Pages

Saturday, September 28, 2019

بھارت میں خواتین عدم تحفظ کا شکار، معروف اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار پر پھٹ پڑیں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ہی ملک کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں خواتین کا تحفظ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے پاس اس وقت حکمران

جماعت کی تین ہائی پروفائل شخصیت ایسی ہیں جن پر ریپ کا الزام ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بڑے عہدوں پر ایسے افراد کی موجودگی کی وجہ سے ریپ کی متاثرہ خواتین کو مقدمہ درج کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے جوکہ ہمارے پورے معاشرے کیلئے تشویش ناک ہے جب کہ اس پریشان کن حالات میں قانون دان کو خواتین کے تحفظ کے خاطر قانون بنانے کے لیے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

The post بھارت میں خواتین عدم تحفظ کا شکار، معروف اداکارہ سوارا بھاسکر مودی سرکار پر پھٹ پڑیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...