Pages

Monday, December 28, 2020

حکومتی وزراء کے پیپلزپارٹی کی قیادت سے خفیہ رابطے ، وزرا کون ہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز ہی دو وزراء نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے

اوررواں ہفتے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ رابطہ کرنے والوں میں ایک وزیر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور دوسرے کا تعلق حکومتی اتحادی جماعت سے ہے ، فی الوقت نام نہیں بتا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں تو وزراء بیان بازی کیوں کر رہے ہیں ۔

The post حکومتی وزراء کے پیپلزپارٹی کی قیادت سے خفیہ رابطے ، وزرا کون ہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...