نئی دہلی (آن لائن)پاکستان کی زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کے والدایس ورتھمان نے پاکستان سے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا باحفاظت اور جلد وطن لوٹے گا۔بھارتی خبر رساں کے مطابق ابھے نندن کے والدنے کہا کہ مجھے پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ابھے نندن پر کسی قسم کا تشدد نہیں کریں گے اور صحیح سلامت وطن واپس بھیج دیں گے ۔واضح رہے بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے
کہ پاک فوج اْس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔ بھارتی پائلٹ نے بھی اپنے بیان میں پاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا اور کہا ہے کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔ اْس کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلے گا۔یاد رہے کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
The post امید ہے بیٹا جلد باحفاظت وطن لوٹے گا ، یہ بیان بیٹے کی واپسی پر نہیں بدلے گا ،بھارتی پائلٹ کے والدنے پاکستا ن سے کیا امیدیں باندھ لیں؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment