Pages

Thursday, February 28, 2019

بھارتی پائلٹ ابھے نندن اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟پتہ چل گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی پائلٹ کو بہت آرام سے رکھا گیا ہے ، بھارتی عوام کو اطمینان ہونا چاہیے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی عوام کو اطمینان ہونا چاہئے، بھارتی پائلٹ کو بہت آرام سے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ذمہ دار فوج ہے جو بھارتی پائلٹ کو اچھے طریقے سے رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنیوا کنونشن سمیت

تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھارتی پائلٹ کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ٹکراؤ خطے اور دنیا میں عدم استحکام پیداکریگا،دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی۔کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے ہمیں مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔

The post بھارتی پائلٹ ابھے نندن اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟پتہ چل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...