Pages

Saturday, September 28, 2019

افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک

انجامینا(آن لائن)افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ لیبیا کی سرحد کے قریب تبیستی صوبے میں کوری بوگودی کے علاقے میں پیش آیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق کان بیٹھنے کے واقعے میں 52 افراد ہلاک ہوئے جب کہ حکومتی اہلکاروں نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں 37 افراد زخمی

بھی ہوئے جن میں سے 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔سیکیورٹی اور مائننگ سے تعلق رکھنے والے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس جنوری میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے عرب کان کنوں اور چاڈ کے آوڈئی کمیونٹی کے افراد کے درمیان فسادات میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔کوری بوگودی کا علاقہ 2012، 2013 میں سونے کی دریافت کے بعد سے مقامی، لسانی اور غیر ملکی گروپوں کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

The post افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 52 افراد ہلاک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...