Pages

Tuesday, June 30, 2020

قومی خزانے کو 50کروڑ کا ٹیکہ ، یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے 78 روپے سے بھی زائد قیمت میں چینی خرید لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائےیوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خرید لی۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔یاد رہے شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے۔

The post قومی خزانے کو 50کروڑ کا ٹیکہ ، یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے 78 روپے سے بھی زائد قیمت میں چینی خرید لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...