Pages

Sunday, February 28, 2021

پاکستان میں کرونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا‎

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں کرونا وائرس کا وار جاری ہے، ایسے میں ایک اور وائرس کا مرض سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے،

جناح اسپتال کی سربراہ اور ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو داخل کیا گیا ہے، مریض بلاول چورنگی کا رہائشی پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سیمی جمالی کے مطابق سال دوہزار اکیس میں کانگو کا یہ پہلا کیس ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔گانگو وائرس کی علامات میں متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

The post پاکستان میں کرونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...