Pages

Thursday, December 31, 2020

کیا آپ یہ موبائل تو استعمال نہیں کر رہے ؟ وہ سمارٹ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ سروس آج ختم کر دی

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا تھا کہ 31 دسمبر 2020 کے بعد

جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔‎واٹس ایپ کی جانب سے آج ان سمارٹ فونز پر سروس معطل کر دی گئی ہے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

The post کیا آپ یہ موبائل تو استعمال نہیں کر رہے ؟ وہ سمارٹ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ سروس آج ختم کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی حکومت کا عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ،پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول2.31،ڈیزل1.80،مٹی کا تیل3.36، لائٹ ڈیزل3.95فی لیٹر، ایل پی جی 16 روپے مہنگی کردی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے، ڈیزل کی 110 روپے 24 پیسے، مٹی کےتیل کی 73 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی 71 روپے 81 پیسے فی لیٹر،

ایل پی جی کی 148 روپے فی کلو مقرر ہوگئی، گھریلو سلنڈر 1741روپے، کمرشل سلنڈر6697روپے کا ہوگیا۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس کم اضافہ کیا، اوگرا نے پٹرول 10.68روپے، ڈیزل 8.37 روپے، مٹی کا تیل 10.92روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں2.31 روپےفی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 1.80روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95روپے اضافہ کردیاہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106روپے ہو گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24پیسے، مٹی کےتیل کی 73روپے 65پیسے اور لائٹ ڈیزل کی71روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے کہاگیاہےکہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8.37روپے،مٹی کےتیل کی قیمت میں 10.92 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14.87 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا،عوام کو ریلیف کے تناظر میں وزیر اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس پٹرولیم قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی۔دوسری جانب اوگرا نے جنوری 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی16روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ188روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت722روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

The post وفاقی حکومت کا عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ،پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور میں بھائی اور بہن سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں بھائی اور بہن سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے توہین آمیز رویے سے متاثر نوجوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ فیکٹری سے گھر جارہا تھا کہ پولیس اہل کاروں نے روک کر سڑک کنارے اٹھک بیٹھک کروائی اور سوئیٹر بھی اتروا لیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق

نوجوان نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج نے ا س کی بہن کی تلاشی بھی لی۔دوسری جانب ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطا کا کہنا ہے کہ کوئی اہل کار اس واقعے میں ملوث نہیں، ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکی کو پولیس وین کے پاس کھڑا کرکے ویڈیو بنائی گئی ہے، حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

The post لاہور میں بھائی اور بہن سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی حکومت کا مفتی منیب الرحمان نے بڑا عہدہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن/ این این )حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو جلد ہی بڑاعہد دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سےمفتی منیب الرحمان کو میرے سفارش پر ہٹایا گیا انہیں جلد ہی کوئی بڑا عہدہ سونپا جائے گا ۔ واضح رہے کہ روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے

ہٹا دیا گیا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے ۔ڈی جی سید مشاہد حسین خالد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ،رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل ہونگے ۔راغب نعیمی ، حسین اکبر،مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر شامل ہیں ۔ مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار نقوی کے علاوہ مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ،حبیب اللہ چشتی مفتی ضمیر بھی شامل ہونگے۔جبکہ کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے ۔دوسری جانب تحریک تحفظ مساجد مدارس کانفرنس نے وقف املاک ایکٹ 2020 کو مسترد کرتے ہوئے ایکٹ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرناقابل قبول نہیں،اسلامی تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا بدنیتی پر مبنی ہے۔جمعرات کو تحریک تحفظ مساجدومدارس کے زیراہتمام وقف املاک کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے آل پارٹیزتحفظ مساجدومدارس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکٹ 2020 ایف اے ٹی اے ایف کے دباؤپر بنایا گیاایکٹ کی ہر سطح پر مذاحمت کریں گے خاسپیکر قومی اسمبلی وعدے کے مطابق ترامیم منظور کرائیں،آج کل مذہبی منافرت کی نہیں سیاسی منافرت کی تقریریں ہو رہی ہیں پاکستان میں مذہبی پابندیاں قبول نہیں اور لگانے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے۔جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے علمائے کرام چوکیداری کررہے ہیں تاکہ اسلام سے متصادم کوئی قانون پاس نہ ہو اگر مدارس اور مساجد کو نہ بچا سکے تو ہمارے لیے لقمہ بھی حرام ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکوئی بھی ایکٹ یا قانون دباو کے تحت پیش کیا جائے تو اْس کی کوئی حثیت نہیں ہوتی عمران خان ویسے تو یو ٹرن لیتے ہیں یہ ایکٹ بھی واپس لے لیں۔تحفظ مساجد و مدارس کانفرنس سے سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے ایکٹ 2020 کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے جبکہ ممبر پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے معاملے کو عدالت میں لے جانے کی تجویز پیش کی۔

The post وفاقی حکومت کا مفتی منیب الرحمان نے بڑا عہدہ دینے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکرز مجھ سے معیشت پر بات کرتے ہیں، مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادر

ی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے معیشت سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے جس کے بارے میں علم نہیں ، جس موضوع پر عبور ہو گفتگو بھی اسی پر ہی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائنس دان جو بھی ہو دونوں صورتوں میں کمال کا ہوتا ہے جبکہ دین کی دعوت دینے والوں کو فکری اور علمی طور پر تیار ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انبیا اور صوفیائے کرام نے دین کی تبلیغ اپنے کردار سے کی، امت اور وطن سے محبت بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی آزادی دنیا میں کسی منبر و محراب کو حاصل نہیں ، منبر و محراب کو ریاست کی مقرر کردہ ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے، ریاست کے مسائل پر جوش خطابت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

The post مجھے کیا معلوم معیشت کیا ہے، مجھ سے ریاست مدینہ پر گفتگو کریں‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے سینیٹر قومی ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں، فاسٹ باولر محمد آصف کا الزام

اسلام آباد (این این آئی)سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کو

سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔

The post وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے سینیٹر قومی ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں، فاسٹ باولر محمد آصف کا الزام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انڈوں کی قیمت میں اضافے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ بیڈگورنس ہے ،صوبائی حکومتوں نے قیمتوں کو مانیٹر نہیں کیا، سراسر ان کی ناکامی اور نااہلی سے تاجروں کی چاندی ہوئی۔صدر ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا تھا انڈوں کی قیمت نہیں

بڑھنی چاہیے تھی کیونکہ نہ پیداوار کم ہوئی نہ اسے کورونا نے متاثر کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کے دورنا ان کا کہنا تھا کہ وجہ صرف ایک ہے کہ صوبوں کے اندر بیٹھی افسر شاہی پر وزراء کا کنٹرول نہیں ہے اور چیک اینڈ بیلنس نظام فعال نہیں ہے، جس کا فائدہ پولٹری کاروبار والوں نے خوب اٹھایا ہے ۔ابراہیم مغل کہتے ہیں کہ سالانہ 3 ارب انڈوں کی پاکستان میں کھپت ہے اس سال اگرچہ کم استعمال ہوئے لیکن انڈے کے تاجر نے سپلائی روک کر مصنوعی قلت کو جواز بنا کر قیمتیں سو روپے سے دو سو روپے پہنچا دیں اور کروڑوں رپے اضافی کمائے۔ صدر ایگری فورم نے کہا کہ حکومت چاہے تو قیمت کم ہو سکتی ہے افسوس ہمارے ہاں سالانہ اوسطاً انڈے کھانے کی شرح 22 سے 25 انڈے ہے جو انتہائی کم ہے، قیمت بڑھنا غریب آدمی کے لیے عذاب ہے۔

The post انڈوں کی قیمت میں اضافے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مندر جلانے کا واقعہ ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا حکومت کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کو 4 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس

گلزار احمد نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی اقلیتی حقوق کیلئے ایک رکنی کمیشن بنانے کی بھی ہدایت کی ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمہار نے ملاقات کی ،اعلامیہ کے مطابق رمیشن کمہار نے کرک میں مندر جلانے کے واقع سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا، چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقع پر تشویش کا اظہار کیا۔دریں اثناوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واقعے کو اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرانے کے معاملے پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے واقعے کو اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ کرک میں ہندو سمادھی کو آگ لگانا اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کاشاخسانہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے تو فوج لڑ سکتی ہے، شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے سکولوں سے لیکر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کیخلاف کچھ نہیں کیا جارہا، ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔

The post مندر جلانے کا واقعہ ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا حکومت کا ردعمل بھی آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جاوید ہاشمی کے داماد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کیخلاف ایس ڈی او واپڈا کودھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زاہد بہار ہاشمی کی رہائش گاہ پر بجلی کے3 ماہ کے بل واجب الادا تھے، بل ادا نہ کرنے پر واپڈا عملے نے زاہد بہار ہاشمی کے 2 میٹر کاٹ دیئے تھے۔مقدمے کے متن

میں کہا گیا ہے کہ بجلی کاٹے جانے پر زاہد بہار ہاشمی نے مشتعل ہوکر ایس ڈی او واپڈا مخدوم رشید کو دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گھر کی بجلی کاٹے جانے پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی کے اشاروں پر میرے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو یکجا کیا۔

The post جاوید ہاشمی کے داماد کیخلاف مقدمہ درج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانیوں نے 2020ء کو حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا

بہاولنگر(این این آئی) 2020ء کو عوام نے حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا ہے ،عوام کی اکثریت نے وزیر اعظم عمران خان کو ایمانداری کیساتھ ساتھ جھوٹے ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیدیا ہے ۔

بہاولنگرکے عوام سے کئے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے عمران خان کے ایماندار ہونے کی گواہی دی تاہم ساتھ ہی انہیں جھوٹا بھی کہہ دیا ،عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کینیٹنرپر کھڑے ہوکر عوام کو جو خواب دکھائے ان کی تعبیر مکمل طور پر الٹ ثابت ہورہی ہے ،عمران خان خود ایماندار ہیں مگر جھوٹ اور یوٹرن لینے میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے، مہنگائی بجلی کے بلوں میں اضافے کو حکمرانوں کی نااہلی اور انہیں چور کہنے والے عمران خان کے دور میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کسی بھی معاملے پر تبدیلی سرکار کی گرفت نظر نہیں آئی، عوام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جس قدر ہمیں مایوس کیا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اب نئے سال میں پٹرول بم گرانے کیلئے حکومت نے کمر کس لی ہے، اس حکومت نے عوام کی توبہ توبہ کروادی ہے۔

The post پاکستانیوں نے 2020ء کو حکومتی کارکردگی کا بدترین سال قرار دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یکم جنوری2021 پاکستان کی متعددنامور شخصیات کا یوم پیدائش

جہانیاں(آن لائن) یکم جنوری2021ء ! پاکستان کی متعددنامور شخصیات کا یوم پیدائش ہے۔یکم جنوری کو سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی76ویں سالگرہ منائی جائے گی۔میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے

وہ پاکستان کے تاریخ کے وہ واحد وزیر اعظم ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے وہ2دسمبر2020ء کو 76برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا51واں یوم پیدائش یکم جنوری2021ء کو منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان نہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا 116واں یوم پیدائش یکم جنوری 2021ء کو منایا جائے گاوہ14اگست

1973ء سے16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔سابق صدر پاکستان فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904ء کو پنجاب کے شہر کھاریاں میں پیدا ہوئے 2جون 1982ء کو انتقال کر گئے تھے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف رامے کا 14واں

یوم وفات یکم جنوری2021ء کو منایا جائے گا وہ یکم جنوری2006ء کو انتقال کر گئے۔یکم جنوری کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلاکا84واں یوم پیدائش ہوگا اس روز ان کے مداح رنگیلا کی سالگرہ منائیں گے ۔فلم سٹار رنگیلایکم جنوری1937

ء کو پارہ چنار میں پیدا ئے،وہ24مئی2005ء کوجہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ملک کے معروف مزاح نگار و شاعر ضمیر جعفری کا 105واں یوم پیدائش یکم جنوری2021ء کو ہو گا وہ12مئی1999ء کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ یکم جنوری 2021ء کو ستاسی برس کے ہو جائیں گے وہ یکم جنوری1934ء کو سندھ کا علاقہ خیر پور میں پیدا ہوئے۔

The post یکم جنوری2021 پاکستان کی متعددنامور شخصیات کا یوم پیدائش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئی نویلی دلہن کیساتھ شادی کے اگلے روز اجتماعی زیادتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز اجتماعی زیادتی کاشکار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں رکشہ سوار فیملی کو اغوا کر کے 18سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ دنوں منظر عام پر آیا تھا۔شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق

رکشے میں 5 مرد اور 2 خواتین سوار تھیں۔ ورثا کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان نے رکشے کو روک کر 18 سالہ لڑکی کو اتارا، جبکہ 2 ملزمان نے لڑکی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس واقعے سے متعلق اب مزید دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی۔لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تین ملزمان نے زیادتی کی۔دلہن شادی کے ایک روز بعد ایلان والے گائوں میں اپنے والدین کے گھر سے اپنی ساس اور تین رشتہ داروں کے ہمراہ رکشے پر واپس آ رہی تھی۔جب رکشہ موٹروے پر انڈر پاس سے گزرا تو ماسک پہنے تین افراد نے انہیں روکا اور رکشے میں سوار افراد سے موبائل فون اور زیورات چھیننے کے بعد دلہن کے ساتھ زیادتی کی۔بعدازاں ملزمان نے خاتون کو موبائل واپس کر دیا جب کہ رقم اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔فاروق آباد صدر پولیس نے اس مقدمے میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر امان اللہ نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی مذکورہ لڑکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادتی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ، البتہ نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

The post نئی نویلی دلہن کیساتھ شادی کے اگلے روز اجتماعی زیادتی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سال 2021ء مبارک ہو ابتداجمعہ سے ، اختتام بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا

جہانیاں(آن لائن)سال 2021ء ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا۔عوام کی امیدوں کے مطابق آج سے شروع ہونے والا نیا سال2021ء انشاء اللہ ایک مبارک سال ثابت ہو گا۔آج اس نئے سال کی ابتداء یکم جنوری جمعة المبارکوہوگی جبکہ اختتام31دسمبر2021ء بھی جمعہ

کے مبارک دن سے ہوگا ۔دریں اثنا ماہ جنوری2021ء جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔اس منفرد مہینے کا آغاز یکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگا جبکہ8 ،15،22اور 29دسمبر کو جمعہ کے ایام ہوں گے اس طرح اس مہینے جمعہ ،ہفتہ اور اتوارکے ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے۔جمعة المبارک ایک فضیلت والا دن ہے جسے تمام دنوں کا سردار کہا گیا ہے ماہ جنوری میں مسلمان پانچ مرتبہ جمعة المبارک کی نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس مہینے میں سرکای ملازمین کیلئے چھٹیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے وفاقی محکموں کے ملازمین ماہ جنوی2021ء میں 10جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین5چھٹیاں گزاریں گے۔

The post سال 2021ء مبارک ہو ابتداجمعہ سے ، اختتام بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, December 30, 2020

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس احتساب عدالت کے جج اور خواجہ آصف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ، عدالت کشت زعفران بن گئی

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،عدالت نے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات اور گھر سے کھانا فراہم کرنے کی بھی اجازت دیدی ۔احتساب عدالت کے

جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔خواجہ آصف کو سخت سکیورٹی میں پیش کیاگیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وکلاء بھی خواجہ آصف سے اظہار یکجہتی کے لئے موجود تھے ۔سماعت کے آغار پر نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز کی جانب سے لیگی رہنما کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے، لیگی رہنما کو بار بار صفائی کا موقع دیا کہ نیب میں پیش ہوکر اثاثوں کی وضاحت دیں تاہم وہ اپنے اثاثوں کے ذرائع کی وضاحت نہ دے سکے، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف ،ان کی بیوی اور بیٹے کے نام پر 81 کروڑ کے اثاثے ہیں۔سماعت کے دوران خواجہ آصف نے عدالت سے بولنے کی اجازت مانگی اور کہا کہ میں عدالت کی اجازت سے پنجابی میں بات کرناچاہوں گا، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں سات بار ممبر قومی اسمبلی رہا، نیب کو صرف 81کروڑ ملے زیادہ تو ڈالنے تھے جبکہ میں پنڈی میں

بھی یہ انکوائری بھگت چکا ہوں، جب پنڈی میں ناکامی ہوئی تو لاہور میں انکوائری شروع کردی گئی ۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ اثاثے ظاہر شدہ ہیںاور اس حوالے سے دستاویزات بھی فراہم کر چکے ہیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ دستاویزات سے اثاثے بنانے بارے تصدیق

نہیں ہور ہے ۔ عدالت نے خواجہ آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس جمع تفریق کا ہے آپ سب کچھ اپنے سامنے کرائیں۔میں آپ کا ریمانڈ دے دیتا ہوں ،آپ ساری جمع تفریق اپنے سامنے کرائیں۔خواجہ آصف کے وکیل نے گھر سے کھانا منگوانے کیلئے درخواست بھی دائر کی۔خواجہ آصف

کے وکیل نے کہا کہ 36 دفعہ پنڈی جبکہ لاہور میں 5 مرتبہ بلایا گیا، جو مانگا گیا میں نے تمام ریکارڈ فراہم کیا ،یہ جو ریکارڈ آپ کے سامنے پڑا ہے وہ بھی میںنے فراہم کیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ یہ تو معمول کی باتیں بتائیں اس میں اچنبے والی کیا بات ہے۔ عدالت نے استفسار کیا آپ کہاں

سے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ میں سیالکوٹ سے ہوں۔جب دھماکہ ہوا تھا تو آپ کی میز کے نیچے چھپ گیا تھا۔ اس بات پر عدالت کشت زعفران بن گئی ۔ عدالت نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی ملزم لایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ جوڈیشل کر دیں۔جب آپ کوگرفتار کیا ہے تو تفتیش تو کرنے دیں۔

میں شہباز شریف کا کیس دیکھ چکا ہوں اس لیے مجھے ناں سمجھائیںمیں نے آپ کے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے فیملی اور وکلا کوملاقات کا حکم دے دیتے ہیںگھر کا کھانا بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ جب شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جائوں۔یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں۔عدالت نے خواجہ آصف کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس احتساب عدالت کے جج اور خواجہ آصف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ، عدالت کشت زعفران بن گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اروشی روتیلا کا دبئی میں نیو ایئر پارٹی میں شرکت کا فیصلہ لیکن 15 منٹ کا کتنا معاوضہ لیں گی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

دبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔26 سالہ اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کی تقریب میں 15 منٹ شرکت کریں گی

جس کیلئے وہ 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔اداکارہ نے 2013 میں بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ 2015 میں مس دیوا یونیورس بھی رہ چکی ہیں۔اروشی روتیلا نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے۔

The post اروشی روتیلا کا دبئی میں نیو ایئر پارٹی میں شرکت کا فیصلہ لیکن 15 منٹ کا کتنا معاوضہ لیں گی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سارہ چوہدری کا معنی خیز پیغام

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کہتی ہیں کہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔سال 2011 میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری

میں دین کی تعلیم سے متعلق ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں تمام صارفین سے سلام کرتے ہوئے کہا کہ ‘فتنوں سے بھرے اس دور میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔’سابقہ اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم سے مراد ہے کہ اْسے تفسیر اور ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے۔اْنہوں نے آنے والی نئی نسلوں کے لیے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ ہماری آنے والی نئی نسلوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اْنہیں دینِ حق کی ہدایت عطا فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔سارہ چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود تھیں جبکہ اْن کے ساتھ اْن کے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ چوہدری نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ اْس معیاری وقت

سے زیادہ کچھ خاص ہوگا جو آپ اپنی فیملی کے ساتھ گْزارتے ہو۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اْن کا مقبول ترین ڈراما ‘تیرے پہلو میں’ تھا۔

The post قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا سانس لینے سے بھی زیادہ ضروری اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی سارہ چوہدری کا معنی خیز پیغام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز کی اپنے گھر میں ہی نہ چلی شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے بھائی نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمام تر بڑے بڑے دعوئوں کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے 2 اراکین قومی اسمبلی کو مستعفی ہونے پر قائل نہ کر سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اپنے سسرال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو

بھی مستعفی ہونے کیلئے راضی کرنے میں ناکام رہیں۔ مریم نواز کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ جن اراکین کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوئے، وہ پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کر دیں۔ مریم نواز نے اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ استعفیٰ واپس نہ لیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سے بھی کہا تھا کہ وہ استعفیٰ منظور کرلیں۔تاہم مسلم لیگ ن کے 2 ایم این ایز نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے تحریری استعفوں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے منظور نہ کرنے کی درخواست کردی۔ اراکین کا کہنا ہے کہ استعفیٰ آپ کو بھجوائے ہی نہیں، منظور نہ کئے جائیں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے 2 اراکین سجاد اعوان جو کہ صفدر اعوان کے بھائی ہیں اور مرتضی جاوید عباسی کے استعفیٰ قومی اسمبلی کو موصول ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں اراکین نے اسے سازش قرار دیا تھا۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفے اپنی قیادت کو جمع کرائے تھے تاہم انہیں نہیں معلوم یہ استعفے

سپیکر تک کیسے پہنچ گئے؟ لیگی رہنمائوں نے اسد قیصر سے ہوئی ملاقات میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ استعفے آپ کو بھجوائے ہی نہیں، اس لیے منظور نہ کئے جائیں۔ جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی کروائیں کہ استعفے آپ تک کیسے پہنچے؟

The post مریم نواز کی اپنے گھر میں ہی نہ چلی شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے بھائی نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سنچری کا منفرد انداز میں جشن کس کے کہنے پر منایا؟ فواد عالم نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ماؤنٹ ماؤنگانوئی(یواین پی)فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری کے منفرد جشن کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔فواد عالم نے انتہائی دلچسپ انداز میں پوز بنایا تھا، بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں فواد نے کہاکہ نیوزی لینڈ اے سے4 روزہ میچ کے دوران نجانے اظہر علی کے دماغ میں کیا بات آئی کہ انھوں نے مجھ سے کہا بھیا جب

سنچری بنانا تو ایسے جشن منانا، گذشتہ روز مجھے ان کی بات یاد آئی تو میں نے ویسے ہی جشن منایا، انھوں نے اچھے کھیل کیلیے میری بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔میچ کو بچانے کی پوری کوشش کی، وکٹ پر میرا اور رضوان کا ایک ہی مقصد تھا کہ بس کھیلتے رہنا اور اپنی پوری کوشش کرنا ہے، ایک اچھی گیند آپ کو آئوٹ کرسکتی ہے مگر ہم نے مکمل فائٹ کی۔

The post سنچری کا منفرد انداز میں جشن کس کے کہنے پر منایا؟ فواد عالم نے راز سے پردہ اٹھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میںڈ الر سستا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں سال کے آخر روز کاروبار میں اتار چڑھائو جاری ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں سال کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 48 پیسے سستا ہو گیا ہے اور اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھائو جاری ہے ۔کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 694 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا، لیکن یہ تیزی زیادہ دیر تک قائم نہ رہی ، اس وقت انڈیکس 26 پوائنٹس کمی کے ساتھ 43 ہزار 720 پوائنٹس پر چل رہا ہے ۔

The post پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں صفائی کرنیوالی خاتون بلاک پنچایت صدر منتخب 46 سالہ اے آنندولی عہدہ سنبھالتے ہوئے رو پڑیں

نئی دہلی (این این آئی )تقریبا 10برس تک بھارت کی سب سے چھوٹی خود مختار مقامی حکومت پنچایت کے دفتروں میں صفائی ستھرائی کرنے والی خاتون نے بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع کولام کی نشست پر الیکشن جیت لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز

صفائی کرنے والی خاتون 46 سالہ اے آنندولی نے جنوبی کیرالہ کے کولم ضلع کے پٹھان پورم میں بلاک پنچایت صدر کی حیثیت سے چارج لیا۔ بھارت میں حال ہی میں ختم ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اے آنندولی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں، انہیں گزشتہ روز بلاک صدر کے عہدے پر فائز کردیا گیا۔ بلاک صدر کی نشست پر جب انہیں لے جایا گیا تو وہ اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور بے قابو آنسوئوں سے بھری آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ صرف میری جماعت ہی ایسے کام کرسکتی ہے، میں واقعتا اس کی مقروض رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں قدرے گھبرائی ہوئی تھی لیکن میری پارٹی کے رہنمائوں اور خیر خواہوں نے مجھے نئی ذمہ داری نبھانے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ میں بلاک پنچایت کو رول ماڈل بنانے کی پوری کوشش کروں گی۔

The post بھارت میں صفائی کرنیوالی خاتون بلاک پنچایت صدر منتخب 46 سالہ اے آنندولی عہدہ سنبھالتے ہوئے رو پڑیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سردیوں کی وہ غذائیں جوبیماریوں سے نجات دلائیں

لاہور(یواین پی)سردیوں میں مختلف بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں جن میں نزلہ، زکام، کھانسی، گلے میں درد عام ہیں لیکن صحت مند غذا کے ذریعے نہ صرف ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ سردی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے بس آپ کو سردی کے موسم میں ان 5 چیزوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہے۔

شملہ مرچ

وٹامن سی کی کمی سے انسانی جسم نہ صرف تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ مدافعتی نظام پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے کینو، مالٹا، گریپ فروٹ اور موسمی وغیرہ جسم میں ہونے والی کمی کو پورا کردیتے ہیں۔پھلوں کے علاوہ شملہ مرچ ایسی سبزی ہے جس میں کینو اور مالٹے سے تین گنا زیادہوٹامن سی موجود ہوتی ہے لہٰذا سردیوں میں اپنی غذا میں شملہ مرچ کا اضافہ کرلیں اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی

سردیوں میں جلد (اسکن) کی بیماریاں ہونا عام بات ہے۔ ٹھنڈک کے باعث ہماری جلد خاص طور پر ہاتھوں اور چہرے کی جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے لیکن بھاپ میں پکی ہوئی مچھلی جلد کی بیماریوں سے لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔جلدی بیماریوں کے علاوہ مچھلی دل و دماغ اور آنکھوں کی بیماریوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی اندرونی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مشرومز۔۔۔کھمبی

مشرومز عموماً مغربی کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں ہمارے یہاں مشرومز کو کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔مشرومز میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جراثیم کش ہوتی ہیں اور سردیوں میں انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتی ہیں۔ مشرومز میں وٹامن ڈی بھی بکثرت پایا جاتا ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو طاقت ور بناتا ہے۔

مچھلی کا تیل

سردی کے موسم میں جسم کا جو حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے وہ ہیں پھیپھڑے یا تنفس کا نظام۔ سردیاں شروع ہوتے ہی سینے کی جکڑن اور سانس لینے میں تکلیف جیسے امراض جنم لینے لگتے ہیں جس سے بچے اور بڑے غرض ہر عمر کے افراد متاثر ہوتے ہیں۔مچھلی کا تیل ان بیماریوں سے لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اومیگا 3 سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

The post سردیوں کی وہ غذائیں جوبیماریوں سے نجات دلائیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگور میں موجود قدرتی اجزاء کے حیرت انگیز فوائد امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اہم انکشافات

ملتان(یواین پی)اپنی غذا میں انگور کو شامل کرکے آپ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں کیونکہ اس پھل میں ہائے جانے والے اجزاء ڈپریشن جیسے ذہنی عارضے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود قدرتی اجزاء ڈپریشن کی سطح کم کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق انگور میں موجود پولی فینولز مرکب ان دماغی حصوں کے ورم کو ہدف بناتے ہیں جو ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا باعث بنتے ہیں اور موجودہ دور میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دستیاب سکون آور ادویات دماغ کے مخصوص میں ورم کی روک تھام میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں بلکہ ان حصوں کو ہدف بناتی ہیں جو کہ سیروٹونین، ڈوپامائن اور دیگر نیورو ٹرانسمیٹرز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ انگور میں موجود پولی فینولز ڈپریشن کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، مگر اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور میں موجود بائیو ایکٹیو غذائی پولی فینول ڈپریشن کا باعث بننے والے ذہنی تنائو کے خلاف موثر مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔چوہوں پر اس حوالے سے کیے جانے والے تجربات میں کامیابی ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ انگور کے دو اجزا ڈپریشن کے خلاف موثر طریقے سے مزاحمت کرتے ہیں۔

The post انگور میں موجود قدرتی اجزاء کے حیرت انگیز فوائد امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روزانہ گرم پانی سے نہانے کا بہترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

ٹوکیو(یواین پی) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں روزانہ گرم پانی سے نہانے کا ایک ایسا بہترین فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنا معمول بنا لیں گے۔ میڈیا کے مطابق جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے

سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ گرم پانی سے نہاتے ہیں انہیں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ 28فیصد تک کم ہو جاتا ہے چنانچہ ایسے لوگوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدان30سال تک 45سے 59سال عمر کے 43ہزار لوگوں کی نہانے کی عادت اور دل کی صحت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔ بالآخر انہوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ گرم پانی سے نہانے سے بلڈپریشر کم رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ دل کی بیماریوں میں کم مبتلا ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ہیرویاسو ایسو کا کہنا تھا کہ ”ان تیس سالوں میں ہماری زیرنگرانی افراد میں سے 2ہزار 97لوگوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہوئیں275کو ہارٹ اٹیک آیا اور 53لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے فوری موت واقع ہوئی۔ ان لوگوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو گرم پانی سے نہیں نہاتے تھے یا کم نہاتے تھے۔

The post روزانہ گرم پانی سے نہانے کا بہترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دن میں کس وقت پستہ کھائیں تو وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے؟جدید تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

نئی دہلی(یواین پی) پستے میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہے جبکہ اس میں فائبر اور پروٹین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں چنانچہ یہ خشک میوہ وزن کم کرنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے سے وزن کم کرنے کی شرح دو گنا ہو جاتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے وزن کم کرنے والے کچھ مردوخواتین کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے ان پر تجربہ کیا۔ ان دونوں گروپوں کو ایک ہی خوراک دی جاتی رہی۔ صرف ایک گروپ کے لوگوں کی خوراک میں یہ تبدیلی کی گئی کہ انہیں ہر دو کھانوں کے درمیان 53گرام پستہ کھانے کو دیا جاتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جس گروپ کے لوگ پستہ کھاتے رہے، ان کا وزن دوسرے گروپ کی نسبت دو گنا زیادہ کم ہوا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ”پستے کو ناشتے میں کھایا جائے تو یہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر باقی ڈائٹ اور ورزش کے ساتھ ناشتے میں پستہ استعمال کیا جائے تو وزن کم کرنے کی شرح میں دو گنا سے زائد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔”

The post دن میں کس وقت پستہ کھائیں تو وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے؟جدید تحقیق کے نتائج سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھٹنوں کے درد سے نجات کیلئے ہلدی کا استعمال سائنس بھی مان گئی

کنبرا(یواین پی) ہلدی بے شمار طبی فوائد کی حامل چیز ہے جسے ہم ذائقے کے لیے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بھی اس کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف تسمانیا کے

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی جوڑوں کی سوزش اوردرد کے مریضوں کے لیے ایک دوا کا کام کرتی ہے۔ یہ ان لوگوں کو درد سے فوری نجات دلانے کے لیے ایک درد بھگانے والی گولی کی حیثیت رکھتی ہے اور طویل مدتی استعمال سے یہ اس مرض میں نمایاں کمی کا سبب بنتی ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں کی سوزش اور تکلیف میں مبتلا درجنوں لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہلدی، دوسرے گروپ کے لوگوں کو ہلدی کا عرق اور تیسرے گروپ کے لوگوں کو سائنسی تحقیق میں استعمال ہونے والی بے اثر گولی دی جاتی رہی۔ 12ہفتے بعد نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو ہلدی کا عرق دیا جاتا رہا تھا انہیں جوڑوں کی تکلیف سے کافی افاقہ ہو گیا تھا۔ دوسرے نمبر پر جنہیں ہلدی دی جاتی رہی، ان کی تکلیف کم ہوئی جبکہ جس گروپ کو بے اثر دوا دی جاتی رہی ان میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں ہلدی کو پھیپھڑوں کے امراض، الزیمرز، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن کے علاج کے طور پر بھی آزمایا جا چکا ہے اور اس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

The post گھٹنوں کے درد سے نجات کیلئے ہلدی کا استعمال سائنس بھی مان گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گرفتاری پر حامد میر کی خواجہ آصف کو ”مبارکباد” ن لیگی رہنما کی گرفتار ی کیلئے کیا کیا جتن کئے گئے؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر روزنامہ جنگ میں اپنے آج کے کالم ”خواجہ صاحب! مبارک ہو” میں تحریر کرتے ہیں کہ خواجہ محمد آصف کو اِس صاحبِ اقتدار کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جس نے ان کی گرفتاری کیلئے بار بار فریاد کی تھی۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ صاحبِ اقتدار تو گرفتاری کیلئے حکم دیتا ہے، فریاد تو مظلوم لوگ کرتے ہیں تو پھر میں نے فریاد کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ آپ بالکل صحیح سوچ رہے ہیں لیکن اِس پہلو کو نظرانداز نہ کریں کہ ہر صاحبِ اقتدار بااختیار نہیں ہوتا۔ اقتدار اور اختیار میں فرق سامنے آ جائے تو کٹھ پتلی کا نعرہ بلند ہوتا ہے۔خواجہ محمد آصف کو ہمارے صاحبِ اقتدار دو سال پہلے گرفتار کروانا چاہتے تھے۔ صاحبِ اقتدار کے دل میں مچلتی یہ خواہش ان کا حکم بن کر نیب کے پاس پہنچی تو متعلقہ حکام نے خواجہ آصف کے بارے میں تحقیقات شروع کر دیں۔ خواجہ صاحب کے معاملے میں نیب بہت محتاط تھا۔ وجہ یہ تھی کہ جنرل پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں بھی خواجہ محمد آصف کو آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔خواجہ صاحب کو لمبا عرصہ اٹک قلعے میں قید رکھا گیا۔ نیب حکام کبھی ان سے سوٹ اور ٹائیوں کی انکوائری کرتے، کبھی گھر میں لگی ٹائلوں کے متعلق پوچھتے۔ اخبارات میں خواجہ صاحب

کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں شائع کرائی گئیں۔ نیب کے سربراہ ایک حاضر سروس فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل محمد امجد تھے۔انہوں نے خواجہ محمد آصف کے خلاف تحقیقات کی خود نگرانی کی لیکن جب کچھ نہ ملا تو انہوں نے خواجہ صاحب سے معذرت کی۔ خواجہ آصف

کے سیاسی مخالفین کو یہ معذرت بھول چکی ہے لیکن نیب کو یہ معذرت یاد تھی لہذا خواجہ صاحب کو انکوائری کیلئے کئی مرتبہ بلایا گیا لیکن انہیں گرفتار کرنے سے گریز کیا گیا۔صاحبِ اقتدار خواجہ صاحب کو ہر صورت میں سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے

اپنی اِس خواہش کو کابینہ کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ بنا کر میٹنگ منٹس ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھجوائے۔ ان سے کہا گیا کہ خواجہ محمد آصف کے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا جائے کیونکہ انہوں نے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے طور پر ایک غیرملکی کمپنی

کا اقامہ رکھا۔بشیر میمن نے غداری کا مقدمہ بنانے سے گریز کیا تو صاحبِ اقتدار کی خواہش نے حکم کی بجائے فریاد کا رنگ اختیار کرنا شروع کر دیا اور پھر صاحبِ اقتدار کے کچھ مشیروں اور معاونین نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ذریعہ خواجہ محمد آصف سمیت مسلم لیگ (ن) کے

پچاس سے زیادہ ارکانِ قومی اسمبلی کے خلاف انکوائریاں شروع کرا دیں۔انہی دنوں خواجہ صاحب کو کہا گیا کہ اگر آپ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں تو آپ کے خلاف تمام انکوائریاں بند ہو جائیں گی۔ خواجہ صاحب نے نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔اِس گزرتے سال کے

اکتوبر میں گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کے بعد صاحبِ اقتدار نے اپنے کچھ ساتھیوں سے مبینہ طور پر کہا کہ خواجہ آصف گرفتار نہیں ہو رہا تو اسے کہیں پھینٹی لگوا دو یا اس کے چہرے پر سیاہی پھینک دو۔ یہ وہ باتیں ہیں جو خواجہ صاحب نے خود میڈیا کو بتائیں اور

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ان باتوں کی تردید بھی کردی۔ کچھ عرصے سے نیب نے خواجہ محمد آصف کو دوبارہ بلانا شروع کر دیا تھا۔خواجہ صاحب کو یقین ہو چلا تھا کہ انہیں کسی بھی وقت گرفتار کر لیا جائے گا۔ کچھ دن پہلے بہت طویل عرصے کے بعد ان سے ایک لمبی

نشست ہوئی جس میں پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں اور خواجہ صاحب ہمیں بتا رہے تھے کہ صاحبِ اقتدار کی طرف سے میری گرفتاری کی خواہش اب ایک فریاد بن چکی ہے لہذا اس مظلوم صاحبِ اقتدار کی فریاد پر مجھے کسی

بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔خواجہ صاحب کو نیب نے جب بھی بلایا، وہ اپنا ضروری سامان اٹیچی کیس میں بند کرکے ساتھ لیجاتے تھے تاکہ اگر نیب انہیں گرفتار کر لے تو گھر والوں کو ضروری سامان بھجوانے کی تکلیف نہ کرنا پڑے۔ کچھ دنوں سے خواجہ صاحب صبح سے شام تک

سوٹ پہنے رکھتے تھے تاکہ گرفتاری اچھے کپڑوں میں ہو اور صاحبِ اقتدار ان کی گرفتاری کی تصویر دیکھ کر اپنے بال نوچنے لگے۔منگل کی شب خواجہ صاحب کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تو وہاں کافی ٹی وی کیمرے موجود تھے۔ خواجہ صاحب نہ

صرف ایک خوبصورت سوٹ میں ملبوس تھے بلکہ انہوں نے ماسک کے پیچھے سے خوب مسکرا مسکرا کر گرفتاری دی اور ہاتھ ہلاتے ہوئے نیب والوں کیساتھ روانہ ہو گئے۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہمارے صاحبِ اقتدار نے خواجہ محمد آصف کو گرفتار کرانے کیلئے اتنے جتن کیوں کئے؟

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خواجہ صاحب نے 2012میں یہ الزام لگایا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز کی ایک بڑی رقم جوئے میں ہار دی گئی تھی اور یہیں سے خواجہ صاحب کا تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اختلاف ذاتی دشمنی میں بدل گیا۔

میری خبر کچھ مختلف ہے۔ خواجہ محمد آصف کچھ عرصے سے بار بار ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی بات کر رہے تھے جس کا مقصد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نہیں بلکہ اداروں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کرانا تھا۔ایک دفعہ سینیٹر اور چھ دفعہ رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے والے

خواجہ محمد آصف وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی رہے۔ چاہتے تو وزیراعظم بھی بن سکتے تھے لیکن ان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہو کر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے، ان کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے روابط اور کچھ صاحبانِ اختیار کے ساتھ تعلقات کو ہمارا صاحبِ اقتدار ہمیشہ اپنے لئے

خطرہ سمجھتا ہے۔صاحبِ اقتدار کی سیاست صرف اور صرف محاذ آرائی ہے لہذا جو کوئی بھی ڈائیلاگ اور مفاہمت کی بات کرتا ہے اسے صاحبِ اقتدار اپنا دشمن سمجھتا ہے۔ اسی لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا اور اسی لئے خواجہ محمد آصف کو گرفتار کرانے کیلئے اِس قدر جتن کئے گئے۔

پچھلے دنوں مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز لے کر شہباز شریف سے ملنے جیل گئے تھے۔خواجہ محمد آصف بھی اپنی پارٹی قیادت کی متعین کردہ حدود و قیود کے اندر رہ کر اپنے ایک دوست کے ذریعہ ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے لیکن

ان کی گرفتاری صاحبِ اقتدار کی طرف سے محمد علی درانی اور انہیں شہباز شریف کے پاس بھجوانے والوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ جو بھی ڈائیلاگ کی بات کرے گا وہ سلاخوں کے پیچھے جائے گا خواہ اس کیلئے فریاد ہی کرنی پڑے۔خواجہ محمد آصف کو اِس صاحبِ اقتدار کا شکریہ ادا

کرنا چاہئے جس نے انہیں گرفتار کرا کر یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ میں صاحبِ اختیار بھی ہوں۔ صاحبِ اقتدار جب صاحبِ اختیار بننے کیلئے آئین و قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنانے کی کوشش کرتا ہے تو غلطیاں کرتا ہے۔ خواجہ محمد آصف کی گرفتاری بھی ایک ایسی ہی غلطی ہے۔

اس گرفتاری سے خواجہ صاحب کے بارے میں ان تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا جو ان کے کچھ اپنے ہی ساتھیوں نے پھیلائی تھیں۔آرمی چیف کی مدتِ ملازمت کی توسیع کیلئے جب مسلم لیگ (ن)نے قانون سازی کی حمایت کی تو یہ حمایت نواز شریف کی بجائے خواجہ صاحب کے کھاتے میں ڈال کر

انہیں مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی۔ وہ وزرا جو کل شام یہ ڈھول بجا رہے تھے کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیگی اور پی ڈی ایم ٹوٹ گئی، اِن تمام وزرا کے بیانات اس وقت پس منظر میں چلے گئے جب خواجہ صاحب کی گرفتاری کی خبر آئی۔اِس گرفتاری نے ساری دنیا کو

بتادیا کہ کوئی نہ کوئی، کہیں نہ کہیں سخت پریشان بیٹھا ہے کیونکہ اسے اصل خطرہ استعفوں سے نہیں اسلام آباد کی طرف متوقع لانگ مارچ سے ہے۔ خواجہ صاحب کو اس لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ پہلے بھی نیب کی گرفتاری کے بعد ایک صاحبِ اختیار نے ان سے معذرت کی تھی، اس گرفتاری کے بعد بھی ایک معذرت ان کا انتظار کر رہی ہے۔ خواجہ صاحب مبارک ہو۔

The post گرفتاری پر حامد میر کی خواجہ آصف کو ”مبارکباد” ن لیگی رہنما کی گرفتار ی کیلئے کیا کیا جتن کئے گئے؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آفتاب اقبال نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا نیا چینل جوائن کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معرو ف اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا۔صحافی ارشد چوہدری کے مطابق آفتاب اقبال نے نیو چھوڑ کر دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے۔ اب وہ اپنے پرانے ٹی وی چینل پر مزاحیہ

پروگرام کیا کریں گے۔یادرہے کہ آفتاب اقبال نے دنیا نیوز سے مزاحیہ پروگرام حسبِ حال کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ جیو نیوز چلے گئے جہاں وہ ایک لمبے عرصے تک خبرناک کرتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا جس کے بعد انہوں نے 92 نیوز کیلئے بھی کچھ پروگرام کیے لیکن وہ جلد ہی واپس ایکسپریس نیوز میں آگئے۔آفتاب اقبال نے 2018 میں آپ نیوز کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا جو جلد ہی بند کرنا پڑگیا۔ اپنے ذاتی چینل کی بندش کے بعد آفتاب اقبال نے نیو نیوز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر ایکسپریس نیوز پر پروگرام کیا کریں گے۔

The post آفتاب اقبال نے نیو ٹی وی چھوڑ دیا نیا چینل جوائن کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرے پیچھے آئی بی اور ایجنسیز کی5 گاڑیاں لگ گئیں، میری سکیورٹی نے کہا مریم بی بی گاڑیاں آس پاس منڈلا رہی ہیں شاید آپ کو گرفتار کرلیں، راستہ بدلیں ، میں نے کہا راستہ بھی یہی ہوگا، گاڑی بھی یہی ہوگی کرنا ہے تو کرو گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ(ن) کے شیر پہلے سے بھی زیادہ بہادری کیساتھ ڈٹ کر تمہارے ظلم کا مقابلہ کریں گے ،اگر مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ بناتو فوج کے خلاف بیان پر

عمران خان پر بنے گا ،سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان کو جانا ہی ہوگا، کمزورحکمرانوں کی وجہ سے ہے بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتاہے، کشمیریوں پرظلم اوربیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہمارے دلوں پرلگتاہے،اب ووٹ کوعزت اور ووٹ پر پہرہ دینے کی باری آزاد کشمیر کی ہے ،آزاد کشمیر کی مسلم لیگ(ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کرے گی،جس طرح گلگت بلتستان نے مسلم لیگ(ن) کے سارے لوٹوں کو ہرا دیا اور رد کردیا، انشااللہ مسلم لیگ(ن) پورے پاکستان میں لوٹوں کا محاصرہ اور محاسبہ کریگی۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں راجا فاروق حیدر کی دلیری کی معترف ہوں، میں نواز شریف اور راجا فاروق حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، گلگت بلستان میں حکومت تھی اور آزاد کشمیر میں حکومت ہے اور یہاں کے لیڈر نے سلیکٹڈ کے

سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا اور نہ نواز شریف کے نظریے سے پیچھے ہٹے اور نہ کشمیر سے اس کی تصویر اتاری۔انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے بہن، بھائی، بزرگوں اور بیٹیوں کیلئے بھی پیغام لائی ہوں کہ نواز شریف اور مریم نواز آپ کے ساتھ ہیں اور جب آپ پر

ظلم ہوتا ہے تو نواز شریف اور مریم نواز کا دل لہولہان ہوتا ہے، جب آپ کے بیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مودی کی جھولی میں کشمیر جاکر گرتا ہے اور پاکستان اس نالائق اعظم کی وجہ سے

کشمیر کا مقدمہ ہارجاتا ہے تو زخم پورے پاکستان کے دلوں پر لگتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں جب ایک کمزور وزیر اعظم عوام کی طاقت سے نہیں آتا، جو آپ کے ووٹ سے نہیں آتا اور جب ایک کمزور حکومت ہوتی ہے تو بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، اس نے پاکستان

کی شہ رگ پر وار کیا اور کامیاب ہوا۔ انہوںنے کہاکہ جب پاکستان میں آپ کے ووٹوں سے آنے والا عوامی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی جیسا خود چل کر پاکستان آتا ہے، عوامی وزیر اعظم اور جعلی وزیر اعظم میں یہ فرق ہے، اسی لیے کہتے ہیں کہ ووٹ کو

عزت دینا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو فخر ہے کہ ہمارا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہے جو نہ صرف پاکستان کی خالق جماعت ہے بلکہ اس جماعت نے نواز شریف کے ہاتھوں پاکستان کو ایک

ایٹمی طاقت بنایا اور پاکستان اور کشمیر کے کے کونے کونے کو ترقی سے سجایا اور سنوارا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جدوجہد اور نظریے نے پاکستان کے کونے کونے کو وہ شعور دے دیا ہے کہ نواز شریف کی آواز بند ہے تاہم ہمارے مخالف بھی نواز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف پر انہوں نے کیا کیا الزام نہیں لگائے، ریاستی دہشت گردی کا کیا کیا حربہ نہیں آزمایا، پاکستان کی ایک ایک پائی کو اپنی امانت سمجھنے والے پر اس نے کرپشن کا الزام لگایا، غداری کا الزام لگایا، اللہ اور رسولؐ سے محبر کرنے والے نواز شریف

پر اس نے مذہبی فتوے لگوائے تاہم پاکستان میں آج کسی نے ان الزامات کو نہیں مانا اور اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تو ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا اور انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا اور آج ان پر نہ صرف اک ایک الزام ثابت ہو رہا ہے بلکہ یہ

ہر اس جرم کے مرتب ہو رہے ہیں جس کا کبھی انہوں نے نواز شریف پر الزام لگایا تھا۔انہوںنے کہ اکہ نواز شریف کو اللہ تعالیٰ سچا ثابت کررہا ہے اور ایک ایک بات پر سلیکٹڈ عمران خان اور اس کے سلیکٹرز ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی

ریاست کے اوپر ریاست کی بات کی اور جب کراچی میں میرے کمرے پر حملے ہوا، آئی جی کو اغوا کیا گیا اور پوری پولیس فورس چھٹی پر چلی گئی تو اس سے یہ بات ثابت ہو گئی، عمران خان کو اس واقعے کا علم تک نہیں تھا، اس کو بس ایک ڈمی بنا کر بٹھایا ہوا ہے اور انہوں نے اس

سے پوچھنا بھی مناسب نہیں سمجھا لہٰذا نواز شریف کی ریاست کے اوپر کی ریاست کی بات تو ان کے مخالفین نے خود ہی درست ثابت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے جب عوامی وزیراعظم مقبول ہو جاتا ہے، اس کے پیچھے پورا پاکستان اور کشمیر کھڑا ہوتا ہے اور

خدمت کر کے اگلا الیکشن بھی جیت رہا ہوتا ہے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا، یہ پھر پاناما کی رٹ لگاتے ہیں اور اس میں سے کیا نکلتا ہے، شرم کرو ہ ایک منتخب وزیراعظم کو تم اقامہ جیسے الزام پر گھر بھیجتے ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں فیض آباد میں دھرنا ہوا تھا

اور اس دھرنے کے کیس کے فیصلے میں ماسٹر مائنڈ بے نقاب ہوئے تو کیا نواز شریف کے بیانیے پر مہر نہیں لگی کہ منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کون کرتا ہے؟انہوںنے کہاکہ جس جج نے دھرنے کے کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا اور اس دھرنے کے کرداروں کو بے

نقاب کیا، انہوں نئے سارے ججوں میں سے صرف اس جج کو اٹھایا اس کے خلاف جھوٹا ریفرنس فائل کیا تاہم قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ظلم کے آگے سر جھکانے سے انکار کردیا۔مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر نے خواجہ آصف کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

اگر تم سمجھتے ہو کہ مسلم لیگ(ن) کے شیر ان چھوٹی حرکتوں سے ڈر جائیں گے تو عمران خان کان کھول کر سن لو کہ تمہارا ہر ظلم مجھے پہلے سے بڑھ کر تقویت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیر پہلے سے بھی زیادہ بہادری کے ساتھ ڈٹ کر تمہارے ظلم کا مقابلہ

کریں گے اور اس ظالم اور منتقم مزاج عمران خان کو جانا ہی پڑے گا۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ جب میں احسن اقبال کے گھر سے نکلی تو میرے پیچھے آئی بی اور ایجنسیز کی چار پانچ گاڑیاں لگ گئیں، ان کو لگا کہ یہ مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں لیکن میں نے کہا کہ راستہ بھی یہی ہو گا اور

گاڑی بھی، گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز اور خواجہ آصف کو گرفتار کرو، عوام کو یہ پتہ چلے کہ یہ ڈرپوک اعظم کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور جب مریم نواز بولتی ہے تو یہ حکومتی ایوان لرز جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں بولتے، فوج ہمارا ادارہ ہے

لیکن سنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مفتی کفایت اللہ کے خلاف غداری یا فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بن رہا ہے، اگر ان کے خلاف مقدمہ بن رہا ہے تو فوج کے خلاف بولنے پر اگر مقدمہ بنانا ہے تو عمران خان کے خلاف بھی بنایا جائے جن کی ویڈیوز سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے

اور یہ ویڈیو عدالت میں پیش کرینگے انہوں نے وزیراعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم کس منہ سے کہتے ہو کہ نواز شریف فوج کے خلاف بات کرتا ہے، نواز شریف تو وہ وزیراعظم تھا تو ملک خوشحال تھا، دو جنگیں لڑیں جس کا تحفہ آمر پرویز مشرف دے کر گیا تھا، جب

ہم ضرب عضب اور ردالفساد لڑ رہے تھے تو تجوریوں کے منہ کھول دئیے تھے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ آج تم بہت فوج فوج کررہے ہو، جو فوجی سیاچن پر کھڑے ہو کر سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں انہوں نے دفاع کیا کرنا ہے۔

انہیں ایک ہی فکر کھائے جا رہی ہو گی کہ ہمارے گھر کا چولہا نہیں جل رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج میں بھی بہت ایماندار اور وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، وہاں پر سارے پاپا جونز نہیں ہیں، وہاں سب کے پاس حرام کی اربوں کھربوں کی کمائی نہیں ہیں، بہت بڑی تعداد ایسے

فوجیوں کی ہے جن کا گزارہ صرف اپنی تنخواہوں پر ہوتا ہے اور یہ شاید پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایسی حکومت آئی ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ اب آزاد کشمیر کا الیکشن آ رہا ہے، اب ووٹ کوعزت اور ووٹ پر پہرہ دینے کی باری آزاد کشمیر کی ہے اور

میں آپ سے وعدہ کرتی ہے کہ آزاد کشمیر کی مسلم لیگ(ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کرے گی۔انہوںنے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان نے مسلم لیگ(ن) کے سارے لوٹوں کو ہرا دیا اور رد کردیا، انشااللہ مسلم لیگ(ن) پورے پاکستان میں لوٹوں کا محاصرہ اور محاسبہ کرے گی۔

The post میرے پیچھے آئی بی اور ایجنسیز کی5 گاڑیاں لگ گئیں، میری سکیورٹی نے کہا مریم بی بی گاڑیاں آس پاس منڈلا رہی ہیں شاید آپ کو گرفتار کرلیں، راستہ بدلیں ، میں نے کہا راستہ بھی یہی ہوگا، گاڑی بھی یہی ہوگی کرنا ہے تو کرو گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانیوں کا کتنا پیسہ بیرون ملک بینکوں میں پڑا ہے؟ شبر زیدی کاحیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکائونٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں ،جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی

منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لا نے کا سوچیں ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔اک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لئے کہا جائے۔مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں ۔ان پاکستانیوں کواپنی جمع شدہ رقوم پر صرف ایک سے دو فیصد منافع مل رہا ہے ۔

The post پاکستانیوں کا کتنا پیسہ بیرون ملک بینکوں میں پڑا ہے؟ شبر زیدی کاحیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابا وانگا کے بعدمعروف ترین نجومی نوسٹرڈیمس کی 2021کے بارے میں تہلکہ خیز پیشگوئیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سال2020کا آج آخری دن ہے اور کل سے نئے سال کا آغاز ہونے جارہا ہے ، ایسے میں مختلف ماہر نجوم نے مختلف پیش گوئیاں کی ہیں ،بابا وانگا ہی کی طرح نوسٹراڈیمس بھی ہیں

جو16ویں صدی عیسوی کا فرانسیسی ماہر علم نجوم، فزیشن اور کاہن تھا جس نے آئندہ صدیوں کے لیے پیش گوئیاں کر رکھی ہیں اور اب تک اس کی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب2021کے لیے بھی نوسٹراڈیمس کی کچھ پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں جن میں انہوں نے بتارکھا ہے کہ 2021میں فوجیوں کے دماغوں میں ایک چپ نصب کی جائے گی۔ ایک خوفناک شمسی طوفان آئے گا جس سے زمین کا کمیونی کیشن سسٹم تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ اس طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہجرت ہو گی اور جنگیں ہوں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک خوفناک قحط کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے جس سے2021میں انسانیت کو دوچار ہونا پڑے گا۔نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے مطابق 2021میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بہت بڑا زلزلہ آئے گا جبکہ روس میں کو زومبی ایپوکلپس کی مصیبت سے نمٹنا پڑے گا۔ نوسٹراڈیمس نے دنیا کے خاتمے کے متعلق جو 6سب سے بڑی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک ایسا خوفناک حیاتیاتی ہتھیار تیار کیا جائے گا جس سے وائرس پھیلے گا۔ یہ وائرس انسانوں کو زومبی بنا ڈالے گا اور یوں دنیا سے انسان معدوم ہو جائے گا۔

The post بابا وانگا کے بعدمعروف ترین نجومی نوسٹرڈیمس کی 2021کے بارے میں تہلکہ خیز پیشگوئیاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈالر کی اجارہ داری کا خاتمہ عنقریب نئے سال میں امریکی کرنسی کی ویلیو ختم ہوجائیگی معاشی ماہرین نے ڈالر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو انتباہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ سچ ہے کہ ڈالر کبھی بھی صفر کی سطح پر نہیں جا سکتا مگر اب ایسا ضرور ہونے جا رہا ہے کہ ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گیم اتنی آسان نہیں ہے مگر ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا پلان قدرتی طور پر بن چکا ہے۔

ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا واقعہ ایک صدی قبل 1913میں پیش آیا تھااور آج 2021کے آغاز کے موقع پر بھی ویسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ ڈالر کی ویلیو کم ہو جائے گی اور جتنے بھی سرمایہ کار ڈالر کے شعبے میں گھسے ہوئے ہیں انہیں نکلنے کا موقع بھی نہیں ملے گااور ان کا سرمایہ ڈوب جائے گا۔معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔امریکہ اس وقت کئی ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔زمبابوے سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے بینکوں سے پیسہ نکالنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔عالمی منڈی میں انتہا درجے کی مندی آ چکی ہے اور امریکہ کے قرضوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جیسے جیسے اس کے قرضے میں اضافہ ہو گاویسے ہی اس کی ویلیو میں کمی آتی چلے جائے گی اور آہستہ آہستہ اس کی ویلیو میں ستانوے فیصد تک کمی آ جائے گی جس کے نتیجے میں دنیا میں دیگر کرنسیوں پر اس کا راج ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔

ماہر معاشیات فیررسٹین کا کہنا تھا کہ معاشی منڈی کی مین اسٹریم یا پھر امریکہ میں کیا ہونے جا رہا ہے اس سے سارے بے خبر ہیں کیونکہ امریکہ کا فیڈرل ریزرو کافی عرصے بعد کم ہونا شروع ہوا ہے اور اس پر قرضے کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔دنیا کے کئی ممالک نے تجارت اور دیگر معاملات میں روایتی انحصار سے ہٹ کر آزاد پالیسیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور دنیا کے نقشے پر ابھرتی نئی معاشی قوتوں نے بھی آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں جس وجہ سے امریکی ڈالر کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

The post ڈالر کی اجارہ داری کا خاتمہ عنقریب نئے سال میں امریکی کرنسی کی ویلیو ختم ہوجائیگی معاشی ماہرین نے ڈالر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو انتباہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلم رئیسائی کو گرفتار کرنے کا حکم ‎

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نےمہر گڑھ کے ورثہ کی بحالی کیلئے دیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں عدالت عدم پیشی پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔ نوابزادہ لشکری

رئیسانی اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی جنھیں منظور کر لیا گیا۔کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ ایک قریبی عزیز عبد النبی رئیسانی کے وارنٹ بھی جاری کیے گے ہیں ۔ احتساب عدالت نے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

The post اسلم رئیسائی کو گرفتار کرنے کا حکم ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خواجہ آصف کی گرفتاری بتارہی ، کوئی انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے گرفتاری دی مسکراتے ہوئے واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری صاف بتا رہی ہے کہ کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے۔ دریں اثناخواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں، دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے ،کہا جارہا ہے نوازشریف کو چھوڑدیں کیس ختم کردئیے جائیں گے،اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے تاہم ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کویہی کہاجارہاہے کہ نوازشریف کو چھوڑدیں تو کیس ختم کردیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد

ہیں لیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے، اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا، میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔ دریں اثنااسلام آباد کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک لاہور میں متعلقہ عدالت

میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت میں

کہا کہ گراونڈ آف اریسٹ ہمیں ابھی تک نہیں ملے، یہ کیس دو سال سے چل رہا ہے، 4 گھنٹے لگتے ہیں، یہ 2 روز مانگ رہے ہیں۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ میرے پاس تو صرف راہداری ریمانڈ تک کا اختیار ہے۔اس موقع پر خواجہ آصف خود روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ مجھے گرفتاری کی

گراونڈ نہیں دی گئی، جس پر جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ انہیں گراونڈ آف اریسٹ دے دیں۔ دور ان سماعت عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ منظورمنظور کرلیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ خواجہ آصف کو لاہور منتقل کیا جائے، ممکن ہو تو بدھ ورنہ کل جمعرات کو لازمی لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کریں۔قبل ازیں خواجہ آصف کو صبح احتساب عدالت اسلام آباد پہنچایا گیا جس کے بعد انہیں نیب پراسیکیوشن روم میں رکھا گیا جہاں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، محسن شاہنواز رانجھا، مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔

The post خواجہ آصف کی گرفتاری بتارہی ، کوئی انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہے، حامد میر کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ حکومت نے بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(این این آئی)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبر

کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں، جب کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔

The post پاکستانیوں کو نئے سال کا تحفہ حکومت نے بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی وزراء نے ۔۔ن لیگ کے بعد پی پی نے بھی 2وزراء سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز ہی دو وزراء نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے لئے

وقت مانگا ہے اوررواں ہفتے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ رابطہ کرنے والوں میں ایک وزیر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور دوسرے کا تعلق حکومتی اتحادی جماعت سے ہے ، فی الوقت نام نہیں بتا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں تو وزراء بیان بازی کیوں کر رہے ہیں ۔

The post حکومتی وزراء نے ۔۔ن لیگ کے بعد پی پی نے بھی 2وزراء سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہر حکومتی اجلاس کی رپورٹ جاتی امرا جانے کا انکشاف حکومت کی طرف سے سازش میں ملوث خاتون برطرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم نے حکومتی میٹنگز کی رپورٹس جاتی امرا جانے کا انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام ا باد اور لاہور کے دو سرکاری اداروں کی ہر میٹنگ کی رپورٹ باقاعدہ جاتی عمرہ جاتی ہے ۔

لاہور میں وزیر اعلی ہائوس اور اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس ہے ،حکومت کی طرف سے اس معاملے پر ایک خاتون آفیسر کو ہٹایا بھی گیا ۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ ایک بڑی قد آور مذہبی اور سیاسی شخصیت بھی مائنس میں جارہی ہے ، اس کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔ رانا عظیم کے ان انکشافات کے بعد حکومتی صفوں میں بھی ہلچل دکھائی دی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر حکومتی حلقوں میں ایسا کون ہے جو حکومتی میٹنگز میں ہونے والی باتیں جاتی امرا پہنچا رہا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کابینہ میٹنگز میں ہونے والی باتوں کا جاتی امرا پہنچایا جانا حیرت کی بات ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور دیکھیں کہ کون ان کے ساتھ غداری کر رہا ہے۔

The post ہر حکومتی اجلاس کی رپورٹ جاتی امرا جانے کا انکشاف حکومت کی طرف سے سازش میں ملوث خاتون برطرف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بحریہ نے بھی دشمن پر لرزہ طاری کردیا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل

صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

The post پاک بحریہ نے بھی دشمن پر لرزہ طاری کردیا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مولانا فضل الرحمان کو 1 دن میں 2سیاسی صدمے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) جمعیت علمائےاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن جو اپوزیشن جماعتوں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر بھی ہیں،بادی النظر میں منگل کا دن ان کی چار دھائیوں پرمحیط سیاست پر بھاری رہا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پہلا دھچکا انھیں اس وقت لگا جب مولانا شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو جے یو آئی سے الگ کرنے کا اعلان کیا

اور دوسرا سیاسی صدمہ انھیں اس وقت پہنچا جب پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں شرکاء کی اکثریت نے اسمبلی سے استعفوں کی مخالفت کردی۔مولانا فضل الرحمن پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہے اس دوران انھوں نے ملکی سیاست میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ کئی سیاسی معرکے بھی انجام دیئے جن میں ان کا دورہ ہندوستان بھی شامل ہے۔جہاں اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے ان کی ملاقات اور بھارتی میڈیا سے ان کی گفتگو کو اسلام آباد اور دہلی کے تعلقات کے حوالے سے وسیع تناظر میں دیکھا گیا۔لیکن منگل کو ماضی میں ان کے ’’معتمدین خاص‘‘نے مولانا شیرانی کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں ان سے طویل سیاسی رفاقتیں توڑتے ہوئےنہ صرف ان سے منہ پھیر لیا بلکہ اجلاس کے دوران باغیانہ اور جارحانہ لب و لہجے میں ان کے بارے میں گفتگو کی۔جس کی تفصیلات میڈیا پر دیکھنے کے بعد مولانا مشتعل نہ سہی لیکن آزردہ ضرور ہوئے ہوں گے۔ لیکن ملکی سطح پر ان کی سیاسی مقبولیت اور اہل سنت کے مدرسہ دیوبند کے پیروکاروں کی ان سے مسلکی وابستگی اور عقیدت بدستور قائم رہے گی۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو انکی اپنی جماعت کے ٹکڑے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ 90 شاہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کیا۔  معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم بیانیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور ہمت چاہئے۔ اسپیکر پارلیمنٹ میں آوازیں لگا رہے ہیں کہ استعفے لائیں اور یہ

چھپتے پھر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ راجکماری نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔بھٹو کو غدار اور بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہنے والی ن لیگی قیادت نے بے نظیر کے مزار پر حاضری دے کر اپنے ہی بیانیہ کی نفی کی۔ آصف زرداری کی تقریر سے قبل شیر کے شکاری کے نغمہ لگا کر خصوصی پیغام دیا گیا۔ زرداری نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا

نظریہ ملیامیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان دو سیاسی نو مولودوں کے ساتھ گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں۔ مولانا ہمیشہ خواتین کو کسی بھی قسم کا سیاسی رول دینے کے مخالف رہے اور آج اقتدار کے حصول کیلئے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اقتدار وراثت کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ جعلی راجکماری دائیں بائیں کنیزوں کا

جھرمٹ لگالیتی ہیں جوبے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے سر ہلاتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مریم نواز اداروں کو متنازعہ بنا کر جمہوریت پر خودکش حملے کر رہی ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جائے گی بلکہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور اور مرکز عوام ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں پی ڈی ایم کا ٹولہ روڑے اٹکا رہا ہے۔

The post مولانا فضل الرحمان کو 1 دن میں 2سیاسی صدمے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے سے کونسا بڑا نقصان ہو گیا ، حیران کن انکشاف

لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو انکی اپنی جماعت کے ٹکڑے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ 90 شاہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کیا۔  معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم بیانیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور ہمت چاہئے۔ اسپیکر پارلیمنٹ میں آوازیں لگا رہے ہیں کہ استعفے لائیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ راجکماری نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔بھٹو کو غدار اور بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہنے والی ن لیگی قیادت نے بے نظیر کے مزار پر حاضری دے کر اپنے ہی بیانیہ کی نفی کی۔ آصف زرداری کی تقریر سے قبل شیر کے شکاری کے نغمہ لگا کر خصوصی پیغام دیا گیا۔ زرداری نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان دو سیاسی نو مولودوں کے ساتھ گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں۔ مولانا ہمیشہ خواتین کو کسی بھی قسم کا سیاسی رول دینے کے مخالف رہے اور آج اقتدار کے حصول کیلئے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اقتدار وراثت کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ جعلی راجکماری دائیں بائیں کنیزوں کا جھرمٹ لگالیتی ہیں جوبے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے سر ہلاتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مریم نواز اداروں کو متنازعہ بنا کر جمہوریت پر خودکش حملے کر رہی ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جائے گی بلکہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور اور مرکز عوام ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں پی ڈی ایم کا ٹولہ روڑے اٹکا رہا ہے۔

The post پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے سے کونسا بڑا نقصان ہو گیا ، حیران کن انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پیپلزپارٹی کی بلی آخر کار تھیلے سے باہر آ گئی‘‘ بلاول نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے   کہا ہے کہ خواجہ آصف کو بہت پہلے گرفتار کر لینا چاہیے تھا، خواجہ آصف کے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے پیچھے قومی خزانے کی لوٹ مار کے سوا کیا سوچ کارفرما ہو سکتی ہے؟ اپوزیشن سیاستدانوں کی لوٹ مار اور سیاہ کرتوتوں کا ایک ایک کر کے یہی نتیجہ نکلے گا، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے

اجلاس کے بعد آخرکار بلی تھیلے سے باہر آ گئی، بلاول نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو حکومت کے خلاف ایوان میں احتجاج کرنے کا لالی پاپ دے دیا، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو انکی اپنی جماعت کے ٹکڑے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ 90 شاہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کیا۔  معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم بیانیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور ہمت چاہئے۔ اسپیکر پارلیمنٹ میں آوازیں لگا رہے ہیں کہ استعفے لائیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ راجکماری نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔بھٹو کو غدار اور بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہنے والی ن لیگی قیادت نے بے نظیر کے مزار پر حاضری دے کر اپنے ہی بیانیہ کی نفی کی۔ آصف زرداری کی تقریر سے قبل شیر کے شکاری کے نغمہ لگا کر خصوصی پیغام دیا گیا۔ زرداری نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان دو سیاسی نو مولودوں کے ساتھ گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں۔ مولانا ہمیشہ خواتین کو کسی بھی قسم کا

سیاسی رول دینے کے مخالف رہے اور آج اقتدار کے حصول کیلئے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اقتدار وراثت کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ جعلی راجکماری دائیں بائیں کنیزوں کا جھرمٹ لگالیتی ہیں جوبے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے سر ہلاتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے،

تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مریم نواز اداروں کو متنازعہ بنا کر جمہوریت پر خودکش حملے کر رہی ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جائے گی بلکہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور اور مرکز عوام ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں پی ڈی ایم کا ٹولہ روڑے اٹکا رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے مافیاز اور ذخیرہ اندوزوں کو للکارا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ جعلی راجکماری اور پرچی شہزادہ دن کے وقت وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کی جگہ جیلوں کے سوا کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

The post ’’پیپلزپارٹی کی بلی آخر کار تھیلے سے باہر آ گئی‘‘ بلاول نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت، پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا سابق بھارتی پولیس افسرنے اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھاکھول کر رکھ دیا

نئی دہلی(این این آئی)سابق بھارتی پولیس افسر این سی استھانہ کی سیکیورٹی امور پر گہری بصیرت کی حامل نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مخالف پاکستان اور چین کے نظریاتی اور اسٹریٹیجک مقاصد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں رکھتا ہے اور ان دونوں میں سے

کسی کو بھی جنگ میں شکست نہیں دے سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی وائر نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ کنونشنل آرمز ریس، اسپیکٹر آف نیوکلیئر وارنامی کتاب کا تجزیہ کیا، اس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف عسکریت پسند اہلکار اور میڈیا کی بیان بازی ہے اور

دوسری طرف اور حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کسی بھی ملک کو فوجی طور پر شکست نہیں دے سکتا۔کتاب کا تجزیہ کرنے حالات حاضرہ کے معتبر پورٹل کے ایڈیٹر سدھارت ورادارجان نے آستھانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگے ہتھیاروں کی درآمد میں خطیر رقم خرچ کرنے

کے بجائے بھارت کو چین اور پاکستان سے درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو اندرونی طور پر مضبوط بنانا چاہیے، سفارتکاری سمیت غیرفوجی حل تلاش کرنا چاہیے۔علمی بصیرت کی وجہ سے آستھانہ کے کالم بڑے پیمانے پر پڑھے جاتے ہیں اور انہوں نے

اپنی نوکری کے دوران 48 کتابیں تصنیف کیں یا ان کے شریک مصنف رہے، وراداراجان کہتے ہیں کہ وہ خاص طور پر سیاسی اور بیوروکریٹک اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔آستھانہ نے جنگجو ذہنیت کی حامل سیاست پر بھی گہری روشنی ڈالی جو ان کے بقول

پچھلے 6 سالوں میں ہندوستان میں عوامی موضوع گفتگو رہا ہے۔اس فریب کے تحت کہ ہندوستان کسی نہ کسی طرح جادوئی طور پر ناقابل تسخیر بن گیا ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی جنگ کے لیے آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ملک کے ناقابل تسخیر ہونے کے بیانیے کو

ہتھیاروں کی لاتعداد درآمد سے تقویت ملی ہے، آستھانہ نے ہندوستان کی جانب سے 2014 کے بعد سے 5 سالوں میں اسلحے کی درآمد پر خرچ کیے گئے 14 ارب ڈالر کے اعدادوشمار پیش کیے اور ڈاسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیاروں کی نامعلوم قیمت اس میں شامل نہیں

ہے۔لیکن اس سے بھی اگلی دہائی میں ہندوستان اسلحے کی درآمد پر 130 ارب ڈالر خرچ کرنے کا تخمینہ لگا چکا ہے جس میں اس سے بھی زیادہ مہنگے 100 سے زیادہ لڑاکا طیارے شامل ہیں تاکہ مودی سرکار کی جانب سے 126رافیل طیاروں کے معاہدوں کو ختم کرنے سے پیدا ہونے

والی کمی کو ہورا یا جا سکے۔وراڈراجن نے کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسے جیسے پہلے رافیلس کی آمد پر دھوم دھام ظاہر کی گئی تھی، ان میں سے ہر ایک خریداری کو میڈیا نے عوام کے سامنے ایسے پیش کیا کہ ہندوستان اس کے ذریعے اپنے دشمنوں کو دھول چٹا دے گا لیکن

حقیقت اس سے کافی مختلف ہے۔استھانہ کا موقف ہے کہ روایتی ہتھیاروں کی عجیب و غریب درآمد پاکستان یا چین کی طرف سے درپیش فوجی مسئلے کے مستقل حل کی کبھی ضمانت نہیں دے سکتا کیونکہ دونوں ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ممالک ہیں اور انہیں میدان جنگ میں فیصلہ کن

شکست نہیں دی جا سکتی۔کتاب میں مشاہدہ کیا گیا کہ ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کی داستان کو دیکھتے ہوئے جنگجو ذہنیت لاحاصل ہونا واضح ہونا چاہیے، اس کے باوجود جیسا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ظاہر ہوا کہ ہے بھارت میں جنگ جویانہ وطن پرستی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی

ہے۔انہوں نے لکھا کہ گوکہ روایتی ہتھیار کم مدتی جنگ میں حکمت عملی کے حوالے سے فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن خطرہ اشتعال انگیزی بڑھنے میں ہے جس کو بہترین وقت پر قابو کرنا مشکل ہے لیکن خاص طور پر ایسے وقت میں اس پر قابو پانا اور بھی مشکل ہے جب جنگجو ذہنیت کی

حامل سیاست نے عوامی رائے کو ناکام بنا دیا ہو۔آستھانہ کا خیال ہے کہ انتخابی فوائد کے لیے پاکستان دشمنی کا فائدہ اٹھانا کا بیانیہ ہندوستانی رہنماں کو اپنی ہی بیان بازی کا شکار بنا چکا ہے جہاں اب کے پاس ایک جہتی پالیسی رہ گئی ہے جو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پیش نظر غیر حقیقت پسندانہ ہے، نپولین کا حوالہ دیتے ہوئے ، وہ تحریر کرتے ہیں اگر وہ امن چاہتے ہیں تو انہیں ایسی چالوں سے گریز کرنا چاہیے جو ہتھیاروں کے استعمال کا سبب بن سکتی ہیں۔

The post بھارت، پاکستان کو جنگ میں شکست نہیں دے سکتا سابق بھارتی پولیس افسرنے اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھاکھول کر رکھ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھرمیںتمام سرکاری، پرائیویٹ سکولوں اور مدارس کیلئے ایک نصاب کا سسٹم تیار،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ملک کے تمام سرکاری ، پرائیویٹ سکولز اور مدارس کیلئے ایک نصاب کا سسٹم تیار کر لیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عدیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلی بار یہ کام ہوا جس کی توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی لاگوکیا جا ئے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدے کو پورا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں تمام نجی ، سرکاری سکولز اور مدارس میں ایک ہی کتاب کا نصاب نافذ کیا جارہا ہے ۔ جس کا پہلا فیز مکمل کرتے ہوئے پانچویں کلاس تک کی کتابیں جن کو 400 سے زائد ماہرین تعلیم نے تیار کیا ہے چھپ کر چاروں صوبوں کوبھیج دی گئی ہیں ۔ معروف صحافی کا نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ چار سو سے زائد ماہرین تعلیم نے یہ نصاب قرآن اور سنت کی روشنی اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے ،پہلے فیز میں مارچ 2021 تک پانچویں جماعت کا نصاب، دوسرے فیز میں مارچ 2022 تک چھٹی سے آٹھویں جماعت تک اور تیسرے فیز میں نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب پڑھایا جائے گا ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ایک قومی نصاب تیار کرنے کے بعد صوبائی حکومتوں کواپنی ضروریات کے مطابق کتابیں شائع کرنے کیلئے کہہ دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یکساں قومی نصاب پر مبنی نئی کتب نئے تعلیمی سیشن کے آغاز میں متعارف کروائی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے مرحلہ وار اس منصوبے پر عمل درآمد کا ادارہ ہے اور سال 2021 کے سیشن کے دوران پرائمری کی سطح تک یہ نصاب متعارف ہوگا، اس کے بعد 2022 میں سیکنڈری کی سطح اورآخری مرحلے میں نئے نصاب کو نویں سے 12 جماعت کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئے نصاب کی روشنی میں کتب کی اشاعت شروع کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کووڈ 19 کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن واپس اپریل کے بجائے اگست میں شروع کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ آیا سیشن اپریل میں شروع ہو یا اگست میں ہم ایک قومی نصاب متعارف کروانے کے لیے تیار ہیں۔

The post پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھرمیںتمام سرکاری، پرائیویٹ سکولوں اور مدارس کیلئے ایک نصاب کا سسٹم تیار،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Tuesday, December 29, 2020

پاکستان کا دفاع مزید مضبوط جے ایف 17ڈبل سیٹ فضائی بیڑے میں شامل پاک فضائیہ کا بلاک تھری بھارت کے رافیل طیاروں سے بہتر قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی دفاع میں بڑی پیش رفت،پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایئرفورس نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی ہے، پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہے۔ دوسری جانب

جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے۔جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔ چین 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرے گا، جن کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں جو اب پاک فضائیہ کے پاس ہوں گے، ان طیاروں نے اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15، جبکہ روس کے سخوئی 27 اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بھارت کے رافیل طیاروں سے بھی بہتر ہے۔جے ایف 17 ”بلاک 3” کا انجن زیادہ طاقتور اور آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار ”ماک دو ہزار” سے پرواز کرسکتا ہے۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادے

استعمال کئے گئے ہیں جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیتے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی ملتی ہے۔ جے ایف 17 ”بلاک 3” ایسے جدید ترین ریڈار (اے ای ایس اے ریڈار) سے بھی لیس ہے جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کیلئے انتہائی مشکل ہے۔ پائلٹ کا ہیلمٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو طیارے کے اطراف سے بہتر واقفیت رکھتا ہے ۔

The post پاکستان کا دفاع مزید مضبوط جے ایف 17ڈبل سیٹ فضائی بیڑے میں شامل پاک فضائیہ کا بلاک تھری بھارت کے رافیل طیاروں سے بہتر قرار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نواز شریف کو چھوڑنے کا کہا جارہا ہے، خواجہ آصف کاعدالت پیشی پر انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جب سے نااہل کیا گیا ہے تب سے سب کو یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں چھوڑ دو ۔ عدالت پیشی کے موقعے پر ایک صحافی کے سوال نے سوال کیا کس نے کہا کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں کیسز ختم ہو جائیں گے ؟ ن لیگی رہنما نے جواب میں کہنا تھا کہ ہم سب کو اڑھائی سال یہ کہا جارہا ہے،

پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ نواز شریف کو کمزور کیا جائے ۔ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا احتساب عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔ جج محمد بشیر نے کہا ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج یا کل لاہور منتقل کیا جائے۔گزشتہ روز قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور آج صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو کی جانب سے متعدد بار خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں طلب کیا گیا ہے۔

The post نواز شریف کو چھوڑنے کا کہا جارہا ہے، خواجہ آصف کاعدالت پیشی پر انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عوام جائے بھاڑ میں۔۔۔ عثمان بزدار نے صوبے میں ”قوالی گورننس” متعارف کرنے کا حکم دیدیا منفرد خیال بنی گالا کی طرف سے آیا ہوگا، تجزیہ نگاروں کی رائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت، جسے پہلے ہی طرز حکمرانی کے معاملے میں سنگین مسائل کا سامنا ہے، نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ اور اہم فیلڈ افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے صوبے میں قوالی کو فروغ دیا جائے

تاکہ صوبے میں اس فن کو فروغ دیا جا سکے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق سرکاری دستاویز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بزدار حکومت نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں منعقد ہونے والے قوالی پروگرامز کو کیبل نیٹ ورکس پر نشر کرائیں۔انہیں کہا گیا ہے کہ نہ صرف قوالی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے بلکہ اس مقصد کیلئے طے شدہ فارم پر خصوصی رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ پنجاب میں قوالی کے ذریعے طرز حکمرانی کا منفرد خیال بنی گالا کی طرف سے آیا ہوگا۔مذکورہ فارم میں ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیبل نیٹ ورکس پر قوالی پروگرام نشر ہو رہا ہے اور اس کے بعد ان پروگرامز کی تصاویر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایت پر باضابطہ طور پر ایک مانیٹرنگ نظام بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو

یقینی بنایا جا سکے کہ قوالی کا یہ اقدام کامیاب ہو اور اس پر عملدرآمد بھی ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر ہفتے رپورٹ جمع کرائیں اور وزیراعلی آفس باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ بھی کرے گا۔عثمان بزدار کی حکومت کے دوران پنجاب شدید تنقید کا سامنا

کر رہا ہے۔ گزشتہ 28 ماہ کے دوران کم از کم پانچ چیف سیکریٹری اور 6 آئی جی پولیس تبدیل کیے جا چکے ہیں جبکہ مختلف صوبائی محکموں میں تبدیل کیے جانے والے اہم افسران کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔سرکاری ملازمین کے عہدے کی معیاد کا صوبے میں کوئی تحفظ نہیں اور سرکاری فائلوں میں وجہ بتائے بغیر افسران کا تبادلہ معمول کی بات بن چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر عثمان بزدار کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا جائیگا۔

The post عوام جائے بھاڑ میں۔۔۔ عثمان بزدار نے صوبے میں ”قوالی گورننس” متعارف کرنے کا حکم دیدیا منفرد خیال بنی گالا کی طرف سے آیا ہوگا، تجزیہ نگاروں کی رائے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب تحقیقات پر کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوں نے خودکشی کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوں نے خود کشی کر لی ۔انہوں نے اپنے اس اقدام سے قبل خاندانی دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے خلاف نیب کے کرپشن ریفرنس دائر کر نے کے بعد سے بے حد پریشان ہیں ۔اپنے ایک دوست کے نام ٹیکسٹ مسیج میں کہا تھا کہ

سلیم مانڈوی والا نے بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا ، میں مزید سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری فنانس کو اعتماد میں لیا جا نا چاہئے اور ان سے اپنی صفائی میں تیاری کے لئے رخصت کی استدعا کی جائے ۔ روزنامہ جنگ میں زاہد گشکوری کی شائع خبر کے مطابق خاندانی ذرائع اور دوست عزیز نشتر کا کہنا ہے کہ خرم ہمایوں نیب کی جانب سے تحقیقات کے باعث شدید دبائو میں تھے ۔انہیں بی آئی ایس پی کرپشن ریفرنس میں نامزد کیا گیا تھا ۔ اہل خانہ اور پولیس نے ان کی خود کشی کی تصدیق کردی ہے ۔نیب ان کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ استفسار پر نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان پر کرپشن سے متعلق تحقیقات کا شدید دبائو ہو تا ہے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اقدام پر مجبور ہو جا تے ہیں ۔خرم ہمایوں نیب کی حراست میں نہیں تھے اور ان کے خلاف ریفرنس چھ ماہ قبل دائر کیا گیا تھا ۔اب یہ معاملہ عدالت میں ہے ۔ترجمان نے الزامات کو قطعی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم

قانون کے مطابق فرائض کی انجام دہی پر یقین رکھتے ہیں ۔ دوسری جانب ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی نے بتایا کہ تھانہ روات کے علاقہ میں رہائش پذیر اکائونٹ گروپ کے گریڈ 22کے افسر خرم ہمایوں نے صبح سوا سات بجے اپنے بیڈروم میں 30بورپستول سے خود کو فائر مار کر

خودکشی کرلی۔پولیس موقع پر پہنچی تو ان کی لاش بیڈ پر تھی ان کی پیشانی سے خون بہہ رہا تھا۔ انہوں نے خود کو گولی مارنے سے قبل ایک فائر اپنے بیڈروم کی کھڑکی پر کیا۔ پولیس نے موقع سے 30بورپستول اور گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال

راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق خرم ہمایوں کی اہلیہ اپنے پانچ سال اور گیارہ سال کے دو بچوں محمد اور دائود کے ہمراہ لاہور گئی ہوئی تھیں جبکہ 84سالہ والدہ اور ایک 60سالہ ہمشیرہ ابنارمل ہیں۔ پولیس کے مطابق خرم ہمایوں کے بھائی

جو حساس ادارے میں اعلیٰ افسر ہیں انہوں نے بتایا کہ تین ہفتہ سے ان کی بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی جبکہ تین دن پہلے فون پر ان سے بات ہوئی تھی اور وہ پریشان تھے۔ ان کے ہمراہ کام کرنے والے ملازمین نے پولیس کو بتایا کہ خرم ہمایوں کے خلاف محکمانہ انکوائری چل رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان تھے۔ پولیس کے مطابق ان کے گھریلو ملازم فضل نے بتایا کہ وہ چارسال سے ان کے گھر میں بطور خانساماں کام کر رہا ہے۔ صبح ان کے صاحب نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

The post نیب تحقیقات پر کنٹرولر جنرل اکائونٹس خرم ہمایوں نے خودکشی کرلی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کےجھٹکے ، لوگ میں خوف ہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق

شانگلہ، بٹگرام اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا۔ زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

The post اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی بلے بازوں کی زبردست فائٹ نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں سنسنی خیز مقابلہ،حیران کن نتیجہ آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مرحلے کے بعد101رنز سے شکست دیدی ۔ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائے ۔

پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز سے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کیا جس دوران اظہر علی اور فواد عالم میدان میں اترے ۔ اظہر زیادہ کچھ نہ کر پائے اور 38 رنز پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم فوادعالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی اننگ کھیلی اور میچ کو پاکستان کے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی ماہرانہ بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کی قسمت نہ بدل پائی اور جیت نہ دلوا سکی ۔ان کے علاوہ محمد رضوان نے بھی وکٹ سنبھالی توٹیم کو جیت کی ایک امید بندھی لیکن وہ بھی 60رنز ہی بنا سکے ۔فہیم اشرف 19 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے ۔پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین کھیل کے چوتھے روز ہی بغیر کچھ کیے پولین لوٹ گئے ، عابد علی اور شان مسعود کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے ۔اگر یہ دونوں اوپننگ بلے باز کچھ ذمہ داری دکھاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

The post پاکستانی بلے بازوں کی زبردست فائٹ نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں سنسنی خیز مقابلہ،حیران کن نتیجہ آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انا للہ و انا الیہ راجعون سابق لیفٹیننٹ جنرل انتقال کرگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)ذاکر علی زیدی انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی اے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)ذاکر علی زیدی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا ۔ ان کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ جامعہ صادق

جی نائن ٹو میں ادا کی جائے گی۔لیفٹیننٹ جنرل(ر) ذاکر علی زیدی 1987 سے 1989 تک کمانڈر سدرن کمانڈ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سمیت اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون سابق لیفٹیننٹ جنرل انتقال کرگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پیپر ورک مکمل کرلیا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ بہت سے مدارس ایسے ہیں جن کی کمانڈ اب مولانا فضل الرحمان سے چھینی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے ہی بیچا۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے اور ان کے علما کرام سے روابط جاری ہیں۔ مدارس میں تقسیم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے ان مدارس کی کمانڈ چھینی جارہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کیا کرتے تھے۔ اب یہ سوال اٹھنے لگ گیا ہے کہ آخر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا کس لیے دینا چاہتے ہیں، تین راتیں پہلے بعض مدارس نے مولانا پر واضح کردیا ہے کہ وہ ان کی خاطر اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہوں گے اور نواز شریف کیلئے قربانی نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن گروپ سے علیحدہ ہو کر جے یو آئی پاکستان کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔

The post مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پیپر ورک مکمل کرلیا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

(ن) لیگ کی اکثریت سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند سینئر صحافی کامران خان نے اہم دعویٰ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کارکامران خان نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں ن لیگ نے بھی استعفیٰ حکمت عملی کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ابھی ابھی چوٹی کے ن لیگ رہنما

خرم دستگیر نے میرے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی کثیر اکثریت بھی سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چاہتی ہے اور پارلیمنٹ نشستیں خالی کرنے کی مخالف ہے۔یا درہے کہ سینٹ الیکشن اگلے سال 2021میں ہونے جارہے ہیں جس کیلئے سیاسی ماحول ابھی سے گرم ہے ۔

The post (ن) لیگ کی اکثریت سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند سینئر صحافی کامران خان نے اہم دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی آئی اے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع ، فی کس کتنی رقم ملے گی؟ترجمان نے بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئر لائن طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 ورثا نے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرائے تھے، 8 ورثا کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورثا کو

فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تدفین کی مد میں دس لاکھ روپے نہ لینے والوں کو بھی ادائیگی کی گئی ہے، ورثا سے وراثتی سرٹیفیکٹ موصول ہوتے ہی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

The post پی آئی اے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع ، فی کس کتنی رقم ملے گی؟ترجمان نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تعیناتی میں توسیع یا پھرتبادلہ سی سی پی او لاہور سے کارکردگی رپورٹ طلب

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی، رپورٹ کے بعد عمر شیخ کی تعیناتی میں توسیع یا تبادلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سربراہی میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس پر پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی۔راجہ بشارت نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سمیت بعض افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کی، سی سی پی او کے احکامات پر تبدیل ہونے والے اور کرپشن میں ملوث افسران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے بڑے ایکشن لیے جائیں، افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔ سی سی پی او عمر شیخ لاہور تین ماہ میں شہر میں کیا تبدیلی لائے اس حوالے سے انٹیلی جنس مشاہدہ ونگ سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔

The post تعیناتی میں توسیع یا پھرتبادلہ سی سی پی او لاہور سے کارکردگی رپورٹ طلب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اعظم سواتی تو شیخ رشید سے بھی تیز نکلے ریلوے کو کیسے اربوں کا چونا لگایا جاتا رہا؟ تہلکہ خیز رپورٹ دیکھ کروزیر اعظم کا پارہ ہائی ہوگیا

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی رپورٹ ملنے پر وزیرِاعظم عمران خان نے سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات رپورٹ کی صورت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے پیش کر دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے ہیں، جس کا مالی بوجھ ریلوے پر پڑا ہے، نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم بھی دے دیا۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔وزیرِاعظم عمران خان نے بجلی کے میٹرز کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔وزیرِاعظم آفس نے ایک آفیسر کو بجلی کے میٹرز کے معاملے کو دیکھنے کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کالونیوں میں میٹروں کی تنصیب شروع کریں، قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، اسے امانت سمجھ کر خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

The post اعظم سواتی تو شیخ رشید سے بھی تیز نکلے ریلوے کو کیسے اربوں کا چونا لگایا جاتا رہا؟ تہلکہ خیز رپورٹ دیکھ کروزیر اعظم کا پارہ ہائی ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا تحریک انصاف کے 2اراکین اسمبلی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ، ٹکٹ بھی مانگ لئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سینٹ انتخابات سے قبل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے 2 اہم اراکین سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔اسلم ابڑو اور شہریار خان نےپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ

ضمنی انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ دیں۔پیپلز پارٹی نے مشروط شرط پارٹی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلیٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 4 جنوری کو دوپہر ایک بجے ریفرنس پر سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والا بینچ چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہو گا۔خیال رہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے۔سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل کو نوٹسجاری کر دیا ، ریفرنس پرابتدائی سماعت چار جنوری کو دوپہر ایک بجے ہوگی۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سینیٹ انتخابات

اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے سے متعلق ریفرنس پر دستخط کرنے کے بعد حکومت نے عدالت سے رجوع کیا اور رائی مانگی تھی۔سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں کرائے جاتے۔سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کےتحت کرایا جاتا ہے۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔

حکومت نے مؤقف اپنایا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔صدرمملکت نے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے آئین آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز منظور کی۔

The post سینٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا تحریک انصاف کے 2اراکین اسمبلی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ، ٹکٹ بھی مانگ لئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...