لاہور(سی پی پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرکو خوش آئندقرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پربھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت
تقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بناسکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔
The post عمران خان کی دبنگ تقریر نے اپوزیشن کو بھی خوش کردیا احسن اقبال بھی تعریف کرنے پر مجبور،جانتے ہیں کیاکچھ کہہ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment