Pages

Tuesday, June 30, 2020

جون میں کرونا کی کاری ضربیں ، ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز ،2 ہزار800 سے اموت ریکار ڈ

اسلام آباد،نیو یارک ( آن لائن، این این آئی ) پاکستان میں گزشتہ ماہ جون کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہوا ،کورونا وباء نے کاری ضربیں لگائی ، صرف ماہ جون میں کورونا مریضوں کی تعداد مجموعی تعداد کے نصف سے بھی زائد ریکارڈ ہوئی، جون میں کورونا کے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

اموات 28 سو سے زائد ریکارڈ ہوئیں۔13 جون کو کورونا کے سب سے زیادہ 6 ہزار 825 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 19 جون کو کورونا سے سب سے زیادہ 159 اموات ریکارڈ ہوئیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار 21 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 78 ہزار 662 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 840 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 لاکھ 98 ہزار 270 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 122 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 27 ہزار 853 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کیامریکا میں 14 لاکھ 54 ہزار 397 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 935 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 334 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 59 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 320 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 849 ہو چکی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

جہا ں کورونا سے 17 ہزار 410 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 792 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 654 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 351 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 355 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 677 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 213 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 688 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 393 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 578 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 817 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 27 ہزار 662 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 27 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 89 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 649 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 534 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 273 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

The post جون میں کرونا کی کاری ضربیں ، ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز ،2 ہزار800 سے اموت ریکار ڈ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے فلائٹس پر پابندی ، حکومت کے یورپین ممالک کے سفیروں سے ہنگامی رابطے ، بڑی رعایت مل گئی

ہور( این این آئی )حکومت کی فوری کاوشوں کے بعد یورپین یونین نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کو فلائٹس 3جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی جانب سے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی

برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائنگ کی اجازت دیدی گئی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں ،پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی جبکہ دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

The post پی آئی اے فلائٹس پر پابندی ، حکومت کے یورپین ممالک کے سفیروں سے ہنگامی رابطے ، بڑی رعایت مل گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جہانگیر ترین پہلے اپنی قریبی فیملی کو لند ن لیکر بھاگ گئے اب اپنے خاندان کے باقی لوگوں کو بھی ملک سے نکال رہے ہیں ، کیا ہونیوالا ہے؟نجم سیٹھی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے  کہا کہ وزیر اعظم  مافیا مافیا کی بات کرتے ہیں دو سال ہو گئے ہیں بتائیں کون سے مافیا کو بے نقاب کیا ہے ، ہاں شوگر مافیا کو بے نقاب کیا ہے ، بقول انکے ، کہ ہم  شوگر مافیا کی رپورٹ باہر لے آئے ، لیکن ہوا کیا ؟جس پر سب کی تنقید تھی ، ان کے پرانے چہیتے، جنہوں نے ان کو فنڈز دیا، جنہوں نے ان کی حکومت بنائی ، وہ تو باہر چلے گئے ۔

انہیں آسانی سے جانے دیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ خود تو اپنے جہاز میں چلے گئے ہیں اپنی کلوز فیملی کو لیکر۔۔۔اہلیہ وغیرہ کو، لیکن چڑیا کے مطابق ان کے خاندان کے باقی لوگ بھی ملک سے نکل رہے ہیں ، ان کو جانے دیا تاکہ اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر فوکس کیا جاسکے، سبسڈیز تو ماضی کی حکومتوں میں بھی دی جاتی رہی لیکن شارٹیجزنہیں ہوئے ، یہاں تو نااہلی تھی ۔ ان میں تو قابلیت ہی نہیں مافیاز کو ایکسپوز کرنے کی ، مافیاز ان میں آکر بیٹھ گیا ہے ۔

The post جہانگیر ترین پہلے اپنی قریبی فیملی کو لند ن لیکر بھاگ گئے اب اپنے خاندان کے باقی لوگوں کو بھی ملک سے نکال رہے ہیں ، کیا ہونیوالا ہے؟نجم سیٹھی کا حیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2 سال ہوگئے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی،مظہر عباس نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کارمظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم گزشتہ روزپچھلی تقریر کے مقابلے میں زیادہ پراعتماد نظرآئے۔

عمران خان ہر طرح کی بال کررہے تھے بدقسمتی سے سامنے کوئی بیٹسمین نہیں تھا کیونکہ اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی تھی، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے علاوہ اتحادیوں کو بھی مناتے رہے، یہ ساری چیزیں پہلے جہانگیرترین کرتے تھے اب عمران خان کو خود کرنا پڑررہی ہیں، عمران خان کو دو سال ہوگئے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی، دو سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے سانحہ ساہیوال تک لوگوں کوانصاف دینے کیلئے ریاست مدینہ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے کیا کیاہے؟پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں کچھ باتیں جزوی طورپر صحیح ہیں مگر کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے، عمران خان کی ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ ان کی پارٹی والے نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی متبادل آیا تو مراد سعید جیسا کوئی نوخیز جذباتی لڑکا نہیں ہوگا،ریاست مدینہ آدمیوں کو انسان بنانا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہزاروں میں ہزاروں ہیرے پیداکردیئے تھے یہ ریاست مدینہ تھی۔ بابر ستار نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی والے صرف باتیں ہی کررہے ہیں۔

The post 2 سال ہوگئے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کی بنیاد بھی نہیں رکھی،مظہر عباس نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرکاری ملازمین کے خواب چکنا چور ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا فائدہ نہیں ہو گا بجٹ دستاویزات میں اہم انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گز شتہ کئی سالوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کو تاحال بنیادی تنخواہ میں شامل ہی نہیں کیا گیا اور اسے ہر مالی سال کے بجٹ میں ایڈہاک الاؤنس کے طور شامل رکھا ہوا ہے۔

اس سے سرکاری ملازمین کو ملازمت کے دوران تو مالی فائدہ پہنچتا رہے گا لیکن تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔یہ انکشاف نئے مالیاتی سال کی بجٹ دستاویزات کے ذریعے ہوا جن میں مالی سال 2009-10 سے 2019-20 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ ابھی تک ایڈہاک الاؤنس کے طور پر درج ہے۔دوسری جانب مختلف صوبوں کے بجٹ دستاویزات کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ الاؤنسز کی کی ایک لمبی فہرست درج ہے جس میں سال 2009-10سے 2019-20 تک متعلقہ حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ الاؤنسز کی فہرست میں ایڈہاک الاؤنس کے نام سے علیحدہ علیحدہ درج کیا گیا ،پنجاب کے محکمہ لینڈ ریونیوکی بجٹ دستاویزات میں ملازمین کے الاؤنسز کی لمبی چوڑی فہرست دی گئی ہے جن میں صرف ریگولر الاؤنسز کی تعداد 40 بنتی ہے، مجموعی طور پر ان الاؤنسز کی مالیت ایک ارب چھیالیس کروڑ بنتی ہے، اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اپنے ملازمین کو دئیے جانے والے الاؤنسز کی تعداد 65 کے قریب بنتی ہے۔ جب اس سلسلے میں ایک سابق وفاقی سیکرٹری سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اگر تنخواہوں میں اضافے کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرلیا جائے تو سرکاری خزانے پر بہت بڑا بوجھ پڑجائے گا۔ جس سے حکومت کی مشکلات یقیناً بڑھیں گی۔

The post سرکاری ملازمین کے خواب چکنا چور ریٹائرمنٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا فائدہ نہیں ہو گا بجٹ دستاویزات میں اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

“فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو کس کے کہنے پر دیا”؟ شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کی جانب سے جو انٹرویو دیا گیا تھا وہ انہوں نے وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق فواد چوہدری نے یہ انٹرویو وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا، ان کے علم میں سب کچھ تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق فواد چوہدری

نے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام اپنی مرضی سے نہیں لیا بلکہ انہیں وزیر اعظم سے اجازت ملی تھی، بعد میں کابینہ اجلاس کے دوران فواد چوہدری کی جس انداز میں سرزنش کی گئی وہ عمران خان کا سٹائل ہے۔یاد رہے فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

The post “فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو کس کے کہنے پر دیا”؟ شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سنتھیا رچی ، رحمان ملک کیخلاف یہ کام نہ کریں عدالت نے امریکی بلاگر کو بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(این این آئی)عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو سابق وزیر داخلہ و رہنما پی پی رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔ عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ

سماعت تک رحمان ملک کے خلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے۔امریکی خاتون سنتھیا رچی کو رحمان ملک کی طرف سے دائر 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے میں 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا گیا۔یاد رہے کہ رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے

The post سنتھیا رچی ، رحمان ملک کیخلاف یہ کام نہ کریں عدالت نے امریکی بلاگر کو بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

رکی پونٹنگ نے کیوں کہ تین ورلڈ کپ جیتے تھے اور یہ عمران خان سے بڑا کپتان تھا(اللہ میری گستاخی معاف فرما دے)، لہٰذا میرا خیال ہے پونٹنگ کو صرف وزارت عظمیٰ تک محدود نہیں رہنا چاہیےوزیراعظم کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف آسٹریلیا کا عہدہ بھی پونٹنگ کے پاس ہونا چاہیے لیکن افسوس پونٹنگ ایک بزدل کرکٹر ہے، ہمار کپتان جلد بتائے گا ملک کرکٹ کی طرح چلایا جا سکتا ہے، پڑھئیے جاوید چودھری کا آج کالم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ صبح شام کینگروز کو کھانا کھلاتا ہے‘ گھوڑوں کو نہلاتا اور ٹہلاتا ہے‘ گالف کھیلتا ہے‘ نیشنل کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرتا ہے ‘ مچھلیاں پکڑتا ہے اور شام کسی ریستوران‘ کسی پب میں گزار کر گھر جا کر سو جاتا ہے‘ ٹیلی ویژن اور اخبارات میں بھی اس کی بہت کم خبریں آتی ہیں‘یہ عوام میں بھی کم دکھائی دیتا ہے اور محفلوں اور پارٹیز میں بھی نظر نہیں آتا‘ یہ ایک خاموش‘

مطمئن اور مسرور زندگی گزار رہا ہے۔۔۔۔سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’بطور سزا ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔یہ کون ہے؟ یہ رکی پونٹنگ ہے‘ دنیا کا بہترین کپتان اور دنیا کا شان دار بیٹسمین‘ رکی نے آسٹریلیا کو تین ورلڈ کپ دیے‘ یہ 1999ءکے ورلڈ کپ میں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل تھا جب کہ آسٹریلیا نے 2003ءاور 2007ءکے ورلڈ کپ اسکی کپتانی میں جیتے تھے‘ کرکٹ کی تاریخ میں متواتر ورلڈ کپ جیتنے والے صرف دو کپتان گزرے ہیں‘ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ (1975ءاور 1979ءکے ورلڈ کپ جیتے) اور رکی پونٹنگ‘ آسٹریلیا کے اس کپتان نے کرکٹ میں متعددورلڈ ریکارڈ بھی بنائے‘ 18 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کی‘ 21 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا‘ 168 ٹیسٹ میچ کھیلے‘ ساڑھے تیرہ ہزار سکور بنائے‘ 375 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 14 ہزاررنز بنائے‘ آسٹریلیا کو بطور کپتان77 ٹیسٹ میں سے 48 ٹیسٹ جتوائے‘ کپتان کی حیثیت سے 228 ون ڈے میچز کھیلے اور 164 جیتے گویاون ڈے اور ٹیسٹ میچز ملا کر رکی پونٹنگ نے بطور کپتان کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں ۔آج تک کوئی کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے میں اتنی فتوحات حاصل نہیں کر سکا چناں چہ ہم کہہ سکتے ہیں رکی پونٹنگ کرکٹ کی

تاریخ کے شان دار کھلاڑی اور کام یاب ترین کپتان تھے لیکن یہ عظیم کھلاڑی 17 سال کی شان دار کام یابیوں کے بعد یوں چپ چاپ ریٹائر ہو جائے گا اور یہ باقی زندگی کینگروز کی پرورش‘ گھوڑوں کی مالش اور گالف کورسز میں ضائع کر دے گا۔یہ بات عقل میں نہیں آتی‘آپ ذرا غور کیجیے رکی پونٹنگ نے تین ورلڈکپ جیتے ‘یہ متواتر دو ورلڈ کپس کا فاتح کپتان تھا‘ یہ دنیا کے مضبوط ترین اعصاب کے

مالک کھلاڑیوں میں بھی شمار ہوتا ہے اور یہ جارحانہ کھیل کا ایکسپرٹ بھی تھا اور کریز سے باہر نکل کر حریف کو دن میں تارے دکھا دینا رکی پونٹنگ کا کمال تھا چناں چہ دنیا کے اتنے شان دار کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد خاموش زندگی گزارنا ٹیلنٹ کی توہین ہے۔پونٹنگ کو چاہیے یہ سیاسی جماعت بنائے‘ آسٹریلیا کے 80 فیصد ووٹرز ”کرکٹ لورز“ ہیں‘ یہ ان سے ووٹ لے‘ دو تہائی اکثریت

حاصل کرے اور آسٹریلیا کا وزیراعظم بن جائے‘ پونٹنگ نے کیوں کہ تین ورلڈ کپ جیتے تھے اور یہ عمران خان سے بڑا کپتان تھا(اللہ میری گستاخی معاف فرما دے) لہٰذا میرا خیال ہے پونٹنگ کو صرف وزارت عظمیٰ تک محدود نہیں رہنا چاہیے ۔وزیراعظم کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف آسٹریلیا کا عہدہ بھی پونٹنگ کے پاس ہونا چاہیے لیکن افسوس پونٹنگ ایک بزدل کرکٹر ہے‘

یہ خان کی طرح بہادر نہیں ورنہ یہ بھی آج پوری دنیا کو لیڈ کر رہا ہوتا‘ یہ بھی امریکا‘ یورپی یونین اور چین کو کورونا کنٹرول کے طریقے بتا رہا ہوتا‘ اللہ تعالیٰ ہمارے کپتان کو لمبی عمر عطا کرے‘وہ وقت جلد آئے گا جب ہمارا کپتان پوری دنیا کے کپتانوں کو بتائے گا کرکٹ میں ایک خان آیا تھا اور اس نے ثابت کر دیا تھا ملک بھی کرکٹ میچ کی طرح چلائے جا سکتے ہیں۔

The post رکی پونٹنگ نے کیوں کہ تین ورلڈ کپ جیتے تھے اور یہ عمران خان سے بڑا کپتان تھا(اللہ میری گستاخی معاف فرما دے)، لہٰذا میرا خیال ہے پونٹنگ کو صرف وزارت عظمیٰ تک محدود نہیں رہنا چاہیےوزیراعظم کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف آسٹریلیا کا عہدہ بھی پونٹنگ کے پاس ہونا چاہیے لیکن افسوس پونٹنگ ایک بزدل کرکٹر ہے، ہمار کپتان جلد بتائے گا ملک کرکٹ کی طرح چلایا جا سکتا ہے، پڑھئیے جاوید چودھری کا آج کالم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں،اپوزیشن اراکین کا چیلنج بجٹ ، مہنگائی،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن اراکین نے بجٹ ، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے ،اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی ، اس وقت اپوزیشن جماعتیں ساتھ ہیں ، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں،موجودہ حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے۔

حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رہے گا،ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ،فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے حکومتی بجٹ ، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے چینی چور ، آٹا چور کے نعرے لگارہے تھے ،اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دو سال ہوگئے حکومت (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی پر کرپشن ثابت نہیں کرسکی ،کابینہ اور ایک سی کا ہر فیصلہ مشکوک ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت نے مافیا کو سپورٹ کیا اور معیشت تباہ کردی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عوام سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر کھڑے ہیں ،اس حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے ،پاکستان کا مستقبل لوٹا ہے ،ملک میں غیر معمولی حالات ہیں ،قومی اسمبلی میں ایک سو بہتر ارکان ہونے چاہیں تاہم حکومت ایک سوساٹھ ووٹ لے سکی ،حکومت اعتماد کھو چکی ہے ،آج سی سی کا ہر فیصلہ مشکوک ہے ،مجھے اسمبلی میں 32 سال ہوگئے اتنی بے ہودہ گفتگو نہیں سنی ،چیلنج کرتے ہیں عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں ،اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے ۔

آج ملک میں غیر معمولی حالات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی پارٹی گئے ہیں ،آپ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں ،ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت بجٹ کے دوران اکثریت حاصل نہیں کرسکی ،حکومت اپنے ارکان اور اتحادیوں کا عتماد کھو چکی ہے ،اس بجٹ کے بعد مہنگائی کا سیلاب آنیوالا ہے انہوںنے کہاکہ اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے ۔

اس وقت ساری اپوزیشن جماعتیں یہاں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ہم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کروائی ہے ،اس پر تمام اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے دستخط ہیں ،حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہاکہ ہمارا احتجاج عوام پر گرنے والے بم کے خلاف ہے ،عوام میں اتنی سکت نہیں رہی کہ وہ سانس لے سکیں ،پٹرول کے پیچھے ایک مافیا ہے سب کے پاس پٹرول تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں پچیس روپے اضافے کی وجہ کیا ہے

The post عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں،اپوزیشن اراکین کا چیلنج بجٹ ، مہنگائی،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ لاحق خطرات سے بچائو،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرات میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔ عالمی سطح پر آب و ہوا کے جدید ماڈل (سی ایم آئی پی 6)کی تازہ ترین تحقیقات رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے 50سے 80سالوں میں

موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے ۔ سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے پروفیسر اور موسمیاتی تبدیلی کے محقق ڈاکٹر منصور المازروی نے تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو آبادی ، معیشت ، آبی وسائل ، زراعت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق پاکستان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر منصور نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے سالانہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدید لہریں اور خیبر پختونخواہ سمیت شالی علاقہ جات میں بارشوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

The post موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ لاحق خطرات سے بچائو،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت کے پاس مسجد کیلئے فنڈز نہیں،مندر کیلئے کہاں سے آگئے؟ ہندوکمیونٹی کیلئے مندر کی تعمیر کی اجاز ت دی تو دوسری اقلیتیں بھی ایسی ڈیمانڈ کر سکتی ہیں کیا ایچ نائن میں مندر ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟ عدالت نےجواب طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ ہندوکمیونٹی کیلئے مندر کی تعمیر کی اجاز ت دی تو دوسری اقلیتیں بھی ایسی ڈیمانڈ کر سکتی ہیں ،ضلعی عدالتیں کرائے کی دوکانوں میں قائم ہیں۔

انتظامیہ مندر تعمیر کر رہی ہے،اقلیتوں کے حقوق ہیں ان کا خیال رکھنا ہے ۔حکومت کے پاس مسجد کے لیے تو فنڈز نہیں ،مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیئے۔منگل کے روز اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکوانے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟ جس پر درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہندو مندر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں سید پور ویلج میں پہلے سے مندر موجود ہے، حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے اگر ہندو کمیونٹی کے لیے مندر کی تعمیر شروع کردی گئی تو کل دوسری اقلیتیں بھی ایسی ڈیمانڈ کریں گی ۔

ضلعی عدالتیں کرائے کی دوکانوں قائم ہیں انتظامیہ مندر تعمیر کر رہی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایچ نائن سیکٹر میں حکومت کے پاس مسجد کے لیے فنڈز نہیں تو مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز کیسے جاری کردیئے ۔حکومت بتائے کہ ایچ نائن سیکٹر کے ارد گرد کے سیکٹرز میں ہندو کمیونٹی کی کتنی آبادی ہے ۔درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور سیکرٹری داخلہ،چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایا گیا ہے ،عدالت نے مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔

The post حکومت کے پاس مسجد کیلئے فنڈز نہیں،مندر کیلئے کہاں سے آگئے؟ ہندوکمیونٹی کیلئے مندر کی تعمیر کی اجاز ت دی تو دوسری اقلیتیں بھی ایسی ڈیمانڈ کر سکتی ہیں کیا ایچ نائن میں مندر ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟ عدالت نےجواب طلب کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 97 پوائنٹس کا اضافہ ، ڈالرمہنگا

کراچی ( آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں، ٹریڈنگ کے دوران 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا، سٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 281 پوائنٹس کی

سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دشمن ملک کے ایما پر دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج پر 4 دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر ہلہ بولا تھا جنہیں ریپڈ رسپونس فورس نے مذموم مقاصد کے تکمیل سے پہلے ہی مار گرایا۔

The post سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 97 پوائنٹس کا اضافہ ، ڈالرمہنگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین نے دوستی کا حق ادا کردیا پاکستان کو ایک ارب30کروڑ ڈالر موصول

کراچی(ا آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں.اسٹیٹ بینک کے مطابق اسے یہ رقم چینی بینک سے ترقیاتی فنڈ، کورونا سے نمٹنے اور غیر ملکی

ادائیگیوں کیلئے ملی ہے اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق چینی بینک سے وصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نے قرض لی ہے واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 جون سے اب تک 3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کی ہیں.

The post چین نے دوستی کا حق ادا کردیا پاکستان کو ایک ارب30کروڑ ڈالر موصول appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیٹرول کے بعد حکومت عوام پر گیس بم گرانے کیلئے تیار قیمتیں ڈیڑھ سے دو گنا ہونے کا امکان ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پیٹرو کے بعد یکم جولائی کو گیس بم دھماکے کی تیار بھی مکمل کر لی گئی ۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گیس کی قیمتیں ڈیڑھ سے دو گنا ہو جائیں گے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گیس سے پورے ملک کے غریبوں ،متوسط طبقے اور انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہو گا ۔ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق گھریلو تجارتی اور صنعتی صارفین پر بھی کیے جانے کی تجویز ہے ۔جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق

گیسولین ران گیس نائنٹی ٹو ، ڈالر کا ریٹ گزشتہ روز 168.10روپے ہو جانے سے پیٹرول کا اوسط ایکس ریفانیر ریٹ 44روپے 82پیسے فی لیٹر آیا ہے جس کے اندر تمام ٹیکس شامل نہیں ۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اوگرا سے مشاروت کے بغیر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کو 10روپے لٹر سے بڑھا کر 30روپے لٹر کر دیا ہے ۔ پی ڈی ایل کا یہ آل ٹائم ریکارڈ ریٹ ہے ۔ پی ڈی ایل می  20روپے کے اضافے سے فی لٹر ساڑھے 17روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گیا ۔

The post پیٹرول کے بعد حکومت عوام پر گیس بم گرانے کیلئے تیار قیمتیں ڈیڑھ سے دو گنا ہونے کا امکان ، تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’حکومت کہیں نہیں جارہی ‘‘ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مزید کتنے سال صبر کرنے کا کہہ دیا؟

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہے ،اپوزیشن مزید تین سال صبر کرے ،ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اس وقت تمام ریاسی ادارے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،معاشی صورت حال بہتر ہوتے ہی اراکین کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہ سپیکر قومی اسمبلی اور مختلف اراکین اسمبلی سے پارلیمنٹ ہائوس میں گفتگو کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں واقع وزیر اعظم کے چیمبر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی بہتر اور خوشگوار انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کو سراہا جبکہ سپیکر نے جاری بجٹ اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کرنے سے متعلق پر مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ مشکل حالات میں غریب عوام کو ریلیف دے گا اور اپوزیشن کا بجٹ کو مسترد کرنا سیاسی سٹنٹ کے علاوہ کچھ نہیں ،بعد ازاں اراکین قومی اسمبلی ریاض فتیانہ،ملک انور تاج و دیگر نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل سے متعلق وزیر اعظم کوآگاہ کیا اور ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال میں بہتری آتے ہی اراکین کو ترقیاتی فنڈز فراہم کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اپنی مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کا اس حوالے سے پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا اس وقت حکومت کا تمام تر فوکس کورونا کی وباء سے نمٹنے کی طرف ہے اور تمام تر وسائل اس حوالے سے استعمال میں لائے جارہے ہیں ،انہوں نے اراکین قومی اسمبلی پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام پر زور دیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ احتیاط سے ہی اس وباء کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے ہم ہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور جو انہیں گھر بھیجنے کی باتیں کررہے ہیں وہ آئندہ تین سال بھی صبر کریں کیونکہ سیاسی مخالفین کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

The post ’’حکومت کہیں نہیں جارہی ‘‘ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مزید کتنے سال صبر کرنے کا کہہ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

2سال میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان دباؤ کاشکار،اتحادی جماعتوں کی ناراضگی ایک طرف ، اپنے ایم این ایز بھی آنکھیں دکھانے لگے ، اندورن خانہ اصل میں چل کیا رہا ہے ؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے اندر کی خبر دیدی ‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شاید 2سال میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان دباؤ کاشکار نظر آئے ہیں۔کرکٹ کے دنوں میں یہ چیز ان کیلئے غیر معمولی ہوتی تھی۔لیکن سیاست ایک مختلف گیند کا کھیل ہے۔سینئر صحافی مظہر عباس کے مطابق اس وقت پنجاب میں انہیں اپنے اتحادیوں سے زیادہ اپنی پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مسائل کا سامنا ہے،جسے وہ بخوبی محسوس کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اور عشایئے میں کی گئی ان کی یکے بعد دیگرے تقاریر میں انہوں نے پارٹی اور حکومت پر اپنی سخت گرفت کا پیغام دیا اور یہ کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔لیکن وہ بخوبی جانتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔بات یہاں تک جا پہنچی ہے کہ وہ ایک آزاد ایم این اے کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کر رہے ہیں۔باقی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کی کیا بات کی جائے۔جب سے پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں اور متحدہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کیخلاف مہم شروع کی ہے سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔دونوں اطراف نے بجٹ پاس اور مسترد کرانے کیلئے اپنے ایم این ایز اور سینیٹرزکو 100فیصد حاضری یقینی بنانے کا کہا۔حالانکہ بجٹ پاس ہونے کے 100فیصد چانس نظر آ رہے تھے۔لیکن اگلے کچھ ہفتے اور مہینے دلچسپی سے خالی نہ ہوں گے۔جبکہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کسی بھی دوسرے ملک سے بہتر طریقے سے کورونا بحران پر قابو پایا۔ہر کوئی اس خیال سے متفق نہیں ہے،لیکن یہ بھی حقیقت ہے کی مکمل لاک ڈاؤن معیشت کیلئے تباہ کن ہوتا۔ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کو پہلے ہی پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ بجٹ کے حق میں ووٹ دیں، اپنی مخالفت میں زیادہ آگے نہ بڑھیں۔ بظاہر یہ منصوبہ صرف حکومت اور وزیراعظم کو طرز حکمرانی پر نظر ثانی کیلئے تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں،مستقبل قریب میں تو اس زیادہ بالکل بھی نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ہینڈلرز‘‘ نے انہیں صرف ان کی قریبی دوستوں کے ذریعہ

پیغام بھیجا کہ پاکستان سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا خاص طور پر ایسے وقت میں جب معاشی اشاریئے کافی پریشان کن ہیں اور آئندہ سال تک حالات خراب سے خراب تر ہوسکتے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے اور اس میں جہانگیر ترین، مونس الٰہی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کا نام آنے کے بعد سے پی ٹی آئی کے اندر موجود پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔جب عمران خان نے اتوار کے

روز اپنی تقریر میں مختلف مافیاز کی طرف اشارہ کیا تو وہ اس بات پر مطمئن نہیں کر سکے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے پر واقعتاً کیا ہوا اور جب پیٹرول پمپس سے پیٹرول غائب ہو گیا تو کیوں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذمہ دار کون تھا؟وزیراعظم اتوار کے روز ان سے ملنے والے اپنے اتحادیوں کو بھی مطمئن نہیں کرسکے

اور انہوں نے فیصلے یا ان کی اپنی پارٹی کے ایم این اے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔کچھ رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ بحران کے بعد یہ امکان بہت کم ہے کہ شوگر سکینڈل میں مزید کارروائی کی جائے کیونکہ حکومت نے بھی پوسٹ کمیشن کی رپورٹ میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے خلاف کارروائی روک رکھی ہے۔

The post 2سال میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان دباؤ کاشکار،اتحادی جماعتوں کی ناراضگی ایک طرف ، اپنے ایم این ایز بھی آنکھیں دکھانے لگے ، اندورن خانہ اصل میں چل کیا رہا ہے ؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے اندر کی خبر دیدی ‎‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 118افراد جاں بحق کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ،اب تک 98 ہزار 503 صحتیاب

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 ہوگئی جبکہ وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ،اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2846افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے ، این سی اوسی کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہے، پنجاب میں 75501 اور خیبرپختونخواہ میں 26115 مریض زیر علاج ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 12775 اور بلوچستان میں 10426 افراد کورنا وائرس کا شکار ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1470اور آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں کی تعداد1065ہے،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4304 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق ایک دن میں کورنا وائرس میں مزید 118افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4304 ہوگئی ۔

The post کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 118افراد جاں بحق کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ،اب تک 98 ہزار 503 صحتیاب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی خزانے کو 50کروڑ کا ٹیکہ ، یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے 78 روپے سے بھی زائد قیمت میں چینی خرید لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائےیوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خرید لی۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔یاد رہے شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے۔

The post قومی خزانے کو 50کروڑ کا ٹیکہ ، یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے 78 روپے سے بھی زائد قیمت میں چینی خرید لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس ، ریمڈیسیور دوا کی قیمت 2340 ڈالرز مقرر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس‘ گیلیاڈ سائنسز نے ریمڈیسیور دوا کی قیمت 2340 ڈالرز(تقریباً چار لاکھ روپے) مقرر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گیلیاڈ سائنسز نے امریکااور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کوروناوائرس کے پانچ روز علاج کے لیے ریمڈیسیویر دوا کی قیمت 2340 ڈالرز مقرر کردی ہے۔جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 3لاکھ 93ہزار 8سو پچاسی روپے بنتی ہے ۔

دوسری جانب کوریا میں محققین نے کرونا وائرس کے مرض کے لیے ایک ایسی دوا تلاش کر لی ہے جو ریمڈیسیور سے بھی زیادہ موثرہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹی ٹیوٹ پاسچر کوریا کے ماہرین کی ٹیم نے کو وِڈ نائنٹین کے لیے گِلی یڈ کمپنی کی ریمڈیسیور دوا سے کہیں زیادہ موثر دوا تلاش کر لی ہے۔اس دوا کا نام نیفاموسٹیٹ ہے، اور یہ لبلبے (پینکریاز)کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے،اور یہ بیماری روکنے والی قوی اینٹی وائرل دوا ہے۔ یہ ان 24 ادویہ میں سب سے زیادہ مثر ثابت ہوئی جن کا ویرو سیل کلچر کے ساتھ تجربہ کیا گیا تھا۔ویرو سیلز ان خلیات کا شجرہ نسب ہے جو افریقی سبز بندر کے گردے سے پیدا ہوتے ہیں، اور یہ سیل کلچرز (ٹیسٹس)میں تواتر کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ پاسچر کوریا میں زونوٹک وائرس لیب کے ڈائریکٹر کم سیونگ ٹیک کا کہنا تھا کہ جب کرونا وائرس انسان کے پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے تو کو وِڈ نائنٹین بیماری کی وجہ بن جاتا ہے۔ اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ ویرو سیلز میں کرونا وائرس کا انفیکشن پھیپھڑوں کے خلیات کے انفیکشن سے مختلف ہے، ہم نے انسانی پھیپھڑوں کے سیل کلچرز پر اضافی تجربہ کیا۔تجربے کے بعد محققین کی ٹیم نے دیکھا کہ نیفاموسٹیٹ کی ویرو سیلز میں تو کرونا وائرس روکنے کی افادیت کم تھی لیکن پھیپھڑوں کے خلیات کے علاج میں یہ نہایت قومی پائی گئی۔ نیفاموسٹیٹ مادے کا ارتکاز جو وائرل نقل کو روکنے کے لیے درکار ہوتا ہے، جسے IC50 کے طور پر جانا جاتا ہے، ویرو سیلز میں 13.88m تھا، لیکن پھیپھڑوں کے خلیات میں یہ 0.0022m تھا۔ اور یہ پھیپھڑوں کے خلیات میں اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کے نتیجے 1.3m سے 600 گنا چھوٹا تھا۔اس ثبوت کی بنیاد پر کورین منسٹری آف فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی نے مذکورہ ادارے کو کلینکل ٹرائلز آگے بڑھانے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد اب 10 اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں پر اس دوا کا آزمایا جائے گا۔

The post کورونا وائرس ، ریمڈیسیور دوا کی قیمت 2340 ڈالرز مقرر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جنرل ضیا الحق نے دورہ لاہور کےدوران ایسا کیا کہا تھا کہ نوازشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہوا میں اڑگئی؟سہیل وڑائچ کا اہم انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے آج کے کالم ’’کِلّہ بہت مضبوط ہے!‘‘میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ جنرل ضیاء الحق مرحوم نےپنجابی کا یہ محاورہ سیاست سے اس وقت روشناس کروایا جب نواز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی۔ سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا کہ اس دوران جنرل ضیاء الحق لاہور کے دورے پر تشریف لائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کے بارے میں کہا کہ اس کا کِلّہ بہت مضبوط ہے یوں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہوا

میں اڑ گئی اور نواز شریف پھر سے پوری طاقت و خود مختاری سے پنجاب کے تخت پرحکومت کرنے لگے۔جنرل ضیاء الحق نوے روز میں الیکشن کروانے کے وعدے پر برسراقتدار آئے اور پھر 4ہزار دن اقتدار سے چمٹے رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی حکمران آئے ان میں سے چانکیہ اور میکاولیانہ سیاست کے وہ سب سے بڑے کلا کار تھے تاہم کِلّہ بہت مضبوط ہے کا محاورہ زبان زد عام کرنے پر اہل سیاست اور اہل ادب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

The post جنرل ضیا الحق نے دورہ لاہور کےدوران ایسا کیا کہا تھا کہ نوازشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد ہوا میں اڑگئی؟سہیل وڑائچ کا اہم انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری اور 2 سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوئے ،دوران سماعت آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔اس پر عدالت نے کہا کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمر بھی زیادہ ہے ان کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش ہوگا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کوکورونا تو نہیں ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کے ان کی جانب سے میں یہاں موجود ہوں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں تاکہ پھر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اس کیس میں تین ملزمان ہیں، عدالت نے نواز شریف کے نام کے وارنٹ جاری کیے ہیں وہ برطانیہ میں موجود ہیں انہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھجوائیں ۔اس پر معزز جج نے کہا کہ پھر نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں اور آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔بعدازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کردیے جب کہ آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

The post توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس کے شکار اینکر سمیع ابراہیم کی موت کے منہ سے کیسے واپسی ہوئی؟ بیماری کے دوران کس اذیت سے گزرنا پڑا؟ ذاتی تجربہ شیئر کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اور صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کوئی مذاق نہیں ، وہ خوش قسمت لوگ ہیں جنہیں کرونا چھو کر گزر جاتا ہے لیکن اگر پھیپھڑوں میں چلاجائے تو بہت مصیبت ہوتی ہے، میرے بھی پھیپھڑوں میں چلا گیا تھا۔میں نے سوچا کہ میرا وقت آگیا ہے، اب میں نہیں بچوں گا۔

مجھے مشین لگی ہوئی تھی، مجھے چار سائے نظر آئے، میں نے سوچا کہ شاید یہ میرا وہم ہے،میں نے آنکھیں بندکرلیں جب دوبارہ کھولی تو پھر چار سائے نظرآئے۔وہ سائے آپس میں مکالمہ کررہے تھے، میں گھبرا گیا، پھر میں نے آنکھیں بندکرلیں جب دوبارہ کھولا تو ایک سایہ تھا جو میرے پاؤں کی طرف تھا جو میری طرف نہیں دیکھ رہا تھا، دروازے کی طرف دیکھ رہا تھا۔میرا یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کرونا کی علامات ظاہر ہوں تو تاخیر نہ کریں، فورا ًڈاکٹرز کے پاس پہنچیں، اپنے ٹیسٹ لازمی کروائیں، کرونا مدافعتی نظام پر اٹیک کرتا ہے، اگر مدافعتی نظام کرونا کے قبضے میں چلاجائے تو بہت مشکل ہوجاتی ہے، اسکے لئے انٹی وائرل اودیات استعمال کی جاتی ہیںہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم باہر کی دنیا سے مختلف ہیں، ہمارا جسم اور ہمارے روئیے باقی دنیا سے مختلف ہیں، میرے سامنے بہت خوبصورت نظارہ ہے جو مجھے آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے لیکن کچھ دن پہلے مجھے موت کا سامان لگ رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بہترہورہے ہیں، آج کل کتابیں پڑھ رہے ہیں، لیپ ٹاپ کے ذریعے حالات حاضرہ سے باخبر ہیں۔

The post کرونا وائرس کے شکار اینکر سمیع ابراہیم کی موت کے منہ سے کیسے واپسی ہوئی؟ بیماری کے دوران کس اذیت سے گزرنا پڑا؟ ذاتی تجربہ شیئر کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس احتساب عدالت اسلام آبادنے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کوبری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ملزمان کو بری کردیا،عدالت نے

راجہ پرویزاشرف،شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت نے اسماعیل قریشی،شاہد رفیع،طاہر بشارت،سلیم عارف،چودھری عبدالقدیراوراقبال علی شاہ کو بھی بری کردیا۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو ساہیوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے ہی بری کیا گیا تھا، دوسر ی جانب نیب نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

The post پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس احتساب عدالت اسلام آبادنے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کوروناسے متاثر ہونے کا خدشہ وائرس جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں،عالمی ادارہ صحت کاانتباہ

جنیوا( آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے ایک بار پھر عالمی دنیا کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ وائرس ابھی تک پھیل رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کی وبا جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ سب خواہش مند ہیں کہ یہ وبا ختم ہو جائے اور زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہو جائے مگر سچائی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ یہ مہلک وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے حالانکہ عالمی سطح پر کئی ممالک نے اس ضمن میں کوشش کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوماور نے اعتراف کیا کہ اس سلسلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ یہ وبا زیادہ پھیل رہی ہے۔پریس بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان کا کہنا تھا کہ مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے محفوظ ویکسین کی تلاش میں بھی پیشرفت ہوئی ہے مگر تاحال اس ضمن میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ہے کہ کی جانے والی کوشش کب کامیاب ہو گی؟مائیک ریان کا کہنا تھا کہ جب تک ویکسین تیار نہیں ہو جاتی اس وقت تک تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹیسٹنگ کریں، کورونا مثبت کیسز کے مریضوں کو سماجی تنہائی اختیار کرائیں اوران مریضوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے انہیں ٹریک کریں۔

The post اب بھی زیادہ تر لوگوں کے کوروناسے متاثر ہونے کا خدشہ وائرس جلد ختم ہونے کے امکانات کم ہیں،عالمی ادارہ صحت کاانتباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Monday, June 29, 2020

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور فریق بنایاگیا ۔چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ اسلام آباد کے

سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے،ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین کے ساتھ تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیا جائے،پبلک انٹرسٹ کے لیے مندر پر تعمیراتی کام روکا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین ماسٹر پلان کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مندر کے حوالے سے عدالت مناسب احکامات جاری کرے۔

The post اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک میں شرح خواندگی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ،مردوں اور خواتین میں تناسب کتنا ہے؟ ادارہ شماریات سروے کی حیرت انگیز رپورٹ جاری

اسلام آباد(این این آئی)ادارہ شماریات نے لوگوں کی طرز زندگی سے متعلق سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں شرح خواندگی کا تناسب ساٹھ فیصد ریکارڈکی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق مردوں میں شرح خواندگی کا تناسب 71 فیصد ہے، خواتین میں شرح خواندگی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں تیس فیصد بچے سکول جانے سے سے محروم ہیں، سندھ میں 42 فیصد اور بلوچستان میں 59 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ ادارہ شماریات کے

مطابق خیبر پختونخواہ میں 28 فیصد اور پنجاب میں 21 فیصد بچے سکول نہیں جاتے،ملک بھر میں مجموعی طور پرائمری تک 87، مڈل تک 63 اور میٹرک تک 57 فیصد بچے سکول جاتے ہیں،ملک بھر میں 95 فیصد گھروں میں موبائل فونز کہ سہولت ہے،شہروں میں 55 اور دیہی علاقوں میں 39 فیصد لوگوں کے پاس موبائل فونز ہیں،18 فیصد آبادی پائپ لائن، 24 فیصد نلکہ اور 35 فیصد موٹر پمپ سے پانی حاصل کرتے ہیں،تاحال 12 فیصد آبادی ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہے۔

The post ملک میں شرح خواندگی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ،مردوں اور خواتین میں تناسب کتنا ہے؟ ادارہ شماریات سروے کی حیرت انگیز رپورٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سکیورٹی گارڈ حسن علی کی شہادت کا سن کر انکی بہن بھی صدمے سے انتقال کر گئیں

اسلام آباد، عمر کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) پاکستان سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی گارڈ حسن علی کی شہادت کا سن کر صدمے سے ان کی بہن بھی انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق جب ان کی بہن کو یہ اطلاع ملی کہ حملے میں ان کا بھائی بھی شہید ہو گیا تو ان کی حالت خراب ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنانے میں ایک اہم کردار آر آر ایف پولیس کے اہلکار محمد رفیق سومروکا بھی ہے اس جوان کا تعلق عمرکوٹ کے نواحی گاوں حاجی چنیسرسومرو سے تعلق ہے واقعے بعد سپاہی رفیق سومرو کے گھر پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، عمرکوٹ سے ملحقہ تھر کے گائوں حاجی چنیسر سومرو کے نوجوان نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو ہر سیکورٹی ادارے کے اہلکار کا ایک خواب ہوتاہے جی ہاں اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا لیکن پاکستانی سیکورٹی اداروں نے فوری اور موثر کاروائی کرکے پاکستان کو ایک بڑے سانحے سے بچالیا اور حملہ آور چاروں دشتگردوں کو جہنم رسید کیا اس کامیاب کاروائی رینجرز کے ساتھ ساتھ ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا آر آر ایف فورس میں محمد رفیق سومرو شامل تھا جس نے ہمت بہادری اور شجاعت کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو مکمل طور ناکام بنادیا جیسے ہی یہ خبر آئی تو پولیس اہلکار محمد رفیق کے گھروالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ مکین مبارکباد دینے انکے گھرپہنچ گئے، محمد رفیق کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے  نے جو کارنامہ سرانجام دیا اس نے نہ صرف میرا بلکہ پورے ملک کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، پورے گائوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے ۔

The post سکیورٹی گارڈ حسن علی کی شہادت کا سن کر انکی بہن بھی صدمے سے انتقال کر گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کا جوابی وار ٹک ٹاک سمیت 59 چینی سمارٹ فون ایپس پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا نے چین کی 59ا سمارٹ فون ایپس بشمول ٹک ٹاک، یو سی براؤزر، وی چیٹ اور بیگو لائیو کو ملکی خود مختاری، سالمیت، دفاع اور عوامی امن عامہ کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگادی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں حالیہ کشیدگی کے بعد کیا گیا اور یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ڈیٹا سکیورٹی اور پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے چائنیز ایپس کے استعمال کے متعلق خدشات موجود تھے، اس کے علاوہ ملکی خودمختاری اور سکیورٹی کیلئے بھی خطرات کے خدشات سامنے آئے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو متعدد ذرائع سے لاتعداد شکایات ملی تھیں کہ اینڈرائیڈ اور ایپل پلیٹ فارمز پر موجود مختلف موبائل ایپس کے غلط استعمال کو رپورٹ کیا گیا۔ یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا چوری اور غیرقانونی طریقے سے بھارت سے باہر سرورز پر منتقل کررہی تھیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے تحت انڈین سائبر کرائم کو آرڈینیٹ سینٹر نے ان ایپس کو بلاک کرنے کی سفارشات وزارت آئی ٹی کو ارسال کی تھیں۔ 2015ء سے 2019ء کے دوران چائنیز کمپنیوں بشمول علی بابا اور دیگر نے بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی تھی۔

The post بھارت کا جوابی وار ٹک ٹاک سمیت 59 چینی سمارٹ فون ایپس پر پابندی لگا دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب، یہ تمام لوگ کہاں ہیں؟حکومتی موقف سامنےآگیا

لاہور (آن لائن) لاہور میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور شہر میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب ہو گئے ہیں، ٹائیگر فورس کے جوان گزشتہ کئی روز سے نہ تو کسی ہسپتال میں اور نہ ہی کسی قرنطینہ مرکز میں موجود ہیں یہاں تک کہ ان کی ذمہ داریاں شہر کے اتوار بازاروں، ماڈل بازاروں میں بھی لگائی گئی تھیں لیکن کورونا وائرس کے

باعث سمارٹ لاک ڈائون کے تحت شہر کے بیشتر علاقے بند ہونے کے باوجود ٹائیگر فورس کا کوئی اہلکار ان مقامات پر نظر نہیں آیا جبکہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کیے گئے ٹائیگر فورس کے نوجوان اعزازی ہیں انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا جا رہا ،یہ بات درست ہے کہ وہ کسی مقام پر نظر نہیں آتے لیکن امریکہ، اٹلی، فرانس جیسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ٹائیگر فورس حرکت میں آئے گی۔

The post لاہور میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب، یہ تمام لوگ کہاں ہیں؟حکومتی موقف سامنےآگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کی آمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے)نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر اس وقت تک کے لیے پابندی عائد کی ہے

جب تک پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے کووِڈ19 کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کا آغاز نہ ہوجائے۔نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جس کا مقصد آنے والوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔جی سی سی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی ٹرانزٹ سمیت تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مختص لیبارٹری کے قیام تک یو اے ای کے ایئرپورٹس پر وصول نہیں کیا جائے گا۔ساتھ ہی حکام نے اس اعلان سے متاثر ہونے والے مسافروں پر زور دیا ہے کہ اپنی پروازوں کی سی شیڈولنگ کے حوالے سے ایئرلائن کمپنیز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

The post امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کورونا وائرس سے بچ جانے والوں کو  بعد میں کس چیز کا خطرہ رہتا ہے؟خوفناک انکشاف

لندن(این این آئی )ڈاکٹروں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا شکار جو افراد شدید بیماری کی حالت میں ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے، انھیں فوری طور پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے لیے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کووڈ ٹروما رسپانس ورکنگ گروپ، جس کی سربراہی یونیورسٹی کالج لندن نے کی تھی اور اس میں جنوب مشرقی انگلینڈ کے ماہرین شامل تھے، کا کہنا تھا کہ ایسے مریض جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا انھیں زیادہ

خطرہ ہے۔ماہرین کے مطابق ان افراد کا کم از کم ایک سال تک باقاعدہ چیک اپ ہونا چاہیے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ہزاروں افراد شدید بیمار تھے اس لیے انھیں پی ٹی ایس ڈی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں متعدی بیماری کے دوران شدید بیماری کا سامنا کرنے والے تقریبا 30 فیصد مریضوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات پائی گئیں اس کے علاوہ انھیں ڈپریشن اور اضطراب کا بھی سامنا رہا۔

The post کورونا وائرس سے بچ جانے والوں کو  بعد میں کس چیز کا خطرہ رہتا ہے؟خوفناک انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہمسایہ ملک میں ہولناک حادثہ، 2سمندری جہاز آپس میں ٹکرا گئے ،23 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

ڈھاکا( آن لائن ) بنگلادیش میں ہولناک حادثہ پیش آیا، دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے تئیس افراد زندگی کی باز ہار گئے، واقعے کے بعد دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، ریسکیو عملے نے 23 افراد

کی لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، بھیانک حادثے کی وجہ اوور لوڈ بھی ہوسکتی ہے۔متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر بنگلادیش میں ضرورت سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کردیا جاتا ہے جو حادثے کا سبب بنتا ہے۔

 

The post ہمسایہ ملک میں ہولناک حادثہ، 2سمندری جہاز آپس میں ٹکرا گئے ،23 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Mysterious Ancient Marble Cross Found in Pakistan

This month, in the rocky mountains of Skardu, Pakistan, researchers have uncovered a mysterious 1,200-year-old cross weighing up to three tons.

from CBNNews.com https://ift.tt/2VsFJXj

شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی ایئر بلیو کے دو پائلٹس کو گرائونڈ کردیاگیا

لاہور،کراچی (آن لائن، این این آئی) وزارت ہوا بازی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی ایئر بلو کے دو پائلٹس کو گرائونڈ کر دیا ہے، دونوں پائلٹس پر جہاز چلانے کا جعلی لائسنس حاصل کرنے کا الزام عائد ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے 9 پائلٹس کی فہرست ایئر بلو کو فراہم کی تھی جن میں سے 9 پائلٹس ڈیڑھ سال قبل ہی ایئر بلو ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل ہے، دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 2 بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں 115 نمبر پر ارم جبکہ 118 نمبر پر مریم مسعود کا نام درج ہے۔پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہی گرائونڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے،انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت برتی تھی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نجی ایئرلائن نے بھی 2 پائلٹس کو گرائونڈ کر دیا ہے، گرائونڈ کیے گئے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور ایک فرسٹ آفیسر شامل ہے۔ترجمان کے مطابق یہ دونوں پائلٹ سی اے اے کی کلیئرنس ملنے تک گرائونڈ رہیں گے۔

The post شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی ایئر بلیو کے دو پائلٹس کو گرائونڈ کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اور فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ، وفاقی وزیر سپیکر پر بھی چڑھ دوڑے ،اسد قیصر پر سنگین الزام لگا دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ آصف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ پیر کو اجلاس کے دور ان خواجہ آصف کی تقریر کے دوران فواد چوہدری نے لقمہ دیا اور کہاکہ ہن بس کردیو کتنا بولو گے ۔

خواجہ آصف نے جواب دیاکہ میں بولوں گا تو آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ آپ چپ کر جائیں ورنہ میں آپ کے بارے میں وہ حقائق بیان کر دوں گا کہ آپ ایوان میں بیٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ آپ کو بھی سیالکوٹ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ ایسی بات کیوں کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ اسپیکر صاحب خواجہ آصف معافی مانگیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ معافی مانگے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی، ہم ان کے حلقہ کے مسائل سننے نہیں آئے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ فواد چوہدری پلیز حوصلہ رکھیں۔ اسپیکر صاحب میں آپ کے چیمبر میں آ کر اس معاملہ کی وجہ بتا دوں گا۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے فواد چوہدری کو نشست پر بٹھا لیا۔

The post قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اور فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ، وفاقی وزیر سپیکر پر بھی چڑھ دوڑے ،اسد قیصر پر سنگین الزام لگا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیا سیاسی بحران!عوام کو حکومت کے مٹی کے پیر نظر آگئے ،وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟سیاسی جماعتیں چاہ رہی ہیں کہ کوئی بھی آجائے، عمران خان چلا جائے، نئی حکومت بنی تو ۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیا سیاسی بحران، وزیر اعظم کا اتحادیوں کیلئے عشائیہ، حکومت اتحادیوں کو منا پائے گی ؟ اتحادیوں کے تحفظات کیا ہیں ؟ وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ ق لیگ، اختر مینگل وزیر اعظم کے عشائیہ میں جانے کیلئے کیوں تیار نہ ہوئے ؟

نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا جب مجسمے بنائے جاتے ہیں تو بہت ساری خوبیاں تصور کرلیتے ہیں، آخر میں پتا چلتا ہے کہ اس کے پیر مٹی کے ہیں، عوام کو حکومت کے مٹی کے پیر نظر آگئے ہیں، آنکھوں سے پردے گر رہے ہیں۔پروگرام میں موجودسینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ بجٹ عوام کیلئے نہیں بنایا گیا، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، موجودہ اتحادی عمران خان کے نہیں ہیں، عمران خان خود ان کے مخالف رہے ہیں۔ حکومت ایکسپوز نہیں ہو رہی یہ اپوزیشن کا امتحان ہے، شہباز شریف کو کھل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا اور عوام کا ساتھ دینا چاہئے۔ماہر سیاسیات ڈاکٹر سید حسن عسکری نے کہا کہ دو چیزیں واضح طور پر سامنے آگئیں، ایک تو اتحادیوں کے معاملات ہیں دوسرا اپوزیشن ہے۔ سیاسی جماعتوں کی وہ سٹیج آگئی ہے کہ وہ چاہ رہی ہیں کہ کوئی بھی آجائے، عمران خان چلا جائے، سیاستدانوں کو غور کرنا چاہئے کہ عوام اور وہ خود اتنا جلدی کیوں اکتا جاتے ہیں، عمران خان کا اتحادیوں سے براہ راست رابطہ نہیں، حکومت نے پلیٹ میں رکھ کر دیا ہے کہ اپوزیشن کچھ کرلے لیکن اپوزیشن کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، ن لیگ تحریک شروع نہیں کر پائے گی، نئی حکومت بنی بھی تو ق لیگ کی نہیں ہوگی۔

The post نیا سیاسی بحران!عوام کو حکومت کے مٹی کے پیر نظر آگئے ،وزیر اعظم کو اتحادیوں سے ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟سیاسی جماعتیں چاہ رہی ہیں کہ کوئی بھی آجائے، عمران خان چلا جائے، نئی حکومت بنی تو ۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری، ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی ( آن لائن ) دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 99 پوائنٹ اضافہ جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے باوجود بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رکا، ٹریڈنگ ہوتی رہی جس کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تا ہم اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔تا ہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔تا ہم خوشی کی خبر یہ بھی آئی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری، ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’کرونا کے مریض کی مرنے سے قبل آنکھیں کھول دینے والی آخری فیس بک پوسٹ‘‘ مریض نےموت سے قبل کس پچھتاوے کا اظہار کیا اور لوگوں کو کرونا سے متعلق کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے امریکی شہری نے مرنے سے قبل فیس بک پر شرمندگی اور پچھتاوے پر مبنی پوٹ شیئر کر دی ۔ لوگوں کو حفاظتی تدابیر کرنے کی سخت تلقین کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی 51سالہ شہری ٹومی میکائس اپنی پوسٹ میں لکھا کہ

وہ ایک ہفتہ قبل ایک پارٹی میں شریک ہوا تھا بعد ازاں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں ۔ ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت نکل آیا ۔ امریکی شہری کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ان کی والدہ اور ان کی بہنوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ضرورت کی بنا پر گھر سے نکلیں تو اپنا چہرہ ماسک سے مکمل ڈھانپیں ، ہاتھ منہ کو لگانے سے گریز کریں ، وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے میری لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے گھر کو مشکلات کا سامنا کرنا ۔ ٹومی میکائس کی بھانجی لوپیز نے بتایا ہے کہ ہمیں شروع میں یہ محسوس کہ شوگر کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہورہی ہے لیکن بعد میں کرونا ٹیسٹ کروانے سے پتہ چلا کہ وہ مہلک وباء کا شکار ہو گئے ہیں ۔ بعد ازاں ان کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہونا شروع ہو گئی ، سانس لینے میں شدید تکلیف ہونے لگی ، ایمبولینس کے ذریعے انہیں ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں انہیں آکسیجن دی گئی لیکن ان کی حالت مزید بگڑتی گئی ، وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا ، وہ ایک گھنٹے کے اندر اندر چل بسے ۔
” />

The post ’’کرونا کے مریض کی مرنے سے قبل آنکھیں کھول دینے والی آخری فیس بک پوسٹ‘‘ مریض نےموت سے قبل کس پچھتاوے کا اظہار کیا اور لوگوں کو کرونا سے متعلق کیا پیغام دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی پائلٹس کی برطرفی ،کویت ائیرویز نے 24 نیوز ، جنگ اور دیگر چینلز کی خبر کو جھوٹ قراردیدیا،پیمرا کابھی ایکشن ، فیک نیوز نشر کرنیوالے چینلز کو نوٹسز ،بڑا حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 24 نیوز سمیت دیگر چینل پر پاکستانی پائلٹس کو نکالے جانے کی خبریں جھوٹ پر مبنی قرار،تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل چینل 24 نیوز نے خبر دی کہ کویت ائیرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجینئرز کو گراؤنڈ کردیا ہے۔

اس جھوٹی خبر کو پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور دیگر پی پی ارکان نے بھی شیئر کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو فوری طور پر ہٹایا جائے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی پائلٹس کو ہٹایا جارہا ہے۔کویت ائیرویز نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا اور کہا کہ ایئرویز میں کوئی پاکستانی پائلٹ تعینات نہیں البتہ 13 پاکستانی انجینئرز پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں،کویت ائیرویز نے کہا کہ برطرفی کا معاملہ تو اس وقت پیش آتا جب ہمارے یہاں کوئی پاکستانی پائلٹ کام کر رہا ہوتا۔ فی الحال ایک بھی پاکستانی پائلٹ نہیں ہے کسی کو ملازمت سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوسری جانب پیمرا نے اس جھوٹی خبر پر ایکشن لے لیا ہے ،اس خبر کو نشر کرنیوالے چینلز 24 نیوز، اے آروائی، دنیا نیوز، پبلک نیوز، جی ٹی وی کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے اور ان چینلز کو معذرت نشر کرنے کی ہدایت کی ۔

The post پاکستانی پائلٹس کی برطرفی ،کویت ائیرویز نے 24 نیوز ، جنگ اور دیگر چینلز کی خبر کو جھوٹ قراردیدیا،پیمرا کابھی ایکشن ، فیک نیوز نشر کرنیوالے چینلز کو نوٹسز ،بڑا حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’میرا محبوب ہینڈ سم، ایمانداراوروزیراعظم ، شادی ایس او پیز ‘‘ جب تک کورونا، تب تک ہر شادی میں دودھ پلائی رسم میں دودھ کے بجائے سنامکی کا قہوہ پلایا جائے گا،شادی میں چھوہاروں، پتاسوں کی جگہ ماسک اور سینیٹائزر دیے جائیں گےدلُہا، دلہن کو حکومت اپنے خرچے پر ہنی مون منانے 14دنوں کیلئے سائیں بزدار کے قرنطینہ کیمپ بھیجے گی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے کالم ’’محبوب وزیراعظم اور حاسدین!‘‘جب بھی سوچوں، خوشی سے پھول کر کُپّا ہو جاؤں کہ میرا محبوب وزیراعظم ہینڈ سم، ایماندار، پرچی وزیراعظم نہیں، پرچی زدہ تقریر نہیں کرتا، جب بھی بولے، فی البدیہہ بولے، حکمت کے دریا بہا دے، یہ علیحدہ بات کہ صحابہ کرامؓ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مناسب الفاظ کا استعمال نہ ہو پائے۔

قرآن میں حضرت عیسیٰؑ کا ذکر نہ ملے، جرمنی، جاپان کی سرحدیں ملا دے، ٹیگور کا قول خلیل جبران کا قول بنا دے، اسد معروف کی نظم علامہ اقبال کی نظم بنا دے، ایک ارب درختوں کو 5ارب درخت بنا دے۔کبھی اسامہ قتل کو ’بے رحمانہ‘ قتل کہہ دے، کبھی کہہ دے یہ گزرا ہوا ایشو، بات نہیں کرنا چاہتا اور کبھی ایک ہی سانس میں اسامہ مارا گیا، شہید کر دیا گیا فرما دے، لیکن ان سب باتوں کے باوجود میں خوش کہ محبوب وزیراعظم پرچیاں دیکھ کر تقریر نہیں کرتا، محبوب وزیراعظم کو چھوڑیں۔محبوب وزیراعظم کے لیفٹ رائٹ ایسے حکمت بھرے نگینے کہ سر فخر سے بلند ہو جائے، جیسے ابھی کل ہی ایک نگینے نے بتایا کہ ’’جو فون آنکھ کے اشارے سمجھے اسے ’آئی فون‘ کہتے ہیں، جس کے سر پر جن سوار ہو، اسے ’سرجن‘ کہتے ہیں اور جو آم لیٹ کر کھایا جائے اسے آملیٹ کہتے ہیں‘‘۔اور سنیں، محبوب وزیراعظم کے ان دنوں بہت بڑے چہیتے کے منہ سے خود سنا کہ ہارٹ سرجری کو Bye Passاس لئے کہتے ہیں کہ آپریشن کامیاب ہو گیا تو PassورنہBye، اسی نے یہ بتا کر پاؤں تلے زمین ہی نکال دی کہ بیرونِ ملک سے فون کرتے وقت فون نمبر سے پہلے 92اس لئے لگایا جاتا ہے کہ محبوب وزیراعظم نے 92کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔محبوب وزیراعظم کے انہی نگینوں کی بصیرتیں دیکھ کر وہ وزیر صحت یاد آ جائے جو وزیر بنتے ہی ایک سرکاری اسپتال کے دورے پر جا پہنچا، دورے کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک جگہ 2مریضوں کو آکسیجن لگی ہوئی جبکہ تیسرا مریض آکسیجن کے بنا، وزیر نے ڈاکٹر سے پوچھا، ان دو مریضوں کو تو CNGلگائی ہوئی، لیکن تیسرا مریض سی این جی کے بنا کیوں، ڈاکٹر نے

پہلے سر سے پاؤں تک بھلے مانس وزیر کو دیکھا۔پھر ایک لمبی ٹھنڈی آہ بھر کر کہا ’’سر تیسرا مریض پٹرول پر چل رہا‘‘، پٹرول سے یاد آیا، محبوب وزیراعظم قوم کے وسیع تر مفاد میں پٹرول مہنگا کر چکے، یہ تو دائمی حسد میں مبتلا حاسدین جو محبوب وزیراعظم کے ’پٹرو ل بم‘ گرانے پر تنقید کر رہے، ورنہ پوری قوم خوشی سے نہال بلکہ نونہال، اب دیکھئے پٹرول مہنگا کرکے محبوب وزیراعظم نے

مافیا کی پٹرول بلیک کرنے کی سازش ناکام بنا دی، پٹرول سستا تھا، مافیا نے پٹرول ذخیرہ کرکے ملک میں پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا۔محبوب وزیراعظم نے ایک شام کابینہ، ای سی سی، اوگرا سے ڈسکس کیے بنا پٹرول مہنگا کر دیا، اب مافیا کو مجبوراً پٹرول مارکیٹ میں لاکر بیچنا پڑ رہا، پھر پٹرول مہنگا ہونے سے لوگوں میں پیدل چلنے کی عادت پیدا ہو گی، صحتیں بہتر ہوں گی،

اسی طرح محبوب وزیراعظم دو چار بار جب پٹرول مزید مہنگا کرے گا تو جیسے ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر دفتر آتا ہے، ویسے ہی پوری قوم سائیکلوں پر آ جائے گی۔پھر جہاں دل جلے تیل یا پٹرول چھڑک کر خود کشیوں جیسی عیاشی کیا کرتے تھے، اب ان کی یہ عیاشی ختم ہو جائے گی، وہیں بہوئوں کو تیل، پٹرول چھڑک کر جلانے والے سسرالی بھی اب تیل، پٹرول مہنگا ہونے کے بعد جلانے کا پلان بنانے سے

پہلے سو بار سوچیں گے، پھر 80فیصد موٹر سائیکل سوار پٹرول خرید پائیں گے نہ وہ ون ویلنگ کر سکیں گے نہ ان کی جانوں کو کوئی خطرہ ہوگا۔اب بتائیے، محبوب وزیراعظم اپنی قوم سے محبت میں کیا کیا کر رہا، ایسے ہی تو محبوب وزیراعظم نے نہیں کہا تھا کہ ’’وزیراعظم قوم کا باپ ہوتا ہے‘‘، واقعی یہ باپ ہی جو اس طرح اپنی اولاد کے بارے میں سوچے۔باقی محبوب وزیراعظم کے مکار حاسدین کو

دیکھ کر وہ مراثی یاد آ جائے، جس سے قتل ہوا، پکڑا گیا، مقدمہ چلا، جرم ثابت ہوا، پھانسی کی سزا سناتے جج نے پوچھا کوئی آخری خواہش، مراثی بولا ’’جج جی میری آخری خواہش ایہہ کہ مینوں لتاں والے پاسوں پھانسی دتی جائے (جج صاحب میری آخری خواہش یہ کہ مجھے ٹانگوں والی سائیڈ سے پھانسی پر لٹکایا جائے)، یہ چھوڑیں، کورونا ایشو کو ہی لے لیں۔ان تنقید کرنے والوں کا سوا ستیاناس ہو

انہوں نے محبوب وزیراعظم کی ہر بات کا مذاق اڑایا، محبوب وزیراعظم نے کہا ’’کورونا صرف ایک فلو، 97فیصد مریض تندرست ہو جائیں‘‘، اس پر تنقید کی گئی، محبوب وزیراعظم نے کہا ’’کیا کروں لوگ کورونا کو ’فلو‘ سمجھ کر سیریس ہی نہیں لے رہے‘‘، اس پر بھی تنقید کی گئی۔محبوب وزیراعظم نے کہا کہ کورونا نوجوانوں کو نہیں لگتا، اس پر تنقید کی گئی، جب محبوب وزیراعظم نے کہا

’’کورونا صرف بوڑھوں، بچوں کیلئے نہیں، نوجوانوں سمیت سب کیلئے خطرناک‘‘، اس پر تنقید کی گئی، وہ تو شکر خدا کا، محبوب وزیراعظم کے بنائے کورونا شادی ایس اوپیز سامنے نہیں آئے، ورنہ یہ دائمی حاسدین اس پر بھی تنقید کر رہے ہوتے۔اب آپ خود ہی دیکھئے، محبوب وزیراعظم نے کیا کمال شادی ایس او پیز بنائے، دو چار ایس او پیز ملاحظہ کریں، جب تک کورونا، تب تک ہر شادی میں دودھ پلائی

رسم میں دودھ کے بجائے سنامکی کا قہوہ پلایا جائے گا، شادی میں چھوہاروں، پتاسوں کی جگہ ماسک اور سینیٹائزر دیے جائیں گے، شادی ہال میں گانوں کے بجائے ٹیلی فون والی ’کورونا وبا خطرناک ہے، یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے‘، رنگ ٹون چلائی جائے گی، نکاح کے بعد دُلہا کو دور سے ارطغرل سلام کیے جائیں گے اور دلُہا، دلہن کو حکومت اپنے خرچے پر ہنی مون منانے 14دنوں کیلئے

سائیں بزدار کے قرنطینہ کیمپ بھیجے گی۔لیکن ان حاسدین کا کیا کریں، اب اس پر تنقید کر رہے کہ محبوب وزیراعظم اپنی بجٹ تقریر میں اسامہ کو کہاں سے گھسیٹ لائے، اسامہ کا بجٹ یا حکومتی پرفارمنس تقریر سے بھلا کیا تعلق؟ اوئے حاسدو! تمہیں کیا پتا، محبوب وزیراعظم کی بجٹ تقریر سے اسامہ تعلق کا، ویسے آپس کی بات، واقعی اسامہ کا بجٹ اور 22ماہ کی حکومتی کارکردگی تقریر سے کیا تعلق؟ اوہو! چھوڑیں جی، جب محبوب وزیراعظم نے ذکر کردیا تو کوئی نہ کوئی تعلق تو ہوگا ہی۔

The post ’’میرا محبوب ہینڈ سم، ایمانداراوروزیراعظم ، شادی ایس او پیز ‘‘ جب تک کورونا، تب تک ہر شادی میں دودھ پلائی رسم میں دودھ کے بجائے سنامکی کا قہوہ پلایا جائے گا،شادی میں چھوہاروں، پتاسوں کی جگہ ماسک اور سینیٹائزر دیے جائیں گےدلُہا، دلہن کو حکومت اپنے خرچے پر ہنی مون منانے 14دنوں کیلئے سائیں بزدار کے قرنطینہ کیمپ بھیجے گی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیا،پاکستان کے رل خان نے پوری دنیا میں جاکر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم کہا، بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتایا ،حکومت پر تابڑ توڑ حملے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے رل خان نے قوم کو بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتادیا ہے،منگترل خان کے کشکول کا سائز ہر سال بڑا ہوتا جارہا ہے،چینی ،آٹا ،ادویات اور پیٹرول چوروں کا دفاع ریلوکٹے کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور ڈاکوکے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج

رجسٹررڈ چور ثابت ہو گئے ہیں،ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیا،پاکستان کے رل خان نے پوری دنیا میں جاکر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم کہا،پاکستان کے رلخان نے قوم کو بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتادیا ہے۔منگترل خان کے کشکول کا سائز ہر سال بڑا ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے منگترل خان نے نوازشریف سے شوکت خانم کیلئے 50کروڑ چندہ لیا،پھر منگترل خان نے شہبازشریف سے نمل یونیورسٹی کے نام پر زمین لی،منگترل خان کئی سال شریف برادران کا وظیفہ خوار رہا ہے،1998میںنوازشریف نے پہلے پاکستان کو دنیا میں پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہونے اعزا دلایا،پھر2016میں نوازشریف نے پاکستان کو اسلامی معاشی طاقت بننے کا اعزاز دلایا۔آج ایک رل خان نے پاکستان کی معاش حالت افغانستان بھی نیچے کردی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے رل خان نے قوم کو بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتادیا ہے،منگترل خان کے کشکول کا سائز ہر سال بڑا ہوتا جارہا ہے،چینی ،آٹا ،ادویات اور پیٹرول چوروں کا دفاع ریلوکٹے کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور ڈاکوکے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹررڈ چور ثابت ہو گئے ہیں،ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیا،پاکستان کے رل خان نے پوری دنیا میں جاکر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم کہا،پاکستان کے رل خان نے قوم کو بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتادیا ہے۔

The post ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیا،پاکستان کے رل خان نے پوری دنیا میں جاکر پاکستانیوں کو کرپٹ قوم کہا، بھیک مانگنے کے طریقے اور لنگر خانوں کا راستہ بتایا ،حکومت پر تابڑ توڑ حملے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ ہم نے کیا ذمہ داری قبول کر لی گئی‎

کراچی( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں 6 افراد شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی گارڈ کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جس سے عمارت میں موجود 2000 کے قریب قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔

حملے میں شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر ،4 سکیورٹی گارڈ اور ایک عام شہری شہید ہوگئے جبکہ حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔بی بی سی کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کے ارکان نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح دہشت گردوں نے 10 بج کر 5 منٹ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، پانچ سے 7 منٹ تک فائرنگ کی ۔عمارت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آور کوموقع پر ہی ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ واقعہ میں سب انسپکٹر ،ایک عام شہری جبکہ 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام نے واقعے میں4 دہشت گرد ہلاک جبکہ سب انسپکٹر ، ایک شہری اور 4 سکیورٹی گارڈ کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی عمریں25 سے35 کے درمیان تھیں ، نیلے رنگ کی کرولا کار میں آئے۔

چار دہشت گردوں نے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کی، تاہم سیکورٹی اہل کاروں نے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو گیٹ پر ہی مار دیا اور دیگر تین دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔ دہشت گر د اسلحہ سے لیس تھے ، برآمد ایمونیشن کے علاوہ ، رائفل، کلاشن کوف، اور ہینڈ گرینڈز کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں اس وقت 2 ہزار کے قریب لوگ موجود ہیں، کچھ دیر قبل اچانک پہلے فائرنگ ہوئی اور پھر ٹریڈنگ ہال کے باہر دستی بم حملے کی اطلاع ملی۔بہادر سیکورٹی گارڈز نے 2 ہزار کے قریب قیمتی جانوں کو بچا لیا۔پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری نے عمارت کے اندر اور علاقے کو گھیر لیا ہے، دوسری طرف آئی آئی چندریگر روڈ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔علاقے کی فضائی نگرانی سمیت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں سرچ اینڈ کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج کو دوبارہ کاروبار کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

The post کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ ہم نے کیا ذمہ داری قبول کر لی گئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سگی بہنیں ارم اور مریم مسعود کا نام بھی مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں شامل ، دونوں نے ملکر کونسا ریکارڈ قائم کیا تھا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں شامل ، دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے، مشتبہ لائسنس کی فہرست میں 115 نمبر پر ارم جبکہ 118 نمبر پر مریم مسعود کا نام درج ہے۔پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہی

گراؤنڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے،انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت برتی تھی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نجی ایئرلائن نےبھی 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے، گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور ایک فرسٹ آفیسر شامل ہیں۔

The post سگی بہنیں ارم اور مریم مسعود کا نام بھی مشتبہ پائلٹس کی فہرست میں شامل ، دونوں نے ملکر کونسا ریکارڈ قائم کیا تھا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور گرامر سکول میں بڑا سیکنڈل بے نقاب 8 سے زائد طالبات کو ’’پیغامات‘‘ بھیجنے پر استاد برطرف سکول میں پچھلے 4عرصے سے کیا چل رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور گرامر سکول نے ایک استاد کو کم از کم آٹھ سے زائد طالبات کو ’’پیغامات‘‘ بھیجنے کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ الزامات ان طالبات کی جانب سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے لگائے گئے تھے جبکہ اس رپورٹ کے چھپنے تک مزید دس طالبات نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔

طالبات کے مطابق اعتزاز شیخ سکول میں مناظرہ اور سیاسیات کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلے ’’ماڈل یونائیٹڈ نیشن‘‘کی کوچنگ بھی کراتے تھے۔ایل جی ایس سکول کی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام تر الزامات کے نتیجے میں اعتزاز شیخ اور ان کے ساتھ مزید دو اور لوگوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ نے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔جبکہ اے لیول کی انتظامیہ سے منسلک مائرہ رانا نے سوالوں اور فون کا جواب نہیں دیا۔اسی طرح اعتزاز شیخ نے بھیجانے والے سوالوں اور فون کا جواب نہیں دیا۔اب تک ایل جی ایس کی کئی طالبات نے ایسے واقعات کی نشاندہی کی ہے جن میں اعتزاز شیخ کی جانب سے انھیں پیغامات بھیجے گئے۔ یہ پیغامات اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے ان تمام تر شواہد کو دیکھتے ہوئے اعتزاز شیخ سمیت دو اور ٹیچرز کو نوکری سے برطرف کیا ہے۔اعتزاز رحمان شیخ اے لیول کے فرسٹ ایئر کو پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لاہور گرامر سکول کی جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس برانچ میں سیاسیات بھی پڑھاتے ہیں۔ایک طالبہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اعتزاز کی طرف سے مبینہ طور پر کم عمر لڑکیوں کو تصاویر بھیجنے اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ تقریباً چار سال سے جاری ہے۔

طالبہ کے مطابق اعتزاز نے انھیں 2016 سے 2018 تک پڑھایا تھا جس دوران وہ پڑھائی کا سال ختم ہونے کے بعد بھی انھیں میسیجز کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام تر میسیجز ذومعنی تھے۔طالبہ نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی ایل جی ایس کی انتظامیہ کو ان واقعات کے بارے میں بتاتی رہی ہیں لیکن ان کے مطابق انتظامیہ نے الٹاانہیں ٹیچرز کو بہکانے کا الزام لگایا۔اس وقت اعتزاز پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ایل جی ایس کی تقریباً ہر برانچ میں پڑھنے والی طالبہ کو انھوں نے مبینہ طور پر اسی قسم کے میسجز کیے ہیں اور اپنی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔

اس بارے میں جب اعتزاز سے سوال کیا گیا تو انھوں نے فون کے ذریعے بھیجے گئے سوال پڑھنے کے باوجود جواب نہیں دیااور فون کرنے پر فون کا جواب نہیں دیا۔اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد سے کئی اور طالبات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔ان سب طالبات کی کہانیاں ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے سکول انتظامیہ کو پہلے کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی سکول کیسے برداشت کر سکتا ہے کہ اس طرح کے لوگ وہاں دندناتے پھریں۔اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے اداکار عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ میں ان لڑکیوں کی بہادری سے بہت متاثر ہوا ہوں جنھوں نے ان اساتذہ کے خلاف آواز بلند کی۔انھوں نے کہا کہ کسی اور ایل جی ایس کی برانچ تو کیا ایسے لوگوں کو کسی بھی تعلیمی ادارے کے قریب بھی نہیں آنے دینا چاہیے۔سماجی کارکن اور صحافی صباحت زکریا نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں موجود تمام نجی سکولوں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے اور وہ خوف اور استحصال کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔

The post لاہور گرامر سکول میں بڑا سیکنڈل بے نقاب 8 سے زائد طالبات کو ’’پیغامات‘‘ بھیجنے پر استاد برطرف سکول میں پچھلے 4عرصے سے کیا چل رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, June 28, 2020

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 اموات ، مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 49 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو گئے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 80 ہزار 446، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376، اسلام آباد میں 12 ہزار 643، آزادکشمیر میں ایک ہزار 49 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922، اسلام آباد میں 127، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 116 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار نو ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 62 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 اموات ، مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شہباز خاندان کیخلاف 7 ارب سے زائد کے شواہد حاصل ، فیکٹریوں، پولٹری کنسٹرکشن اور بے نامی کمپنیوں سےکتنا مال بنایا گیا؟نیب کے اہم انکشافات

لاہور( آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے شہباز فیملی کے خلاف 7 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کے شواہد حاصل کر لیے۔میڈیا رپورٹ میں نیب دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز فیملی نے 7 ارب روپے سے زائد اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائے جبکہ اثاثوں میں غیر یقینی اضافے سے متعلق شہباز فیملی تفتیشی ٹیم کو مطمئن نہ کر سکی۔

پلاٹس، گھر، زرعی زمین اور غیر ملکی فلیٹس کی مد میں 61 کروڑ 98 لاکھ کے اثاثے بنائے گئے جبکہ فیکٹریوں، پولٹری، کنسٹرکشن اور بے نامی کمپنیوں سے 2 ارب 40 کروڑ روپے بنائے۔دستاویزات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف، نصرت شہباز اور حمزہ شہباز کے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی سے متعلق بھی شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ قاسم قیوم، شعیب قمر، مسرور انور، فضل داد عباسی کو ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا جبکہ محمد عثمان، شاہد رفیق، آفتاب محمود، نثار احمد اور علی احمد کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا۔نیب دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ شہباز فیملی کے بے نامی دار نثار احمد، سید طاہر نقوی اور علی احمد ہیں جبکہ بے نامی کمپنیوں میں گڈ نیچر، یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ اور نثار ٹریڈنگ شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے 1990 میں 21 لاکھ کے اثاثے تھے اور سال 2000 میں شہباز شریف کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد تھے جبکہ 2018 میں شہباز شریف کے اثاثے 18 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئے جبکہ نصرت شہباز کے اثاثے سال 2009 میں 13 کروڑ روپے اور سال 2018 میں 23 کروڑ روپے تھے۔

The post شہباز خاندان کیخلاف 7 ارب سے زائد کے شواہد حاصل ، فیکٹریوں، پولٹری کنسٹرکشن اور بے نامی کمپنیوں سےکتنا مال بنایا گیا؟نیب کے اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سٹاک ایکسچینج حملہ جیو نیوز کے رپورٹر نے مارے جانےوالے حملہ آوروں کو جاں بحق کہہ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ،5 اہلکار جاں بحق ہوگئے،تمام 4دہشتگرد بھی مارے گئے ۔جیو نیوز کی جانب سے جب اس واقعے سے متعلق اپنے رپورٹر
کاشف مشتاق سے تفصیلات حاصل کی گئیں تو کاشف مشتاق نے کہا کہ واقعے میں چاروں دہشتگردوں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ کاشف مشتاق کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو

انہوں نے کہا کہ چاروں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ، پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے5سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے ہیں جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 4 پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ شامل ہیں، سندھ رینجرز کے مطابق چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ، سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔

The post سٹاک ایکسچینج حملہ جیو نیوز کے رپورٹر نے مارے جانےوالے حملہ آوروں کو جاں بحق کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ 2افراد جاں بحق، تمام حملہ آور مارے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تمام دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار،

اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ 2افراد جاں بحق، تمام حملہ آور مارے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردوں نےپاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے پہلے سٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چار مسلح ملزمان اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں اور ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس اور رینجرز نے سٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا،پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج کو مکمل طور پر خالی کرایا جارہا ہے جب کہ قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا گیا۔

The post کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ساجد میر کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈکی حوالگی کا پھر مطالبہ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ لشکر طیبہ کے ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ ایک بار پھر کردیا ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت بارہا پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ساجد میر

کو ان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں بھی ساجد میر کی حوالگی کا مطالبہ کیا اور اب پھر ان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، انہیں بھارت کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

The post ’’ساجد میر کو ہمارے حوالے کیا جائے‘‘ بھارت نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈکی حوالگی کا پھر مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے کا معاملہ بھارت نیپالی وزیر اعظم کے پیچھے پڑ گیا، اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ تیار ، سازش بے نقاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کے وزیر اعظم اولی کا کہنا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کے

ذریعے کروایا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالہ پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں اقوام کے تعلقات خراب کردئیے ہیں۔

The post ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے کا معاملہ بھارت نیپالی وزیر اعظم کے پیچھے پڑ گیا، اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ تیار ، سازش بے نقاب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Trump Denies Briefing on Reported Russian Bounties Against US Troops

President Donald Trump on Sunday denied that he had been briefed on reported U.S. intelligence that a Russian military intelligence unit secretly offered bounties to Taliban-linked militants for killing American troops in Afghanistan, and he appeared to minimize the allegations against Moscow.

from CBNNews.com https://ift.tt/2Vrykb3

55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں ، اس سوچ میں مئی کے بعدکتنے فیصد کمی آئی ؟ گیلپ سروے جاری

اسلام آباد (این این آئی)گیلپ پاکستان نے کورونا کے اثرات پر تازہ ملک گیر سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق اْن پاکستانیوں کی شرح میں 15فیصد کمی آئی ہے جن کے مطابق حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق کورونا کی وبا کے قابو میں ہونے سے متعلق شہریوں کی رائے تقسیم نظر آئی۔47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاہم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواہوں میں کمی رپورٹ کی ہے۔

The post 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں ، اس سوچ میں مئی کے بعدکتنے فیصد کمی آئی ؟ گیلپ سروے جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب میں کرونا وائرس خوفناک شکل اختیار کر گیا سب سے زیادہ جانی نقصان کہاں ہوا ؟ افسوسناک تفصیلات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 31 سے 45 سال کے نوجوان متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 22 ہزار 978 کے قریب ہے۔16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کورونا وائرس سے

متاثر ہیں۔نجی ٹی ہم کی رپورٹ کے مطابق 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 75 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا سے سب سے کم متاثر ہیں جن کی تعداد ایک ہزار 319 ہے۔مردوں میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 51 ہزار 80 ہے جبکہ مشکوک افراد کی تعداد 50 ہزار 81 ہے۔ اسی طرح خواتین میں 23 ہزار 70 کورونا سے متاثر ہیں اور 19 ہزار 89 مشتبہ مریض ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 202 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 78 ہزار 267، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزادکشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 673 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 914، اسلام آباد میں 122، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 114 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

The post پنجاب میں کرونا وائرس خوفناک شکل اختیار کر گیا سب سے زیادہ جانی نقصان کہاں ہوا ؟ افسوسناک تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود بھی عوام کی پہنچ سے دور شہری دن بھر ذلیل و خوار ہوتے رہے

لاہور( این این آئی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شہر کے بعض پیٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہ ہو سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پیٹرول پمپ مالکان

کا کہنا ہے کہ ابھی تک مکمل سپلائی نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ پیٹرول سیل نہیں کردرہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال کو معمول پر آنے میں مزید 4سے 5روز لگ جائیں گے۔

The post پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود بھی عوام کی پہنچ سے دور شہری دن بھر ذلیل و خوار ہوتے رہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری ایسی کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں سول ایوی ایشن کی ایئر لائنز کو نئی سفری ہدایات

لاہور( این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائنز کورونا وائرس میں سے کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں۔سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے حامل مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا جو 31 جولائی تک نافد العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

ایسے مسافروں کو ایئر لائن ٹکٹ نہ جاری کریں۔ اگر ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں علامات ظاہر ہوں تو وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامات ظاہر ہونے والے مسافروں کو بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے روکتے ہوئے ایئرپورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز کو مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔کورونا کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کو ایئر پورٹ پر ماسک پہننا، سینٹائرز کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔

The post نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری ایسی کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں سول ایوی ایشن کی ایئر لائنز کو نئی سفری ہدایات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجٹ کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل ، نیا وزیراعظم کون ہو گا ؟ پیٹرول کی قیمت کس کے کہنے بڑھائی گئی ، ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سیاست میں ایک چیز بڑی اہم ہوتی ہے کہ لوگوں کو صدمہ نہ پہنچے ،پٹرول کی قیمت اچانک بڑھنے سے تو لوگوں کو اتنا بڑا صدمہ پہنچا ہے کہ بعض نے تو کہا کہ یقین ہی نہیں آتا،جب انہوں نے پٹرول 7روپے سستا کیا تو یہ لگا کہ معیشت پٹڑی پر چڑھنے لگی ہے ،صورتحال بہتر ہوجائے گی،

کوئی امید جاگی،یہ کون لوگ ہیں جن سے یہ مشورہ کرتے ہیں،ندیم بابر نے عجیب بات کردی کہ اگر یکم کو پٹرول کی قیمت بڑھاتے تو 32روپے بڑھاتے ، یہ کیا بات ہوئی ،انہوں نے کیا خلق خدا کو احمق سمجھ رکھا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوگوں کو توقعات دلا کر اس طرح کے فیصلے کرنے سے یہ لوگوں کے دل سے ہی اتر گئے ہیں،خلق خدا کہتی ہے کہ اس کو ہماری پرواہ ہی نہیں ہے ،خان صاحب نے عوام کا دل توڑ دیا ہے ،پٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ نہ اوگرا اور نہ ہی کابینہ نے کیا ہے بلکہ وزارت خزانہ نے کیا ہے ، کوئی بات سمجھ میں آئی ہی نہیں،یہ اچانک ہوا ہے اور پتا ہی نہیں چلا ہوا کیا ہے ، میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،انہیں چاہئے کہ بجٹ کے بعد کابینہ توڑ دیں،دانا لوگوں سے مشورہ کرکے ایسی کابینہ بنائیں جو مشکل حالات میں کچھ نہ کچھ تو کرسکے ،شام کو گفتگو ہورہی تھی کہ نیا وزیر اعظم کون ہوگا،زیادہ بندے کہہ رہے تھے میاں محمد سومرو بڑے باوقار آدمی ہیں، یہ بات بڑی سنجیدگی کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اختر مینگل کے ساتھ معاملات طے ہونا مشکل لگتا ہے ۔

The post بجٹ کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل ، نیا وزیراعظم کون ہو گا ؟ پیٹرول کی قیمت کس کے کہنے بڑھائی گئی ، ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں، حسن نثارکی پی ٹی آئی کی حمایت پر خود کو گالیاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میرے بار ے میں یہ تاثر رکھتے ہیں کہ میں مایوسی کو پھیلاتا ہوں ، میرے جیسا کوئی احمق اور امید پرست تھا ہی نہیں کوئی ۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھا ، میرے بارے میں کہا گیا کہ یہ خوابوں کا شخص ہے ۔

معروف کالم نگار نے کہا ہے کہ میں بینظیر اور نواز شریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھری ہے تو دوسرا چھرا ہے ، ایک کھائی ہے تو دوسرا کھڈا ہے۔ ان سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارٹی نے پہلی دفعہ اقتدار دیکھا ہے اگر یہ دو چار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، عمران خان کے بارے میں اتنا جانتا ہوں وہ ایک پاپولر انسان ہے ۔

The post میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں، حسن نثارکی پی ٹی آئی کی حمایت پر خود کو گالیاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے بچیوں کی ساتھ مبینہ بدفعلی اور کائنات کے قتل کا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا رکھا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

The post عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار کا اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالا میں دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر مبینہ پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔گوجرانوالا کے علاقہ کوٹ لدھا میں دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار نے

ساتھیوں سمیت دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں سادہ لباس میں ملبوس مبینہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔دکاندار نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف درخواست دے دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

The post دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار کا اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگلینڈ کیخلاف طویل سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ،پہنچنے کے بعد کھلاڑی کتنے دن قرنطینہ میں رہیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے خصوصی طیارے نے 10 بجے لاہور سے مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ابھی انگلینڈ روانے ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔دریں اثناقومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد ووسٹر میں 14 دن قرنطینہ کے بعد 13 جولائی کو ڈربی روانہ ہوجائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا انگلینڈ پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان میں جن کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آئے وہ اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ پرسفر نہیں کریں گے۔ای سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم ووسٹر میں پری ٹور ٹریننگ کرے گی، دو انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز ہوں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی میچز کی حتمی تاریخ اور وینیوز کا اعلان بعد میں ہوگا۔سیریز کے تینوں ٹیسٹ مانچسٹر اور سائوتھمپٹن میں کھیلنے پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔

The post انگلینڈ کیخلاف طویل سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ،پہنچنے کے بعد کھلاڑی کتنے دن قرنطینہ میں رہیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب کا فائدہ پہنچادیا گیا ،تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاشی تجزیہ کار فرخ سلیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے عمل میں حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ایک انٹرویومیں فرخ سلیم نے کہاکہ بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب روپے کا فائدہ پہنچادیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے ۔ ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کردیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی وجہ سے جن 4 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حال ہی میں ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا تھا، اب انہی کو 300 ارب کا فائدہ پہنچادیا گیا ،تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...