Pages

Wednesday, February 27, 2019

’’ ہم نے ایسا نہیں کہا‘‘پاک بھارت کشیدگی،طالبان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جاری بیان کی تردید کردی،دوٹوک اعلان

کابل(این این آئی) افغان طالبان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر کسی بھی قسم کا بیان جاری کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ایسا نہیں کہاکہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے

ایک بیان میں کہاکہ طالبان کے حوالے سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر جاری بیان پروپیگنڈا تھا،انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسا نہیں کہاکہ پاک بھارت کشیدگی سے افغان امن عمل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر غیرملکی میڈیا میں ہمارے حوالے سے گرد ش کرنیوالی خبریں بے بنیادہیں۔

The post ’’ ہم نے ایسا نہیں کہا‘‘پاک بھارت کشیدگی،طالبان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جاری بیان کی تردید کردی،دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...