اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کیلئے جتنا میرے نانا اور والدہ نے کیا اس کی پاکستان میںمثال نہیں ملتی ، بے نظیر بھٹو نے عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لایا جس کےذریعے آج پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے گھر کا خرچہ چل رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا
وزیراعظم بنتے ہی سب سے پہلے بے نظیر پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کروں گا ۔ بلال بھٹو نے کہا ہے کہ جس جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا ، یہ وہ نہیں ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جب بھی شادی کروں گاتو پاکستان سے ہی کروں گا اور میری دلہن کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہو گا ،میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاست کروں لیکن جھوٹ نہ بولوں گا۔
The post وزیراعظم بنتے ہی پہلا کام کیا کروں گا بلاول بھٹو زرداری کا بڑا اعلان appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment