Pages

Sunday, June 28, 2020

نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری ایسی کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں سول ایوی ایشن کی ایئر لائنز کو نئی سفری ہدایات

لاہور( این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر لائنز کورونا وائرس میں سے کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں۔سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے حامل مسافروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا جو 31 جولائی تک نافد العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

ایسے مسافروں کو ایئر لائن ٹکٹ نہ جاری کریں۔ اگر ٹکٹ لینے کے بعد مسافر میں علامات ظاہر ہوں تو وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامات ظاہر ہونے والے مسافروں کو بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے روکتے ہوئے ایئرپورٹ اتھارٹیز اور ایئر لائنز کو مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔کورونا کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کو ایئر پورٹ پر ماسک پہننا، سینٹائرز کا استعمال اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔

The post نزلہ، کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری ایسی کسی بھی علامت کے حامل مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں سول ایوی ایشن کی ایئر لائنز کو نئی سفری ہدایات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...