Pages

Thursday, January 31, 2019

حکومت نے توہین رسالتؐ کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے توہین رسالتؐ کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کو بڑی خوشخبری سنادی ،سپریم کورٹ کی جانب سے توہین مذہب کے معاملے پر آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد ہیں اور جہاں چاہیں جا سکتی ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آسیہ بی بی ایک آزاد خاتون ہیں اور وہ جہاں چاہیں جاسکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ملک سے کب باہر جانا چاہیں گی یہ ان کے اپنے فیصلے پر منحصر ہے۔

The post حکومت نے توہین رسالتؐ کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کو بڑی خوشخبری سنادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...