Pages

Thursday, January 31, 2019

سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد ،صوبائی اور وفاقی محکموں کو نئی ہدایات جاری

پشاور ( آن لائن) سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات عائد کی ہے جبکہ مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے لئے پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے بجائے محکمہ ڈاک کے ذریعے دستاویزات بھیجوانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے محکمہ پوسٹل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے خیبر بازار اور نوتھیہ میں ڈاکخانوں کے باہر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے اس سے قبل مختلف

وفاقی محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے دستاویزا ت بھیجوائی جاتی تھی تاہم اب اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے سرکاری ڈاکخانے کے ذریعے بھیجوانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ جبکہ آئندہ سال سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں کے ذریعے بھیجوانے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔ جس کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیجوا دی گئی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا

The post سرکاری ڈاک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجوانے پر پابندی عائد ،صوبائی اور وفاقی محکموں کو نئی ہدایات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...