Pages

Thursday, January 31, 2019

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کی تردیدکردی،حیرت انگیز اعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کے حوالے سے جاری خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی صدر نے کو ئی بیان جاری نہیں کیا، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب ہی صرف کوئی بیان جاری کرنے کی مجاز ہیں۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے سب جیل سے گزشتہ روز (30 جنوری کو)کوئی بیان جاری نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صرف پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب ہی کوئی بیان جاری کرنے کی مجاز ہیں۔بیان میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے ترجمان پارٹی سے تصدیق کرلی جائے۔

The post پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمد شہباز شریف کی جانب سے سب جیل سے جاری بیان کی تردیدکردی،حیرت انگیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...