Pages

Monday, October 1, 2018

امریکی باکس آفس پر فلم’’نائٹ اسکول‘‘ نے قبضہ جما لیا

نیویارک (شوبز ڈیسک)کامیڈی فلم نائٹ اسکول نے ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جما لیا، فلم نے 3 دن میں ساڑھے تین ارب روپے کا بزنس کرلیا ہے۔مزاحیہ فقروں اور احمقانہ حرکتوں پر مبنی’ نائٹ اسکول‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو توجہ کے مسائل کی وجہ سے بار بار تعلیم سے بھاگتا ہے، ناقدین

کی منفی رائے کے باوجود فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔کامیڈی ایڈونچر اینی میٹڈ مووی’ اسمال فٹ‘ بھی اسی ہفتے ریلیز ہوئی، یہ فلم نے 2 ارب 87 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی ہے جبکہ ’دی ہاؤس ود اے کلاک اِن اِٹس والز‘ پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جس نے گزشتہ ہفتے مزید ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔

The post امریکی باکس آفس پر فلم’’نائٹ اسکول‘‘ نے قبضہ جما لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...