Pages

Tuesday, October 30, 2018

جمال خاشقجی کے پاس سعودی حکومت کا کون سا راز تھا؟وہ کون سی بات تھی جس کو وہ منظر عام پر لاناچاہتے تھے جس کی وجہ سے انہیں قتل کیاگیا؟برطانوی میڈیا سب سامنے لے آیا،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ سعودی صحافی خاشقجی کے اغوا کے منصوبے سے آگاہ تھا اور سعودی عرب سے اس منصوبے پر عمل پیرا نہ ہونے کی درخواست کی تھی۔ اخبار کے مطابق سعودی صحافی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاشقجی سعودی عرب کی جانب سے یمن میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے تفصیلات منظر عام پر لانے والے تھے۔ایک اور

علیحدہ ذریعے نے اخبار کو بتایا کہ برطانیہ خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے سے تین ہفتے قبل ہی ان کے اغوا کے منصوبے سے آگاہ تھااور برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نے سعودی عرب کو اس مشن پر عمل پیرا ہونے سے منع کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی صحافی کی لاش ترکی میں سعودی قونصل خانے سے ملی تھی جس پر امریکہ سمیت دنیا بیشتر ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

The post جمال خاشقجی کے پاس سعودی حکومت کا کون سا راز تھا؟وہ کون سی بات تھی جس کو وہ منظر عام پر لاناچاہتے تھے جس کی وجہ سے انہیں قتل کیاگیا؟برطانوی میڈیا سب سامنے لے آیا،سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...