اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو دل کا دورہ ، حالت تشویشناک ، فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک بتائی ہے ۔ ظفر اللہ خان جمالی کو راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر
شفت کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے سابق وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اللہ پاک ظفر خان جمالی کو جلد صحت یاب کرے اور سلامت رکھے ، امین ۔جبکہ قوم سے بھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی ہے ۔
The post سابق وزیراعظم میر ظفر خان جمالی کو دل کا دورہ حالت تشویشناک ،فوری طور پر ہسپتال منتقل appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment