Pages

Sunday, September 30, 2018

وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کیساتھ اسلحہ کی نوک پر زیادتی ،شرمناک کام کرنیوالا شخص کون تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی پی پی)تھانہ کورال کے علاقے سے ڈیوٹی دے کر واپس جانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل ثانیہ سے اسلحہ کی نوک پرنامعلوم شخص کی زیادتی، سرکاری ایم پی 5 گن بھی چھین لی ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی دے کر واپس جانے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل ثانیہ کو ایک نامعلوم شخص نے اسلحہ کے زور پر روکا اور ثانیہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے بے ہوش کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم لیڈی کانسٹیبل ثانیہ کو

حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔بے ہوشی سے قبل ثانیہ نے شدید مزاحمت کی جس سے وہ زخمی ہو گئیں جسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران خاتون کانسٹیبل کی سرکاری گن بھی جائے وقوعہ کے قریب سے برآمد کرلی گئی۔ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کرنے والا ایک ہی شخص تھا ۔ایس ایس پی امین بخاری کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کررہے ہیں ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

The post وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کیساتھ اسلحہ کی نوک پر زیادتی ،شرمناک کام کرنیوالا شخص کون تھا؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...