Pages

Thursday, October 1, 2020

سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ 6 افراد کی بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کی اجتماعی آبروریزی

شیخو پورہ ( آن لائن )پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں جڑانوالہ روڈ پر 6 افراد نے لفٹ کیلئے کھڑی لڑکی کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کے مطابق سڑک پر بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کی منتظر خاتون کو 6 افراد نے لفٹ

دینے کے بہانے نشانہ بنایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دی، پھر نشہ آور چیز پلا کر اس کی آبروریزی کی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو فصلوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر چلے گئے تھے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

The post سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ 6 افراد کی بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کی اجتماعی آبروریزی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...