Pages

Monday, November 30, 2020

توانائی کے شعبے میں غیر معمولی معاونت کے بعد چین نے پاکستان کا ایک اور بڑا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا، خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(این این آئی) چین نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی غیر معمولی معاونت کے بعد انڈسٹری کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر دی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں تیزی لائی جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دوست ملک

نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تناظر میں پاکستان کی استعداد بڑھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے اب انڈسٹری کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس کے لئے اپنے نجی شعبوں کو متحرک کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت چین کی انڈسٹری کاپاکستان منتقلی بھی شامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ٹیکنالوجی کا حصول بھی میسر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق مختلف چینی کمپنیوں نے ہوم ورک کے بعدپاکستان میں کام بھی شروع کررکھا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ دو روز قبل چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل مینو فیکچرنگ کیلئے فیصل آبادمیں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

The post توانائی کے شعبے میں غیر معمولی معاونت کے بعد چین نے پاکستان کا ایک اور بڑا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا، خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جعلی اور فرضی نوکریوں کے ذریعے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ سینکڑوں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ

پشاور (آن لائن)جعلی اور فرضی نوکریوں کے ذریعے بیرون ممالک بھیجوانے سمیت مختلف وجوہات کی بنیاد پر وفاق نے 170 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کئے ہیں۔جن میں مالاکنڈ ڈویژن ، جنوبی اضلاع ، پشاور ، وغیرہ کے اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بھی شامل ہیں ۔

کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت کے باعث ویزہ پابندیوں کے دوران بیرون ممالک جہاں ملازمتوں میں کمی آئی ہے وہیں محنت مشقت کیلئے جانے کے خواہشمند افراد کو دھوکہ دہی اور غلط معلومات کے ذریعے جعلی اور فرضی نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے بیورو آف امیگریشن نے مبینہ دھوکہ دہی کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے’ جعلی اور فرضی نوکریوں کے اشتہارات دینے اور عوام کو بیرون ملک بھجوانے کے جھوٹے دعوے داروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق اس وقت بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو جن طریقوں سے لُوٹا جا رہا ہے ان میں سب سے بڑا طریقہ واردات یہ ہے کہ اخبارات میں فرضی نوکریوں کے اشتہارات جاری کئے جاتے ہیں اور لوگوں سے ان نوکریوں پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے کورونا وبا سے پہلے بیرون ملک جانے کے پروٹیکٹوریٹ سمیت دیگر دستاویزات مکمل کر لیں تھیں ان سے دوبارہ پروٹیکٹوریٹ فیس اور دیگر اخراجات کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ تیسرا یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوبارہ ویزوں پر پابندی کے اعلان کے باوجود شہریوں کو کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ اضافی رقم دیں تو ان کے لئے

ویزے نکلوائے جاسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق جب بھی اخبارات میں کسی بھی بیرون ملک نوکری کا اشتہار کسی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر یا ریکروٹنگ ایجنسی سے دیکھیں تو اس پر پرمیشن نمبر لازمی دیکھیں اور اس کی بیورو آف امیگریشن کی ویب سائٹ پر فارن جابز کے پورشن میں جا کر تصدیق کریں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اشتہار اور ویب سائٹ پر ملازمت کی نوعیت’ تنخواہ’ رہائش اور ملازمت کے مقام وغیرہ کی بھی تسلی کر لیں۔ بیورو آف امیگریشن اپنے سوشل میڈیا اکاو?نٹس کے ذریعے جعلی ملازمتوں والے اشتہارات کی نشاندہی بھی کرتا رہتا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اس سلسلے میں شہریوں سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں کارروائی کر رہا ہے

The post جعلی اور فرضی نوکریوں کے ذریعے بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ سینکڑوں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی

اسلام آباد ( آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے خلاف نیب کیسز کا معاملے پر اپوزیشن ڈٹ گئی اور چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی کو پارلیمنٹ طلب کرنے کے معاملے پر بضد ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے نیب کیسز کے معاملے پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکیوزیشن جمع کرانے کا بھی کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس بلاکر نیب کی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ زیر بحث لایا جائے، سلیم مانڈوی والا کی نیب کے خلاف تحریک بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیگی، سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے، دریں اثناچیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات، چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںسلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان بات چیت کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ کے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کیا ہے، خود جائزہ لوں گا۔تاہم ، سلیم مانڈوی والا نے جواب دیا کہ نیب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔مجھے کیس سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر مدثر کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیا جا رہا ہے۔نیب کی ان کارروائیوں کے خلاف سپریم کورٹ جانا پڑا تو بھی جائوں گا۔

The post ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب نے اسرائیلی جہازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی،دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی جب اسرائیل کی پہلی پرواز متحدہ عرب امارات کیلئے اڑان بھرنے

کی تیاریاں کر رہی تھی۔بہر حال اسرائیلی فلائٹ کے منسوخ ہونے کے خدشات بڑھ رہے تھے تاہم عین موقع پر فضائی حدوس استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی۔

The post سعودی عرب نے اسرائیلی جہازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا پاکستان اور چین کا اتفاق

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کا گوادر سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا اور چین کے ڈی جی این ڈی آر سی ینگ ژیانگ نے ویڈیو لنک کے ریعے شرکت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اس سال دسمبر میں 300 میگاواٹ پاور پلانٹ سے بجلی خریدنے کے معائدے پر دستخط ہوں گے ، اعلامیہ کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گی، گوادر ائیرپورٹ پر کام کو جلد مکمل کیا جائیگا ، چین گوادر کے معاشی منصوبوں زراعت ، لائیو سٹاک اور ماہی گیری جیسے منصوبوں میں معاونت کرے گا۔

The post گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کیا جائے گا پاکستان اور چین کا اتفاق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ اہم محکمے کے1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ملازمین کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ 1200 ملازمین کو جون 2012 سے مارچ 2013 کے دوران بھرتی کیا گیا تھا، ملازمین کو

ضابطے کے مطابق ملازمت دے گئی اور 2016 میں تمام ملازمین کو مستقل کردیا گیا تھا۔وکیل نے کہا کہ ملازمین کو 2016 میں قانون کے مطابق مستقل کیا گیا تاہم تمام ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگا کر برطرفی کا نوٹس دے دیا گیا۔عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، اور مختصر فیصلے میں ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم کردیا۔

The post ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ اہم محکمے کے1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس بپھر گیا،راتوں رات ہلاکتوں میں بڑا ا ضافہ ہسپتال بھر گئے،کئی گھروں میں کہرام،رقت آمیز مناظر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 969 ٹیسٹ کیئے گئے،اس طرح کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 5 فیصدرہی، جبکہ اب تک کُل 55 لاکھ 49 ہزار 779 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 458 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 863 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 91 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 105 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 74 ہزار 350 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 935 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 578 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 36 ہو گئیں۔خیبر پختون

خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 370 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 369 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار 406 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 318 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 187 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 167 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 933 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 169 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

The post کرونا وائرس بپھر گیا،راتوں رات ہلاکتوں میں بڑا ا ضافہ ہسپتال بھر گئے،کئی گھروں میں کہرام،رقت آمیز مناظر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم ہائوس میں شروع ہوگا،اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی،سیاسی اور سلامتی کے امور سمیت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا،

کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کومہنگائی، گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافے ، نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبے، آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید ، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ،کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میںایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی جبکہ شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا،قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع کی منظوری دے گی ،کابینہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت مقرر کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ فریکئیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی ،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دے گی ،کابینہ نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

The post فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر آصفہ بھٹو کی شخصیت۔۔۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی آصفہ بھٹو کی تعریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری کرتے ہی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ان کے معترف ہو گئے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو

کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ”سیاسی اختلافات ایک طرف ہیں لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے”سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی۔

The post سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر آصفہ بھٹو کی شخصیت۔۔۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی آصفہ بھٹو کی تعریف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی‎

کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالرکی کمی سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی

صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نومبر کے آخری کاروباری سیشن کےدوران اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے 261.73پوائنٹس کے اضافے سے41068.82پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ62.5فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 34ارب25کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.32فیصد کم رہا۔

The post سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ڈی ایم کے کارکنان نے تمام رکاوٹیں اکھاڑ پھینکی ، تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ہر صورت ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور کارکنان رکاوٹیں عبور کر لیں تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے ہیں ۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور

انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دییگئے ہیں جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے ہیں جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔

The post پی ڈی ایم کے کارکنان نے تمام رکاوٹیں اکھاڑ پھینکی ، تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینئر اینکر ، کالم نویس جاوید چوہدری کے تعاون سے المصطفیٰ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ 5اور 6دسمبر کو لگے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر ، کالم نویس جاوید چوہدری کے تعاون سے المصطفیٰ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام برائے ایصال ثواب چوہدری محمد خان ،سفید موتیا کا پہلا سالانہ فری آئی کیمپ ہفتہ اتوار 5.6دسمبربمقام شاہ سرمست لالہ موسیٰ

ضلع گجرات میں لگے گا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی سفید موتیے کی تشخیص،آپریشن اور لینز کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔مزید معلومات کیلئے ان نمبر ز پر رابطہ کریں0333-8498720،0348-3622280

The post سینئر اینکر ، کالم نویس جاوید چوہدری کے تعاون سے المصطفیٰ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ 5اور 6دسمبر کو لگے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز بال بال بچیں ملتان جلسے کے شرکاء میں کھلبلی مچ گئی

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی سے آگے لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید کی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے

سے بال بال بچیں۔قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے۔دریں اثنا جاتی امراء سے ملتان کیلئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام سے گزارش کروں گی کہ اس حکومت کی نالائقی کیخلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی ،ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں ،آصفہ بھٹو بھی ملتان کیلئے نکلی ہیں،ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں ،اس حکومت کو اپنا گھر جانا نظر آ رہا ہے ،اب اس حکومت کے آخری چند دن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کے لئے ایک پالیسی ہونی چاہیے تو میڈیکل کے طلبہ کے لئے بھی وہی پالیسی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے بھی اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ،ملک میں کہیں کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ،حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا کیا ،سارے ایس او پیز پی ڈی ایم کے لئے ہیں ،کوویڈ 19 تو چلا ہی جائے گا، کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی پر آنے والے

کو جمہوریت والی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ،گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے کئی بار جیل کاٹ چکی ہوں، تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی ایشو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس ادارے ٹیلیفون ٹیپ کرتے

ہیںیہ میرے لئے کوئی خبر نہیں ، ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کریں ،آپ کا ماتحت ادارہ آپ کا فون ٹیپ کرتا ہے لیکن آپ کے اندر اتنی غیرت نہیں کہ آپ انہیں کہیں کہ یہ اس ادارے کا کام نہیں ہے،جو سلیکٹرز کے ساتھ آیا ہو اس کی بات کوئی نہیں سنتا،عمران خان جوتے پالش کرنے میں آگے نکل گئے ہیں،عمران خان اپنی نوکری بچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

The post مریم نواز بال بال بچیں ملتان جلسے کے شرکاء میں کھلبلی مچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیس بک گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سوشل میڈیا کی سائٹ فیس گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ پر کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیس بک گروپس میں ہونے

والی لڑائیوں پر اگر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگی تو پھر باقی کام تو رہ ہی گئے یہ تو مفاد عامہ کا سوال بھی ہے ایف آئی اے ذاتی جھگڑوں میں پڑے گی تو اصل کام کون کرے گا۔ایف آئی اے کو اب عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ فیس بک جھگڑے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ سائبر کرائم کے معاملے پر ایف آئی اے کے پاس تربیت یافتہ تفتیشی افسران کتنے ہیں؟عدالت نے ایف آئی اے کی خاتون افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو سائبر کرائم سے متعلق کوئی ٹریننگ بھی کروائی گئی ہے؟ جس پر خاتون افسر نے جواب دیا جی ہمیں ایک ماہ کی ٹریننگ دی گئی تھی عدالت نے استفسار کیا کہ ایک مہینے میں آپ کو کیا سکھایا گیا ہو گا؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سائبر کرائم قوانین سے متعلق ہمیں بنیادی نوعیت کی ٹریننگ دی گئی تھی ،ایف آئی اے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رمشا اور ثوبیہ سعدیہ نامی خواتین دونوں کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی خواتین کے درمیان کورونا متاثرین کی بحالی کے نام پر تنظیم بنانے اور اس میں فنڈز کے استعمال پر جھگڑا تھاجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ فیس بک لڑائیاں ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

The post فیس بک گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی حربے کسی کام نہ آئے جلسے سے پہلے اپوزیشن کو ناقابل یقین کامیابی حاصل عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی‎

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور ، مقدمہ خارجہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے

ان کیخلاف درج مقدمہ بھی خارج کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےصاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں،جس کی اجازت نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں

The post حکومتی حربے کسی کام نہ آئے جلسے سے پہلے اپوزیشن کو ناقابل یقین کامیابی حاصل عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

منگیتر محمود چوہدری کابختاور بھٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اظہار محبت ،ہر طرف دھوم مچ گئی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پر

اپنی منگیترکی دلکش تصویر شیئر کردی۔محمود چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکائونٹ پر اپنی منگیتر بختاور بھٹو زردار ی کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جو بلاول ہائوس کراچی میں لی گئی تھی۔مذکورہ تصویر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کی ہے جبکہ تصویر میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس میں بہت دلکش لگ رہی ہیں۔محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بہاروں پھول برسائو۔محمود چوہدری کے بختاور بھٹو سے اظہارِ محبت کے اس انوکھے انداز کو انسٹاگرام صارفین نے کافی سراہاہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محمود چوہدری کی یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مسکراہٹ والا ایموجی بنایا۔

The post منگیتر محمود چوہدری کابختاور بھٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اظہار محبت ،ہر طرف دھوم مچ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابراعظم اپنی فیملی کو بھی لے ڈوبے حامیزہ مختار نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

حامیزہ مختار نے دوسری درخواست ہراساں کرنے کے الزام میں بابراعظم کے فیملی اراکین کیخلاف بھی دائر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان نے ہراساں کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کرلیا۔عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ، ہراساں کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواستیں دائر کیں جن میں بابر اعظم،محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے اور تھانہ نصیر آباد پولیس کو بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ سی سی پی او لاہور کو بابر اعظم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، بابر اعظم کے فیملی اراکین مجھے ہراساں کر رہے ہیں، استدعا ہے عدالت مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

The post بابراعظم اپنی فیملی کو بھی لے ڈوبے حامیزہ مختار نے بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل پی ڈی ایم کوبڑی کامیابی پنجاب پولیس عوام کا ہجوم دیکھ کر بوکھلا گئی،آئی جی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تہلکہ خیز اعلان کردیا،حکومت تکتی رہ گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ آئن لائن/ این آین آئی)پی ڈی ایم کا سیاسی پارہ ہائی ہو گیا ، ملتان جلسہ ہر صورت میں کرنے کا اعلان ، کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔تاہم بگڑتی صورتحال کو دیکھ کر آئی جی پولیس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور راستے کھول دیے جائیں ، جلسہ گاہ میں شریک ہونے والوں کو

نہ روکا جائے ۔دریں اثنا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دیےگئے ہیں جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے ہیں جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، جبکہ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔دوسری جانب مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔ ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا

جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں

، حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پیر کو ہر صورت جلسے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی طاقت جلسے کو روکے گی تو عوام کا سیلاب اسے بہاکرلے جائیگا ،کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر آئیں ،جہاں جہاںپولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آتی ہے

تواسے توڑیںاور آگے بڑھیں اگر وہ ڈنڈا ستعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی ڈنڈا استعمال کر نے کی اجازت ہے ، بیک ڈور کسی سے کوئی رابطے نہیں ،8دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی ۔ اتوار کو یہاں پی ڈی ایم کے رہنمائوں کے اجلا س کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور سینیٹر مولانا غفور حیدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے پورے ملک میں

عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع ہے ، گوجرانوالہ ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سے ہوتے ہوئے 30نومبر کو ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ ہونے جارہا ہے لیکن یہاں کی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور خانیوال سمیت مختلف شہروں سے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے ، یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کو

گرفتار کیا جارہا ہے اور عوام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر آپ جلسے میں گئے تو آپ کو تاوان کیا جائیگا ، تاوان کا لفظ بذات خود ایک غیر قانونی اورمجرمانہ لفظ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اس وقت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ واضح طورپر اعلان کرتا ہوں کہ (آج) تیس نومبر پیر کو جلسہ ہوکر رہے گااور اگر کوئی طاقت جلسے کو روکے گی تو انشاء اللہ عوام کا سیلاب انہیں بہا کر

لیکر جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ میں تمام کارکنوں کو ہدایت دینا چاہتا ہوں کہ وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آئیں اورجہاں جہاں پر پولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آتی ہے تو ان کی قوت او گھیرے کو کو توڑیںاور آگے بڑھیں اگر وہ ڈنڈا ستعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی ڈنڈا استعمال کر نے کی اجازت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھرپور مزاحمت کے ساتھ جلسہ ہوکر رہے گا ،ہم نے تمام صورتحال کا مقابلہ کر نے کیلئے

حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آخر یہ ہتھکنڈے کیوں استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تم نے دو سالوں میں جوعوا م کاحشر کر رکھا ہے ،غریب کے منہ سے نوالا چھینا ہے ،گھر چھین لئے ہیں ،روز گار چھین لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسان ، مزدور ، محنت کش، تاجر ،غریب دوکاندار ، چھابری والا رورہے ہیں ،ہم ان کے زبان بننا چاہتے ہیں اگر آپ عوام کی

زبان کو بند کر نے کی کوشش کر تے ہیں یا ان کو کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر عوام آواز بننا ہمارا حق بنتا ہے ، ہم کسی قسم کی لاقانونیت کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ، پولیس گردی کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ، ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں اگر جلسے کا رخ نہیں کر سکیں گے تو یاد رکھیں جیلوں کا رخ کریں گے بہادری کے ساتھ کریں گے تمہاری جیلیں بھر دینگے ۔

انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے جو ملتان میں رویہ رکھا ہے ، یہ پوری حکومت کا پلان ہے میں اس کے خلاف اگلے جمعہ اور پھر اتوار کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہرے اور احتجاج کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ تحریک آرام سے آرام آگے بڑھے شاید ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہماری تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی ہم نے کہا تھا کہ جنوری میں لانگ مارچ کرینگے

لیکن اب شاید وہ چاہتے بھی یہی ہیں کہ ہم بہت جلدہی لانگ مارچ کا اعلان کریں اور اسلام آباد پہنچ کر ان کو بتائیں کہ تمہاری کیا اوقات ہے ، انشاء اللہ حکمرانوں کو ان کی اوقات بتائینگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلسہ گاہ میں جو کارکن کام کررہے تھے وہاں پر دھاوا بولا گیا ہے ، علی قاسم گیلانی اور وقار ڈوگر کو گرفتار کیا ہے ،بہت سے کارکن گرفتار ہیں ، سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں،

ایف آئی آر نہیں ہے لیکن ان کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ، کچھ کو جیلوں میں لے گئے ہیں ، تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے سیاسی تحریکیں ، گرفتاریاں ، آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ہمیں ان سے ڈرایا نہیںجاسکتا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے

ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی ،وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اور ایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو

تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیںچھوڑینگے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے رضا کاروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فوری طورپر ملتان پہنچیں اور جلسہ کے انتظامات سنبھال لیں ۔ استعفیٰ کے آپریشنز کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے جنگ چھڑ دی ہے اور ہم نے بھی جنگ چھڑدی ہیں ، اب کوئی ترتیب نہیں ہے جو کچھ ہوگا اور جب ہوگا سامنے آتا رہے گا ،

یہ کوئی طریقہ ہے کہ ہمیں کہیں پشاور میں جلسہ نہ کریں اور سوات ایک پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دیں ، ملتان ہم جلسہ کر نا چاہتے ہیں ہمارے کرونا ہے اور دیر میں جلسہ ہورہا ہے ، لاہور میں بھی جلسہ ہورہاہے ، کیا اس کرونا کی ہمارے ساتھ لڑائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوویڈ 19سے زیادہ خطرناک کوویڈ 18ہیں ہے یہ ملک کا بیڑہ غرق کررہا ہے ، معیشت کو تباہ کر کے ہماری پوری دنیا کا غلام بنا رہاہے،

ہم نے آزادی ، جمہوری اور عوام کے حقو ق کی جنگ لڑنی ہے ہم دور میں حربے دیکھے ہیں اور ہمیشہ یہ حربے ناکام ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم جلسہ کریں گے اگر جلسہ نہ کر نے دیا تو پاکستان کا ضلع ضلع جلسہ گاہ بن جائیگا ۔سابق یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری علیل ہیں ، آصفہ بھٹو صاحبہ جلسہ عام سے خطاب کرینگی ۔ انہوںنے کہاکہ

حکومت کابہت مشکور ہوں کہ انہوںنے جلسہ سے پہلے ہی جلسہ کامیاب کرادیا ہے ، عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن جلسہ کرے ہم کنٹینرز دینگے اور کھانا بھی دینگے انہوںنے آدھا وعدہ پور ا کر دیا ہے اور کنٹینرز آگئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں ہیں اور پی ٹی ڈی ایم نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کر دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوں کی رہائی کے

حوالے سے وکلاء سے مشاورت کررہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 8دسمبر کو آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کررہے ہیں ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔

The post ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل پی ڈی ایم کوبڑی کامیابی پنجاب پولیس عوام کا ہجوم دیکھ کر بوکھلا گئی،آئی جی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے تہلکہ خیز اعلان کردیا،حکومت تکتی رہ گئی‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آصفہ بھٹو کو سیاست میں کیوں لایا جارہاہے؟ سینئر صحافی حامد میر کابڑا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میراپنے آج کے کالم ”دوبیٹیاں ایک کہانی“ میں لکھتے ہیں کہ کسی کو اچھا لگے یا بُرا، ملتان میں ایک نئی تاریخ بننے جا رہی ہے۔ آج(30نومبر) پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ہے۔ اِس پارٹی کے 54ویں یومِ تاسیس کا جلسہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ بن چکا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے نام پر اِس جلسے کو روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 28نومبر کو سکھر میں تحریک انصاف کے ایک یوتھ کنونشن سے خطاب کیا۔ سندھ حکومت نے اُنہیں روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔دوسری طرف ملتان میں پیپلز پارٹی کو اپنے یومِ تاسیس کے جلسے کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی وزراء الزام لگا رہے ہیں کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیلے گا لیکن نہ خود جلسوں سے باز آ رہے ہیں، نہ جماعت اسلامی کو جلسوں سے روک رہے ہیں اور عام آدمی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری خود کورونا وائرس کا شکار ہیں۔27نومبر کو وہ اپنی چھوٹی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ اِس تقریب میں بختاور سے چھوٹی آصفہ ایک آئی پیڈ لئے

مہمانوں میں گھوم رہی تھیں اور اسکائپ کے ذریعہ بلاول کی مہمانوں سے بات کروا رہی تھیں۔حکومت کے وزراء نے منگنی کی اِس چھوٹی سی غیرسیاسی تقریب پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی اور یہ بیانات دیے کہ بلاول کی بہن کی منگنی میں تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے

لئے بہت احتیاطی تدابیر کی گئیں، سب مہمانوں سے کہا گیا کہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کر آئیں لیکن بلاول کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باوجود ملتان کا جلسہ ملتوی کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت نے اِس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ متانت کی بجائے رعونت آمیز لہجہ اختیار کیا

اور اِسی لہجے کے ردِعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے خود اعلان کیا کہ 30نومبر کو ملتان کے جلسے میں اُن کی نمائندگی آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔آصفہ نے ہمیشہ اپنے آپ کو عملی سیاست سے علیحدہ رکھا ہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بختاور خاندان کی زمینوں کی

دیکھ بھال اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں۔ آصفہ کا زیادہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزرتا ہے۔ وہ کبھی اپنے والد کو جوتے پہنا رہی ہوتی ہیں اور کبھی اُنہیں سگریٹ پینے سے روکتی نظر آتی ہیں۔آصف زرداری جب کسی کی نہیں مانتے تو پھر آصفہ سے سفارش کرائی جاتی ہے۔

پچھلے سال آصف زرداری نے طبی وجوہات کی بناء پر درخواست ضمانت دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بلاول سمیت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بہت منت سماجت کی لیکن آصف زرداری درخواست ضمانت پر دستخط کے لئے تیار نہ تھے۔آخر کار بلاول نے آصفہ سے مدد حاصل کی

اور آصفہ نے اپنے والد کو درخواست ضمانت پر دستخط کے لئے راضی کیا۔ وہ اپنے والد اور بھائی دونوں کی لاڈلی ہیں لیکن والد اور بھائی نے فیصلہ کیا کہ ملتان کے جلسے میں آصفہ ضرور شرکت کریں گی۔آصفہ کی شرکت سے اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو یہ پیغام ملے گا

کہ کورونا وائرس کی شدید لہر میں صرف عام لوگ احتجاج کے لئے نہیں نکلیں گے بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وہ بیٹی بھی ملتان پہنچے گی جس نے اِس سے پہلے کبھی کسی بڑے جلسے میں تقریر نہیں کی۔ملتان کے جلسے سے ایک نہیں بلکہ دو سابقہ وزرائے اعظم کی بیٹیاں خطاب کریں گی۔

چند سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی بیٹیاں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تقریریں کرتی نظر آئیں گی۔نواز شریف کو مختلف مقدمات میں اُلجھا کر نااہل قرار نہ دیا جاتا تو شاید مریم نواز سیاست میں نہ آتیں۔ اِسی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے 2018کے

انتخابات میں اپنے والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں تھوڑا بہت حصہ لیا لیکن وہ عملی سیاست سے دور رہیں۔اُنہیں ضمنی الیکشن کے ذریعہ سندھ اسمبلی کا رکن بننے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن اُن کی پہلی ترجیح اپنے بیمار والد کی تیمار داری تھی۔ پچھلے چند دنوں میں حکومت نے ایسے حالات

پیدا کر دیے ہیں کہ آصفہ کو اُن کے اپنے ہی خاندان نے سیاست میں دھکا دے دیا ہے۔ یہ بات یاد رکھی جائے کہ بلاول کی شخصیت اپنی والدہ اور والد دونوں کے اوصاف کا امتزاج ہے۔بلاول کبھی سخت بات کرتے ہیں اور کبھی اپنے والد کی طرح مفاہمانہ

رویہ بھی اختیار کر لیتے ہیں لیکن آصفہ اپنی والدہ کی طرح خطرناک ترین دشمن کی گولیوں اور بموں کے سامنے ڈٹ جانے والی طبیعت کی مالک ہیں۔اُنہوں نے بچپن سے اپنی والدہ اور والد کو سازشوں کے حصار میں دیکھا ہے جس کی وجہ سے اہم سیاسی معاملات پر اُن کا موقف قدرے جارحانہ ہے

اور اِسی لئے وہ ابھی تک سیاست سے پرہیز کرتی رہیں۔ اب وہ اپنے والد اور بھائی کی مرضی سے سیاست میں آ رہی ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ والد اور بھائی مفاہمت کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور مزاحمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔آصف زرداری پیپلز پارٹی کو بلاول کے حوالے کر چکے

ہیں اور بلاول نے پچھلے کچھ عرصے میں مفاہمت کا تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ آصفہ کو اپنی معاونت کے لئے سیاست میں لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جارحانہ سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

The post آصفہ بھٹو کو سیاست میں کیوں لایا جارہاہے؟ سینئر صحافی حامد میر کابڑا دعویٰ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان جلسہ،قاسم باغ بند،سینکڑوں گرفتار راستے سیل، موبائل سروس معطل ،انٹرنیٹ بھی بند‎

اسلام آباد(آئن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک / این آین آئی)ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں، اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دییگئے ہیں جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے ہیں جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔علاوہ ازیں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، ملازمین کو زخمی کرنے اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ دریں اثنا نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امرا ءسے قافلے کیساتھ ملتان جلسہ کیلئے روانہ ہو گئیں ہیں ،سینیٹر پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کیساتھ ہیں ۔ ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کے دوران مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی غم چھوڑ کر میاں نواز شریف کی ہدایت پر قوم کے دکھ درد اور تکالیف میں شرکت کے لیے جا رہی ہوں۔دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پیر کو ہر صورت جلسے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی طاقت جلسے کو روکے گی تو عوام کا سیلاب اسے بہاکرلے جائیگا ،

کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر آئیں ،جہاں جہاںپولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آتی ہے تواسے توڑیںاور آگے بڑھیں اگر وہ ڈنڈا ستعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی ڈنڈا استعمال کر نے کی اجازت ہے ، بیک ڈور کسی سے کوئی رابطے نہیں ،8دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی ۔ اتوار کو یہاں پی ڈی ایم کے رہنمائوں کے اجلا س کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

، مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور سینیٹر مولانا غفور حیدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے پورے ملک میں عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع ہے ، گوجرانوالہ ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سے ہوتے ہوئے 30نومبر کو ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ ہونے جارہا ہے لیکن یہاں کی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے

اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور خانیوال سمیت مختلف شہروں سے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے ، یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جارہا ہے اور عوام کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر آپ جلسے میں گئے تو آپ کو تاوان کیا جائیگا ، تاوان کا لفظ بذات خود ایک غیر قانونی اورمجرمانہ لفظ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ

حکومت اس وقت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ واضح طورپر اعلان کرتا ہوں کہ (آج) تیس نومبر پیر کو جلسہ ہوکر رہے گااور اگر کوئی طاقت جلسے کو روکے گی تو انشاء اللہ عوام کا سیلاب انہیں بہا کر لیکر جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ میں تمام کارکنوں کو ہدایت دینا چاہتا ہوں کہ وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آئیں اورجہاں جہاں پر پولیس یا کوئی بھی قوت راستے میں آتی ہے تو ان کی

قوت او گھیرے کو کو توڑیںاور آگے بڑھیں اگر وہ ڈنڈا ستعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی ڈنڈا استعمال کر نے کی اجازت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھرپور مزاحمت کے ساتھ جلسہ ہوکر رہے گا ،ہم نے تمام صورتحال کا مقابلہ کر نے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آخر یہ ہتھکنڈے کیوں استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تم نے دو سالوں میں جوعوا م کا

حشر کر رکھا ہے ،غریب کے منہ سے نوالا چھینا ہے ،گھر چھین لئے ہیں ،روز گار چھین لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسان ، مزدور ، محنت کش، تاجر ،غریب دوکاندار ، چھابری والا رورہے ہیں ،ہم ان کے زبان بننا چاہتے ہیں اگر آپ عوام کی زبان کو بند کر نے کی کوشش کر تے ہیں یا ان کو کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر عوام آواز بننا ہمارا حق بنتا ہے ، ہم کسی قسم کی لاقانونیت کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ،

پولیس گردی کو تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ، ہم ہر صورتحال کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں اگر جلسے کا رخ نہیں کر سکیں گے تو یاد رکھیں جیلوں کا رخ کریں گے بہادری کے ساتھ کریں گے تمہاری جیلیں بھر دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے جو ملتان میں رویہ رکھا ہے ، یہ پوری حکومت کا پلان ہے میں اس کے خلاف اگلے جمعہ اور پھر اتوار کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہرے

اور احتجاج کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ تحریک آرام سے آرام آگے بڑھے شاید ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہماری تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی ہم نے کہا تھا کہ جنوری میں لانگ مارچ کرینگے لیکن اب شاید وہ چاہتے بھی یہی ہیں کہ ہم بہت جلدہی لانگ مارچ کا اعلان کریں اور اسلام آباد پہنچ کر ان کو بتائیں کہ تمہاری کیا اوقات ہے ، انشاء اللہ حکمرانوں کو ان کی

اوقات بتائینگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جلسہ گاہ میں جو کارکن کام کررہے تھے وہاں پر دھاوا بولا گیا ہے ، علی قاسم گیلانی اور وقار ڈوگر کو گرفتار کیا ہے ،بہت سے کارکن گرفتار ہیں ، سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ، ایف آئی آر نہیں ہے لیکن ان کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ، کچھ کو جیلوں میں لے گئے ہیں ، تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے سیاسی تحریکیں ،

گرفتاریاں ، آزمائشیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں ہمیں ان سے ڈرایا نہیںجاسکتا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی،

وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اور ایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیںچھوڑینگے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے رضا کاروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فوری طورپر ملتان

پہنچیں اور جلسہ کے انتظامات سنبھال لیں ۔ استعفیٰ کے آپریشنز کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے جنگ چھڑ دی ہے اور ہم نے بھی جنگ چھڑدی ہیں ، اب کوئی ترتیب نہیں ہے جو کچھ ہوگا اور جب ہوگا سامنے آتا رہے گا ،یہ کوئی طریقہ ہے کہ ہمیں کہیں پشاور میں جلسہ نہ کریں اور سوات ایک پارٹی کو جلسے کی اجازت دے دیں ، ملتان ہم جلسہ کر نا چاہتے ہیں ہمارے کرونا ہے

اور دیر میں جلسہ ہورہا ہے ، لاہور میں بھی جلسہ ہورہاہے ، کیا اس کرونا کی ہمارے ساتھ لڑائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوویڈ 19سے زیادہ خطرناک کوویڈ 18ہیں ہے یہ ملک کا بیڑہ غرق کررہا ہے ، معیشت کو تباہ کر کے ہماری پوری دنیا کا غلام بنا رہاہے ،ہم نے آزادی ، جمہوری اور عوام کے حقو ق کی جنگ لڑنی ہے ہم دور میں حربے دیکھے ہیں اور ہمیشہ یہ حربے ناکام ہوئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ

ہم جلسہ کریں گے اگر جلسہ نہ کر نے دیا تو پاکستان کا ضلع ضلع جلسہ گاہ بن جائیگا ۔سابق یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری علیل ہیں ، آصفہ بھٹو صاحبہ جلسہ عام سے خطاب کرینگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کابہت مشکور ہوں کہ انہوںنے جلسہ سے پہلے ہی جلسہ کامیاب کرادیا ہے ، عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن جلسہ کرے ہم کنٹینرز دینگے اور کھانا بھی دینگے

انہوںنے آدھا وعدہ پور ا کر دیا ہے اور کنٹینرز آگئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطے نہیں ہیں اور پی ٹی ڈی ایم نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کر دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے وکلاء سے مشاورت کررہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 8دسمبر کو آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔

The post ملتان جلسہ،قاسم باغ بند،سینکڑوں گرفتار راستے سیل، موبائل سروس معطل ،انٹرنیٹ بھی بند‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل عمران نیازی کو للکا ردیا

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔

مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔ ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔

The post گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل عمران نیازی کو للکا ردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاک ترک پروڈکشن کمپنیزکا معاہدہ ہوگیا پاکستانی اداکار بھی ترکش ڈراموں میں جلوہ گر ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی کی پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدہ، اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کوبھی منصوبے کا حصہ بنالیا گیا،تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ایپ پر

اداکارعدنان صدیقی نے ایک پوسٹ شیئرکی جس سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے انصاری فلمزاور ترکی کے تکدن فلمزپروڈکشن ہائوسزکے درمیان مشترکہ منصوبے پرکام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔پاک ترک پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان معاہدے میں اداکارعدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔اداکارعدنان صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پریقین رکھا ہے کہ آرٹ کو بین الاقوامی اور جغرافیائی سیاسی حدود کے بالا ترہونا چاہئے اوراس طرف یہ میرا چھوٹا قدم ہے۔یا درہے کہ اس وقت ترکی کے متعدد ڈرامے ڈب کر کے پاکستان میں پیش کئے جارہے ہیں

The post پاک ترک پروڈکشن کمپنیزکا معاہدہ ہوگیا پاکستانی اداکار بھی ترکش ڈراموں میں جلوہ گر ہونگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مولانا طارق جمیل ،خادم حسین رضوی کی قبر پر پہنچ گئے ، فاتحہ خوانی مرحوم کوپورے برصغیر کا ہیرو قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل علامہ خادم حسین رضوی کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادے سعد حسین رضوی سے تعزیت کی جبکہ علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے

”لبیک یا رسول اللہۖ” کے نعرے بھی لگائے جبکہ مولانا طارق جمیل بھی اس موقع پر زیر لب لبیک یا رسول اللہ ۖ کہتے رہے۔ مولانا طارق جمیل نے علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورکہا کہ علامہ خادم حسین جیسے انسان کی مثال پورے بر صغیر میں کہیں نہیں ملتی جنہوں نے ناموس رسالت ۖ کے لیے جہاد کرتے کرتے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔اسی جہاد میں ان کو بیماری آئی اور اللہ کی جانب سے ان کا بلاوا آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ان کے بیٹے کو ان کا قائم مقام بنائے اور ان کی ساری صفات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی ایسا ہی ایمان ، اور جوش و جذبہ عطا فرمائے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے اور آپ سب سے ان کے انتقال پر تعزیت کرتا ہوں۔دریں اثنا علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر فاتحہ کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ، دور دور سے لوگ ان کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

The post مولانا طارق جمیل ،خادم حسین رضوی کی قبر پر پہنچ گئے ، فاتحہ خوانی مرحوم کوپورے برصغیر کا ہیرو قرار دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Sunday, November 29, 2020

سابق وزیراعظم میر ظفر خان جمالی کو دل کا دورہ حالت تشویشناک ،فوری طور پر ہسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو دل کا دورہ ، حالت تشویشناک ، فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک بتائی ہے ۔ ظفر اللہ خان جمالی کو راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر

شفت کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے سابق وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اللہ پاک ظفر خان جمالی کو جلد صحت یاب کرے اور سلامت رکھے ، امین ۔جبکہ قوم سے بھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی ہے ۔

The post سابق وزیراعظم میر ظفر خان جمالی کو دل کا دورہ حالت تشویشناک ،فوری طور پر ہسپتال منتقل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سابق صوبائی وزیر کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے

کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیرتجارت اورمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق ممبرعادل صدیقی کورونا کے باعث نجی اسپتال میں انتقال کر گئے،عادل صدیقی گزشتہ دو روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور کرونا وائرس میں مبتلا تھے،ان کی عمر57برس تھی۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرتجارت ومتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے

سابق رکن عادل صدیقی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر 22 نومبر کو ضیاء الدین اسپتال کے آئی سی یومیں داخل کرایا گیا تھا،جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔ترجمان نجی اسپتال کے مطابق عادل صدیقی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔عادل صدیقی کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی جس کی وجہ سے وہ کراچی کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔عادل صدیقی کووڈ میں مبتلا ہونے سے قبل کئی برس سے پھیپھڑوں اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے،مختلف بیماریوں کے باعث عادل صدیقی ملک اور بیرون ملک سفر میں ڈاکٹر اور آکسیجن سلینڈر ساتھ رکھتے تھے۔عادل صدیقی رواں ماہ کے آغاز میں ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے۔عادل صدیقی 1963میں کراچی میں پیدا ہوئے اور جامعہ کراچی سے گریجویشن کیا وہ 2002سے 2007تک صوبائی وزیربھی رہے،عادل صدیقی 2008 کی صوبائی حکومت میں بھی صوبائی وزیر رہے جبکہ 2013سے 2018تک بھی حلقہ پی ایس 100ممبر صوبائی اسمبلی رہے،عادل صدیقی 2016سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے اور چند روز قبل ہی وطن واپس آئے تھے۔ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔‎

The post سابق صوبائی وزیر کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ڈی ایم کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی عہدیدار گرفتار،پھر رہائی کس طرح ملی؟ ملتان پولیس نے معاملے پر وضاحت جاری کردی

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )آج پی ڈی ایم ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کرنے جارہی ہے ، اس سے پہلے پی ڈی ایم کے لیے کام کرنے کے شبہ میں جلال پور پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیدار حامد رفیق کو گرفتار کر لیا، تاہم بعد ازاں تھانے میں تحریری یقین

دہانی کہ ان کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں اور ضلعی صدر پی ٹی آئی کی مداخلت پر انہیں رہائی ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے متحرک کارکنوں کی تیار کی گئی فہرست میں پی ٹی آئی عہدیدار کا نام غلطی سے شامل ہوا۔دوسر ی جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو حالات پر امن رکھنے میں دلچسپی ہوتی تو پی ڈی ایم سے بات چیت کی جاتی ،پکڑ دھکڑ اور غیر جمہوری رویے قابل قبول نہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائی کر رہی ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت کی کاروایوں کا مقابلہ کرے گی ،حکومت نے اداروں کو لیگی اراکین اسمبلی کے پیچھے لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل درآمد کریںگے ۔

The post پی ڈی ایم کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی عہدیدار گرفتار،پھر رہائی کس طرح ملی؟ ملتان پولیس نے معاملے پر وضاحت جاری کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئی اورپرانی گاڑی و موٹر سائیکل رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اہم اعلان کردیا

راولپنڈی (اے پی پی)ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے گاڑی و موٹر سائیکل کو یونیورسل نمبر کے تحت رجسٹرڈ کرانے کی نئی سکیم متعارف کرادی ۔ایکسائز اینڈٹیکسیشن حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اوپن ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑیوں اور نئی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15دسمبر

سے قبل یونیورسل نمبر کے تحت اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کروائیں یا اپنے نام منتقل کروا لیں تو انہیں یہ سہولت مقامی طور پر میسر ہو گی اور انہیں بائیومیٹرک کے عمل سے نہیں گذرنا پڑے گا ۔حکام نے کہاکہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد گاڑی کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک ضروری ہوگی ۔

The post نئی اورپرانی گاڑی و موٹر سائیکل رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری، آگے لانے کا مقصد کیا ہے؟حامد میر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی سامنے لے آئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میراپنے آج کے کالم ”دوبیٹیاں ایک کہانی“ میں لکھتے ہیں کہ کسی کو اچھا لگے یا بُرا، ملتان میں ایک نئی تاریخ بننے جا رہی ہے۔ آج(30نومبر) پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ہے۔ اِس پارٹی کے 54ویں یومِ تاسیس کا جلسہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ بن چکا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے نام پر اِس جلسے کو روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 28نومبر کو سکھر میں تحریک انصاف کے ایک یوتھ کنونشن سے خطاب کیا۔ سندھ حکومت نے اُنہیں روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔دوسری طرف ملتان میں پیپلز پارٹی کو اپنے یومِ تاسیس کے جلسے کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی وزراء الزام لگا رہے ہیں کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیلے گا لیکن نہ خود جلسوں سے باز آ رہے ہیں، نہ جماعت اسلامی کو جلسوں سے روک رہے ہیں اور عام آدمی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری خود کورونا وائرس کا شکار ہیں۔27نومبر کو وہ اپنی چھوٹی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ اِس تقریب میں بختاور سے چھوٹی آصفہ ایک آئی پیڈ لئے مہمانوں میں گھوم رہی تھیں اور اسکائپ کے ذریعہ بلاول کی مہمانوں سے بات کروا رہی تھیں۔حکومت کے وزراء نے منگنی کی اِس چھوٹی سی غیرسیاسی تقریب پر بھی سیاست کرنے

کی کوشش کی اور یہ بیانات دیے کہ بلاول کی بہن کی منگنی میں تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بہت احتیاطی تدابیر کی گئیں، سب مہمانوں سے کہا گیا کہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کر آئیں لیکن بلاول کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باوجود ملتان کا جلسہ ملتوی کرنے کے لئے تیار نہیں۔

حکومت نے اِس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ متانت کی بجائے رعونت آمیز لہجہ اختیار کیا اور اِسی لہجے کے ردِعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے خود اعلان کیا کہ 30نومبر کو ملتان کے جلسے میں اُن کی نمائندگی آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔آصفہ نے ہمیشہ اپنے آپ کو عملی سیاست سے

علیحدہ رکھا ہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بختاور خاندان کی زمینوں کی دیکھ بھال اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں۔ آصفہ کا زیادہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزرتا ہے۔ وہ کبھی اپنے والد کو جوتے پہنا رہی ہوتی ہیں اور کبھی اُنہیں سگریٹ پینے سے روکتی نظر آتی ہیں۔آصف زرداری

جب کسی کی نہیں مانتے تو پھر آصفہ سے سفارش کرائی جاتی ہے۔ پچھلے سال آصف زرداری نے طبی وجوہات کی بناء پر درخواست ضمانت دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بلاول سمیت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بہت منت سماجت کی لیکن آصف زرداری درخواست ضمانت پر دستخط

کے لئے تیار نہ تھے۔آخر کار بلاول نے آصفہ سے مدد حاصل کی اور آصفہ نے اپنے والد کو درخواست ضمانت پر دستخط کے لئے راضی کیا۔ وہ اپنے والد اور بھائی دونوں کی لاڈلی ہیں لیکن والد اور بھائی نے فیصلہ کیا کہ ملتان کے جلسے میں آصفہ ضرور شرکت کریں گی۔آصفہ کی شرکت سے

اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو یہ پیغام ملے گا کہ کورونا وائرس کی شدید لہر میں صرف عام لوگ احتجاج کے لئے نہیں نکلیں گے بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وہ بیٹی بھی ملتان پہنچے گی جس نے اِس سے پہلے کبھی کسی بڑے جلسے میں تقریر نہیں کی۔ملتان کے جلسے سے ایک نہیں

بلکہ دو سابقہ وزرائے اعظم کی بیٹیاں خطاب کریں گی۔ چند سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی بیٹیاں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تقریریں کرتی نظر آئیں گی۔نواز شریف کو مختلف مقدمات میں اُلجھا کر نااہل قرار نہ دیا جاتا تو شاید مریم نواز سیاست میں نہ آتیں۔

اِسی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے 2018کے انتخابات میں اپنے والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں تھوڑا بہت حصہ لیا لیکن وہ عملی سیاست سے دور رہیں۔اُنہیں ضمنی الیکشن کے ذریعہ سندھ اسمبلی کا رکن بننے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن اُن کی پہلی ترجیح اپنے بیمار والد کی تیمار داری تھی۔

پچھلے چند دنوں میں حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ آصفہ کو اُن کے اپنے ہی خاندان نے سیاست میں دھکا دے دیا ہے۔ یہ بات یاد رکھی جائے کہ بلاول کی شخصیت اپنی والدہ اور والد دونوں کے اوصاف کا امتزاج ہے۔بلاول کبھی سخت بات کرتے ہیں اور کبھی اپنے والد کی طرح مفاہمانہ

رویہ بھی اختیار کر لیتے ہیں لیکن آصفہ اپنی والدہ کی طرح خطرناک ترین دشمن کی گولیوں اور بموں کے سامنے ڈٹ جانے والی طبیعت کی مالک ہیں۔اُنہوں نے بچپن سے اپنی والدہ اور والد کو سازشوں کے حصار میں دیکھا ہے جس کی وجہ سے اہم سیاسی معاملات پر اُن کا موقف قدرے جارحانہ ہے

اور اِسی لئے وہ ابھی تک سیاست سے پرہیز کرتی رہیں۔ اب وہ اپنے والد اور بھائی کی مرضی سے سیاست میں آ رہی ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ والد اور بھائی مفاہمت کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور مزاحمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔آصف زرداری پیپلز پارٹی کو بلاول کے حوالے کر چکے ہیں اور بلاول نے پچھلے کچھ عرصے میں مفاہمت کا تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ آصفہ کو اپنی معاونت کے لئے سیاست میں لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جارحانہ سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

The post آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری، آگے لانے کا مقصد کیا ہے؟حامد میر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی سامنے لے آئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرونا وائرس قابو میں نہ آسکا ایک دن میں مزید درجنوں افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران

کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار991 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار368، اسلام آباد14، گلگت بلتستان97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

The post کرونا وائرس قابو میں نہ آسکا ایک دن میں مزید درجنوں افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اب ہوگا دمادم مست قلندر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم تحریک میں جان ڈالنے کیلئے نیا حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی تو ”جیل بھرو” کی کال دی جائیگی۔پی ڈی ایم کے

سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ملتان میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ”جیل بھرو” تحریک کے حوالے سے سنجیدگی سے غوروفکر ہوا۔یہ تجویز مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں صرف جے یو آئی کے کارکن بھی نہیں سماسکتے لیکن اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔

The post اب ہوگا دمادم مست قلندر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم تحریک میں جان ڈالنے کیلئے نیا حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،حکمت عملی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایران سے خطرہ سعودی عرب نے آئل فیلڈز کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے ذخائر کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی ہے، ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی خبرکوٹرمپ نے ری ٹویٹ کیا اور تاثر دیاکہ امریکا اس کے پیچھے ہے،جس پر سعودی عرب کو خدشہ ہے ایران حملہ نہ کردے، کیونکہ ایران کیلئے امریکا اور اسرائیل پر تو حملہ کرنا اتنا آسان نہیں ۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ سعودی عرب کی آئل فیلڈز

کی حفاظت پر برطانوی فوج مامور ہوچکی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے 10سالوں میں ٹریلین ڈالرز صرف ہتھیاروں اور فوج تیار کرنے پر خرچ کیے گئے، لیکن اتنی صلاحیت بھی نہیں کہ وہ اپنے آئل فیلڈز کی حفاظت ہی کرلو۔اتنے ریڈار، جنگی جہاز، فوجیوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے، پھر بھی تیل کی حفاظت نہیں کرسکتے۔
.فضائی حفاظت امریکا، زمینی حفاظت برطانیہ کے سپر د ہے جبکہ محلات کی حفاظت پر کوئی اور فوج تعینات ہے

The post ایران سے خطرہ سعودی عرب نے آئل فیلڈز کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں چاولوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی ریٹ مزید بھی گر سکتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کی نہ تھمنے والی وبا اور درآمدی آرڈرز میں واضع کمی آنے کی وجہ سے ملک میں چاولوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں حیران کن کمی ، چاولوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مقامی افراد کو تو ملے گا لیکن کاشتکاروں

اور برآمد کنندگان میں یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ انہیں اس سیزن میں منڈی میں انکی چاولوں کی فصل پر آنے والی لاگت کے مقابلے میں اچھی قیمت نہیں ملے گی۔مقامی سطح پر چاولوں کی اقسام میں حیران کن کمی آنے کے حوالے سے چاول کے معروف برآمد کنندگان کا  کہنا تھا کہ “مقامی منڈی میں روایت رہی ہے کہ جب بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تو تاجر چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیتے تھے۔ رواں برس ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے چاولوں کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، لیکن حالیہ ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کی وجہ سے چاولوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے”برآمدکنندگان کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر پاکستانی چاولوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ عالمی منڈیوں میں بھارتی چاول کی بھی آمد ہے کیونکہ بھارتی چاول عالمی مارکیٹ میں پاکستانی چاولوں کے مقابلے میں کم قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے، تاہم جب بھارت عالمی مارکیٹ میں اسی اقسام کے چاول بیچتا ہے تو پاکستانی چاولوں کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی ماہ کے دوران عالمی منڈی میں بڑے پیمانے پر چاول کی برآمدات کی گئی تھیں جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں چاول کی طلب میں واضح کمی آئی جو چاول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بنی، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اس سے بھی زیادہ بدتر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت مقامی مارکیٹ میں پرانے چاول (1121) کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 5800 روپے فی من سے 5100 روپے فی من،  پرانے چاول کی قیمت 5200 روپے فی من سے کم ہو کر 4000 روپے فی من، نان باسمتی چاول کی ایک قسم (386) کی قیمت بھی 3000 روپے فی من سے کم ہو کر 2700 روپے فی من ہو گئی ہے۔

The post پاکستان میں چاولوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی ریٹ مزید بھی گر سکتے ہیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

برطانوی وزیر صحت نے کرسمس تقریبات سے متعلق سوال کے جواب میں “انشااللہ”کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران کرسمس تقریبات کے انعقاد سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا “انشااللہ”۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے میزبان نک فراری نے ان سے

سوال کیا کہ کیا 2 دسمبر کو حکومت کی پیش کردہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت عوام کرسمس کی تقریبات اور کیرول کانسرٹس منعقد کرسکیں گے؟۔میزبان کی جانب سے اس سوال کے جواب میں چند لمحے خاموش رہنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کام نے یک لفظی جواب دیا اور کہا “انشااللہ”۔میٹ ہین کام نے کرسمس کی تقریبات سے متعلق اس ایک لفظ کے جواب کے علاوہ حکومتی پالیسی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی، جب میزبان نے ان سے تفصیلات پوچھنے کی کوشش کی تو وزیر صحت نے کہا کہ “میں چاہوں گا کہ اس معاملے پر وزیراعظم پہلے پارلیمنٹ میں تفصیلات شیئر کرلیں”۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے عیسائیوں کے اہم دن کرسمس کی تقریبات سے متعلق سوال پر ان کے عربی زبان کے اس جواب پر دنیا حیران ہے، اس لفظ کے لغوی معنی ہیں “اگراللہ نے چاہا”، برطانوی وزیر نے لفظ کیوں استعمال کیا اور اس کے پیچھے کیا راز پوشیدہ ہے یہ تو خود وزیر ہی آشکار کرسکتے ہیں، مگر لوگوں کو بحث کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا ۔

The post برطانوی وزیر صحت نے کرسمس تقریبات سے متعلق سوال کے جواب میں “انشااللہ”کہہ کر نئی بحث چھیڑ دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میرے بھائی کوفون کال کی گئی کہ پلی بارگین کر لیں، سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات

اسلام آباد (این این آئی+ آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کارروائی کے معاملے پر آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کے تمام حکام اثاثے ظاہر کر نے اور حکام کو پارلیمنٹ میں طلب کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلی بار سینٹ نیب کے انڈر تھرٹ ہے،جب لوگوں نے

شور مچایا تو آرمی چیف نے بزنس مینز کو جی ایچ کیو بلایا،پھر وزیر اعظم کو بزنس مینز کو وزیر اعظم آفس بلانا پڑا،وزیر اعظم نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کرائیں،اسکے باوجود نیب نے پلی بارگین کے نام سے پیسے لیے،لوگ عزت بچانے کیلئے پلی بار گین کر رہے ہیں۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب والے ہمیں بلا کر بزنس سکھاتے ہیں،عرفان منگی کو نیب انجینئرنگ کے لئے بٹھایا گیا ہے، نیب کا جو ٹولا پنڈی میں بیٹھا ہے میں خود سینیٹ میں اس کی تحقیقات کروں گا،عرفان منگی کو کس نے تعیناتی کیسے ہوئی اور کس نے کی اور کیا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنڈی میں بیٹھا ہوا ایک یونٹ آرمی والوں کے نام لیکر بدنام کر رہے ہیں،نیب کی کارروائیوں کے معاملے پر آرمی چیف اور وزیراعظم سے ملوں گا۔سلیم مانڈوی والانے تمام نیب حکام سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سلیم مانڈوی والا نے نیب حکام کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا،تمام نیب حکام اپنے اثاثے ظاہر کریں، میں دیکھتا ہوں کہ کیسے اثاثے ظاہر نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب اس ملک کو تباہ کر دے گا،آرمی چیف اور وزیراعظم کو اپیل کروں گا کہ اس ملک کو بچائیں۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے نیب پر مبینہ طور پر لگائے گئے مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سے متعلقہ کیس کا

ریکارڈ فوری طور طلب کرلیا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ تمام پارلیمنٹریز کا قانون کے مطابق انتہائی احترام کرتے ہیں،انہوں نے کیس کا کوئی قانون کے مطابق جائزہ لینے تک تاحکم ثانی کیس پر مزید کارروائی روک دینے کا بھی حکم دیا ہے،کیس کا قانون کے مطابق اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیس پر مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا

جائیگا،نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا چیئرمین سینیٹ سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا تا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جاسکیں۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ کورونا کے دوران نیب کا کوئی علاقائی بیورو سے کسی ہسپتال سے کسی کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا اور اگر کسی صوبائی، وقافی

حکومت کے ہسپتال سے ریکارڈ منگوانا انتہائی ضروری ہوگا تو متعلقہ صوبائی،وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا اور کورونا کے دوران حتی المقدار کوشش کی جائے کہ متعلقہ ریکارڈ طلب نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے الزام لگایا کہ میرے بھائی کو کال کرکے پلی بارگین کی پیشکش کی گئی۔

The post میرے بھائی کوفون کال کی گئی کہ پلی بارگین کر لیں، سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دنیا میں ماں سے خالص رشتہ سے کوئی نہیں ہوتا،اطلاع ملنے پر جیل میں حالت کیا ہو گئی تھی ؟ شہباز شریف کا جذباتی پیغام

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں ماں سے خالص رشتہ سے کوئی نہیں ہوتا،والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر جیل میں بے بسی کا عالم تھا، جب قید میںماں کے انتقال کی خبر ملے تو اس سے بڑی بے بسی اور کیا ہو سکتی ہے،حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہو گئی ہے ،اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں سے

قومی ڈائیلاگ کرناہوگا مگر افسوسناک بات ہے کہ اب گالی سے بات شروع ہوتی ہے گالی پر ختم ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جاتی امراء رائے ونڈ میں والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والے صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں آپ والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے آئے ۔،دعائوں کی چھتری چلی جائے تو واپس نہیں آتی،ماں سے خالص کوئی رشتہ نہیں ،جب قید میں ماں کے انتقال کی خبر ملے اس سے بڑی بے بسی کیا ہو گی ، فوتگی کے بعد جیل میں بڑے بھائی نواز شریف سے بات کرائی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ والدہ خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ایک جیسی تھیں،کوئی فرق نہیں ڈالتی تھیں،بچپن میں کبھی ڈانٹتی تھیں پھر پیار کرتی تھیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں،حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہو گئی۔ صحافی نے سوال کیا ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیاہے ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ صحافی میری ضمانت کرائیں پھر بتائو ں گا ،ابھی تو پیرول پر رہا ہوں ،ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے ۔ انہوںنے کہا کہ اجتماعی کاوش سے ملک لے حالات بہتر ہوسکتے ، نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے ،اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں سے قومی ڈائیلاگ کرناہوگا مگر افسوسناک بات ہے کہ اب گالی سے بات شروع ہوتی ہے گالی پر ختم ہوتی ہے ،پی ٹی آئی نے قومی سیاست میں زہر گھول دیا ہے۔

The post دنیا میں ماں سے خالص رشتہ سے کوئی نہیں ہوتا،اطلاع ملنے پر جیل میں حالت کیا ہو گئی تھی ؟ شہباز شریف کا جذباتی پیغام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز کی ملتان جلسہ گاہ میں شرکت ، رانا ثنا ء اللہ نےبڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(این این آئی) رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی ،وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی

اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اور ایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیںچھوڑینگے ۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔

The post مریم نواز کی ملتان جلسہ گاہ میں شرکت ، رانا ثنا ء اللہ نےبڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک کے 5 بڑےاہم ترین شہر کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے دھڑا دھڑکیسز رپورٹ ، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، سخت ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق

اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار اور ایس او پیز پر عملدر آمد پر غور ہوا۔جاری علامیہ کےک مطابق ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آگئے ،وائرس سے43 مصدقہ مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

The post ملک کے 5 بڑےاہم ترین شہر کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے دھڑا دھڑکیسز رپورٹ ، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے،جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی چھیڑ دی، کوئی ڈنڈا استعمال کرے تو کارکنان کو اس کام کی بالکل اجازت ہے، مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز اعلان

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے، عوام رکاوٹیں توڑ کر جلسہ پہنچیں، کل جلسہ ضرور ہوگا۔ ملتان میں پی ڈی ایم رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیاجارہا ہے، کوئی ڈنڈا استعمال کرے گا تو کارکنان کو بھی

ڈنڈا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی چھیڑ دی۔ کوئی طاقت پی ڈی ایم جلسے کو نہیں روک سکتی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ اگر انہوں نے جلسے کی اجزات نہی دی تو ہر ضلع جلسہ گاہ بن جائے گا۔ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن شائد حکومت جلد چاہتی ہے، لاقانونیت کی اجازت نہیں دیں گے۔ن لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی، مریم نواز ہر قیمت پر کل ملتان پہنچیں گی، عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے گرفتاریاں اور تشدد بدترین فسطائیت ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیجنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت خود تو اجتماعات کرتے پھر رہی ہے اور کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے، جب حکومتیں سیاسی کارکنوں سے ڈر جائیں تو وہ ان کے آخری دن ہوا کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنا کر (آج) پیر کوملتان میں جلسہ کرے گی، چند جلسوں سے ڈر جانے والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اسے اب جانا ہے ،جیالے اور پی ڈی ایم کے کارکن جوک در جوک ملتان آ رہے ہیں ، ریاست کی طاقت سے عوامی طاقت کو نہیں دبایا جا سکتا ۔

The post عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے،جنگ چھیڑی تو ہم نے بھی چھیڑ دی، کوئی ڈنڈا استعمال کرے تو کارکنان کو اس کام کی بالکل اجازت ہے، مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نافرمان اولادبوڑھے والدین کو گھر سے بیدخل نہیں کرسکے گی ،وزیرقانون فروغ نسیم کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نیا قانون لانے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پاکستان نے بوڑھے والدین کیلئے نافرمان اولا د کے سامنے بے بس ہونے سے روکنے کا زبردست قدم اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرکیا گیا جس کے مطابق اولاد اپنے بورھے والدین کو گھر سے نہیں نکال سکیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، جس میں بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کا آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کی تجویز منظور کرلی ہے،وزیراعظم نے فوری آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایا ت جاری کیں ہیں ۔ آرڈیننس کے مطابق بوڑھے والدین کا بچوں کے ساتھ تحفظ یقینی بنایا جائےگا اور کوئی بھی نافرمان اپنے والدین کو کسی صورت گھر سے نہیں نکال سکے گا ۔

The post نافرمان اولادبوڑھے والدین کو گھر سے بیدخل نہیں کرسکے گی ،وزیرقانون فروغ نسیم کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نیا قانون لانے کی تیاریاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی سی بی نے لاہور کی لڑکی حامیزہ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے الزامات کے معاملےپر اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کی لڑکی حامیزہ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے الزامات کے معاملے کو نجی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ

بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔حامیزہ نے الزام لگایا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پروپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھے میرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے بتایا کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

The post پی سی بی نے لاہور کی لڑکی حامیزہ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے الزامات کے معاملےپر اپنا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بابر اعظم مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہالیکن میرے ساتھ نکاح کرنے سے کیوں انکار کر دیا ؟لاہور کی رہائشی حامیزہ کا قومی ٹیم کے کپتان پر سنگین الزام ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کی رہائشی خاتون حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران حامیز ہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔ حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ

بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔حامیزہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے ایک ہی ساتھ بڑے ہوئے، وہ میرا اسکول فیلو تھا جس کی وجہ سے ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی تھی۔حامیزہ نے الزام لگایا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پروپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھے میرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔ دوران پریس کانفرنس حامیزہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کے پاس ایف آئی آر کی درخواست دی گئی لیکن کوئی ایکشن نہ ہونے پر اب وہ درخواست سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی سماعت 4 دسمبر کو ہو گی جب کہ جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت پانچ دسمبر کو ہو گی۔ دوسری جانب حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

The post بابر اعظم مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہالیکن میرے ساتھ نکاح کرنے سے کیوں انکار کر دیا ؟لاہور کی رہائشی حامیزہ کا قومی ٹیم کے کپتان پر سنگین الزام ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے مشکلات۔۔۔ لاہور کی رہائشی خاتون نے سنگین الزامات عائد کر دیے‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرلاہور کی رہائشی حامیزہ نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے

بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔حامیزہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے ایک ہی ساتھ بڑے ہوئے، وہ میرا اسکول فیلو تھا جس کی وجہ سے ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی تھی۔حامیزہ نے الزام لگایا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پروپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھے میرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔ دوران پریس کانفرنس حامیزہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کے پاس ایف آئی آر کی درخواست دی گئی لیکن کوئی ایکشن نہ ہونے پر اب وہ درخواست سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی سماعت 4 دسمبر کو ہو گی جب کہ جنسی ہراساں کرنے کے کیس پر سماعت پانچ دسمبر کو ہو گی۔ دوسری جانب حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے مشکلات۔۔۔ لاہور کی رہائشی خاتون نے سنگین الزامات عائد کر دیے‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ،عام آدمی 2وقت کی روٹی سے محروم حکومت جومرضی کر لے ، اب رکنے والے نہیں ، تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ندیمک زدہ تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ہے ،پاکستان کی معیشت کو ان حالات پہنچادیا ہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیاہے ۔ اپنے ویدیو بیان میں انہوںنے کہا کہ ملتان میں تمام ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کا استعمال کیا جارہا ہے ،حکومت جو مرضی کرلے ملتان کا

جلسہ ہو کر رہے گا،عمران خان ایک بزدل حکمران ہے ،عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانے دینے کی پیشکش کرتے رہے آج اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد عمر سکھر میں ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے لیکن وہاں کورونا چھٹی پر چلا گیا،سکھر سے جو کورونا ڈر کر بھاگا اب وہ ملتان میں پہنچ جائے گا،حکومت کی منافق اور جھوٹ کی کوئی حد نہیں،خود سیمینار اور جلسے کررہے ہیںاپوزیشن کو جلسوں کی ممانعت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنوں کوبہالنگر،ڈی جی ،ملتان سمیت کئی شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے ،جیلیں،گرفتاریاں تحریک کیلئے ایندھن ثابت ہوتے ہیں،حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع اب ان کو گھر جانا ہوگا ، سامان پیک کریں۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملتان میں اپوزیشن کے عہدیداروں اور کارکنا ن کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی لاٹھی، گولی، گالی کی سرکار نہیں چلے گی ،ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا، عمران صاحب کیا کورونا نے حکومتی جلسوں کو این آر او دے رکھا ہے،کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سکھر میں پی ٹی آئی کی کورونا فری تقریب عمران صاحب کے ایک اوریوٹرن اور جھوٹ کا ثبوت ہے ،اپوزیشن کیلئے جیل، جھوٹے پرچے، لاٹھیاں اور گرفتاریاںہیں حکومت کو ہر جگہ جلسوں کی آزادی ہے ،ایک ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے، عمران صاحب کی فسطائیت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں پی ٹی آئی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اعجاز اچلانہ، سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت عہدیداروں اور کارکنان گرفتارہونے سے جلسہ نہیں رکے گا۔

The post تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ،عام آدمی 2وقت کی روٹی سے محروم حکومت جومرضی کر لے ، اب رکنے والے نہیں ، تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں، اپوزیشن غصے میں آگئی حکومت بوکھلا گئی ایک بار پھر حملہ کر دیا ،اب جلسہ ہو گیا یا نہیں ؟ ن لیگ اور بلاول بھٹو نے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عہدیداروں اور کارکنا ن کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کی لاٹھی، گولی، گالی کی سرکار نہیں چلے گی،عمران صاحب ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ تو ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا کورونا نے حکومتی جلسوں کو این آر او دے رکھا ہے؟

عمران صاحب کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟،سکھر میں پی ٹی آئی کی ’’کورونا فری‘‘ تقریب عمران صاحب کے ایک اور’یوٹرن‘ اور جھوٹ کا ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے لئے جیل، جھوٹے پرچے، لاٹھیاں اور گرفتاریاںہیں، حکومت کو ہر جگہ جلسوں کی آزادی ہے،ایک ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے، عمران صاحب کی فسطائیت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویڑن میں پی ٹی آئی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اعجاز اچلانہ، سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت عہدیداروں اور کارکنان گرفتارہونے سے جلسہ نہیں رکے گا۔دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کرکے قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ،چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ بھٹو زر داری بھی ملتان پہنچ رہی ہیں ،کوفہ کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں ہونے والے پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا۔واضح رہے کہ قاسم باغ میں

جانے کے لئے پولیس کی رکاوٹیں توڑنے پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو ملتان قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی کریگی تاہم پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے

رہنما علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں گھس آئی تھی، اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے قاسم باغ میں زبردستی گھسنے پر پولیس نے 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی، ایم پی اے حیدرگیلانی

اورقاسم گیلانی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ایف آئی آر میں سات مختلف دفعات لگائی گئی ہیں، اور مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملتان قاسم باغ میں آنے والی ریلی میں شریک افراد نے توڑ پھوڑ کی، 80 سے زائد ڈنڈا بردار افراد نے کرین کے ذریعے پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیرئر اور خار دار تاروں کو توڑا، جب کہ 150 نامعلوم افراد نے دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی، اور ریلی میں شریک

دیگر ڈنڈا بردار کارکنوں نے قلعے پر لگائے گئی پولیس رکاوٹیں توڑ دیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔علی قاسم گیلانی کو گزشتہ رات ملتان پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی

خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں ہے۔حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

The post ملتان سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں، اپوزیشن غصے میں آگئی حکومت بوکھلا گئی ایک بار پھر حملہ کر دیا ،اب جلسہ ہو گیا یا نہیں ؟ ن لیگ اور بلاول بھٹو نے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ وہ کام کر دیا جو پہلے کوئی دوسری حکومت نہ کر سکی ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بڑے طاقت ور لوگ چینی کی قیمت کا تعین کرتے تھے لیکن ان پر کوئی دوسری حکومت ہاتھ نہ ڈال سکی۔ ہماری حکومت نے پہلی بار یہ کام کیا۔فردوس عاشق اعوان سے

متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب پر کوئی کرپشن کیس نہیں، محکمہ اطلاعات میں کچھ مسائل تھے اور ہمارے ایک دو لوگوں کو ان سے مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ 10سال پرانا رشتہ ہے اس ان پر کیس کا افسوس ہوا ہے کیونکہ ہم نے بہت عرصہ ساتھ گزارا ہے ۔ منصور علی نے استفسار کرتے ہوے پوچھا کہ آپ کو وہ میسجز کرتے ہیں لیکن آپ ان کے کسی میسج کا جواب نہیں دیتے ؟جس پر وزیراعظم عمران خا کا کہنا تھا کہ یہ بات چھوڑیں لیکن جو معاملہ ہے وہ یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت مشکل وقت سے گزار رہے ہیں ،کیس کا افسوس ہوتا ہے تاہم ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے اور جہانگیر ترین کے ساتھ شہباز شریف پر بھی ایف آئی آر ہوچکی ہے، مسابقتی کمیشن اور ایف آئی اے میں بھی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی کے کارٹیل پر اس طرح پہلی بار کام کیا گیا،ہم تو قانون کے مطابق چل رہے ہیں،اس معاملے میں ہمارے لوگ بھی ہیں اور دوسرے بھی۔اس سوال پر کہ کیا جہانگیر ترین اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے جس پر بھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی شوگر مافیا تھا تاہم کبھی ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہوئیں۔

The post تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ وہ کام کر دیا جو پہلے کوئی دوسری حکومت نہ کر سکی ، تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملتان میں جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی درجنوں سیاسی رہنما گرفتار ، جلسے کیلئے لایا گیا سامان واپس، اسٹیڈیم خالی ، انتظامیہ نے دروازوں کو دوبارہ تالے لگا دیے

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پی ڈی ایم جماعتوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ خالی کردیا ہے اس وقت اسٹیڈیم میں کوئی کارکن موجود نہیں۔جلسے کے لئے لایا گیا سامان بھی واپس چلا گیا ہےضلعی انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے دروازوں کو دوبارہ تالے لگا دیئے ہیں۔قبل ازیں ملتان میں جلسے کیلئے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئےتھے، قاسم باغ کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے تھے،

پولیس نے علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ن لیگ جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سعد کانجو کو بھی گرفتار کر لیا، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیگی ایم این اے ، دو ایم پی ایز اور مقامی پی پی قیادت سمیت ڈیڑھ سو افرادکے خلاف دنیا پور میں مقدمہ درج کر لیا، وہاڑی اور جھنگ میں تیس افراد پر ایف آئی آر کٹ گئی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم نے ملتان کے قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے پی ڈی ایم کے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے سے ایک روز قبل ملتان کا قاسم باغ اسٹیڈیم رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے، ہاتھ سینکتے اور گپیں لڑاتے پی ڈی ایم کارکنان، کنٹینر ہٹانے کیلئے کرین لے کر پہنچے تو اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کارکن زخمی ہوگئے

جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا،کارکنان کے اسٹیڈیم سے چلے جانے کے بعد کیٹرنگ والے شامیانے، کرسیاں اور دیگر سامان واپس لے گئے۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کے کارکن قاسم اسٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے اور انہوں نے کنٹینر ہٹا دئیے تھے۔ قاسم باغ اسٹیدیم کے داخلی راستے پر دوبارہ کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں

اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پی ڈی ایم کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ ہو کر رہے گا۔اسٹیڈیم کے تالے توڑنے پر پولیس نے پی ڈی ایم کے 70 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ جلسے کے لیے کیٹرنگ کا سامان دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد گوداموں کو بھی سیل کرکے

مقدمات درج کر لیے۔کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پھر حملہ کیا، قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کیا،

پی ٹی آئی حکومت پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر گیلانی نے گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس سے تصادم نہیں چاہتے تھے۔علی حیدر گیلانی نے کہاکہ پولیس نے

بدترین کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے موسیٰ گیلانی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں جلسہ تو ہو گا۔بعدازاں پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کو بھی حراست میں لے لیا تاہم انہیں کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے سے پہلے

پولیس گردی سے پتہ چل رہا ہے کہ سیلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس نے اپوزیشن کو کٹینر دینے کا اعلان کیا تھا، اپنے بچاؤ کیلئے کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کنٹینر لگانے سے پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نہیں روک سکتے، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دار کا منہ آج کالا ہو گیا ہے۔

The post ملتان میں جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی درجنوں سیاسی رہنما گرفتار ، جلسے کیلئے لایا گیا سامان واپس، اسٹیڈیم خالی ، انتظامیہ نے دروازوں کو دوبارہ تالے لگا دیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ،  وزیراعظم عمران خان نےاہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا

جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔یوم استحصال کشمیراس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی، ساتھ ہی وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پرغور کریگی۔اجلاس میں بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کیلائسنس کی تجدید کی منظوری دیگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جموں وکشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی جائیگی، اسلام آبادکے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کو دینے کی منظوری دی جائیگی جبکہ وفاقی کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دیگی۔وفاقی کابینہ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کیایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دیگی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی، ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وزرا ایک بارپھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

The post فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ،  وزیراعظم عمران خان نےاہم قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ملک میں کرونا وائرس صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی درجنوں مریض جاں بحق ، سینکڑوں مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آگئے ،وائرس سے43 مصدقہ مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

The post ملک میں کرونا وائرس صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی درجنوں مریض جاں بحق ، سینکڑوں مریضوں کی حالت نازک appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قاسم باغ رات بھر میدان جنگ بنا رہا علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں گرفتار

ملتان/کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔مراسلے میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں،

جس کی اجازت نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔خیال رہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم نے ملتان کے قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے
پی ڈی ایم کے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے سے ایک روز قبل ملتان کا قاسم باغ اسٹیڈیم رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے، ہاتھ سینکتے اور گپیں لڑاتے پی ڈی ایم کارکنان، کنٹینر ہٹانے کیلئے کرین لے کر پہنچے تو اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کارکن زخمی ہوگئے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا،کارکنان کے اسٹیڈیم سے چلے جانے کے بعد کیٹرنگ والے شامیانے، کرسیاں اور دیگر سامان واپس لے گئے۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کے کارکن قاسم اسٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے اور انہوں نے کنٹینر ہٹا دئیے تھے۔

قاسم باغ اسٹیدیم کے داخلی راستے پر دوبارہ کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پی ڈی ایم کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ ہو کر رہے گا۔اسٹیڈیم کے تالے توڑنے پر پولیس نے پی ڈی ایم کے 70 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ جلسے کے لیے کیٹرنگ کا سامان دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد گوداموں کو بھی سیل کرکے مقدمات درج کر لیے۔کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جلسے اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پھر حملہ کیا، قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کیا، پی ٹی آئی حکومت پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ

چاہے کچھ بھی ہو جائے، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما عبد القادر گیلانی نے گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس سے تصادم نہیں چاہتے تھے۔علی حیدر گیلانی نے کہاکہ پولیس نے بدترین کریک ڈاؤن کیا، پولیس نے موسیٰ گیلانی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں

جلسہ تو ہو گا۔بعدازاں پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کو بھی حراست میں لے لیا تاہم انہیں کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے سے پہلے پولیس گردی سے پتہ چل رہا ہے کہ سیلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس نے اپوزیشن کو کٹینر دینے کا اعلان کیا تھا، اپنے بچاؤ کیلئے کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کنٹینر لگانے سے پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ نہیں روک سکتے، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دار کا منہ آج کالا ہو گیا ہے۔

The post قاسم باغ رات بھر میدان جنگ بنا رہا علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...