Pages

Sunday, September 29, 2019

پی ٹی وی کے معروف کوئز شو ’’بزم طارق عزیز‘‘ کی ریکارڈنگ کب دوبارہ شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیلی وژن کے معروف کوئز شو ’’ بزم طارق عزیز ‘‘ کی ریکارڈنگ اگلے ماہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ پروگرام کے میزبان طارق عزیز کی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجودگی کی وجہ سے پروگرام کی ریکارڈنگ میں تعطل آیا ہوا تھا تاہم ان کے پاکستان واپس

پہنچنے کے بعد محرم کے احترام میں شو کی ریکارڈنگ کو التواء میں کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اب اگلے ماہ سے دوبارہ سے ’’بزم طارق عزیز ‘‘کی ریکارڈنگ الحمرا ہال نمبر ایک میں شروع کر دی جائے گی ۔ اس کوئز شو کے پروڈیوسر آغا قیصر ہیں اور یہ شو گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی وی سے پیش کیا جارہا ہے ۔

The post پی ٹی وی کے معروف کوئز شو ’’بزم طارق عزیز‘‘ کی ریکارڈنگ کب دوبارہ شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...