اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے این اے 75 ڈسکہ کےضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے اسے عدالت میں چیلنج کریں گے،
یہ ہمارے ووٹرز کی رائےکی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کوئی ایسا قانون نہیں کہ پریزائیڈنگ افسر کے دیر سے آنے پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسے ہی الیکشن ہوئے مگر پورے علاقے میں ری الیکشن نہیں ہوا، مسلم لیگ (ن) نے منظم مہم چلا کر الیکشن کو متنازع بنایا، ہم پہلے اپنے قانونی حق کے لیے لڑیں گے۔
The post ڈسکہ ضمنی الیکشن ،حکومتی ترجمان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment