Pages

Sunday, September 30, 2018

اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار شدید برہم، بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس آف پاکستان شدید برہم، صوبائی وزیر مراد راس نے ایس پی لیگل کو انگلی کے اشارے سے بلایا جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے لیے گئے، چیف جسٹس ثاقب نثار ایس پی لیگل کو انگلی کے اشارے سے بلانے پر مراد راس پر برہم ہو گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ

آپ کون ہیں اور یہاں کیا کر رہے ہیں تو صوبائی وزیر مراد راس نے جواب دیا کہ میں مراد راس ہوں، اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کون مراد راس، ادھر روسٹرم پر آ کر بات کریں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے مراد راس سے پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ہیں تو انہوں نے جواب دیا نہیں، میں صوبائی وزیر ہوں، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا یہاں کوئی کام نہیں ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا لہجہ عدالت میں درست نہیں، آپ بھی اسلام آباد آئیں وہاں دیکھیں گے۔

The post اعلیٰ پولیس افسر کو انگلی کا اشارہ کرنا صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو مہنگا پڑ گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار شدید برہم، بڑا حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...