Pages

Sunday, September 30, 2018

حافظ آباد، بیٹے نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کردیا،دونوں گرفتار،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آبادکے نواحی گاؤں راہگو سیداں میں بیٹے نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کردیا۔ جس پر پولیس تھانہ ونے ماں بیٹے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راہگوسیداں کے رہائشی نزیر احمد ولد علی محمد مبینہ طو رپر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسکااپنی بیوی اور بیٹے سے جھگڑا

چلا آرہا تھا ۔ وقوعہ کے روز نزیر احمد کی بیوی زاہرہ بی بی اور بیٹے تنویر احمد نے اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلانے کے بعد سوتے ہوئے گلہ گھونٹ کر ہلاک کردیا ۔جس پر پولیس ونیکے تارڑ نے دونوں ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post حافظ آباد، بیٹے نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کردیا،دونوں گرفتار،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،پاکستان کرکٹ بورڈ کو447کروڑ روپے نقصان کا نقصان ہواتھا

دبئی(این این آئی) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ اگلے تین روز میں اپنے منتطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے نقصان کے ازالے کیلئے آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے ٗپاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک محتاط انداز کے مطابق 447کروڑ روپے نقصان کی تلافی کے لئے جو کیس دائر کیا ہوا ہے اس کی سماعت پیر سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں ہو رہی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کے حل کے لئے آئی سی سی نے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا فیصلہ بدھ کو متوقع ہے۔آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اسے کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا۔آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس رکھا ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان کے ساتھ گذشتہ دس سال میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ 2014میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا ہے تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی ٗجن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف میں کہا کہ بھارتی بورڈ حکومت کے زیر اثر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔مائیکل بیلوف اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو سزائیں دے چکے ہیں ٗپاکستان کرکٹ بورڈ نے کیس کے لئے ایک برطانوی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کو پاکستان بورڈ کو ایک دھیلا بھی نہیں دینا چاہیے۔

گزشتہ کئی سال سے دنیا کی بہت ساری ٹیموں نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور انوراگ ٹھاکر نے بھارتی بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میٹنگ میں شریک نہ ہوں۔آئی سی سی اس تنازع میں غیر جانب دار ہے ٗآئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو آئی سی سی کو شامل کئے بغیر یہ مسلہ خود ہی حل کرنا ہو گا، بھارت حکومت نہیں چاہتی کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلیں۔راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے میچوں میں ہم پاکستان کے ساتھ مستقل کھیل رہے ہیں۔

The post پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،پاکستان کرکٹ بورڈ کو447کروڑ روپے نقصان کا نقصان ہواتھا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، حکومت نے عوام کو بھی پابند کرنے کی تیاری کرلی، دھماکہ خیز فیصلے

لاہور(این این آئی ) اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں، چلتی ٹریفک میں بھاگ کر سڑک پار کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائے گی۔ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔

لاہور میں پیدل چلنے والے بھی جرمانوں کے لئے تیار ہو جائیں۔ اگر زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز کے ریکارڈ کے مطابق پیدل چلنے والے زبیرا کراسنگ کے بجائے سڑک کے درمیان سے ہی گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث حادثات بڑھتے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں، جو شہری زبیرا کراسنگ یا اوور ہیڈ برج کی خلاف ورزی کریں گے ان کو وارڈنز جرمانے کریں گے۔ای چالان جیسے منصوبے کی کامیابی کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی طرح پیدل چلنے والوں کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔ترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے والوں کیلئے باقاعدہ قوانین ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ شروع کی جائے گی جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔  اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں، چلتی ٹریفک میں بھاگ کر سڑک پار کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائے گی۔

The post اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، حکومت نے عوام کو بھی پابند کرنے کی تیاری کرلی، دھماکہ خیز فیصلے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ضمنی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اہم حلقوں میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، حیرت انگیز صورتحال

اٹک (این این آئی)اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حاجی اختر اور دیگر نے فتح جنگ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے زلفی بخاری

کے والد واجد بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری نے شرکت کی۔ س کاوش میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز، کارکنوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، ہم علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کی خواہش میں پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ واجد علی بخاری نے کہا کہ آئندہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن بھی مل کر لڑیں گے۔

The post ضمنی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اہم حلقوں میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، حیرت انگیز صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مریم نواز کے ساتھ اب کیا ہوگا؟سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (این این آئی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور داماد کا ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈ ل سے کوئی تعلق نہیں ہے ٗہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ٗمریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں، سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان

افتخار چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراطلاعات ہوں گے،سابق صدرپاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر مشرف بہادر ہیں تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، مریم نواز نے جو سزا کاٹی وہ اس کی حقدار نہیں تھیں، سرسری نظر میں لگتا ہے کہ مریم نواز کی نااہلی ختم ہوجائے گی۔

The post مریم نواز کے ساتھ اب کیا ہوگا؟سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بڑی پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار،حکومت نے مختلف خیراتی اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے‘فنڈزنہ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار‘پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جہاں دیگر اداروں کو بند کرنے کا منصوبہ بنانا جا رہا ہے وہاں بے سہارا اور بے گھرافراد بھی اس کی زد میں آ رہے ہیں حکومت کی جانب سے

کاشانہ، نشیمن، گوارہ،عافیت کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے معمر افراد کے فلاحی اداروں کو این جی اوز کے حوالیکرنے کا فیصلہ کر لیاجس کیلئے ان دنوں این جی اوز کی تلاش جاری ہے مذکورہ اداروں کو کسی غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے سے کئی بے سہارا افراد کے دربدر ہونے کا خدشہ ہے۔

The post حکومتی کفایت شعاری کی تلوار بے سہارا اور بے گھروں پر چلنے کیلئے تیار،حکومت نے مختلف خیراتی اداروں کی کفالت کرنے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے‘فنڈزنہ جاری کرنے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ذاتی کام کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،کہاں جارہاتھا کہ بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی؟وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا حیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)ذاتی کام کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،کہاں جارہاتھا کہ بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی؟وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا حیرت انگیزانکشاف،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ جب دوست کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے جارہے تھے تو بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی،

بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔ اتوار کو وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دوست کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے جارہے تھے۔ بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔ آج کا واقعہ بھارت کی بزدلی اور مکاری کا ثبوت ہے۔ بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے ۔

The post ذاتی کام کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،کہاں جارہاتھا کہ بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی؟وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا حیرت انگیزانکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں سوا 2ارب روپے کی منتقلی، تحقیقات میں اہم پیشرفت،چونکا دینے والے انکشافات

کراچی(آئی این پی)فالودہ فروش کے اکانٹ میں سوا 2 ارب روپے کی منتقلی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے اکاؤنٹ منجمد کر کے نجی بینک کے 5افسران کو بینک سرکل میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فالودہ فروش عبدالقادر کا اکانٹ منجمد کر دیا گیا ہے جب کہ اکانٹ کھلوانے اور رقم منتقلی کی الگ الگ تفتیش کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانٹ کی عدالتی جےآئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تحقیقات کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بینک اکانٹ کھولنے پر نجی بینک کے 5افسران کو بینک سرکل میں طلب کرلیا ہے جب کہ عبدالقادر کے نام پر جعلی اکانٹ کھولنے پر بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکام نے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے کہ رقم منتقلی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کس پر ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے رہائشی اور فالودہ شربت بیچنے والے عبدالقادر نامی شہری کے اکانٹ میں سوا دو ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق اکانٹ 2014اور 2015کے دوران آپریشنل رہا اور اسی دوران رقم آئی جب کہ یہ رقم ایک بزنس گروپ کی ہے۔ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ پاکستان میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکانٹس کھولتے ہیں جن کو ٹریڈ اکانٹس کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔شہری قادر کے اکاونٹ میں رقم 2014اور 2015کے دوران آئی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایک ایس ٹی آر یعنی مشکوک ترسیلات کی رپورٹ 2016کے آخر میں ایف آئی اے کو بھیجی تھی۔2016کے آخر میں بھیجی گئی ایس ٹی آر پر ایف آئی اے نے شہری کو طلب کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔ذرائع نے بتایا کہ جس بزنس گروپ نے شہری کے نام پر اکانٹ کھولا، اس کے عہدیداروں کو بھی طلب کیاجاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق اس طرح کے اکاؤنٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں، دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔

The post فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں سوا 2ارب روپے کی منتقلی، تحقیقات میں اہم پیشرفت،چونکا دینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے وزارت داخلہ کیوں اپنے پاس رکھی ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے‘ ہمارے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ وقت کبھی ان پر بھی آسکتا ہے‘روایت ہے جسکی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ،

حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی‘ عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی ہونے دیتے اگر ہماری درخواست پر گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی انتخاب نہ ہوتا ‘ ،ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے۔ ڈیفنس میں منعقدہ تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس حلقے میں لیگی کارکنوں کی کمی نہیں ،پی ٹی آئی کا اس علاقے میں ٹرینڈ نہیں تھا ،انتخابات میں نتیجہ کچھ اور تھالیکن سامنے کچھ اور آیا۔ہماری درخواست پر گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی انتخاب نہ ہوتا ۔قالین کے نیچے نتیجہ نا چھپایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ مرتی ہوئی ریلوے کو اللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا،نئے پاکستان میں بجلی ،گیس ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے ،پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کاری سے پریشانی ہو رہی ہے ،حکومت سی پیک نہیں چل رہا، جو پالیسی لا رہے ہیں وہ چین کو قبول نہیں ہو گی،جو معاہدہ حکومتوں کی سطح پر ہوتے ہیں آنے الی حکومت انہیں تبدیل نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت نے پاکستان کو ریورس گئیر لگا دیا ہے ۔ چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے درپے ہے ،

افغانستان کے اندر حالات بہتر ہونے پر پاکستان میں بہتری آئے گی۔خواجہ سعید رفیق کا کہا ہے کہ ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے ،روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ، حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،

عمران خان نے ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ،،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی ہے،بھاشا ڈیم کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں۔خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ میں کارکنوں میں ایک نیا ولولہ اور جوش دیکھ رہا ہوں ،روایت ہے کہ جس کی حکومت ہو ضمنی انتخابات بھی وہی جیت جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہو گا کیونکہ اس بار حالات کا دھارا بدل رہا ہے ،

اس بار لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے گی ، جھوٹ بول کر آپ ایک داؤ تو لگا سکتے ہین لیکن داؤ باربار نہیں لگتا ،لوگ جانتے ہین این اے 131کے پی ٹی آئی امیدوار نے انہیں چھوڑ جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ،آٹا سب کچھ مہنگا ہو چکا پاکستان تحریک انصاف سے ملک سنبھا لا نہیں جا رہا ، حکومتی اقدامات اور رویوں سے پاکستان کی پوری دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ،موجودہ حکومت سی پیک کو مسخ کر دے گی،

جس سے منصوبہ دس سال پیچھے چلاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں تھیلے کھلنے نہیں دیئے جاتے اور ووتوں کی گنتی کو روک دیا جاتا ہے ،عمران خان ووت لے کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے اس لیے ہمارا ووٹ چوری کیا گیا ،ووٹ چوری نہ کیا ہوتا تو میرے حلقے سے گنتی کیوں نہ ہونے دی گئی ، اس طرح ملک اور حکومتیں نہیں چلتی بلکہ ان کی عمر کم ہو جاتی ہے ،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھی لی ،

وزیر اعظم اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کے شکنجے میں جکڑناچاہتے ہیں،نئے حکومت پاکستان کے پرانے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے ، اس سے قبل ہمیں بھارت سے بھی خفت اٹھانی پڑی ،بھینسیں اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں بیچ کر ملکی خسارہ پورا نہیں کیا جا سکتا ، بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ہمیں غیر ملکی فنڈز مل سکتے ہیں ، ریلوے کی ٹکٹ پر ڈیم فنڈلگانے سے ڈیم نہیں بنا کر تے ،ڈیم بنانے کیلئے نئے فارمولے صرف پاکستان میں ہی متعارف کروائے جارہے ہیں ۔

The post عمران خان نے وزارت داخلہ کیوں اپنے پاس رکھی ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تم جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر تو بیٹھ گئے ہو لیکن ۔۔۔۔! حمزہ شہباز نے عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ ملک چلانے کیلئے وژن چاہیے جبکہ عمران نیازی اس سے عاری ہے ،تم جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر تو بیٹھ گئے ہو لیکن عوام کے دلوں میں نواز شریف ہی بستا ہے،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے اور اتنے یوٹرن لئے ہیں ہیں کہ اس پر فلم بن سکتی ہے ،جعلی مینڈیٹ سے آنے والا عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتا وہ انشاء اللہ نواز شریف ہی بدلے گا،14اکتوبر کو عوام کا فیصلہ نوز شریف کے حق میں ہو گا،

لاہوریوں اب ضمنی انتخاب میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں’’ لسی پی کر سوئے نہ رہنا اب چائے پینی شروع کر دو ‘‘۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں حلقہ این اے 124کے مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر بڑے اجتماع اورضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلقہ سے امیدوار شاہد خاقان عباسی ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، چوہدری عامر صدیق ، میاں عثمان ،ڈاکٹر اسد اشرف ،چودھری وسیم قادر، سواتی خان ، سید تو صیف شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہکہ عوام تحریک انصاف کے کھو کھلے دعوؤں کی حقیقت جان چکی ہے، عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ رہنماؤں اور کارکنوں نے ضمنی انتخاب میں کسی دھونس اور دھاندلی کوکامیاب نہیں ہونے دینا اور ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں پروٹوکول نہیں لوں گا لیکن پروٹوکول لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، کہتے تھے ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن اب کہہ رہے ہیں اس کے پاس جانا پڑے گا اور مذاکرات کر رہے ہیں ،ان کے اتنے یوٹرن ہیں کہ اس پر ایک فلم بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2013ء میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کریں گے مگر ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا ، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر بجلی کے کارخانے لگائے ۔

ہماری محنت کو دیکھ کر چین نے ہمارا ہاتھ پکڑا اوراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ،پوری قوم گواہ ہے کہ نواز شریف نے چندا نہیں مانگا تھا لیکن آج عمران خان دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے میٹنگ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ،آپ کے پیسہ نہیں بلکہ وژن ہی نہیں ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ وہ شخص ہے جو قتل کے مقدمت میں دیت دے کر جان چھڑا کر آیا ہے ، سینئر وزیر وہ شخص ہے جو غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرتا ہے ،پنجاب میں سپیکر کی کرسی پر اس شخص کو بٹھا دیا گیا ہے جس نے پنجاب بینک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔ نیازی خان تم جھوٹ بول کر عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے ، وہ انشاء اللہ نواز شریف ہی بدلے گا۔ نیازی صاحب آج عوام تو دھاندلی دھاندلی کہہ ہی رہے ہیں اب تمہاری کابینہ میں بیٹھے ہوئے وفاقی وزیر بھی دھاندلی دھاندلی کررہے ہیں ، جعلی وزیر اعظم کا انجام عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔

The post تم جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر تو بیٹھ گئے ہو لیکن ۔۔۔۔! حمزہ شہباز نے عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیر کے روز اسلام آباد میں پیش ہوں اور استعفیٰ ساتھ لے کر آنا ،جھوٹ بولنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار تحریک انصاف کے اہم رہنما پر برہم، بڑا حکم جاری کردیا

لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایس پی کو فون کر نے کے معاملے پر جھوٹ بولنے پر تحر یک انصاف کے ایم این اے کر امت کھوکھر کو سوموار کو سپر یم کورٹ طلب کر لیا ‘ایم پی اے ندیم بارا کو بھی پیش ہونے کی ہدایت ‘ملک کر امت کھوکھر اور ایم پی اے ندیم بارا نے روتے ہوئے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی‘پولیس افسر کو عدالت میں انگلی کے اشارے سے بلانے پر چیف جسٹس نے تحر یک انصاف کے صوبائی وزیر مراد راس کی سرزنش کردی‘

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو مبینہ قبضہ گروپ کے سربراہ منشاء بم کی پیشی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، کیا لوگوں نے اس لیے ووٹ دئیے، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کر کے بنانے چلے ہیں، کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست گزا ر محمود اشرف نامی شہری کی جانب سے قبضہ گروپ منشا بم کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے کہنے پر کارروائی شروع کی تو سفارشی فون آنا شروع ہو گئے ۔چیف جسٹس نے ایس پی سے پوچھا سفارش کے لیے کس کا فون آیا جس پر ایس پی نے بتایا ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے گرفتاری روکنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں فوری طلب کیا۔چیف جسٹس نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ یہ منشا بم کون ہے؟ اس پر پولیس نے بتایا کہ منشا بم جوہر ٹاؤن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے اور اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے بتایا کہ منشابم اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے کرتا ہے ۔چیف جسٹس کی جانب سے ملزم منشابم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کی سرزنش کی گئی جس پر ایڈووکیٹ راناسرور نے کیس کے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔

چیف جسٹس نے ملزم منشا بم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ دیکھتا ہوں کون یہاں بدمعاش ہے ۔پولیس کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ،پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اور ایم پی اے عدالت میں پیش ہو گئے ۔ندیم عباس بارا نے کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خلاف ایس پی نے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات میں میری غلطی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا،

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تم پہلے استعفیٰ دو، جلدی کرو، تم لوگوں میں اتنی جرات نہیں کہ استعفیٰ دے دو۔ندیم عباس بارا سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باہر بدمعاشی کرتے ہو اور اندر آکر رونا شروع کرتے ہو۔اس موقع پر عدالت میں ملک کرامت نے بتایا کہ وہ منشابم کو نہیں جانتے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی آئی نے کب سے بدمعاشی شروع کردی، نیا پاکستان بدمعاشوں کی پیروی کرکے بنانے چلے ہیں ، کیا لوگوں نے بدمعاشی کے لیے ووٹ دئیے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پی ٹی آئی والوں نے بدمعاشی کرکے ڈیرے بنارکھے ہیں،

میں کسی بدمعاش کو پاکستان میں نہیں رہنے دوں گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک کرامت کھوکر اگر آپ نے جھوٹ بولا اور تحقیقات میں ثابت ہوا تو بطور ایم این اے واپس نہیں جا ئیں گے ۔اس پر ملک کرامت نے کہا کہ میں نے ایس پی کو نہیں ڈی آئی جی کو فون کیا تھا اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی آئی کو بلائیں ۔اس موقع پر عدالت نے ڈی جی کو عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔دوبارہ سماعت کا آغاز ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز عدالت میں پیش ہو گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کرامت کھوکھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے تھے کہ منشاء کو نہیں جانتے

جس پر عدالت نے ملک کرامت کھوکھر کو عدالت میں جھوٹ بولنے اور غلطی بیانی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ملک کرامت کھوکھر نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا اہل خانہ کے کہنے پر فون کیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ غلط بیانی پر آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔آپ نے عدالت میں کہا کہ آپ منشا بم کو نہیں جانتے۔آپ نے پھر ڈی آئی جی کو منشا کے بیٹے کی رہائی کے لیے کیوں فون کیا۔سب کچھ میری ڈیوائس میں ریکارڈ ہو چکا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر آپ آرٹیکل 62،63پر پورا نہیں اترتے او رصادق اور امین نہیں رہے ۔

جھوٹ بولنے پر سزا دوں گا تب تمہیں پتہ چلے گا۔ خدا کا خوف کرو لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے ۔چیف جسٹس نے ندیم عباس بارا کو کہا کہ آپ کو بلایا نہیں تھا تو آپ کیوں آئے ۔ آپ تو کہتے تھے کہ استعفیٰ دیتا ہوں کہاں ہے استعفیٰ ۔ اس دوران ندیم عباس سر جھکائے خاموش کھڑے رہے ۔ چیف جسٹس نے انہیں بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پیر کے روز اسلام آباد میں پیش ہوں اور استعفیٰ ساتھ لے کر آنا ۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ منشاء کو ہر صورت پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے کسی کے ملازم نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں ۔ کسی رکن اسمبلی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے ۔ چیف جسٹس نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یونیفارم میں کمزور کیسے ہو گئے ، عدالتیں آپ کے ساتھ ہیں ، آپ قانون کے مطابق کام کریں اور کسی کو خاطر میں نہ لائیں ۔

The post پیر کے روز اسلام آباد میں پیش ہوں اور استعفیٰ ساتھ لے کر آنا ،جھوٹ بولنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار تحریک انصاف کے اہم رہنما پر برہم، بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی لیاری میں ایک مرتبہ پھر گینگ وار کارندے منظر عام پر ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،شہری خوفزدہ

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی لیاری میں ایک مرتبہ پھر گینگ وار کارندے منظر عام پر آگئے اور لیاری میں گشت شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے ریکسر لین گلی نمبر 1,2,3,4,5 اور جمن شاہ پلاٹ مجاہد پارک جبکہ ریکسر لین گلی

نمبر 2 تندور والی گلی میں گینگ وار کھلے عام جدید اسلحہ کے ساتھ بیٹھے رہتے ہیں۔ علاقہ عوام نے ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان گینگ وار کارندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

The post پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی لیاری میں ایک مرتبہ پھر گینگ وار کارندے منظر عام پر ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،شہری خوفزدہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کویتی وفد کا بٹوہ چوری ،پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ جیرا بلیڈ کی حکومت ہے ،مہنگائی اور ٹیکسز لگا کر غریب عوام کی جیبیں کاٹی جارہی ہیں،ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ کویتی وفد کا بٹوہ چوری ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے

کہاکہ حکومت مہنگائی اور ٹیکسسز لگا کر غریب عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے ۔یہ پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ جیرا بلیڈ کی حکومت ہے ۔حکمران ٹولے سے کسی خیر کی توقع نہیں۔

The post کویتی وفد کا بٹوہ چوری ،پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ جیرا بلیڈ کی حکومت ہے ،مہنگائی اور ٹیکسز لگا کر غریب عوام کی جیبیں کاٹی جارہی ہیں،ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کالا باغ ڈیم سمیت نئے ڈیموں کی تعمیر،سندھ حکومت نے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا،بڑی پیش رفت

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے،کالا باغ ڈیم کے علاوہ کسی ڈیم کی مخالفت نہیں کریں گے،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنانی چاہیے اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو کسی صورت بننے نہیں دیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف صرف دعوے ہی کرتی ہے،عمران خان نے کہا کہ وہ قرض نہیں لیں گے،عمران خان کو چڑیل لگنے والی آئی ایم ایف آج بھلی لگ رہی ہے۔ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔ایف آئی اے کوبھی چاہیئے کہ وہ اس متعلق مکمل تحقیقات کرے۔ اکاؤنٹ اولڈر کو پتہ تک نہیں ان کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق چیف جسٹس نے ذکر کیا تھا،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بننی چاہیئے۔جو نااہل ترین ہیں وہ اہم ترین بن کر حکومتی کام کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی آج بھی چیلنجز کاسامناکررہی ہے۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بسیں نہیں لائی گئیں۔چھ سو بسیں کچھ ماہ بعد کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ہم نے وقت سے پہلے بسیں نہ لاکر دیگر صوبوں کے برعکس اپنی سبسڈی بچائی ہے۔  صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ہم خزانے پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے،کالا باغ ڈیم کے علاوہ کسی ڈیم کی مخالفت نہیں کریں گے،جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنانی چاہیے اربوں روپے عام آدمی کے اکاؤنٹ سے متعلق صوبائی حکومت مکمل تحقیقات کرے گی۔

The post کالا باغ ڈیم سمیت نئے ڈیموں کی تعمیر،سندھ حکومت نے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا،بڑی پیش رفت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا،وفاقی حکومت صوبوں کے پیسے چوری کررہی ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر سنگین الزامات عائد کردیئے

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاق اپنے اہداف پورے کرنے کے لیے صوبوں کا پیسہ چوری کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو آئندہ مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ پر ایوان میں جاری بحث کو سمیٹے ہوئے کہی ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا ، ایف بی آر کو درست کرنا ہوگا ، خرم شیر زمان کو آڈٹ رپورٹ سے بہت پیار ہے ، خرم شیر زمان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے ، آپ پہلے بھی کھڑے ہوتے رہے ہیں ، مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے کراچی

میں ووٹ امن و امان کی وجہ سے لیے ، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے سندھ میں امن قائم ہوا ، 2013اور آج کی ٹارگلٹ کلنگ کی وارداتوں میں بہت فرق ہے ،2013 میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہرتھا ، ٹارگٹ کے حوالے سے وزیرا علی نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافے کی وجہ پولیسنگ کے مسائل تھے بہت جلد اس پر قابو پالینگے ، نگراں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت کے جاتے ہی صوبے میں تبدیلیاں کردی گئیں اس کے باوجود ہمارے ساتھ سب سے زیادہ کراچی کے لوگوں نے تعاون کیا۔

The post ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا،وفاقی حکومت صوبوں کے پیسے چوری کررہی ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈپلو میٹک انکلیو میں جاسوس آلات کی موجودگی کامعاملہ بڑھ گیا،اہم شخصیات اور وزارتوں کی فون کالز ریکارڈ کی جا رہی ہیں،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (این این آئی)ڈپلومیٹک انکلیو کانسٹیٹیوشن ایونیو میں جاسوس آلات کی موجودگی کے معاملے کا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی ے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ہدایت جاری کی ہیں کہ وزارتِ داخلہ 10 دن کے اندر این ٹی آئی ایس بی وارنگ پر رپورٹ جمع کرائیں، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں مشینیں

نصب ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ جاسوس آلات کے ذریعے اہم شخصیات اور وزارتوں کی فون کالز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ این ٹی آئی ایس بی رپورٹ کی مطابق موجودہ آلات کالز اور میسجز تک مکمل رسائی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں اسلام آباد میں کالز انٹرسیپٹ کر رہی ہیں، کسی ملک میں جاسوسی کرنا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

The post ڈپلو میٹک انکلیو میں جاسوس آلات کی موجودگی کامعاملہ بڑھ گیا،اہم شخصیات اور وزارتوں کی فون کالز ریکارڈ کی جا رہی ہیں،سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارت سے دوستی بڑھانے کے بعد بڑا جھٹکا، ہزاروں بھارتی شہریوں نے امریکہ میں کیا کام شروع کردیا؟امریکی حکومت کو نئی پریشانی پڑ گئی

واشنگٹن(این این آئی)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے بتایا ہے کہ بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر رفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں رواں سال تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔سی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی اسمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں۔ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بہت کم لوگوں کے دعوے درست ہوتے ہیں جب کہ اکثریت معاشی بنیادوں پر ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے جو جھوٹے دعوے کرکے پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی بی پی کے اندازے کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کی تعداد نو ہزار کے لگ بھگ رہی ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکہ میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں میں سے لگ بھگ چار ہزار میکسیکو کے سرحدی شہر میکسیکالی کے نزدیک واقع تین کلومیٹر کی سرحدی پٹی پر لگی باڑ عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوئے۔

The post بھارت سے دوستی بڑھانے کے بعد بڑا جھٹکا، ہزاروں بھارتی شہریوں نے امریکہ میں کیا کام شروع کردیا؟امریکی حکومت کو نئی پریشانی پڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ اب یہ کام فوراً شروع کردے،،بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ایک انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا کہ بھارت بیک وقت اپنے دو پڑوسیوں چین اور پاکستان سے مخاصمت جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی

ہے ٗدنیا میں کسی جگہ بھی عوامی تحریک کو بندوق سے کچلا نہیں جا سکا۔طاقت کی پالیسی طویل مدّت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔سابق سربراہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں کشمیر میں صورت حال بہتر ہو گئی تھی اور پرویز مشرف بھارت کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کشمیر پر پرویز مشرف کے ساتھ ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے تھے۔

The post عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ اب یہ کام فوراً شروع کردے،،بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں؟ورلڈ کپ کیلئے کپتان کون ہوگا؟ایشیاء کپ میں افسوسناک کارکردگی کے بعدچیف سلیکٹرانضما م الحق نے بڑا اعلان کردیا

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سرفرازاحمد کی قیادت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ٗ کپتان کو ہٹانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سرفراز کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی تھی تو سب ان کے گن گا رہے تھے لیکن خراب کارکردگی ہوتے ہی تنقید شروع کردی گئی۔انہوں نے کہاکہ جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی اس کا ولی وارث نہیں ہوتا تاہم مجھے کپتان اور ٹیم

پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ آئندہ سیریز میں بہترین کھیل پیش کرکے ناقدین کے منہ بندکر دیں گے۔چیف سلیکٹر نے ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت اور ہار سے قطع نظر ہم ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے ، لڑکوں کو اپنی کارکردگی کے معیار کو بلند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بات ہوئی ہے، ایک آدھ تبدیلی معمول کی بات ہے تاہم ہم کسی بھی قسم کی بڑی تبدیلیاں نہیں کر رہے کیونکہ انہی لڑکوں نے پہلے کارکردگی دکھا کر خود کو ثابت کیا ہے۔

The post قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں؟ورلڈ کپ کیلئے کپتان کون ہوگا؟ایشیاء کپ میں افسوسناک کارکردگی کے بعدچیف سلیکٹرانضما م الحق نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یونس خان نے ایسا کیا کہاتھا جس کی وجہ سے میں بہترین باؤلر بن گیا؟پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کی پہلی ہی اننگزمیں8وکٹیں لینے والے آسٹریلوی باؤلرلیوین کا حیرت انگیزانکشاف

دبئی (این این آئی)آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیوین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اپنی بہترین بولنگ کا کریڈٹ یونس خان کو دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لیوین نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف نے

انہیں اسپن بولنگ کے گر سکھا دیئے ۔انہوں نے کہا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہے اور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔لیوین نے کہا کہ میرے لیئے یہ ایک عجیب تعریف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں ایشیا میں بہتر بولنگ کرنے کے لیئے بڑی محنت کی ہے اب میں پہلے سے بہت پر اعتماد ہوں۔

The post یونس خان نے ایسا کیا کہاتھا جس کی وجہ سے میں بہترین باؤلر بن گیا؟پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کی پہلی ہی اننگزمیں8وکٹیں لینے والے آسٹریلوی باؤلرلیوین کا حیرت انگیزانکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی،آخری وقت پر تحریک انصاف کا اچانک حیرت انگیزردعمل،بڑا سرپرائز دیدیا

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے بعدازاں اجلاس غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔اتوارکوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں بحث مکمل ہونے کے بعدآئندہ 9 ماہ کا 8 کھرب 51 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔بجٹ کی منظوری کے وقت حکومت کی جانب سے 153مطالبات زر پیش کئے گئے جن کی ایوان نے مرحلہ وار کثرت رائے سے منظوری دی ۔

اپوزیشن کے مختلف ارکان نے کٹوتی کی مجموعی طور پر 113تحاریک پیش کی تھیں جنہیں ایوان کی جانب سے کثرت رائے سے رد کیاگیا، بجٹ کی منظوری کے وقت قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی کٹوتی کی کئی تحاریک پیش کی تھیں لیکن انہوں نے اچانک اپنی تمام تحاریک واپس لینے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن ارکان کی کٹوتی کی یہ تحاریک مختلف حکومتی اخراجات سے متعلق تھیں۔بعدازاں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا

The post سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی،آخری وقت پر تحریک انصاف کا اچانک حیرت انگیزردعمل،بڑا سرپرائز دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس، قبضہ مافیا کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دے دی گئی،دھماکہ خیز فیصلے

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس کا منعقد ہوا ،جس میں قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیاسے شروع کیا جائے گااورآپریشن بلاامتیاز اوربلا رورعایت ہوگا۔

زمینوں پر قبضے اورتجاوزات کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیااورتجاوزات کرنیوالوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم ہر صورت کامیاب ہونی چاہیے۔ متعلقہ محکمے اورادارے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت مہم کا آغاز کریں۔ آپریشن کیلئے تمام تیاریاں اورانتظامات مکمل کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ عوام اپنے اردگردعلاقوں میں موجود قبضہ مافیاکی نشاندہی کریں، ہم کارروائی کریں گے ۔سینئر صوبائی و زیر عبدالعلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کو زیر استعمال لانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے ۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے کیونکہ اس ناسور کا خاتمہ عوام کے اپنے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤکو بالائے طاق رکھ کرآپریشن کرناہوگا۔وزیراعلیٰ کو قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف شروع کی جانے والی مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید ،چیف سیکرٹری ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

The post وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس، قبضہ مافیا کے خلاف بڑے اقدام کی منظوری دے دی گئی،دھماکہ خیز فیصلے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شوہر پر تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا شدید مشتعل، قندیل بلوچ مرحومہ کو بڑی معلومات تھیں اور۔۔! عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بارے میں سنگین دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا شوہر پر تنقید کے بعد شدید مشتعل ہو گئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے شہلا رضا اور ان کے خاوند کی ایک تصویر شیئرکی اور لکھا کہ تلاش گمشدہ، یہ صاحب شہلا رضا کے شوہر ہیں، آخری مرتبہ شہلا رضا نے ان کے لیے جون 2018 میں دعا کروائی تھی جب یہ ہسپتال میں تھے،

معلوم نہیں دعا ٹھیک ہونے کی کروائی تھی یا خیر تب سے اب تک الیکشن ہو گئے، حکومت بن گئی شہلا رضا منسٹر بن گئیں مگر ان کی کچھ اطلاع نہیں آئی۔ اس بے جا تنقید پر سابق ڈپٹی سپیکر سندھ غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ میرے شوہر کی صحت بہت بہتر ہے۔ سیدہ ہوں، زندگی جتنی ہے ساتھ گزرے گی۔ ڈپٹی سپیکر بھی منسٹر کے برابر ہوتا ہے، شریف عورتیں عہدے اور عہدیداروں کے لیے شوہر نہیں چھوڑتیں# تلاش کرو ایسی عورتوں کو جنھوں نے ایسا کیا۔۔#قندیل بلوچ مرحومہّ کو بڑی معلومات تھیں‘‘۔ یاد رہے کہ مرحوم ماڈل قندیل بلوچ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان پیرنی بشریٰ بی بی کے گھر جاتے ہیں اور ان کو ایک انگوٹھی بھی وہاں سے ملی تھی۔ قندیل بلوچ کے اس بیان کے بعد یہ خبر تمام میڈیا پر پھیل گئی کہ عمران خان پاکپتن میں ایک پیرنی سے روحانی فیض لینے جاتے ہیں۔  پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا شوہر پر تنقید کے بعد شدید مشتعل ہو گئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے شہلا رضا اور ان کے خاوند کی ایک تصویر شیئرکی اور لکھا کہ تلاش گمشدہ، یہ صاحب شہلا رضا کے شوہر ہیں، آخری مرتبہ شہلا رضا نے ان کے لیے جون 2018 میں دعا کروائی تھی جب یہ ہسپتال میں تھے، معلوم نہیں دعا ٹھیک ہونے کی کروائی تھی یا خیر تب سے اب تک الیکشن ہو گئے، حکومت بن گئی شہلا رضا منسٹر بن گئیں مگر ان کی کچھ اطلاع نہیں آئی

The post شوہر پر تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا شدید مشتعل، قندیل بلوچ مرحومہ کو بڑی معلومات تھیں اور۔۔! عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بارے میں سنگین دعویٰ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان اگر ان تین شعبوں پر توجہ دے تو پاکستان کو ایک بڑی معاشی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی (این این آئی) معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہاں پر بے ایمانی،نقل کلچر،اقرباپروری اور سفارش نہیں ہیں۔ دنیا بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے ہمیں عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے،ہمارا تعلیمی نظام 60 کی دہائی سے پہلے بہترین تھا۔ پاکستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایمانداری سے کام کریں۔

مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق وتدریس کا عمل جاری ہے جو لائق تحسین اور ڈاکٹر عابد اظہر کی قیادت کی بدولت مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کامیابی کے منازل تیزی سے طے کررہاہے جس کی بدولت مذکورہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا ایک مقام اور پہچان رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام سینٹر ہذا کی سماعت گاہ میں منعقدہ ’’تیسرے مقابلۂ پوسٹر سازی برائے ایم فل و پی ایچ ڈی طلبہ 2018 ء ” کی اختتامی اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مذکورہ مقابلے میں پہلی پوزیشن سہیل احمدجبکہ دوسری پوزیشن حِباسلیم اور تیسری پوزیشن حرا یعقوب نے حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے لہذا فی الفور تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے جن پر ملک بھر میں عملدرآمد کیا جائے تاکہ ہمارے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پو راستعمال کرتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں۔عصر حاضر سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کا دور ہے جس میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبہ کی کمرشل اور معاشی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اسے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں استعمال کرنے کی ضروت ہے۔فصلوں اور ادویات کی پیداوار میں اضافے اور ان کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر کم سے کم قیمت میں تیار کرنے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کئے جانے والے آلات اور طریقہ کار کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی جائیں آلات کا استعمال، ان پر عبوراوراصولوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہیئے یہی کامیابی کا راستہ ہے۔جو طلبہ بیرون ممالک جاتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان دو تین سالوں میں خوب محنت کریں کیونکہ ان کی یہ محنت پھر زندگی بھر ان کے کام آئے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامعہ کراچی کے تمام شعبوں کو چاہیئے کہ وہ ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی جانب سے اپنے طلبہ کو ان کے خیالات اورکام کو پیش کرنے کے لائق تحسین کاوش کی تقلید کریں۔

سائنسی علم کو ریسرچرز اور نان ریسرچرز تک پہنچانا بیحد ضروری ہے،پاکستانی طلبہ اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں۔جامعہ کراچی اپنے طلبہ کو ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کے اظہار کے بھر پورمواقع فراہم کرتی ہے۔پاکستان کے ہرشعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے تاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر عابد اظہر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا مقصد تربیت ہے اور یہ تربیت ہم اپنے طلبہ اور آنے والے سائنسدانوں کے لئے تواتر سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ

ہم اپنے طلبہ کو وہ تمام سہولیات اور تربیت فراہم کریں کہ دنیا بھر میں کہیں بھی وہ سر اُٹھاکرکھڑے ہوسکیں۔مذکورہ ادارہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ پورے ملک سے یہاں پر طلبہ حصول علم کے لئے آتے ہیں،یہاں پر طلبہ کو ان کی قابلت اور میرٹ کے مطابق خواہ اس کا تعلق کہیں سے بھی ہو داخلہ دیا جاتاہے۔دنیا بھر میں مقابلہ صرف اس بات پر ہوتاہے کہ آپ کتنے اہل ہیں،یہ نہیں دیکھا جاتاکہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے بلکہ صرف یہ دیکھا جاتاہے کہ آپ کی قابلیت کتنی ہے۔ہمارے طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں جب بھی کسی مقابلے میں شرکت کرتے ہیں تو وہ انعامات اورنمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں جو لائق تحسین ہے۔

سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ مذکورہ ادارے کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اور منفرد ہونے کی وجہ میرٹ ہے،مجھے یہ دیکھ کر انتہاء مسرت ہوتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کی قیادت کی بدولت مذکورہ انسٹی ٹیوٹ دن بدن ترقی کی منازل طے کررہاہے کیونکہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں جو اس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر تسنیم آدم علی نے کہا کہ پاکستان میں اگر انقلاب آئے گا تووہ طلبہ کے ذریعے آئے گا،پاکستان اگر زراعت، فشریز اور سیاحت کے شعبوں پر توجہ دے تو پاکستان کو ایک بڑی معاشی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انسٹی ٹیوٹ ہذا کی طرف سے مذکورہ مقابلے کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں اپنے طلبہ کو ایک بہتر تعلیم اور تحقیق کا ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ریسرچ کے شعبے میں ترقی کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلایا جائے۔نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

The post پاکستان اگر ان تین شعبوں پر توجہ دے تو پاکستان کو ایک بڑی معاشی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا کلمات، گرفتاری کیلئے پولیس کے گھر پہنچنے کے بعد فیصل رضا عابدی نے ایسا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر گرفتاری کے لیے پولیس ان کے گھر پہنچ گئی لیکن فیصل رضا عابدی نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا، اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا میں اس پر قائم ہوں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کو فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کی اجازت دو روز قبل مل گئی تھی، فیصل رضا عابدی کے خلاف پی آر او سپریم کورٹ کی

مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔اس ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کہے، ٹی وی پروگرام میں ان کے کہے گئے الفاظ آن ائیر چلے گئے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے اس میں انہوں نے چیف جسٹس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ بھی کہے۔

The post چیف جسٹس کیخلاف نازیبا کلمات، گرفتاری کیلئے پولیس کے گھر پہنچنے کے بعد فیصل رضا عابدی نے ایسا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار شدید برہم، بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس آف پاکستان شدید برہم، صوبائی وزیر مراد راس نے ایس پی لیگل کو انگلی کے اشارے سے بلایا جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے لیے گئے، چیف جسٹس ثاقب نثار ایس پی لیگل کو انگلی کے اشارے سے بلانے پر مراد راس پر برہم ہو گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ

آپ کون ہیں اور یہاں کیا کر رہے ہیں تو صوبائی وزیر مراد راس نے جواب دیا کہ میں مراد راس ہوں، اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کون مراد راس، ادھر روسٹرم پر آ کر بات کریں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے مراد راس سے پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ہیں تو انہوں نے جواب دیا نہیں، میں صوبائی وزیر ہوں، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا یہاں کوئی کام نہیں ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا لہجہ عدالت میں درست نہیں، آپ بھی اسلام آباد آئیں وہاں دیکھیں گے۔

The post اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار شدید برہم، بڑا حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

افغان بارڈر اوپن رکھنے اور افغانیوں کو شہریت دینے کی عمران خان کی تجویزکی اہم سیاسی جماعت نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کی پاک افغان بارڈر اوپن رکھنے اور پاکستان میں مقیم افغانیوں کوشہریت دینے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ لاکھوں لوگوں کو کینیڈا ٗ امریکہ اور برطانیہ میں شہریت ملی ہے ٗ پاکستان کو بھی اپنے نظام کی وضاحت کر نی چاہیے ٗ اگر نیٹو افواج افغانستان سے نکل جائے تو افغانیوں کی آپس میں صلح کرائی جاسکتی ہے ٗ

دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے الیکشن میں اپنا بیانیہ اور پیغام صحیح معنوں میں عوام تک نہیں پہنچا سکی ٗ عام انتخابات میں دینی جماعتوں کو 55لاکھ ووٹ ملے ہیں ٗ ہم ایک صندوق میں جمع نہیں کر سکے ٗ تحریک انصاف کی پالیسیاں پرانی حکومتوں کی طرح ہیں ٗکوئی فرق یا انقلاب نظر نہیں آرہا ہے ٗسو دن حکومت کو کچھ نہیں کہیں گے ٗ حکومت اچھا کام کریگی تو شاباش دینگے ٗ سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں ٗ اپوزیشن کا ہونا حکومت کیلئے ضروری ہے ٗ اگر حکومت ون ویلنگ کرے گی تو کسی حادثے کا شکار ہو سکتی ہے ٗ غداری کے فتوے نہیں لگنے چاہئیں ٗ کسی کو دیوار سے لگانا علاج نہیں ٗلوگوں کو اپنانے اور ایک کر نے کی ضرور ت ہے۔اتوار کو ’’این این آئی ‘‘کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 2013 کے الکشن میں لوئر دیر میں 47ہزار ووٹ حاصل کئے تھے اب 2018ء میں جماعت اسلامی کو 84ہزار ووٹ ملے ہیں اس کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ٗاسی طرح دیر بالا میں بھی ہمارے ووٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ پانچ سال کے دوران ہمارے ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ایک مقابلہ بنایا گیا اور اس میں میڈیا نے بڑا کر دار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ ایٹم بم بڑی طاقت ہے یا میڈیا بڑی طاقت ہے ٗ لوگ کہتے ہیں کہ ایٹم بم سے انسان جل جاتا ہے لیکن میڈیا انسان کی سوچ اور عقل کو اغواء کرلیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد مجلس عمل اپنا بیانیہ اور پیغام عوام تک پہنچا سکی۔ سراج الحق نے کہاکہ ایم ایم اے بہت لیٹ بنی ہے اور بہت سے معاملات ایسے تھے جن میں ٹکٹوں کی تقسیم وغیرہ میں ہمارا بہت وقت لگا ہے ٗ تنظیم سازی میں بھی ہمارا کافی وقت لگا الیکشن کے قریب جا کر ہم نے مہم تو شروع کر لی مگر ہمارے بڑے بڑے جلسے نہیں ہوسکے ٗ

ہم ٹرین مارچ کا ارادہ رکھتے تھے وہ بھی مارچ نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ 2002میں متحدہ مجلس عمل وجو د میں آئی تھی اور اس بار دینی جماعتوں کا اس طرح کا اتحاد نہیں ہوسکا اس بار اہل تشیع بھی تقسیم تھے ٗ اہل حدیث بھی تقسیم تھے ٗ حتیٰ کہ مولانا سمیع الحق اس بار متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہیں تھے ۔انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں دینی جماعتوں نے 55لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں اور یہ ووٹ ایک صندوق میں جمع نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے جو 2002میں حاصل کی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے میں مخلوط حکومت پانچ سال کیلئے بنی تھی

اور وہ پانچ سال کامیابی کے ساتھ پورے ہوگئے اور ہم پھر علیحدہ ہوئے ٗہمار انتخابی اتحاد نہیں ہوسکا ۔سراج الحق نے کہاکہ ہم 2013ء کے بعد ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد چاہتے تھے ٗ پرویز خٹک کی بھی خواہش تھی لیکن ان کو پارٹی نے اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ اس دور ان بہت سارے ضمنی انتخابات ہوئے ٗہمارے کارکنوں نے بہت ساری جگہوں پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا لیکن ان کا ووٹ ہمیں ضمنی الیکشن میں نہیں مل سکا ایک بار اس معاملے پر کمیٹی بھی بنائی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پرویز خٹک سے بات کی تھی کہ لوگ پوچھیں گے کہ

آپ حکومت میں ساتھ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں جس پر پرویز خٹک نے کہا تھا کہ مجھے سینٹرل سے اجازت نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے بلدیات میں ہماری مخلوط حکومت نہیں بن سکی ۔اس سوال پر کہ الیکشن میں ناکامی کے بعد کیا جماعت اسلامی کچھ عرصے سے سیاست سے الگ ہو کر سوشل کام میں لگ جائیگی ؟ سراج الحق نے جواب دیا کہ یہ پرانی بات ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس کے نام پر جو لوگ الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں وہ اسمبلیوں میں موجود ہیں ۔سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کا مرحلہ گزر گیا ہے اب ملک میں مدارس کا مسئلہ ہے ٗ تحفظ ختم نبوت کا مسئلہ ہے اور بہت سارے ایشو درپیش آتے ہیں تو ان لوگوں کو اکٹھا رہنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور فتوے لگانے سے دینی جماعتوں کو نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سرگرمیاں اپنے پلیٹ فارم سے کررہے ہیں ٗ متحدہ مجلس عمل 2018کیلئے الیکشن کیلئے بحال ہوئی تھی اور کامیاب ہونے والے اسی پلیٹ فارم سے کام کرینگے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے ٗ کبھی بائیکاٹ نہیں کرینگے ایک دو بار بائیکاٹ کیا تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ چاہئیں گے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ہمارے فاصلہ نہ بڑھیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری کے علاوہ باقی تمام لیڈر عمر میں مجھ سے بڑے ہیں ٗنوجوانوں میں جماعت اسلامی کا کام بہت اچھا ہے ٗ

ہم نے یوتھ کو منظم کر نے کیلئے دوبارہ کام شروع کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میڈیا بہت طاقتور ہے جب الطاف حسین میڈیا پر تھے تو ہر جگہ نظر آتے تھے اب وہ میڈیا پر نہیں ہیں تو کہیں نظر نہیں آتے ہیں ٗاس الیکشن میں میڈیا نے بہت بڑا کر دار ادا کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن ہاراہے لیکن نظریہ ٗ ایمان ٗ ضمیر اور حوصلہ نہیں ہارا ہے ٗ مخالفین بھی کہتے ہیں کہ یہ ایماندار لوگ ہیں ٗ دین والے لوگ ہیں ٗ ان پر کوئی داغ دھبہ نہیں ہے یہی سب کچھ ہمارا سرمایہ ہے اور یہ سرمایہ ایک دن ضرور کام آئیگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیاں پرانی حکومتوں کی طرح ہیں ٗکوئی فرق نظر نہیں آرہا ہے اور کوئی نیا انقلاب نہیں آیا ۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین کا ایک گروپ مشرف کے ساتھ تھا وہی گروپ آصف علی زر داری کے ساتھ تھا اور وہی گروپ نوازشریف کے ساتھ بھی تھا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ آئی ہے انہوں نے سو دن مقرر کئے ہیں اس کو سو دن ضرور دیئے جائیں ٗ اگر حکومت کوئی اچھا کام کر جاتی ہے تو ہم سب اس کو شاباش دینگے انہوں نے کہاکہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے غریب متاثر ہوگا ٗ 1800اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ چیزیں غریب آدمی استعمال کرتا ہے ٗکھاد کی قیمتوں میں اضافہ سے کسان اور دہکان متاثر ہوگا ہم تو انتظار میں ہیں کہ حکومت کوئی اچھا کام کرے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت فیصلہ کرتی ہے پھر سوچتی ہے اور کئی اعلانات ایسے ہیں جو حکومت نے کئے پھر انہیں واپس بھی لیا ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب ٗ قطر ٗ متحدہ امارات اور کویت میں کام کررہے ہیں اور سعودی عرب میں کام کر نے والے پاکستانیوں کی سہولیات کے حوالے سے حکومت کو سعودی حکام سے بات کرنی چاہیے اور اگر خدانخواستہ یہ لوگ واپس آنا شروع ہوگئے تو پاکستان بہت بڑی معاشی بد حالی ہوگی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ا چھے ہونے چاہئیں ٗسابق حکومتیں بھی یہی چاہتی تھیں اور موجودہ حکومت بھی یہی چاہے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ہونا حکومت کیلئے ضروری ہے ٗون ویلنگ تو نہیں ہوتی اور اگر نوجوان موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہیں تو ایکسیڈنٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہر حکومت یہی چاہتی ہے کہ وہ ون ویلنگ کرے اور پھر وہ جلد کسی سانحے اور حادثے کا شکار ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنانے اور ایک کر نے کی ضرور ت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی بہت سے لوگوں پر غدار کے فتوے لگے تھے ٗ خیبر پختون خوا میں سب سے اونچا جھنڈا اے این پی نے لگایا ٗ کسی کو دیوار سے لگانا علاج نہیں ہے ٗ ایسے لوگوں کو مشورے میں شریک کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ کسی کو مشورے کیلئے بلائیں تو وہ آپ کو صحیح مشورہ دے گا بد قسمتی سے یہ ظرف اور حوصلہ ہمارے نظام اور سیاستدانوں میں نظر نہیں آتا ۔انہوں نے کہاکہ 2014ء میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی اور سب سے پہلا دھرنا قاضی حسین نے کرپشن پر دھرنا دیا تھا اور حکومت بھی ختم ہوئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں436افراد کے خلاف عدالت میں گئے عدالت نے صرف نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیا باقی لوگوں کے خلاف ابھی تک فیصلہ نہیں آیا ۔

ہمارا مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ 436لوگوں کو بلائے اور ایسے افراد کو نہ بلانے سے لوگوں میں شکوک و شہبات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں اور افغانستان انڈیا کیلئے نہ چھوڑیں ٗ پاکستانی قوم نے چالیس سال افغانیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل بڑھنے نہیں چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن بارڈر ہوناچاہیے میں اس کی حمایت کرتا ہوں اس پر عمل ہونا چاہیے ٗ لوگوں کے آنے جانے میں اضافہ ہونا چاہیے ٗ تجارت ہونی چاہیے ٗ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کا آنا جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ جو آپ کے اداروں میں تعلیم حاصل کریگا وہ افغانستان میں آپ کاسفیر بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فاصلہ پیدا کر کے ہم کچھ حاصل کر لینگے یہ بالکل غلط بات ہے ہمیں بھائیوں کی طرح رہنا چاہیے ۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے سوال پر سراج الحق نے کہا کہ شہریت دینے کا ہر ملک کا قانون ہے ٗ لاکھوں لوگوں کو کینیڈا ٗ برطانیہ اور امریکہ میں شہریت ملی ہے پاکستان کو بھی وضاحت کر نی چاہیے کہ ہمارا کیا نظام ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ ایک آدمی 1970میں پاکستان آیا تھا اور اب ان کی دوسری اور تیسری نسل چل رہی ہے وہ کہیں جابھی نہیں رہا ہے پھر آپ کو ایک ذمہ دارشہری بنائیں او ر اس کو شناختی کارڈ بھی دیں ٗ ان سے ٹیکس بھی لیں اور قانون کا پابندبھی بنا لیں ٗ آپ اس کو اٹھا کر کہیں نہیں پھینک سکتے ہیں تو پھر راستہ یہی ہے کہ آپ کو شناختی کارڈ دیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ تھوڑا سے پیچھے چلے جائیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ لوگ یہاں پر ہجرت کر کے آئے تھے اولیاء اللہ بھی ہجرت کر کے آئے تھے ۔افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا جائے ۔

سراج الحق نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک غیر ملکی افواج افغانستان میں موجود ہیں تو اس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی اگر نیٹو افواج افغانستان سے نکل جاتی ہیں تو افغانوں کو ایک ساتھ بٹھا کر صلح کرائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان اور اسلامی دنیا کو موثر کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر فریقین کے درمیان صلح کیلئے کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی جائے کہ ہم جو بات کہیں گے وہ مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ افغانوں کے درمیان صلح ہونا خوشی کی بات ہے پاکستان میں دینی جماعتیں افغانستان میں امن چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ حکومت میں ہیں یا اس وقت حکومت پر قابض ہیں ان کو پہل کرنی ہوگی اور بتانا ہوگا کہ وہ کس حد تک جانے کیلئے تیار ہیں یا طالبان کو کس حد تک قبول کر نے کیلئے تیار ہیں جب بھی کوئی بات بنتی ہے تو اس کیلئے آپ کو کچھ چھوڑنا پڑے گا اور کچھ قبول کر نا پڑے گا اور افغان حکومت ہمیں بتائے وہ کیا قبول کر نے کیلئے تیار ہے اور کیا چھوڑنے کیلئے تیار ہے ۔

The post افغان بارڈر اوپن رکھنے اور افغانیوں کو شہریت دینے کی عمران خان کی تجویزکی اہم سیاسی جماعت نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد بھارت کا موقف بھی سامنے آگیا،پاکستان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا ٗ خوش قسمتی سے بھارتی فوج کے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحاظت اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں گئے تھے ،

لائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدہ ماحول میں لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی اطلاع دونوں جانب سے افواج کو پیشگی دی جاتی ہے اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر فائرنگ کر دی ٗبھارت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے۔بی بی سی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند الزام عائد کیا کہ ایل سفید رنگ کے پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔ایک بھارتی ایجنسی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے۔

The post آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد بھارت کا موقف بھی سامنے آگیا،پاکستان پر سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عافیہ صدیقی کی رہائی، پہلی بار پاکستانی حکومت کا سخت موقف،امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مطالبات کیا ہونگے؟بڑا اعلان کردیاگیا

نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں ٗ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کیلئے کی جاتی ہیں ٗ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی ٗ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائینگے ٗ امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے ٗمعاملے پر پیشرفت کی خواہش ہے ٗ

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں باور کرایا جائیگا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے ٗاگر بھارت کی طرف سے کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سیاست دان سیاسی ضرورت کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کیلئے کی جاتی ہیں ٗ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت جائیں تو بھارتی قیادت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو کہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، اس معاملے پر پیش رفت کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بین الاقوامی برادری اور عالمی رہنماؤں کی ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم پر مشتمل رپورٹ درحقیقت پاکستانی دعوے کی تصدیق ہے جس سے وہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرتا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 54 مختلف وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں 22 دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے جبکہ چھ دنوں میں 11 ملاقاتیں مختلف ممالک کے مشترکہ وفود سے کی گئی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت عالمی برادری سے پاکستان کے تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے جبکہ سابقہ حکومت نے اس کو نظر انداز کیا تھا۔ انہوں نے دورہ کے حوالے سے ملیحہ لودھی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا

اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جو اس دورہ کے دوران ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یہ بات جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں پاکستان کے فوجیوں کی شمولیت کی خصوصی طور پر تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان کو اقوام متحدہ کا ایک اہم شراکت دار دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویوں پر عالمی توجہ مبذول کرانے کا موقع ملا ہے اور میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو خبردار کرے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا سوچے بھی نہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں باور کرایا جائے گا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے اور اگر اس طرح کی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو بھارت کو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر بڑے بڑے سفارتکاروں سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی پالیسیوں اور اہداف کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر کی سفارتی برادری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش مند ہے۔

The post عافیہ صدیقی کی رہائی، پہلی بار پاکستانی حکومت کا سخت موقف،امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مطالبات کیا ہونگے؟بڑا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میں یہ بڑا ڈیم بنا کر حوالے کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے بدلے مجھے بھی اس کام کی اجازت دینا ہو گی، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال پوچھا کہ کیا آپ عثمان بزدار کو پہلے جانتے تھے، جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میں انہیں پہلے نہیں جانتا تھا میں نے ان کا نام وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سنا اور اس کے بعد میری عثمان بزدار سے ملاقات بھی ہوئی تھی،

اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ اگر آپ کی عثمان بزدار سے ملاقات ہو تو ان کو بتائیے گا کہ ان کے لیے ڈی ایچ اے اور ملک ریاض کی جانب سے بہت زبردست پیشکش ہے، ملک ریاض نے کہا ہم ڈڈوچہ ڈیم بنا دیتے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ شاید انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ بہت سارے سینئر بیورو کریٹس کو یہ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے اطراف میں ایک زبردست ہاؤسنگ سوسائٹی بنے گی اس سوسائٹی میں لوگ بہت دلچسپی لیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے راولپنڈی میں مجوزہ ڈڈوچہ ڈیم کی عدم تعمیر پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران صوبہ پنجاب کی نئی آنے والی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا تھا جبکہ مجوزہ پیپلی ڈیم کے حوالے سے اعتزاز احسن سے تجاویز طلب کر لی تھیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے جمعرات کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین اپنے وکیل اعتزاز احسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل ڈڈوچہ ڈیم کی سائیٹ ون پر ہی ڈیم تعمیر کرنے کے لئے راضی ہیں، 2005 میں بھی سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ ہم سائٹ 3 پر یہ ڈیم بنا کر دے سکتے ہیں،لیکن پنجاب حکومت نے عدالت سے اس پر حکم امتناع لیا ہوا ہے اور ڈیم بھی نہیں بنا رہی ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تجاویز بناکر دے دیں ہم حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیتے ہیں،

انہوں نے ریمارکس دیے کہ تین سال گزرنے کے باوجود حکومت پنجاب نے وہاں پر ڈیم تعمیر نہیں کیا ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت ہمیں سائٹ ون پر ہی اراضی ایکوائر کرکے دے ہم 12سے 15ماہ کے اندر اندر ڈیم تعمیر کرکے دے دیں گے،ملک ریاض نے کہا کہ اس ڈیم کی سائیٹ پر 20 فیصد اراضی ہماری ہے، ہم رضاکارانہ طور پر یہ پیشکش کررہے ہیں،پہلے یہ تجویز ہم نے اور ڈی ایچ اے نے دی تھی، ہم حکومت پنجاب ہی کے مرتب کئے گئے ڈیزائن کے مطابق کام کریں گے اور کوئی بھی عالمی شہرت کی حامل فرم نگرانی کے لئے مقرر کی جائے۔

The post میں یہ بڑا ڈیم بنا کر حوالے کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے بدلے مجھے بھی اس کام کی اجازت دینا ہو گی، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ننھی ارمش کو قتل کرنے والی ماں نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا،سگی ماں اپنی ہی معصوم بیٹی کی قاتل کیسے بنی؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

حیدر آباد(این این آئی)ننھی ارمش کو قتل کرنے والی ماں نے شگفتہ ناز اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اپنی بیٹی کی زندگی لینے کا اقرار کیا گیا ہے۔حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ شگفتہ ناز کو بی سیکشن پولیس نے فرسٹ سول جج کی عدالت میں اتوار کے روز پیش کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزمہ شگفتہ ناز نے دفعہ 164 سی آر پی سی کے تحت اعترافی بیان رکارڈ کرایا، عدالت نے ملزمہ کو تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھریلو ناچاکی کے باعث اس نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔ ملزمہ نے بتایاکہ اسے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے تشدد کا سامنا تھا، معمولی جھگڑوں پر بھی شوہر اسے طلاق اور دوسری شادی کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔شگفتہ کے مطابق وہ ان روز روز کی جھڑپوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، اسی وجہ سے خود کو اور بچی کو مارنے کا ارادہ کیا تھا۔ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے شوہر آفتاب نے ملزمہ کو طلاق دینے کا ارداہ بنا لیا تھا، معاملہ کو جانتے ہوئے وہ انتہائی ذہنی دباؤ میں آگئی تھی کہ طلاق کے بعد اگر شوہر نے بچی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تو وہ کیا کرے گی۔شگفتہ نے کہاکہ وہ کئی روز سے اس قتل کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اس کا پلان تھا کہ وہ بچی کو قتل کر لینے کے بعد خود بھی خودکشی کر لے گی، ملزمہ نے قتل کی واردات کی معلومات دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اس نے ننھی ارمش کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو ایک بیگ میں ڈالا اور قریبی علاقے میں پھینک آئی تھی۔ملزمہ شگفتہ نازنے کہاکہ اس کا تعلق اچھے خاندان سے ہے مگر گھریلو ناچاکی اور اور سسرال والوں کے برے سلوک کے باعث وہ یہ سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔

The post ننھی ارمش کو قتل کرنے والی ماں نے اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا،سگی ماں اپنی ہی معصوم بیٹی کی قاتل کیسے بنی؟ انتہائی افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کی ایٹمی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کردیاگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان کی ایٹمی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کردیاگیا،کراچی میں نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ تھری کا سول ورکس مکمل کرلیا گیاہے۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا، یہ انرجی کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑی کام یابی ہے۔ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے بتایاکہ کے تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ پر گنبد کی تنصیب کے بعد سول ورکس مکمل ہوگیا ہے ۔کے ٹو اور کے تھری کو

شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ، کے ٹو اور کے تھری 2020 اور 2021 سے کام شروع کردیں گے ۔محمد نعیم نے کہا کہ کراچی ٹو اور تھری پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق پیداوار شروع کردیں گے، کراچی ٹو، تھری پاور پلانٹ کی تکمیل سے 2200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض نے بتایا کہ ڈوم پاور پلانٹ کا سب سے مضبوط حصہ ہوتا ہے، جو نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تابکاری اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

The post پاکستان کی ایٹمی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو سزا سنادی گئی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تصدیق

اسلام آباد(این این آئی)کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو سزا سنادی گئی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تصدیق،کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والے افسر ضرار حیدر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور ضرار حیدر

کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری نے ضرار حیدر کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اکنامک افیئر ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے ٗ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چوری کی باضابطہ تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے کہ ضرار حیدر اکنامک افیئر ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری تھے اور ان پر الزام ہے کہ کویتی وفد کے سربراہ کا دینار سے بھرا پرس چوری کرلیا تھا، اس الزام میں انہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

The post کویتی وفد کا دینار سے بھرا بیگ چوری کرنے والا اکنامک افیئر ڈویژن کا جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کو سزا سنادی گئی،وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی تصدیق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کردیا جس کی سب توقع کر رہے تھے

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، انہوں نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم بنی گالہ میں حکومتی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنرپنجاب چودھری سرور ، وزیرتعلیم شفقت محمود اورنعیم الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اتوار کو بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی کے

متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنرپنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالے سے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،وزیراعظم نے وزرا سے 100 روزہ حکومتی پلان پر بھی مشاورت کی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

The post عمران خان نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کردیا جس کی سب توقع کر رہے تھے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے گھر میں بیٹھے بٹھائے سینے کی جلن دور کرنے کے آسان طریقے

کراچی(سی ایم لنکس)کیا آپ اکثر سینے کی جلن کا شکار ہوتے ہیں ؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم نہ ہو مگر معدے کی تیزابیت کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے آپ کو سینے میں تکلیف محسوس کوتی ہے۔ایسا اکثر بہت زیادہ کھانے، موٹاپے کا شکار اور دوران حمل ہوتا ہے۔کبھی کبھار سینے میں ہونے والی جلن فکرمندی کی بات نہیں تاہم ایسا اکثر ہو تو یہ نظام ہضم کے حوالے سے سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

تاہم چند چھوٹی چیزیں آپ کو سینے کی جلن سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔۔چیونگم۔۔۔چیونگم لعاب دہن کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کہ معدے میں تیزابیت کا باعث بننے والی خوراک کے اثرات کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔پانی کا ایک گلاس پینا۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔۔جسم کی پوزیشن بدلنا۔۔۔کھانے کے بعد جھکنے کی بجائے سیدھا کھڑے ہو تاکہ کھانے کو آپ کے معدے میں رہنے اور ہضم ہونے میں مدد ملے۔ پیٹ کے بل سونے کی بجائے دائیں یا بائیں پہلو سے سوئیں یہ عام نکات سینے کی جلن میں نمایاں کمی لاتے ہیں۔۔۔سانس کی مشق۔۔۔گہرے سانس لینے کی ورزش سے کافی مقدار میں ہوا آپ کے اندر جاتی ہے جس سے پٹھوں کی مضبوطی بڑھتی ہے اور معدے کی تیزابیت سے پیدا ہونے والی شکات میں کمی آتی ہے۔ یہ ورزش بہت آسان ہے بس ایک گہرا سانس لیں اور پھر اسے آہستگی سے باہر نکالیں۔۔۔سینے کی جلن کا باعث بننے والی غذا سے اجتناب۔۔سینے میں جلن کا باعث بننے والی چیزوں میں کافی، چاکلیٹ، سوڈا، گوشت، دودھ، مصالحے دار کھانے، تلے ہوئے کھانے اور تیزابی کھانے شامل ہیں۔ تو ان کو مکمل طور پر تو چھوڑا نہیں جاسکتا تاہم معتدل مقدار میں استعمال کرنا ضرور بہترین ثابت ہوتا ہے۔۔۔

پروٹین سے بھرپور خوراک کا استعمال۔۔پروٹین سے بھرپور غذا سے معدے کے زیریں دباؤ کی حد میں اضافہ ہوتا ہے اور تیزابیت سے جلن کی شکایت پیدا نہیں ہوتی، تاہم چربی والے کھانے معدے کا دباؤگھٹاتا ہے جس سے سینے میں جلن معمول کی شکایت بن جاتی ہے۔۔جسمانی وزن میں کمی۔۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں سینے کی جلن کی شکایت عام ہوتی ہے کیونکہ ایسے افراد بہت زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں جس سے نظام ہضم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔

کم مقدار میں کھانا اور جسمانی وزن میں کمی سینے کی جلن کی شکایت سے جان چھڑانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔تمباکو نوشی سے گریز۔۔تمباکو میں ایسے کیمیکلز سے پائے جاتے ہیں جو غذائی نالی کے نچل حصے کو نقصان پہنچانتے ہیں۔ جب اس حصے کا نقصان پہنچتا ہے تو کسی بھی قسم کی خوراک کے نتیجے میں معدے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور سینے میں جلن کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔۔۔رات گئے کھانے سے گریز کریں۔۔۔کھانے کے کچھ دیر بعد سونے کے لیے لیٹ جانے پر جلن کا احساس ہوتا ہے؟

تو اس کی وجہ یہ کھانا اور معدے میں موجود ایسڈ ہضم ہونے کے مرحلے گزر رہا ہوتا ہے، جب آپ لیٹ جاتے ہیں یہ غذائی نالی میں آجاتا ہے۔ کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد سونے کو عادت بنائیں تاکہ کھانا ہضم ہوسکے۔۔ایک چٹکی بیکنگ سوڈا۔۔بیکنگ سوڈا کے متعدد فوائد ہیں اور یہ سینے میں جلن سے بھی تیزی سے ریلیف دلانے میں مدد دیتا ہے۔ چوتھائی چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا چوتھائی کپ پانی میں ملائیں اور پی لیں۔ اگر جلن کا احساس برقرار رہے تو اس مشروب کو پھر پی لیں۔۔۔ایلو ویرا کا جوس۔۔۔ایلو ویرا کا جوس بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اگر اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو چوتھائی سے آدھا کپ ایلوویرا جوس کھانے سے پہلے پی لیں یا دن میں کسی بھی وقت، جب سینے میں جلن محسوس ہو۔

The post ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے گھر میں بیٹھے بٹھائے سینے کی جلن دور کرنے کے آسان طریقے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

زیادہ سونا صحت کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟ برطانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

لندن(سی ایم لنکس)ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ سونا صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں نیند کی کمی کے شکار افراد کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مانچسٹر اور لیڈز سمیت 4 یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ رات بھر میں 8 گھنٹے سے زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ 7 گھنٹے سے کم سونے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔اس ریسرچ کے دوران دنیا بھر میں 33 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ بہت زیادہ سونا امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے والی خطرناک عادت ہے۔محققین کا تو کہنا تھا کہ اضافی نیند کو درحقیقت ناقص صحت کی نشانی سمجھا جانا چاہیے۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ بہت سونے کے مطلب یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس کسرت کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ درحقیقت جو لوگ بہت زیادہ دیر تک سونے کے عادی ہوتے ہیں، وہ پہلے ہی کسی ایسے مرض کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں، جس کی تشخیص نہیں ہوئی ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ نیند کا طویل دورانیہ بھی جسم کے اندر مسائل جیسے خون کی کمی اور ورم سے جڑے امراض کا باعث بنتا ہے جس سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹروں کو ایسے مریضوں کے ٹیسٹ ضرور کرنے چاہیے جو ہر رات 9 سے 10 گھنٹے سونے کے عادی ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

The post زیادہ سونا صحت کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟ برطانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں ہوشربا انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پکی نوکری لگ جائے ، قرض ادا ہو جائے ، اللہ سبحان و تعالیٰ کا ایسا اسم مبارکہ جس کی تسبیح سے سخت ترین مشکلات ختم ہو جائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شارٹ کٹ اور بغیر سوچے سمجھے اٹھایا جانیوالا قدم کبھی انسان کو سخت ترین مشکلات میں مبتلا کر دیتا ہے اور اس میں سے ایک قرض بھی ہے۔ ہمارے معاشرے میں قرض لینے کی وبا اس قدر عام ہو چکی ہے کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر اپنی چھوٹی اور بڑی ضرورت اور کئی مرتبہ بغیر کسی پلاننگ کے کاروبار کیلئے قرض لے لیتے ہیں،

کاروبارکیونکہ پلاننگ کے بغیر شروع کیا گیا ہوتا لہٰذا اس کا بھٹہ جلد ہی بیٹھ جاتا ہے اور آدمی قرض داروں کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہونے لگ جاتا ہے۔ کوشش کی جانی چاہئے کہ کوئی بھی کاروبار کرنے سے پہلے پوری پلاننگ کر لی جائے اور اگر قرض اٹھانا ضروری ہی ہے تو کوشش کی جائے کہ اپنی پلاننگ میں اس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو منظم کیا جائے۔ مگر ایسے لوگ جو قرض کے چکر میں پڑھ چکے ہیں اور گردن تک اس میں دھنسے ہوئے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ مزید قرض لینے سے اجتناب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرض کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار وضع کریں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس سے اپنی پریشانی کیلئے رجوع کریں ۔ قرض کی دلدل میں دھنسے افراد پنج گانہ نماز کو اپناتے ہوئے درود شریف کا ورد بھی رکھیں اور روزانہ تین بار استغفر اللہ کی تسبیح تین بار پڑھیں۔ اس کے ساتھ اللہ سبحان و تعالیٰ کا اسم مبارک ’’یا لطیف‘‘ روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھیں ، یہ اولیا اللہ کا معمول رہا ہے کہ وہ اس اسم مبارکہ کا وردِ کثیر رکھتے تھے، اس اسم مبارکہ کا ورد کرنے والا سخت ترین مشکلات سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔اولیا کرام نے اس ورد کی بدولت سلوک کی بہت سے منازل بھی طے کیں۔ یہ اسم مبارکہ رب تعالیٰ کے لطف و کرم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

The post پکی نوکری لگ جائے ، قرض ادا ہو جائے ، اللہ سبحان و تعالیٰ کا ایسا اسم مبارکہ جس کی تسبیح سے سخت ترین مشکلات ختم ہو جائیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شدید سر درد سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟امریکہ میں رہنے رولے معروف ڈاکٹر نے آسان حل بتا دئیے

نیویارک(سی ایم لنکس)درد قولنج اور درد شکم کی مانند دردر شقیقہ بھی ناہیت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ شقیقہ یا باالفاظ دیگر مائیگرین شدید قسم کے سر درد کو کہا جاتا ہے۔جو اس کے مریض کی زندگی کا امن و سکون چھین لیتا ہے۔اگرچہ یہ موروثی مرض ہوتا ہے لیکن ماحول، طرز زندگی،غذا اور ہارمونی عدم توازن بھی اس مرض کو دعوت دینے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

مائیگرین کے مرض میں مبتلا افراد کو اکثر روشنی بری لگتی ہے اور درد کے اوقات میں اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ تکلیف سرخ، پیلی اور سفید روشنی سے بڑھ جاتی ہے جب کہ سبز روشنی اس درد کو کم کرتی ہے درد کے ساتھ متلی، قے اور آواز و روشنی سے چڑچڑاہٹ ہوجاتی ہے۔ طلوع آفتاب کے ساتھ ہی درد میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور زوال آفتاب کے ساتھ اِس کی شدت میں کمی ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ غروب آفتاب کے ساتھ ہی درد بھی ختم ہوجاتا ہے۔درد شروع ہونے سے قبل مریض کو عام طور پر کمزوری، نقاہت، متلی، سستی و کاہلی اور سر بھاری ہونے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے چنگاریاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ علامات عموماً طلوع آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہیں۔ اِس کے بعد کنپٹی، ابرو اور آنکھ کے پیچھے والے حصے میں آہستہ آہستہ درد شروع ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ بڑھ کر تیز ہوتا جاتا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی کنپٹی کی نسیں ابھرتی ہوئی درد ہونے لگتی ہیں۔ عموماً سر درد ایک ہی جانب ہوتا ہے اور بعض اوقات سارے سر میں ہونے لگتا ہے تاہم درد کی شدت سر کے ایک حصے میں غالب رہتی ہے۔ سر چھونے پر گرم محسوس ہوتا ہے۔مریض کے چہرے کی رنگت پھیکی معلوم ہوتی ہے۔ جسم میں کپکپاہٹ آجاتی ہے اور نبض آہستہ چلتی ہے۔ درد کی شدت میں مریض کو متلی اور قے بھی ہونے لگتی ہے اور اِس میں ابتدائی طور پر غذائی مادہ خارج ہوتا ہے اور بعد ازاں فاسد مادہ نکلتا ہے۔

اِنہی فاسد اخلاط کی کثرت جب دماغ پر حاوی ہوتی ہے تو اِس صورت میں شدید قسم کا درد محسوس ہوتا ہے اور اس وقت درد کی شدت آنکھوں اور کنپٹی پر اتنی زیادہ ہوجاتی ہے کہ مریض شدت درد سے بے ہوش ہوجاتا ہے۔شقیقہ عام طور پر سن بلوغت کے ابتدائی ایام میں شروع ہوتا ہے اور مردوں کی نسبت خواتین میں بہت زیادہ یہ مرض پایا جاتا ہے۔

ماہرین امراض کے مطابق اکثر بچپن میں صفرا ہونے کے باعث بھی یہ مرض پیدا ہو سکتا ہے لیکن بوڑھے اور ادھیڑ عمر کے افراد میں یہ مرض بہت کم ہوتا ہے۔ فورٹس ہاسپٹل میں مشیر ڈاکٹر جے دیپ گھوش کا کہنا ہے کہ میٹرو شہروں میں یہ مرض ذہنی تناؤ، کام کا دباؤ، نیند کی کمی،راتوں کو جاگنا میٹر وشہروں میں عام ہے۔جس کا نتیجہ میٹرو کے لوگوں میں یہ مرض کچھ زیادہ ہی پایا جاتا ہے۔

لیکن دواؤں کے علاوہ اگر کھانے پینے اور طرز زندگی میں احتیاط اور نظم و ضبط رکھیں تو اس مرض پر موثر طریقہ سے قابو پایا جاسکتا ہے۔یومیہ 8گلاس پانی پینا، نیند میں باقاعدگی لانا، ذہنی دباؤ کم سے کم لینااور قہوہ یا کافی کا استعمال اس درد سے نجات پانے میں معاونت کرتا ہے۔ہرے پتوں والی سبزیاں خاص طور پر پالک اور بند گوبھی، سیاہ پھلیاں،انجیر، رس بھری،ناشپاتی اور کیلے، سفید چنے(چھولے)،لال لوبیہ، ریشہ دار لوبیا، پھول گوبھی ،سمندری غذاؤں میں سلمن مچھلی،میککیرل مچھلی اور ٹونہ مچھلی،بروکولی (شاخ گوبھی جو انپ کی چھتری نما ہوتی ہے) خرشف اور مارچوب جیسی سبزیاں، بادام، سفید بینس، سویا بین،بے رسیلے پھل مثلاً چیری، ککروندا، ناشپاتی، آلو بخارا،بھی اس مرض کا بہترین علاج ہیں۔

The post شدید سر درد سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟امریکہ میں رہنے رولے معروف ڈاکٹر نے آسان حل بتا دئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

غیر قانونی اثاثے ظاہر کرکے ٹیکس نہ دینے والوں کیساتھ اب کیاسلوک کیا جائیگا؟حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد( آن لائن) ایف بی آر نے 300 ارب روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ڈکلیریشن کے مسودے تیارکروانے کے باوجود پہلے مرحلے میں ٹیکس جمع نہ کروانے والے ساڑھے 3 ہزار سے زائد لوگوں کا خصوصی آڈٹ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق تمام ماتحت اداروں سے ان لوگوں کے کوائف طلب کرلیے گئے جس کا جائزہ لیکر جامع آڈٹ کی منظوری دی جائے گی اور ان لوگوں سے ان کے ذرائع آمدن پوچھے جائیں گے۔ ان معلومات کی بنیاد پر رقم کی سرکولیشن کی چین معلوم کی جائیگی اوران لوگوں نے یہ دولت و اثاثہ جات جن لوگوں سے حاصل کیے ہیں ان کا بھی پتہ چلایا جائیگا کہ کیا وہ ٹیکس گوشوارے جمع کرارہے ہیں اوران کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ حاصل کردہ معلومات کی کراس میچنگ بھی کی جائے گی اور اینالسز پر مبنی رپورٹس فیلڈ فارمیشنز کو بھجوائی جائیں گی۔ایف بی آر کو 30 اگست کو رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں بتایاگیا تھاکہ سابق حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018 کے تحت 3 ہزار 661 لوگوں کی جانب سے کھربوں روپے مالیت کے ملکی و غیرملکی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے کیلیے ڈرافٹ ڈکلیریشن تیار کروائے گئے اور 2 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ٹیکس واجبات پر مبنی پیمنٹ سلپ آئی ڈیز بھی جنریٹ کی گئیں ۔

The post غیر قانونی اثاثے ظاہر کرکے ٹیکس نہ دینے والوں کیساتھ اب کیاسلوک کیا جائیگا؟حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجلی کی ترسیل کے قابلِ اعتماد ذرائع کی کمی، پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوگوں کے گھروں تک قابلِ اعتماد طریقے سے بجلی نہ پہنچنے کی وجہ سے سالانہ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے جو ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.7 فیصد ہے۔  رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ورلڈ بینک کے نئے مطالعے میں سامنے آئے ہیں۔ یہ تخمینہ اصل نقصان کی ترجمانی نہیں کرتا کیونکہ اس میں بجلی کی ترسیل میں

قابلِ اعتماد ذرائع کی کمی کی وجہ سے صحت اور تعلیم کے شعبے کا نقصان شامل نہیں ہے۔ ورلڈ بینک کے نئے مطالعے سے حاصل ہونے والے نتیجے سے تجاویز اخذ کی گئی ہیں کہ قابلِ اعتماد ذرائع سے بجلی کی ترسیل کو بڑھایا جائے تو پاکستان کو فائدے حاصل ہوں گے۔ پاکستان یہ اہداف الیکٹرک گرڈ اور اس کے متبادل کو وسعت دینے سے حاصل کر سکتا ہے، اور اس کے لیے پاکستان میں ہوا، شمسی اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک دہائی کے دواران اپنے قصبوں اور دیہاتوں کو الیکٹرک گرڈ میں شامل کرکے اس حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے توانائی کی شدید کمی کا سامنا ہے، جس میں بجلی کی کم پیداوار سرِ فہرست ہے۔ پاکستان میں حال ہی میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبے لگائے گئے ہیں جن میں سے کچھ فعال بھی ہوچکے ہیں۔ چند روز قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنانے اور لائن لاسز میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ملتوی کردیا تھا۔

The post بجلی کی ترسیل کے قابلِ اعتماد ذرائع کی کمی، پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایشیا کپ میں بھارتیوں کے دل جیتنے والی پاکستانی لڑکی کا اپنی تصاویروائرل ہونے پر حیران کن رد عمل

لاہور(آن لائن) ایشا کپ کے دوران سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی پاکستانی لڑکی رضلہ ریحان نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن جائیں گی۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات بیان کر سکوں،یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا ۔

میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا بھی ہو گا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک عام سی پاکستانی لڑکی ہوں،میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں کچھ عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہوں،جب پاکستان میچ ہارا تو میں گھر واپس آ گئی،میری دوست نے مجھے میری تصویر بھیجی جس پر کسی نے لکھا ہوا تھا کہ بھارت میچ جیت گیا لیکن پاکستان نے دل جیت لیا،میں نے اپنے شوہر کو اس متعلق بتایا کہ ریڈیو سے کچھ لوگ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مقبولیت کے پانچ منٹ انجوائے کرو۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی اتنی بڑی مداح نہیں ہوں لیکن میں اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے گئی،بھارت کے لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے کے سوال پر رضلہ نے کہا کہ میں بھارت جانا پسند کروں گی۔مجھے بھارتی فلمیں، بگ باس، شاہ رخ خان اور سلمان خان بہت پسند ہیں۔انہوں نے بھارت سے اپیل کہ وہ پاکستان آ کر میچ کھیلیں۔واضح رہے رضلہ ر یحان کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے کیے۔

The post ایشیا کپ میں بھارتیوں کے دل جیتنے والی پاکستانی لڑکی کا اپنی تصاویروائرل ہونے پر حیران کن رد عمل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

جرمنی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ترک صدرطیب ایردوآن

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایاکہ جرمنی کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔جرمنی میں متنازعہ شخصیت تصور کیے جانے والے ترک صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ انہوں نے جرمن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی

کے خاتمے کے کی خاطر مذاکرات بھی کیے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمنی میں ترک باشندوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، جو جرمنی میں مسلمان کمیونٹی کا ایک بڑا حصہ بھی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے کے دوران جرمن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں جرمن اور ترک تعلقات میں مضبوطی اور بہتری کا باعث بنیں گی۔ حالیہ عرصے میں کئی اختلافی معلامات کی وجہ سے جرمنی اور ترکی میں کشیدگی میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ترک صدر ایردوآن نے جرمنی میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران جرمن تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں، جس کا مقصد ترکی میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے دہرایا کہ جرمنی اور ترکی کو حالیہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مشترکہ مفاد کے امور پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ مبصرین کے خیال میں اس مخصوص وقت میں ایردوآن کا دورہ جرمنی دونوں ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات میں بہتری کی طرف سے قدم ثابت ہو سکتا ہے۔دوسری طرف ایردوآن کے دورہ جرمنی کے موقع پر کئی احتجاجی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ برلن کے علاوہ کولون شہر میں بھی مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اہتمام کیا۔ یہ مظاہرین ترکی میں آزادی اظہار پر پابندیوں اور ’مطلق العنان طرز حکومت‘ کے خلاف احتجاج کرتے نظر آئے۔

The post جرمنی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، ترک صدرطیب ایردوآن appeared first on JavedCh.Com.



loading...

حکومت نے محکمہ ریلویز کو پہلے مرحلے میں 2031آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی

لاہور( آن لائن)وفاقی حکومت نے محکمہ ریلویز کو پہلے مرحلے میں 2031آسامیوں پر بھرتی کرنے کی اجازت دیدی۔گریڈ 1تا11پر سو ل انجینئر نگ،مکینکل انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ،سگنل انجینئرنگ ،ٹرانسپورٹیشن ، کمرشل،ٹیلی کمیونیکیشن ،معاون، ہنر مند لیبر ، کلرک اور گینگ مین کی 2031خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے مطابق افرادی قوت کی کمی کو دیکھتے ہوئے فور ی طو رپر 10ہزار افراد بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔

The post حکومت نے محکمہ ریلویز کو پہلے مرحلے میں 2031آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ن لیگ اور پی پی کی کرپشن عیاں کرنے پر فواد چودھری کی سوشل میڈیا پر دھوم ،وفاقی وزیر اطلاعات کوکس’’ خطاب‘‘ سے نواز دیا گیا؟؟؟

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی پر کھلم کھلا تنقید کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ۔ فواد چودھری کا نام دبنگ چودھری سے منسوب کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی قومی اسمبلی ، میڈیا ٹاکس اور ٹاک شوز میں کھلم کھلا مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی کرپشن عیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ۔سوشل میڈیا پر فواد چودھری کے نام کو دبنگ چودھری کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔

دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب پر بھی سوشل میڈیا میں دھوم مچ گئی ہے پہلی مرتبہ پاکستانی لیڈر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دبنگ انداز میں دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ یو این کے فورم پر کسی پاکستانی لیڈر نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لا کر اسے بے نقاب کیا ہے۔

The post ن لیگ اور پی پی کی کرپشن عیاں کرنے پر فواد چودھری کی سوشل میڈیا پر دھوم ،وفاقی وزیر اطلاعات کوکس’’ خطاب‘‘ سے نواز دیا گیا؟؟؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

7000ہزار ماہانہ تنخواہ پر میٹر ریڈر کی نوکری کرنے والے خورشید شاہ آج کئی ایکڑ زمین ،محل نما گھروں ،ڈیری فارمز کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد( آن لائن ) نیب حکام نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کے اربوں روپے اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جو ان کی ظاہراً آمدن سے کئی گنا زیادہ ہیں، نیب سکھر سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہے، ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر نے ابتدائی رپورٹ کیلئے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کو ارسال کر دی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ نے اپنی عملی زندگی شعبہ بجلی میں میٹر ریڈر کلرک سے شروع کی تھی اور ان کی ماہانہ تنخواہ سات ہزار روپے تھی جبکہ ان کے اس سہن اور طرز زندگی شایانہ تھی، سید خورشید شاہ کلرک کی نوکری ختم کر کے بعد میں سیاست کے میدان میں آگئے، سیاست میں قدم رکھتے ہی ان کے اثاثوں کی مالیت میں کئی گنا اضافہ ہوا، ابتدائی دنوں میں خورشید شاہ سکھر کے بلدیاتی سطح کے سیاستدان تھے، بعد میں قومی اسمبلی کے ممبر بھی بنتے رہے ہیں اور وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت اور وفاقی وزیر مذہبی امور وغیرہ کی وزارتوں کے سربراہ رہے ہیں۔سید خورشید شاہ نے بطور وفاقی وزیر اورسیز پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی اور اربوں روپے کی زمین کی خریداری کی وزیر بنتے ہی سید خورشید شاہ کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، نواز شریف آخری دور میں وہ پی اے سی کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات ختم کئے گئے جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصانات پہنچانے والے کرپٹ افراد کو فائدہ دیا گیا، نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی افسران نے کلرک سے وزیر تک کے عرصہ کے دوران سید خورشید شاہ کی آمدن اور اثاثوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اثاثوں میں سید خورشید شاہ کے کئی ایکٹر زمین، محل نما گھروں کی لاتعداد، شہری جائیداد ڈیری فارمز اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

The post 7000ہزار ماہانہ تنخواہ پر میٹر ریڈر کی نوکری کرنے والے خورشید شاہ آج کئی ایکڑ زمین ،محل نما گھروں ،ڈیری فارمز کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی فوج کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ

مظفر آباد(آئی این پی ) بھارتی فوج نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کر دیا ،ش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا‘صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ‘ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت حریت قائدین کی فاروق حیدر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کی ہے جبکہ عالمی برادری سے بھارتی فورسز کی

جانب سے وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستانی گا ئو ں تروڑی میں سفر کرر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر ایل او سی پر طے شدہ حد سے تھوڑا آگے چلا گیا جس پر بھارتی پوسٹ سے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت حریت قائدین نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بیس کیمپ کے حکمرانوں پر بھی حملے کر رہا ہے ۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کا نوٹس لیں۔

The post بھارتی فوج کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کیساتھ اسلحہ کی نوک پر زیادتی ،شرمناک کام کرنیوالا شخص کون تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی پی پی)تھانہ کورال کے علاقے سے ڈیوٹی دے کر واپس جانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل ثانیہ سے اسلحہ کی نوک پرنامعلوم شخص کی زیادتی، سرکاری ایم پی 5 گن بھی چھین لی ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی دے کر واپس جانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل ثانیہ کو ایک نامعلوم شخص نے اسلحہ کے زور پر روکا اور ثانیہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے بے ہوش کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم لیڈی کانسٹیبل ثانیہ کو

حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔بے ہوشی سے قبل ثانیہ نے شدید مزاحمت کی جس سے وہ زخمی ہو گئیں جسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران خاتون کانسٹیبل کی سرکاری گن بھی جائے وقوعہ کے قریب سے برآمد کرلی گئی۔ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا ایک ہی شخص تھا ۔ایس ایس پی امین بخاری کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کررہے ہیں ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

The post وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کیساتھ اسلحہ کی نوک پر زیادتی ،شرمناک کام کرنیوالا شخص کون تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا اعلان کر دیا

نیو یارک(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ہمیں اس کی فکر ہے،عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان بھی آئیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری 6 دنوں میں 54 ملاقاتیں ہوئیں یہ تمام ملاقاتیں بہت دلچسپ رہیں۔شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی سے متعلق کہا کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ،ہمیں اس کی

فکر ہے، ہم انھیں جلد پاکستان لائیں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ عنقریب بھارت تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اچھی نشست ہوئی۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان بھی آئیں گے ،2 اکتوبرکوامریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ امورپربات ہوگی،ہم اپنے نظریے کاتحفظ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے،،عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان لائیں گے۔

The post شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعدپی ایم ہاؤس کا خرچہ 1ارب سے کم ہو کرکتنا رہ گیا؟جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہو(سی پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج اورعدلیہ حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں جبکہ ادارے اور کابینہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ ہوں تو معاملات میں بہتری مشکل ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست پر تنقید بھی بہت ہوگی اور تعریف بھی، ہم تبدیلی کے عمل کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں۔

تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے کام شروع کردیا اور عمران خان کی ذات خود تبدیلی کا بہت بڑا استعارہ ہے، عمران خان کی تصویر کے بغیر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ملک کا متوسط طبقہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے موجودہ نظام سے مطمئن نہیں ہیں، کرپشن کو ہمارا معاشرہ تسلیم کر چکا تھا جس کے خلاف عمران خان نے آواز اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار چھوڑا تو قرضہ 28 ٹریلین تک پہنچا ہوا تھا، ہم بھی اسی تناسب سے قرضہ لیں تو یہ 40 سے 45 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گا تاہم وزیراعظم نے عوام کو بتایا ہے کہ پہلی قربانی میں نے دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سارک کانفرنس کیلئے 33 گاڑیاں 98 کروڑ کی منگوائیں اور کانفرنس ہی نہیں ہوئی، پی آئی اے 45 ارب روپے کا نقصان کررہا ہے، پی ٹی وی اور ریلوے سمیت دیگر ادارے بھی خسارے میں ہیں جب کہ اب وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ ایک ارب سے کم ہو کر چند لاکھ تک رہ گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، ہم نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں جب کہ ادارے اور کابینہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ ہوں تو معاملات میں بہتری مشکل ہے۔

دریں اثناء وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھینسیں بیچنے کا مقصد یہ نہیں کہ اس سے بہت بڑا فائدہ ہوگا،اپنا پروگرام عوام تک پہنچانا تھا،میاں صاحب کو کہتا ہوں کہ8 بھینسوں کا دودھ صحت کے لئے بہتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پاس دوائی کے پیسے نہیں،وزیراعظم کس طرح شاہانہ انداز میں رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے کرپشن کو تسلیم کر لیا تھا،آصف زرداری نے اقتدار چھوڑا تو 13 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ تھا۔

پرویز مشرف نے اقتدار چھوڑا تو 6 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ تھا،نواز شریف گئے تو ملک پرقرضہ 28 ہزارکروڑ روپے تک پہنچ گیا،ہمارا ووٹر ہم سے زیادہ امیدیں رکھتا ہے،جب ہم ووٹر کو قربانی کا کہتے ہیں تو وہ ہم سے پوچھیں گے کہ آپ کیاقربانی دینگے؟انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سعودی عرب سی پیک سے فائدہ اٹھائے اور یہاں منصوبے لگائے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے سب کیلئے کھلا ہے۔ہم بھی اورنج لائن جیسے کھلونے بنا کر5 سال پورے کرسکتے ہیں۔

The post عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعدپی ایم ہاؤس کا خرچہ 1ارب سے کم ہو کرکتنا رہ گیا؟جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شامی سرزمین پر فرانس، ترکی اور امریکا کے فوجی قابض ہیں : شام

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شامی سرزمین پر موجود فرانس، ترکی اور امریکا کے فوجی دمشق حکومت کی نگاہ میں قابض فورسز ہیں۔ممالک فوری طور پر اپنے فوجیوں کو شام سے نکالیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شامی وزیر خارجہ

نے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فوری طور پر اپنے فوجیوں کو شام سے نکالیں۔ امریکا اور فرانس کے فوجی شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار گروپوں کو تریبت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تعینات ہیں جب کہ ترک فورسز شام کے شمالی حصوں میں کردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

The post شامی سرزمین پر فرانس، ترکی اور امریکا کے فوجی قابض ہیں : شام appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...