا سامنا کم ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذا دن میں غنودگی کا امکان کم کرتی ہے جبکہ زیادہ چربی یا کاربوہائیڈریٹ والی غذاﺅں سے جسمانی گھڑی کا نیند کا ردہم متاثر ہوتا ہے جس سے غنودگی طاری ہونے لگتی ہے۔

The post کھانے کے بعد اکثر افراد کو غنودگی کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ذیابیطس کے شکار پاکستانی افراد کو مدد دینے والی ایپ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جو امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں ان میں ذیابیطس بھی ایک ہے اور حکومتی سروے کے مطابق ملک میں ہر چوتھا شخص اس کا شکار ہے۔ ذیابیطس قابل علاج ہے اور بہتر طرز زندگی اپنانے سے اس سے محفوظ بھی رہا جاسکتا ہے۔ تاہم بہتر طرز زندگی کیسے گزاری جائے اس کا اندازہ زیادہ تر افراد کو نہیں ہوتا۔ لیکن اب پاکستانیوں کو بہتر طرز زندگی

گزارنے کے اصول اور ذیابیطس سے بچاؤ کے ممکنہ طریقہ کار بتانے کے لیے ایک ایپلی کیشن سامنے آئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ذیابیطس کے شکار افراد نہ صرف گھر بیٹھے اپنا ٹیسٹ کر سکیں گے، بلکہ یہ ایپ ان افراد کو بہتر طرز زندگی گزارنے کے اصول بھی بتائے گی۔ پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ایپ تیار کی گئی ہے جی ہاں، کراچی کی کمپنی ’میڈ ورکس‘ نے ایک ایسی ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ تیار کی ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد کو معاونت فراہم کرے گی۔ میڈ ورکس نامی یہ ایپلی کیشن دراصل ’گلوکو سیج‘ نامی ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے، جس سے مریض گھر بیٹھے کہیں بھی اپنا ذیابیطس کا ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیسٹ کرنے والے افراد اپنی رپورٹس آن لائن ڈاکٹرز کو بھیجنے سمیت اپنے کسی بھی دوست کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن اور اسمارٹ کٹ سے ذیابیطس کے شکار افراد اپنے خون کا ٹیسٹ کرنے سمیت ذیابیطس سے متعلق دیگر اہم معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس میں اپنا پروفائل بنا کر اس میں اپنے مرض، اپنے استعمال کی دوائیوں اور ایکسرسائیز کی معلومات شامل کرے تو ایپلی کیشن انہیں رمائنڈر کے ذریعے بر وقت ایکسر سائیز کرنے اور دوا لینے کا پیغام بھی بھیجتی ہے۔ خون ٹیسٹ کے لیے چھوٹے آلے بنائے گئے ہیں ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟ مڈ ورکس کی یہ ایپلی کیشن ایک اسمارٹ کٹ کے ذریعے کام کرتی ہے اور یہ کٹ اب ملک کے مختصر میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ گلوکو سیج کٹ میں ٹیسٹ کے تمام آلے موجود ہیں ایپلی کیشن ٹیسٹ کے نتائج 10 سیکنڈز کے اندر فراہم کرتی ہے اس ایپلی کیشن کی اسمارٹ کٹ کو ’گلوکو سیج‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں خون کے

قطرے نکالنے اور انہیں ٹیسٹ کرنے والے انتہائی چھوٹے آلات سمیت ایک ایسی کٹ بھی ہے جس پر خون کے قطرے رکھے جاتے ہیں۔ اسی کٹ کو کسی بھی اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاسکتا ہے، اس کٹ کے آلات کے ذریعے ہی ایپلی کیشن سے منسلک ہونے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ کٹ پر خون کے قطرے رکھنے کے 10 سیکنڈز کے اندر ہی ایپلی کیشن ذیابیطس کا ٹیسٹ رزلٹ فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی ایپ رزلٹ کو

گرافکس کی شکل میں ظاہر کرتی ہے، جس سے نتائج کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے، تاہم اس ایپ سے منسلک ہونے کے لیے ’گلوکو سیج‘ نامی کٹ کو 2700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ذیابیطس ٹیسٹ کے نتائج پاکستانی طریقہ کار اور ڈیٹا کی مدد سے ہی فراہم کرتی ہے جس سے نتائج کے غلط ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

The post ذیابیطس کے شکار پاکستانی افراد کو مدد دینے والی ایپ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد سے نجات بہت آسان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ پانی پینا چاہتے ہیں مگر گلاس ہاتھ میں لینے کے بعد پتا چلے کہ وہ بہت ٹھنڈا ہے تو اسے پینے کی ہمت نہیں ہوتی؟ یا کچھ ٹھنڈا پینے پر اچانک دانت میں تکلیف کا احساس ہوتا ہے؟ اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو وقت آگیا ہے کہ اپنے منہ کی صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ ٹھنڈا، گرم یا تیزابیت والی اشیا کھانے یا پینے سے دانت میں درد

دانتوں کی حساسیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات چاہتے ہیں؟ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب دانت کے اندر موجود ایک مواد ڈینٹین کی حفاظتی تہہ ختم ہونے لگتی ہے یا اوپری تہہ سیمینٹم میں یہ مسئلہ ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں دانتوں میں موجود اعصاب، ٹھنڈے، گرم اور تیزابی چیزوں کے استعمال پر تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل لیں اور اس سے پندرہ سے بیس منٹ تک کلیاں کریں، جس کے بعد دانتوں پر برش کرلیں۔ یہ عمل روزانہ ایک بار صبح کے وقت دہرائیں۔ ناریل کا تیل سن کردینے کے ساتھ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے دانتوں کا درد کم ہوتا ہے۔ نمک ملے پانی سے کلیاں نمک اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے جو کہ ورم بھی کم کرتا ہے جس سے دانت میں درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک گلاس گرم پانی میں مکس کریں اور اس سے کلیاں کریں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔ دہی دہی دانتوں کی سطح کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور حساسیت کے خلاف مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر دانتوں کی حساسیت کے مسئلے کا سامنا ہے تو روزانہ آدھا باﺅل دہی کھانا عادت بنالیں، اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں۔ امرود کے پتے چند امرود کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر ایک سے 2 منٹ تک

چبائیں اور پھر تھوک دیں۔ یہ عمل دن میں ایک سے دو بار دہرائیں۔ان پتوں میں فلیونوئڈز اور ورم کش اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد میں کمی لاتے ہیں۔ دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں لہسن لہسن کا ایک ٹکڑا لے کر پیس لیں، اس میں چند قطرے پانی اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کریں، اس مکسچر کو متاثرہ دانت پر لگا کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے کلی کرلیں۔ لہسن ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے

جو کہ حساسیت کے باعث ہونے والے دانتوں کے درد کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک بار دہرائیں۔ پیاز پیاز کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر چند منٹ تک چبائیں یا پیاز کا ایک ٹکڑا متاثرہ دانت کے قریب 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پیاز بھی جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو درد اور دانتوں کے گرد ورم کا علاج کرتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

The post دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد سے نجات بہت آسان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا ناشتہ نہ کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تاکہ موٹاپے کا شکار نہ ہوسکیں مگر اب ایک نئی تحقیق میں اس خیال کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ماضی میں طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دن کا آغاز ناشتے سے کرنا دن بھر کھانے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے۔

جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ مگر برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ ‘دن کی سب سے اہم غذا’ ممکنہ طور پر جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں لوگوں کی مدد نہیں کرسکتی۔ محققین نے دریافت کیا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود نہیں جو اس خیال کو سپورٹ کرتا ہو ناشتہ کرنا جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے یا ناشتہ نہ کرنا موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں وہ دن بھر میں زیادہ کیلوریز جزو بدن بناتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے سے دن کے دیگر اوقات میں کھانے کی زیادہ خواہش پیدا نہیں ہوتی۔ اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ناشتہ کرنے اور صحت مند جسمانی وزن کے درمیان تعلق موجود ہے۔ مگر نئی تحقیق کے محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج مشاہداتی ہیں اور ممکنہ طور پر انفرادی طور پر لوگوں کے صحت مند طرز زندگی اور غذائی انتخاب کی عکاسی کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں ناشتہ کرنے والے افراد کے وزن میں آنے والی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں ناشتہ کرنے والے اور ناشتہ نہ کرنے والے شامل کیے گئے تھے، ان کے جسمانی وزن کا جائزہ 24 گھنٹے سے 16 ہفتوں کے دوران لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ناشتہ نہ کرنے والوں کا وزن دوسرے گروپ کے مقابلے میں اوسطاً کچھ کم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناشتہ کرنے والے اور نہ کرنے والوں کے میٹابولک ریٹ میں کوئی نمایاں فرق دریافت نہیں ہوا۔

The post کیا ناشتہ نہ کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کوہ طور سے اترتے ہوئے

کوہ طور مقدس پہاڑ ہے‘ یہ اگر مقدس نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں اس کی قسم نہ کھاتا‘ حضرت موسیٰ ؑ کو دنیا سے پردہ فرمائے تین ہزار دو سو سال ہو چکے ہیں‘ زائرین تین ہزارسال تک کوہ طور پر ننگے پاﺅں آتے رہے‘ سفر انتہائی مشکل اور دشوارہوتا تھا‘ پتھر بھی نوکیلے تھے چنانچہ 99فیصد زائرین کے پاﺅں زخمی ہو جاتے تھے‘ لوگ پہاڑ سے گر بھی جاتے تھے یوں ہر سال سینکڑوں ہزاروں لوگوں کی جان چلی جاتی تھی‘ سو سال قبل عیسائی‘ یہودی اور مسلمان علماءنے تمام زائرین کو جوتوں سمیت پہاڑ پر چڑھنے کی اجازت دے دی یوں یہ سفرنسبتاً آسان ہو گیا‘

دوسرا کمال سینٹ کیتھرائن کے ایک نامعلوم درویش نے کیا‘ اس نے اکیلے پہاڑ تراشا اور زائرین کےلئے سیڑھیاں بنا دیں‘ اس ایک شخص نے 25 سال دن رات محنت کر کے 3750 سیڑھیاں بنائیں‘ میں اللہ کے کرم سے قطب شمالی اور قطب جنوبی جا چکا ہوں اور میں تبت کے ان علاقوں تک بھی پہنچا ہوں جہاں آکسیجن اتنی کم ہوتی ہے کہ ناک اور منہ سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے لیکن آپ یقین کیجئے کوہ طور کی چوٹی پر پہنچنا ان تمام مقامات سے زیادہ مشکل تھا‘ مجھے درمیان میں محسوس ہوا میں یہاں سے واپس نہیں جا سکوں گا لیکن اللہ تعالیٰ کے کرم سے میں چوٹی پر پہنچا بھی‘ مجھے مقام موسیٰ پر کھڑے ہو کر دعا کی توفیق بھی ہوئی اور میں زندہ سلامت واپس بھی آگیا‘ طور کے مقامی لوگوں نے ہر کلومیٹر بعدپہاڑ پر چائے خانے بنا رکھے ہیں‘ یہ کچے کوٹھے ہیں لیکن یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہیں‘ آخری چائے خانے میں کرائے پر کمبل بھی مل جاتے ہیں‘ لوگ کمبل اوڑھ کر چائے خانے کے کسی کونے میں دبک جاتے ہیں‘ یہ ایک دوسرے کے ساتھ چپک کر بھی بیٹھ جاتے ہیں‘ ہم اس چائے خانے میں داخل ہوئے تو دس بائی پندرہ فٹ کے اس کچے کوٹھے میں پچاس کے قریب لوگ کمبل اوڑھ کر بیٹھے بیٹھے سو رہے تھے‘ اکثریت یورپی زائرین کی تھی‘ وہ یہودی بھی تھے اور عیسائی بھی‘ کمبل اوڑھ کر کوہ طور پر سونے کی روایت یہودی ہے‘ یہ لوگ شادی کے فوراً بعد کوہ طور پر آتے تھے اور اپنی پہلی رات طور کے راستے میں کمبل کے اندر گزارتے تھے‘

ان کا خیال تھا یہ عمل صالح اولاد کےلئے ضروری ہے‘ یہ روایت آج بھی قائم ہے‘ طور کی چوٹی دنیا کا واحد مقام ہے جہاں تینوں آسمانی مذاہب کے زائرین اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں‘ یہ وہ مقام ہے جہاں کوئی بندہ رہتا ہے اور نہ کوئی بندہ نواز لیکن جوں جوں سورج چڑھتا جاتا ہے اور لوگ طور سے نیچے اترتے جاتے ہیں‘ یہ توں توں یہودی‘ عیسائی اور مسلمان ہوتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ طور کے دامن میں سینٹ کیتھرائن پہنچ کریہ دوبارہ ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں‘ یہ صرف کوہ طور کی برکت ہے‘ تینوں مذاہب کے درمیان موجود دیواریں گرجاتی ہیں اور اللہ کے بندے صرف اللہ کے بندے بن جاتے ہیں۔

ہمارا واپسی کا سفر چڑھائی سے زیادہ مشکل تھا‘ ہم کھلی آنکھوں سے خطرناک سیڑھیاں اور ہولناک گھاٹیاں دیکھ رہے تھے اور ہر بار رک رک کر یہ سوچتے تھے کیا کل رات ہم اس مقام سے بھی گزرے تھے اور یہ سوچ کر ہماری روح تک کانپ جاتی تھی‘ پورے پہاڑ پر گھاس کا پتا تک نہیں تھا‘ کوئی پرندہ اور کوئی جانور بھی نہیں تھا اور پانی کا کوئی چشمہ بھی نہیں‘ سورج براہ راست طور پر دستک دے رہا تھا‘ صبح آٹھ بجے بھی گرمی ناقابل برداشت تھی‘ ہم جیکٹس اور مفلر اتارتے چلے جا رہے تھے‘

مقامی لوگوں نے بتایا کوہ طور کا سیزن نومبر میں شروع ہوتا ہے اور اپریل میں ختم ہو جاتا ہے‘ باقی چھ ماہ رات کے وقت بھی ناقابل برداشت گرمی ہوتی ہے‘ پہاڑوں پر چڑھائی مشکل ہوتی ہے اور اترائی مشکل ترین‘ کوہ طور دنیا کے تمام پہاڑوں سے اس معاملے میں بھی آگے ہے‘ اس کی اترائی گھٹنوں اور کمر کا سیدھا سادہ قتل ہوتاہے لہٰذا ہم جب نیچے سینٹ کیتھرائن پہنچے تو ہمارے جسم کے تمام جوڑ پلاسٹک کے پائپ کی طرح کھوکھلے ہو چکے تھے‘ ہم اٹھتے تھے توکڑک کی آواز آتی تھی اور بیٹھتے تھے تو اندر ٹھک ٹھک ہوتی تھی‘

یہ احساس ہمارے بدن میں ابھی تک موجود ہے‘ ہم کوہ طور مصر میں چھوڑ آئے لیکن اس کی یادیں اور اس کا درد پوری زندگی ہمارے جسم میں زندہ رہے گا۔سینٹ کیتھرائن کوہ طور کے دامن میں ہے‘ یہ درگاہ چوتھی صدی عیسوی میں عیسائی پادریوں نے بنائی‘ حضرت موسیٰ ؑ پر پہلی وحی یہاں اتری تھی‘ آپ آگ لینے کےلئے یہاں پہنچے تھے‘ وہ جھاڑی آج تک قائم ہے جس میں آپ کو آگ دکھائی دی تھی‘ آپ نے جہاں اللہ کے حکم پر جوتے اتارے تھے وہ بھی موجود ہے‘

انتظامیہ نے وہاں لکڑی کی رکاوٹ لگا کر راستہ بند کر دیا ہے‘ لوگ اس سے آگے نہیں جا سکتے‘ سامنے پتھر کا پلیٹ فارم ہے اور پلیٹ فارم کے اندر سے وہ جھاڑی باہر لٹک رہی ہے جہاں سے حضرت موسیٰ ؑکو ندائے خداوندی سنائی دی تھی‘ یہ جھاڑی 33 سو سال سے ہری بھری ہے‘ نباتات کے ماہرین نے اس کے مختلف حصے دنیا کے مختلف خطوں میں بونے کی کوشش کی لیکن یہ ناکام رہے‘ یہ دنیا کی کسی زمین پر کاشت نہ ہو سکی‘ آخری کوشش میں اس کا بیج جھاڑی سے چند فٹ کے فاصلے پر بودیا گیا‘

بیج سے پودا نکلا لیکن وہ جھاڑی سے بالکل مختلف تھا‘ نباتاتی سائنس دانوں نے اس کے بعد جھاڑی کو معجزہ تسلیم کر لیا اور مزید کوشش ترک کر دی‘ یہودی تین ہزار سال سے جھاڑی کی زیارت کےلئے یہاں آ رہے ہیں‘ قریب ہی حضرت موسیٰ ؑ سے منسوب کنواں بھی ہے‘ مقامی لوگ اسے وہ کنواں کہتے ہیں جہاں حضرت موسیٰ ؑ حضرت شعیب ؑ کی صاحبزادیوں سے ملے تھے لیکن یہ درست نہیں کیونکہ یہ ملاقات مدائن میں ہوئی تھی اور مدائن اردن میں سعودی عرب کی سرحد پر واقع تھا‘

حضرت شعیب ؑ کا مزار اور مسجدبھی اردن میں ہیں‘ سینٹ کیتھرائن سے ذرا سے فاصلے پر حضرت ہارون ؑ کا مزار بھی موجود ہے لیکن مجھے یہ مزار بھی درست نہیں لگتا‘ حضرت ہارون ؑ کا انتقال اردن میں ہوا تھا اور وہ پیٹرا کے قریب جبل ہارون پر مدفون ہوئے‘ حضرت موسیٰ ؑ تورات ملنے کے بعد کوہ طور سے واپس تشریف لائے‘ سامری جادوگر اور اس کے بچھڑے کا واقعہ پیش آیا‘ بچھڑا چٹان میں اتر گیا‘ چٹانوں میں آج تک بچھڑے کے آثارموجود ہیں اور آپ اس کے بعد حضرت ہارون ؑ اور بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر فلسطین کی طرف نکل گئے‘

حضرت ہارون ؑ دوران سفر پیٹرا کے قریب وصال فرما گئے جبکہ حضرت موسیٰ ؑ نے بحرمردار (ڈیڈ سی) کے قریب کوہ نبو کے قریب وصال فرمایا چنانچہ میرے خیال میں سینٹ کیتھرائن اور گاﺅں طور میں حضرت ہارون ؑ سے منسوب مزار درست نہیں‘ باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے‘ کوہ طور کی اترائی میں حضرت الیاس ؑ سے منسوب غار بھی موجود ہے‘ یہ طور پر واحد جگہ ہے جہاں دو قدیم درخت ہیں‘ یہ غار اور درخت طور سے اترتے ہوئے صاف دکھائی دیتے ہیں‘ حضرت الیاس ؑ بنی اسرائیل سے تعلق رکھتے تھے‘

قرآن مجید نے انہیں الیاس جبکہ بائبل نے ایلیا کے نام سے مخاطب کیا‘ آپ بعلبک شہر کے رہنے والے تھے‘ یہ شہر لبنان میں شام کی سرحد پر واقع ہے‘ حضرت ابراہیم ؑ نے بھی اس شہر میں قیام کیا تھا‘ اہل شہر بعل نام کے بت کی پرستش کرتے تھے‘ بت 60 فٹ بلند تھا اور سونے کا بنا ہوا تھا‘ یہ شہر بعد ازاں حضرت سلیمان ؑ نے حق مہر میں ملکہ بلقیس کو دے دیا تھا‘ حضرت الیاس ؑ کا مزار بعلبک میں ہے‘ آپ اپنی قوم سے تنگ آ کر کوہ طور تشریف لے آئے تھے‘ آپ نے یہاں قیام بھی فرمایا اور اعتکاف بھی‘

آپ واپس بعلبک تشریف لے گئے لیکن آپ کا غار آج بھی برکتوں کا مرکز بن کر کوہ طور کی اترائیوں پر موجود ہے اور اہل ایمان یہاں کھڑے ہو کر دعا بھی کرتے ہیں‘ آپ سینٹ کیتھرائن میں بھی تشریف لائے تھے لیکن یہ مقام اس وقت تک چرچ نہیں بنا تھا‘ یہ محض ایک چٹان اور برننگ بش تک محدود تھا‘ آپ نے جہاں قیام فرمایا تھا وہاں بعد ازاں چرچ بن گیا‘ یہ چرچ آپ کی یادگار ہے‘ ہم وہاں پہنچے لیکن میں ساتھیوں کی تھکاوٹ کی وجہ سے مقام الیاس اور اس چرچ کے بارے میں انہیں نہ بتا سکا‘

سینٹ کیتھرائن میں نبی اکرم سے منسوب وہ خط بھی موجود ہے جس پر آپ نے اپنے دست مبارک کا نشان لگا کر عیسائی کمیونٹی کو قیامت تک جان‘ مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کی گارنٹی دی تھی‘ آپ کے آخری ایام میں سینٹ کیتھرائن کے عیسائی پادری مدینہ منورہ آئے‘ آپ نے ان کی میزبانی فرمائی‘ وہ واپس جانے لگے تو آپ نے فرمایا‘ میری‘ میرے ساتھیوں اور میری امت کی طرف سے قیامت تک آپ کی جان‘ مال اور عبادت گاہیں محفوظ ہیں‘ پادریوں نے عرض کیا‘ آپ یہ عہد نامہ تحریر فرما دیں‘ آپ نے عہدنامہ لکھوایا اور اپنے دست مبارک کا نشان لگاکر ان کے حوالے کر دیا‘

عہدنامے کی کاپی آج تک سینٹ کیتھرائن میں موجود ہے‘ میں دوسری مرتبہ وہاں پہنچا‘ رسول اللہ ﷺ کے عہدنامے سے اپنی گناہ گار آنکھوں کو وضو کرایا اور آنسو سنبھالتا سنبھالتا باہر آ گیا‘ باہر سینٹ کیتھرائن کے سامنے کوہ طور رنگ بدل رہا تھا‘ سرخی سیاہی میں ڈھل رہی تھی‘ اللہ تعالیٰ کی تجلی آج بھی موجود تھی اور ہر رگ سنگ سے جھانک کر کہہ رہی تھی‘ بے شک اکبر صرف اور صرف اللہ ہے اور وہ اگر آپ کے ساتھ ہے تو پھر کوئی غم‘ کوئی تاسف نہیں‘ یہ دنیا‘ مصیبتوں کا یہ گھر جنت سے کم نہیں‘ میں نے ایک لمبا سانس لیا‘ اللہ کا شکر ادا کیا اور ہوٹل کی طرف روانہ ہو گیا۔

The post کوہ طور سے اترتے ہوئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم اورنگزیب کا نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آمد کا منفرد انداز،جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا

لاہور( آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دن مسلم لیگ ن کے دیگر کارکنان اور پارٹی رہنماوں کا بھی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نواز شریف سے ملاقات کے لیے رکشے پر کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔

مریم اورنگزیب رکشہ پر کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو میڈیا نے بھی ان کے الگ انداز کو خوب کوریج دی۔مریم اورنگزیب کی رکشے میں بیٹھے ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ جیل کے باہر نواز شریف سے ملاقاتیوں اور کارکنان کا رش رہا اور اس صورتحال کے پیش نظر مریم اورنگزیب نے جیل پہنچنے کے لیے رکشے کا سہارا لیا تاکہ وہ اپنے قائد سے ملاقات کر سکیں۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا دن تھا۔ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر بھی پارٹی قائد سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ اپنے قائد سے ملنا ہر انسان اور کارکن کا آئینی حق ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ اپنا کام کرے اور سیاسی انتقام نہ لے۔اس کے علاوہ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی بھی کوٹ لکھپت جیلپہنچے۔ جیل کے باہر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد کو غلط طریقے سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دن مسلم لیگ ن کے دیگر کارکنان اور پارٹی رہنماوں کا بھی کوٹ لکھپت جیل آمد کا سلسلہ جاری رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نواز شریف سے ملاقات کے لیے رکشے پر کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔

The post مریم اورنگزیب کا نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آمد کا منفرد انداز،جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سول نافرمانی ،لوگوں کو ٹیکس ادا نہ کرنے اور پارلیمنٹ کا دروازہ توڑنے پر نااہلی ،فیصلے کی گھڑی آگئی، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور( آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر ریمارکس دیئے ہیں کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں. لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لائرز فانڈیشن کی دائر متفرق درخواست پر سماعت کی.دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا.

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متفرق درخواست کو اصل کیس کے ساتھ مارچ میں سنیں گے، جس پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے.عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ اس بات کا فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے کہ لارجر بینچ بنانا ہے یا نہیں.خیال رہے کہ لائرز فانڈیشن کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا. درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا تھا کہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جبکہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے.عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، انہوں نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کی. درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل قرار دے اور اس کے ساتھ یہ استدعا بھی کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم بھی جاری کرے.خیال رہے کہ 21 جنوری 2019 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ آئندہ ایسی درخواست کی گئی تو جرمانہ کریں گے. مذکورہ درخواست حافظ احتشام کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے جولائی 2018 کے انتخابات سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

The post سول نافرمانی ،لوگوں کو ٹیکس ادا نہ کرنے اور پارلیمنٹ کا دروازہ توڑنے پر نااہلی ،فیصلے کی گھڑی آگئی، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ، حکومت نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قیمت میں کمی کردی ،خطرناک انتباہ کردیاگیا

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ مستقل بڑھا جارہاہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔مصنوعی تبدیلی وہ ہوتی ہے جو ایک سال کیلئے ہوتی ہے ، پانچ سال کیلئے نہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ہماری شرح نمومزید بہتر ہوئی تھی، مصنوعی تبدیلی وہ ہوتی ہے جو ایک سال کیلئے ہوتی ہے ، پانچ سال کیلئے نہیں ہوتی۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ

مستقل بڑھتاجارہاہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قیمت میں کمی کردی ، اس کے اثرات عوام نے روز بھگتنے ہیں جو آتے رہیں گے ، حکومت کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے جوملا ہے اس کو آگے لیکر چلے۔انہوں نے کہا کہ جو احتجاج تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا تھا ، ہم نے اپوزیشن میں آکر اس احتجاج کا دسواں حصہ بھی نہیں کیا ، روپے کی قدر میں کمی سے حج اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔

The post کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ، حکومت نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قیمت میں کمی کردی ،خطرناک انتباہ کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

5 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سانحہ ساہیوال سے متعلق بڑامطالبہ کردیا 

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشنل کمیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں 5 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشنل کمیشن بنانے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے تحقیقات مثبت انداز

میں آگے برھ رہی ہیں اگر تحقیقات میں مسئلہ ہوا تو پھردیکھیں گے انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پرہم 5 اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر چکے ہیں 2 افسران کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی کر رہے ہیں واقع میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے سانحہ ساہیوال سے متعلق 2 روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا انہوں نے کہا کہ لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم دیں گے۔

The post 5 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سانحہ ساہیوال سے متعلق بڑامطالبہ کردیا  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے، سیدھی گولیاں برسانے کے احکامات سی ٹی ڈی کو کس سے ملے تھے؟رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے۔ سانحہ کے مقتولین پر سیدھی گولیاں برسانے کے احکامات سی ٹی ڈی کو آوپر سے ملے تھے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے

تمام شواہد ختم کر دئیے جس سے سانحہ کے متاثرین کو انصاف ملتا دیکھائی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کوتاہی پر پڑدہ ڈالنے کے لئے جو مرضی کر لے مگر اپوزیشن سانحہ کے متاثرین کو انصاف دلوا کر رہے گی انہوں نے کہا کہ پنڈی کے جھوٹے مداری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے دے وہ اسکی اصلیت سب کے سامنے رکھ دئے گئے۔

The post سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے، سیدھی گولیاں برسانے کے احکامات سی ٹی ڈی کو کس سے ملے تھے؟رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز شریف پریشان نہ ہوں ،پی اے سی میں لڑنے نہیں بلکہ کس لئے آرہا ہوں؟ شیخ رشید نے پیغام دے دیا

اسلام آباد( آن لا ئن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں، پی ا ے سی میں آنے پر شہباز شریف پر یشان نا ہو ں میں کسی سے لڑنے نہیں کمیٹی میں بیٹھنے کے آداب سکھا نے آ رہا ہو ں میرے تجربے کو کو ئی شکست نہیں دے سکتا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کی ہمت ہے کہ وہ ان حالات میں دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں،

ملکی خزانے کو دس سال میں تباہ و برباد کردیا گیا ان مسائل کے باو جو د وزیر اعظم اپنے پڑوسی ممالک سے مد د لے کر آئی ایم ایف کا پر یشر کم کر رہا ہیں تاکہ آئی ایم ایف ہمیں اس شکنجے تک نا لے کر جا ئیں جہا ں غریب عوام کی چیخیں نکلیں ۔شیخ رشید نے شہباز شریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا، ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس آدمی پر 56 کمپنی، نندی پور، قائداعظم سولر کا کیس ہو وہ کیسے کسی کا احتساب کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پر وزیراعظم نے قانونی رائے لی ن لیگ کی حکومت میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر رہا،سب سے پرانا رکن اسمبلی ہوں۔ریاض فتیانہ کی جگہ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر ہونگا۔میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بیٹھوں گا بھی اور بیٹھنے کے آداب بھی سکھاؤں گا،۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اچھی طرح واقف ہوں، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کا آڈٹ میں کروں گا، جو ڈیفالٹ محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 12 فروری تک ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا جائے گا جب کہ تھل ایکسپریس بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سال قوم سے 20 ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے تین ٹرینوں کا کرایہ پشاور تا کراچی 1350 روپے ہے، ایم ایل ون اور نالہ لئی بڑے پراجیکٹ ہیں وہ پورے کرنے ہیں،نالہ لئی ایکسپریس وے اور ایم ایل ون میری زندگی کا مقصد ہیں جس دن نالہ لئی ایکسپریس اور ایم ایل ون مکمل ہوا تو میرا مقصد پورا ہو جائے گا اور کوشش ہے کہ ریل رفتار 160 سے 220 کلو میٹر تک ہوجائے

The post شہباز شریف پریشان نہ ہوں ،پی اے سی میں لڑنے نہیں بلکہ کس لئے آرہا ہوں؟ شیخ رشید نے پیغام دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عدالت نواز شریف کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،گورنر پنجاب چودھری سرور نوازشریف کی حمایت میں کھل کربول پڑے

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رہا کر دیتی ہے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہر کام میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہئے،نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے ،اگر عدالت انہیں رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

The post عدالت نواز شریف کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،گورنر پنجاب چودھری سرور نوازشریف کی حمایت میں کھل کربول پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موجودہ اقدامات سے مالیاتی خسارہ کم نہیں ہوگا، حکومت نے منی بجٹ میں کس چیزکونظراندازکیاگیا؟ موڈیز کا حیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد( آن لائن )عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزنے “منی بجٹ”پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہوگا، برآمدات اور مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں اخراجات میں کمی کونظراندازکیاگیااس کے علاوہ محصولات بڑھانے کے اقدامات کوبھی نظرانداز کیاگیا، موڈیز کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے بجٹ خسارہ زیادہ رہے گا،

موجودہ اقدامات سے مالیاتی خسارہ کم نہیں ہوگا،عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے خسارے کاہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019میں خسارہ جی ڈی پی کے 6فیصد رہنے کاامکان ہے ،حکومتی اقدامات سے جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 4اعشاریہ 7 فیصدکے برابررہنے کاامکان ہے ،پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات جاری رہیں گے۔

The post موجودہ اقدامات سے مالیاتی خسارہ کم نہیں ہوگا، حکومت نے منی بجٹ میں کس چیزکونظراندازکیاگیا؟ موڈیز کا حیرت انگیزانکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گرفتار ملزمان کے رشتہ داروں سے ملاقات میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی موجودگی کو لازمی قرار دیدیا ،احکامات جاری

پشاور ( آن لائن)4ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کے رشتہ داروں سے ملاقات میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی موجودگی کو لازمی قرار دیدیا ہے ۔ جبکہ پشاورسمیت صوبے بھر سے شیڈول فورتھ سے34ا فراد کے نام خارج کئے جا رہے ہیں ان افراد کے نام شیڈول فورتھ سے ان کے وفات ہونے کے بعد خارج کئے جا رہے ہیں شیڈول فورتھ میں نام شامل کرنے کا اختیار صوبائی محکمہ داخلہ اور و زارت داخلہ کو ہوتا ہے ۔ شیڈول فورتھ میں مجموعی طور پر

خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد افراد کے نام فہرستوں میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چار ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے ملزمان سے ملاقات کے لئے سپیشل برانچ کے اہلکار کی شرکت کی موجودگی کو لازی قرار دیا گیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں تمام جیلوں کے حکام کے علاوہ ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔ چار ایم پی او کے تحت پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف جیلوں میں درجنوں افراد اس وقت زیر حراست میں ہے۔

The post گرفتار ملزمان کے رشتہ داروں سے ملاقات میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی موجودگی کو لازمی قرار دیدیا ،احکامات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اذان اور خطبہ عربی کے علاوہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر درود شریف پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی

پیرمحل ( آن لائن ) اذان اور خطبہ عربی کے علاوہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر درود پڑھنے پر پابندی گدھا گاڑیوں اور موٹرسائیکل رکشہ جات پر لاؤڈ اسپیکر کا آزادانہ استعمال انتظامیہ خاموش قانون پامال تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر پولیس کی طرف سے پولیس آرڈیننس 2015کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف مسجدوں کے خطیبوں اور موذن حضرات کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے مگر پیرمحل شہر کے مین بازاروں اور گلی محلہ جات اور اردگرد کے چکوک میں موٹرسائیکل رکشہ جات ،

گدھاگاڑیوں پر کھلے عام لاؤڈ اسپیکر پر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے گدھا گاڑیوں اور لوڈ رکشہ جات پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر مختلف قسم کی ریکارڈ نگ کے ذریعے اور براہ راست سبزی پتیشہ ، برتن وغیرہ فروخت کیے جارہے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ مساجد کے خطیبوں اور موذن حضرا ت پر مقدمات کے اندراج کی بجائے گلی گلی محلہ جات اورچکوک میں سرعام گلی کوچوں میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے

The post اذان اور خطبہ عربی کے علاوہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر درود شریف پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سسرالیوں کو پھنسانے کے لیے خاتون کو زہر دے دیا گیا ، حالت نازک ،پولیس نے کارروائی شروع کردی

پیرمحل ( آن لائن ) سسرالیوں کو پھنسانے کے لیے خاتون کو زہر دے دیا حالت نازک ڈاکٹروں نے معدہ واش کرکے جان بچائی تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان کی رہائشی دوبچوں کی ماں اریبہ زوجہ اخترکو اپنے گھر میں بلواکر طاہر ، زبیرپسران چھما نے زہردیا جس کو نازک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال میں طبی امداد

دی خاتون کی حالت نازک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا ڈاکٹروں نے معدہ واش کرکے جان بچائی ملزمان کی اریبہ کے خاوند اختر سے لڑائی ہوئی جس کا بدلہ لینے اور سسرالیوں پر قتل ڈالنے کے لیے اریبہ بی بی کو زہر دیا تھانہ صدر پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی

The post سسرالیوں کو پھنسانے کے لیے خاتون کو زہر دے دیا گیا ، حالت نازک ،پولیس نے کارروائی شروع کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے کا پائلٹ اعلیٰ افسران کے ناروا رویئے پر پھٹ پڑا، احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ،اعلیٰ افسران پر انتہائی سنگین الزامات عائد

راولپنڈی(آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا پائلٹ اعلیٰ افسران کے ناروا رویئے پر پھٹ پڑا اور احتجاجاً استعفیٰ دیدیا جس میں پی آئی اے کی انتظامیہ کے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن عدنان احمد ملک نے اعلیٰ افسران کے ناروا رویئے پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا انہوں نے اپنے استعفیٰ میں الزام عائد کیا کہ

پی آئی اے میں کوئی سسٹم موجود نہیں پی آئی اے میں عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے دفتری سیاست عروج پر ہے انتظامی سیٹوں پر براجمان افسران صرف اپنوں کو نوازتے ہیں پی آئی اے میں پائلٹس کی ٹریننگ پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہمیشہ اپنے ہی من پسند پائلٹوں کو نوازا جاتا ہے پی آئی اے میں پسند نہ پسند نے ادارے کوتباہ کردیا ہے۔

The post پی آئی اے کا پائلٹ اعلیٰ افسران کے ناروا رویئے پر پھٹ پڑا، احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ،اعلیٰ افسران پر انتہائی سنگین الزامات عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کا اعلان،دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

ابوظبی (آن لائن) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع نے ایک مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کے پلان کی تصدیق کردی ہے۔سعودی عرب مونیٹری اتھارٹی اور یو اے ای کے سنٹرل بینک کے نمائندگان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی ایبر کے اجراء4 سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نمائندگان کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی معلامات کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے لیے مقامی لیول

پر معاشی ادائیگیوں کے نظام میں مزید آسانیوں کا باعث بنے گا اور اس ڈیجیٹل کرنسی کو قومی کرنسی کا درجہ ملنے سے اس پراجیکٹ میں لوگوں کی دلچسپی واضح طور پر بڑھے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی بھی اس اقدام سے کافی فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس اقدام سے کئی ممالک کے ترسیلات زر میں بھی بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک کرپٹوکرنسی متعارف کروا چکے ہیں جن میں تیونسیا، وینزویلا، روس سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

The post سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کا اعلان،دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی خفیہ اداروں نے بھارت میں بڑے خون خرابے کی پیشنگوئی کردی

نیویارک (آن لائن) امریکی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑے خون خرابے کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے رواں برس بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے دوران بڑے خون خرابے کی پیشگوئی کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو اس موقع پر بھارت کا دورہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر آف نیشنل آنٹیلی جنس ڈین کوٹس نے امریکی سینیٹ

کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کافی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں، ان انتخابات کے دوران وہاں موجود مختلف برادریوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔اس دوران ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل و غارت گری کا خدشہ ہمیشہ ہی بنا رہتا ہے۔اس لیے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بھارت میں پرتشدد واقعات کی پیشگوئی کی ہے۔۔

The post امریکی خفیہ اداروں نے بھارت میں بڑے خون خرابے کی پیشنگوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد ،صوبائی اور وفاقی محکموں کو نئی ہدایات جاری

پشاور ( آن لائن) سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات عائد کی ہے جبکہ مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے لئے پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے بجائے محکمہ ڈاک کے ذریعے دستاویزات بھیجوانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے محکمہ پوسٹل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے خیبر بازار اور نوتھیہ میں ڈاکخانوں کے باہر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے اس سے قبل مختلف

وفاقی محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے دستاویزا ت بھیجوائی جاتی تھی تاہم اب اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے سرکاری ڈاکخانے کے ذریعے بھیجوانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ جبکہ آئندہ سال سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے بھیجوانے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔ جس کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیجوا دی گئی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا

The post سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد ،صوبائی اور وفاقی محکموں کو نئی ہدایات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موجودہ حکومت نے جون سے نومبر تک کتنے ارب ڈالر قرض لیا؟ رواں سال کتنے ارب روپے صرف قرضوں پر سود اداکیاجائیگا؟تشویشناک انکشافات

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے اور قانون سازی کی بجائے آرڈینس کے ذریعے کام چلانے پر اپوزیشن نے سینیٹ میں شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا جس کے باعث اجلاس نصف گھنٹے کے لئے ملتوی رہا جبکہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے نئی پی ایم ڈی سی کونسل تشکیل کردی گئی ، سینٹ اور قومی اسمبلی کی نمائندگی کیوں نہیں ؟ ،حکومت آرٹیکل 89 کی خلاف ورزی کر رہی ہے،

انہی چالوں کے ذریعے 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سرکار سیلفی اور کشکول لے کرپھیر رہی ہے ،وزیر خزانہ ایوان کو بتائیں معیشت کی کیا پالیسی ہے ؟جبکہ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جون سے نومبر تک ایک ارب ڈالر قرض لیا ،گزشتہ حکومت نے مالیاتی خسارہ 23 سوارب اورڈالر کا تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر چھوڑا ،1946 ارب روپے رواں سال قرضوں پر سود دیں گے ،وراثت میں ملنے والے مسائل ایک دم ختم نہیں ہو سکتا ۔جمعرات کو سینٹ اجلاس کے دور ان سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کے کل قرضوں میں تاریخی اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پر کہاکہ پاکستان کے کل قرضوں میں تاریخی اضافہ ہورہاہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیر حزانہ کوئی بڑی پلاننگ کررہے ہیں،تبھی ایوان میں نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ سرکار سیلفی اور کشکول لے کرپھیر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 21بلین بیرونی قرضہ بڑھا ہے.جبکہ اندرونی قرضہ 17ارب بڑھا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیر حزانہ ایوان میں آکر بتائیں کہ معیشت کی کیاپالیسی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب پتہ چل رہاکہ 400ارب کے اسلامک بانڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ پتہ نہیں پاکستان کے معاشی گاڑی کون چلارہے،سرکار ٹی وی اور سیلفی میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قرضوں پرگزرا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آئی ایم ایف جاناہے تو پہلے چلے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک رات میں ڈالر 15روپے بڑھایا گیا.

اس سے قرضہ 1500ارب بڑھا۔اجلاس کے دور ان وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں پی ایم ڈی سی ے متعلق آرٹیکل نواسی میں ترمیم کا آرڈیننس پیش کیا جس پر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ حکومت سے پی ایم ڈی سی کونسل سے نکالنے کا پوچھا گیا ،حکومت نے جواب دیا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے نئی پی ایم ڈی سی کونسل تشکیل دی ۔ انہوں نے کہاکہ اس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی نمائندگی کیوں نہیں ؟ انہوں ن ے کہاکہ پارلیمانی کی توہین کی گئی،

آرڈیننس کے اجرا کی تاریخ 9 جنوری ہے ۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے پی ایم ڈی سی آرڈینس قومی اسمبلی میں پیش کیوں نہیں کیا ،اس دوران قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آرٹیکل 89 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ انہی چالوں کے ذریعے 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بل کو مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں بھیجا گیا ۔ رضا ربانی نے کہاکہ اس بل کو سی سی آئی میں بھیجا جائے۔ وزیرمملکت علی محمدخان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے کے حوالے حکومتی یا پارٹی سطح پر بات نہیں ہوئی،

کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر قانون اور وزیر صحت کی رائے آنے دیں ۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ بل اب تک پیش کیوں نہیں ہوا ؟پی ایم ڈی سی آرڈیننس سینٹ میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین نے وزیر صحت کو ایوان میں طلب کرلیا۔ چیئر مین سینٹ نے رولنگ دی کہ وزیر صحت آرڈیننس کے تحت بننے والی کونسل اور ایوان میں آرڈیننس نا لانے سے متعلق وضاحت دیں گے۔سینیٹ میں انتخابات ترمیمی آرڈیننس پیش کرنے بھی اپوزیشن نے شدید تنقید کی قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ جب آرڈیننس لایا گیا تواسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس نہیں ھورہے تھے وزیر قانون دو روز میں ایوان میں آئیں گے اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ آرڈیننس غیر آئینی طریقہ ہے تو ہم گناہ گارہیں،فاٹا کیلئے بہت ضروری تھا اس وقت سینیٹ کا سیشن نہیں ہو رہا تھا۔ شیری رحمن نے کہا کہ وزیر قانون ملک سے باہر ہیں ایوان ان سیشن ہو تو آرڈیننس کی کیا ضرورت ہے ؟۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمملکت حماد اظہر نے کہاکہ جون سے نومبر تک گزشتہ حکومت نے 6 ارب ڈالر قرض لیا ،موجودہ حکومت نے جون سے نومبر تک ایک ارب ڈالر قرض لیا ۔ انہوں نے کہاکہ مالیاتی خسارہ گزشتہ حکومت نے 23 سوارب چھوڑا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے 37 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑا ،1946 ارب روپے قرضوں پر سود دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے 14ارب تک گردشتی قرض چھوڑا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آخری آٹھ ماہ میں 400 ارب گردشی قرض بڑھایا۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں میں جون سے دسمبر دو ہزار سترہ چھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر قرضہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اندرونی اور بیرونی قرضے سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سوئٹزرلینڈ یا امریکہ کی معیشت ورثے میں نہیں پائی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے چھٹے بجٹ میں لکھا گیا تھا کہ خسارے کو قرضوں سے پورا کیا جائیگا۔ حماد اظہر نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں کے خسارے میں تین گنا اضافہ ہوا ،ہمارے قرضے چھ ہزار چھبیس ارب ڈالر چلے گئے ،ڈھائی ارب ڈالر سے انیس ارب ڈالر تک کرنٹ اکاؤنٹ نقصان تھا ۔انہوں نے کہاکہ وراثت میں ملنے والے مسائل ایک دم ختم نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت کے دوران گیارہ سو ارب روپے قرضوں میں اضافہ پیسے کی ڈی ویلیوایشن کی وجہ سے ہوا۔اجلاس کے دور ان حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل آرڈیننس پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے اور قانون سازی کی بجائے آرڈینس کے ذریعے کام چلانے پر اپوزیشن نے سینیٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی ،گنتی کے بعد کورم نامکمل نکلا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کورم مکمل کرنے کے لئے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی ،سینیٹ میں کورم پورا نہ ہونے پر چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی تیس منٹ کیلئے ملتوی کردی ۔ بعد ازاں کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبار شروع ہوئی ۔

بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ یہ حکومت دیکھتی ہے کہ ایلیٹ کلاس کو کہا فائدہ ہو رہا ہے،بجٹ دیکھ کر مجھے شوکت عزیز کا دور یاد آگیا۔ انہوں نے کہاکہ غریب اور غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے،امیر دن بدن امیر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول،گیس،آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،جو لوگ فراڈ سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں ان کو پھانسی دی جانی چاہیے۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اب تنقید کررہی ہے. ن لیگ کے دور میں جو دودھ کی نہریں تھی،وہ کہاں گئی؟۔ انہوں نے کہاکہ کیا (ن )لیگ کی چھوڑی دودھ اور شہید کی نہریں ہم 6ماہ میں پی گئے؟جب انکے ذاتی فوائد تھے تو دوست ممالک اچھے تھے،

آج دوست ممالک مدد کررہے ہیں تو سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ریفارمز پیکج سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہو ں نے کہاکہ زراعت کے لئے اقدامات کئے گئے. شادی ہالز کا ٹیکس 5فی صدکردیاگیاانہوں نے کہاکہ ماضی میں ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں نے اختجاج کیا.بجٹ میں ختم کردیا۔سینیٹر غوث نیازی نے کہا کہ حکومت نے اپنی کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے بجٹ لایا ،جب تک ملک میں استحکام نہیں آئیگا معاشی ترقی ممکن نہیں۔سینیٹر طاہر بزنجو نے منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے دنیابھر ایوان چلاناحکومت کی ذمہ داری ہے اورتنقید برداشت کرنے کی طاقت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آئے دن بجٹ کا آنااس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومت کے پاس وژن اور صلاحیت کاناہوناہے۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں اشیاء خوردنوش اور بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ یہ بجٹ غریب عوام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم جہاں جاتا ہے عوامی نمائندوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکِی قرضوں میں 39 کھرب کا اضافہ ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا وزیر اعظم کو علم ہی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے بیرون ملک کے دورے کیے جا رہے ہیں۔سنیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو خود کفیل نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ پیش کرنے میں خود کفیل کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے بڑے فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔سیمی ایزدی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے معاشی ترقی کے

غلط اعدادوشمار پیش کیے ،شرح نمو مالیاتی خسارے کو غلط بتایا گیا ،50 لاکھ گھروں کیلئے قرض حسنہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ضمنی بجٹ لانے کی ضرورت نہیں تھی ،حکومت معمول میں بھی ان چیزوں پر عملدرآمد کرا سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کاروباری طبقے کیلئے کافی ریلیف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا ٹیکس شارٹ فال 168 ارب سے بڑھ گیا ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو گا۔ رضا ربانی نے کہاکہ طالبان سے امریکہ کے مطالبات ایڈوانس سٹیج میں داخل ہوگئے ہیں ،پارلیمنٹ کو طالبان امریکہ کے بارے یک لفظ کا نہیں پتہ ۔ وزیرخارجہ کے’’ All is well‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں بتایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت طالبان امریکہ مذاکرات اور قومی سیکیورٹی کے حوالے سے سینیٹ کو اعتماد میں لے ۔ چیئر مین سینٹ نے ہدایت کی کہ وزرات خارجہ (آج) جمعہ کو سینیٹ کو طالبان امریکہ مذاکرات کے بارے آگاہ کریں۔سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ ہوگا۔

The post موجودہ حکومت نے جون سے نومبر تک کتنے ارب ڈالر قرض لیا؟ رواں سال کتنے ارب روپے صرف قرضوں پر سود اداکیاجائیگا؟تشویشناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے اورپی آئی اے حکام کا گروہ ملوث ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کتنے ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کیاگیا؟سنسنی خیزانکشافات

کراچی(این این آئی) پاکستان سے انسانی اسمگلنگ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)اور امیگریشن حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اس گروہ نے تین ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کیا۔اس اسکینڈل کا انکشاف اس وقت ہوا جب 2015 میں برطانوی حکام نے ایک خط کے ذریعے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تاہم اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ گروہ 25 لاکھ روپے کے عوض پاکستان سے باہر بھیجنے کی ضمانت دیتا ہے اور مختلف ٹریول ایجنٹس کے

ذریعے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام پیسے جمع کروانے والے افراد کو بغیر چیکنگ باہر بھجوانے میں مدد کرتے ہیں۔تشویشناک بات یہ ہے کہ پی آئی اے کو اس سلسلے میں مختلف بین الاقوامی ایجنسیوں کی طرف سے جرمانہ بھی کیا جاچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ تمام انکوائریز اور برطانوی حکام کی نشاندہی کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اس ضمن میں ہونے والی انکوائری میں مختلف ایف آئی اے حکام اور ایجنٹس میں رقوم کے تبادلے کے ثبوت ملے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری اداروں میں غلط رپورٹس جمع کروائی گئیں تاکہ اصل مجرموں تک نہ پہنچا جاسکے۔

The post انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے اورپی آئی اے حکام کا گروہ ملوث ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کتنے ہزار سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کیاگیا؟سنسنی خیزانکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امن کا راستہ سیدھا نہیں ، کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی طالبان سے متعلق معنی خیز گفتگو، بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے،مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی،ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں، بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں، کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ہم نے دو اہم معاملات پر نتیجہ خیز پیش رفت کی ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور افواج کے انخلا پر بات ہوئی ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ معاملات حل ہوگئے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ہم نے ان معاملات پر اب تک بات چیت مکمل بھی نہیں کی۔ زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہاکہ بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ چالیس سال سے جاری جنگ ایک اجلاس میں ختم نہیں ہوسکتی۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ خواہ یہ اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ افغانوں کے پرانے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس معاملہ میں کئی کھلاڑی ہیں،بہت سے مسائل ہیں لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں،مذاکرات ٹھیک جارہے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے،مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی،ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں، بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں

The post امن کا راستہ سیدھا نہیں ، کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی طالبان سے متعلق معنی خیز گفتگو، بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جب حکومت سنبھالی تو پتہ چلا حالات کس قدر خراب ہیں،اب ہم کیا کریں گے؟وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پتہ چلا حالات کس قدر خراب ہیں،ماضی میں کبھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،ملک کی یہ حالت کرپشن اور بدنظمی کی وجہ سے ہوئی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارے لئے آسان راستہ تھا لیکن عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے دوست ممالک کا رخ کیا ،سیاحت کو فروغ دے کر ہم اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ،

ملک کی سیاحت کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کچھ بھی نہیں ہے،ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں وطن میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، پاکستان انشاء اللہ ترقی پذیر ممالک کیلئے مثال بنے گا،ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں،ملک کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے بنائیں گے ،پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کروائینگے۔جمعرات کو بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی اور معاملات کو اندر سے دیکھا تو پتہ چلا کہ حالات کس قدر خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی بھی ملک کو اتنے زیادہ خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اس قدر خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ حالت کرپشن اور بدنظمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے مشکل وقت ہے، توازن اور ادائیگیوں کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ہمارے لئے آسان راستہ تھا لیکن اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اس لئے ہم نے دوست ممالک کا رخ کیا تاکہ ان سے فنڈز حاصل کرکے گزارا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے، ہمارا مکران کا ساحل، شمالی علاقہ جات سیاحت کیلئے جنت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سیاحت سے ختم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سیاحت میں اتنی طاقت ہے کہ سوئٹزرلینڈ بھی اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماؤنٹین ٹورازم، مذہبی سیاحت اور تاریخی ٹورازم کا کوئی ثانی نہیں ہے لیکن ہم نے سیاحت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مشکلات کھڑی کر رکھی تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اوور سیز پاکستانیوں کو بہت سی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ممالک جا کر بہت محنت کی، ان میں ملک کی قدر ہم سے زیادہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ذہن میں ملک واپسی کا ارادہ ضرور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور آہستہ آہستہ ان سہولیات میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے

پاس ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں وطن میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ سرٹیفکیٹ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ داروں کیلئے ورجن ٹیریٹری ہے اور انشاء اللہ یہ ملک جو آج مشکل حالات میں ہے، بہت تیزی سے آگے جائیگا اور ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال بنے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبارمیں اضافے کیلئے بھی آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں بھی اصلاحات لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے بنائیں گے اور پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے۔

The post جب حکومت سنبھالی تو پتہ چلا حالات کس قدر خراب ہیں،اب ہم کیا کریں گے؟وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

محفوظ اور صحت مند خوراک کی طرف بڑا قدم،سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل ،فوڈ اتھارٹی نے عوام کوبڑی خبرسنادی

لاہور (این این آئی )صوبہ بھر میں محفوظ اور صحت مند خوراک کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل کر لی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ نے محکمہ زراعت کے تعاون سے کی گئی تحقیق کے نتائج ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کر دیے ہیں۔

مختلف سبزیوں کے 30 میں 29 سیمپل پاس ہوگئے ہیں جن پرجراثیم اور کیڑے مار ادویات کے اثرات نہیں پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے اچھی اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزیوں پر کیڑے مار جراثیم اور ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل کر لی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ نے محکمہ زراعت کے تعاون سے کی گئی تحقیق کے نتائج ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو پیش کر دیے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق میں سبزیاں انسانی استعمال کے لیے محفوظ پائی گئیں ہیں۔ تمام نمونے اوپن مارکیٹ میں عام دوکانوں سے خرید کر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ جس علاقے کا ایک سیمپل فیل ہواہے وہاں سے مزید سیمپل لیے جائیں گے۔فیل ہونے والے سیمپل پر مزید تحقیق کر نے کا مقصد مسئلے کی جڑ تک پہنچنا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی شق 7 اور شق 57 کے تحت اشیائے خورونوش پر ادویات کے استعمال کی حد کا تعین کر رہے ہیں۔تحقیق کے نتائج اور ادویات کے استعمال کی حد محکمہ زراعت کو بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ادویات کے استعمال کی حد کے حوالے سے آگاہی پروگرام بھی ترتیب دے رہی ہے۔ ادویاتی اجزاء کی حد کا تعین اور تحقیق کا مقصد صارف تک محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

The post محفوظ اور صحت مند خوراک کی طرف بڑا قدم،سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل ،فوڈ اتھارٹی نے عوام کوبڑی خبرسنادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کب سے ٹوکن، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس سمیت تمام وصولیاں آن لائن کی جائیں گی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(این این آئی ) ریسورس موبلائزیشن کے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر اس بار کمیٹی میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی نمائندگی جا رہی ہے۔ وسائل میں اضافے کے لیے محصولات پر انحصار کی بجائے آمدن کے دیگر ذرائع پر بھی غور کیا جائے گا۔31مئی سے ٹوکن، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس سمیت تمام وصولیاں آئن لائن کی جائیں گی۔ تمام محکمے اپریل سے پہلے ریسورس موبلائزیشن سے متعلق معاملات مکمل کریں گے ۔

ٹیکس ڈپیارٹمنٹس کے علاوہ نان ٹیکس ڈیپارٹمنٹس سے بھی محصولات کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔ ٹیکس کا پروگریسو سسٹم رائج کیا جائے گا۔ کاروبار میں آسانی کے لیے تمام متعلقہ ٹیکسوں کو یکجا کر کے ایک ساتھ وصول کیا جائے گا۔ وفاقی سطح پر محصولات میں آنے والا شارٹ فال صوبائی سطح پر وسائل کو براہ راست متاثر کرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم وفاق پر انحصار کو کم کریں ۔ پی آر اے آئندہ ٹیکس زدہ خدمات کی بجائے مستثنیٰ خدمات کی فہرست جاری کرے گی ۔ میونسپل سروسز ،غیر انتقال شدہ جائیداد ااور زرعی ٹیکس پر بھی تجاویز لی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم  ہاشم جواں بخت نے سول سیکرٹریٹ میں ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی تشکیل کوئی نیا تصور نہیں ہے ۔ محکمے آج بھی ہمارے پاس وہی تجاویز لا رہے ہیں جوگزشتہ دس سالوں میں نظر انداز کی جاتی رہیں ۔ اس بار حکومت پنجاب تمامتر سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر خالضتاً عوامی مفاد میں فیصلے لے گی ۔ صوبے کے غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشکل فیصلے بھی لیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ،وزیر برائے مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الماس حیدر، سپیشل سیکرٹری فنانس علی شیر دل،

ایڈیشنل سیکرٹری عبید الرحمان، چےئرمین پی آر اے جاوید احمد، ایڈوائزر فیصل رشید ، عبدالرحمان وڑائچ اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ میاں اسلم اقبال نے تاجر برادری کے مسائل اور محصولات میں کمی سے متعلق مختلف وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے وزراء اور محکموں کے اخراجات کم کرنے پڑیں گے اس مقصد کے لیے محکموں کی تعداد میں کمی اور پبلک سیکٹر کے غیر ضروری پھیلاؤ کو روکنا ہو گا ۔ ٹیکسوں میں اضافے یانئے ٹیکس متعارف کروانے سے پہلے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مستقبل صحت کے شعبہ میں دی جانے والی سہولیات کے عوض محصولات کی گنجائش پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے زیاں کو روکنے کے لیے صرف اس طبقہ کو ریلیف دیا جائے جسے ریلیف کی ضرورت ہے ۔ الماس حید رنے وفاقی و صوبائی سطح پر کی جانے والی تمامتر وصولیوں کو کسی ایک محکمہ کے تحت لانے اورایسے شعبہ جات میں جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جارہا ہے سبسڈی ختم کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے اجلاس کو کمیٹی کے اغراض و مقاصد، طریقہ کار اور رواں مالی سال کے آغاز پر ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی تجاویز اور ان کے محاصلات پر اثرات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس کو مختلف مدات میں دی جانے والی سبسڈی کی تفصیلات ، مروجہ ٹیکسوں کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پی آر اے آئندہ تین ہفتوں میں کمیٹی کو اپنی اپنی تجاویز پر الگ الگ بریفنگ دے گا ۔ اسی طرح تمام محکمے کمیٹی کو اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے ۔

The post کب سے ٹوکن، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس سمیت تمام وصولیاں آن لائن کی جائیں گی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کی تردیدکردی،حیرت انگیز اعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کے حوالے سے جاری خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی صدر نے کو ئی بیان جاری نہیں کیا، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب ہی صرف کوئی بیان جاری کرنے کی مجاز ہیں۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے سب جیل سے گزشتہ روز (30 جنوری کو)کوئی بیان جاری نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صرف پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب ہی کوئی بیان جاری کرنے کی مجاز ہیں۔بیان میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے ترجمان پارٹی سے تصدیق کرلی جائے۔

The post پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کی تردیدکردی،حیرت انگیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کریگی۔جمعرات کو پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی ۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آسٹریلوی ہائی کمیشن کیساتھ اپنی پارٹنر شپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی کی جانب سے ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصد ٹیوشن فیس معافی پر تعلیمی کی فراہمی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ 10 آسٹریلوی جامعات منسلک ہیں جن میں 160 پاکستانی طلباء پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترجیح سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین کیساتھ ساتھ سوشل سائنس اور آرٹس کے مضامین بھی ہیں۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وظائف کے پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سکالرز کو 6 ماہ کیلئے بین الاقوامی جامعات میں بھجوایا جاتا ہے تاکہ ان کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں وسیع تجربہ دلایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستانی سکالرز کو پوسٹ ڈاک فیلو شپ کیلئے بھی وظائف فراہم کر رہا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلیم و تحقیق، کم دورانیہ اور زیادہ دورانیہ کی ٹریننگ ، استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں سمیت اعلی تعلیم کے دیگر شعبوں میں دوررس نتائج کی حامل شراکت داری کر رکھی ہے۔ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کریگی۔

The post آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہمارے لیے فوری طور پر یہ کام کیا جائے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سے شارجہ سیکٹر کیلئے متحدہ عرب امارات نے 52 نئے فضائی روٹس دینے کی درخواست کردی ہے لیکن حکومت نے 14 روٹس کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات نے اپنی درخواست میں فوری طور پر شارجہ سیکٹر

کی اپروپولیٹیکل ضروریات کے پیش نظر نئے فضائی روٹس اور چھ پاکستانی شہروں کے فضائی روٹس بھی مانگ لیے ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد، سیالکوٹ ، فیصل آباد، پشاور، اور ملتان کے لیے بھی اضافی روٹس دینے کی درخواست کی ہے۔

The post ہمارے لیے فوری طور پر یہ کام کیا جائے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو کس چیز سے مارا کہ وہ زخمی ہو گئی؟ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بجائے کیا کرتی رہی؟ لاش کو گندے نالے میں کیسے پھینکا؟ مالکن ماہ رُخ نے زبان کھول دی، لرزہ خیز انکشافات

لاہور (نیوز ڈیسک) گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو کس چیز سے مارا کہ وہ زخمی ہو گئی، مالکن ماہ رخ نے آخر کار زبان کھول دی، گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کی مالکن نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے لوہے کا مگ عظمیٰ کے سر پر مارا جس سے ہونے والے زخم بڑھتا گیا اور عظمیٰ زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے آلہ قتل لوہے کا مگ بھی برآمد کر لیا ہے، ماہ رخ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عظمیٰ کے سر پر لوہے کا مگ مارا تو وہ شدید

زخمی ہو گئی لیکن میں اسے ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئی اس وجہ سے اس کے سر کا زخم بڑھتا گیا، زخم بڑھنے پر اسے اپنی والدہ کے گھر لے گئی جہاں وہ فوت ہو گئی۔ ملزمہ ماہ رخ نے بتایا کہ عظمیٰ کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں رکھ کر ون فائیو کو اطلاع کی کہ میرے گھر کی ملازمہ چوری کرکے فرار ہو گئی ہے اس کے بعد رات بارہ بجے اس کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے تصاویر حاصل کرنے کے علاوہ دیگر اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

The post گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو کس چیز سے مارا کہ وہ زخمی ہو گئی؟ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بجائے کیا کرتی رہی؟ لاش کو گندے نالے میں کیسے پھینکا؟ مالکن ماہ رُخ نے زبان کھول دی، لرزہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

'Pray the Lord Restores Her Completely': Asia Bibi's Road to Recovery and How Christians Can Help

Wilson Chowdhry of the British Pakistani Christians Association warned Asia Bibi's ordeal is not over, saying it will take time for her to adjust to life outside of prison...

from CBNNews.com http://bit.ly/2S3PnQR

Mafia State: Freeing Venezuelans from Maduro's 'Criminal Gang' Government

Anyone who wants to get rid of Venezuelan President Nicholas Maduro cannot do it without the army. And that's the tricky part because the army has been a willing partner in the Venezuelan government's criminal activities.

from CBNNews.com http://bit.ly/2Rw8k9m

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجراء، تین اور پانچ سالہ سرٹیفیکیٹ پر منافع کتنا ہو گا؟ کم سے کم سرمایہ کاری کتنی کرنا ہو گی؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کیلئے ’ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس‘ کے نام سے بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ سرٹیفکیٹس 3 سے 5 سال کی مدت کیلئے صرف اوورسیز پاکستانیز کو جاری کئے جائینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بناؤ اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری پر ہر 6 ماہ بعد منافع دیا جائیگا۔ زکوۃ اور ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا،قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کے بیرون ملک

بینک اکاؤنٹس ہیں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔تین سال کے سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 6.25 فیصداور پانچ سال پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں کم سے کم سرمایہ کاری کی حد 5 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں ہو گی۔یہ سرمایہ کاری’ پاکستان بناؤ‘ ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی، ہر سرمایہ کار کو اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کیلئے خفیہ کوڈ جاری کیا جائیگا۔

The post بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجراء، تین اور پانچ سالہ سرٹیفیکیٹ پر منافع کتنا ہو گا؟ کم سے کم سرمایہ کاری کتنی کرنا ہو گی؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت نے یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں اتنی کمی کا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، عوام ششدر

اسلام آباد(آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 73 پیسے فی لیٹرکمی بعد

82 روپے 25 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 75 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

The post حکومت نے یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں اتنی کمی کا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، عوام ششدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم اور وزراء کوائیرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہونے‘ اپنی پھٹی قمیض کی نمائش کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟کیا حکومت کو واقعی پتہ نہیں تھا کہ ملک اوراداروں کے حالات خراب ہیں؟رانا ثناء اللہ نے کس ’’موومنٹ‘‘ کی پیش گوئی کی؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

سوات کے دور دراز علاقے کا عرفان اللہ اس ملک کا اصل ہیرو‘ اصل روشن ستارہ ہے‘ یہ پولیو ٹیم کا ایک معمولی کارکن ہے لیکن اس معمولی کارکن نے شدید سردی اور چار چار فٹ برف میں گھر گھر پیدل جا کر بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی‘

عرفان اللہ کے ایک دوست نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی‘ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہو گئی اور یونیسیف تک اس کے جذبے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی‘ وزیراعظم نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں عرفان اللہ کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ یہ وہ لوگ‘ یہ وہ ہیرو ہیں جو قوم کا اصل سرمایہ ہیں‘ وزیراعظم اور وزراء کو چاہیے یہ ائیرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہونے‘ اپنی پھٹی قمیض کی نمائش کرنے اور میاں جی کے ہوٹل میں دال کھانے کی تصویریں ٹویٹ کرنے کی بجائے عرفان اللہ جیسے لوگوں کی تصویریں نشر کریں‘ یہ لوگ پھٹی قمیضوں کی تصویروں سے زیادہ آپ کی امیج بلڈنگ کرسکتے ہیں‘ پوری دنیا سے پولیو ختم ہو چکا ہے صرف پاکستان‘ افغانستان اور نائیجیریا بچے ہیں‘ آپ عرفان اللہ جیسے ہیروز کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان بھی پولیو فری ممالک میں شامل ہو سکے‘ ہم عرفان اللہ کے جذبے کو سلام پیش کر کے آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں ، کیا حکومت کو واقعی پتہ نہیں تھا ملک اور اداروں کے حالات اتنے خراب ہیں‘ ہم اس ناواقفیت کو کیا نام دیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آصف علی زرداری کا نام ہمیشہ ای سی ایل پر رہے گا‘ حکومت کا یہ بیان کس قدر سیریس ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور آج رانا ثناء اللہ نے کسی موومنٹ کا ذکر کیا، یہ موومنٹ کیا ہے اور کیا یہ ہو بھی سکے گی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

The post وزیراعظم اور وزراء کوائیرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہونے‘ اپنی پھٹی قمیض کی نمائش کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟کیا حکومت کو واقعی پتہ نہیں تھا کہ ملک اوراداروں کے حالات خراب ہیں؟رانا ثناء اللہ نے کس ’’موومنٹ‘‘ کی پیش گوئی کی؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...