Pages

Monday, September 30, 2019

چین کا قومی دن کل منایاجائیگا، بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

بیجنگ (این این آئی)چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری

پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔قومی دن کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔

The post چین کا قومی دن کل منایاجائیگا، بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...