Pages

Thursday, November 26, 2020

سکول بند ہیں تو یہ الائونس کیوں دیں حکومت نے اساتذہ پر بجلیاں گرادیں

لاہور (آن لائن) محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ اساتذہ کو کنوینس الائونس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع کے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکولوں کی بندش سے اساتذہ کی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جس سے محکمے کو کروڑوں روپے ماہانہ کی بجٹ ہوگی۔ محکمے کا یہ بھی کہنا ہے

جب اساتذہ سکول نہیں آئیں گے انہیں کروڑوں روپے ماہانہ کنوینس الائونس کیوں دیا جائے جبکہ مختلف اساتذہ تنظیموں نے کنوینس الائونس کی کٹوتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تمام سکولوں کے انچارج روزانہ سکول آئیں گے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کو ہفتے کے دو روز سکول آنے کا پابند کیا ہے تو ایسے حالات میں اساتذہ کے کنوینس الائونس کی کٹوتی سمجھ سے بالا تر ہے وہ اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے۔

The post سکول بند ہیں تو یہ الائونس کیوں دیں حکومت نے اساتذہ پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...