اسلام آباد،راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کو”ہلاک ” لکھنے پر انڈیپنڈنٹ اردو کے خلاف ٹویٹر پر بائیکاٹ کیلئے ٹرینڈ چل گیا ،تفصیلات کے مطابق خبررساں ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو نے گلگت بلتستان میں ایوی ایشن
ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خبر لگاتے ہوئے ان جوانوں کیلئے”ہلاک” کا لفظ 2 بار استعمال کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین شدید ناراض ہوئے اور انہوں نے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ رکروایا۔ٹویٹر صارفین نے اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ”بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو” کا ٹرینڈ شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈنگ میں آگیا، سوشل میڈیا صارفین نے ملک کی سرزمین کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کیلئے شہید کے بجائے ہلاک کا لفظ استعمال کرنے کو مسترد کیا اور ادارے سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بسمہ سجاد نامی ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوسکتی، انہیں ایسے لفظوں سے پکارنے کے بجائے عزت دی جانی چاہیے۔فاطمہ علی نامی ایک ٹویٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ پاکستان کے اندرونی اور
بیرونی دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو۔انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاک فوج ہماری طاقت ہے، ہم اس کے خلاف ایسی کسی بھی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔ایک صارف نے کہا کہ وہ جنہوں نے اپنی جانوں، اپنے خاندانوں کی جانوں
کی قربانیاں دیں، اپنے خوابوں کو ادھورا چھوڑ کر اپنی زندگیوں کو وطن کیلئے وقف کردینے والوں کو عزت دینا ان کا حق ہے، اور ان کی شہادت کا اعلان بھی اسی باعزت اور پروقار طریقے سے ہونا چاہیے۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم پاکستانی شہدا کو ہلاک بتانے والے
،بیرونی ایجنڈا پاکستان لے کر آنے والے خبررساں اداروں کو سبق سکھائیں، ہر پاکستانی اپنے شہید کی کس قدر عزت کرتا ہے، ہم اپنی آرمی کو سیلیوٹ پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گلگت بلتستان میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔پائلٹ میجر
محمد حسین سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں شہید سپاہی عبدالقدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منقل کیا جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسن معاون پائلٹ میجر ایاز نائیک انضام عالم اور سپاہی محمد فاروق شہید ہوگئے۔ پائلٹ میجر محمد حسین شادی شدہ اور سکردو کے علاقے کھبلو کے رہائشی تھے معاون پائلٹ میجر ایاز حسین شادہ شدہ اور ملیر کراچی کے رہائشی تھے جبکہ نائیک انضمام عالم چکوال اور سپاہی فاروق ساہیوال کے رہائشی تھے۔
The post سوشل میڈیا پر ”بائیکاٹ انڈیپنڈنٹ اردو” ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا؟ حقیقت جان کر آپ بھی اس بائیکاٹ میں شامل ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment