Pages

Thursday, February 28, 2019

حمزہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے امریکا نے دس لاکھ ڈالرانعام مقرر کردیا

واشنگٹن(این این آئی )امریکی حکام نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کو خدشہ ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے کیونکہ تنظیم میں اسے ولی عہد الجھاد کا لقب دیا گیا ہے۔حمزہ بن لادن کے مصدقہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں۔

تاہم اس کی پاکستان ، افغانستان یا ایران میں جبری نظر بندی کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔مئی2017ء کو امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک سابق افسر نے امکان ظاہر کیا تھا کہ حمزہ کو القاعدہ کی قیادت سونپی جاسکتی ہے اور وہ اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔القاعدہ کے ایک سابق عہدیدار علی سوفان نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ 28 سالہ حمزہ بن لادن تنظیم میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاں بن لادن کے صاحبزادے کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے حمزہ کو بھی اس کے والد کی طرح اس وقت عالمی دہشت گردوں میں شامل کردیا تھاجب وہ ابھی بچہ تھا۔ایف بی آئی کے سابق عہدیدار نے کہا کہ القاعدہ عناصر حمزہ کی کم سنی سے فائدہ اٹھا کر القاعدہ کی کارروائیوں کی ترویج، تنظیم کی حمایت اور نئے جنگجوؤں کی بھرتیوں کی کوشش کررہے ہیں۔علی سووفان کاکہنا تھا کہ حمزہ بن لادن کو تنظیم میں اہم ذمہ داری اس کی اپنے والد کے ساتھ وفاداری اور اسامہ بن لادن کے وضع کردہ اصولوں کی پاسداری کی بدولت سونپی جاسکتی ہے۔ حمزہ اپنے صوتی پیغامات میں اپنے والد ہی کی طرح کا انداز بیان استعمال کر چکے ہیں۔اب تک حمزہ بن لادن کے6 ریکارڈڈ بیانات سامنے آئے ہیں جن میں وہ اپنے والد کے قتل پرمغرب سے بدلہ لینے پر زور دیتا رہا ہے۔ اس نے لندن، پیرس اور ماسکو میں حملوں کی بھی ترغیب دی۔

The post حمزہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے امریکا نے دس لاکھ ڈالرانعام مقرر کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شام : داعش کے آخری گڑھ کے قریب اجتماعی قبردریافت،درجنوں افرادکی باقیات برآمد

دمشق(این این آئی)شام میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے کے قریب ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں افراد کی باقیات موجود ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی حمایت یافتہ کْرد فوسرز سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے بتائی گئی ۔ یہ اجتماعی قبر داعش کے

قبضے والے علاقے باغوز سے ملی ہے جہاں ایزدی افراد کو محصور رکھا گیا تھا۔ ایس ڈی ایف کے کمانڈر عدنان عارفین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قبر سے ملنے والے افراد کی تعداد اور شناخت ابھی تک نامعلوم ہے تاہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ باقیات ایزدی افراد کی ہیں۔

The post شام : داعش کے آخری گڑھ کے قریب اجتماعی قبردریافت،درجنوں افرادکی باقیات برآمد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف، وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد روس بھی میدان میں کود پڑا ، کیا کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک(آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کیساتھ کئی

سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔دوسری جانب روس نے بھی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی ہے، بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے پاک بھارت کشیدگی کے جلد خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹرس نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کیاعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کاوش کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔

The post بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف، وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد روس بھی میدان میں کود پڑا ، کیا کرنے کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی رپورٹ مسترد، افغانستان میں فوج موجود نہیں : چین

بیجنگ(این این آئی)چینی حکومت نے افغانستان میں اپنے ملک کی فوج کی موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں بیجنگ میں چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے تاجکستان کے ساتھ عسکری تعاون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی

سکیورٹی کونسل کی قراردادوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ بیجنگ حکومت نے تاجکستان میں چین کی عسکری موجودگی کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔ تاہم ایک امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بیجنگ نے تاجکستان کے ساتھ فوجی تعاون کا اعتراف کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ میں افغانستان میں واخان کی پٹی میں بھی چینی فوجی نقل و حرکت کا ذکر کیا گیا تھا۔

The post امریکی رپورٹ مسترد، افغانستان میں فوج موجود نہیں : چین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودیہ کے خلاف جرمن پابندی کے بعد ایئر بس کے طیاروں کے پرزہ جات بدلنے کا فیصلہ

ریاض(این این آئی)ہوائی جہاز بنانے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ایئربس نے کمپنی سی 295 ماڈل کے ملٹری ترانسپورٹ طیارے کا ازسر نو ڈیزائن کرنے جا رہی ہے تاکہ اس طیارے میں جرمنی کے تیار کردہ ان تمام پرزہ جات کو نکال دیا جائے تاکہ برلن کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے پر پابندیوں کے بعد کمپنی کو درپیش مشکلات سے نکالا جاسکے۔ یہ تمام پرزہ جات اسپین میں جمع کیے جائیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایئربس کے چیف ایگزیکٹوٹوم انڈرز نے بتایا کہ کمپنی ایسی مصنوعات تیار کرنے پرغور کررہی ہے جن میں جرمن ساختہ پرزہ جات شامل نہ ہوں اور کمپنی کو سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمد پر عاید کردہ جرمن پابندیوں کی وجہ سے مشکلات سے نکالا جاسکے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب، فرانس اور اسپین نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔جرمنی کی طرف سے ایئربس کے لیے یورپی یونین سے باہر یا نیٹو ممالک کو اسلحہ کی درآمد کے حوالے سے عاید کردہ پابندیاں حلق کا کانٹا ہیں۔ یہ پابندیاں جرمنی کی سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی اور جرمن چانسلر انجیلا میریکل کے ساتھ منسلک ان کے چھوٹے اتحادیوں کے اعتراضات کی وجہ سے عاید کی گئی ہیں۔جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں جرمنی نے اچانک سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا جس کی بنیادی وجہ ترکی میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کا قتل بنا تھا۔ حالانکہ جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی عرب نے جامع تحقیقات شروع کیں اور ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔چونکہ موجودہ معاہدے برلن کو اسلحہ کی برآمد روکنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان میں ایئربس کے ہاں تیار کردہ فوجی طیاروں کے پرزہ جات بھی شامل ہیں۔ ایئربس نے اپنے فوجی طیاروں میں استعمال ہونے والے جرمن ساختہ پرزہ جات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ جرمنی اور ایئربس کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔ایئربس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ کمپنی جن پرزہ جات کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے وہ کوئی زیادہ نہیں۔ ان اسپیئرپارٹس کی جہازوں میں استعمال کل تعداد صرف 4 فی صد ہے۔

ان میں طیاروں کی لینڈنگ کیدوران استعمال ہونے والی انتباہی لائٹس شامل ہیں جن کی تبدیلی کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔ایئربس کو 28 ملکوں کی طرف سے 208 فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے آڈرز ملے ہیں۔ اس وقت C295 ماڈل کے 166 طیارے مختلف ممالک کے پاس موجود ہیں۔

The post سعودیہ کے خلاف جرمن پابندی کے بعد ایئر بس کے طیاروں کے پرزہ جات بدلنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسرائیلی اٹارنی جنرل کا وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے کا ارادہ

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی اٹارنی جنرل نے ملکی وزیر اعظم پر کرپشن کے تین مختلف مقدمات میں الزامات عائد کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بات ملکی وزارت انصاف کے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ ان خبروں کے بعد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو

مسلسل چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے انتخابات جیتنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اسرائیل میں آئندہ عام انتخابات نو اپریل کو ہوں گے۔ نیتن یاہو پر باقاعدہ الزامات ایک ابتدائی سماعت کے بعد عائد کیے جائیں گے۔ یہ عدالتی سماعت انتخابات کے بعد ہو گی۔

The post اسرائیلی اٹارنی جنرل کا وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے کا ارادہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حوثی ملیشیا نے انتقامی کارروائی کے تحت گاؤں کے کئی مکان دھماکیسے اڑا دئیے

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے کشر ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے النامرہ میں شہریوں کے متعدد مکانات بارود نصب کرکے اڑا دیئے، جس کے نتیجے میں مقامی شہری گھروں سے محروم ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یہ انتقامی کارروائی حجور قبائل کے ساتھ جاری لڑائی کے دوران مسلسل پسپائی اور شکست کے رد عمل میں کی گئی ہے۔

حجور قبائلی ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد نے وشحی اور قاری ڈاریکٹوریٹ سے ملحقہ علاقے کشر اور دیگر قصبوں میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں گھر خالی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے ان کے گھروں پر قبضہ کرلیا۔ بعد ازاں کئی مکانات کو بارود نصب کرکے دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق نے حوثیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کو وحشیانہ اور غیرانسانی فعل قراردیا۔وزارت برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج گورنری کے نواحی علاقے کشر میں حوثیوں نے بنی جبھان اور بنی الجشیبی قبیلوں کے 13 مکانات دھماکوں اڑا دئیے۔بیان میں کہا گیاکہ شہریوں کے مکانات دھماکوں سے تباہ کرنا شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔ یمنی حکومت کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسند اپنے مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی حربوں کا استعمال کرکے ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ وہ خواتیں اور بچوں کی رعایت کیے بغیر مخالفین کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہیں۔

The post حوثی ملیشیا نے انتقامی کارروائی کے تحت گاؤں کے کئی مکان دھماکیسے اڑا دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سوڈانی صدرعمر البشیر نے پارٹی قیادت اپنے نائب کو سونپ دی

خرطوم(این این آئی)سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے حکمراں جماعت کانگریس کی قیادت جماعت کے نائب صدر احمد محمد ہارون کو سونپ دی ہے۔ ھارون پارٹی قیادت کے انتخابات تک اس کے سربراہ ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوڈان کی حکمراں جماعت کی طرف سے جاری

ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر عمر البشیر پارٹی کی سربراہی سے دست بردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے نائب احمد محمد ھارون کو جماعت کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ سوڈان کے نائب صدر ھارون کو عالمی عدالت انصاف کی طرف سے دارفر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر اشتہاری قرار دے رکھا ہے مگرحال ہی میں سوڈان کی حکمراں جماعت نے انہیں پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا تھا۔سوڈان کی حکمران جماعت کی طرف پارٹی قیادت سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب حال ہی میں سوڈانی صدر عمرالبشیر نے احمد محمد ھارون کے بارے میں کہا تھا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ایک ہی مسافت پر ہیں۔اطلاعات کے مطابق صدر عمرالبشیر ایک نئی جماعت کی تشکیل کرسکتے ہیں جو موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے۔سوڈان کی حکمراں جماعت کی قیادت میں تبدیلی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب دوسری جانب عوامی مظاہروں کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ گذشتہ جمعہ کو خرطوم میں ایوان صدر میں حکومت نے مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے لیے اہم فیصلوں کا بھی اعلان کیا تھا۔

The post سوڈانی صدرعمر البشیر نے پارٹی قیادت اپنے نائب کو سونپ دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پولینڈ اپنی فوج کو جدید بنانے پر 49 بلین یورو خرچ کرے گا،وزیر دفاع کا اعلان

وارسا(این این آئی)پولینڈ نے اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے انچاس بلین یورو خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات پولستانی وزیر دفاع ماریْوس بلاشچک نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی۔ پولینڈ سن2026 تک انچاس بلین یورو اپنی فوج کے لیے جنگی طیاروں اور آبدوزوں سمیت

کئی طرح کے ہتھیار خریدنے پر خرچ کرے گا۔ پولینڈ نیٹو اتحاد کا رکن بھی ہے۔ زیادہ تر عسکری ساز و سامان مشرقی پولینڈ میں نصب کیا جائے گا۔ سن2014 میں روس کے کریمیا کو اپنے ریاستی علاقے میں شامل کیے جانے اور حال ہی میں امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ ختم ہو جانے کے بعد سے مشرقی یورپی ممالک کو اپنی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔

The post پولینڈ اپنی فوج کو جدید بنانے پر 49 بلین یورو خرچ کرے گا،وزیر دفاع کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کا فیصلہ دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اعلان کی گونج پوری دنیا میں سنائی گئی، بھارت سمیت پوری دنیا میں فیصلے کا خیر مقدم

کراچی(یواین پی) پاکستانی فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر واپس بھارت بھجوائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کی گونج بھارت سمیت پوری دنیا میں سنائی گئی

اور پوری دنیا میں ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس فیصلے نے دل جیت لیے۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ہمارے ملک پر فخر ہے۔ اب پوری دنیا کو پاکستان کی نئی سوچ کا گواہ ہونا چاہئے اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ امن کا یہ سلسلہ خطے میں ترقی اور مستحکم لانے میں اہم اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔اداکار فیصل قریشی نے لکھا عمران خان مسلسل دلوں کو جیتنے میں مصروف ہیں۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے لکھا اس سے قبل میں نے پاکستانی ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں کیا تھا، مجھے اپنے وزیراعظم پر، اپنی آرمی پر جو امن چاہتی ہے، اپنے میڈیا پر جس نے اس پورے معاملے میں نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کیا، اپنے لوگوں پر جنہوں نے امن کی وکالت کی ان سب پر فخر ہے۔ تاہم اس معاملے میں بھارتی میڈیا کو دیکھ کر افسوس ہوتاہے جس نے اپنے لوگوں میں اشتعال پھیلا کر جنگ کا پرچار کیا۔اداکارہ عروہ حسین نے لکھا میرے ملک، میرے وزیر اعظم عمران خان اورمیری پاک آرمی نے آج مجھے بہت زیادہ فخر محسوس کرایا ہے، یہ دیکھ کر آج میری آنکھوں میں آنسو ہیں کہ ہماری پوری قوم امن کے لیے متحد ہے اور ایک ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔اداکارہ عروہ حسین نے عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان اسی عظمت اوروقار سے آپ پورے ملک اور لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ آپ کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔اداکارہ وینا ملک نے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ بہت جلد اپنے گھر پر ہوگا۔حمزہ علی عباسی نیبھارتی پائلٹ ابھی نندن کی فیملی فوٹو شیئر کراتے ہوئے اس کے چھوٹے بچے سے مخاطب ہوتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ’’آب کے والد سپاہی ہیں ان پر فخر کریں ہم انہیں واپس آپ کے پاس بھیج رہے ہیں، جب وہ آپ کے پاس واپس آجائیں تو آپ انہیں گلے لگاکر پوچھناکہ جنگ اور موت کی مودی کی سیاسی مہم کی کوئی اہمیت تھی؟ ان سے یہ بھی پوچھنا کہ کیا آپ کے جیسے ننھے کشمیری بچوں کو بھی اپنے والد کے ساتھ امن سے جینے کا حق نہیں ہے؟‘‘۔

The post وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کا فیصلہ دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اعلان کی گونج پوری دنیا میں سنائی گئی، بھارت سمیت پوری دنیا میں فیصلے کا خیر مقدم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک نے بھارتی اداکارہ کوایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

لاہور(این این آئی) بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے گرفتار پائلٹ کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ابھی ابھی تو آئے ہو۔

اب آپ کی اچھی مہمان نوازی ہوگی۔وینا ملک کی یہ ٹوئٹ جنگی جنون میں سوار بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور خاصی تنقید کرنے لگے، وینا کی یہ ٹوئٹ خاص کر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے تن بدن میں آگ بھڑکا گئی جس پر انہوں نے الٹا وینا ملک پر تنقید کرنا شروع کردی اور کہا کہ وینا جی آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ بیمار مائنڈ سیٹ کی حامل ہیں، گرفتار پائلٹ ہمارا ہیرو ہے۔سوارا بھاسکر کے اس بیان پر وینا ملک نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اْس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتاؤ نہیں کیا جس کا وہ حق دار ہے بلکہ ہم نے تو اْس کے ساتھ وہ رویہ رکھا ہے جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں گرفتار پائلٹ کی تصویر اور مونچھوں کے مختلف انداز کی تصاویر بھی شیئرز کیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی مونچھیں اس سے قبل میں نے کبھی نہیں دیکھیں۔

The post بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک نے بھارتی اداکارہ کوایسی بات کہہ دی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بریڈلی کوپر سے محبت کرتی ہوں : لیڈی گاگا

لاس اینجلس (این این آئی)لیڈی گاگا نے واضح کیا کہ وہ مداحوں اور عام لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے بریڈلی کوپر سے اس قدر محبت کرنے کی اداکاری کرتی ہیں کہ لوگوں کو ان کے درمیان سچ میں محبت محسوس ہوتی ہے۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بریڈلی کوپر کے تعلقات سے واقف ہیں۔

اور وہ ان سے محبت نہیں بلکہ پیار کا ڈرامہ کرتی ہیں تاکہ ان کی اداکاری کو سراہا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والی منگنی سے قبل بھی لیڈی گاگا کی ایک منگنی 2016 میں ختم ہوئی تھی۔لیڈی گاگا نے پہلی منگنی اداکار و گلوکار 37 سالہ ٹیلر کنی کے ساتھ کی تھی۔ان دونوں کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں فروری 2015 میں منگنی بھی کرلی تھی اور جلد شادی کا ارادہ بھی کیا تھا۔تاہم دونوں نے جولائی 2016 میں منگنی ختم کردی تھی۔لیڈی گاگا نے دوسری منگنی ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے اکتوبر 2018 میں کی تھی، تاہم ان دونوں کا رشتہ چند ماہ ہی چل سکا اور رواں ماہ ان کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق ہوئی۔لیڈی گاگا کی دوسری منگنی ختم ہونے کے بعد ان کے اور اداکار بریڈلی کوپر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔بریڈلی کوپر بھی عمر میں لیڈی گاگا سے 11 سال بڑے ہیں اور ان کے بھی روسی سپر ماڈل 33 سالہ ایرینا شایک سے تعلقات ہیں، تاہم ان کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔بریڈلی کوپر اور ایرینا شایک کو ایک بچہ بھی ہے اور دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، تاہم اب ان کی شادی میں مشکل میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ساتھ ہی یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بریڈلی کوپر اور ایرینا شایک کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔ایرینا شایک سے قبل بریڈلی کوپر کی شادی اداکارہ جینیفر اسپونسیتو کے ساتھ 2006 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2007 میں طلاق ہوگئی تھی۔

The post لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بریڈلی کوپر سے محبت کرتی ہوں : لیڈی گاگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ کو وفاقی کا دھماکے دار پیغام ‘‘ اسد عمر نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بلند کرتے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد (سی پی پی )وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت اور امن کی خواہش دونوں کا اظہار کردیا ہے،پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے مگر اپنی سالمیت کا بھی پوری طرح دفاع کرے گا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک کی سلامتی کی دعا بھی کریں ۔ انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر بیٹوں کے لئے خصوصی دعا کی جائے کیوں کہ

ان مجاہدوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، اس کے باوجود کہ جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پرکھڑے ہیں،  پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو امن و خوشحالی یا تنازعے کی طرف لے جانا چاہتے ہیِں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیت اور دفاع پر اب کوئی شک باقی نہیں رہا ہوگا، ہم امن کیلئے پرعزم ہیں تاہم اپنی سالمیت کا بھی پوری طرح دفاع کریں گے، توقع ہے کہ بھارت میں سمجھدار لوگ مودی کو ٹکرا سے روکیں گے،کوئی بھی عقلمند 2 ایٹمی ملکوں کو ٹکرا نہیں چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ امن کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگی ہوی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ افواج پاکستان زندہ باد

The post ’’جنگی جنون سے سرشار بھارتی لیڈرشپ کو وفاقی کا دھماکے دار پیغام ‘‘ اسد عمر نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بلند کرتے عوام سے بڑی اپیل کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاں میںوزیراعظم عمران خان کی تقریر‘‘ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجوعمران خان کے مداح ہو گئے ، ایسا اعلان کر دیا جس نے مودی سرکا ر کو آگ بگولہ کر دیا

نئی دہلی(سی پی پی ) حالیہ پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاں میں پاکستان کے سول اور ملٹری ادارے دونوں ہی صبر اور بردباری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اس تناظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دیتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے

وزیر اعظم عمران خان کی  تقریر عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور تھی‘کرکٹر سے سیاست میں آئے عمران خان کاپہلے مداح نہ تھا‘اب ایسی بات نہیں‘ پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں، پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے جنگی جنون کو بڑھنے سے بچانے اور دو نوں ممالک کو کسی بھی بڑے ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے بین الااقوامی شخصیات نے بھی عمران خان کے فیصلے کی تائید اور تعریف کی ہے ۔

The post ’’پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاں میںوزیراعظم عمران خان کی تقریر‘‘ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجوعمران خان کے مداح ہو گئے ، ایسا اعلان کر دیا جس نے مودی سرکا ر کو آگ بگولہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وہی ہوا جس پر پاکستانیوں کو سب سے زیادہ ہنسی آتی ہے، بھارتی پروڈیوسرز میں فلم کیلئے پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ کے ناموں پر لڑائی

ممبئی(این این آئی) بھارت میں بالی ووڈ فلموں کے ذریعے اپنی فوج کو ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے دنیا بھر کے سورما اسی فوج میں بھرتی ہوگئے ہیں لیکن اس فوج کی حقیقت کیا ہے یہ بدھ کے روز پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ لڑائی کے میدان میں پاک فوج کے ہاتھوں اور سیاست کے میدان میں وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے باوجود بھارتی پروڈیوسرز نے پلوامہ حملے

اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے فلموں کے نام رجسٹرڈ کرانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے۔امریکہ کی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی تو بھارت میں واویلا مچ گیا کہ پاکستان میں 350 دہشتگرد مار دیے گئے۔ جیسے ہی بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈا شروع کیا بھارتی فلم پروڈیوسرز نے فوری طور پر ’انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن ‘کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور فلم کیلئے نام رجسٹرڈ کرانا شروع کردیے۔مجموعی طور پر 26 فروری کو انڈیا کے 5 بڑے پروڈکشن ہآسز نے نام رجسٹرڈ کرائے ۔ موقع پر موجود ایک پروڈیوسر نے موشن پکچرز کے دفتر میں مچنے والی ہڑبونگ کو کھچڑی قرار دیا اور کہا کہ پروڈیوسرز بالا کوٹ، سرجیکل سٹرائیک ٹو پوائنٹ زیرو، پلوامہ اٹیک کے نام رجسٹرڈ کرانے کیلئے آپس میں لڑتے رہے۔14 فروری کو پلوامہ میں خود کش حملے میں بھارتی ریزرو فورس کے 49 اہلکار ہلاک ہوئے تو فلم پروڈیوسرز نے پلوامہ ، پلوامہ دی سرجیکل سٹرائیک، وار روم، ہندوستان ہمارا ہے، پلوامہ ٹیرر اٹیک، دی اٹیک آف پلوامہ، وِد لو فرام انڈیا اور اے ٹی ایس ون مین شو کے نام رجسٹرڈ کرائے۔پلوامہ حملے کے تناظر میں فلموں کیلئے سیدھے قسم کے نام (پلوامہ، بالا کوٹ، سرجیکل سٹرائیک وغیرہ) مختلف پروڈکشن ہآسز نے رجسٹرڈ کرالیے ہیں۔ بدھ کے روز پاکستان نے بھارت میں کارروائی کی تو ویب سائٹ کا نمائندہ ایک پروڈیوسر کے ہمراہ موشن پکچرز کے دفتر گیا جہاں اسے کاغذات میں ذرا سا ہیر پھیر کرنے پر ’ پلوامہ دی ڈیڈلی اٹیک ‘ کا ٹائٹل دے دیا گیا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ویب سائٹ کے نمائندے نے ’ ابھی نندن یا ونگ کمانڈر ابھی نندن ‘ کے ناموں کا پوچھنے کیلئے موشن پکچرز کے دفتر میں رابطہ کیا تو آگے سے اسے جواب دیا گیا کہ آپ فوری طور پر اپنی درخواست جمع کرادیں بصورت دیگر یہ نام جلد ہی کوئی اور پروڈیوسر رجسٹرڈ کرالے گا۔

The post وہی ہوا جس پر پاکستانیوں کو سب سے زیادہ ہنسی آتی ہے، بھارتی پروڈیوسرز میں فلم کیلئے پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ کے ناموں پر لڑائی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہالی ووڈ اداکارہ لیزا شیریڈن کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد

نیویارک(این این آئی)’بیٹ، پائریٹس، سک ڈے، اونلی گاڈ کین اور اسٹرینج نیچر‘ جیسی فلموں سمیت متعدد امریکی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و فوٹوگرافر لیزا شیریڈن اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔44 سالہ لیزا شیریڈن نے اداکاری کی شروعات امریکی ہارر اور کرائم تھرلر ڈراموں سے کی اور ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔لیزا شیریڈن نے فلمی اداکاری کا آغاز 2000 میں فلم تجسس تھرلر فلم’بیٹ‘ سے کیا۔لیزا شیریڈن کو زیادہ تر تنہائی پسند اداکارہ سمجھا جاتا تھا، وہ شوبز تقریبات میں غیر ضروری

شرکت سے گریز کرتی تھیں۔ لیزا شیریڈن کی آخری فلم ’اسٹرینج نیچر‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔لیزا شیریڈن نے ایک درجن کے قریب فلموں اور 3 درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر لیزا شیریڈن کی ہلاکت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔پولیس اور انتطامیہ نے لیزا شیریڈین کی موت کو فوری طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دینے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر ان کی موت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

The post ہالی ووڈ اداکارہ لیزا شیریڈن کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کارویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ، پاکستان نے بھی دو ٹوک واضح اعلان کر دیا

نیویارک(سی پی پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے‘وزیراعظم کا موقف عوام کی امنگوں کا عکاس ہے ‘پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی‘عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم صرف امن کی بات کر رہے ہیں‘عالمی برادری بھارت پرمذاکرات کیلئے دبائو ڈالے۔

جمعہ کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کے دفترکے ساتھ روزانہ کی بنیاد پررابطے میں ہوں،4 دن سے اقوام متحدہ کے تمام ممالک کے مندوبین سے ملاقات کررہی ہوں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری پاک بھارت کشیدگی کم ہوتے دیکھنا چاہتی ہے، عالمی برادری چاہتی ہے ،پاکستان بھارت مسائل بات چیت سے حل کریں۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے فیصلے کوسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بھارت کے ساتھ تنا کا خاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے دوسری مرتبہ بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پرسلامتی کونسل کے اراکین کوبریفنگ دی ہے، عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کیلئے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بندش پراقوام متحدہ میں تشویش پائی جاتی ہے، جوہری ہتھیاررکھنے والے ممالک کے پاس مذاکرات کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کیلئے دبائو ڈالے، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان صرف امن کی بات کر رہے ہیں۔

The post بھارت کارویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ، پاکستان نے بھی دو ٹوک واضح اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوںریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہو گئی، یہ مسجد کہاں واقع ہے اور اب کیسی نظر آتی ہے، زیارت کیلئے لوگوں کا جم غفیر پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام کی پہلی مسجد مسجد قبا ہےجو مدینہ منورہ سے باہر قبا کے مقام پر حضورؐ کے ہجرت مدینہ کے موقع بنائی گئی تھی جہاں حضورؐ نے آزادانہ پہلی نماز کی امامت کروائی تھی۔ اسلام کی ایک اور اہم اور تاریخی مسجد جواثا کے مقام پر بنائی گئی تھی جس کے متعلق اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ یہ وہی مسجد ہے جہاں اسلام کا پہلا جمعہ پڑھایا گیا تھا۔ حوادث زمانہ نے اس مسجد کو اس کے

آثارسمیت دبیز ریت تلے چھپا دیا تھا۔ مسجد جواثا صدیوں ریت میں دبی رہی جو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے علاقے الاحصا کے گائوں کلابیہ سے برآمد ہوئی ۔ مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے اور مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مسجد کا افتتاھ شہزادہ سعود بن نائف نے کیا ۔ مسجد کھلنے کے بعد عوام کی کثیر تعداد مسجد کی زیارت کیلئے الاحصا کے گائوں کلابیہ پہنچ گئی ہے۔

The post اسلام کا پہلا جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا وہ مسجد صدیوںریت تلے دبے رہنے کے بعد اچانک برآمد ہو گئی، یہ مسجد کہاں واقع ہے اور اب کیسی نظر آتی ہے، زیارت کیلئے لوگوں کا جم غفیر پہنچ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی ہولی وڈ فلم جاسوسی میں کاسٹ

نیویارک(این این آئی)آسکر نامزد پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہی ہولی وڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔میل نانجیانی کراچی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسافی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ

سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔کمیل نانجیانی نے 2017 میں امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔’دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل نانجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔کمیل نانجیانی نے 2007 میں امریکی لکھاری و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔

The post پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی ہولی وڈ فلم جاسوسی میں کاسٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

1965 کی جنگ پر بنائی جانے والی” فلم شیر” دل کا ٹیزر جاری

کراچی (این این آئی)نامور پاکستانی اداکار میکال ذالفقار متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے متاثر کرنے کے بعد اب فلم ’شیردل‘ کے ساتھ مداحوں کو دل جیتنے کے لیے پرجوش ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آچکا ہے۔فلم ’شیردل‘ کی کہانی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔فلم کے ٹیزر میں 1965 کی پاک۔بھارت جنگ کا دور پیش کیا گیا، جہاں میکال ذالفقار نے لڑاکا طیارے کے پائلٹ کا کردار نبھایا، جہاں وہ اپنی ٹریننگ کے دوران وطن سے محبت، عزت اور ڈیوٹی کی

اہمیت کے بارے میں سیکھیں گے۔’شیردل‘ کا پہلا ٹیزر مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہا، جبکہ اس کی سنیماگرافی کو بھی سراہا جارہا ہے۔فلم شیر دل میں میکال کے ساتھ ارمینہ خان، سبیکا امام اور حسن نیازی کام کرتے نظر آئیں گے۔اظفر جعفری کی ہدایات میں بننے والی فلم ’شیردل‘ رواں ماہ 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ رواں سال 22 مارچ کو فلم ’لال کبوتر‘ اور ’پروجیکٹ غازی‘ کو ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

The post 1965 کی جنگ پر بنائی جانے والی” فلم شیر” دل کا ٹیزر جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ٹرپل فرنٹیئر‘‘کی ریلیز کی تاریخ اعلان کر دیا گیا

نیویارک (این این آئی)ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم ’’ٹرپل فرنٹیئر‘‘رواں ماہ 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔جے سی چینڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے ریٹائر 5اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جنوبی امریکا کے ڈرگ مافیا کو لوٹنے کی

منصوبہ بندی کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک،آسکر ایساک،چارلی ہنیم،پیڈرو پاسکل،ایڈریا ایجونا اور شیلا وینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس روون اور ایلکس گارٹنر کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

The post ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ٹرپل فرنٹیئر‘‘کی ریلیز کی تاریخ اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اور بھارت کےدرمیان حالیہ کشیدگی! پاک فوج نے عوام کیلئے اہم ترین حکم جاری کر دیا

راولپنڈی (آئی آئی پی) پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مکمل طور پر الرٹ ہیں، عوام الناس محتاط رہتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ذمہ داری کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے اور مجموعی طور پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی، کھوئی رٹہ، تتہ پانی سیکٹرز میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے موثر جوابی فائرنگ کی جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں اور بھارتی فوج کی پوسٹوں کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ ہیں جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

The post پاکستان اور بھارت کےدرمیان حالیہ کشیدگی! پاک فوج نے عوام کیلئے اہم ترین حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے ہم ان کے کنارے اور چھلکے پھینک دیتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں ان چھلکوں میں چھپے بے شمار فوائد کون سے ہیں؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے ہم ان کے کنارے اور چھلکے پھینک دیتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان چھلکوں میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہوتے ہیں۔ پھینکی جانے والی یہ اشیا لاتعداد وٹامنز اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں لہٰذا انہیں پھینکنا کوئی دانشمندانہ بات نہیں۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ کن چیزوں کو پھینکنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ پھول گوبھی کے کنارے پھول گوبھی یوں تو صحت کے لیے نہایت فائدہ مند شے ہے تاہم اس کے پھینک دیے جانے والے کنارے بھی نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ماہرین کےمطابق یہ کنارے جسم میں ٹیومر کا خطرہ کم کرتے ہیں جبکہ ڈی این اے کی توڑ پھوڑ میں بھی کمی کرتے ہیں۔ پیاز کے چھلکے پیاز کاٹتے ہوئے اس کے چھلکے پھینکے جانا معمول کی بات ہے۔ پیاز کے سرخ چھلکے کینسر سے بچاؤ فراہم کرسکتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ کھیرے کا چھلکا کھیرے کے چھلکے میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو خون میں لوتھڑے بننے سے حفاظت کرتا ہے اور ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ نارنگی کے چھلکے نارنگی وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں نارنگی کے چھلکے میں پھل سے 3 گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ یہ چھلکے ریشہ اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ تربوز کے بیج تربوز کھاتے ہوئے عموماً اس کے بیجوں اور سفید حصے کو ضائع کردیا جاتا ہے، ان دونوں چیزوں میں امائنو ایسڈ موجود ہوتا ہے جو خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں تربوز کے بیجوں کو بھون کر سلاد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سیب کا چھلکا سیب کا چھلکا بھی اپنے اندر گودے سے زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔ یہ جسم سے فاسد مواد خارج ہونے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ فائبر اور وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ کیلے کا چھلکا کیلے کی اصل غذائیت اس کے چھلکے میں چھپی ہے۔ کیلے کے چھلکے کا سفید حصہ سیروٹونین کا منبع ہوتا ہے جو ڈپریشن کو کم کرنے اور موڈ کو خوشگوار بنانے میں مدد دیتا ہے۔

The post پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے ہم ان کے کنارے اور چھلکے پھینک دیتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں ان چھلکوں میں چھپے بے شمار فوائد کون سے ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شیر خوار بچوں کو پانی پلانا خطرناک ہوسکتا ہے : طبی ماہرین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو ہر انسان کو دن بھر میں زیادہ سے زیادہ سے پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم شیر خوار بچوں کا معاملہ مختلف ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا کہ 6 ماہ سے کم عمر بچوں کو پانی پلانا نہایت خطرناک ہوسکتا ہے اور یہ بعض اوقات ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب ہم بہت زیادہ پانی پی لیتے ہیں تو یہ خون میں شامل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

جس سے خون میں موجود نمک یا سوڈیم کی سطح کم ہونی شروع ہوجاتی ہے۔ جب خون میں سوڈیم کی سطح بے حد کم یعنی تقریباً فی گیلن کے حساب سے 0.4 اونس ہوجائے تو جسم ہائپونیٹرمیا کا شکار ہوجاتا ہے۔ اس کیفیت میں جسم کے خلیات اضافی پانی کو اپنے اندر جذب کر کے سوڈیم کی سطح معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں، نتیجتاً جسم کے خلیات غبارے کی طرح پھول جاتے ہیں جس سے الٹی، متلی اور عضلات میں کھنچاؤ کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ کیفیت ایتھلیٹس میں نہایت عام ہوتی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ اور مسلسل پانی پیتے ہیں۔ ایسی صورت میں پانی دماغ کے خلیات تک بھی پہنچ سکتا ہے جس کے بعد دماغ کے خلیات بھی پھول جاتے ہیں اور کھوپڑی پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اس سے دماغ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ موت واقع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ تاہم پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک مکمل بالغ جسم میں پانی کی زیادتی سے موت کا امکان نہایت کم ہوتا ہے البتہ شیر خوار بچے اس صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔ بچوں کے گردے چونکہ مکمل طور پر نشونما نہیں پائے ہوتے لہٰذا انہیں پلائے جانے والے پانی کی تمام مقدار گردوں میں فلٹر ہونے کے بجائے خون میں شامل ہوجاتی ہے اور یوں چند اونس پانی بھی ان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ صرف براہ راست پانی ہی نہیں بلکہ اگر بچوں کو پلائے جانے والے فارمولہ دودھ میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہو تو یہی صورتحال پیش آسکتی ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ فوری طور پر بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا جائے جو انہیں خون میں سوڈیم کی مقدار معمول پر لانے کے لیے مختلف مائع جات استعمال کرواتے ہیں۔

The post شیر خوار بچوں کو پانی پلانا خطرناک ہوسکتا ہے : طبی ماہرین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اس عمر کے افراد اب ٹک ٹاک استعمال نہیں کرسکیں گے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اس عمر کے افراد اب ٹک ٹاک استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اگر آپ تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں مگر اب اس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے، کمنٹس کرنے، پروفائل بنانے یا میسج بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

تو آپ کی غلطی نہیں بلکہ کمپنی نے آپ کو یہ اپلیکشن استعمال سے روک دیا ہے۔ ٹک ٹاک پر گزشتہ روز امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے بچوں کے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے 57 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا جس پر کمپنی نے ایپ کے استعمال کی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 27 فروری سے نئے اور موجود ٹک ٹاک صارفین کو اس وقت تک یہ ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جب تک وہ خود کو 13 سال سے زیادہ عمر کا ثابت نہ کردیں۔ پرانے صارفین کو بھی اس ایپ میں سالگرہ کی تاریخ اور سال کے اندراج کا کہا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے تو شکایت کی ہے کہ ان کے اکاﺅنٹس اور ویڈیوز بغیر کسی وارننگ کے ڈیلیٹ کردیئے گئے ہیں کیونکہ ان کی تاریخ پیدائش کے مطابق وہ 13 سال سے کم عمر تھے۔ ٹک ٹاک پر یہ جرمانہ امریکا نے چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عائد کیا گیا، جس کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو ایپس اور ویب سائٹس کے استعمال کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب کمپنی نے امریکی ادارے سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 13 سال سے کم عمر صارفین کی اپ لوڈ پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا اور سائن اپ کے لیے مختلف شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک نے کم عمر صارفین کے لیے محدود اور علیحدہ ایپ تجربہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 13 سال سے کم عمر صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے مگر اس کی نگرانی کی جائے گی مگر یہ صارفین اپنی ویڈیوز پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔ اس پابندی کے بعد جب 13 سال سے کم عمر افراد نے غلط تاریخ پیدائش کا اندراج کیا تو ان کے اکاﺅنٹ ہی ڈیلیٹ کردیئے گئے۔ کمپنی نے اس حوالے سے ایسے صارفین سے کہا کہ وہ حکومتی شناختی دستاویزات کی نقل جمع کرانے کے ساتھ ایپ کے رپورٹ اے پرابلم سیکشن کا رخ کریں۔

The post اس عمر کے افراد اب ٹک ٹاک استعمال نہیں کرسکیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اس تصویر میں ذہن گھمادینے والی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟ دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں 5 نوجوان کسی جگہ بیٹھے ہوئے تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ درحقیقت تصویر کے بیک گراﺅنڈ یا نوجوانوں میں

کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ جی ہاں وہ ہے بینچ جیسا آپتصویر میں غور سے دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے کے لیے تختہ موجود ہی نہیں۔ یعنی یہ نوجوان ایک نادیدہ بینچ پر بیٹھی ہوئے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہوا میں براجمان ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوکر انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔ اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔

The post اس تصویر میں ذہن گھمادینے والی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹیکنالوجی نے طب کی دنیا کو روبوٹ کے ذریعے سرجری کرنے کے عمل کے قریب کردیا

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے ایک ڈاکٹر نے 5 جی ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کا پہلا آپریشن کرنے کے بعد کہا ہے کہ آئندہ صدی کی وائرلیس (تار کے بغیر) ٹیکنالوجی نے طب کی دنیا کو روبوٹ کے ذریعے سرجری کرنے کے عمل کے قریب کردیا ہے۔ ماضی میں بھی وائرلیس

نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے سرجریز کی جاچکی ہیں تاہم 5 جی نے تصویر کے معیار کو نہایت بہتر کردیا ہے۔ جو میڈیکل ٹیم کے فیصلے کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس سے مزید معلومات حاصل ہوتی ہیں جبکہ غلطیوں کی گنجائش بھی کم ہوتی ہے۔ ڈاکٹر اینٹونیو ڈی لاسی نے بارسلونا کے کانگریس سینٹر سے سرجیکل ٹیم کو ریئل ٹائم رہنمائی فراہم کرنے کے بعد کہا کہ ’ہمارے خوابوں کو پورا کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جو مستقبل میں ایسے آپریشنز کرنے میں مدد فراہم کرے گا‘۔ خیال رہے کہ 5 جی کے باعث تاخیری وقت انتہائی حد تک کم کردیتا ہے جس سے بھیجی گئی معلومات کا فوری جواب ملنا ممکن ہوتا ہے، اس کی وجہ سے تصاور یا ڈیٹا تقریباً فوری موصول ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مستقبل میں 5 جی سے سرجنز کو دور دراز کے علاقے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہوتی ہے، میں روبوٹ کے ذریعے آپریشنز کرنے میں مدد ملے گی۔ ہسپتال کے گیسٹرو انٹیسٹائینل سرجری سروس کے سربراہ ڈی لاسی نے اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اسکرین پر نقشہ بنا کر انٹیسٹائن کی وہ جگہ جہاں نسیں ہوتی ہیں، بتائی اور ٹیم کو سرجری کرنے میں ہدایات فراہم کیں۔ ان کا یہ اقدام موبائل انڈسٹری کے سب سے بڑے سالانہ اور عالمی تقریب، جو رواں ہفتے میڈیٹرینین کے ساحلی شہر میں منعقد ہوگی، موبائل ورلڈ کانگریس کا حصہ تھا۔ موبائل کمیونکیشن انڈسٹری کا ادارہ جی ایس ایم اے، جو سالانہ تجارتی میلہ منعقد کرتا ہے، کہ چیف ایگزیکٹو افسر جون ہوفمین کا کہنا تھا کہ ’یہ 5 جی کی مدد سے کی جانے والی دنیا کی پہلی سرجری ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت میں انقلابی اقدام ہے اور ان تمام فوائد میں سے ایک ہے جو 5 جی ہمارے لیے لارہا ہے‘۔ آپریشن کے دوران 5 جی کا لیگ ٹائم 0.01 سیکنڈ رہا جو 4 جی وائرلیس نیٹ ورک میں 0.27 سیکنڈ تھا۔

The post ٹیکنالوجی نے طب کی دنیا کو روبوٹ کے ذریعے سرجری کرنے کے عمل کے قریب کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے یہ احتیاط اپنالیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک کرنے کے واقعات میں اضافے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے تحفظ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے 21 فروری کو ایک پبلک نوٹس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کو اکاﺅنٹس ہیک ہونے سے بچانے کے لیے آسان طریقہ کار بتایا۔

پی ٹی اے کے پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ ایپ کا ٹو اسٹیپ ویریفکیشن آن کرکے اکاﺅنٹ کو ہیک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ٹی اے نے 4 اقدامات بتائے جس سے واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ یہ 4 اقدامات آپ نیچے فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں یعنی واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹس پر کلک کریں۔ وہاں ٹو اسٹیپ ویریفکیشن پر کلک کریں اور اسے ان ایبل کردیں جس کے بعد 6 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ کا اندراج کردیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں وٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک ہونے کے متعدد واقعات سامنے آنے پر سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس طرح کے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے۔ ان الرٹس میں لوگوں کو واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیکگ کرنے کے نئے طریقے سے آگاہ کیا گیا جس کے لیے وائس میل سسٹمز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی نومبر 2018 میں واٹس ایپ ہیک کے 90 مقدمات کا اندراج ہوا۔ تو واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن کو ان ایبل کرکے آپ اپنے اکاﺅنٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

The post پاکستانی واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے یہ احتیاط اپنالیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سام سنگ کا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 30 متعارف کرا دیا۔ یہ گلیکسی ایم سیریز کا نیا فون ہے جسے یہ جنوبی کورین کمپنی کم قیمت میں فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز کی سیریز قرار دیتی ہے۔ گلیکسی ایم 30 میں 6.4 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس انفٹنی یو سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سام سنگ کا اپنا ایکسینوس 7904

اوکٹا کور پراسیسر، 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس فون کی خاص بات اس کے بیک پر موجود 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور یہ اس جنوبی کورین کمپنی کا سب سے سستا 3 بیک کیمروں والا فون ہے۔ فون کے بیک پر ایک 13 میگا پکسل کیمرا ایف 1.9 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور تیسرا 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جس میں 123 ڈگری ویونگ اینگل موجود ہے۔ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔ اس فون کے دیگر اہم فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ اور 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری قابل ذکر ہے۔ یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور بعد ازاں دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی والا فون 14 ہزار 990 بھارتی روپے (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 17 ہزار 990 بھارتی روپے (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

The post سام سنگ کا ‘سستا ترین’ 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والا لڑاکا طیارہ متعارف

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)  بوئنگ کمپنی نے پہلا بغیر پائلٹ کے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا ہے جو اگلے سال فضاﺅں میں پرواز کرتا نظر آئے گا۔ یہ لڑاکا طیارہ دوران جنگ مال بردار طیاروں کے ساتھ پرواز کر سکے گا، ابتدائی وارننگ ٹیسٹ

انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے، نگرانی اور پہرے کا کام بھی کرے گا۔ اس طیارے کو بوائنگ ائیرپاور ٹیمنگ سسٹم کا نام دیا گیا ہے جو کہ جنگی حالات میں بغیر پائلٹ کے پرواز کرکے مختلف مشکل کام کرسکے گا۔ کمپنی کے مطابق بغیر پائلٹ کے یہ لڑاکا طیارہ زیادہ لمبے عرصے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہوگا اور زیادہ معلومات کا تجزیہ کرسکے گا۔ یہ آسٹریلیا میں کئی دہائیوں میں تیار کیا جانے والا پہلا طیارہ ہے۔ بوئنگ نے طیارے کی لاگت تو نہیں بتائی مگر دعویٰ کیا کہ اس لڑاکا جیٹ کی لاگت پائلٹ والے لڑاکا طیارے سے بہت زیادہ کم ہے۔ کمپنی اس پائلٹ لیس لڑاکا طیارے کو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی فوج بھی اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے جو ماضی میں اس طرح کی ٹیکنالوجی پر کام بھی کرچکی ہے۔ 2017 میں امریکی فوج نے اس سے ملتا جلتا طیارے کا ڈیزائن متعارف کرایا تھا جسے لائل ونگ مین پروگرام کا حصہ بنایا گیا اور امید ظاہر کی کہ 2030 تک فضاﺅں میں لڑاکا طیارے پائلٹ کے بغیر پرواز کریں گے۔

The post پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والا لڑاکا طیارہ متعارف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا آپ فیس بک کے لیے حقیقی خطرہ بن جانے والی اس ایپ سے واقف ہیں؟

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے لیے حقیقی خطرہ بن جانے والی اس ایپ سے واقف ہیں؟ اگر آپ نے ٹک ٹاک کے بارے میں اب تک سنا نہیں تو آپ ایک ارب قدم پیچھے رہ چکے ہیں۔ یہ سوشل ویڈیو ایپ، جس میں صارفین مقبول میوزک ویڈیوز کے بولوں پر خود کو ریکارڈ کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں، کو اب تک آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر ایک ارب سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

ڈیٹا انسائیٹ کمپنی سنسر ٹاور کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایپ ڈاﺅن لوڈ کے حوالے سے ٹک ٹاک فیس بک کی بالادستی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 میں 66 کروڑ سے زائد بار ٹک ٹاک ایپ انسٹال کی گئی جبکہ اس عرصے میں فیس بک کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی تعداد 71 کروڑ جبکہ انسٹاگرام ڈاﺅن لوڈ کرنے کی تعداد 44 کروڑ سے زائد رہی۔ فیس بک کو تو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے مگر ٹک ٹاک گزشتہ سال ایشیا میں تیزی سے ابھرنے والی سوشل میڈیا ایپ ثابت ہوئی۔ یہ ایپ ایک چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی تیار کردہ ہے جس میں دسمبر 2017 میں میوزیکلی کو مدغم کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ٹک ٹاک کی بدولت چینی کمپنی کی مالیت بھی 75 ارب ڈالرز تک جاپہنچی۔ فیس بک کے مقابلے میں ٹک ٹاک نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہے حالانکہ فیس بک نے اس کی قنل پر اپنی ایپ لاسو بھی متعارف کرائی مگر ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کمی نہ آسکی۔ ایک ارب ڈاﺅن لوڈ کرنے کے اعدادوشمار میں وہ نمبر شامل نہیں جو چین میں اس ایپ کے ڈاﺅن لوڈ اعدادوشمار واضح کرسکیں جہاں اسے ڈویوین کا نام دیا گیا ہے۔ ویسے یہ واضح نہیں کہ اس ایپ کے ماہانہ یا روزانہ صارفین کی تعداد کتنی ہے کیونکہ ٹک ٹاک نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ مگر کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک 2018 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے۔

The post کیا آپ فیس بک کے لیے حقیقی خطرہ بن جانے والی اس ایپ سے واقف ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Gospel for Asia Reaches Settlement Ending 3-Year Legal Nightmare: 'We Look to the Future with Optimism'

One of the world's largest missionary agencies is thanking God as a more than three-year legal battle against allegations of financial fraud is finally coming to an end.

from CBNNews.com https://ift.tt/2H4u7Ue

ہوشیار! چانکیہ ابھی زندہ ہے

پہاڑوں کے پاس پہنچ کرجلاوطن شہزادہ رک گیا‘ برہمن برگد کے پرانے درخت کے پاس رکا‘ گرم پانی کا پتیلا درخت کے قریب رکھا‘زمین کھودی‘ درخت کی جڑیں جب پوری طرح ننگی ہوگئیں تو اس نے کھولتا ہوا گرم پانی جڑوں میں ڈال دیا‘ مٹی ڈالی اور ہاتھ جھاڑ کر کھڑا ہوگیا‘ حیران پریشان شہزادے نے بڑے ادب سے عرض کیا”گرو میں آپ کی تکنیک سمجھ نہیں پایا“برہمن نے ہنس کر اپنا ہاتھ گنجے سرپر پھیرا اور شرارتی لہجے میں بولا ”کچھ نہیں مہاراج ذرا درخت سے انتقام لے رہا تھا‘

مجھے بچپن میں اس درخت سے ٹھوکر لگی تھی‘ میں نے آج اس کی جڑوں میں گرم پانی ڈال دیا‘ یہ درخت اب سوکھ جائے گا اور میراانتقام پورا ہوجائے گا“ پریشان شہزادے نے حیرت سے پوچھا”گرو آپ کو اتنی مشقت کی کیا ضرورت تھی‘ آپ سیدھا سادادرخت کاٹ دیتے“ برہمن نے کانوں کو ہاتھ لگایا اور خوفزدہ لہجے میں بولا”رام رام‘کیا میں برہمن ہوکر درخت کاٹوں گا؟“ شہزادے نے قہقہہ لگایا‘ نیچے جھکا اور برہمن کے قدم چھو کر بولا” گرو میں اب اپنی شناخت آپ پر کھول دیتا ہوں‘ میں چندرگپت ہوں‘ پاٹلی پتر سے آیاہوں‘ آج سے آپ میرے گرو بھی ہیں اور مشیر بھی‘ میں پوری زندگی آپ کا بالکا بن کر گزاروں گا“۔دونوں نے قہقہہ لگایا اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا‘ یہ ساتھ اس کے بعد زندگی کی ڈور ٹوٹنے تک جاری رہا۔یہ برہمن وشنوگپت تھا‘ اس کے ماں باپ نے اس کا یہی نام رکھا تھالیکن تاریخ نے اسے چانکیہ کوٹلیہ کا نام دے دیا‘وہ ٹیکسلاکا رہنے والا تھا‘ قدرت نے اس کو بے شمار صلاحیتوں سے نواز رکھاتھا‘وہ350 قبل مسیح میں پیدا ہوا اور283 قبل مسیح میں انتقال کر گیا لیکن وہ آج تک اپنے فارمولوں اوراپنی شاطرانہ چالوں کے باعث دنیا میں زندہ ہے‘ آج بھی جب ”مائیٹ از رائیٹ “ کی بات آتی ہے یااقتدار اور طاقت کا سوال اٹھتا ہے تو فوراً ”جس کی لاٹھی اس کی بھینس“ کی شکل میں چانکیہ سامنے آجاتاہے‘ کہانی کا دوسرا کردار چندر گپت موریہ تھا‘

چندر گپت نے چانکیہ کی مدد سے ہندوستان میں پہلی وسیع اور مستحکم سلطنت بنائی‘موریہ سلطنت کی سرحدیں شمالی ہندوستان کے شہر پاٹلی پتر(پٹنہ) سے کابل‘ کابل سے ہرات اور ہرات سے بنگال تک پھیلی تھیں‘ چندرگپت ہندوستان کا پہلا راجہ تھا جس کا سکہ بحیرہ عرب سے خلیج بنگال تک چلتا تھااور چانکیہ اس کا مشیر خاص تھا‘ چانکیہ چندرگپت کی زندگی میں پوری طرح رچ بس چکا تھا‘ اس نے اس کیلئے ایک کتاب بھی لکھی‘ تاریخ اس کتاب کو ”ارتھ شاستر“ کہتی ہے‘

یہ کتاب حکومت کاری کی ایسی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں چانکیہ نے حرم سے لے کر جرم تک زندگی کے ہرزاویئے پر حکمرانوں کی رہنمائی کی‘ چندرگپت موریہ 296قبل مسیح میں ”سورگ باش“ ہوگیااورچانکیہ بھی283 قبل مسیح میں مرگیا لیکن یہ دونوں اپنے پیچھے حکومت کاری کاایک ایساماڈل چھوڑ گئے جسے ہندوستان کے ہرہندوراجے نے اپنایا اورکامیابی حاصل کی‘ ارتھ شاستر‘ چانکیہ اور چندرگپت موریہ ہندو نفسیات کی اصلی اور سچی تصویریں ہیں اور کوئی بھی شخص ان تینوں کے مطالعے کے بغیر ہندوستانی معاشرے اور حکمرانوں کو سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی ہندو سلطنت کو!

جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے وزیراعظم تھے‘ وہ چانکیہ کو اپنا روحانی گرو کہتے تھے ‘وہ وزیراعظم بننے سے پہلے چانکیہ کے قلمی نام سے اخبارات میں کالم بھی لکھا کرتے تھے‘ وہ وزیراعظم بنے اور بھارت کی فارن پالیسی کے تعین کا مرحلہ آیا تو نہرونے ارتھ شاستر کا ایک فقرہ لکھ کر اپنے دفترخارجہ کے حوالے کردیا‘ وہ فقرہ تھا”ہمسایہ دشمن ہوتا ہے لیکن ہمسائے کا ہمسایہ دوست“چانکیہ کا یہ فلسفہ اس دن سے بھارت کی فارن پالیسی ہے‘ آپ کےلئے شاید یہ بھی خبر ہوگی دہلی کے ”ڈپلومیٹک انکلیو“ کا نام چانکیہ پوری ہے اور مین بلیوارڈ ”کوٹلیہ مارک“ کہلاتاہے‘

یہ دونوں نام بھی بھارت کی ”فارن پالیسی“ کو ظاہر کرتے ہیں‘ بھارت نے ہر دور میں ہمسائے کو اپنا دشمن اورہمسائے کے ہمسائے کو اپنا دوست سمجھا‘ آپ تاریخ اٹھاکر دیکھ لیں‘ بھارت نے چین کو ہمیشہ اپنا دشمن اور روس کو دوست سمجھا‘ پاکستان اس کا دشمن ہے اور افغانستان دوست اور یہ نیپال‘ برما‘ سری لنکا‘ بھوٹان‘ مالدیپ اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پولیس مین جیسا سلوک کرتا ہے لیکن یہ ہمیشہ کوریا‘، تھائی لینڈ‘ فلپائن‘ سنگاپور اور جاپان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی کوشش کرتاہے‘

آپ اگر ارتھ شاستر پڑھ کر بھارت کی فارن پالیسی پر ذرا سا غور کریں گے تو آپ کو انڈیا کی ساری فارن پالیسی چانکیہ کے فلسفے پر استواردکھائی دے گی اور آپ اگر ذرا سی گہرائی میں چلے جائیں تو آپ کوبھارت صرف فارن پالیسی میں چانکیہ کا معتقددکھائی نہیں دے گا بلکہ یہ ”آریہ کبھی غلام نہیں رہ سکتا“ کے فلسفے کے تحت سپر پاوربننے ”ہندوستان ماں ہے اور ماں تقسیم نہیں ہوسکتی“ کے نظریے کے تحت اکھنڈ بھارت اور ”دشمن کوقتل نہ کرو‘ اس کی جڑوں میں گرم پانی ڈال دو“ کے فارمولے کے تحت برصغیر سے مسلمانوں کی بیخ کنی کرتا بھی دکھائی دے گا‘

بہرحال یہ ایک تفصیل اور غور طلب تحقیق ہے جبکہ ہمارا فوری ایشو بھارت کی جارحانہ پالیسی اور پاکستان سے جنگ کی خواہش ہے اور اس خواہش کا تعلق افغانستان سے ہے۔ بھارت نے قیام پاکستان کے فوراً بعد ہمارے ہمسائے افغانستا ن کو گلے لگا لیا ‘ افغان بھارت دوستی 1980ءتک قائم رہی‘ افغان وار شروع ہوئی تو پاکستان کو افغانستان میں داخل ہونے کا موقع مل گیا‘1990ءمیں روس گیا تو پاکستان کابرہان الدین ربانی‘صبغت اللہ مجددی اور حکمت یار کی شکل میں افغانستان میں عمل دخل بڑھ گیا‘

افغانستان کے یہ رہنما فارغ ہوئے تو پاکستان طالبان کی صورت میں افغانستان میں موجود رہا‘ اس دوران بھارت نے شمالی اتحاد پر سرمایہ کاری شروع کردی‘ اکتوبرنومبر2001ءمیں شمالی اتحاد نے طالبان کو شکست دے دی جس کے بعد امریکا نے حامد کرزئی کوافغانستان کاحکمران بنادیا‘شمالی اتحاد حامد کرزئی کا اتحادی بن گیا‘یہ لوگ افغانستان میں انڈیا کا دفتر خارجہ بن گئے‘ پاکستان اس کے ساتھ ہی افغانستان سے خارج ہونا شروع ہوگیااور بھارت کو ایک بار پھرہمسائے کے ہمسائے کو دوست بنانے کا موقع مل گیا‘2001ءمیں 21برس بعد بھارت نے افغانستان کے وزیرداخلہ یونس قانونی کو دہلی بلایا‘

وزیرخارجہ جسونت سنگھ‘ وزیردفاع جارج فرنینڈس اوروزیرداخلہ ایل کے ایڈوانی نے اس کے ساتھ ملاقات کی اور اسے افغانستان میں پولیس کا نظام ترتیب دینے کی پیشکش کر دی‘بھارت نے افغانستان کیلئے 10 کروڑڈالر امدادکا اعلان بھی کیا‘ دہلی کابل پروازیں شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور افغانستان کی تعمیر نو کیلئے اپنی خدمات بھی پیش کردیں‘اس ملاقات کے ساتھ ہی افغانستان میں ایک نیا سفارتی کھیل شروع ہوگیا‘ افغانستان‘ انڈیا اور امریکا تینوں ایک میز پر بیٹھ گئے‘

پاکستان یہ سیاسی دست درازیاں دیکھتا رہا لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکی دباﺅ کے باعث افغانستان میں کھل کر بھارت کا مقابلہ نہ کرسکا‘ صدر حامد کرزئی کو پاکستان کی نسبت بھارت زیادہ سوٹ کرتا تھا لہٰذا وہ بھی بازو پھیلا کر بھارت کی طرف بڑھتے چلے گئے اور یوں ہمسائے کا ہمسایہ یعنی افغانستان بھارت کا گہرا دوست بن گیا‘ بھارت نے افغانستان میں 14سفارتی اڈے بنائے اور خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں گڑ بڑ شروع کردی‘ را نے فاٹا اور بلوچستان کے ناراض بلوچ نوجوانوں کو ہتھیار‘ رقم اور بارود تک فراہم کیا‘

بھارت کی اس سفارتی دہشت گردی سے پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہوتے چلے گئے ‘ بلوچستان میں آگ بھی لگ گئی‘ مجھے جنرل پرویز مشرف نے بتایاتھا ”میں نے 6ستمبر2006ءکو افغانستان کے دورے کے دوران صدر حامد کرزئی سے بھارت نوازی کا شکوہ کیاجس کے جواب میں صدر کرزئی ”یس سر‘ نوسر“کرتے رہے“بھارت نے 2007-08ءمیں افغانستان کے ذریعے بلوچستان اور کے پی کے میں بڑی سطح پر گڑ بڑ شروع کر دی‘ امریکا یہ حرکتیں خاموشی سے دیکھتا رہا‘

بھارت کا خیال تھا یہ کے پی کے اور بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرے گا‘ پاک فوج کا آدھا حصہ مغربی سرحدوں پر شفٹ ہو جائے گا‘ آدھی فوج مشرقی بارڈر پر ہو گی‘ یہ دونوں محاذ گرم رہیں گے‘ فوج تھک جائے گی‘ ملک فوج کی معاشی ضروریات پوری کرتے کرتے دیوالیہ ہو جائے گا‘ بھارت کے دوست پاکستان پر دہشت گردی کے الزام لگا کر اسے سفارتی محاذ پر تنہا کر دیں گے اور پھر ایک دن بھارت پاکستان پر حملہ کر کے اس کے ٹکڑے کر دے گا‘

یہ چانکیہ کی سکیم کے لحاظ سے ایک آئیڈیل منصوبہ تھا لیکن بھارتی زعماءاس وقت حیران رہ گئے جب پاکستان نے اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بنانا شروع کر دیا‘ اس نے دہشت گردی کو بھی جڑ سے اکھاڑ دیا‘ کمزور معیشت میں رہ کر عزت سے زندگی گزارنے کا گُر بھی سیکھ لیااور سی پیک جیسے پراجیکٹس بھی شروع کر دیئے‘ یہ نتائج چانکیہ فلاسفی سے بالکل مختلف تھے چنانچہ بھارت نے ٹینشن میں آ کر پاکستان سے براہ راست ”پنگے بازی“ شروع کر دی‘

آپ پچھلے چار سال کی پاک بھارت ٹینشن کا مطالعہ کر لیں‘ آپ کو انڈیاہر چھوٹی بڑی دہشت گرد کے بعدپاکستان پر یلغار کرتا نظر آئے گا‘آپ اسے پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دیتے بھی دیکھیں گے‘یہ یلغار اور یہ دھمکیاں انڈیا کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتی ہیںیوں محسوس ہوتا ہے یہ اپنی سکیم کو بگڑتا دیکھ کر پریشان ہے اور یہ پریشانی آپ کو پلواما سانحے کے بعد بھی نظر آئے گی‘ انڈیا کی فرسٹریشن خطے کو جنگ کے دہانے پر لے آئی ہے۔اب سوال یہ ہے بھارت کی اگلی چال کیا ہوگی؟

ہم اگر تاریخ کا مطالعہ اور بھارتی ذہنیت کا تجزیہ کریں تو میرا خیال ہے یہ اب افغانستان اور ایران میں دہشت گردی کرا کر پاکستان کا مغربی بارڈر بھی ایکٹو کر دے گا اور یہ پھر مشرق اور مغرب دونوں طرف سے ہمیں گھیرنے کی کوشش کرے گا کیونکہ یہ بھی چانکیہ کا فارمولہ تھا‘ چانکیہ کہتا تھا” دشمن کے ہمسائے کو چکی کا دوسرا پاٹ بناﺅ‘دشمن کو اس پاٹ پر رکھو اور پھر اپنے پاٹ کو اس کے اوپر رکھ دو‘دشمن چکی کے دونوں پاٹوں میں پس کر رہ جائے گا“

چنانچہ ہمیں اب مشرق کے ساتھ ساتھ مغرب پر بھی توجہ دینا ہوگی‘ بھارت کی خاموشی اور صلح کی جھنڈی یہ دونوں فریب ہیں‘یہ دونوں چانکیہ کے فارمولے ہیں‘ چانکیہ نے دو ہزار تین سو سال پہلے نریندر مودی کو یہ مشورہ دیا تھا” اچھے حکمران کے منہ میں رام رام اور بغل میں چھری ہوتی ہے“ یہ خاموشی اور صلح کی یہ جھنڈی رام رام ہے‘ نریندر مودی بغل میں چھپی چھری نکال کر ہم پر اگلا حملہ ضرور کرے گا چنانچہ ہوشیار باش!جنگ کا میدان ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا‘ چانکیہ اور اس کی سوچ ابھی نریندر مودی کی شکل میں زندہ ہے۔

The post ہوشیار! چانکیہ ابھی زندہ ہے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بھارت کشیدگی ،سرحد پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ا آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بروقت جواب دینے کے لیے مشرقی سرحد پر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے پاک فضائیہ اور

پاک بحریہ کو بھی پہلے سے ہی ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، تاہم پاک فوج نے انہیں بر وقت جواب دے کر ان کی بندوقیں خاموش کرادیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی، کھوارہٹ او تتا پانی سیکٹرز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے انہیں بھرپور جواب دیا۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی اہلکاروں کے ہلاک ہونے اور بھارتی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔ساتھ ہی آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کو متنبہ کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال سے محتاط رہے اور اس کا ذمہ دارانہ استعمال کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارتی دراندازی کے جواب میں 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔پاکستان نے سیکیورٹی کے پیش نظر کچھ گھنٹوں تک تمام مسافر پروازوں کا آپریشن بھی معطل کردیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ابتدائی طور پر جزوی بحال کیا گیا تھا۔

The post پاک بھارت کشیدگی ،سرحد پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں

لندن (این این آئی)برطانوی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو سفری ہدایات کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان میں پْرہجوم ، عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریز کریں۔بینکاک ایئرپورٹ پر 900 پاکستانی مسافر محصور ہو کر رہ گئے، تھائی ایئرویز حکام کے مطابق پاکستان کی

فضائی حدود بند ہونے سے ان کی 27 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ تھائی ایئرپورٹ پر موجود مسافر سجاد مدنی کے مطابق 900 پاکستانی مسافر ایئرپورٹ پر محصور ہیں اور اب تک پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ،عمر رسیدہ مسافروں کو ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج منتقل کیا گیا ۔

The post پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان پر جمائما بھی پیچھے نہ رہیں، ٹوئٹر پر ایموجی شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)جمائما خان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تالیاں بجاتی ایموجی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان زیرحراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت جمعے کو رہا کردے گا۔

The post بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان پر جمائما بھی پیچھے نہ رہیں، ٹوئٹر پر ایموجی شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ،ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن ) پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیغام بھارت بھجوایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے

پیغام پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا، پاکستان کو بھارتی جواب کا انتظار ہے اور بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی تھی۔

The post وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ،ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پر بھارتی ائیر وائس مارشل کا پاکستان کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ائیر وائس مارشل آر جیکے کپو ر نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ کو رہا کیا جارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر وائس مارشل آرجی کے کپورنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ کو رہا کیا جارہا ہے ہم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

The post بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پر بھارتی ائیر وائس مارشل کا پاکستان کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی رونا دھونا شروع کردیا، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

دبئی(آن لائن) بھارت نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی رونا دھونا شروع کردیا اور انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں اپنے پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہی خدشات ظاہر کردیے۔دبئی میں آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے اپنے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کی انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے موقع پر سیکیورٹی کے بارے میں سوال اٹھا دیا، انھوں نے 30 مئی سے شروع ہونیوالے میگا ایونٹ میں اپنے پلیئرز، میچ آفیشلز

اور بھارتی شائقین کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات ظاہر کیے۔جوہری نے ساتھ ہی سی ای سی میں اس بات پر اعتماد بھی ظاہر کیا کہ انھیں آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیار کیے گئے سیکیورٹی پلان پر مکمل اعتماد ہے، جس پر کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے انھیں خصوصی طور پر یقین دہانی کرائی کہ شوپیس ایونٹ کے دوران تمام شرکاء4 کی حفاظت کیلیے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں، اس حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کو بھی دور کیا جائے گا۔

The post بھارت نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی رونا دھونا شروع کردیا، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت نے جنگ چھیڑی تو چیر کے رکھ دیں گے ،مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ ہی ہندوستان کی زمین پر گھاس اگے گی، شیخ رشید کابھارتی میڈیا کو دبنگ انٹرویو

اسلام آباد(آن لائن) بھارت نے جنگ چھیڑی تو چیر کے رکھ دیں گے ،مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ ہی ہندوستان کی زمین پر گھاس اگے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے انٹریوکو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان،مشرق وسطی یورپ سمیت دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد شہریوں نے فیس بک اور وٹس ایپ سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شیئر کیا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے پاکستان بھارت کے مابین جنگ کی

صورت میں بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے اس انٹریو پر کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی غلطی کی تو اس کا بھارت کو زبردست خمیازہ بھگتنا پرے گا اور اس کے بعد ہندوستان کے مندروں میں نہ تو گھنٹیاں بجیں گی اور نہ ہی زمین پر گھاس اگ سکے گی اس انٹریو کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ایک آرب سے زائد افراد نے براہ راست دیکھا ہے جبکہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد افراد نے اس انٹریو کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائیٹس پر شیئر کیا ہے

The post بھارت نے جنگ چھیڑی تو چیر کے رکھ دیں گے ،مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ ہی ہندوستان کی زمین پر گھاس اگے گی، شیخ رشید کابھارتی میڈیا کو دبنگ انٹرویو appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بوکھلائی ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلندکرنے کیلئے کوشاں، بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اسپرو کا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

نئی دلی(آن لائن) بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپرو نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ میں کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظریں 87 فیصد پاکستان پر جمی ہیں اور ایک ایک چیز کو ایچ ڈی کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی تحقیق کےادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (Isro) نے کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظروں

سے 87 فیصد پاکستانی علاقہ اوجھل نہیں۔سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستانی علاقے کی میپنگ کرسکتا ہے۔ جو خفیہ کارروائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔شکست اور ہزیمت کے شکار مودی سرکار کے ماتحت ادارے نے عوامی دباو اور اپوزیشن کی تنقید کو کم کرنے کے لیے ایک بار پھر بے پر کی اْڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی سٹیلائٹ پاکستان کے 7.7 لاکھ اسکوائر کلومیٹر کے علاقے تک کی نہایت واضح تصاویر لے سکتے ہیں۔ جو سیکیورٹی فورسز کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک میں مدد فراہم کرتی ہیں۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری پر بوکھلائے ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور عوامی دباؤ کوبہلاوؤں سے کم کرنے کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیز دعوؤں پر اتر آئی ہے لیکن روشن شکست بھارت کے ہر تاریک جھوٹ کا پردہ فاش کررہی ہے۔ مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور عوامی دباؤ کوبہلاوؤں سے کم کرنے کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیز دعوؤں پر اتر آئی ہے لیکن روشن شکست بھارت کے ہر تاریک جھوٹ کا پردہ فاش کررہی ہے

The post بوکھلائی ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلندکرنے کیلئے کوشاں، بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اسپرو کا ایک اور مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہو گا؟ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نئی قیمت کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے جاری کرد ہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت دو روپے پچاس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل

4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جب کہ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔

The post حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نئی قیمتوں کا اطلاق کب سے ہو گا؟ نوٹیفکیشن جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آج رات وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو جائے گا،کیا امن کی اس کوشش سے 70 سال پرانے تنازعے ختم ہو جائیں گے؟ ہم انڈیا کو بار بار امن کا پیغام دے رہے ہیں لیکن نریندر مودی ابھی تک دھمکیوں سے باز نہیں آ رہے، ہم اس کو کیا سمجھیں‘ دھمکی یا شکست، جاوید چودھری کاتجزیہ

وزیراعظم نے خیرسگالی کے جذبے کے طور پر انڈین پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا‘ یہ فیصلہ پاکستان اور وزیراعظم دونوں کے امیج کو بہتر بنائے گا لیکن ہمیں انڈین پائلٹ کو چھوڑنے سے پہلے بھارت سے اپنا وہ ریٹائر کرنل بھی مانگنا چاہیے جو انڈیا نے 6 اپریل 2017ء کو کھٹمنڈو سے اغواء کر لیا تھا‘

پاکستان کے پاس کرنل حبیب کی انڈیا میں موجودگی کے تمام ثبوت موجود ہیں‘ ہمیں یہ ثبوت دے کر ابھی نندن کے بدلے کرنل حبیب بھی حاصل کرنا چاہیے‘قوم حکومت سے یہ مطالبہ کر رہی ہے‘ بہرحال آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا‘ آج پارلیمنٹ نے اپنے مشترکہ اجلاس میں پوری دنیا کو یونٹی کا پیغام دیا، دنیا 14 فروری سے 27 فروری تک سو رہی تھی لیکن پاکستان نے کل جب انڈیا کے دو طیارے گرائے تو دنیا کی آنکھ کھل گئی‘ آج امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا دونوں کو ثالثی کی آفر کر دی، یہ پیش کش اب تک اقوام متحدہ‘ ایران‘ روس‘ یو اے ای اور برطانیہ سے بھی آ چکی ہے‘ آج رات وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو جائے گا اور شاید امریکی نمائندے کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہو جائیں لیکن سوال یہ ہے کیا یہ مذاکرات‘کیا امن کی اس کوشش سے 70 سال پرانے تنازعے ختم ہو جائیں گے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ ہم انڈیا کو بار بار امن کا پیغام دے رہے ہیں‘ ہم نے انڈین پائلٹ بھی رہا کرنے کا اعلان کر دیا لیکن نریندر مودی ابھی تک دھمکیوں سے باز نہیں آ رہے، ہم اس کو کیا سمجھیں‘ دھمکی یا شکست‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

The post آج رات وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو جائے گا،کیا امن کی اس کوشش سے 70 سال پرانے تنازعے ختم ہو جائیں گے؟ ہم انڈیا کو بار بار امن کا پیغام دے رہے ہیں لیکن نریندر مودی ابھی تک دھمکیوں سے باز نہیں آ رہے، ہم اس کو کیا سمجھیں‘ دھمکی یا شکست، جاوید چودھری کاتجزیہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یو اے ای کے ولی عہدمحمد بن زید کا پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک کے وزراء اعظم کو ٹیلی فون، وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے دانشمندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن ز ید نے جمعرات کی شام پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم کو فون کیا اور دونوں راہنماؤں سے

موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ۔اس دوران ولی عہد یو اے ای نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ حالیہ صورتحال سے دانشمندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ شیخ محمد بن ز ید نے عمران خان کو پارلیمنٹ سے خطاب پر مبارکباد دی اور کہا کہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کا وزیراعظم کا بیان قابل تعریف ہے ۔

The post یو اے ای کے ولی عہدمحمد بن زید کا پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک کے وزراء اعظم کو ٹیلی فون، وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

لاہور جنرل ہسپتال ‘ ڈاکٹرز ، نرسنز و طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ ، جنگی خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

لاہور(این این آئی) جنرل ہسپتال میں جنگی خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹر ز،نرسز ، پیرا میڈیکل اور تمام سپورٹنگ سٹاف کی ہر طرح کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں ،پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر محمد طیب نے

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں پر موجود عملہ فوری طور پر اپنے اپنے شعبوں میں رپورٹ کرے ،انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس اور متعلقہ انچارج صاحبان کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کے احکامات جاری کیے ہیں ۔جنگی حالات میں ہم سب کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔پروفیسر محمد طیب نے کہاکہ جنرل ہسپتال کے ہر شعبے کو 24گھنٹے کام کرنے اور ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے بالخصوص شعبہ ایمرجنسی میں ادویات و بلڈ کی وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ہمیں ہر طرح کی صورتحال کی تیاری یقینی بنانا ہے جس کیلئے متعلقہ اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان حکمت عملی تشکیل دیں ،سینئر ڈاکٹرز موقع پر خود موجود ہوں ،اسی طرح ہسپتال کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو بھی اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اور ایم ایس جنرل ہسپتال خود اس امر کو یقینی بنائیں کہ کہیں کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے ۔

The post لاہور جنرل ہسپتال ‘ ڈاکٹرز ، نرسنز و طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ ، جنگی خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شاہ محمود قریشی کے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف قرار داد کیلئے پہلے باری مانگنے پر خواجہ آصف نے برہم ہو کر کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قرارداد پیش کرنے کیلئے ایوان میں سپیکر سے پہلے باری مانگنے پر خواجہ آصف برہم ہو گئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دور ان وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف قرار داد پیش کر نا چاہتے تھے اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر قرارداد پاس ہوگئی تو تقاریر فارغ ہوجائیں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

مجھے کچھ رابطے کرنے ہیں، اس لیے قرار داد پاس کی جائے۔خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے کہنے پر مجبور نہ کریں، ہماری مدد کو کوئی نہیں آرہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ تمام جماعتوں نے اگر قرارداد پر رضامندی ظاہر کی ہے تو قرار داد پاس کرنے دی جائے،میں درخواست کرتا ہوں کہ مجھے میرا موقف پیش کرنے دیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام کی رائے ہم سب کی ریڑھ کی ہڈی ہے،ناقابل اعتبار لوگوں پر انحصار مت کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ چیزیں قبل از وقت ہوسکتی ہیں،اس بات کو ایشو نہ بنایا جائے،مجھے پہلے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے ،جب سب اراکین متفق ہیں تو اس بات کا ایشو بنانا غلط ہے۔اسپیکر کے کہنے پر شاہ محمود قریشی سے اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں مشاورت کی ۔ سپیکر نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کہ قرارداد آج پیش کرنی ہے یا نہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج پیش کریں چاہے رات کے دس بج جائیں مگر پہلے سب کو بولنے دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری بہت سی مصروفیات ہیں اس لیے قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں،بہت سے اہم رابطے کرنے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کی مجبوری سمجھ سکتے ہیں مگر سب سے پہلے پاکستان اور پھر پارلیمنٹ ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے بولنے پر مجبور نہ کریں،اس مسئلے کا کوئی سفارتی حل نہیں نکلنے جا رہا۔سپیکر نے کہا کہ آپ دونوں بیٹھ کر فیصلہ کر لیں کہ

کیا کرنا ہے؟۔بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد منظور کرنے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو قائل کرلیا،اپوزیشن کے تمام رہنماوں نے بھارت مخالف قرارداد پر دستخط کردیئے ،شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن رہنماؤں کی نشستوں پر جاکر دستخط کرائے ،راجہ پرویزاشرف خرم دستگیر مولانا اسعد محمود امیر حیدر ہوتی سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں کے دستخط ہیں تاہم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی جائیگی۔

The post شاہ محمود قریشی کے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف قرار داد کیلئے پہلے باری مانگنے پر خواجہ آصف نے برہم ہو کر کیا جواب دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 27 لاکھ کارکن کیا قابل تحسین کام کریں گے ؟عام شہریوں کو بھی دعوت، احکامات جاری کر دیے گئے

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس جو بھی ساز وسامان ہے اسلحہ ہے وہ بھی ملک کے لئے حاضرکریں گے انڈین فوج نکلتی ہے تو کبھی کشمیریوں کا نشانہ بنتی ہے تو کبھی سکھوں کا پاکستان ؐ سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں ہماری 2013 کی رجسٹریشن کارکنوں کی موجود ہے

اس وقت 27لاکھ کارکنان تیار ہیں تمام کارکن رضاکارانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ اپنے رجسٹرڈ کارکنوں کو ہماری افواج قومی رضا کار سمجھے ہم نے اپنے کارکنوں کو تنظیمی طور پر احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ سیکنڈ لائن کی فورسز کے طور پر رہیں گے ہمارے اس قومی رضاکارانہ مہم میں عام شہری بھی شامل ہوسکتے ہیں پوری قوم ہی قومی رضاکار ہے ہمارے کارکنوں تیار ہیں سب کو پیغام پہنچا دیا ہے پاکستان تحریک انصاف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے قوم اور افواج پاکستان کے درمیاں پاکستان تحریک انصاف کردار ادا کرے گی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تیار ہیں فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، کل حیدرآباد میں ریلی نکالی جائے گی، توار کو اپنے حلقے پی ایس 99 سے ریلی نکالیں گے منگل کو بارڈ پر تھرپرکار پر پاک آرمی سے اظہار یکجتی کریں گے کھوکھرا پار، تھرپارکر، عمرکوٹ منگل کو ریلی نکالیں گے، ابھی نندن نے پسٹل بھی چلائی پھر بھی اس کو عزت سے رکھا گیا ہے ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک اچھی قوم ہیں ہم پر جنگی جنوں سوار نہیں ہے ہمارے وزیر اعظم نے بھی امن کا پیغام دیا ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک عظیم قوم کو ایک عظیم لیڈر مل چکا ہے، کراچی سے کشمور، کشمور سے کشمیر تک ہم ایک ہیں۔

The post بھارتی جارحیت کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 27 لاکھ کارکن کیا قابل تحسین کام کریں گے ؟عام شہریوں کو بھی دعوت، احکامات جاری کر دیے گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا،نریند ر مودی کو وزیراعظم عمران خان کا سخت پیغام

اسلام آباد(یوپی آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا، بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا تاہم پاکستان کو پلوامہ حملے سے ملنا کیا تھا،کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے، میں نے کل شام کوشش کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کروں، 20 سال پہلے ہندوستان گیا تھا، اس وقت کوئی کشمیری لیڈر ہندوستان سے

علیحدگی نہیں چاہتے تھے، آج ایک بھی ایسا نہیں، کیا وجہ ہے کہ 19 سال کا کشمیری نوجوان خودکش بنتا ہے، اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کسی کو انتہا تک نہ لیکر جائیں، کل رات کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کا خطرہ تھا تاہم وہ خطرہ بھی ٹل گیا لہذا ہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ایسا وقت جب بیرونی خطرات کا سامنا ہے پوری قوم متحدہ ہے، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کو امن کا پیغام بھیجا لیکن اچھا جواب نہیں آیا، میں نے کہا تھا کہ بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موقع ملا تو ہم نے کرتارپور راہداری کھولی تاکہ معاملات آگے بڑھیں، کرتار پور راہداری کھولنے کے باوجود بھی بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے، ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت میں انتخابات سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا تاہم پاکستان کو پلوامہ حملے سے ملنا کیا تھا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کہا ہمیں ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے تاہم بھارت انتخابات کی وجہ سے بہتر جواب نہیں دے رہا تھا،

پلوامہ حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی پاکستان پر الزام لگادیا گیا تاہم بھارت نے آج پلوامہ حملے پر ڈوزیئر بھیجا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک اجازت نہیں دیتا کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے، میں نے کل شام کوشش کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کروں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو صبح 3 بجے پتا چلا تاہم ہم نے فوری طور پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ اگلے دن ہم نے صرف یہ دکھانے کیلیے کارروائی کی کہ

ہم میں جواب دینے کی بھر پور صلاحیت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سارا مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہے، کشمیرمیں اپنی تحریک شروع ہو چکی ہے، 20 سال پہلے ہندوستان گیا تھا، اس وقت کوئی کشمیری لیڈر ہندوستان سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے، آج ایک بھی ایسا نہیں، آج سب ہندوستان سے علیحدگی چاہتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ 19 سال کا کشمیری نوجوان خودکش بنتا ہے، کیا وجہ ہے کہ کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے،جو ظلم ہندوستان کر رہا ہے یہ سب اس کی وجہ سے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہندوستان میں ایک بحث کی ضرورت ہے، یہ کشیدگی نہ بھارت کے فائدے میں ہے نہ پاکستان کے، ہم دنیا سے بات کر رہے ہیں کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کرے تاہم ہماری ان کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کسی کو انتہا تک نہ لیکر جائیں، کل رات کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل

حملے کا خطرہ تھا تاہم وہ خطرہ بھی ٹل گیا لہذا ہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا، جو ہتھیار دونوں کے پاس ہیں اس جانب سوچنا بھی نہیں چاہیے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو جمعہ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو کل جذبہ امن کے تحت رہا کر رہے ہیں۔

The post ہندوستان کو کہہ رہا ہوں کہ اس کشیدگی کو آگے نہ لے کر جائیں ورنہ پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا،نریند ر مودی کو وزیراعظم عمران خان کا سخت پیغام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بھارت کشیدگی، پمزہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، ہسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(یوپی آئی)پاکستان بھارت کشیدگی، پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی پمز اسپتال میں اگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس، وزیر صحت عامر کیانی کو ایمرجنسی سے متعلق بریفنگ دی گئی، پمز اسپتال میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، پمز اسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے کا فیصلہ، جینریٹرز کے لیے 5 روز کا پٹرول سٹاک رکھنے اورپمز اسپتال کی 17 ایمبولینسز ڈرائیورز کے ساتھ ہمہ وقت تیار رکھنے اور

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرا میڈکل سٹاف کی موجودگی ، پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پر استعمال کرنے ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی موجودگی ضروری اسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کا بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلایا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پمز ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وارڈز میں بیڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

The post پاک بھارت کشیدگی، پمزہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، ہسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں ایک بھارتی ہوں ، عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام پر نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی عوام کا ترجمانی کرتا ہوا ٹوئٹ

اسلام آباد(یوپی آئی) بھارتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے عمران خان وزیراعظم پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ

میں ایک بھارتی ہوں اور پاکستان کے اس خیر سگالی کے اقدام سے میں بیان نہیں کر سکتا کہ کتنی خوشی بھارتی پائلٹ ابھینندن کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی کتنی ہے، اب بھارت کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہئے، کرتاپورہ کا کھولنا بھی پاکستان کی محبت اور امن کا پیغام تھا۔

The post میں ایک بھارتی ہوں ، عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام پر نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی عوام کا ترجمانی کرتا ہوا ٹوئٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا،مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، شاہ محمود قریشی کے موقف نے قوم کو خوش کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سشما سوراج مہمان ہے اور مہمان آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کے پاس مبصر کا درجہ نہیں ہے ، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب قوم پر حملہ ہو گا تو مجھے فکر تو ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے حالات کے لیے تیار

رہنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے،او آئی سی کے معاملے پر مجھے کوئی ابہام نہیں ،باقی تو آتے جاتے رہیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سشما سوراج او آئی سی کی ممبر ہی نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سشما سوراج مہمان ہے اور مہمان آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس او آئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں ہے۔

The post سشما سوراج کون ہے ؟اس کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا،مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، شاہ محمود قریشی کے موقف نے قوم کو خوش کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پوری قوم متحد اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مسائل کے حل کے لیے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی آفر کی ،اب بھی بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر گفت گو کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی کی تازہ صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وزارت خارجہ اوروزارت دفاع نے پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی ،وزیراعظم نے امن اقدامات پر حکومتی حکمت عملی پر کابینہ کو

اعتماد میں لیا۔اجلاس میں سرحدی کشیدگی اوربھارتی جنگی جنون پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کے معاملہ کو اقوام متحدہ،او آئی سی اوردوست ملکوں سے فوری اٹھانے کے فیصلہ کی توثیق کی گئی۔خطے میں امن کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی خدمات پر فخر ہے۔کابینہ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور مادروطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے ۔

The post پوری قوم متحد اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مسائل کے حل کے لیے بڑی پیشکش کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No Nuclear Deal for Trump and Kim: 'Sometimes You Have to Walk'

President Donald Trump has decided to walk away from his summit with North Korea's Kim Jong Un in Hanoi, Vietnam after the dictator refused to give up his regime's nuclear weapons.

from CBNNews.com https://ift.tt/2SykYFj

عمران،مودی مل کر بیٹھیں ، ہاتھ ملائیں اور۔۔۔۔۔ پاک بھارت کشیدگی کیسے ختم کی جائے؟ ملالہ یوسفزئی نے تجویز دے دی

لندن (این این آئی)نوبل انعام یافتہ اور اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم ملکربیٹھیں،ہاتھ ملائیں اور موجودہ مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں۔ایک بیان میں ملالہ یوسفز ئی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پرتشویش ہے،جنگ کی ہولناکیوں کا سب کو ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات کے

ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کوسپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگ جانتے ہیں حقیقی دشمن دہشت گردی، غربت، ناخواندگی اور صحت کے مسائل ہیں۔ملالہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری انسانی جانوں اورگھروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کردار ادا کرے، اگرجوابی کارروائی اور بدلے کا سلسلہ شروع ہو جائے تو ختم نہیں ہوتا۔

The post عمران،مودی مل کر بیٹھیں ، ہاتھ ملائیں اور۔۔۔۔۔ پاک بھارت کشیدگی کیسے ختم کی جائے؟ ملالہ یوسفزئی نے تجویز دے دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تناؤ کی اصل وجہ کیا ہے؟ پاک بھارت کشید گی پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دے دیں

اسلام آباد (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی پر مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔پاک بھارت موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے خطے کی سلامتی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترکی کے وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،بین الاقوامی قوانین کیمطابق اس تنازع کا فوری حل ضروری ہے۔جرمنی اورکینیڈانے بھی پاکستان اور بھارت کو

کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ امید ہے دونوں ایٹمی پڑوسی بات چیت کاچینل استعمال کر کے کشیدگی کا پْر امن حل تلاش کرینگے۔پاک بھارت موجودہ صورت حال پر کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق خطہ میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ جرمنی نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں سے اپیل ہے کہ کشیدگی میں مزیداضافیوالاکوئی قدم نہ اٹھائیں۔ترجمان کے مطابق امید ہے دونوں ایٹمی پڑوسی بات چیت کاچینل استعمال کرکے کشیدگی کاپْرامن حل تلاش کرینگے۔

The post تناؤ کی اصل وجہ کیا ہے؟ پاک بھارت کشید گی پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسئلے کے حل کیلئے تجاویز دے دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ، آئی ایس پی آر کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ اور بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹلی، کھوئی رٹہ، تتہ

پانی سیکٹرز میں بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ ہیں ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

The post بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں اضافہ، آئی ایس پی آر کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر سارے محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

پنگریو(این این آئی)بدین میں موجودہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سارے محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں افسران کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے ہیڈکوارٹر میں موجود رہیں اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے دربار ہال بدین میں ملک میں ایمرجنسی کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر بدین کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں جو بھی سرکاری اسپتالیں ہیں ان کو مکمل ادویات کی فراہمی کے ساتھ

اسٹاف کو ڈیوٹیوں کے لیئے پابند کیا جائے انہوں نے کہا ایمبولنس ، اسٹاف اور میڈیسن کی مکمل تفصیل ضلع انتظامیہ کو دی جائے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدائت کی کہ ضلع کے سارے سرکاری اسکولز اور اساتذہ کی مکمل لسٹ جمع کرائیں جبکہ انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایت کی کے وہ گوداموں میں گندم کا اسٹاک موجود رکھیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کام آ ئے انہوں نے پبلک ہیلتھ کے انجیئر ، میونسپل کمیٹی ، اور ٹان کمیٹی کے افسران کو کہا کہ وہ پانی اسٹور کریں اور تالابوں پر سیکیورٹی کابندوبست بھی کیاجائے جس کے لیئے ہم نے ایس ایس پی بدین کو بھی کہا ہے ڈی سی بدین نے موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو کو ڈپٹی کمشنر بدین آفیس میں قائم کیئے گئے کنٹرول روم سے رابطے میں رہنے اور اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر پابند رہنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے انڈس سول اسپتال بدین کے ایڈمسٹریٹر کو حکم دیا کہ پرانی سول اسپتال اور انڈس اسپتال بدین کے وارڈز میں بستروں کے ساتھ ادویات ، بلڈ بینک ،موجودہ بلڈ اور اسٹاف کی مکمل لسٹ جمع کر وائے جبکہ سئی گیس کے افسران کو اپنی آفیس میں موجود رہنے ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو دی سی آفیس میں قائم کیئے گئے کنٹرول روم میں ڈی او پلاننگ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے ، محکمہ ایجوکیشن کے افسر میر محمد کھوسہ کو محکمہ ایجوکیشن میں اسکاٹ اور

رضاکاروں کی لسٹ جمع کرانے اور میونسپل کمیٹی ، ٹان کمیٹیز کے افسران کو فائر برگیڈ گاڑیوں کو تیار پوزیشن میں رکھنے اور اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر پابند کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر بدین نیضلع کے سارے محکموں کے افسران کو کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ایک ایک فوکل پرسن کنٹرول روم کے لیئے مقرر کریں اور ان کے ناموں کی لسٹ ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کروائیں جلاس میں سی ایم ایچ کے میجر ڈاکٹر عبدالجبار خاصخیلی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون بدین سید غلام مہدی شاہ مختلف محکموں کے افسران ، ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما کے علاوہ تاجر تنظیموں کے رہنما نے بھی شرکت کی ۔

The post پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر سارے محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گرفتار بھارتی پائلٹ کو کیوں رہا کر رہے ہیں؟ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر جمعہ کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے ،پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، جب بیرونی خطرات کا سامنا ہے پوری قوم متحدہ ہے، بھارت کو کہہ رہا ہوں اس سے آگے نہ لے کر جائیں،پھر پاکستان جواب دینے پر مجبور ہو گا،جو ہتھیار دونوں کے پاس ہیں جنگ کی جانب سوچنا بھی نہیں چاہئے،

ہمیں یقین ہے عالمی برادری اپنا کردار ادا کریگی ، موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کر دار قابل تحسین ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا شکر گزار ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کو بیرونی خطرات ہیں تو ہماری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ 26 جولائی کو جب وزیراعظم نہیں بنا تھا تب ہی بیان دیا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم ہماری طرف بڑھائے گا تو ہم دو بڑھائیں گے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ غربت برصغیر میں ہے اور یہ میرا وڑن ہے کہ کبھی بھی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی جہاں تھوڑے لوگ امیر باقی غریبوں کا سمندر ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر کا آگے بڑھنا اس لیے ضروری ہیکہ امن ہو اور جو بھی مسئلے ہوں وہ بات چیت کے ذریعے حل ہوں، 26 جولائی کی پیشکش کے بعد مودی کو خط بھی لکھا جس میں اقوام متحدہ میں وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی لیکن اس پر جواب اچھا نہیں آیا، ہم نے دیکھا یہ رد عمل بھارت میں الیکشن کی وجہ سے ہے، ہم نے دیکھا کہ بھارت کی الیکشن کمپین میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات شامل نہیں، اس سوچا کہ الیکشن کے بعد بات آگے بڑھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ کرتارپور راہداری بات چیت بڑھانے کی ایک کوشش تھی تاکہ بات چیت سے مسئلے حل ہوں اور کشیدگی کم ہو، بدقسمتی سے پھر بھی دیکھا کہ یہ آگے نہیں بڑھیں گے، ہمیں خوف تھا کہ الیکشن سے پہلے کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا

جس کو بھارت میں الیکشن کیلئے استعمال کیا جائے گا اور اتنے میں پلواما کا واقعہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہتا کہ پلوامہ واقعے میں بھارت کا اپنا ہاتھ تھا لیکن واقعہ کے آدھے گھنٹے بعد ہی پاکستان پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں، وہ ٹائمنگ کیسی تھی، اس وقت سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے پر تھے تو کون سا ملک ہوگا جو حملہ کرکے اتنے اہم موقع کو خود سبوتاڑ کرے، ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ اس سے ہمیں کیا ملتا، اس لیے فوری طور پر بھارت سے کہا کہ ہمیں ٹھوس انٹیلی جنس ثبوت دیں

ہم کارروائی کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے بھارت کی طرف سے ثبوت کے بجائے ایک جنگی ماحول بڑھتا گیا، شک تھا کہ اس جنگی ماحول میں پاکستان میں کچھ ہوگا اس لیے پیغام دیا کہ اگر آپ جارحیت کریں گے تو ہم اس کا جواب دیں گے کیونکہ کوئی بھی خودمختار ملک اپنے اوپر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت سے بار بار کہا کہ ٹھوس ثبوت دیں تو آج بھارت نے ڈوزیئر بھیجا ہے اور دو دن پہلے ہم پر جارحیت کی، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی،

اگر یہ ڈوزیئر پہلے دیتے تو حملہ نہ ہوتا اور نہ ہم ایکشن لیتے، ہمیں لگا کہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے ان کی مجبوری ہے کہ جنگی ماحول بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ رات ساڑھے تین بجے بھارت کے حملے کا پتا چلا جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بات چیت ہوئی کہ حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کا علم نہیں تھا اس لیے فیصلہ کیا کہ ہم کچھ نہیں کریں گے، اگر جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ہم حملہ کریں گے تو یہ غیر ذمہ داری ہوگی، ہم نے ذمے دار ریاست بن کر کوئی ایکشن نہیں لیا،

اگلے دن صرف یہ اہلیت دکھانے کیلئے ایکشن لیا کہ آپ کریں گے تو ہم بھی کریں گے، ہمارے ایکشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جب ہمارے جہاز واپس آرہے تھے تو بھارتی جہازوں نے پکڑنے کی کوشش کی جس میں دو بھارتی جہاز گرے۔عمران خان نے بتایا کہ ’ اس صورتحال میں بدھ کی شام کو مودی کو کال کرنے کی کوشش کی کیونکہ ہم واضح کرنا چاہتے تھے ہم بڑھاوا نہیں چاہتے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں کوئی خوف یا ڈر ہے، ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف لڑی ہے،

یہ ایک تجربہ کار اور مقابلہ کرنے والی فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہے، بھارت کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان کو یہ سوال نہیں کرنا چاہیے کہ کشمیر کے لوگوں پر جو ان چار سالوں میں تشدد ہوا اس حکمت عملی اور ظلم سے کیا کشمیر کے لوگوں کو اپنا کرلیں گے،کشمیریوں پر جتنے ظلم ہورہے ہیں یہ تحریک بڑھتی جارہی ہے، 20 سال پہلے علیحدگی نہ چاہنے والے کشمیری رہنما اب بھارت کی پالیسی کو قبول نہیں کررہے، اب وہ آزادی کے علاوہ کوئی بات سننے کو

تیار نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو سوچنا چاہیے کہ اس حکمت عملی سے نتیجہ نہیں آیا، بھارت کے اندر اس وقت ایک بحث کی ضرورت ہے کہ کشمیر پر آگے کیا کرنا ہے، اگر اس طرح چلتا گیا تو ڈر ہے کشمیر میں رد عمل آئیگا اور وہاں دہشت گردی ہوگی، اس کے بعد بھی کیا بھارتی ہم پر انگلی اٹھائیں گے، اسی طرح ہمیں بغیر ثبوت کے ایکشن کا کہا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کو جانتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بھارت میں لوگ کشمیر پر اپنی حکومت کی حکمت عملی سے متفق نہیں،

موجودہ حکوت جو جنگجوئی کررہی ہے وہاں کی اکثریت اس سے متفق نہیں، لوگ ڈرتے ہیں، ان کے میڈیا کا اٹیک ہے، کاش ان کیمیڈیا نے وہ دیکھا ہوتا جو ہمارے میڈیا نے پچھلے 12 سال دیکھا، ہمارے 70 ہزار لوگ مرے اور ہزاروں معذور ہوئے، اس ذمہ داری پر پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہ جنگ میں کوئی نہیں جیتتا، جن ملکوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوں وہاں کسی کو جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، مجھے خوف ہے کہ یہاں بھی غلط اندازے نہ لگ جائیں،

دنیا کی تاریخ میں غلط اندازوں سے ملک تباہ ہوئے، جنگ مسئلوں کا حل نہیں، اگر بھارت اب کوئی ایکشن لے گا تو مجبوری ہے ایکشن لینا پڑے گا تو بات پھر کہاں جائے گی؟عمران خان نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، پاکستان آج جہاں کھڑا ہے ہمارا مفاد صرف استحکام ہے تاکہ جو ہمارا اصل کام ہے ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں، یہ کشیدگی پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ نہیں دیتی، مودی کو کال کرنے کی کوشش صرف کشیدگی کم کرنے کے لیے کی، باقی دوستوں سے بھی بات کریں گے کہ

وہ اس میں اپنا کردار ادا کریں، ہم کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے، اس میں غلط سگنلز نہیں ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی ملک کو اس اسٹیج پر دھکیلیں گے تو ایک غیرت مند قوم آزادی کیلئے لڑیگی وہ غلامی قبول نہیں کریگی لہٰذا بھارت کو اور مودی کو پیغام دیتا ہوں کسی کو اس جگہ نہ دھکیلیں، مجھے پتا ہے کہ ہماری تیار ہے، مجھے پتا ہے ہماری

فوج کہاں کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو کہتا ہوں کہ اسے آگے نہ لے کر جائیں پھر آپ جو بھی کریں گے پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا، جوہری ہتھیار رکھنے والے دو ملکوں کو ایسے سوچنا بھی نہیں چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ عالمی برداری اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ اس سے زیادہ مسئلہ آگے نہ بڑھے۔وزیراعظم نے امن اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے گرفتار پائلٹ کی رہائی کا بھی اعلان کیا۔

The post گرفتار بھارتی پائلٹ کو کیوں رہا کر رہے ہیں؟ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو بھارت کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...