Pages

Monday, September 30, 2019

مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو عمران خان کو تقریر کی بجائے کس چیز پر عبور حاصل کرنا ہو گا؟وزیراعظم کو اہم ترین مشورہ دیدیا گیا

عمران خان نے 27 ستمبر کو سلامتی کونسل میں خطاب کر کے میچ اور دل دونوں جیت لیے‘ پورے پاکستان نے کھل کر تالیاں بجائیں‘ میں نے بھی دل سے کھل کر عمران خان کو شاباش دی اور تعریف بھی کی‘ عمران خان کی تقریر میں کیا تھا جس نے مجھ جیسے ناقد کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا‘ میں اس طرف آنے سے پہلے آپ کو چند لمحوں کے لیے 1971ءمیں لے جاﺅں گا۔بھارت نے مکتی باہنی کے ذریعے 1969ءمیں مشرقی پاکستان میں چھیڑ چھاڑ شروع کر دی تھی۔

پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات آج جیسے تھے‘ انڈسٹری بند ہو رہی تھی‘ جنرل یحییٰ خان نے 303 بیورو کریٹس کو نوکریوں سے نکال دیا چناں چہ افسروں نے خوف زدہ ہو کر کام بندکر دیا تھا‘ فائلیں رک گئی تھیں اور محکمے نیچے آنا شروع ہو گئے تھے‘ ملک میں عیاشی اور طوائف الملوکی کا دور بھی شروع ہو گیا تھا‘ گانے والیاں بڑے بڑے فیصلے کرا دیتی تھیں اور رہی سہی کسر 1970ءکے انتخابات نے پوری کر دی‘ ذوالفقار علی بھٹو نے مغربی پاکستان اور شیخ مجیب الرحمن نے مشرقی پاکستان سے اکثریت حاصل کر لی‘ شیخ مجیب کی نشستیں ذوالفقار علی بھٹو سے کہیں زیادہ تھیں مگر خوب صورت اور بہادر جنرل یحییٰ خان ”بدصورت اور ٹھگنے“ بنگالیوں کو اقتدار نہیں دینا چاہتے تھے لہٰذا ملک میں خوف ناک سیاسی بحران پیدا ہو گیا‘ 1970ءمیں قومی اسمبلی ڈھاکا اور وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہوتا تھا گویا آئینی قبلہ مشرقی پاکستان اور حکومتی مرکز مغربی پاکستان ہوتا تھا‘الیکشن کو چارماہ گزر گئے مگر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس نہ ہو سکا‘ جنرل یحییٰ خان اجلاس کے راستے میں رکاوٹ بن گئے‘ کیوں؟ کیوں کہ وہ جانتے تھے شیخ مجیب الرحمن اسمبلی کے پہلے اجلاس ہی میں وزیراعظم بن جائیں گے اوریہ لوگ کسی بھی قیمت پر یہ دن نہیں دیکھنا چاہتے تھے‘ ذوالفقار علی بھٹو بھی شیخ مجیب کو مسند اقتدار پر دیکھنے کے لیے تیار نہیں تھے چناں چہ انہوں نے مینار پاکستان کے سائے میں کھڑے ہو کر اعلان کر دیا ”جو بھی ڈھاکا جائے گا ہم اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے“

۔یہ سیاسی بحران تیزی سے فوج کے امیج کو نقصان پہنچانے لگا‘ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو مشیروں نے مشورہ دیا ہم اگر پاکستان پر حملہ کریں تو عوام اپنی فوج کا ساتھ نہیں دے گی لہٰذا ہم 1965ءکی ہزیمت کا بدلہ لے لیں گے‘ اندراگاندھی قائل ہو گئی اور اس نے 22 نومبر کو عیدالفطر کے دن اپنی فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کر دیں‘ پاکستانی فوج نے بھارتی توقعات کے برعکس بے

جگری سے جواب دیا‘ بھارت کے چھکے چھوٹ گئے‘ بھارت کا خیال تھا یہ مغربی سرحدوں کو چھیڑے بغیر مشرقی پاکستان پر قبضہ کر لے گا لیکن پاک فوج کے ردعمل نے اسے پریشان کر دیااور یہ پاکستان کی توجہ تقسیم کرنے کے لیے 3 دسمبر کو مغربی پاکستان پر بھی حملہ کرنے پر مجبور ہو گیا۔پاکستانی فوج جذبے کے ساتھ لڑ رہی تھی لیکن سیاسی طاقت اس وقت فوج کے ساتھ نہیں تھی لہٰذا پاکستان دباﺅ میں آ گیا‘

آغا شاہی اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے تھے‘ یہ چار دسمبر کو سلامتی کونسل چلے گئے‘ سوویت یونین بھارت کا اتحادی تھا‘ روس نے بنگلہ دیش کی جلاوطن حکومت کو سلامتی کونسل میں فریق بنانے کی قرارداد پیش کر دی‘ چین اس وقت بھی پاکستان کا دوست تھا‘ چین نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا‘ جنرل یحییٰ خان کو پاکستان اور فوج دونوں کو بچانے کے لیے سلامتی کونسل میں موثر آواز چاہیے تھی اور ملک میں اس وقت ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ کوئی موثر آواز نہیں تھی۔

جنرل یحییٰ خان نے بھٹو صاحب کو تیار کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا اعزازی ٹائٹل دے کر سلامتی کونسل بھجوا دیا‘ بھٹو صاحب 11 دسمبر 1971ءکو نیویارک پہنچ گئے‘ امریکا اور چین نے فائر بندی کی قرارداد پیش کر رکھی تھی‘ اس دوران پولینڈ نے بھی سوویت یونین کی مدد سے سیز فائر کی درخواست جمع کرا دی چناں چہ اقوام متحدہ کے پانچ میں سے تین مستقل ارکان سیز فائر پر متفق ہو گئے‘ پاکستان جنگ ہار رہا تھا‘ ہمارے 90 ہزار فوجی مشرقی پاکستان میں پھنس چکے تھے۔

فائر بندی اس وقت پاکستان اور پاک فوج کے لیے واحد آپشن بچا تھا‘ 15 دسمبر کا دن آ گیا‘ ذوالفقار علی بھٹو سلامتی کونسل پہنچے‘ ایک خوف ناک جذباتی تقریر کی‘ سلامتی کونسل کو برا بھلا کہا‘ پولش قرارداد پھاڑ کر پھینکی اور یہ فرما کر ”ہم (ہزار سال تک) لڑیں گے“ سلامتی کونسل کے فلور سے اٹھ گئے‘ یہ تقریر پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی تھی‘ قوم نے حلق کی پوری طاقت سے جیے بھٹو کا نعرہ لگایا اور تالیاں بجا کر آسمان سر پر اٹھا لیا لیکن اس شان دار تقریر کے اگلے دن کیا ہوا؟ 16 دسمبر 1971ءکو جنرل نیازی نے ڈھاکا کے پلٹن میدان میں ہتھیار ڈال دیے۔

پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا‘ بھٹو صاحب کی تقریر شان دار تھی‘ شان دار ہے اور شان دار رہے گی لیکن ہم نے اس شان دار تقریر کے بدلے میں کیا پایا؟ ہم نے آدھا پاکستان گنوا دیا‘ مورخین آج بھی کہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو اگر اس دن جذباتی تقریراور کاغذات پھاڑنے کی بجائے پولینڈ کی قرار داد پاس ہونے دیتے تو سیز فائر ہو جاتا‘ فوجیں واپس چلی جاتیں اور شاید پاکستان بچ جاتا لیکن یہ نہ ہو سکا اور یہ حقیقت ہے ماضی ماضی ہی ہوتا ہے اور شاید قدرت بھی ماضی کو نہیں بدل سکتی۔

وزیراعظم عمران خان کی 27 ستمبر کی تقریر بلاشبہ ذوالفقار علی بھٹو کی 15 دسمبر 1971ءکی تقریر سے زیادہ شان دار اور جان دار تھی‘ میں نے بھی تقریر کے بعد قوم کے ساتھ کھڑے ہو کر عمران خان کے لیے تالی بجائی تھی‘ ہم بہادر لیڈر شپ کو ترسے ہوئے لوگ ہیں‘ ہم جب بھی اپنے کسی لیڈر کو دنیا کو للکارتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا ہو جاتا ہے اور ہم دل کھول کر اس کی تعریف بھی کرتے ہیں‘ عمران خان نے بھی 27 ستمبر کو سلامتی کونسل کے ڈائس پر کھڑے ہو کر جو کہا قوم یہ دہائیوں سے سننا چاہتی تھی۔

ہم چاہتے تھے ہمارے لیڈر اقوام عالم کے درمیان کھڑے ہو کر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑیں لیکن بدقسمتی سے ماضی کا کوئی بھی لیڈر اقوام متحدہ میں عمران خان کی طرح کھل کر بات نہیں کر سکا‘ عمران خان کی باتوں میں درد بھی تھا‘ جذبہ بھی‘ دلیل بھی اور اثر بھی‘ پوری دنیا نے اس تقریر کو سراہا اور میں دل سے سمجھتا ہوں عمران خان نے 27 ستمبر 2019 ءکودوسری بار ورلڈ کپ حاصل کر لیا‘ یہ مدر آف آل ورلڈ کپس لے کر پاکستان آئے‘ مجھے افسوس ہے میں ان کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ نہیں جا سکا۔

یہ تقریر واقعی جان دار اور شان دار تھی لیکن اس شان دار تقریر کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 58دن ہو چکے ہیں اور دنیا کے 245 اور اقوام متحدہ کے 193رکن ملکوں میں سے کسی ملک نے بھارت کو کرفیو اٹھانے کا حکم نہیں دیا‘ سعودی عرب کے ولی عہد نے ہمارے وزیراعظم کو نیویارک جانے کے لیے اپنا جہاز دے دیا مگر نریندر مودی کو”کرفیو اٹھا دو“ کا ایک ایس ایم ایس تک نہیں کیا‘ طیب اردگان اور مہاتیر محمد نے بھی سلامتی کونسل میں کشمیر کا ذکر کیا مگر بھارت کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

چین‘ روس اور امریکا کشمیر کے ایشو پر ہمارے ساتھ ہیں مگر یہ نریندر مودی کونہیں سمجھا رہے اور ہم نے شان دار خطاب فرما کر دوسری بار ورلڈ کپ بھی لے لیا مگر ہم اس تقریر کے باوجود کشمیر حاصل کر سکے اور نہ ہی کشمیریوں کو ”کرفیو اٹھ گیا“ کی خوش خبری دے سکے‘تقریر کے باوجود حالات جوں کے توں رہے۔میں دل پر بھاری پتھر رکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہوں دنیا کے مسئلے اگر تقریروں سے حل ہو سکتے تو کشمیر 27 ستمبر کو آزاد ہو چکا ہوتا۔

دنیا میں اگر تقریریں سب کچھ ہوتیں تو عمران خان 27 ستمبر کو دنیا کے سپر سٹار اور نریندر مودی زیرو سٹار بن چکے ہوتے اور راوی صرف اور صرف عمران خان کے لیے بانسری بجا رہے ہوتے مگر یہ دنیا بڑی ظالم ہے‘ اس میں مودی تقریر کا مقابلہ ہارنے کے باوجود جیت کر دہلی پہنچ جاتا ہے اور ہم تقریر کا ورلڈ کپ لے کر بھی خالی ہاتھ اسلام آباد آتے ہیں‘ ہم سچے ہیں لیکن ہماری جھولی خالی ہے جب کہ مودی جھوٹا ہے اور اس کی جھولی میں کشمیر چمک رہا ہے۔

ہمیں تقریریں ضرور کرنی چاہئیں‘ لیڈروں کو دلائل اور بے خوفی بڑا لیڈر بناتی ہے ہمیں بھی بڑا لیڈر بننا چاہیے مگر یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے قوموں کو تقریریں نہیں اندرونی استحکام‘ معاشی توازن اور سیاسی اتحاد بچایا کرتے ہیں چناں چہ کشمیرجب بھی آزاد ہوگا مضبوط پاکستان کے ذریعے آزاد ہو گا‘ تقریروں اور خطبوں سے نہیں‘ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کے سو سالوں سے بہتر ہوتی ہے‘ یہ بات صرف کتابوں میں اچھی لگتی ہے جب کہ حقیقت تو یہ ہے بنگال گیدڑ چھین کر لے گئے تھے اور میسور کے شیر کے ہاتھ میں اس ایک فقرے کے سوا کچھ نہیں بچا تھا۔

لہٰذا محترم وزیراعظم! مقدمے جیتنے کے لیے لڑے جاتے ہیں یہ سننے کے لیے نہیں کہ بے گناہ ملزم پھانسی پر لٹک گیا مگر وکیل کے دلائل نے جج کو انگلی دانتوں میں دابنے پر مجبور کر دیا اور جنگیں بھی جیتنے کے لیے لڑی جاتی ہیں مخالف فوجوں سے تالیاں بجوانے کے لیے نہیں۔عمران خان کی تقریر ذوالفقار علی بھٹو کے خطاب سے اچھی تھی مگر سوال یہ ہے قوم کو چسکے کے علاوہ تقریر سے کیا ملا؟آپ اگر مزید چسکا لینا چاہتے ہیں تو آپ سلامتی کونسل کے آرکائیو سے یاسرعرفات‘ ہیوگو شاویز‘ معمر قذافی اور خروشیف کی تقریریں نکال کر سن لیں۔

آپ تالیاں بجا بجا کر پاگل ہو جائیں گے‘ خروشیف نے تو اپنا جوتا ڈائس پر مار کر کہاتھا ”میں تمہیں دفن کردوں گا“ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ سوویت یونین ٹوٹ گیا‘ قذافی کی لاش گلیوں میں گھسیٹی گئی‘ ہیوگوشاویز کاملک خوف ناک کساد بازاری کا شکار ہوگیا اور یاسرعرفات کا فلسطین آج بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے لہٰذا تاریخ کہتی ہے قوموں کو محمد بن قاسم چاہیے ہوتے ہیں‘ محمد بن قاسم کی تقریریں نہیں اور ہم خطاب کے ذریعے دنیا فتح کرنا چاہتے ہیں اور یہ صرف ہم ہی کر سکتے ہیں۔

The post مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو عمران خان کو تقریر کی بجائے کس چیز پر عبور حاصل کرنا ہو گا؟وزیراعظم کو اہم ترین مشورہ دیدیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مجھے منفی کرداروں میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے : نیئر اعجاز

لاہور( این این آئی )سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ بچپن میں کبھی بھی اداکاری کے بارے میں سوچا تک نہیں تھا لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی،تین بھائی شوبز میں آئے اور تینوں نے اپنا مقام بنایا ۔ایک انٹر ویو میں نیئر اعجاز نے کہا کہ میں نے اپنی کیرئیر کی ابتدا ء پی ٹی وی سے کی اور مجھے چھوٹی سکرین سے بڑی شہرت ملی ۔ لاہور سے پیش کئے جانے والاڈرامہ

’’جنجال پورہ ‘‘سے میری مقبولیت کو بلندیوں پر پہنچایا۔ میں نے بڑی اسکرین پر بھی کام کیا جہاں مجھے منفی کرداروں میں زیادہ پسند کیا گیا اور میں نے زیادہ تر فلموں میں میں ولن کا کردار ادا کیا ہے ۔نیئر اعجا زنے کہا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ میں پاک فوج میں جائوں لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی لیکن دل میں آج بھی خواہش مچلتی ہے کہ میں پاک فوج میں ہوتا۔

The post مجھے منفی کرداروں میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے : نیئر اعجاز appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گلوکار جسٹن بیبر کا ماڈل ہیلی بالد وین کیساتھ شادی کا اعلان

نیویارک (این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے ماڈل ہیلی بالد وین کیساتھ شادی کا اعلان کر دیا۔ جوڑے نے رواں ہفتے شادی تقریب منعقد کرنے کا کہا ہے جو جنوبی کیرولینا میں انجام پائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہیلی بالد وین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی

منگنی کی تصدیق کی تھی۔ معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالد وین رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالد وین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں اس ہفتے کے آخر میں جنوبی کیرولینا میں اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد کریں گے۔

The post گلوکار جسٹن بیبر کا ماڈل ہیلی بالد وین کیساتھ شادی کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جب چاہیں ایل او سی پار کر سکتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھبکی‎، عمران خان پر سنگین الزامات عائد‎

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی، پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی۔جنرل بپن راوت نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ حملے سے پاکستان کو پیغام دیا ہے، دہشت گردوں اوران کے سپورٹرزکے خاتمے کے لئے لائن آف کنڑول عبورکریں گے۔عمران خان کی اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔یاد رہے چند روز قبل چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔راوت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد بھارت کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

The post جب چاہیں ایل او سی پار کر سکتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھبکی‎، عمران خان پر سنگین الزامات عائد‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی گلوکارہ کارڈی بی نے مداحوں کو کھری کھری سنا دیں

نیویارک (این این آئی)کار ڈی بی نے خود کو ہراساں کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں کھری کھری سنادیں۔بولڈ ریپر، گلوکارہ و امریکی ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات

دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کار ڈی بی سے قبل متعدد امریکی گلوکاراؤں و اداکاراؤں نے خود کو ہراساں کرنے کے انکشافات کئے ، تاہم کسی بھی اداکارہ و گلوکارہ کے مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار نہیں دیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ کو ان کے مداح ہی جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔کارڈی بی نے ابتدائی طورپر سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2015 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔گزشتہ 4 سال میں کارڈی بی کا نام امریکا کی معروف گلوکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے اور وہ دنیا کے معروف ترین ریپر اور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔کارڈی بی نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی سمیت بل بورڈز اور دیگر ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔کارڈی بی نے 2017 میں ریپر اور گلوکار کیاری سیفس سے شادی کی اور ان سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔کارڈی بی کا شمار ہپ ہاپ کی معروف ترین ریپرز میں ہوتا ہے، وہ اپنے بولڈ انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

The post امریکی گلوکارہ کارڈی بی نے مداحوں کو کھری کھری سنا دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملیحہ لودھی انتہائی بد تمیز ، عمران خان نے انہیں اب تک کیوں برداشت کیا؟معروف صحافی نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹانا اور منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقبل مندوب بناناعمران خان کا احسن فیصلہ ہے ۔ سینئر صحافی شاہین صہبائی، اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا

رویہ نہایت غیر مہذبانہ تھا اور وہ اپنے سینئرز اور جونیئرز کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں۔وہ بہت خود غرض واقع ہوئیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی تک ان کو برداشت کیالیکن پاکستان واپس آتے ہی عمران خان نے وہ فیصلہ کیا جوان کوکرنا چاہئے تھا ۔

The post ملیحہ لودھی انتہائی بد تمیز ، عمران خان نے انہیں اب تک کیوں برداشت کیا؟معروف صحافی نے حیران کن دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی(این این آئی) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 سال بیت گئے۔سید کمال 27 اپریل سن 1937ء کو بھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز سن 1957ء میں معروف فلم پروڈیوسر شباب کیرانوی کی فلم ٹھنڈی سڑک سے کیا۔

اداکار کمال نے پردہ سیمیں پر اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور بلکہ فلم ساز و ہدایت کار بھی کئی مشہور فلمیں بنائیں۔ وہ مزاحیہ، المیہ اور رومانوی ہر قسم کے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے، انہیں بھارتی اداکار راج کپور سے مشابہت کی بناء پر پاکستانی راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔ ان کے فلمی کیرئیر میں فلم بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داما د اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔انھیں ٹیلی وڑن پر کما ل شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جبکہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔لیجنڈ اداکار یکم اکتوبر سن 2009ء کو حرکتِ قلب بند جانے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، فنون لطیفہ سے وابستہ ان کے ہم عصر اداکاروں کے مطابق سید کمال کی وفات سے پاکستانی فلمی صنعت کے فن کا ایک باب بند ہوگیا، ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی۔

The post اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جج ارشد ملک ویڈیو کیس ، تینوں ملزمان کو بری کرانےکیلئے خاتون جج کو سفارش کا انکشاف، جانتے ہیں آگے سے جج نے کیا زبردست کام کیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جج ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے سفارش کیے جانے کا انکشاف ،نجی ٹی وی کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلئے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پر خاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پر دوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔دوسری جانب جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قراردیا اور شائستہ کنڈی کو کنڈٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔

The post جج ارشد ملک ویڈیو کیس ، تینوں ملزمان کو بری کرانےکیلئے خاتون جج کو سفارش کا انکشاف، جانتے ہیں آگے سے جج نے کیا زبردست کام کیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ،حملہ جیل میں  نہیں بلکہ کہاں کیاجائیگا؟، سکیورٹی اداروں نے الرٹ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری پر دہشتگرد حملے کا خدشہ، سکیورٹی اداروں نے سابق صدر کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی،نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔

سکیورٹی اداروں نے عدالت پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کیلئے انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری اس وقت نیب کیسز کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

The post آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ،حملہ جیل میں  نہیں بلکہ کہاں کیاجائیگا؟، سکیورٹی اداروں نے الرٹ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عدی صدام کا شیر اور چیتا آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟

بغداد(این این آئی)عراق میں کئی سال تک سیاہ وسفید کے مالک رہنے اور ملک پر راج کرنے والے صدام خاندان کے خاتمے کے بعد ان کی باقیات بھی اپنا وجود کھو رہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصلوب عراقی صدر صدام حسین کے بڑے صاحبزادے عدی صدام حسین کو

شوقین مزاج شہزادہ تصور کیا جاتا تھا۔ اس نے گھوڑوں کے ساتھ کئی دوسرے جنگی جانور جن میں چیتے اور شیر بھی شامل تھے پال رکھے تھے۔ عدی کے شیر اور چیرے بغداد پارک میں کئی سال تک توجہ کا مرکز رہے اور اب اطلاعات ہیں کہ انہیں کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے جنگی حیات کے لیے بنائے گئے ایک پارک میں چھوڑا گیا ہے۔اربیل میں جنگی حیات کے لیے قائم کردہ پارک کے ڈائریکٹر ہیریش کمال نے کہا کہ عدی کے قبضے میں رہنے والے شکاری جانورنوں دیکھ بھال کے لیے اربیل میں منتقل کیا گیا ہے۔کمال نے بتایا کہ بغداد نے دیکھ بھال کے لیے دو شیر، دو چیتے ، دو ریچھ اور دو بندر بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانور بھیجنا بغداد اور اربیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔عدی صدام حسین اپنے بھائی قصی کے ساتھ امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ شکاری جانوروں کو افزائش کے لیے جنگل میں منتقل کیا گیا۔ عراق پر امریکی یلغار کے بعد اتحادی فوج نے بغداد کے چڑ یا گھر سے بہت سے جانور قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے بہت کم واپس کیے گئے ہیں۔

The post عدی صدام کا شیر اور چیتا آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈینگی کے جان لیوا وار جاری، مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(این این آئی)ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا سلسلہ نہ رک سکا ،ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی،کے پی کے

میں مریضوں کی تعداد چار ہزار تک ہو گئی،پنجاپ میں مریضوںکی تعداد 3 ہزار آٹھ سو تک پہنچ گئی،سندھ میں ڈینگی کے مریض تین ہزار تک پہنچ گئے،بلوچستان میں ڈینگی مریض 2 ہزار 7 سو سے زائد ہو گئے،آزاد کشمیر میں تعداد 4 سو زائد ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی مچھر نے اب تک 31 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا، مرنے والے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

The post ڈینگی کے جان لیوا وار جاری، مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی جادوئی تقریر کے آگے آر ایس ایس بھی نہ ٹھہر سکی ، بھارتی دہشتگرد تنظیم نے سچ اگلتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا‎

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ(آر ایس ایس )کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے رہنما کرشن گوپال نے کہا ہے کہ ہا ں ہم دہشت گرد ہیں ۔ مودی ، بھارت اور

آر ایس ایس ایک ہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے عمران خان آر ایس ایس سے نہیں بھارت سے ناراض ہیں اور بھارت ہمارا حصہ ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی متعدد تقریر وں میں آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس کا لائف ٹائم ممبر ہیں ۔

The post عمران خان کی جادوئی تقریر کے آگے آر ایس ایس بھی نہ ٹھہر سکی ، بھارتی دہشتگرد تنظیم نے سچ اگلتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کراچی : خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا

کراچی(آن لائن)ساتھیوں کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے درخشان تھانے پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے 21 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں ڈیفنس، بدر کمرشل میں درخشاں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر خواجہ سراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔گرفتار خواجہ سراؤں کے ساتھیوں نے گرفتاری کے خلاف درخشاں تھانے میں احتجاج کیا،تھانے میں اپنے کپڑے اتاردیے اور توڑ پھوڑ کی

جب کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں نے تھانے کی کھڑکیوں، دروازوں کو توڑ دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے درخشان پولیس اسٹیشن میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 8 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔شہری قیصر مسعود ملک نے 2 روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ ۔خواجہ سرا بدر کمرشل پر فحاشی پھیلارہے ہیں اور جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے ڈنڈوں اور اسلحہ سے ان پر حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی کی کوشش بھی کی۔

The post کراچی : خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔۔۔!!! صحافی کے سوال پر مہوش حیات کے ردعمل نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات کی مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے اُن سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کا کہا تو مہوش حیات نے کشمیر پر اپنی رائے دینے سے صاف انکار کردیا۔صحافی نے سوال

کیا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں یتیم بچے ہیں کیا آپ نے اُن کے لیے کچھ سوچا ہے؟ اِس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے مسئلہ کشمیر پر بات سے منع کیا گیا ہے۔ ویڈیو جیسے ہی لیک ہوئی ،سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب شہزاد رائے نے مہوش حیات کا ساتھ دیا،اینکر پرسن اقرارالحسن نے بھی مہوش حیات کی حمایت میں ٹوئٹ  کیا۔

The post مجھے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔۔۔!!! صحافی کے سوال پر مہوش حیات کے ردعمل نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں نے مودی سے بات کی ہے لیکن وہ کچھ ماننے کو تیار نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو اہم پیغام دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریر لمبی تھی لیکن اچھی تھی ۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کا بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔ پاکستان نے یہ تاثر پیش کیا کہ امریکا سمیت دوسرے ممالک بھی ثالثی میں اپنا کردار ادا کریں لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ معروف صحافی سلیم صافی کا میز کہنا تھا کہ تھا کہ عمران خان کی ٹرمپ کیساتھ دوسری ملاقات اس لیے کہ

ٹرمپ نے ہمارے لوگوں سے کہا کہ نریندر مودی بات کی ہے وہ بہت غصے میں ہے کچھ بھی ماننے کیلئے تیار نہیں ۔ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات کا کوئی عندیہ دیا۔ معروف صحافی کا نے بتایا کہ ثالثی کی بات ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کی لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی نہیں مان رہا ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ وہ ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں ۔

The post میں نے مودی سے بات کی ہے لیکن وہ کچھ ماننے کو تیار نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو اہم پیغام دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت میں موسلا دھار بارشیں، 127 افراد ہلاک

نئی د ہلی (آن لائن)بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث127افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکیخبر رساں ادارے کے مطابق شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، ہزاروں لوگ بے گھر اور 127افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں بارشوں سے سب سے زیادہ شہر پٹنامتاثر ہوا،جہاں متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ اسکول کل تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ریسکیو اداروں کی مدد سے ہزاروں شہریوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپ میں طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

The post بھارت میں موسلا دھار بارشیں، 127 افراد ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیں ،اپنی وفاداری کا پورا یقین دلاتا ہوں شہبازشریف کی اس آفر پر آگے سے اسٹیبلشمنٹ نے کیا ردعمل دیا؟ اپوزیشن لیڈر کے بدلتے رویے کی وجہ کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک صاحب ہیں ان کا نام ہے شہباز شریف۔وہ مفاہمت کے علمبردار ہیں اور اسی متعلق بات کرتے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ دراصل آصف زرداری کی بجائے شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا کہنا چاہئے۔میں آپ کو آج ایک بات صاف الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ وہ بس کسی طریقے سے وزیراعظم بن جائیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی وفاداری کا یقین بھی دلا رہے ہیں۔ایک کام یہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا کہنا ہے کہ گرمیاں تو گزر گئی ہیں اور سردیوں میں جیل میں رہنا مشکل نہیں ہے۔حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔اسٹیبشلمنٹ وقت کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار ہوتی جائے گی۔اتنی زیادہ نہیں لیکن ہو گی ضرور۔اس کے علاوہ بےروزگاری اور غربت بھی بڑھے گی اور نواز شریف اسی وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔میرا خیال ہے مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں آزادی مارچ میں 50ہزار تک لوگ لاسکتے ہیں۔ مولوی صاحب ! کے ورکر کی ہیبت ایک آدمی سے دگنی ہوتی ہے۔عمران خان اور طاہر القادری اتنے آدمی نہیں لاسکے تھے۔ جبکہ ن لیگ کو اچھی ڈیل مل جائے گی۔ علاج کروانے ملک سے باہر تو جاسکیں گے؟اینکر پرسن کے اس سوال پر انہوں نے کہامیراتجزیہ اور خبر ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہوتی جائے گی۔شرط یہ ہے عمران خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کشمیر کے معاملے میں ان کی پرفارمنس اچھی ہے، جس کا ان کو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ دیانتدار بھی ہیں لیکن حکومت کی کارکردگی بری نہیں بہت بری ہے۔

The post پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیں ،اپنی وفاداری کا پورا یقین دلاتا ہوں شہبازشریف کی اس آفر پر آگے سے اسٹیبلشمنٹ نے کیا ردعمل دیا؟ اپوزیشن لیڈر کے بدلتے رویے کی وجہ کھل کر سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نامعلوم ڈرون مار گرایا

انقرہ (این این آئی)ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو شامی سرحد پر مار گرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی وزارت دفاع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے 6 مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ہمارے دو ایف 16 جنگی طیاروں نے انسیرلیک ایئر بیس سے پرواز بھری اور ڈرون کو مارگرایا۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرون کی ملکیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شامی سرحد کے نزدیک ترک صوبے کیلس میں مار گرائے ڈرون کا ملبہ ملا۔واضح رہے کہ نومبر 2015 میں ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی سرحد کے قریب روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔مذکورہ واقعہ کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روسی لڑاکا طیارہ گرانے کو پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ واقعہ کے ماسکوانقرہ تعلقات پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔روس نے طیارے گرائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم معافی نہ مانگے جانے پر روس نے دوطرفہ تجارتی اور سیاحتی تعلقات ختم کردیے تھے۔بعدازاں ترک صدر رجب طیب اردگان نے شامی سرحد پر روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے پر روس سے معافی مانگی تھی اورواقعے پر معذرت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے پائلٹ کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی تھی۔

The post ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نامعلوم ڈرون مار گرایا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگی رکن اسمبلی نے عمران خان کو اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر دنیا بھر میں تبصرے پیش کیے جارہے ہیں وہیں پاکستانیوں سمیت عالم اسلام میں تقریر کو سراہا جارہا ہے ۔ ن لیگی رہنما نے بھی عمران خان کو اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے عمران خان کی اقوام متحدہ میں ہونے والی تقریر کی

تعریف کرتے ہوئے انہیں اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ ایک بہترین طریقے سے پیش کیا ہے ۔ دریں اثنا مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرکو خوش آئندقرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتتقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔

The post ن لیگی رکن اسمبلی نے عمران خان کو اسلامی دنیا کا لیڈر قرار دے دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اماراتی خلانورد کی خلاء سے بھیجی گئی زمین کی تصویر

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے خلاباز ہزاع المنصوری نے اتوار کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کھینچی گئی زمین کی ایک تصویر ارسال کی۔ خلا میں جانے کے بعد یہ ان کی پہلی تصویر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس تصویر کے ساتھ ھزاع المنصوری کی طرف سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں وہ فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ آخر کارمیں نے اپنے خواب کو آسمان کی

دوسری طرف سے پورا کردیا۔ ھزاع کی نگاہیں خلا سے زمین پر ہیں۔ میں نے خلائی اسٹیشن سے زمین کی پہلی تصویر لی ہے جسے زمین پر بھیجا جا رہا ہے۔ہزاع علی المنصوری نے بدھ کے روز پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے61-62خلائی مشن کے دیگر ممبروں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر کا آغاز کیا۔ان کا یہ سفر قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے شروع ہوا۔ یہ مشن 187 دن جاری رہے گا جس میں ان کے ہمراہ امریکی خلائی ادارے ‘ناسا’ کیخلاباز جسیکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپوچکا شامل ہیں۔اس سفر کے فورا بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد نے ٹویٹ کیا کہ “ہزاع المنصوری کی خلا میں روانگی تمام عرب نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل ستاروں پرکمندیں ڈال سکتے ہیں۔ ہمارا اگلا پڑا مریخ ہے جس میں امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں مدد گار ثابت ہوگی۔

The post اماراتی خلانورد کی خلاء سے بھیجی گئی زمین کی تصویر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’خفیہ جنگ ‘‘نے ایران اور اس کے تیل کو ہائی الرٹ کر دیا

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر تیل بیجان نمدار زنغنہ نے باضابطہ طور پر اپنے ملک کے تیل کے شعبے کوسائبریا مادی حملوں کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ایران کے تیل کے شعبے کوسائبر یا مادی حملوں کے

خطرات کے پیش نظر آئل سیکٹر میں تمام کمپنیاں اور انفراسٹرکچر کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ احتیاطی تدابیر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اورمجموعی معاشی جنگ کی روشنی میں ضروری ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی اقتصادی پابندیوں کو معاشی جنگ قرار دیتا ہے۔

The post ’’خفیہ جنگ ‘‘نے ایران اور اس کے تیل کو ہائی الرٹ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قطری میڈیا یمن سے سعودی عرب اور امارات پرحملہ آور ہے،اماراتی وزیرخارجہ

دبئی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے قطر پرذرائع ابلاغ کے ذریعے سعودی عرب اور امارات میں مداخلت کا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں قطری میڈیا نے یمن کے بحران کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے اخوان ملیشیائوں اورحوثی ملیشیا

کا دفاع کررہا ہے۔انور قرقاش نے کہا کہ واقعات اور قطر میڈیا لائن کے ذریعے دوحا یمنی بحران میں شامل ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطرکا موقف حوثی اور اخوان المسلمین کی تعریف کرتا اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ اس طرح قطر یمن کے راستے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنا کر دوحا کے بحران میں بین الاقوامی توجہ کی کمی کی تلافی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

The post قطری میڈیا یمن سے سعودی عرب اور امارات پرحملہ آور ہے،اماراتی وزیرخارجہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چین کا قومی دن کل منایاجائیگا، بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

بیجنگ (این این آئی)چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری

پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔قومی دن کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔

The post چین کا قومی دن کل منایاجائیگا، بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، سعودی ولی عہد

ریاض(این این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہے کہ اگرسعودی حکومت کے اہلکارکسی سعودی شہری کے خلاف کوئی جرم سرزد کرتے ہیں تو میرے پر اس جرم کی پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔سعودی ولی عہدنے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ میں نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا لیکن سعودی حکومت کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں قتل کی پوری ذمہ داری لیتا یوں۔

اگرسعودی حکومت کے اہلکار کسی سعودی شہری کے خلاف کوئی جرم سر زد کرتے ہیں تو میرے پر اس جرم کی پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ میں پوری کوشش کررہا ہوں اور اسکے لئے اقدامات بھی کررہا ہوں کہ جمال خاشقجی کے قتل جیسا واقع دوبارہ سرزد نہ ہو ، یہ ناممکن ہے کہ مجھے سعودی سلطنت کیلئے کام کرنے والے 30 لاکھ افراد کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ ملے جن افراد پر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اگروہ ثابت ہوا توانہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور الزام ثابت ہونے پرملزمان کو انکے سعودی حکومت میں دیئے گئے عہدے کی پرواہ کئے بغیر سزار دی جائے گی۔ اس بات کا کوئی پختا ثبوت نہیں ہے کہ میرے قریبی افراد نے جمال خاشقجی کا قتل کیا ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ابھی الزامات کی تحقیقات جاری ہیں سعودی حکومت ہونے کی حیثیت سے ہمیں اس واقع نے بہت دکھ پہنچایا، اگر سی بی آئی کو اپنی تحقیقات کے مطابق لگتا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تو انہیں تحقیقات کو عوام کے سامنے لانا چاہیئے، امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات جمال خاشقجی کے قتل سے خراب نہیں ہوسکتے، ہمارا تعلق اس واقع سے بالاتر ہے، ہم دان رات کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارا مستقبل ماضی سے بہترہو۔انہوں نے کہا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ سعودی

عرب کے انرجی انڈسٹری کے دل پر حملہ نہیں تھا بلکہ عالمی انرجی انڈسٹری کے دل پر حملہ تھا، اس حملے کے باعث دنیا کی 5.5 فیصد انرجی ضروریات میں خلل واقع ہوا اس حملے کے باعث امریکا ، چین اور پوری دنیا متاثر ہوئی۔ سعودی عرب کا حجم ایک براعظم جتنا ہے سعوی عرب مغربی یورپ سے بھی بڑا ہے ہمیں چاروں اطراف سے دھمکیاں ملتی ہیں اور خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

ہر جگہ کی پوری طرح سے حفاظت کرنا ناممکن ہے، کوئی بیواقوف ہی دنیا کی 5 فیصد انرجی سپلائی پر حملہ کر سکتا ہے، ایسا کرنے سے اسٹریٹیجک بلنڈر ثابت ہوتا ہے، ہمارا خطہ دنیا کو 30 فیصد انرجی سپلائی مہیا کرتا ہے، 20 فیصد عالمی تجارت کی رہداریاں فراہم کرتا ہے، دنیا کا 4 فیصد جی ڈی پی ہم پید اکرتے ہیں اگر جنگ ہوئی تو ہمارا خطہ دنیا کو تین بنیادی چیزیں فراہم نہیں کر پائے گا۔

جسکا مطلب عالمی معیشت کی تباہی ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ایران یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنا بند کر دے تو یمن جنگ کا سیاسی حل مزید آسان ہو جائے گا، ہم مذاکرات کے ذریعے یمن میں جنگ بندی کیلئے تیار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کل کی بجائے آج ہی یمن میں جنگ بندی ہو جائے، امریکی صدر ایران کے ساتھ نیا نیوکلیئر معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ایران مذاکرات کیلئے تیار نہیں، ایران آئل کی تنصیبات پر حملے کرنا جاری رکھے گا جس نے آئل کی قیمیتیں بڑھتی رہیں گی، ایران کے ساتھ جنگ

نہیں چاہتے کیونکہ سیاسی اور پر امن حل جنگ سے بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جو قانون کی بالا دستی پر چلتا ہے چاہے مجھے ذاتی طور پر چند قوانین سے اختلاف ہو لیکن جب تک ایسا قوانین نافذ ہیں عوام کو انکی پاسداری کرنی چاہیے جب تک کہ ایسے قوانین تبدیل نہیں کئے جاتے، مجھے دکھ ہوتا ہے جب دنیا میرے بارے میں ایسا سوچتی ہے کہ میں ایک تنگ نظر حکمران ہوں جسے بھی ایسا لگتا ہے وہ سعودی عرب آئے یہاں کی عوام اور خواتین سے بات کرے اور پھر فیصلہ کرے۔

The post میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، سعودی ولی عہد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تقریر تو اچھی تھی، آگے کیا ہوگا؟ حامد میر نے عمران خان کے خطاب کے بعد نئے سوالات کھڑے کر دئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے اپنے آج کے کالم میں لکھا ہے کہ ۔۔۔کوئی مانے یا نہ مانے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کو صرف مظلومینِ کشمیر نے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ستم زدہ مسلمانوں نے خوب سراہا ہے۔عمران خان سے کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی جنرل اسمبلی میں تقریر کی۔

مودی کا لہجہ انتہائی بناوٹی اور معذرت خواہانہ تھا جسے بے ذائقہ کہنا غلط نہ ہوگا۔ عمران خان کا لہجہ جارحانہ بھی تھا اور ناصحانہ بھی۔اُن کی گرمیٔ گفتار میں قصہ سازشِ اغیار کا دکھ تھا۔ یہ ویسا ہی دکھ تھا جس کا بہت تلخ لہجے میں ایک دفعہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اقوام متحدہ میں اظہار کیا تھا اور شاید اسی لئے کچھ اہلِ فکر کو عمران خان کی تقریر میں بھٹو صاحب کی تقریر کا رنگ نظر آیا لیکن بھٹو صاحب کے نام لیوائوں کو یہ گستاخی پسند نہیں آئی بلکہ اُن کے نواسے بلاول بھٹو زرداری نے یہ زناٹے دار بیان داغ دیا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں ناکام رہے، تاہم مظلومینِ کشمیر نے بلاول کے اس بیان کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کے برخوردار احمد بن قاسم نے بلاول کے بیان پر ٹویٹر کے ذریعہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ احمد بن قاسم کے والد ڈاکٹر عاشق حسین فاکتو پچھلے 25سال سے بھارت کی قید میں ہیں اور کشمیر کے نیلسن منڈیلا قرار دیئے جاتے ہیں۔احمد بن قاسم کا شمار اُن کشمیری نوجوانوں میں ہوتا ہے جو اپنے آپ کو ’’آدھا یتیم‘‘ سمجھتے ہیں۔ اُن کے ماں باپ زندہ تو ہیں لیکن وہ اپنے ماں باپ کی شفقت سے محروم ہیں۔ عمران خان ان محروموں کی آواز بنے ہیں لیکن یہ محروم عمران خان کی ایک بہت اچھی تقریر پر اُن کا خوب شکریہ ادا کر کے پوچھ رہے ہیں کہ جناب تقریر تو ہو گئی۔ اب آگے کیا ہوگا؟

وہ مہربان جو عمران خان کی تقریر کا مقابلہ بھٹو صاحب کی تقریر سے کر رہے ہیں وہ ایک پریشان کن نکتہ اٹھا رہے ہیں۔ بھٹو صاحب نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہم لڑیں گے۔ وہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پولینڈ کی قرارداد پھاڑ کر وطن واپس لوٹ آئے لیکن اُس وقت کے صدر یحییٰ خان نے لڑنے کے بجائے سرنڈر کر دیا تھا۔ فیصلہ اگر بھٹو نے کرنا ہوتا تو شاید سرنڈر نہ ہوتا۔سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ عمران خان بھی اعلان تو کر آئے کہ ہم لڑیں گے لیکن کیا ہم لڑنے کے قابل ہیں؟

.کہا تو یہی جا رہا ہے کہ ہم آخری گولی اور آخری سانس تک لڑیں گے لیکن موجودہ صورتحال میں پاکستانی قوم کو جس اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے اُس کا فقدان نظر آتا ہے۔عمران خان کی ایک بہت اچھی تقریر نے مظلومینِ کشمیر سمیت پاکستانیوں کی اکثریت کو بہت حوصلہ دیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان قرارداد پیش نہ کر سکا تھا جس پر ہم یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ 27ستمبر کو عمران خان جنرل اسمبلی میں نریندر مودی پر خوب گرجے ہیں۔ اب مظلومین کشمیر کو انتظار ہے کہ وہ کچھ برسیں بھی اور کچھ عملی اقدامات بھی کریں ورنہ کہا جائے گا کہ
اقبالؔ بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا

سچ یہ ہے کہ عمران خان کی تقریر بہت اچھی تھی لیکن پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات اچھے نہیں۔ جو بھی موجودہ حالات میں قومی اتحاد یا یکجہتی کی بات کرتا ہے تو حکمرانوں کے خوشامدی اُسے کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں اور بڑی رعونت سے کہتے ہیں ’’ہم کسی کو این آر او نہیں دیں گے‘‘۔ شاید یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کو جیل سے باہر آنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔آصف زرداری نے بھی وکلاء سے کہہ دیا کہ فی الحال میری درخواست ضمانت دائر کرنے کی ضرورت نہیں۔

کچھ لوگ بار بار مولانا فضل الرحمٰن سے گزارش کر رہے ہیں کہ آپ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کو چند ہفتوں کے لئے ملتوی کر دیں لیکن مولانا کہتے ہیں ’’میں عمران خان کو این آر او نہیں دوں گا‘‘۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ کچھ دنوں میں سیاسی افراتفری شروع ہو گئی تو پھر کیا ہوگا؟ عمران خان کی تقریر پر تالیاں بجانے اور داد و تحسین کے ڈونگرے برسانے والے بجلی اور گیس کے بل ادا نہ کر پائے تو اُنہیں چیخنے چلانے سے کون روک سکے گا؟

تقریروں سے بھوکے کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔تقریروں سے ظلم بھی کم نہیں ہوتا، اس لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر نہیں چلنا تو نہ چلیں اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی لیکن کم از کم بھارت کی طرف سے جارحیت میں مزید اضافے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی حکمتِ عملی وضع کر لی جائے۔میری ناچیز رائے میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کو بڑھایا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف کی ایک بم دھماکے میں شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں۔ اس واقعے سے ریاست اور اپوزیشن کی ایک اہم جماعت میں مزید غلط فہمیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔یہ واقعہ پاکستان کی دینی قوتوں کو بھڑکانے کی کوشش لگتی ہے۔ دشمن صرف باہر سے نہیں بلکہ اندر سے بھی حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اندر سے حملے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اپنے گھر کے اندر دشمن کے خلاف متحد ہو جائیں۔

حکمرانوں کے خوشامدی پھر کہیں گے کہ میں کسی کے لئے این آر او مانگ رہا ہوں اور میں پھر کہوں گا کہ آپ سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا۔ صرف یہ عرض ہے کہ پاکستان میں نہیں تو صرف آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کر لیں کیونکہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور بدلتے ہوئے حالات میں قوم کی قیادت گفتار کا غازی نہیں بلکہ صرف کردار کا غازی کر سکتا ہے۔

The post تقریر تو اچھی تھی، آگے کیا ہوگا؟ حامد میر نے عمران خان کے خطاب کے بعد نئے سوالات کھڑے کر دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ ڈھائی گھنٹے پرواز کے بعد اتنے ہی وقت میں واپس آنے کی بجائے، ہنگامی لینڈنگ کا آپشن استعمال کیوں نہ ہوا؟صحافیوں کو بھی اس بارے میں لاعلم اور لاتعلق کیو ں رکھا گیا؟ نیاپنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی نیویارک سے وطن روانگی اور واپسی کیلئے استعمال سعودی حکومت کے طیارے میں تکنیکی خرابی کے حوالے سے کہانیاں جنم لے رہی ہیں کہ ڈھائی گھنٹے پرواز کے بعد اتنے ہی وقت میں واپس آنے کی بجائے ہنگامی لینڈنگ کا آپشن استعمال کیوں نہ ہوا؟رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو میڈیا کے سامنےلاکر

خدشات دور کرنے کی حکمت علمی اختیار نہ کرنے کی کیا وجہ تھی؟بھارت اور بھارتی میڈیا اس حوالے سے پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے جبکہ حکومت تاحال خاموش ہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی نیویارک سے سعودی حکومت کے طیارے میں روانگی اور ڈھائی گھنٹے تک امریکا اور کینیڈا کے مختلف علاقوں پر پرواز کے بعد یورپ اور شمالی امریکا کے درمیان حائل گہرے سمندر، اٹلانٹک اوشین، پر ابتدائی پرواز کے بعد فلائٹ کا اتنی بلندی پر ہی ’’یوٹرن‘‘ لے کر کسی قریبی ایئرپورٹ پر اُترنے کی بجائے ڈھائی گھنٹے کا واپسی سفر کر کے نیویارک آنا ابھی تک نہ صرف ایک معمہ بنا ہوا بلکہ مختلف ٹیکنیکل سیاسی سوالات اور کہانیوں کو جنم دے رہا ہے بلکہ ملک کی داخلی سیاست میں عمران خان کے سیاسی مخالفین کے امریکا میں کارکنوں کو قیاس آرائیاں کرنے کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔عمران خان کی مؤثر اور جرأت مندانہ نمائندگی، مؤثر دلائل کے ساتھ عالمی اور امریکی فورمز میں کشمیر، کشمیریوں کی وکالت، بھارت کے عزائم اور ظالمانہ اقدامات پر سے پردہ اُٹھانے پر سخت ناراض بھارت سرکار اور میڈیا بھی اس بارے میں اپنا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے لیکن حکومت پاکستان کی تاحال خاموشی اور اس بارے میں حقائق جاننے کی ضرورت متعدد جواب طلب سوالات کو جنم دے رہی ہے کہ(1) ۔27 ستمبر کی شب 5؍ گھنٹے کی فلائٹ کے بعد واپس نیویارک پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کو عوامی میڈیا کے سامنے لا کر خدشات دُور کرنے کی

حکمت عملی اختیار نہ کرنے کی وجہ کیا تھی ؟(2)۔ پاکستان سے آئے 20 سے زائد صحافیوں، سرکاری ٹی وی، امریکا میں پاکستانی میڈیا کے نمائندے صرف چند لائن کے ایک پیغام کے ذریعے بلا کر بہت سی قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ختم کیا جا سکتا تھا بلکہ اسی ہوٹل میں موجود صحافیوں کو بھی اس بارے میں لاعلم اور لاتعلق رکھا گیا۔(3) ۔پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے صحافیوں کے ساتھ

اپنی پیغام رسانی کے پہلے سے قائم نظام کو بھی استعمال کر کے چند سیکنڈ میں سب کو مطلع کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ؟(4)۔ بااعتماد وزیراعظم کی چند منٹ کی پریس کانفرنس اور موجودگی سے تشویش دُور کرنے کی بجائے پُراسرار خاموشی اختیار کی جبکہ واپسی پرواز کے دوران وزیراعظم کے بعض ہمراہی جو بڑے خوفزدہ تھے ہوٹل میں بخیریت واپسی کے بعد خود کئی سازشی نظریات، ممکنہ افواہوں،

قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں اور اندازے پیش کر کے مضحکہ خیز انداز میں قہقہے لگا کر اپنا خوف دُور کرتے رہے۔ پورے میڈیا کی موجودگی میں محض مخصوص سیکورٹی ماحول میں وزیراعظم کی جہاز سے اُترنے کی تصویر مخصوصی پسندیدہ ٹی وی پر چند جملے نشر کرانے سے شکوک میں اضافہ ہوا ہے۔ باقی منتظر میڈیا کو شکوک میں مبتلا کیا گیا؟(5)۔ اگر فلائٹ میں ’’ٹیکنیکل خرابی‘‘

اتنی ہی غیراہم تھی کہ پرواز کوہنگامی لینڈنگ کی بجائے ڈھائی گھنٹے تک واپسی نیویارک ایئرپورٹ تک کا سفر جاری رکھا اور محفوظ خیال کیا گیا تو پھر واپسی کی بجائے مزید چند گھنٹے سمندر ’’اٹلانٹک اوشین‘‘ پر ہی سفر جاری رکھ کر یورپ پہنچنے کا آپشن کیوں اختیار نہیں کیا گیا؟ اس طرح یورپ تک کا سفر بھی مکمل ہو جاتا، وقت بھی بچ جاتا۔(6)۔ شاہی سعودی حکومت کے اس ’’بیڈروم‘‘

والے طیارہ کے ’’نیوی گیشنل‘‘ سسٹم کا اس طرح اٹلانٹک اوشین پر اچانک خراب ہو جانا نہ صرف عمران خان اور اہل پاکستان کیلئے حیرانگی اور تشویش کا باعث ہے بلکہ خود عمران خان کے میزبانوں اور طیارے کو اکثر و بیشتر استعمال کرنے والے سعودی عمائدین اور طیارے کی مالک سعودی حکومت کیلئے حقیقی وارننگ اور انتہائی تشویش کی بات ہے۔ اس طیارہ کی ساخت، سال، ماضی کے سفر کا

ریکارڈ اور فلائٹ کیلئے فٹ ہونے کے ریکارڈ کو پبلک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔(7)۔ عمران خان کو نیویارک لانے کے بعد یہ سعودی حکومت کا طیارہ چھ روز تک نیویارک ایئرپورٹ پر موجود رہا۔ اس دوران اس کی سیکورٹی، مینٹی ننس، چیکنگ اور فلائٹ کیلئے فٹ ہونے کا ریکارڈ کیا اور کہاں ہے؟ جو بہت کچھ بتا سکتا ہے۔(8)۔ سسٹم فیل ہونے کے بعد ہنگامی طور پر

نیویارک واپسی کے بعد طیارہ کے کپتان نے اعتماد کی بحالی کیلئے کوئی بیان دینے یا چند جملے کہنے کیلئے طیارہ کے عملہ نے بھی خاموشی کو نہیں توڑا بلکہ مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی حالانکہ وزیراعظم عمران، طیارہ کے کپتان، عملہ اور عمران خان کے ہمراہی طیارہ میں ہی موجود میڈیا والوں کی موجودگی کا فائدہ اُٹھا کر تمام خدشات، تشویش دُور کر کے حقائق بیان کر سکتے تھے

ایسا نہ کرنے کی وجوہات؟بہرحال ان تمام سوالات کے جواب میں حقائق بیانی کی ضرورت ہے بلکہ عمران خان کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران جماعت الدعوۃ کے سربراہ مولانا اظہر سعید پر سے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد شدہ پابندیوں اور منجمد اثاثوں میں سے زندگی گزارنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت پر مبنی ایک ماہ پرانے خط کو لیک کرنے کی سازش بارے بھی سوالات کرنے اور حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

The post ’’ ڈھائی گھنٹے پرواز کے بعد اتنے ہی وقت میں واپس آنے کی بجائے، ہنگامی لینڈنگ کا آپشن استعمال کیوں نہ ہوا؟صحافیوں کو بھی اس بارے میں لاعلم اور لاتعلق کیو ں رکھا گیا؟ نیاپنڈورا باکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, September 29, 2019

’’ ہزاروں خداؤں کو ماننے والے اکٹھے ہیں لیکن ایک خدا کو ماننے والے تتر بتر ہیں‘‘ وزیراعظم کا دورہ ناکام کرنے کیلئے کیا کیا جارہا تھا ؟ مولانا فضل الرحمان کو تو۔۔۔! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کے حیرت انگیز انکشافات ، حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کینیڈین ڈونلڈ ٹرمپ تھے تو انہوں نے الیکشن سے قبل دو دفعہ ثالثی کی آفر کی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو اس ایشو کے حل کیلئے بھر پور کوشش کروں گا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں جب ہوسٹن میں مودی نے جب کہا کہ

تمام لوگ 370 آرٹیکل کی حمایت میں کھڑے ہو جائیں ،وہاں موجود سب کھڑے ہو ئے لیکن امریکی صدر ٹرمپ سمیت 22کانگریس کارکن اور آٹھ سینٹیرز کھڑے نہیں ہوئے تھے ۔ ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ہو بلکہ وہ انہیں بدنام ہوتا دیکھنا چاہتے تھے ۔میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں اور آج بھی یہ کہوں گا کہ ’’ہزاروں خدائوں کو ماننے والے آج اکٹھے ہیں جبکہ ایک خدا کو ماننے والے تتر بتر ہیں۔ یہ مختلف گروپوں میں پھر رہے ہیں ۔ شرم آنی چاہیے مولانا فضل الرحمان کو ۔ آج آٹھ سے نو لاکھ کشمیر ی بھارتی جیلو ں میں بند ہیں ان کا یہ قافلہ لے کر کشمیر کی طرف آنا چاہیے اسلام آباد کی جانب نہیں ۔ یہ ایک شرم کا مقام ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پچھلے 32 سالوں سے یہاں پر رہا ئش پذیر ہوں مجھے پہلی بار پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسا لیڈر دیا ہے جو پاکستان کیلئے بولتا ، اسلام کیلئے بولتا ہے اور جو بھی بولتا ہے دوٹوک سینہ تھان کر اور ٹوک کر بولتا ہے ۔

The post ’’ ہزاروں خداؤں کو ماننے والے اکٹھے ہیں لیکن ایک خدا کو ماننے والے تتر بتر ہیں‘‘ وزیراعظم کا دورہ ناکام کرنے کیلئے کیا کیا جارہا تھا ؟ مولانا فضل الرحمان کو تو۔۔۔! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کے حیرت انگیز انکشافات ، حقیقت بیان کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا دشمن ،ترکی کا دشمن ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا معروف ترکش سماجی کارکن کا پاکستانیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے سماجی کارکن نے ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا،ان کا کہناہے کہ پاکستان کا دشمن ترکی کا دشمن ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہاں سماجی میڈیا پر آوازیں اٹھنے کاسلسلہ جاری ہے ۔وہیں ترکی کے سماجی کارکن علی کیسکن نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دشمن ترکی کا دشمن ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھائی تو اور مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھایا جائے ،اور کشمیریوں کا حق خود ارادیت یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب بھارت کی جانب جھکاؤ رکھنے والی کشمیری سماجی کارکن شہلا رضا نے بھی عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کا اعتراف کرلیا۔

The post پاکستان کا دشمن ،ترکی کا دشمن ترکی میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا معروف ترکش سماجی کارکن کا پاکستانیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے امریکہ کا طویل سفر طے کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ کر اگلے ہی دن کہاں جانے کا پروگرام بنا لیا؟ عوام شدت سے منتظر

میرپور(این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔اتوار کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج

میرپور کا دورہ کریں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گائہں میں ہوئی۔یاد رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں سمیت آزاد کشمیر میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جب کہ 452 افراد زخمی ہوئے۔

The post عمران خان نے امریکہ کا طویل سفر طے کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ کر اگلے ہی دن کہاں جانے کا پروگرام بنا لیا؟ عوام شدت سے منتظر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی اقوام متحدہ میں دھماکہ خیز تقریر نے دنیا کے بڑے بڑے رہنمائوں کے ذہنوں پر کیا اثر چھوڑ ا،امریکی گانگریس رکن وزیراعظم سے متعلق کیا کہنے پر مجبور ہو گئے مہاتیر محمد ، طیب اردوان بھی وزیراعظم کیساتھ کس کام کیلئے تیار ہو گئے ؟ شاندار تفصیلات

سینئر صحافی وہ کالم نگار ارشاد بھٹی نے اپنے کالم ’’لا الہ الا اللہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ویسے تو عمران خان نے 7 دن میں اسلام، مسلمان، پاکستان، کشمیر کا کیا کمال کیس لڑا لیکن اقوام متحدہ تقریر لاجواب، 49منٹ 41سکینڈ کی تقریر، آغاز بسم اللہ سے، بات شروع کی گلوبل وارمنگ، ماحولیاتی تبدیلیوں سے، منی لانڈرنگ، اسلامو فوبیا اور پھر مقبوضہ کشمیر، کیا دوٹوک، دلیرانہ مؤقف، کشمیر پر باتوں کا

نہیں عملی کارروائی کا وقت، مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کا امتحان، جس طرح کشمیریوں پر ظلم ہو رہا، مجھ پر ہوتا، میں بندوق اٹھا لیتا، جس طرح مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ لوگ قید، اس طرح برطانیہ میں 80 لاکھ جانور قید ہوتے، اب تک دنیا میں قیامت آ جاتی، جس طرح 80لاکھ کشمیری مسلمان قید، اس طرح اگر 8ہزار یہودی قید ہوتے، اب تک نجانے کیا سے کیا ہو چکا ہوتا، کیا مسلمانChildren of a Lesser God؟کیا ان پر ظلم، ظلم نہیں، ہم پر جنگ مسلط ہوئی، آخری سانس تک لڑیں گے، ہمارا ایمان لا الہ الا اللہ، مودی ہٹلر، فاشسٹ، مسلمانوں کا قاتل، مقبوضہ وادی سے فی الفور کرفیو ختم کیا جائے، دنیا کی ذمہ داری کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانا۔پھر وزیراعظم کا یہ کہنا ’’اسلام ایک، انتہاپسند اسلام، اعتدال پسند اسلام، جدید اسلام، قدیم اسلام یہ سب غلط اصطلاحیں، دنیا میں اسلامی دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط، نبیﷺ ہمارے دلوں میں، نبیﷺ کی (نعوذ باللہ) توہین ہماری برداشت سے باہر، اسرائیل کو تب تک تسلیم نہیں کریں گے جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو جاتا‘‘، اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کہا، لیکن لکھ نہیں رہا کیونکہ آپ سن، پڑھ چکے۔ لیکن ان 7دنوں کے انٹرویوز، خطابات اور تقریر کا کیا impact، طیب اردوان عمران خان کا ماتھا چوم رہا، مہاتیر محمد اسلامو فوبیا پر ٹی وی چینل کیلئے آفریں کر رہا، ٹرمپ تعریفوں کے پل باندھ رہا، امریکی کانگریس عمران خان کو عالمی مدبر کہہ رہی، عرب ممالک میں تقریر کے چرچے، عرب شہزادے، سفیروں کی آنکھوں میں آنسو، یورپ میں عمران خان امن کوششوں کی تعریفیں، دنیا بھر کا میڈیا ہمنوا، نیویارک کی سڑکیں پاکستانیوں سے بھری رہیں۔

The post عمران خان کی اقوام متحدہ میں دھماکہ خیز تقریر نے دنیا کے بڑے بڑے رہنمائوں کے ذہنوں پر کیا اثر چھوڑ ا،امریکی گانگریس رکن وزیراعظم سے متعلق کیا کہنے پر مجبور ہو گئے مہاتیر محمد ، طیب اردوان بھی وزیراعظم کیساتھ کس کام کیلئے تیار ہو گئے ؟ شاندار تفصیلات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سابق میئر کے گھر سے 13ٹن سونا، 7ہزار ارب سے زائد مالیت کی کرنسی ،بیش قیمت نوادرات برآمد،سارا سامان کیسے لے جایا گیا؟جانئے

بیجنگ ( اے پی پی) چین کے شہر ڑینگ ڈاؤ میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ نکل آیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اہلکاروں نے ڑینگ ڑاؤ کے سابق میئر کے گھر پر چھاپہ مارا تو خفیہ بیسمنٹ سے ساڑھے 13 ٹن سونا

اور 7 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی۔تفتیش کے دوران اہلکاروں نے ہزاروں مربع میٹر پر بنے گھر سے بیش قیمت آرٹ کے نوادارت اور دیگر سامان بھی برآمدکئے جسے کئی ٹرکوں میں ڈال کر لے جایا گیا۔

The post سابق میئر کے گھر سے 13ٹن سونا، 7ہزار ارب سے زائد مالیت کی کرنسی ،بیش قیمت نوادرات برآمد،سارا سامان کیسے لے جایا گیا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

صبح سویرے ڈالر مہنگا ہوگیا،یکدم قیمت کتنی بڑھی؟مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی  انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مثبت

رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کاسلسلہ شروع ہوا اور اس وقت 252 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

The post صبح سویرے ڈالر مہنگا ہوگیا،یکدم قیمت کتنی بڑھی؟مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’یا اللہ تو جانے تیرا کام جانے ‘‘

شیخ سعدیؒ سفر کر رہے تھے ، ان کیساتھ ان کا گدھا بھی تھا۔ ایک گائوں میں پہنچے تو رات پڑ گئی ۔ سردی کے دن تھے ، رات بسر کرنے کا ٹھکانہ تلاش کرنے لگے ۔ گائوں والوں میں سے کوئی ٹھکانہ دینے پر رضا مند نہ ہوا۔ آخر ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا ، گھر والے نے کہا :

’’ میری بیوی دروازہ میں تڑپ رہی ہے ، بچہ نہیں ہوتا ۔ اگر تو دعاکرے تو جگہ دوں گا ‘‘۔ شیخ سعدیؒ مان گئے ۔ انہیں کمرہ مل گیا، پھر انہوں نے کاغذ کے پرزے پر ایک تعویز لکھا اور گھر والے سے کہا ’’ اسے مریضہ کی ناف پر باندھ دے ۔ تعویز باندھتے ہی بچہ ہو گیا۔ اگلی صبح شیخ سعدیؒ چلے گئے لیکن گائوں والوں نے تعویذ سنبھال کر رکھ لیا ۔گائوں میں جب کسی کو زچگی کی تکلیف ہوتی تو وہی تعویذ لے جا کر باندھ دیتے ۔ تکلیف رفع ہو جاتی ۔ گائوں کے مولوی کو اس بات پر بڑا غصہ آیا ۔ اس نے سوچا کہ اگر تعویذ پر لکھ ہوئی آیت کا پتہ چل جائے تو اسے بڑا فائدہ ہو گا۔ مولوی نے جھوٹ موٹ کا بہانہ تراشا اور تعویذ مانگ کر لے گیا ۔ اسے کھولا تو لکھا تھا : ’’یا اللہ ! میں اور میرا گدھ اب آرام سے ہیں ۔ ٹھکانہ مل گیا ۔ باقی تو جانے اور تیرا کام جانے‘‘۔

The post ’’یا اللہ تو جانے تیرا کام جانے ‘‘ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

باز ار سے نمکو، مونگ پھلی ، چنے لیکر مت کھائیں کیونکہ ۔۔۔فوڑ اتھارٹی کے کارخانوں میں چھاپے، منظر دیکھ کر اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کامیاب چھاپے ، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اشیائے خورونوش کی تیاری میں کھلے رنگوں، ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر محلہ غریب آباد میں مظہر علی اورسلیم چنا اینڈ مونگ پھلی پراسیسنگ یونٹ کوسیل کر دیا۔اسی طرح جناح ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے محمد ندیم اور حاجی عاشق چنا پراسیسنگ یونٹ کو سربمہرکیا گیا۔کارروائیوں کے

دوران 16ہزار 500کلو غیر معیاری چنے،700کلوتیار نمکوچنے،بھاری مقدار میں استعمال شدہ آئل،کھلے رنگ اور کیمیکل برآمدکرلیے گئے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا تھا کہ خوراک میں ممنوع قرار دیے گئے چنے، کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اور استعمال شدہ آئل سے نمکو چنے تیار کیے جا رہے تھے ۔ سیل شدہ پروڈکشن یونٹس میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی،مضر صحت کیمیکلز،کھلے رنگوں کے استعمال کیا جاتا تھا۔

The post باز ار سے نمکو، مونگ پھلی ، چنے لیکر مت کھائیں کیونکہ ۔۔۔فوڑ اتھارٹی کے کارخانوں میں چھاپے، منظر دیکھ کر اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترک صدرخلافت عثمانیہ کی بحالی کے لیے اخوان کو استعمال کرتے رہے،منحرف لیڈر

قاہرہ(این این آئی)کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک منحرف لیڈر مختار نوح جو جماعت کے مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں نے سابق مصری صدر محمد مرسی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان ایک خفیہ ڈیل کا بھانڈہ پھوڑا ہے۔

اورکہاہے کہ ترک صدر نے مصر میں فوجی اڈوں کے قیام کی اجازت حاصل کرنے کے ساتھ مصر اور ترکی کو ایک وفاق میں شامل کرنے پر متفق تھے مگر مصرمیں فوج کی طرف سے محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد اخوان المسلمون اور ترکی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں مختار نوح نے کہا کہ ترک صدرخلافت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور خلافت عثمانی کی توسیع پسندی کے منصوبے کو بحال کرنے کے لیے اخوان کو استعمال کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن عرب ممالک میں حکمرانی کے لیے مذہبی گروہوں کو اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ساتھ ہی وہ ترکی میں تا حیات صدررہنے کے منصوبوں پربھی کام کررہے ہیں۔ محمد مرسی کے دور حکومت میں وہ مصر کو اپنے زیرنگیں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مصر کے ساتھ کئی ایسے خفیہ معاہدے بھی کیے جن کا مقصد ترکی کی نام نہاد خلافت اور اس کی توسیع کو آگے بڑھانا تھا۔مختار نوح نے دعوی کیا کہ سنہ 2013 اخوان کیخاتمے کا سال ہے۔ اس کے بعد اب یہ جماعت صرف اپنی قوت پرآگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہے مگر 2028 کے بعد اس کا سیاسی اور دعوتی وجود بھی ختم ہوجائے گا۔

The post ترک صدرخلافت عثمانیہ کی بحالی کے لیے اخوان کو استعمال کرتے رہے،منحرف لیڈر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی سیاحتی ویز ے پر آنیوالوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دیدی گئی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ملک میں سیاحت کے دروازے کھول دئیے گئے ۔ سیاحتی ویزے کا حصول بھی انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سعودی حکومت نے یہ اضافی سہولت دی ہے کہ مملکت میں سیاحت کی غرض سے آنے والے غیرملکی مسلمان اسی عمرہ پر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرسکیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کے سیاح اپنے

ملکوں میں سعودی عرب کے نمائندہ دفاتر، سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے سیاحتی ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن بھی سیاحتی ویزے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم امریکا، ایشیا اور یورپ کے 49 ممالک کے سیاحوں کوآسان پیشگی شرائط کے تحت ویزے جاری کیے جائیں گے۔سعودی عرب کے محکمہ سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے چیئرمین احمد ال خطیب نے کہا کہ مملکت دنیا بھر سے آنے والے تمام سیاحوں کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزوں کا اجرا ملک میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔سعودی سیاحتی ویزا کی ایک سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسے بغیر کسی پیشگی شرط کے عمرہ کی ادائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے لیے کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری نہیں۔ عمرہ کی سہولت حج سیزن کے علاوہ پورا سال میسر ہوگی۔سیاحتی ویزے میں کسی خاص مذہب یا عقیدے کی قید نہیں لگائی جائے گی۔ مسلمان زائرین سعودی عرب میں سیاحت کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی ادا کرسکیں گے اور انہیں سیاحتی ویزے پر سعودی عرب میں 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی۔

The post سعودی سیاحتی ویز ے پر آنیوالوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دیدی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے پاکستان کوہم بچائیں گے، عمران خان کی تقریر کے بعد امریکہ کاشاندار اعلان،بھارت کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

نیویارک(آن لائن) قائم مقام امریکی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کے عزم پر اگر عملدرآمد کیا گیا تو یہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک میں نیوز بریفنگ کرتے ہوئے قائم مقام امریکی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش جنوبی ایشیا کے 2 جوہری پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی خواہش کے تحت کی۔اپنے بیان کے آغاز میں ایلس ویلز نے کہا کہ ’ وزیراعظم عمران خان نے سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کو روکنے کی ضرورت سے متعلق جو اہم عوامی وعدے کیے ہیں اگر ان پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے تو یہ مذاکرات کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرسکتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے بعض مظاہرین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کو کیے جانے والے بھارتی فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) جانے کی خواہش کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہم تمام فریقین سے لائن آف کنٹرول پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں امریکی اور دیگر حکام نے مذکورہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے سنا گیا تھا اور یہاں تک کہ کچھ نے نشاندہی کی کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایل او سی پار کرنے کی کسی کوشش کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر واضح تشویش کا اظہار کیا تھا اور مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے رضامندی بھی ظاہر کی تھی۔بعد ازاں جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی کے لیے امریکا کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ ’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک خاص طور پر 2 جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی کی سطح پر اپنے خدشات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ جو بھی مثبت کردار ادا کرسکے وہ کریں گے اور اگر کہا گیا تو وہ ثالث کا کردار بھی ادا کریں گے‘۔ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا وسیع پیمانے پر مقامی سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔

بھارتی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کشمیریوں سے پابندی اٹھانے کی یاد دہانی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ہم بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط کی بحالی اور جلد از جلد انتخابات کا وعدہ پورا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جولائی میں وائٹ ہاؤس میں شروع کی گئی بات چیت کو آگے بڑھایا جس میں تجارت کو توسیع دینا بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ توانائی، صحت، زراعت اور فرنچائزنگ کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاروں میں تعاون کے لیے ہم اگلے سال 15 پاکستانی تجارتی وفود کی میزبانی کریں گے‘۔ایلس ویلز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا تاکہ اسے بلیک لسٹ ہونے سے روکا جاسکے ورنہ بلیک لسٹ ہونے سے ملک کی معیشت غیر مستحکم ہوسکتی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا کہ ہم اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں امید رکھتے ہیں کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد کا مقابلہ کرنے سے متعلق پالیسی اہداف کے حصول کے لیے مستقل اور ناقابل واپس اقدامات کرے تاکہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کو مکمل طور پر پورا کرسکے۔

The post ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے پاکستان کوہم بچائیں گے، عمران خان کی تقریر کے بعد امریکہ کاشاندار اعلان،بھارت کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکی اسٹاک ایکسچینجز سے چینی کمپنیوں کا اخراج زیر غور

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت ملکی اسٹاک ایکسچینجز میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کو ڈی لسٹ یا خارج کرنے پر غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاملے سے واقفیت رکھنے والے تین مختلف ذرائع نے خبردار کیا کہ یہ ایک بڑا اقدام ہو گا اور اس کے امریکا اور چین کے باہمی تجارتی تعلقات پر کافی سنگین

اور منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ فی الحال اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ رواں برس فروری کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں کی تعداد 156 ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ اقدام سلامتی سے متعلق خدشات یا پھر تجارتی مذاکرات میں سبقت حاصل کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔

The post امریکی اسٹاک ایکسچینجز سے چینی کمپنیوں کا اخراج زیر غور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اور سری لنکاکادوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے پر آئی سی سی کا مضحکہ خیز ٹوئٹ،بھارتی میڈیا بھی اچھل کود کرنے لگا

کراچی(آن لائن) سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے ایک دن کیلئے موخر ہونے پر آئی سی سی نے مضحکہ خیز ٹوئٹ میں کھیل کے پرستاروں سے یہ سوال کرڈالا کہ انہوں نے کبھی سنا ہے کہ بارش اس قدر تیز ہوئی ہو کہ کوئی میچ 2دن آگے بڑھا دیا جائے۔آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس سوال کو بھارتی میڈیا خوب اچھال رہا ہے حالانکہ میچ دو نہیں ایک دن کیلئے موخر ہوا ہے۔

The post پاکستان اور سری لنکاکادوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے پر آئی سی سی کا مضحکہ خیز ٹوئٹ،بھارتی میڈیا بھی اچھل کود کرنے لگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت دینے پر بھارت کا واویلا،امریکہ کا بھی حیران کن ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن (آن لائن)امریکا نے جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ کو ان کے منجمد اکاؤنٹس تک رقم نکالنے کی اجازت دینے پر اعتراض نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجازت ایک قانونی عمل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سینکشنز کمیٹی نے پاکستان کو کہا تھا کہ وہ حافظ سعید کو اپنے ذاتی اخرابات کے لیے منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دے۔

تاہم اس فیصلے کو عوامی سطح پر گزشتہ ہفتے ہی لایا گیا جبکہ امریکا کا اس حوالے سے کوئی رد عمل نہیںآیا تھا۔ نیویارک میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کی سیکریٹری اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے کہا تھا کہ ’یہ اجازت قانونی دائرہ کار میں ہے۔‘ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ یہ درحقیقت ایک مثبت قدم ہے، اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں نامزد افراد کے اہل خانہ کے لیے ان کے بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت دینا متعلقہ ممالک کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ حافظ سعید کے اہل خانہ نے ان کے بینک اکاؤنٹس سے ماہانہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے اپنے ذاتی اخراجات کے لیے نکالنے کی درخواست کی تھی۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ گزارشات ہونا شفافیت اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی کلیدی ضرورت کی تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امریکا کی قائم مقام سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ ‘ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘ادھر اقوام متحدہ کی جانب سے دی جانے والی اجازت پر بھارت نے ایک مرتبہ واویلہ مچایا اور عالمی فورم کے اس فیصلے کی کھل کر مخالفت بھی کی۔خیال رہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نہ صرف اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے بلکہ امریکا کے محکمہ خزانہ نے بھی اسے خصوصی عالمی دہشت گردوں کی اپنی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے ۔

جبکہ ان کی گرفتار پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام بھی رکھا ہے۔اقوام متحدہ سے اسی طرح کی گزارشات حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال نامی شخص بھی کر چکے ہیں اور انہیں بھی رقوم نکلوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے جماعت الدعوۃکے سربراہ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔واضح رہے کہ عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے والے افراد کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 1452 بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت دیتی ہے۔

The post حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت دینے پر بھارت کا واویلا،امریکہ کا بھی حیران کن ردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

روہنگیا مہاجرین کی وجہ سے بنگلہ دیش کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری مدد کرے، شیخ حسینہ

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ روہنگیا مہاجرین اور ان کی وجہ سے بنگلہ دیش حکومت کو درپیش مسائل کو سمجھا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری ایک بیان میں

انہوں نے کہاکہ روہنگیا بحران اب ایک علاقائی بحران بنتا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ کے مطابق صحت اور سکیورٹی اس وقت سب سے بڑے مسائل ہیں۔ اپنی تقریر میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے ایک قرارداد کی تجویز بھی پیش کی، جس کے تحت میانمار کی حکومت اور عالمی برادری مہاجرین کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے۔

The post روہنگیا مہاجرین کی وجہ سے بنگلہ دیش کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری مدد کرے، شیخ حسینہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

’’ فلم دی ڈونکی کنگ‘‘ اسپین میں بھی دھوم مچانے کے لئے تیار

نیویارک (این این آئی)باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ 4 اکتوبر 2019 کو اسپین میں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔پاکستان اور جنوبی کوریا کے سینما میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے نظریں جمالی ہیں اسپین میں وہ ایک نہیں دو نہیں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جن میں ہسپانوی، کیٹالن، اور باسک زبان شامل

ہے۔’دی ڈونکی کنگ‘ کو اسپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہے۔ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت اسپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔فلم نے ریلیز ہونے کے بعد 25ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

The post ’’ فلم دی ڈونکی کنگ‘‘ اسپین میں بھی دھوم مچانے کے لئے تیار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست ،دولت مشترکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں ایسا زبردست فیصلہ کر لیاجس کی ہندوستانیوں کو توقع بھی نہ تھی ، انڈیا کی تمام چالیں ناکام ہوگئیں

یوگینڈا (آن لائن) سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست، دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن نے یوگینڈا اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، بھارتی وفد کی معاملے کو اندرونی مسئلہ قرار دینے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔یہ فیصلہ بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کی

طرف سے ایوان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد کیا گیا۔ایسوسی ایشن نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک تحریری درخواست جمع کرائے۔ جب بھارت کے مندوب نے مسئلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش کی تو رکن ملکوں نے اسے سختی سے رد کر دیا۔

The post سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست ،دولت مشترکہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں ایسا زبردست فیصلہ کر لیاجس کی ہندوستانیوں کو توقع بھی نہ تھی ، انڈیا کی تمام چالیں ناکام ہوگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف اداکارہ نورآج کل کہاں اور کس حال میں ہیں؟

لاہور( این این آئی )فلمسٹار نور شوبز کی ہر طرح کی سر گرمیوں سے مکمل کنارہ کشی اختیا ر کر نے کے بعد منظر نامے سے بھی غائب ہو گئیں، طویل عرصے سے زیر استعمال اپناموبائل فون نمبر بھی تبدیل کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نور نے فلموں اور ڈراموں سے علیحدگی کے بعد پروگراموں کی حد تک

سر گرمیاں کر رہی تھیں لیکن اب ان سے بھی مکمل کنارہ کش ہو گئی ہیں اور انہیں نے صحافیوں سے بھی رابطے منقطع کر لئے ہیں جس کیلئے انہوںنے طویل عرصے سے زیر استعمال اپنا فون نمبر بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور ان دنوں امریکہ میں ہیں تاہم اسکی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

The post معروف اداکارہ نورآج کل کہاں اور کس حال میں ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیرس فیشن ویک : ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی

پیرس(این این آئی) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی۔پاکستان کی خوبصورت اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں پیرس میں منعقد ہونے والے ’’پیرس فیشن ویک‘‘ میں موجود ہیں۔

جہاں وہ پہلی بار انٹرنیشنل برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جو پیرس فیشن ویک میں حصہ لے رہی ہیں۔ماہرہ خان کی فیشن ویک کے دوران تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں جب کہ ماہرہ خان کے اسٹائل اور خوبصورتی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ ماہرہ خان کی دیگر لوریال گرلز کے ساتھ تصاور بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں جب کہ امریکا کی مقبول ترین گلوکارہ، موسیقار اور اداکارہ کارلا کمیلا کیبیلو کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی ہے اور ماہرہ کے مداح شوبز کی دنیا کی دو بڑی ہستیوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنے سے خود کو روک نہیں پارہے ہیں۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز لوریال کی سفیر کی حیثیت سے کمیلا کیبلیو اور لوریال پیرس کی دیگر خواتین کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ اس دوران ماہرہ بہت زیادہ پْراعتماد نظر آئیں۔ ماہرہ کو دیکھ کر ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ وہ اتنے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ بلاشبہ ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ماہرہ خان کی پیرس فیشن ویک کے دوران برطانوی اداکارہ ہیلن میرن کے ساتھ رقص کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیدونوں نہایت خوشگوار انداز میں رقص کررہی ہیں۔

The post پیرس فیشن ویک : ماہرہ خان نے اپنے اسٹائل اور خوداعتمادی سے دھوم مچادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت کااقدام اگر کشمیریوں کی فلاح کیلئے ہے تو کرفیو کیوں نہیں ہٹاتا؟ بھارت 30 سال سے دہشتگردی میں ملوث، کلبھوشن ثبوت ہے، پاکستان کا جواب الجواب

نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں بھارت کے جواب پر پاکستان نے ایک بار پھر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا جو ناقابل تردید ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔پاکستانی سفیر ذوالقرنین چھینہ نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 30 برسوں سے وادی میں دہشت گردی کر رہا ہے۔

سفیر نے سوال اٹھایا کہ بھارت کااقدام اگر کشمیریوں کی فلاح کے لیے ہے تو کرفیو کیوں نہیں ہٹاتا۔پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کا ذکر تک کرنے سے کترا رہا ہے، بھارت کشمیریوں کو بولنیکی آزادی کیوں نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جو چھپانا چاہ رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے وہ سب دنیا کو بتا دیا، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریئے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

The post بھارت کااقدام اگر کشمیریوں کی فلاح کیلئے ہے تو کرفیو کیوں نہیں ہٹاتا؟ بھارت 30 سال سے دہشتگردی میں ملوث، کلبھوشن ثبوت ہے، پاکستان کا جواب الجواب appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں ،اسکی کھوج کرنے والا مزید الجھ جاتا ہے ، ریشم

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اعتدال پسند شخصیت کے حامل لوگوں سے میری اچھی بنتی ہے اور میرے دوستوں کی فہرست میں زیادہ تر ایسے ہی لوگ شامل ہیں ، زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں بلکہ جو اس کی کھوج کی کوشش کرتا ہے وہ مزید الجھ جاتا ہے ، اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی معاملے میں اعتدال پسندی سے کام لینے والے لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ ہمارا مذہب بھی ہمیں اعتدال پسندی کا ہی درس دیتا ہے ۔

ریشم نے کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی میں قسمت کا بڑا عمل دخل ہے اور میر ا تو اس پر قوی یقین ہے ۔ انسان کی زندگی میں بعض ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو صرف قسمت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں او ر اس کیلئے چند سال کافی نہیں ، اگر کوئی اس کی کھوج کی کوشش کرتا ہے تو وہ مزید الجھ جاتا ہے ۔ہر انسان کو اپنی زندگی سچائی کے ساتھ اور دوسرے کی بھلائی کے لئے گزارنی چاہیے اور اسی میں کامیابی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں ، ایسا کردار جس سے میرے فن کو داد ملے اسے ضرور نبھائوں گی۔

The post زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان کام نہیں ،اسکی کھوج کرنے والا مزید الجھ جاتا ہے ، ریشم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

معروف گلوکارحمیرا ارشد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

لاہور( این این آئی) ہیکرز نے معروف گلوکار حمیرا ارشد کا فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹ ہیک کرلیا ۔حمیر اارشد نے بتایا کہ ہیکرز کی جانب سے دو مرتبہ میرے اکائونٹس ہیک کئے گئے جس کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پرا ۔ انہوں نے

بتایا کہ اب میں نے سوشل میڈیا پرنئے اکائونٹ بنائے ہیں اور اس میں سکیورٹی فیچرز پر خاصی توجہ دی ہے ۔حمیرا ارشد نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تو کسی کو بھی دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ ہو ۔

The post معروف گلوکارحمیرا ارشد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کاذاتی گارڈ کرنل عبدالعزیز قتل ، وجہ کیا بنی؟سعودی عرب سے تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی گارڈ کرنل عبدالعزیز کو قتل کر دیا گیا ،عرب میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ذاتی باڈی گارڈ کو ایک ذاتی تنازع کے دوران تکرار میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے جس کے

بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے ہیں ۔کرنل عبدالعزیز کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق کر دی گئی ،اس حوالہ سے مزید کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ،سعودی سکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

The post سعودی فرمانروا شاہ سلمان کاذاتی گارڈ کرنل عبدالعزیز قتل ، وجہ کیا بنی؟سعودی عرب سے تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی وی کے معروف کوئز شو ’’بزم طارق عزیز‘‘ کی ریکارڈنگ کب دوبارہ شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیلی وژن کے معروف کوئز شو ’’ بزم طارق عزیز ‘‘ کی ریکارڈنگ اگلے ماہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ پروگرام کے میزبان طارق عزیز کی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجودگی کی وجہ سے پروگرام کی ریکارڈنگ میں تعطل آیا ہوا تھا تاہم ان کے پاکستان واپس

پہنچنے کے بعد محرم کے احترام میں شو کی ریکارڈنگ کو التواء میں کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اب اگلے ماہ سے دوبارہ سے ’’بزم طارق عزیز ‘‘کی ریکارڈنگ الحمرا ہال نمبر ایک میں شروع کر دی جائے گی ۔ اس کوئز شو کے پروڈیوسر آغا قیصر ہیں اور یہ شو گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی وی سے پیش کیا جارہا ہے ۔

The post پی ٹی وی کے معروف کوئز شو ’’بزم طارق عزیز‘‘ کی ریکارڈنگ کب دوبارہ شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Saturday, September 28, 2019

پاکستانی فلم کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کا تجربہ کرنا چاہیے : ہمایوں سعید

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ اور فلم بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ خوش آئند ہے کہ ہمارے ہاں آنے والی تبدیلی مثبت ہے ، پاکستانی فلم کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے ہمیں دوسرے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا تجربہ کرنا چاہیے جس سے سرمایہ کاری کا رجحان بھی فروغ پائے گا۔ ایک انٹر ویوہمایوں سعید نے کہا کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں شروع سے ہی معیار کے اعتبار سے بہت اچھے تھے اور ان میں گزرتے وقت کے ساتھ مزید بہتری اور تبدیلی آرہی ہے ۔ آج ٹی وی چینلز پر

درجنوں ڈرامے آن ائیر ہوتے ہیں لیکن ان کے موضوع مختلف ہوتے ہیں ۔ میں یہ ضرور کہوں گاکہ ہمیں معاشرے کے سلگتے مسائل کو اپنے پراجیکٹس میں زیادہ جگہ دینی چاہیے اور اصلاح کیلئے بھی کردار ہونے چاہئیں۔ ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نئے لوگ آئے ہیں اور بہترین کام پیش کر رہے ہیں ۔ ہمیں اپنی فلم کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے تگ و دو کرنی چاہیے جس کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا تجربہ کرنا چاہیے جو یقینی طو رپر انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

The post پاکستانی فلم کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کا تجربہ کرنا چاہیے : ہمایوں سعید appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیب کی ایک اور بڑی کارروائی، پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن گھر سے گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعدنیب ٹیم کی ایک اور بڑی کارروائی، پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب سکھرکی جانب سے کارروائی

ان کی رہائش گاہ علی واہن میں کی گئی ،جس کےبعد زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے زبردست خان مہر پرمحکمہ خوراک میں باردانہ کی خریدوفروخت کے ذریعے مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

The post نیب کی ایک اور بڑی کارروائی، پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن گھر سے گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عالمی اصلاحات کرنے والے ممالک کی فہرست میںپاکستان بھی شامل،ورلڈ بینک کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد ( اے پی پی) ورلڈ بنک نے پاکستان کو عالمی اصلاحات کرنے والے صف اول کے 20 ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کا سب سے بڑا اصلاحاتی ادارہ ہے جو اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی ان کاوشوں کی بدولت عالمی بنک نے صف اول کے 20 مالک کی فہرست میں پاکستان کو شامل کیا ہے۔پاکستان میں موجودہ حکومت کے اس دور میں کاروباری آسانی

پیدا کرنے کے چھ شعبوں میں پاکستان میں تیزی آئی ہے جن میں کاروبار کے آغاز، تعمیراتی شعبہ کی حوصلہ افزائی، بجلی کی سہولت کے حصول ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحد پار تجارت کے شعبے شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ اصلاحاتی ایجنڈا وزیراعظم کے اس عزم کا عکاس ہے۔

The post عالمی اصلاحات کرنے والے ممالک کی فہرست میںپاکستان بھی شامل،ورلڈ بینک کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

830ارب حاصل کرنے کیلئے کن اہم اداروں کو بیچاجائیگا؟پی ٹی آئی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت کا اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو نجکاری منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ، سرکاری اداروں کی نجکاری سے 500ارب روپے کی خطیر رقم حاصل کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں ۔ اس سلسلے میں جون 2020تک نجکاری

کے عمل کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے دو منصوبوں کی نجکاری اہم اقدام ہو گا جبکہ دونوں منصوبوں کی نجکاری سے 330ارب ملنے کی توقع ہےجبکہ اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو نجکاری منصوبے میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

The post 830ارب حاصل کرنے کیلئے کن اہم اداروں کو بیچاجائیگا؟پی ٹی آئی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ ، کتنا نقصان پہنچا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فورسز کیخلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ، سعودی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حوثی باغیوں کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی فورسز کو لڑائی میں زبردست نقصان ہوا ، کئی سینئر فوجی عہدیداروں کو حوثی باغیوں نے گرفتار کرنے اور ہتھیاروں کا

بڑا ذخیرہ اور بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حوثی ترجمان یحیٰ ساری کا کہنا ہے کہ دشمن فوج کی تین بریگیڈز نے پسپائی اختیار کی، حملے میں میزائل، ڈرون اور طیارہ شکن گن استعمال کی گئیں۔ حوثی باغیوں نے اس آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر سعودی بکتر بند گاڑیوں پر حوثی باغی دیکھے جا سکتے ہیں اور وہ اللہ اکبر کے نعرے لگا رہے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

The post تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور خوفناک حملہ ، کتنا نقصان پہنچا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب ، دنیا بھر کے مسلمانوںکا عمران خان کو زبردست خراج تحسین ،ہندو بھی پیچھے نہ رہے ،بہت کچھ کہہ دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کیلئے جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔

پہلی بار کشمیریوں کے مصائب بہترین انداز میں دنیا کے سامنے بیان کیے گئے، دنیا کو مستقل اور واضح پیغام کے ذریعے ہی کشمیریوں کی مدد پر قائل کیا جاسکتا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے حوالے سے ٹوئٹر تعریقی پیغامات سے بھر گیا جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے خطاب کو اپنے انداز میں سراہا۔ترجمان پاک فوج نے ٹوئٹ کیا 27 فروری …….27 ستمبر۔واضح رہے کہ27 فروی 2019 کو بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مارے گرائے تھے جب کہ ایک پائلٹ ( ابھی نندن) کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ایک اور ٹوئٹ میں ترجمان پاک فوج نے وزیراعظم کے آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کے بیان اورعزم کوسراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ چند ماہ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، ان کی کشمیری عوام کیلئے جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ہر گز نظر انداز نہیں کرسکتی۔

جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلی بار کشمیریوں کے مصائب دنیا کے سامنے بہترین انداز میں بیان کئے گئے ہیں، وزیراعظم نے اپنے وعدے کو پورا کردکھایا وہ کشمیر کاز کے چمپئن ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست مسٹر خان نے آپ نے کردکھایا۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا اوراسلامو فوبیا پر بھی بات کرنے کی ہمت کی جو کہ اس سے قبل کسی مسلم رہنما نے نہیں کی۔

معروف گلوکار، میزبان اور کمنٹیٹر فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو کرکٹ کمنٹری کے انداز میں سراہا،انہوںنے کہاکہ پہلا اوور موسمیاتی تبدیلی پر تھا جس پر کیچ کرنے کے ساتھ بولڈ بھی کیا، دوسرا اوور منی لانڈرنگ پر تھا جس میں ایل بی ڈبلیو کیا، تیسرے اوور میں اسلامو فوبیا کو رن آؤٹ کیا اور چوتھے اوور میں مودی اور آرایس ایس کو کلین بولڈ کردیا،،فخر عالم کے مطابق یہ عمران خان کی زندگی کا سب سے اہم ، معنی خیز اور تباہ کن اسپیشل تھا۔

سوئیڈن کی یونیورسٹی میں پروفیسر اور انڈیا سے تعلق رکھنے و الے معروف ماہر بین الاقوامی امور اشوک سوین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان نے توقع کے مطابق جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق زیادہ باتیں کیں تاہم اس کے ساتھ انہوں نے آر ایس ایس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کررہی ہے جو مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں ، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہندو توا دہشت گردی کا ذکر اقوام متحدہ اور کسی بین الاقوامی تنظیم کے سامنے ہوا ہے۔امریکی صحافی اور سوشل میڈیا پر پاکستان پر رپورٹنگ کے حوالے سے معروف خاتون سنتھیا ڈی رچی نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چیز پاکستان کو متحد کرسکتی ہے تو وہ مودی کی جانب سے کشمیر میں کئے گئے اقدامات ہیں۔

اکثر اوقات بحران ہی انسانوں کو متحد کرتے ہیں۔ دنیا کو مستقل اور واضح پیغام کے ذریعے ہی کشمیریوں کی مدد پر قائل کیا جاسکتا ہے۔معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان اور کشمیر کے ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیڈر ہیں اور دنیا میں انسانیت اور اسلام کی بڑی آوازوں میں سے ایک ہیں۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان ایک مضبوط ، خوددار اور بے خوف شخصیت ہیں،مجھے اپنے پاکستانی اور مسلمان ہونے پر فخر ہے کہ میرا آپ جیسا لیڈر ہے۔

اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا، دنیا بھر میں کشمیر پر بات کی جارہی ہے اور کشمیر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے یہ سب عمران خان کی کرشماتی شخصیت کا نتیجہ ہے۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نے بہترین تقریر کی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ کے سد باب ، اسلامو فوبیا اور پیغمبر اسلام ؐکی توہین اور مسئلہ کشمیر جیسے اہم موضوعات پر بات کی۔

معروف وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان نے کشمیر میں بے جے پی کی زیر قیادت بھارتی ظلم و بربریت کی نہ صرف وجوہات بیان کیں بلکہ ان کے نتائج پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔معروف اسپورٹس جرنلس زینب عباس نے ٹوئٹ کیا کیا تقریر تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر اقوام متحدہ مقوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر کچھ نہیں کرتا تو پھر اس ادارے کی موجودگی کا کیا مقصد بچتا ہے۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس تقریر کا بے تابی سے انتظار کررہے تھے،ہمیں اپنے وزیراعظم پر فخر ہے جنہوں نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے ہم سب کے دلوں کی ترجمانی کی۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج ثابت کیا کہ وہ پاکستان اور اسلام کے بہترین ترجمان ہیں، وہ برصغیر میں امن کے سفیر ہیں اور عالمی رہنما بن کر ابھر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی وزیراعظم کی تقریر کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔

The post اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب ، دنیا بھر کے مسلمانوںکا عمران خان کو زبردست خراج تحسین ،ہندو بھی پیچھے نہ رہے ،بہت کچھ کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اقوام متحدہ اجلاس میں کسی پاکستانی لیڈر کی تیسری بڑی تقریر ،جانتے ہیں اس سے پہلے پاکستان کے کن 2رہنمائوں نےعالمی فورم پر ایسی دبنگ تقریر کی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نےجنرل اسمبلی میں مفصل اور دبنگ تقریر کی۔ تاریخ میں یہ کسی پاکستانی لیڈر کی تیسری بڑی تقریر تھی اس سے قبل 1949ءمیں سر ظفر اللہ خان اور 1971ءسے قبل ذوالفقار علی بھٹو نے بطور وزیرخارجہ ایسی تقریر کی تھی۔ سینئر صحافی امتنان شاہد نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ عمران خان نے کشمیر ایشو پر جس طرح روشنی ڈالی اس کی مثال نہیں ملتی، باقی ادوار میں بھی کشمیر بارے

تقریریں ہوتی رہیں تاہم اس بار جس طرح ایشو کو اٹھایا گیا پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا۔ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا، کرپشن اور سب سے زیادہ وقت کشمیر ایشو پر بات کی، ببانگ دہل واضح کیا کہ اسلام بنیاد پرست یا ماڈرن نہیں بلکہ ایک ہی ہے اور وہ نبی پاک کا اسلام ہے۔ مسلم امہ کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ ہندو تامل دہشتگردی کرتے تھے اسے تو مذہب سے نہیں جوڑا جاتا پھر اسلام کو دہشت گردی سے کیسے جوڑا جا سکتا ہے؟

 

The post اقوام متحدہ اجلاس میں کسی پاکستانی لیڈر کی تیسری بڑی تقریر ،جانتے ہیں اس سے پہلے پاکستان کے کن 2رہنمائوں نےعالمی فورم پر ایسی دبنگ تقریر کی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیس معافی، کتنے لاکھ غیرملکی ملازمین مستفید ہونگے،سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

ریاض(آن لائن)سعودی حکومت کی جانب سے صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادا کرنے کے فیصلے سے 7 لاکھ 12 ہزار 902 غیر ملکی کارکنان کو فائدہ ہو گا۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق منیو فیکچرنگ کے شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار 590 اورکان کنی شعبے میں 63 ہزار 312 غیر ملکی کارکنان موجود ہیں۔صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر

مقرر فیس کی معافی یکم اکتوبر 2019ء سے لاگو ہوجائے گی۔سرکاری پروگرام کے مطابق نئی رعایت سے وہی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی جن کے یہاں سعودی کارکنان کی تعداد یا تو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ہوگی یا ان کے مساوی ہوگی۔ یہ فیصلہ ان اداروں پر نافذ ہوگا جو صنعتی لائسنس حاصل کئے ہوئے ہوں گے۔

The post فیس معافی، کتنے لاکھ غیرملکی ملازمین مستفید ہونگے،سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے رپورٹ جاری کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا بھر میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک کونسا

ریاض(آن لائن)آئی ایم ڈی (انٹرنیشنل مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ)نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک بن گیا ہے جبکہ سائبر سیکیورٹی پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں ساتویں پوزیشن کا مالک بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں عالمی میڈیا نے رپورٹیں دی تھیں کہ سب سے زیادہ سائبر سیکیورٹی حملے سعودی عرب پر

کئے جارہے ہیں۔۔آئی ایم ڈی کے ماتحت بین الاقوامی مسابقتی مرکز نے اپنی نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 3درجے پیش قدمی کی ہے۔ سعودی ریسرچ اینڈ پبلیشنگ کمپنی سے شائع ہونے والے عربی روزنامے الاقتصادیہ کے مطابق تعلیم و تربیت کے سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018-19ء کے قومی بجٹ کا 17فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

The post دنیا بھر میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک کونسا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں تاریخی خطاب سے پہلےہوٹل میں ڈیڑھ گھنٹہ تک ایسا کیا کرتے رہے کہ ہال پہنچ کر ہشاش بشاش نظر آئے؟حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ہفتے کے دورہ امریکہ کے دوران بھی روزانہ ورزش کا معمول جاری رکھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق روزویلٹ ہوٹل جہاں پر ان کا قیام تھا میں روزانہ صبح اپنی معمول کی ورزش کرتے رہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ورزش کا اپنا ضروری سامان پاکستان سے اپنے ساتھ لائے تھے ۔انہوں نے جمعہ کی صبح بھی ڈیڑھ گھنٹہ تک روز ویلٹ ہوٹل کے جم میں ورزش کی اور ہشاش بشاش اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے پہنچے جہاں انہوں نے تاریخی تقریر کی۔

The post عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں تاریخی خطاب سے پہلےہوٹل میں ڈیڑھ گھنٹہ تک ایسا کیا کرتے رہے کہ ہال پہنچ کر ہشاش بشاش نظر آئے؟حیرت انگیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی دبنگ تقریر نے اپوزیشن کو بھی خوش کردیا احسن اقبال بھی تعریف کرنے پر مجبور،جانتے ہیں کیاکچھ کہہ دیا؟

لاہور(سی پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرکو خوش آئندقرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت

تقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔

The post عمران خان کی دبنگ تقریر نے اپوزیشن کو بھی خوش کردیا احسن اقبال بھی تعریف کرنے پر مجبور،جانتے ہیں کیاکچھ کہہ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا میں اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والا ملک کونسا ہے، جانئے

انقرہ(آن لائن)ترک وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔وزارت صحت سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فخر الدین کھوجا نے ایئر ایمبولینسوں کی صورتحال، ان کے طبّی ساز و سامان اور صلاحیت کے جائزے کے لیے انقرہ کے ایسن بوعا عمومی ایوی ایشن ٹرمینل کا دورہ کیا۔یہ ایئر ایمبولینسیں، طیارہ ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر

ایمبولینسوں کے ذریعے 6 سے 7 مریض لے جا سکتی ہیں۔اس موقع پر فخر الدین کھوجا نے کہا کہ ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں ایئر ایمبولینس کی سہولت 2008ء سے جاری ہے اور اب تک طیارہ ایمبولینسوں کے ذریعے 13 ہزار 398 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 31 ہزار 587 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔

The post دنیا میں اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والا ملک کونسا ہے، جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک

انجامینا(آن لائن)افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ لیبیا کی سرحد کے قریب تبیستی صوبے میں کوری بوگودی کے علاقے میں پیش آیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق کان بیٹھنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حکومتی اہلکاروں نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں 37 افراد زخمی

بھی ہوئے جن میں سے 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔سیکیورٹی اور مائننگ سے تعلق رکھنے والے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس جنوری میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے عرب کان کنوں اور چاڈ کے آوڈئی کمیونٹی کے افراد کے درمیان فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔کوری بوگودی کا علاقہ 2012، 2013 میں سونے کی دریافت کے بعد سے مقامی، لسانی اور غیر ملکی گروپوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

The post افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کی تقریر بہترین تھی لیکن اس میں مجھے ایک کمی نظر آئی ،حامد میر نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اورتجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم اور اسلاموفوبیا کے خلاف انتہائی مؤثر انداز میں بات کی مودی کو بھی رگڑا اور مسلم ممالک کے بہت سے لیڈروں کی خاموشی کا بھی شکوہ کیا ۔روہنگیا مسلمانوں کا بھی ذکر کیا اگر فلسطین کا بھی ذکر کر دیتے تو بہت اچھا ہوتا۔حامد میر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے

تجارتی مفادات کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے۔ گیارہ ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہو چکی لیکن دنیا نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ آج مجھے کافی عرصے بعد آٹھ سال پرانا عمران خان نظر آیا ۔امید ہے وہ ہندوستان کے مقابلے کے لئے قوم کو متحد بھی کریں گے۔

The post عمران خان کی تقریر بہترین تھی لیکن اس میں مجھے ایک کمی نظر آئی ،حامد میر نے نشاندہی کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...