Pages

Sunday, September 30, 2018

عمران خان نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کردیا جس کی سب توقع کر رہے تھے

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، انہوں نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم بنی گالہ میں حکومتی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنرپنجاب چودھری سرور ، وزیرتعلیم شفقت محمود اورنعیم الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کی زیرصدارت اتوار کو بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی کے

متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنرپنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالے سے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،وزیراعظم نے وزرا سے 100 روزہ حکومتی پلان پر بھی مشاورت کی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

The post عمران خان نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کردیا جس کی سب توقع کر رہے تھے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...