خصوصی رپورٹ(جاوید چودھری سے) بین الاقوامی مسلم سکالر اور مبلغ مولانا طارق جمیل دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے‘ یہ ایمرجنسی میں لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرا دیئے گئے‘آج دن دو بجے (یکم جنوری 2019ئ) کو ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی‘ احباب سے خصوصی
دعاﺅں کی درخواست ہے۔مولانا کینیڈا کے دورے پر تھے‘ یہ دس دن بعد طویل سفر کر کے گزشتہ رات واپس تشریف لائے تو انہیں دل کے مقام پر شدید تکلیف کا احساس ہوا‘ انہیں ہسپتال لے جایا گیا‘ ڈاکٹروں کو ان کی ای سی جی نارمل محسوس نہ ہوئی چنانچہ ایمرجنسی میں ان کا علاج شرو ع کر دیا گیا۔
The post مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف ،ہسپتال داخل کرادیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
loading...

No comments:
Post a Comment