Pages

Wednesday, January 1, 2020

وزیر اعظم کے15 ساتھیوں کے عہدے خطرے میں 15 اہم ترین حکومتی رہنماؤں کیخلاف سخت اقدام اُٹھالیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ۔ بدھ کو شہری فرخ نواز بھٹی نے تعیناتی چیلنج کر دی،زلفی بخاری ، نعیم الحق ، ثانیہ نشتر سمیت تمام معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی گئی۔درخواست میں کہاگیاکہ معاونین خصوصی وفاقی اور

وزیر مملکت کے برابر اختیار استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ کس قانون کے تحت ویز اعظم نے ان معاونین کو اختیارات دئیے؟ درخواست میں کہاگیاکہ وزیر اعظم آفس سے جواب طلب کیا جائے، معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب کو وزیراعظم اور تمام معاونین کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔

The post وزیر اعظم کے15 ساتھیوں کے عہدے خطرے میں 15 اہم ترین حکومتی رہنماؤں کیخلاف سخت اقدام اُٹھالیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...