Pages

Thursday, February 25, 2021

اسلام آباد مارگلہ ہل پر آگ لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں سیدپور ویلج کے اوپر مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی تھی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف کے عملے نے مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مارگلہ ہلز پر لگی آگ سے جنگل متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں پرندوں کی

افزائش نسل کا موسم ہے۔ مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ سے پرندوں کی افزائش پر برے اثرات مرتب ہو سکتے تھے تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔قبل ازیں مارگلہ ہلز میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر کافی تگ ودو کے بعد قابو پالیا گیا تھا تاہم پہاڑیوں کے دوحصوں میں لگی آگ بجھا دی گئی تھی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں ایک ایئرفورس اور دو آرمی ہیلی کاپٹرزحصہ لیا تھا جن کے ذریعے بری امام اور مونال کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

The post اسلام آباد مارگلہ ہل پر آگ لگ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...