Pages

Monday, December 28, 2020

صوبائی وزیر کی سرکاری پروٹو کول کیساتھ شادی ہر طرف تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، مگر اس شادی میں دولہا کے سرکاری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال نے اسے سوشل

میڈیا پر بحث کا موضوع بنا دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیر موصوف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سادگی کا کوئی خیال نہ رکھا اور شاہانہ انداز میں شادی کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر اپنی دلہن لینے پہنچے تو ان کی شان و شوکت ہی نرالی تھی۔ چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار بھی سلامی کے لیے موجود تھے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے ، حکومتی وزیر نے اس کا بھی خیال نہ رکھا اور کرونا ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی کی گئی ۔

The post صوبائی وزیر کی سرکاری پروٹو کول کیساتھ شادی ہر طرف تہلکہ مچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...